Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • سعودی عرب میں موسلا دھار بارشیں، صحرائی اور پہاڑی وادیاں پانی سے بھر گئیں

    سعودی عرب میں موسلا دھار بارشیں، صحرائی اور پہاڑی وادیاں پانی سے بھر گئیں

    سعودی عرب کے علاقوں جزان اور عسیر ریجن میں موسلا دھار بارشوں نے صحرائی اور پہاڑی وادیوں کو پانی سے بھر دیا۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کے علاقوں جازان اورعیسر ریجن میں موسلادھار بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا صحرائی اورپہاڑی وادیاں پانی سے بھر گئیں عسیر اور جازان میں بارش سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث عارضی آبشار اور چشمے بن گئے، حکام نے ملکی اور غیر ملکیوں کو بارش زدہ علاقوں کی جانب رخ کرنے سے منع کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ”سبق“ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے پیشگی انتباہی نظام کے ذریعے عسیر، جازان، الشرقیہ، الباحہ، مکہ المکرمہ اور المدینہ المنورہ میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے محکمہ موسمیات نے عسیر کے علاقے میں تیز اور گرد آلود ہواؤں کا انتباہ جاری کیا ہے، جس سے حد نگاہ محدود ہوسکتی ہے۔

    ساحل پر سمندر سے بہہ کر آنیوالا پراسرار دھاتی سلنڈرمعمہ بن گیا

    جزان کے علاقے میں بھی تیز ہواؤں اور گردو غبار کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور مرئیت کم ہے مرکز نے الباحہ کیلئے جاری الرٹ میں کہا ہے کہ اس میں ہلکی بارش ہو رہی ہے اور گرمی میں کمی واقع ہوئی ہے مملک سعودیہ کے مشرقی خطہ میں گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور درجہ حرارت میں 48 ڈگری سیلسیس سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں شمالی شہر قریات میں اس وقت ایک المناک حادثہ پیش آگیا جب دو بھائی موسلا دھار بارش کے باعث پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب گئے وہ قریات میں ریلوے لائن کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ علاقے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے گڑھا پانی سے بھر گیا تھا۔

    ورجن گیلیکٹک نے اپنی پہلی خلائی سیاحتی پرواز کا اعلان کر دیا

    ریسکیو کے مطابق دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں سے ایک کی عمر 11 سال اور دوسرے کی عمر 15 سال تھی۔ دونوں بھائی اپنے دوستوں کے ساتھ سفر پر نکلے تھےبچوں کے والد پکارتے رہ گئے کہ مرے دو بچوں کو ڈوبنے سے بچاؤ بچوں کے ایک دوست نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی تھی۔ باقی دوستوں نے پانی میں اتر کر تیر کر دونوں بچوں کو تلاش کیا۔ 25 منٹ کے بعد، ایک بچے کو باہر نکالا گیا۔ تھوڑی دیر بعد دوسرے بچے کو بھی باہر نکالا گیا

    ایک شہرینے بتایا کہ ہم نے انہیں بچانے کی بہت کوشش کی لیکن قسمت ہر چیز سے بالاتر ہے۔ پانی گہرا تھا اور پانی صاف نہ ہونے کی وجہ سے تیرنا اور غوطہ لگانا مشکل ہو رہا تھا۔

    ناسا کی پرسرویرینس نامی روورنےمریخ پرنامیاتی مرکب دریافت کرلیا

  • یکم محرم کو غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی تیاری مکمل

    یکم محرم کو غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی تیاری مکمل

    سعودی عرب: مکہ مکرمہ میں غلاف خانہ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ” کے مطابق مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی کسوہ فیکٹری کی انتظامیہ کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے 670 کلو ریشم استعمال کیا گیا ہے غلاف کعبہ میں 120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا بھی استعمال استعمال کیا گیا ہے-

    مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے سے متعلق تمام محکموں کی تیاری کو یقینی بنایا ہے خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے کی ورک ٹیم میں غلاف بنانے والے، انجینئرز اور ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ ٹیم کی ارکان کی مہارتوں کو تصدیق کر لی گئی ہے، غلاف کعبہ کی تبدیلی کیلئے 15 افراد کو فنی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

    سویڈن: مقصدمقدس کتابوں کوجلانا نہیں تھا،صرف قرآن کی بیحرمتی کیخلاف آواز اٹھانا تھا.مسلم نوجوان

    فیکٹری انتظامیہ کے مطابق کمپلیکس نے نئے ہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی مکمل تیاری کرلی ہے غلاف کعبہ کی تیاری اور اس کی سلائی میں تربیت یافتہ اور اعلی مہارت رکھنے والے افراد حصہ لیتے ہیں نئے غلاف کعبہ کی ظاہری شکل کو بھی انتہائی شاندار معیار پر تیار کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال سے خانہ کعبہ کا غلاف یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل 9 ذی الحجہ کو ہر سال اس وقت تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمین میدان عرفات میں وقوف کیلئے جمع ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی۔

    امریکا کا ایف 16 طیارے خلیج بھیجنے کا اعلان

    غلاف کعبہ کی تیاری میں متعدد مشہور شخصیات حصہ لے چکی ہیں جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ متعدد سیاسی شخصیات بھی کسوہ کی تیاری کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ کسوہ فیکٹری مسجد الحرام سے 10 منٹ کے فاصلے پر قائم ہے۔

  • متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 1 ارب ڈالرز بھیج دیئے

    متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 1 ارب ڈالرز بھیج دیئے

    متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں موصول ہوگئے ہیں جبکہ اس بارے میں وزیر خزانہ نے ٹوئیٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور پاکستان کے عوام کی طرف سے یو اے ای قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایک ارب ڈالر موصول ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر کی پوزیشن بہتری کی طرف جارہی ہے. اس سے قبل گزشتہ روز دو ارب ڈالرز سعودی عرب کی طرف سے بھیجے گئے تھے.
    https://twitter.com/MIshaqDar50/status/1679132466668290050
    ادھر ویڈیو کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کچھ مہینے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالرز قرض دینے کا اعلان کیا گیا تھا، اس بات کی یقین دہانی وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ یو اے میں حکام کی جانب سے کی گئی تھی علاوہ ازیں چند روز قبل حکام نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو بھی یقین دہانی کروائی تھی۔
    https://twitter.com/MIshaqDar50/status/1679132461035409408

    علاوہ ازیں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپریل 22 میں جب سے حکومت سنبھالی ہے ایک منٹ بھی ادائیگیاں تاخیر سے نہیں کی گئیں اور یہ ڈیفالٹ کی افواہیں قدرتی موت مر گئیں ہیں، اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہے، ہر دن پاکستان کیلیے بہتر ہوگا۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائد اعظم نے دیکھا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا

  • سعودی عرب میں ملکی و غیرملکیوں کیلئےعمرہ سیزن کا آغاز

    سعودی عرب میں ملکی و غیرملکیوں کیلئےعمرہ سیزن کا آغاز

    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اندرون ملک، ملکی و غیر ملکیوں سمیت خلیجی ممالک کے شہریوں کے لئے آج سے نئے عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کی کامیابی کے بعد سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں سمیت خلیجی ممالک کے لئے آج سے نئے عمرہ سیزن کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے لئے توکلنا اور نسک موبائل ایپ سے اجازت نامے حاصل کیے جا سکتے ہیں، وژن 2030 کے تحت پوری دنیا کے مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے اور اسی کے ساتھ انہیں بہتر سے بہتر سہولیات سے آراستہ کرنا بھی ہے۔

    اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور

    دوسری جانب "العربیہ” کے مطابق مسجد نبوی ﷺ میں دیکھ بھال، تکنیکی اور آپریشنل امور کی ذمہ دار ایجنسی نے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ہدایت پر حج کے دوسرے سیزن کے دوران مسجد نبوی میں زائرین کو مربوط خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں اور کام تیز کر دیا ہے مسجد نبوی کے صحن میں 256 چھتریوں، 6 ایئر کنڈیشننگ یونٹس (چلرز)، 18 ایلیویٹرز کو فعال رکھا ہے 176 ایسکلیٹرز، 118,000 لائٹنگ یونٹس کو چلانے اور دیکھ بھال کرنے کے علاوہ 27 موبائل ڈومز، 424 سپرے پنکھے،2821 ٹوائلٹس، 1076 پینے کےپانی کے کولر، روضہ مبارک میں 27 ایئر کنڈیشننگ یونٹس کے آپریشن اور دیکھ بھال کے علاوہ، مسجد نبوی میں 6060 لاؤڈ سپیکر، 8383 بیرونی اور اندرونی وضو خانے اور 1374 کراؤڈ کنٹرول کیمرے اور 4322 کار پارکنگزکوفعال رکھا ہے تاکہ زائرین کو مسجد نبوی میں حاضری کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    2023 سے 2027 تک کا عرصہ دنیا کی تاریخ کا گرم ترین دورریکارڈ ہوگا،اقوم متحدہ

  • سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب نےاسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈ پازٹ کردیئے ہیں، دوست ممالک کی جانب سے مالی مدد پر بےحد مشکور ہوں،وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے بھی سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مستقبل میں معاشی معاملات مزید بہتری کی جانب جائیں گے، پاکستانی معیشت پہلے سے بہتر ہے، اس میں مزید استحکام آئے گا۔

    پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے ایک فنانسنگ منصوبہ پیش کیا تھا جس میں عالمی قرض دہندہ کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کے بجائے 8 ارب ڈالر کا بندوبست کرے گی آئی ایم ایف نے پاکستان سے بیرونی ادائیگیوں کے لیے 6 ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگی تھی تاہم، پاکستان نے آئی ایم ایف کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے 8 بلین ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کےدرمیان ایکسٹرنل فنانسنگ کا معاملہ طے پاگیا ہے ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے،پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے-

    ذرائع نے بتایا تھا کہ چین پاکستان کو 3.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا جس میں سے اسلام آباد دو بلین ڈالر ڈپازٹ میں رکھے گا، جب کہ بیجنگ کے کمرشل بینک ملک کو 1.5 بلین ڈالر فراہم کریں گے علاوہ ازیں پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرنی تھی،اس کے علاوہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ حاصل کی جائے گی۔

    برطانوی حکومت کی اپنے شہریوں کیلئے پاکستان میں سفرکےبارے میں نئی ہدایات جاری

  • فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے،امریکی صدر

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فی الحال یوکرین نیٹو میمبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کو حتمی شکل دینے سے قبل روس، یوکرین جنگ کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کو اپنے خصوصی انٹرویو میں صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آنے میں کافی وقت لگے گا انہوں نے کہا کہ امریکی حکام تعلقات میں معمول کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں ہم ابھی سعودی، اسرائیل تعلقات کے معاہدے سے بہت دور ہیں تاہم ہمیں بات کرنے کیلئے بہت کچھ ملا ہے، سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ انہیں اسرائیل سے کوئی زیادہ مسئلہ ہے۔

    یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فی الحال یوکرین نیٹو ممبرشپ کیلئے تیار نہیں ہے، اس عمل کی تکمیل کیلئے یوکرین میں جاری جنگ کا خاتمہ ضروری ہے جس کے بعد اس کی اتحاد میں شمولیت پر غور کیا جائے گا۔

    سعودیہ کا فرانس سے توانائی کےشعبے میں تعاون پر اتفاق

    انہوں نے کہا کہ نیٹو ممبرشپ ہونے تک امریکا اور نیٹو اتحادی، روس کے خلاف جنگ کے خاتمے کیلئے یوکرینی افواج کو درکار دفاعی مدد اور اسلحہ فراہم کرتے رہیں گے،انہوں نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو بتادیا دیا ہے کہ اسرائیل کے معاملے کی طرح امریکا یوکرین کو دفاعی امداد اور اسلحے کی فراہمی جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے روس کے خلاف جنگ میں مدد کیلئے یوکرین کو پہلی مرتبہ کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا امریکی صدر کو اپنے اس فیصلے پر اپنی پارٹی سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ضروری ہے کیونکہ یوکرین کے پاس اسلحہ ختم ہو رہا ہے-

    طالبان نے افغانستان سے تیل نکالنے کا آغاز کردیا

  • منی میں پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل،وفاقی وزیر مذہبی امورکا اظہار برہمی

    منی میں پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل،وفاقی وزیر مذہبی امورکا اظہار برہمی

    منی میں پاکستانی حجاج کو درپیش مسائل پر وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے اظہار برہمی کیا

    وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے سعودی وزیر حج و عمرہ الشیخ ڈاکٹر توفیق الربیعتہ سے رابطہ کیا،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے منی، عرفات میں پاکستانی حجاج کو پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا ،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے وزیر حج و عمرہ سے پاکستانی حجاج سے متعلق مشکلات پر ناراضگی کا اظہار کیا ،سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعتہ نے سینیٹر طلحہ محمود کو معاملہ کی انکوائری کی یقین دہانی کروائی ،سعودی وزیر حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ واقع کی تحقیقات کی جائے گی، اگر کمپنی زمہ دار ہوئی تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، منی، عرفات میں کام کی زمہ داری پرائیوٹ کمپنیوں کو دی جاتی ہے، کمپنی زمہ دار ہوئی تو پاکستانی حجاج سے معزرت کی جائے گی اور ازالہ کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ منی کے کچھ خیموں میں پاکستانی حجاج کو مسائل درپیش آئے ،وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے پاکستانی حجاج کے مسائل سعودی معلم کے سامنے رکھ دیئے اور کہا کہ جن حجاج کو مسائل درپیش آئے انکے رقوم واپس کریں، ہم پاکستانی باعزت قوم ہیں ، اپنے پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،

    دوسری جانب وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مکہ مکرمہ میں ملاقات ہوئی اور اس موقعے پر حج انتظامات سے متعلق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مبارکباد دی اور تسبیح کا ہدیہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پیش کیا۔

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • سعودی عرب: امریکی قونصل خانےکے باہر فائرنگ ایک سکیورٹی گارڈ اورحملہ آور ہلاک

    سعودی عرب: امریکی قونصل خانےکے باہر فائرنگ ایک سکیورٹی گارڈ اورحملہ آور ہلاک

    سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی گارڈ اور مسلح شخص ہلاک ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی کے مطابق مکہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بدھ کی شام جدہ میں امریکی قونصلیٹ کی عمارت کے قریب ایک مسلح شخص کو روکا گیا سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ شخص ہلاک ہوگیا،اس واقعہ میں امریکی قونصلیٹ کا ایک نیپالی سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا واقعہ کی وجہ جاننے کےلیے سیکیورٹی تحقیقات جاری ہیں-

    مسلح شخص قونصل خانے کے باہر گاڑی سے اترا اور اس نے سکیورٹی افسروں پر فائر کیا مسلح شخص کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے جواب میں قونصل خانے کے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ سے مسلح حملہ آور شخص مارا گیا۔

    اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا کہ قونصل خانے کے باہر ہونے والی فائرنگ میں کسی امریکی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہم ہلاک ہونے والے گارڈ کے اہل خانہ اور پیاروں سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتے ہیں سعودی فورسز نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا، امریکا نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور وہ سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے قونصل خانے کو وقتی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور اس حملے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا۔

    سمندر کی تہہ سے آبدوز ’ٹائٹن‘ کا ملبہ نکال لیا گیا،تصاویر

    بحیرہ احمر کے ساحلی شہر جدہ میں واقع امریکی قونصل خانہ اس سے قبل بھی حملوں کا نشانہ رہا ہے اور 4 جولائی 2016 کو امریکی یوم آزادی کے موقع پر ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا حمدلے میں حملہ آور ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے اسی دن تین دیگر خودکش دھماکے ہوئے ایک مدینہ میں مسجد نبوی کو نشانہ بنایا گیا، اور دو مشرقی شہر قطیف کی ایک مسجد میں ہوئےاس وقت کی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سعودی افواج کے پہنچنے سے قبل 18 ملازمین اور ویزا کے درخواست گزاروں کو مختصر وقت کے لیے یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

    جب جمہوریت مضبوط ہوگی تب سیاستدان عوام کی سیاست کرے گا،شرجیل میمن

    دسمبر 2004 میں ہوئے اس دوران چار سعودی سکیورٹی اہلکار قونصل خانے کے باہر اور پانچ قونصل خانے کے عملے کے اراکین اندر ہلاک ہوئے، ایک اور حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے

  • اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے،سعودی ادارہ شماریات

    اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے،سعودی ادارہ شماریات

    سعودی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اس سال حاجیوں کی تعداد اندازوں سے بہت کم رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ اس سال 2023 (1444 ہجری) حج میں 150 ممالک سے زیادہ آنے والے 18 لاکھ 45 ہزار مردو خواتین عازمین نے شرکت کی، عازمین کی منیٰ سے میدان عرفات منتقلی کامیاب رہی اور صبح 10 بجے تک تمام عازمین عرفات پہنچ چکے تھے۔

    کہا جا رہا تھا کہ رواں برس عازمین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے ماضی کے ریکارڈ توڑ سکتی ہے، کورونا پابندیاں مکمل ختم ہونےکے بعد 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کی توقع تھی جبکہ کوروناوبا سے پہلے 2019 میں 25 لاکھ عازمین نے حج میں شرکت کی تھی تاہم کورونا کے بعد 2020 میں صرف 10 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

    سعودی ولی عہد نے حج خدمات کے جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    حجاج رات مزدلفہ میں گزار کر واپس منیٰ کی جانب روانہ

    امسال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے رواں برس ایک لاکھ57 ہزارپاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں، پاکستانی حکام کے مطابق منیٰ میں پاکستان حج مشن کے 2 کیمپ آفس قائم کیےگئے ہیں، شعبہ گمشدگی وبازیابی، رہنمائی، شکایات اور مانیٹرنگ ڈیسک24 گھنٹے کام کریں گےسعودیہ کی ایک کاروباری شخصیت کے مطابق رواں حج سیزن کے دوران ہمارے 67 ہوٹلوں میں کوئی ایک کمرہ خالی نہیں ہے۔

    موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی …

    روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

  • سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے

    ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی: سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں ہوئے جہاں بڑی تعداد میں نمازیوں نے نماز عید ادا کی لاکھوں افراد نے رب کے حضور امن وسلامتی اورعالم اسلام کی یکجہتی و خوشحالی کی دعائیں مانگیں۔

    اسی طرح برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور یورپ میں بعض کمیونٹیز میں عیدالاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے ،نماز عید کے بعد مسلمانوں کی جانب سے سنت ابراہیمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،جبکہ بعض جمعرات کو عیدالاضحیٰ منائیں گی۔

    سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …

    سعودی ولی عہد نے حج خدمات کے جائزہ لینے کے لیے منیٰ پہنچ گئے

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں مسلمان جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی سنت کو تازہ کر رہے ہیں حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچ گئے جاج کرام رمی میں شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں جس کے بعد سنت ابراہیمی ادا کریں گے آج کے آخری رکن کی ادائی کے لیے واپس خانہ کعبہ آ کر طواف کریں گے-

    عازمین حج وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ

    پاکستان بھر میں بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے کراچی کے علاقے صدر اور اطراف میں رہائش پذیر بوہری افراد نے نمازِ عید طاہری مسجد میں ادا کی نماز کے بعد بوہری برادری نے سنتِ ابراہیمی ادا کی اور ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحیٰ کل بروز جمعرات کو منائی جائے گی –