Baaghi TV

Tag: سندھ

  • صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی، مرادعلی شاہ

    صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی، مرادعلی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق صدر نئی کینالز کی منظوری نہیں دے سکتا،صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی کمی ہوئی ہے، نگراں حکومت میں چولستان کو آباد کرنے کیلئے نئی نہروں کا فیصلہ ہوا، جبکہ جنوری میں پنجاب حکومت نے پروپوزل بنایا، پنجاب حکومت کے پروپوزل میں چولستان کو آباد کرنے کا ذکر تھا، 17جنوری 2024 کو معاملہ ارسا میں گیا، جس کے بعد ارسا نے اس منصوبے کی منظور ی دی۔

    انہوں نے کہا کہ ایکنک میں چولستان کے نام کے بغیر6 کینال معاملہ آیا، کینال کا معاملہ آیا تو سندھ کے نمائندے نے اعتراض کیا، ارسا کے سرٹیفکیٹ کے خلاف ہم سی سی آئی میں گئے صدر آصف زرداری کی زیرصدارت میٹنگ ہوئی، صدر کو کہا گیا کہ آپ کو ایری گیشن پر بریفنگ دیں گے، صدر زرداری نے کہا اچھی بات ہے صوبوں سے بات کریں۔

    ٹرمپ انتظامیہ کے وائس آف امریکا کی بندش کا فیصلہ معطل

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس میٹنگ کے جو منٹس جاری کیے گئے وہ غلط تھے، صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مںظوری نہیں دی، صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی مںظوری دی گئی،اس وقت پانی کا مسئلہ پوری دنیا کا مسئلہ ہےدریائے سندھ میں بھی پانی کی کمی کا مکمل ریکارڈ ہے، محکمہ ایریگیشن سندھ متحرک ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ دریا پر کوئی کچھ بنالے۔

    بھارتی حکومت پاکستانی اداکاروں کو ویزے جاری نہیں کرتی تو پھر میں بھی کرکٹ کھیلوں گا،سلمان خان

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بغیر وفاقی حکومت نہیں چل سکتی ہے، سی سی آئی میں معاملہ آئے بغیر اس پر یہ کچھ نہیں کر سکتے، صدر نے پارلیمنٹ سے خطاب میں واضح کہا دریائے سندھ پر نئی کینالز پر اعتراض ہے، پروپیگنڈا کیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے، ہم نے لڑنے اور بندوق اٹھانے کا نہیں کہا، بلکہ ہم نے آئینی راستہ اپنایا ہے۔

    کوئٹہ میں ایک بار پھر دھماکا، خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا

  • سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر

    سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر

    سندھ میں 78 لاکھ بچوں کا سکولوں میں داخل نہ ہونے کا انکشاف ہوا، محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق پرائمری سکولوں میں 3 کروڑ 63 لاکھ جبکہ ایلیمینٹری سکولوں میں 26 لاکھ بچے داخل ہیں.

    محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 78 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ 3 کروڑ 63 لاکھ بچے پرائمری سکولوں میں داخل ہیں اور 26 لاکھ بچے ایلیمینٹری سکولوں میں زیرتعلیم ہیں. سیکنڈری سکولوں میں 16 لاکھ بچے زیرتعلیم ہیں جبکہ 4 لاکھ 90 ہزار بچے ہائر سیکنڈری سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں حکام کے مطابق صوبے میں 5 سال سے 16 سال تک کے ایک کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار بچے سکولوں میں داخل ہیں ،پبلک سکولوں میں 52 لاکھ جبکہ سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن میں 9 لاکھ 30 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں.

    سندھ میں زیرتعلیم 59 طلبہ میل جبکہ 41 فیصد فی میل ہیں، 32 لاکھ 3 ہزار لڑکے اور 4 لاکھ 48 ہزار لڑکیاں پرائمری میں زیرتعلیم ہیں جبکہ سیکنڈری میں 9 لاکھ 35 ہزار لڑکے اور 6 لاکھ 31 ہزار لڑکیاں زیر تعلیم ہیں محکمہ سکول ایجوکیشن کا رواں مالی سال میں بجٹ 424 ارب روپے رکھا گیا ہے.

    محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق مدارس میں 10 لاکھ 30 ہزار بچے اور نجی سکولوں میں 40 لاکھ 10 ہزار بچے داخل ہیں جبکہ 60 ہزار بچے غیر رسمی سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں محکمہ سکول ایجوکیشن کی طلبہ شماری کے دوران 56 لاکھ 60 ہزار بچے داخلے سے محروم پائے گئے، صوبے میں 15ہزار 742 بوائز سکول ، 5 ہزار 816 گرلز سکول اور 19 ہزار 420 مخلوط سکول موجود ہیں، پرائمری اور سیکنڈری میں مجموعی طور پر 52 لاکھ بچے داخل ہیں.

    پاکستان نرسنگ کونسل انسانی سمگلنگ میں ملوث، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    صحافی فرحان ملک کے دفترپر چھاپہ، کمپیوٹر اور یو ایس بی ضبط

    نیوزی لینڈ کاپاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا 30 ہزارطلبہ کے لیےسکالرشپ دینے کا اعلان

  • کے الیکٹرک نےپتنگ بازی سے خبردار کردیا

    کے الیکٹرک نےپتنگ بازی سے خبردار کردیا

    کراچی: کے الیکٹرک نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بجلی کے انفراسٹرکچر کے قریب پتنگ بازی سے گریز کریں-

    باغی ٹی وی: کے الیکٹرک کے مطابق پتنگ بازی ایک مقبول تفریحی سرگرمی ضرور ہے، لیکن اس میں اکثر دھاتی، کیمیکل یا شیشے سے لیپت ڈور کا استعمال کیا جاتا ہےجو نہ صرف کرنٹ لگنے کا خطرہ بڑھاتا ہےبلکہ بجلی کی فراہمی میں بھی رکاوٹ کا باعث بنتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بجلی کی لائنیں موجود ہیں۔

    کے الیکٹرک کے سینئر ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز عمران رانا نے کہا کہ کوئی بھی تفریحی سرگرمی خوشی کا ذریعہ ہونی چاہیے، نہ کہ حادثا ت یا بجلی کی بندش کا سبب بنے، انہوں نے وضاحت کی کہ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دھاتی یا کیمیکل لیپت ڈور بجلی کو موصل کرتی ہے، اور اگر ایسی ڈور ہائی ٹینشن لائنز کے قریب بھی ہو، تو وہ حادثے کا باعث بن سکتی ہے، چاہے وہ براہ راست تاروں سے نہ بھی ٹکرائے۔

    دنیا بدل رہی،پاکستان مخالف قوتیں سرگرم ہوگئیں.تجزیہ:شہزاد قریشی

    کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں جو ان کی اور دوسرو ں کی زندگیوں کے لیے خطرہ نہ بنیں، ادارے نے شہری انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کمیونٹی رہنماؤں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خاص طور پر بچوں میں غیر محفوظ پتنگ بازی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    کے الیکٹرک کے مطابق پتنگ بازی کے دوران بجلی کے نظام میں خلل پڑتا ہے، اور افطار کے وقت ایسے واقعات میں کئی بار رکاوٹ دیکھی گئی ہے، والدین اور سرپرستوں سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ایسی تفریحی سرگرمیوں میں مصرو ف کریں جو ان کی زندگیوں کے لیے خطرہ نہ ہوں۔

    سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئےدو دن کی تعطیل کا اعلان

    کے الیکٹرک عوامی آگاہی اور کمیونٹی انٹرایکشن کے ذریعے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

  • وفاقی حکومت کونقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہو گا، کھیئل داس کوہستانی

    وفاقی حکومت کونقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی ہو گا، کھیئل داس کوہستانی

    وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے، اگر ہمیں نقصان ہو گا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہو گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کھیل داس کوہستانی اسلام آباد سے کراچی پہنچے تو ایئرپورٹ پر رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں جو بھی ذمہ داری ملے گی اسے نبھائیں گے۔ پارٹی کے قائد اور ورکرز کی محبت کی وجہ سے وزیر بناہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا پاکستان کی بہتری ہے۔ نواز شریف نے کراچی میں امن دیا، ہماری حکومت نوکریاں دے گی، ریکارڈ ترقیاتی کام کرے گی، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے۔ اگر ہمیں نقصان ہوگا تو پیپلز پارٹی کو بھی نقصان ہوگا، سندھ کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سندھ کی زمینوں کو بنجر بنانے کے کسی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے۔

    اسلام آباد: خواتین کو گاڑی سے اتار کر تشدد،ملزم گرفتار

    آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے اوگرا کے نئے قوانین کو مسترد کردیا

    طوفان الفریڈ نے آسٹریلیا میں تباہی مچا دی، موسلادھار بارشیں

    جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

    نیوزی لینڈ کو شکست ، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرلی

  • آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

    آئی ایم ایف مشن کا سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار

    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں آئی ایم ایف مشن نے سندھ کی معاشی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ سندھ نے بیشتر معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ صوبائی سیکریٹری خزانہ نے گزشتہ شام آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کی، جس میں سندھ کی گزشتہ آٹھ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 264 ارب روپے کا سرپلس دیا ہے، آئی ایم ایف کو سندھ ریونیو بورڈ کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا، جبکہ مشن نے سندھ میں سنگل سیلز ٹیکس گوشوارے کی پالیسی کو سراہا مذاکرات میں زرعی انکم ٹیکس کی پیچیدگیوں سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا، جبکہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرعی انکم ٹیکس کے ریٹ جولائی تا دسمبر 2024 اور جنوری تا جون 2025 مختلف ہوں گے۔

    54 کروڑ کا دھوکہ،اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان گرفتار

    آئی ایم ایف نے سندھ کو تعلیم اور صحت عامہ کے لیے فنڈز بڑھانے کی ہدایت کی، جبکہ صوبے میں پینے کے صاف پانی کی کوالٹی بہتر بنانے کے لیے بھی مزید فنڈز مختص کرنے پر زور دیا گیا،آئی ایم ایف مشن نے سندھ کے پسماندہ اضلاع میں معیار زندگی بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

    چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی

  • عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے اور ملزم نے 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی، گرفتار ملزم نے 2016 میں معسکرغزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکر ی کارروائیاں کیں اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔

    ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ 2016 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مند بھلو ایف سی چیک پوسٹ تمپ گریڈ اسٹیشن ایف سی کیمپ، رود بن ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملے کیے۔ ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

    تیسری جنگ عظیم،نیوکلئیر حملے کی صورت میں پاکستان کےمحفوظ مقامات

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم 2016 سے 2019 تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا گرفتار ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے سال 2020 میں بیرون ملک دبئی فرار ہو گیا تھا اور بیرون ملک سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا، ملزم بیرون ملک سے بی ایم او کے لیے فنڈنگ اور متعدد افراد کی ذہن سازی بھی کرتا رہا ملزم حال ہی میں دبئی سے کراچی پہنچ کر اپنا گروپ منظم کرکے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، ملزم کو اسلحہ ایمونیشن سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے ہاں بچے کی آمد متوقع

  • ملک میں  رواں سال کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا

    ملک میں رواں سال کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا

    کراچی:پاکستان میں رواں سال کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں یہ چھٹا کیس ہے ،نئے کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے میں انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

    یاد رہے کہ 28 فروری کو ایک پولیو کیس سندھ کے ضلع قمبر اور دوسرا پولیو کیس پنجاب کے منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا تھا جبکہ گز شتہ سال 2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے 27 بلوچستان، 23 سندھ، 22 خیبرپختونخوا، جبکہ ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا تھا۔

    پاکستان اٹلی کے مابین مشاورت کا چھٹا دور،عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر گفتگو

    مولانا حامد الحق کی جگہ ان کے بھائی نائب مہتمم مقرر

    تمام بینک 3 مارچ کوعوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

  • وزیراعلیٰ پنجاب بہترین کام کر رہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں،ناصر شاہ

    وزیراعلیٰ پنجاب بہترین کام کر رہی ہیں، صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں،ناصر شاہ

    کراچی: وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سندھ اور پنجاب حکومتوں کے ترجمانوں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ دونوں حکومتیں اپنی قیادت کی رہنمائی میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے بہترین کام کر رہی ہیں صوبائی حکومتوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ ہر صوبہ عوامی ضروریات کے مطابق منصوبے شروع کرتا ہے صوبوں کے درمیان بے جا تنازعات پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ ملکی ماحول خراب نہ ہو، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں، ہم انہیں عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے اچھے کاموں کو سراہتے ہیں۔

    ترقی کا تسلسل نہ ٹوٹتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا،نواز شریف

    ناصر شاہ نے کہا کہ جب پنجاب کے وزرا اور ترجمان کچھ منصوبوں کو پاکستان میں پہلی بار متعارف کرانے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں جبکہ وہ کئی برس سے سندھ حکومت کے تحت جاری ہیں تو ہمارے لیے اپنا مؤقف پیش کرنا ضروری ہو جاتا ہے اگر وزیراعلیٰ سندھ جامشورو-سیہون روڈ کی تکمیل چاہتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

    دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، مریم نواز

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر سندھ حکومت وفاق سے کسی منصوبے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتی ہے تو یہ صوبے کا آئینی حق ہے اور اس میں کوئی غلط بات نہیں پنجاب کےوفاقی منصوبوں پر سندھ حکومت نےکبھی اعتراض نہیں کیاسندھ حکومت چاہتی ہےکہ جیسے دوسر ے صوبوں کو وفاقی منصوبے دیئے جاتے ہیں، سندھ کو بھی اس کا جائز حق ملے جب کوئی صوبہ اپنا حق مانگتا ہے تو کسی دوسرے صو بے کو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔

    چیمپئنز ٹرافی :بھارتی میڈیا بھی محسن نقوی کی تعریفیں کرنے پر مجبور

  • سندھ میں14 فروری کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

    سندھ میں14 فروری کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے شب برأت کی مناسبت سے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری بروز جمعے کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبے میں 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گےنوٹی فکیشن میں واضح لکھا گیا ہے کہ 14 فروری کو تعطیل شب برأت کی مناسبت سے دی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں شب برأت 13 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی-

    شب برأت نجات پانے والی رات کے نام سے معروف ہے اس رات اﷲ پاک بے شمار گناہ گاروں کی بخشش فرماتے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے 8 فروری کے احتجاج کو حتمی شکل دے دی

    رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا، مفہوم: جب شعبان کی پندرہویں شب ہو تو اس رات میں قیام کرو اور اس دن روزہ رکھو، اس لیے کہ اﷲ تعالیٰ غروب آفتاب کے وقت سے آسمان دنیا پر اعلان فرماتے ہیں: کیا کوئی ہے مغفرت طلب کرنے والا کہ میں اس کی مغفرت کروں؟ کیا کوئی ہے رزق کو تلاش کرنے والا کہ میں اسے رزق عطا کروں؟ کیا کوئی مصیبت کا مارا ہے کہ میں اس کی مصیبت دُور کروں؟ کیا کوئی ایسا ہے؟ کیا کوئی ایسا ہے؟ حتی کہ صبح صادق کا وقت ہوجاتا ہے۔

    گوادر میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس قائم ،پیداوار بھی شروع ہو گئی

    اس رات عشاء اور فجر کی نمازیں وقت پر باجماعت ادا کریں۔ اپنی ہمت اور توفیق کے مطابق نفل نمازیں خاص کر نماز تہجد ادا کریں، صلوٰۃ التسبیح پڑھیں، قرآن پاک کی تلاوت کریں، کثرت سے اﷲ کا ذکر کریں، اﷲ تعالیٰ سے خُوب دعائیں مانگیں، دنیا و آخرت کی بھلائیاں مانگیں، خاص کر اپنے گناہوں کی مغفرت چاہیں، قبرستان جائیں، اپنے اور میّت کے لیے دعائے مغفرت کریں۔ ایک حدیث پاک میں دوسرے دن روزہ رکھنے کا ذکر موجود ہے اس لیے روزہ رکھنا بہتر ہے۔

    لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 9 ناموں کی منظوری

    اس رات کی فضیلت میں مذکور روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس رات کو تمام مخلوق کی مغفرت کا اعلان فرماتے ہیں سوائے چند بدنصیب لوگوں کے۔ وہ بدنصیب اشخاص یہ ہیں: مشرک، قاتل، زانی، شرابی، متکبّر، کینہ پرور، قاطع الرحم یعنی وہ انسان جو رشتوں کو جوڑنے کے بہ جائے توڑتا ہے۔ صلۂ رحمی کرنے پر متعدد احادیث موجود ہیں۔

    دنیاوی معاملات کی وجہ سے بول چال ختم کرنے والا، رشتہ ناتے ختم کرنے والا، خوشیوں اور غم میں آپس میں الگ ہونے والا، قریبی رشتے داروں، بہن بھائیوں، عزیز و اقارب سے اپنے تعلقات ختم کرنے والا قاطع الرحم کہلاتا ہے۔

    پاک افغان سرحدی شہر میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

    یہ بھی اس مقدس رات میں اﷲ کی بے پناہ رحمت سے کچھ بھی حاصل نہیں کر پاتا۔ اﷲ کی رحمت بے انتہا ہے لیکن اس رحمت کے حصول کے لیے ہمارا دل اور نیّت بھی خالص ہونا ضروری ہے۔ اگر ہم اپنے دل کو اس قابل ہی نہ بنائیں کہ جو اس کی رحمت کو قبول کرے تو اس میں غلطی ہماری ہے اﷲ کی رحمت میں کمی نہیں۔

  • سندھ،زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون، مسودہ سامنے آگیا

    سندھ،زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون، مسودہ سامنے آگیا

    سندھ میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگانے کے قانون کا مسودہ سامنے آگیا، ٹیکس سالانہ 6 لاکھ زرعی آمدن پر لاگو نہیں ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قانون کا نام سندھ ایگریکلچرل اِنکم ٹیکس ایکٹ 2025 ہوگا، سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک زرعی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ سالانہ 12 لاکھ سے 16 لاکھ تک زرعی آمدنی پر 20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ 16 لاکھ سے 32 لاکھ آمدنی پر 30 فیصد زرعی ٹیکس لاگو ہوگا.ذرائع کا کہنا تھا کہ 32 لاکھ سے 56 لاکھ تک زرعی آمدنی پر 40 فیصد اور سالانہ 56 لاکھ سے زائد زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔مسودے کے مطابق سالانہ ایک کروڑ سے 15 کروڑ تک کی زرعی آمدن پر سپر ٹیکس نہیں ہوگا جبکہ 15 کروڑ سے 20 کروڑ تک زرعی آمدنی پر ایک فیصد سپر ٹیکس ہوگا۔ذرائع کے مطابق سالانہ 20 کروڑ سے 25 کروڑ تک زرعی آمدنی پر 2 فیصد اور سالانہ 25 کروڑ سے 30 کروڑ تک زرعی آمدنی پر 3 فیصد سپر ٹیکس لاگو ہوگا۔

    مسودے کے مطابق سالانہ 30 کروڑ سے 35 کروڑ تک زرعی آمدنی پر 4 فیصد اور سالانہ 35 کروڑ سے 40 کروڑ تک زرعی آمدنی پر 6 فیصد سپر ٹیکس ہوگا۔ذرائع کے مطابق سالانہ 40 کروڑ سے 50 کروڑ تک زرعی آمدنی پر 8 فیصد سپر ٹیکس لاگو ہوگا، سالانہ 50 کروڑ سے زائد زرعی آمدنی پر 10 فیصد سپر ٹیکس لاگو ہوگا۔سندھ اسمبلی اجلاس میں ایگریکلچرل انکم ٹیکس قانون آج منظور ہونے کا امکان ہے۔

    ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 10 افراد گرفتار

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں