Baaghi TV

Tag: سعودی عرب

  • سعودی عرب:جج  5 لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سعودی عرب:جج 5 لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    مدینہ منورہ: سعودی عرب کی انسداد کرپشن اتھارٹی نے ایک جج کو 5 لاکھ ریال کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی "نزاھۃ” نے مدینہ منورہ میں اپیل کورٹ کے ایک جج کوجو کہ کل 1.06 ملین ڈالر( 4 ملین ریال) کی رقم میں سے 133,000 ڈالر( 5 لاکھ ریال) بطور رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں واپسی کا اعلان کردیا

    "نزاھۃ” اتھارٹی نے سماجی رباطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ مدینہ کے علاقے کی اپیل کورٹ کے جج ابراہیم بن عبدالعزیز الجہنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔


    "نزاھۃ” اتھارٹی نے بتایا کہ رشوت لینے میں ملوث ابراہیم بن عبدالعزیز الجہینی نے ایک شہری سے یہ رقم وصول کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور اس کے بدلے میں جنرل کورٹ میں دائر ایک مقدمے میں اس کے حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی۔


    گرفتار جج کو 4سے 5 سال قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کے حصول کیلئے عوامی مفاد کو نقصان پہنچانے والے عہدیداروں کی نگرانی کی جا رہی ہے ،اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔

    اسمارٹ فونز کے ساتھ ائیر یا ہیڈ فونز کا استعمال جو قوت سماعت سے محروم کرسکتی


    اتھارٹی نے کہا کہ وہ مملکت میں سرکاری اہلکاروں میں بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے "زیرو ٹالرنس” کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گی۔


    اتھارٹی نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو نشانہ بنائے گی جو "ذاتی فائدے کے حصول یا عوامی مفادات کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے کے لیے عوامی عہدے کا استحصال کرتا ہے، اور یہ بدعنوانی کے خلاف صفر رواداری کے ساتھ قانون کا اطلاق جاری رکھے گا-

    "نزاھۃ” کی بنیاد 2011 میں رکھی گئی تھی اور اس نے گزشتہ دہائی کے دوران سعودی عرب میں بدعنوانی کے نمایاں مقدمات سے نمٹا ہے۔

    فلپائن میں پیدا ہونے والی بچی کو دنیا کی آٹھ ارب ویں شخصیت قرار دے دیا گیا

  • سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم

    سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم

    اسلام آباد:سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے جس کی منظوری سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کے اجلاس میں دی ہے۔

    دارالحکومت ریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن کے ساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا ہے۔

    سعودی کابینہ نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ پاکستان کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وکمیونیکیشن کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات کرکے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرکے اس کا حتمی مسودہ قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا جو کہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

    محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

    اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے اور دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

    فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا

    نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی

  • سعودی عرب:منشیات اسمگلنگ کےالزام میں پاکستانی شہری کا سرقلم

    سعودی عرب:منشیات اسمگلنگ کےالزام میں پاکستانی شہری کا سرقلم

    ریاض :سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔اس حوالے سے سعودی سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی شہری گلزار خان ولد منت خان کو ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    عدالت میں سماعت کے دوران گلزار خان پراسمگلنگ کا الزام ثابت ہوا تھا جس پر اسے سزائے موت سنائی گئی تھی.پیر (14 نومبر ) کے روز گلزار خان کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ عبدالرحیم حمیدی الجوہر نامی شامی شہری کا بھی ممنوعہ نشہ آور گولیاں درآمد اور وصول کرنے پر سر قلم کیا گیا ہے۔10 نومبر کو بھی سعودی عرب میں 2 پاکستانیوں کو منشیات کی اسمگلنگ کے ہی الزام میں سزائے موت دی جاچکی ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئےتھے

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے۔ مجرمان نے دارالحکومت ریاض میں ایک گھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا جب کہ مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کرفرار ہوگئے تھے۔

    سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کیے گئے ہیں۔

    گزشتہ سال دس جولائی کو پاکستانی شہری سمیت 6 مجرموں کے منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سرقلم کیےگئے تھے جوکہ 2017 میں ایک ہی روز مجرموں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی سب سے بڑی تعداد تھی۔سال 2017 میں مجموعی طور پر 141 سزائے موت کے مجرموں کے سر تلوار کے ذریعے تن سے جدا کردیے گئے تھے۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

     

  • سطح سمندر سے 2000 میٹربلندی پرمکہ کی فضا میں آسمانی بجلی کی چمک کا شاندار نظارہ

    سطح سمندر سے 2000 میٹربلندی پرمکہ کی فضا میں آسمانی بجلی کی چمک کا شاندار نظارہ

    سعودی عرب کے ایک مشہور فوٹوگرافر مغربی سعودی عرب کے شہر طائف سے سطح سمندر سے 2000 میٹر کے فاصلے سے مکہ المکرمہ کے آسمان پر بجلی کی چمک کا ایک انتہائی تخلیقی اور خوبصورت منظر کیمرے میں محفوظ کیا –

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق مکہ مکرمہ کے آسمان پر جیسے ہی بادل جمع ہوئے، سعودی فوٹو گرافرعبد القادر المالکی اپنا کیمرہ لے کر پہاڑوں کی ڈھلوانوں کی طرف چلے گئے تاکہ بجلی کی چمک اور بادلوں کی خوبصورتی کو قید کیا جا سکے۔

    11 سالہ طالبعلم نے آئی کیو ٹیسٹ میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دیا


    انہوں نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں بارش کے امکان کا پتہ چلا تو الہدا کے مشہور مقام الکر پر پہنچا یہ جگہ سطح سمندرسے دو ہزار میٹر بلند ہے، میں بارش کے برسنے کا انتظار کرتا رہا اس دوران مکہ مکرمہ کے آسمان بجلی چمکی اور اسے اسی لمحے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تصویر کو کافی پسند کیا جارہ ہے اور اس تصویرکوشاندار شاٹ قرار دیا۔ بہت سے سماجی کارکنوں نے مکہ کی فضا میں آسمانی بجلی کی چمک کی تصویر کوبہترین اسنیپ شاٹ قرار دیا۔

    17 لاکھ 83 ہزار سے زائد مسلمان فضائی سفر طے کرکے ارض مقدس عمرہ کرنے پہنچے. سرکاری…

  • چینی صدر دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے:سعودی وزارت خارجہ

    چینی صدر دسمبر میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے:سعودی وزارت خارجہ

    ریاض: سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے تصدیق کی ہے کہ چین کے صدر شی جنپنگ دسمبر کے وسط میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے دسمبر کے وسط میں چینی صدر کی سعودیہ آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین سعودی عرب کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

    سعودی وزیر مملکت نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کثیر الاشتراکی سرمایہ کاری ہے۔ دورے میں تجارتی تعلقات میں مزید مضبوطی اور علاقائی سلامتی اولین ترجیح ہوگی۔

    خیال رہے کہ چین کے دسمبر میں متوقع دورۂ سعودی عرب کا اعلان اُس وقت سامنے آیا جب سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تیل کی سپلائی پر تنازع اور تناؤ ہے۔ خلیج عرب ممالک کے بعض معاملات پر بھی امریکا اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ہے۔رائٹرز سے بات کرتے ہوئے سعودی وزیر عادل الجبیر نے کہا کہ یہ دورہ غیر معمولی نہیں۔ ہمارا بہت کچھ داؤ پر لگا ہے۔ تاہم ایسے دورے ہمارے دوسرے تجارتی شراکت دار بھی کرتے ہیں جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ چینی صدر کے دورۂ سعودی عرب کے بارے میں خبریں زیر گردش تھیں تاہم چینی حکام نے لاعلمیت کا اظہار کیا تھا اور تاحال چین کی جانب سے دورے کے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • کوئی ضمانت نہیں کہ صبروتحمل کی حکمت عملی زیادہ دیرتک قائم رہ سکےگی،ایران کا سعودی عرب کو انتباہ

    کوئی ضمانت نہیں کہ صبروتحمل کی حکمت عملی زیادہ دیرتک قائم رہ سکےگی،ایران کا سعودی عرب کو انتباہ

    ایران کے انٹیلی جنس وزیرنے سعودی عرب کوخبردارکیا ہے کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ ان کا ملک صبروتحمل کی حکمت عملی کو جاری رکھے گا۔

    باغی ٹی وی : العربیہ نے اپنی رپورٹ میں ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا کے حوالے سے بتایا کہ وزیربرائے سراغرسانی اسماعیل خطیب نے کہا کہ سعودی عرب کے معاملے میں،میں کہتا ہوں کہ ہمارے پڑوس کی وجہ سے ہماری اور خطے کے دیگرممالک کی قسمت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔ایران کے نقطہ نظر سے خطے کے ممالک میں کوئی بھی عدم استحکام متعدی ہے اورایران میں کوئی بھی عدم استحکام خطے کے ممالک میں متعدی ہوسکتا ہے۔

    اس وقت ایران میں ستمبر کے وسط میں اخلاقی پولیس کے زیرحراست نوجوان خاتون مہسا امینی کی پُراسرارموت کے ردعمل میں ملک گیرمظاہرے جاری ہیں۔ایرانی حکومت نے بیرونی ممالک پربدامنی پھیلانے اور مظاہرین کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام عاید کیاہے جبکہ وہ خود ان مظاہرین کو’’فسادی‘‘ قراردیتی ہے۔

    ایرانی وزیرنے مزید کہا کہ ایران نے اب تک مضبوط عقلیت کے ساتھ اسٹریٹجک صبروتحمل کواپنایا ہے لیکن مخاصمت کے تسلسل کی صورت میں اس اسٹریٹجک صبرکے تسلسل کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ بلاشبہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران نے ان ممالک کو بدلہ دینے اور سزا دینے کی پالیسی اختیارکی تو شیشے کے محلات منہدم ہوجائیں گے اوران ممالک کو استحکام نظر نہیں آئے گا-

    انٹیلی جنس وزیر کا انتباہ تناؤ کی بڑھتی ہوئی حالت کے درمیان آیا ہےحالیہ دنوں میں یہ دوسراموقع ہے جب کسی ایرانی عہدہ دارنے سعودی قیادت کے حوالے سے’’شیشے کے محلات‘‘ کا لفظ استعمال کیا ہے۔

    پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا سالانہ اجلاس ایران میں شروع

    چند ہفتے قبل ایران نے سعودی عرب کوملفوف دھمکی دی تھی اور انتباہ جاری کیا تھاجب ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر حسین سلامی نے کہاتھا کہ سعودی رہنماؤں کو اسرائیل پرانحصارنہیں کرناچاہیے اور یہ کہ سعودی رہنما ’شیشے کے محلات‘ میں رہتے ہیں۔

    اب انٹیلی جنس وزیرکایہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکا کے ساتھ کچھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔اس میں مملکت میں اہداف پرایران کی طرف سے ’’آنے والے حملے‘‘پرخبردار کیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، امریکا اور خطے کے دیگر پڑوسی ممالک نے اپنی فوجی قوتوں کے لیے الرٹ کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔

    پاکستان کوقرضوں میں ریلیف اتنا نہیں ملاجتناملنا چاہیے تھا،انتونیو گوتریسایرانٕ

    واشنگٹن نے سعودی عرب کے خلاف ایرانی خطرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اس کا جواب دینے سے دریغ نہیں کرے گا۔

    قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں خطرے کی تصویر پر تشویش ہے اور ہم سعودیوں کے ساتھ فوجی اور انٹیلی جنس چینلز کے ذریعے مسلسل رابطے میں ہیں ہم خطے میں اپنے مفادات اور شراکت داروں کے دفاع میں کام کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • سعودی عرب: سنگل وزٹ ویزہ کے قیام کی مدت میں اضافہ، ٹرانزٹ ویزہ  فری

    سعودی عرب: سنگل وزٹ ویزہ کے قیام کی مدت میں اضافہ، ٹرانزٹ ویزہ فری

    ریاض: سعودی عرب کی جانب سے سنگل وزٹ ویزہ کے قیام کی مدت تین ماہ کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منگل کو ریاض کے قصر یمامہ میں کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں سعودی کابینہ نے اجلاس کے دوران نو فیصلے کیے-

    دبئی: برج خلیفہ کے نزدیک 35 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

    سعودی کابینہ نے ٹرانزٹ ویزہ کی مدت میں بھی چھیانوے گھنٹے توسیع کا اعلان کیا ہے ٹرانزٹ ویزہ پر قیام کی مدت تین ماہ ہے تاہم کسی فیس کے بغیرچھیانوے گھنٹے قیام کی اجازت ہوگی جبکہ ملٹی پل انٹری ویزا 90 دن کے لیے موثر ہوگا جبکہ سنگل انٹری فیملی وزٹ ویزا 30 دن کے لیے کارآمد ہے-

    سعودی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ

    زائرین ایک ملٹی وزٹ ویزا حاصل کر سکتے ہیں جو پورے سال کے لیے کارآمد ہےجو انہیں سعودی عرب میں 90 دن تک رہنےکی اجازت دے گا- یہ سیاحتی سرگرمیوں اور عمرہ کرنے کا ویزا ہے (سوائے حج کے موسم کے) اور اس میں مطالعہ جیسی دیگر سرگرمیوں کی مشق کرنا شامل نہیں ہے تاہم خلیجی شہریوں کو صرف ایک درست پاسپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہے، اور ویزا کی ضرورت نہیں ہے-

    امریکہ کی وسطی ریاستوں میں پولنگ ختم،ووٹنگ کی گنتی شروع

  • سعودی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ

    سعودی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ،پائلٹس محفوظ

    ریاض: سعودی عرب کی فضائیہ کا فائٹر طیارہ ایف 15 مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا –

    باغی ٹی وی : سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ پیر کے روزرائل سعودی ایئر فورس کا ایف 15 ایس لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ۔ تاہم طیارے میں سوار عملہ کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    بغیر پائلٹ کے عسکری ہیلی کاپٹر نے دو مشن مکمل کرلیے

    طیارہ مشرقی صوبے میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں معمول کی تربیت پر محو پرواز تھا کہ اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی اور طیارہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

    اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ دونوں پائلٹس جدید انخلا کرسیوں کی مدد سے طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے پائلٹس زمین پر بحفاظت اتر آئے۔ طیارہ جس جگہ گرا وہاں بھی کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    تنزانیہ:وکٹوریہ جھیل میں مسافر طیارہ گرکرتباہ

    جس علاقے میں طیارہ گرنے کا واقعہ پیش آیا وہاں حوثی باغیوں نے ماضی میں حملے کیے تھے تاہم ترکی المالکی نے اس واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا۔

    ترجمان سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف 15 ایس طیارہ میں پیدا ہونے والی فنی خرابی سے متعلق جاننے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی "گلوبل فائر پاور” ویب سائٹ کے مطابق 2022 میں سعودی فضائیہ کو دنیا کے 142 ممالک میں سے دس طاقتور ترین فضائی افواج میں شامل کیا گیا تھا۔

    مصنوعی سیاروں کو خلا میں لے جانے والے ایرانی راکٹ کی کامیاب آزمائشی پرواز

  • کینٹینرپرحملہ:مختلف شہروں میں ہونیوالےاحتجاج ختم ہونا شروع،راستےبحال

    کینٹینرپرحملہ:مختلف شہروں میں ہونیوالےاحتجاج ختم ہونا شروع،راستےبحال

    لاہور:سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والا احتجاج ختم ہوچکا ہے اور لوگ اب اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں، ،

     

    گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ عمران خان اور فیصل جاوید سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

     

    لاہور میں ہونے والا احتجاج بھی ختم ہوچکا ہے اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس جاچکےہیں، اس طرح ملتان، اسلام آباد ، کوئٹہ میں ہونے والے احتجاج ختم ہوچکے ہیں

    اس واقعے کے خلاف کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےشہر کے مختلف مقامات پر دھرنا اور احتجاج شروع کردیا گیا تھا تام اب  ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کلفٹن میں تین تلوار چورنگی، جناب برج کیماڑی، ماڑی پور روڈ کے مقامات پر احتجاج ختم کر کے سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق شارع فیصل کے صدر سے ائیرپورٹ کی طرف جانے والے ٹریک پر بھی احتجاج ختم کردیا گیا ہے اور روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم  شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر صدر کی طرف جانے والے ٹریک پر اب بھی احتجاج جاری ہے۔

    اس کے علاوہ مواچھ موڑ حب ریور روڈ بند کرنے والوں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد روڈ کھل گیا جبکہ ملیر میں نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ کے قریب بھی احتجاج ختم ہوگیا۔قائد آباد میں بھی مرکزی شاہراہ کے ایک ٹریک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

  • مکہ کے صحرا میں سمندری پانی سے چاول کی کاشت کا دنیا کا منفرد اور کامیاب تجربہ

    مکہ کے صحرا میں سمندری پانی سے چاول کی کاشت کا دنیا کا منفرد اور کامیاب تجربہ

    سعودی عرب کے ایک زرعی انجینیئر نے مکہ کے صحرا میں چاول اگا کر سبھی کو حیران کردیا، یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک ایگری کلچرانجینیرنے صحرائی زمین اور سمندر کے کھارے پانی سے بہترین اقسام کے چاول کی کاشت کا منفرد اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سعودی شہری انجینیر یوسف البندقی کا یہ نہ صرف مملکت بلکہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ تیر اندازکا چابی کے سوراخ سے سات تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم


    "العربیہ: ڈاٹ نیٹ کے مطابق چاول کی کاشت اور جدید کاشتکاری کے ماہر انجینیئر یوسف عبدالرحمان بندقجی کا کہنا ہے کہ انہیں دو برس قبل جدہ میں کاشتکاری کا خیال آیا اور وزارت زراعت و پانی کی نگرانی میں بحیرہ احمر سے متصل زرعی فارم میں سمندر کے پانی سے آبپاشی کی-

    برِ اعظم افریقا میں الو کی نئی نسل دریافت

    یوسف عبدالرحمان کے مطابق سمندری پانی کھارا ہوتا جاتا ہے اس دوران مختلف پودوں اور آبپاشی میں استعمال ہونے والے پانی نیز گرم آب و ہوا اور موسم کا مطالعہ کرتا رہا۔ اسی تجربے کے تناظر میں مکہ کے صحرا میں چاول کی کاشت کا خیال ذہن میں آیا یہ کاشت جدید ماحول دوست نامیاتی مواد اور آبپاشی کے نظام کے ساتھ مہینے میں پانچ بار کی گئی۔ یہ تجربہ پانچ سال کیا گیا اور ہر سال فصل کی کٹائی کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ چاول کی کاشت کا خیال اس وقت آیا جب اس کی تجویز ریسرچ سینٹر کے کنسلٹنٹس نے کی، کیونکہ اس آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جدید مواد اور مہارت پر انحصار کرنا تھا میں چاول کے فارم میں اس کی کاشت اور آبپاشی کی پیروی کرنے اور کھیت اور لیبارٹری کے تجربات کے نتائج کا مشاہدہ کرنے کے لیے 12 گھنٹے کام کرتا رہا۔ اس کے فارم کا رقبہ 2 ہیکٹر ہے اور کچھ چھوٹے رقبے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

    گوشت کا کم استعمال موسمیاتی بحران سے بچا سکتا ہے ،تحقیق

    انہوں نے مزید کہا کہ چاول شکل میں گندم سے ملتا جلتا ہے، لیکن خصوصیات اور نظام میں مختلف ہے ہم سال بھر اور تمام موسموں میں چاول اگاسکتے ہیں۔ میرے پاس فارم پر چاول کی تین اقسام ہیں، جو انڈونیشیائی سیاہ چاول کے علاوہ سعودی الرویا سفید چاول، الحساوی سرخ چاول شامل ہیں۔

    بندقجی کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ آئندہ چند ماہ کے دوران مکہ المکرمہ کے مضافات میں سیلانی چائے اگانے کے تجربے کو عملی جامہ پہنانے پر کام کر رہے ہیں۔