Baaghi TV

Tag: سندھ

  • سندھ میں ایڈز کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    سندھ میں ایڈز کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    سندھ میں ایڈز کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے سندھ اسمبلی میں معاملہ اٹھایا ہے کہ ایچ آئی وی بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے گزشتہ چند سالوں میں پانچ ہزار مریض جان سے جا چکے ہیں پچیس ہزار افراد اب بھی متاثر ہیں جن میں سے تئیس ہزار مریض کراچی سمیت سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ماہرین صحت کے مطابق ایڈز ایک ہیمو فیلیکس وائرس (HIV) کی وجہ سے ہوتا ہے ایڈز ایک ایسا مرض ہے جو انسان کے مدافعتی نظام کو نقصان پہنچاتا ہے ایچ آئی وی وائرس انسان کے جسم میں داخل ہو کر خون کے سفید خلیوں، جنہیں سی ڈی 4 (CD4) خلیے کہتے ہیں کو تباہ کرتا ہے۔ یہ خلیے جسم کی مدافعتی صلاحیت کو مضبوط رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    ماہرین نے بتایاکہ جب ایچ آئی وی وائرس کا حملہ زیادہ شدت اختیار کرتا ہے، تو مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے اور جسم مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے، جس سے ایڈز کی بیماری کا آغاز ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایڈز کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں اور اس کا پتہ کئی سال بعد چل سکتا ہے جب تک کہ وائرس مدافعتی نظام کو بہت زیادہ نقصان نہ پہنچا دے۔ ایڈز کے مریضوں میں انفیکشنز اور سرطان جیسے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ جسم ان بیماریوں کے خلاف لڑنے کے لیے اپنی مدافعتی طاقت کھو چکا ہوتا ہے

    ۔ماہرین نے بتایاکہ ایڈز کا علاج نہیں ہے لیکن اینٹی ریٹرووائرل (ART) ادویات کے ذریعے ایچ آئی وی کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے اور مریض کی زندگی کو لمبا کیا جا سکتا ہے ایچ آئی وی کا پھیلا غیر محفوظ جنسی تعلقات، مشترکہ سرنجوں کے استعمال اور متاثرہ خون کی منتقلی کے ذریعے ہوتا ہیاس لیے اس کے پھیلا کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

    سوشل میڈیاکا غلط استعمال، دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتار

    رائٹ سائزنگ پالیسی،ریلوے سے 17 ہزار پوسٹیں ختم

    کیٹی بندر پورٹ،سندھ حکومت کی وفاق سے این او سی کی درخواست

    مریم سندھ کو دے دیں، تاجر عتیق میر اپنے بیان سے مکرگئے

    کراچی : 26 دنوں میں چار افراد اندھی گولیوں کا نشانہ بنے

  • اگر سندھ میں بنجر زمین آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں

    اگر سندھ میں بنجر زمین آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں

    اسلام آباد: سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب اپنے پانی سے کینال بنا رہا ہے تو اعتراض نہیں بنتا، ایسی باتیں نہ ہوں کہ فیڈریشن ٹوٹ جائے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر شیری رحمان نے پہلے سے منظور شدہ تحریک التواء ایوان میں بحث کیلئے پیش کی، شیری رحمان نے کہا کہ معاملے پر سندھ کے تمام علاقوں میں شدید احتجاج ہوا، حکومتی فیصلے پر سندھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں وزیر اعلی سندھ نے واضح اعتراض کیا۔

    شیری رحمان نے کہا کہ چولستان کے ریگستان کو ہریالی میں تبدیل کرنے کیلئے پانی تبدیل کیا جا رہا ہے، 25 سال سے ارسا پانی کی کمی رپورٹ کر رہی ہے، کوشش ہوتی ہے اس پر منصفانہ تقسیم ہو، بلوچستان اور سندھ دونوں صوبے اس معاملے پر اعتراض کر چکے ہیں، سا ت ملین ایکڑ کس طرح زرخیز بنائیں گے جبکہ پانی نہیں ہے، کوٹری اور گڈو سے پیچھے دریائے سندھ ٹھاٹے مارا کرتا تھا، اب وہ صورتحال کہاں ہے سب کو پتہ ہے، پانی کم ہے، کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں بوند بوند پانی کو شہری ترستے ہیں گیارہ ماہ سے مشترکہ مفادات کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی، تین تین ماہ کے بعد سی سی آئی کی میٹنگ ہونی چاہیے، حکومت کو اس پر واضح کرنا ہوگا کہ وہ چاہتی کیا ہے۔

    پنجاب میں سب سے بڑی کاروبار فنانس سکیم کا اجراکر دیا گیا

    جس کے بعد ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کونسا فیصلہ ہوا ہے جس کو روکنا ہے، ایسا کوئی فیصلہ ہوا جس سے دوسرے صوبہ کا حق مارا ہے تو سامنے لائیں، اگر پنجاب اپنے حصے کے پانی سے کینال بنا رہا ہے تو کوئی اعتراض نہیں بنتا، اگر سندھ یا کسی اور کا حصہ پنجاب استعمال کررہا ہے تو اعتراض بنتا ہے، معاہدے کے تحت اگر پنجاب نہریں بنا رہا ہے تو بحث نہیں بنتی، ایسی باتیں نہیں ہونی چاہیں کہ فیڈریشن ٹوٹ جائے۔

    کراچی : ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار

    پاکستان پیپلز پرٹی کے سینیٹر جام سیف اللہ دھاریجو بولے کہ سندھ میں پانی کم ہوتا ہے تو بلوچستان میں پانی نہیں جاتا، جب بھی پانی کی کمی ہوتی ہے تو بلوچستان کے لئے مسئلہ ہوتا ہے، ایک علاقہ سیراب کرنے سے دوسرا علاقہ بنجر نہیں ہونا چاہئے، زور زبردستی سے کوئی کینال نہیں بننی چاہیئے، سی سی آئی اجلاس نہیں بلایا جا رہا تو پھر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

    جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر سندھ میں بنجر زمین آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں، بلوچستان کے پاس زمین بھی زیادہ ہے، آباد کرائی جا سکتی ہے۔

    لاہور جمخانہ کلب اراضی کیس، تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش ،حیران کن انکشافات

  • شہر قائد میں کورونا پھیلنے کی خبریں غلط ہیں، وزیر صحت سندھ

    شہر قائد میں کورونا پھیلنے کی خبریں غلط ہیں، وزیر صحت سندھ

    کراچی: وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی خبریں غلط ہیں۔

    ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ حالیہ دنوں میں 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے، جن میں سے صرف 7 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ یہ ٹیسٹ ان لوگوں کا کیا گیا تھا جنہیں موسمی فلو اور انفلوئنزا کی ہلکی علامات تھیں، اور احتیاطاً ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ جن افراد میں کورونا مثبت آیا، ان میں فلو کی بہت ہلکی علامات موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتِ حال میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے باعث اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں تھی، اس لیے انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب کورونا کو موسمی فلو کی طرح ٹریٹ کیا جا رہا ہے اور اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

    اس کے ساتھ ہی محکمۂ صحت سندھ نے کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کیسز کے حوالے سے اسپتالوں میں ہنگامی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں کورونا اور ایچ ون این ون کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر فوری اقدامات ضروری ہیں۔محکمۂ صحت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بروقت رپورٹنگ کی جائے اور صحت کے مراکز میں پی پی ای (پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ) اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سرکاری اور نجی صحت کے مراکز میں انفیکشن کنٹرول کے اقدامات مزید مضبوط کیے جائیں۔

    محکمۂ صحت سندھ نے عوام میں کورونا اور انفلوئنزا کی علامات کے بارے میں آگاہی پھیلانے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ماسک پہننا، ہاتھ دھونا اور سماجی فاصلے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ محکمہ نے عوام کو بروقت طبی امداد حاصل کرنے کی ترغیب دی اور ہدایت کی کہ ان کیسز کی ہفتہ وار رپورٹ جمع کروائی جائے تاکہ صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔

    اس وقت کراچی میں شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی، بخار اور دیگر موسمی بیماریوں میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی محکمۂ صحت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اور صحت کے حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے

    منی ٹریل ثابت کرنا مشکل کام ، قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے،عدالت

    طالبان کے اہم رہنما کی افغان خواتین ،لڑکیوں پر تعلیمی پابندیاں اٹھانے کی اپیل

  • صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر  دریافت

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

    صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں، کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا-

    او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائر در یافت ہوئے، 2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرفرٹیلائزر کو منتقل کی جارہی ہے۔

    ٹرمپ کی حلف برداری،چین سے کون ہو گا شریک

    نواز شریف کا عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار

    سپریم کورٹ،انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیس، پی ٹی آئی وکیل کو تیاری کیلئے وقت مل گیا

  • پاکستانی عدالتیں کسی بھی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔شرجیل میمن

    پاکستانی عدالتیں کسی بھی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کوشش ہے کہ کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے لیکن پاکستانی عدالتیں کسی بھی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو یہ سمجھنا ہوگا کہ انصاف کا نظام کسی کے ذاتی مفادات کے تابع نہیں ہوتا اور وہ اس پر اثرانداز ہونے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ شرجیل میمن نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ جو شخص عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا تھا، وہ خود اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔ وہ شخص جو دوسروں کے لیے گڑھے کھود رہا تھا، اب خود رسوائی کا شکار ہو رہا ہے۔ہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے سہولت کار بین الاقوامی فورمز پر سرگرم ہیں اور ان کی کوششیں ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک فرد نے ریاست کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اس کی جانب سے کیے گئے اقدامات ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

    شرجیل میمن نے واضح کیا کہ پاکستانی عدالتیں آزاد اور خودمختار ہیں اور وہ کسی بھی قسم کی سیاست سے بالا تر ہو کر انصاف فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا اور قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

    موریطانیہ کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن خاتون گرفتار

    القادر یونیورسٹی کے نام پر پی ٹی آئی کا دھوکہ،یونیورسٹی نہیں بلکہ کالج نکلا

    جامعہ نعیمیہ کا ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے والوں کیلیے فتویٰ جاری

  • کراچی میں خصوصی بچوں کے لیے تین روزہ سندھ اسپیشل گیمز کا آغاز

    کراچی میں خصوصی بچوں کے لیے تین روزہ سندھ اسپیشل گیمز کا آغاز

    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں خصوصی صلاحیت رکھنے والے بچوں کے لیے تین روزہ "سندھ اسپیشل گیمز” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں کراچی کے 12 سو سے زائد خصوصی بچوں نے حصہ لیا، جو مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے سیکریٹری کھیل کے ہمراہ سندھ اسپیشل گیمز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، اور اسپیشل بچوں کے لیے یہ گیمز ان کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ایک اہم موقع ہیں۔سندھ اسپیشل گیمز میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں ایتھلیٹکس، آرتھری، بیڈمنٹن، تائیکوانڈو، ٹینس، فٹبال اور دیگر گیمز شامل ہیں۔ ان کھیلوں میں شرکت کرنے والے بچے اپنے غیر معمولی ہنر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے اسپیشل بچوں کے لیے کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ "سندھ حکومت تھر جیب ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول اور دریائے سندھ پر کھیلوں کے انعقاد کا منصوبہ بنا رہی ہے۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم سالانہ کیلنڈر میں اسپیشل گیمز کو مستقل طور پر شامل کریں گے تاکہ ان بچوں کو ہر سال اپنے ٹیلنٹ کو مزید بڑھانے کا موقع مل سکے۔” وزیر کھیل سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ اسپیشل بچے نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں۔ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ اس سال اسپیشل گیمز کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے۔” سردار محمد بخش مہر نے سندھ میں کھیلوں کے مزید فروغ کے لیے مختلف منصوبوں کا اعلان کیا۔ ان میں اکیسویں فروری کو "اکیسویں صدی میں نوجوانوں کے چیلنجز” پر ایک کانفرنس کا انعقاد، گھوٹکی میں اسپورٹس فیسٹیول اور تھر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد شامل ہیں۔سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ سترہ سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی سندھ کرے گا۔ اس کے علاوہ، سندھ میں پہلی بار ای اسپورٹس کو بھی پذیرائی دی جائے گی، تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نوجوانوں کو اپنے ہنر کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے۔

    کراچی کے 30 سے زائد ادارے اور 1200 سے زائد خصوصی بچے ان کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ وزیر کھیل سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ کے نوجوانوں کو کھیلوں میں بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے صوبے کا نام روشن کر سکیں۔سردار محمد بخش مہر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پنجاب کے کھلاڑی بھی سندھ آ کر یہاں ہونے والے کھیلوں میں حصہ لیں تاکہ کھیلوں کے میدان میں ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع مل سکے۔سندھ اسپیشل گیمز کا انعقاد ایک اہم قدم ہے جس سے نہ صرف خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ سندھ حکومت کے کھیلوں کے فروغ کے عزم کو بھی تقویت ملے گی۔

    الیکٹرک گاڑیوں کیلیے خصوصی 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف تاریخ ساز پیکج ہے ، وزیراعظم

    امریکا کے گہرے اور پراسرار پہاڑ جہاں آدم خور بونوں کا بسیرا ہے

  • بلاول بھٹو  کی سربراہی میں سندھ میں منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ میں منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس ہوا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر برائے توانائی ناصر شاہ ،وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر سمیت دیگرشریک ہوئے۔اس موقع پرمعاون خصوصی برائے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ قاسم نوید قمر نے بریفنگ دی ۔بلاول بھٹو زرداری کو زراعت، ماہی گری اور الیکٹرانک وہیکل چارجنگ سمیت مختلف شعبہ جات کے انفراسٹرکچر میں بہتری کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔سید نوید قمر نے کہاکہ سندھ میں زراعت کے شعبے میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے انفراسٹرکچر میں بہتری کے منصوبوں سے چاولوں، آلو، کیلے، کینو، آم، امرود اور کھجور سمیت دیگر فصلوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے سندھ میں ماہی گیری کی صنعت کی برآمد بڑھانے کیلئے پیکجنگ اور پراسسنگ کے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی ۔بلاول بھٹو زرداری کو سندھ میں عالمی اداروں سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے الیکٹرانک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ صحت سے انفراسٹرکچر تک سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں بہتری لارہی ہے ۔زراعت اور ماہی گیری سمیت پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں سے ہم ملک میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے وطن عزیز کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کی صورت میں ایک کامیاب معاشی فارمولا دیا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1993 میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا وژن دیا جس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں۔اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ڈی جی اسد ضامن سمیت دیگربھی شریک ہوئے۔

    سابق اسپنر عبدالرحمان قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مقرر

    سندھ حکومت کا تھر جیب ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ

    عالمی بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ

  • عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولیات کو مانا جارہا ہے ،بلاول بھٹو

    عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولیات کو مانا جارہا ہے ،بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے،یہ فخر کی بات ہے کہ اب عالمی سطح پر آپ کی محنت اور آپ کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ چائلڈ لائف کا سفر2010 شروع ہوا تھا، آج تک چلتا آرہا ہے، جس میں چائلڈ لائف کی پوری ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور جو لوگ یہاں کام کرتے ہیں، اسی کے ساتھ وزارت صحت سمیت تمام نے مل کر سندھ کے ایک بہت بڑے مسئلے بچوں کی شرح اموات کا مقابلہ کیا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی سطح پر سندھ کی صحت سہولیات کو مانا جارہا ہے، یہ فخر کی بات ہے کہ اب عالمی سطح پر آپ کی محنت اور آپ کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے، آپ سب کو مبارکباد دینا چاہوں گا، سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں اچھا کام کیا، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدام کررہی ہے۔

    وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی معیار کی سہولیات کیلئے جامع پلان طلب کر لیا

    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں بچوں کی شرح اموات میں کمی آئی، پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گی، بچوں کی شرح اموات پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں کافی کمی آئی، چائلڈ لائف ایمرجنسی منصوبے کو ہر تحصیل میں پہنچایا گیا۔

    بلاول کہا کہ عالمی سطح پر سندھ حکومت نے صحت کی سہولیات فراہم کی، سکھر اور خیرپور میں بھی چائلڈ لائف ایمرجنسی سہولت موجود ہے، سندھ سے شروع ہونے والا سفر ملک بھر کے لیے مثال ہے، صوبے پنجاب میں سندھ حکومت نے 2 ایمرجنسی روم قائم کیے، کوئٹہ اور گلگت میں بھی سندھ حکومت نے ایمرجنسی روم قائم کیے، کے پی میں بھی جلد چائلڈ لائف ایمرجنسی روم بنائیں گے۔

    غزہ جنگ بندی معاہدہ :قطر نے حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں یہ کامیابی 18ویں ترمیم کے بعد ممکن ہوئی، ہمارا این آئی سی وی ڈی نیٹ ورک ملک بھرمیں مشہور ہے، یہ کامیابی پبلک پرائیویٹ پارٹرنشپ کے بغیربھی ممکن نہیں تھی، صوبہ سندھ نےپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اب نہ صرف شہریوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کررہے ہیں، ہر تحصیل میں پہنچا رہے ہیں، سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں باقاعدہ بہتری آئی ہے۔

    فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا،عظمیٰ بخاری

  • ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا.احسن اقبال

    ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا.احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سندھ کے صوبائی وزیرناصر شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں وفاقی حکومت کے منصوبوں پر کام جاری ہے.وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی منصوبوں کی جانب توجہ دلائی.

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی امدادسے چلنے والے منصوبوں پر کام رکنے نہیں دیں گے.سیلاب متاثرین کی بحالی میں وفاق اپناحصہ ڈال رہاہے.اڑان پاکستان منصوبے نے ملک کوترقی کی مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں.خطے میں معاشی استحکام اور مضبوطی کے لیے پاکستان اپناکرداراداکررہاہے.پاکستان نے خطے کے ممالک کے ساتھ اپنامعاشی مقابلہ کرناہے. ملکی معیشت کو برآمدات کی حامل بناناہے.زراعت ،صنعت ، ٹیکنالوجی ،تخلیقی صنعت کافروغ ہماری ترجیح ہے.مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں زیادہ سے زیادہ صلاحیت حاصل کرنی ہے.موجودہ دورڈیجیٹل انقلاب کا دور ہے.ملک سے ہیپاٹائٹس،پولیو سمیت دیگرمتعدی امراض کاخاتمہ ہمارا ہدف ہے.زراعت اور بحری تجارت کو فروغ دیناہے.برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا منصوبہ ہے.وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کیے گئے.دونوں بڑی جماعتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کرکے ملک میں سیاسی استحکام کی بنیاد رکھی.مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا.ملک محاذآرائی کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا.سائبرسکیورٹی یقینی بناناوقت کا تقاضاہے.دہشتگردی کی لہرکو دیکھنے سے ساراکھیل سمجھ آجائے گا.مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے گرکر4فیصدپرآگئی ہے،

    سوشل میڈیا پر پیار، 10 سالہ لڑکی اور 16 سالہ لڑکے کی بھاگنے کی کوشش

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے سعودی عرب کے شہزادہ منصور کی ملاقات

  • سندھ ،قانون کے باوجود چائلڈ لیبر میں اضافہ کا انکشاف

    سندھ ،قانون کے باوجود چائلڈ لیبر میں اضافہ کا انکشاف

    قانون ہونے کے باوجود سندھ میں چائلڈ لیبر میں اضافہ کا انکشاف ہوا ہے .

    محکمہ اسکول ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق چائلڈ لیبر کی سب سے کم شرح کراچی میں 2.38 فیصد اور زیادہ شرح قمبر شہدادکوٹ میں 30.8 فیصد ہے۔ کراچی میں 2.38 فیصد ، حیدرآباد میں 4.5 فیصد ، عمرکوٹ میں 21 فیصد چائلڈ لیبر ہے۔رپورٹ کے مطابق سانگھڑ میں 25.7 فیصد ، جیکب آباد میں 12.4 فیصد ، مٹیاری میں 13.6 فیصد چائلڈ لیبر ہے۔سکھر میں 8.6 فیصد ، ٹنڈومحمد خان میں 20.3 فیصد ، ٹنڈوالہیار میں 4.7 فیصد چائلڈ لیبر ہے اسی طرح جامشورو میں 11.4 فیصد ، نوشہروفیروز میں 4 فیصد ، میرپورخاص میں 15.9 فیصد چائلڈ لیبر ہے۔لاڑکانہ میں 7.6 فیصد ، قمبر شہدادکوٹ میں 30.8 فیصد ، گھوٹکی میں 17.6 فیصد چائلڈ لیبر ہے جبکہ خیرپور میں 9 فیصد ، شکارپور میں 20.2 فیصد ، تھرپارکر میں 29 فیصد چائلڈ لیبر اوربدین میں 7.2 فیصد ، سجاول میں 11.2 فیصد ، ٹھٹھہ میں میں 23 ۵فیصد چائلڈ لیبر ہے۔ کشمور میں 5 فیصد ، دادو میں 3.2 فیصد ، نوابشاہ میں 8.2 فیصد چائلڈ لیبر رپورٹ کی گئی ہے۔

    ملک میں انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار

    تیونس میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

    ایف آئی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب کر دیا