Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • جدہ؛ مملکت کے موسیقی کے ورثے کا جشن منایا جائے گا

    جدہ؛ مملکت کے موسیقی کے ورثے کا جشن منایا جائے گا

    جدہ ایک ایسے میلے کی میزبانی کرنے والا ہے جو سعودی عرب کے لیے اس نوعیت کا اولین میلہ ہے اور جس میں مملکت کے موسیقی کے ورثے کا جشن منایا جائے گا جبکہ وزارتِ ثقافت کے زیرِ اہتمام سعودی مملکت کا یہ نغماتی ایونٹ 28 اور 30 ستمبر کے درمیان جدہ سپرڈوم میں منعقد ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے پیر کو اطلاع دی کہ یہ میلہ دھنوں کی تاریخ اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ ان کے ثقافتی روابط کو نمایاں کرے گا جبکہ اس تقریب میں عمر کیدر، فوزی محسن، صالح الشہری، محمد شفیق، طارق عبدالحکیم، طلال باقر، اور ڈاکٹر عبدالرب ادریس کے نغمات سمیت سعودی عرب کے چند بااثر موسیقاروں کے کام کو نشان زد کیا جائے گا۔

    تاہم میلے کے شرکاء کو ملک کے نغماتی ماضی کے ذریعے ایک تعلیمی سفر پر لے جایا جائے گا۔ میلے کے مقام کے داخلی ہال کی دیواروں پر اہم موسیقاروں اور فنکاروں کی تصاویر آویزاں ہوں گی اور ایک نمائش میں وہ کلیدی کہانیاں، دھنیں اور تجربات پیش کیے جائیں گے جنہوں نے مملکت میں موسیقی کی صنعت کو تبدیل کر دیا۔

    علاوہ ازیں ایک سینڈ پیس ایونٹ شرکاء کو نمایاں دھنوں پر تبصرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور پہلی رات سعودی گلوکار محمد عبدو کیدر کے بنائے ہوئے کئی گانے اور ادریس کی ایک دھن پیش کریں گے اور فیسٹیول کی دوسری رات عبدالمجید عبداللہ محسون اور الشہری کے گیت گاتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ آخری رات عبادی الجوہر باقر کی دھنیں پیش کریں گے، مغنیہ دالیہ مبارک حکیم کی موسیقی پیش کریں گی، اور طلال سلامہ شفیق کی دھنوں پر فن کا مظاہرہ کریں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    جبکہ یہ فیسٹیول ویژن 2030 کے بینر تلے منعقد کیے جانے والے کئی اقدامات میں سے ایک ہے جس کا مقصد سعودی افراد، خاندانوں اور کمیونٹیز کے طرزِ زندگی اور رہائش کو بہتر بنانا ہے۔

  • دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

    دُنیا کے کئی ممالک میں جمعرات کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا

    سعودی عرب سمیت دُنیا کے کئی دیگر ممالک میں جمعرات 31 اگست کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیاجائے گا۔

    باغی ٹی وی : ماہرین فلکیات کے مطابق ایسا نظارہ اگلی بار 9 سال بعد دیکھا جائے گا سعودی عرب سمیت دُنیا کے کئی دیگر ممالک میں جمعرات 31 اگست کو سُپربلیو مون کا نظارہ کیاجائے گا اس روزچاند زمین کے قریب ترین ہوگا رواں ماہ سُپرمون کے نظارے کا یہ دوسرا موقع ہے، اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں بھی سپرمون دیکھا جاچکا ہے۔

    سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے پرمعمول سے کہیں زیادہ بڑا اورروشن نظرآتا ہے اوراسی لیے اسے سپر مون کہا جاتا ہے،اگرچہ اگست کےآغاز میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سُپرمون کا نظارہ کیاگیا اور جمعرات کو بھی دیکھا جائے گا مگر یہ سُپربلیو مون کہلائے گا۔

    15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

    سپربلیو مون سے مراد چاند کا نیلا رنگ نہیں بلکہ ایک اصطلاح ہے جو کسی بھی انگریزی ماہ میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودہویں کے چاند کیلئے استعمال کی جاتی ہےاس سُپربلیو مون کو اگلی بار 2032 میں دیکھا جاسکے گا۔

    قبل ازیں ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے اختتام پر 30 اگست کو بھی ہوگا جس کے دوران چاند کا حجم بڑا دکھائی دے گا جبکہ وہ زیادہ روشن بھی نظرآئے گا ایک ماہ میں دوسری بار ہونے والے فل مون کو بلیو مون کا نام دیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

  • سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

    سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ

    سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی: سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ پیر کی شام 15 بج کر 44 منٹ پر رائل سعودی ایئر فورس کا "ٹورنیڈو” قسم کا لڑاکا طیارہ تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا یہ تربیتی علاقہ ظہران میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تحت ہے۔

    ترکی المالکی نے لائف چیئر استعمال کرنے کے بعد فضائی عملے کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کی اورکہاکہ طیارے کےحادثے کے نتیجے میں زمین پر بھی کوئی زخمی نہیں ہوا ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہات کی تفصیلات جاننے کے لیے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

    آسٹریلیا کے ساحل کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

    قبل ازیں آسٹریلیا کے ساحل کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں 20 امریکی میرینز سوار تھے، آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی نے "افسوسناک” واقعہ قرار دیا ہیلی کاپٹر میں20 امریکی میرینز سوار تھے، جو جنگی مشقوں کا حصہ تھا آسٹریلیا کی وزارت دفاع نے کہا کہ حادثہ آسٹریلیا، امریکا، مشرقی تیمور، انڈونیشیا اور فلپائن کی سالانہ مشقوں کے دوران پیش آیا،آسٹریلین ڈیفنس فورس (اے ڈی ایف) نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں کوئی آسٹریلوی اہلکار سوار نہیں تھا ابتدائی مرحلے پر ہماری توجہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔

    امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرکو دہشتگردی کےالزام میں سزا سنادی گئی

    البانی نے، پہلے سے طے شدہ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے، حادثے یا بچاؤ کی کوششوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اور دفاع کے ایک محکمے کے طور پر ہماری توجہ واقعے کے ردعمل پر ہے اور اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ اس مشکل وقت میں ہر طرح کی مدد اور مدد کی جائے۔

    ایران : بس کھائی میں جاگری ،10 افراد ہلاک اور 8 زخمی

  • سکول سے غیرحاضری پروالدین کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

    سکول سے غیرحاضری پروالدین کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

    ریاض: سعودی عرب کے اسکولوں میں طالب علم اگر بغیر بتائے زیادہ دن تک غیر حاضر رہے تو ان کے والدین کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

    باغی ٹی وی : سعودی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مملکت میں اگر بچہ اسکول سے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے 20 دن تک غیر حاضر رہا تو اس کی سزا اس کے والدین کو ملے گی۔

    مکہ اخبار کے مطابق، طالب علم کی بغیر کسی عذر کے 20 دن تک اسکول سے غیر حاضری سرپرست کو مملکت کے چائلڈ پروٹیکشن قانون کے تحت پبلک پراسیکیوشن کے ذریعے انکوائری کا ذمہ دار بناتی ہے والدین کا غیر موجودگی کے بارے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے اور کوئی خاطر خواہ جواب نہ دینے پر اسکول انتظامیہ تعلیمی بورڈ کو شکایت کرنے کی اہل ہوگی جس کے بعد والد ین کو مملکت کے چائلڈ پروٹیکشن قانون کے تحت پبلک پراسیکیوشن کے ذریعے انکوائری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

     

    بی سی سی آئی صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پراسیکیوٹر تفتیش مکمل کرنے کے بعد کیس کو عدالت میں پیش کرے گا جہاں جج کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ والدین کے خلاف مناسب مدت کی جیل کی سزا جاری کرے اگر سرپرست طالب علم کی غیر موجودگی کے بارے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتا ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ اقدام نئے تعلیمی سال میں "مثالی مطالعہ” کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا، 4 افراد ہلاک

    غیر حاضر طالب علم کے سرپرست کے خلاف قانونی کارروائی کے عمل کو درج کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے پرنسپل کو اس معاملے کی رپورٹ متعلقہ محکمہ تعلیم کو کرنا ہے جو انکوائری شروع کرے گا بدلے میں، محکمہ تعلیم کیس کو وزارت تعلیم کو بھیجے گا فیملی کیئر ڈپارٹمنٹ اسکول سے غیر حاضری کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے طالب علم کی گواہی سنے گا دوسری جانب مذکورہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد تعلیمی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

    امریکا میں سفید فام شخص کی فائرنگ،3 سیاہ فام ہلاک

  • سعودی عرب:روبوٹ کے ذریعے مرگی کے مریض کے دماغ میں چپ لگا دی گئی

    سعودی عرب:روبوٹ کے ذریعے مرگی کے مریض کے دماغ میں چپ لگا دی گئی

    ریاض: سعودی عرب میں روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے مرگی کے مریض کے دماغ میں ای ای جی چپ لگا دی گئی۔

    باغی ٹی وی:عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں مریض کو لاحق مرگی کا مرض روایتی علاج سے ختم نہیں ہو رہا تھا کہ کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سینٹر روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے مریض کے دماغ میں چپس لگانے میں کامیاب ہو گیا۔

    مریض کو لاحق مرگی کا مرض روایتی علاج سے ختم نہیں ہو رہا تھا ڈاکٹروں نے مریض کے دماغ میں مرگی کی نشاندہی کرنے کے مقصد کے لیے ای ای جی چپ لگائی جسے بعد میں ہٹا دیا جائے گا یہ ایک جدید طبی طریقہ کار ہے جس کا استعمال مشرق وسطیٰ میں پہلی مرتبہ کیا گیا۔

    شمالی کوریا کا ایک اور کروز میزائل کا تجربہ

    اس ٹیکنالوجی کے ذریعہ کھوپڑی میں 2 ملی میٹر سے زیادہ نہ بڑھنے والے متعدد سوراخ بنا کر الیکٹرو اینسفالوگرافی چپس دماغ میں لگائی جاتی ہیں جس کا مقصد سر کے اندر سے برقی سرگرمی کی پیمائش کرنا اور مرگی کے پیدا ہونے کے مقامات کی تشخیص کرنا ہوتا ہے۔

    روبوٹ ٹیکنالوجی ضروری پیمائشوں کا حساب لگانے اور سوراخ کرنے کے لیے صحیح جگہوں کا تعین کرنے میں روایتی “لیکسیل فریم” طریقہ سے بہتر ثابت ہوئی ہے روایتی طریقہ میں وقت بھی زیادہ لگتا اور محنت بھی دوگنا ہوجاتی ہے۔

    واضح رہے کہ روبوٹ کا استعمال صرف دماغ میں سلائسس لگانےتک ہی محدود نہیں بلکہ اعصابی امراض سےمتعلق متعدد دیگر سرجریوں میں بھی روبوٹ کا استعمال کیا جا رہا ہے،روبوٹک سرجری دنیا کے معروف طبی مراکز میں ایک حالیہ طبی رجحان ہے اس سے ڈاکٹروں کو زیادہ درستی، لچک اور کنٹرول کے ساتھ بہت سے پیچیدہ آپریشن کرنے کی سہولت مل گئی ہے۔

    ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    یہ کامیابی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی خصوصی کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے اسی طرح یہ کامیابی مریض کے تجربے اور آپریٹنگ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو استعماال کرنے کی کوششوں کے مرہون منت ہے۔

  • عدم ادائیگی،سعودی ایجنسی نے ایندھن روک دیا،پی آئی اے کی پرواز جدہ پھنس گئی

    عدم ادائیگی،سعودی ایجنسی نے ایندھن روک دیا،پی آئی اے کی پرواز جدہ پھنس گئی

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی مشکلات میں کمی نہ آ سکی،

    پاکستان کی قومی ایئر لائن کو سعودی ایندھن ایجنسی نے عدم ادائیگیوں کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی روک دی ہے جس کی وجہ سے پی آئی اے کی پرواز جدہ ایئر پورٹ پر پھنس گئی ،پی آئی اے کی پرواز پی کے 740 نے جدہ سے ملتان آنا تھا تا ہم سعودی ایندھن ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کو ایندھن کی فراہمی نہیں کی گئی، پرواز میں اطلاعات کے مطابق مسافر بھی سوار ہو چکے تھے تا ہم ایندھن نہ ملنے کی وجہ سے پرواز جدہ ایئر پورٹ پر ہی ہے، پی آئی اے کی جانب سے ابھی تک مسافروں کے لئے متبادل کوئی انتظام نہیں کیا گیا

    دوسری جانب پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے لئے جیٹ فیول کی خریداری میں 22 ارب سے زائد کی بے ضابطگی کا انکشاف سامنے آیا ہے، آڈیٹر جنرل نے پی آئی اے کے حوالہ سے آڈٹ رپورٹ جاری کی ہے ک جس میں طیارے گراؤنڈ کرنے کی وجہ سے 38 ارب روپے سے زائد کا نقصان کا انکشاف بھی ہوا ہے،آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں پی آئی اے کی آمدن 9.2 فیصد کم ہو گئی ہے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

  • سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

    سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

    سعودی عرب نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقوں کے لیے ایک غیر مقیم سفیرنامزد کیا ہے،سفیر کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب امریکہ اسرائیل سعودی تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی:فلسطینی حکام نے اپنے پہلے سعودی عرب کے سفیر کا خیرمقدم کیا، یہاں تک کہ مملکت اسرائیل کے ساتھ رسمی سفارتی تعلقات قائم کرنے پر غور کر رہی ہے عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اردن میں موجودہ سعودی سفیر نائف السدیری یہ ذمہ داری ادا کریں گے، وہ مقبوضہ بیت المقدس کے لیے بطور قونصل جنرل بھی خدمات انجام دیں گے السدیری نے اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینی سفارت خانہ کے صدر دفاترمیں فلسطینی صدر محمود عباس کے سفارتی امور کے مشیر مجدی الخالدی کو اپنی اسناد پیش کردی ہیں۔

    انگریز دور کے قوانین کو تبدیل کرنے کا بھارتی پارلیمنٹ میں ترمیمی بل پیش

    عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر کے مشیر مجدی الخالدی نےکہا ہےکہ وہ اس تقررکا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے دونوں ملکوں کے مستحکم اور ٹھوس برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملےگی-

    رپورٹس کے مطابق یہ تقرر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ریاست فلسطین کے بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں اسے باضابطہ فروغ دینے کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

    واضح رہے کہ فلسطینی علاقوں سے متعلق امور روایتی طور پر عمان میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے ذریعے نمٹائے جاتے رہے ہیں۔

    رحیم یارخان میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ،مقدمہ درج

    الجزیرہ کے مطابق فلسطینی تجزیہ کار طلال اوکل نے کہا کہ نئی تقرری مقبوضہ مغربی کنارے میں سعودی عرب کے سرکاری نمائندہ دفتر کی جانب ایک قدم ہے یہ ایک پیغام بھی ہے کہ سعودی عرب ایک مکمل خودمختار ریاست میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے پرعزم ہے۔

    تاہم، امریکی، اسرائیلی اور سعودی حکام نے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی معاہدہ بہت دور ہے، کیونکہ متعدد کانٹے دار مسائل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپوں سے لے کر سعودی جوہری توانائی کی ترقی تک اس کی راہ میں حائل ہیں ریاض نے بارہا کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ تنازع کے حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے کے دہائیوں پرانے موقف پر قائم رہے گا-

    واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب،بھارتی اہلکار کی بندوق گر گئی

  • سعودی عرب کے سفارتخانے کا تہران میں سات سال بعد دوبارہ کام کا آغاز

    سعودی عرب کے سفارتخانے کا تہران میں سات سال بعد دوبارہ کام کا آغاز

    تہران: سعودی عرب کے سفارت خانے نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سات سال بعد دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سرکاری خبررساں ادارے آئی آر این اے کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارتِ خارجہ کے باخبر ذرائع کے مطابق ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے اتوار سے باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔

    ایران کے سرکاری میڈیا نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ مشن بند ہونے کے سات سال بعد تعلقات میں خرابی کے بعد،تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے مملکت اور اسلامی جمہوریہ نے مارچ میں چین کی ثالثی میں اعلان کردہ معاہدے کے بعد سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے اور اپنے اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا-

    طویل عرصے سے علاقائی دشمنوں نے 2016 میں ایران میں سعودی سفارتی مشن پر احتجاج کے دوران حملے کے بعد تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

    بائیڈن کا چین میں امریکی ٹیکنالوجی کی سرمایہ کاری پر پابندی کا حکم

    سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے ایران کی وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے باضابطہ طور پر اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں” اور اتوار سے کام کر رہا ہےریاض کی جانب سے اس اقدام کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    جون میں، ایران نے پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ ریاض میں اپنے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ایرانی میڈیا نے پہلے سعودی سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے میں تاخیر کی وجہ عمارت کی خراب حالت کو قرار دیا تھا جسے 2016 کے احتجاج کے دوران نقصان پہنچا تھا۔

    ورلڈ کپ سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آتشزدگی،کرکٹرز کا سامان جل کر …

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت کار ایرانی دارالحکومت کے ایک لگژری ہوٹل میں کام کریں گے جب تک کام مکمل نہیں ہو جاتا مارچ کے معاہدے کے بعد سے، سعودی عرب نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کیے ہیں اور یمن میں امن کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، جہاں وہ برسوں سے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف فوجی اتحاد کی قیادت کر رہا ہے۔

    ایران حالیہ مہینوں میں ایک متنازعہ گیس فیلڈ کی ملکیت پر سعودی عرب اور کویت کے ساتھ اختلافات کا شکار رہا ہے سعودی عرب اور کویت "واحد ملکیت” کا دعویٰ کرتے ہیں، ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ آف شور زون پر "اپنے حق کا دفاع کرے گا”۔

    یاد رہے کہ مارچ میں چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران میں مذاکرات ہوئے جس میں سفارتی تعلقات بحال اور دونوں ممالک میں سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاقِ رائے کیا گیا تھا۔

    ایکواڈورکےصدارتی امیدوارانتخابی ریلی کے دوران قتل

  • سعودی عرب میں تمام الیکٹرونکس ڈیوائسزکیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی

    سعودی عرب میں تمام الیکٹرونکس ڈیوائسزکیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی

    جدہ: یورپی یونین اور بھارت کے بعد سعودی عرب نے بھی موبائل ڈیوائسز کی چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کی جانب سے تمام الیکٹرونکس ڈیوائسز کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہےسعودی کمیونیکیشنز، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا اور اس پر اطلاق 2 مراحل میں ہوگا۔

    پہلے مرحلے (یکم جنوری 2025 تک) میں موبائل فونز اور دیگر الیکٹرونکس ڈیوائسز جیسے ہیڈ فونز، کی بورڈز، اسپیکرز اور روٹرز کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا دوسرے مرحلے میں کمپنیوں کو یکم اپریل 2026 تک لیپ ٹاپس اور کمپیوٹرز میں ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کی موجودگی یقینی بنانا ہوگی۔

    ترکی کی ڈیرنس بندرگاہ کے قریب اناج کے سائلوز میں دھماکا

    سعودی حکام نے بتایا کہ اس فیصلے سے الیکٹرونکس کچرے میں کمی آئے گی جبکہ صارفین کو زیادہ معیاری ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت دستیاب ہوگی اس تبدیلی سے صارفین کو 17 کروڑ سعودی ریال کی بچت ہوگی۔

    دوسری جانب سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران فون کا استعمال ایک لاپرواہی کا عمل ہے جو گاڑی کے مالک اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو حادثات کے خطرے سے دوچار کرتا ہے ’’ ایکس‘‘ جو پہلے ٹویٹر تھا کے پلیٹ فارم پرموجود آفیشل اکاؤنٹ پر محکمہ ٹریفک نے کہا گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور کا کسی بھی موبائل ڈیوائس کا استعمال ٹریفک کی خلاف ورزی ہےٹریفک کی اس خلاف ورزی کے نتیجے میں ہونے والے مالی جرمانے کی مقدار 500 سے 900 ریال کے درمیان ہے۔

    برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

    اس سے قبل بھارت نے تمام کمپنیوں کو مارچ 2025 تک موبائل ڈیوائسز کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ پورٹ کا استعمال لازمی بنانے کی ہدایت کی تھی بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کیجانب سے دسمبر 2022 میں اس پابندی کا اعلان کرتے ہوئے تمام موبائل فونز کے لیے ایک چارجر اور کیبل کے استعمال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    اسی طرح یورپی یونین نے موبائل ڈیوائسز تیار کرنے والی کمپنیوں کو 28 دسمبر 2024 تک یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اس کے لیے یورپی یونین کی جانب سے اکتوبر 2022 میں ایک قانون کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت یورپ میں تمام موبائل فونز، ٹیبلیٹس اور کیمروں کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹ کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا۔

    بھارت چاند کے بعد سمندر میں بھی مشن بھیجے گا

  • عمرہ زائرین کے لئے نئی ہدایات جاری

    عمرہ زائرین کے لئے نئی ہدایات جاری

    مکہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں سونے والوں کے لیے وارننگ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت کی طرف سے عمرہ زائرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں سونے سے گریز کریں کیونکہ ان مساجد میں سونے کی اجازت نہیں ہے۔

    وزارت کی طرف سے اپنے آفیشل ایکس اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ضیوف الرحمن (حجاج کرام اور عمرہ زائرین) سے ہمیں امید ہے کہ وہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کی راہداریوں میں، نماز ادا کرنے کے مقامات اور معذور افراد کے لیے ہنگامی گاڑیوں کے راستے میں لیٹنے یا سونے سے گریز کریں گے۔

    لاہور: نیب کے دو جعلی افسران گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی …

    قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو متعدد اہم ہدایات جاری کی گئی تھیں،وزارت حج نے زائرین پر زور دیا کہ وہ کسی ایک جگہ پر رش نہ کریں اوربھگدڑ نہ مچائیں عمرہ کی ادائی کے دوران خواتین اور بزرگوں کو ترجیح دیں حج اور عمرہ نے نظم و ضبط برقرار رکھنے اور اپنی باری کا انتظار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے زائرین پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی والوں کے ساتھ تعاون کریں۔

    اہم مواقعوں پر بشری بی بی کی سیاسی معاملات میں مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی،سینئیر …

    دریں اثنا سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ کی ادائی کے لیے الیکٹرانک ویزا کے اجراء کے آغاز کا اعلان کیا تھا،سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ای ویزہ‘ کے اجرا کا مقصد دنیا کے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائی کی سعادت کے لیے زیادہ معیاری سہولیات فراہم کرنا اور مملکت کے 2030 کے اہداف کےحصول کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔

    شہریوں کو وقت پر گاڑیاں فراہم نہیں کی گئیں،پی اے سی

    وزارت نے وضاحت کی تھی کہ "نسک” پلیٹ فارم کے ذریعہ الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی خاطر ttps://www.nusuk.sa/ar/about پورٹل کو استعمال کرنا ہوگا۔ تاہم عمرہ کی ادائی کے لیے یہ درخواستیں محرم 1445ھ کے بعد کے ایام کے لیے دی جا سکتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نسک‘ پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی مکہ اور مدینہ کی زیارت کی آسانی اور سہولت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔