Baaghi TV

Tag: سی ٹی ڈی

  • بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بنوں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ آپریشن میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 7 دہشت گردوں نے ہتھیار پھینک کر گرفتاری دے دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے فرار کی کوشش کی جس کو ناکام بنایا گیا اور اُن کے افغانستان محفوظ طریقے سے پہنچانے کے مطالبے کو مسترد کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کی عظیم تر قربانیاں ہمارے عزم کو بڑھاتی ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے کینٹ ایریا میں قائم سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران اہلکار کا رائفل چھین کے فائرنگ کی اور عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔

    دہشت گردوں نے مغوی اہلکاروں کے ساتھ ویڈیو بناکر جاری کی جس میں انہوں نے رہائی کے عوض مختلف مطالبات پیش کیے جس میں افغانستان کی طرف محفوظ راستہ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ حکام نے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مذاکرات کیے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد صبح سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے کمپاؤنڈ سے دہشت گردوں کا قبضہ ختم کرایا اور تمام اہلکاروں کو بازیاب کرایا۔آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ میں موجود تمام دہشت گرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایس جی کمانڈو سمیت 15 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

    دریں اثنا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایوان کو بتایا کہ اٹھارہ دہشت گرد سی ٹی ڈی کی حراست میں تھے، ایک دہشت گرد نے سی ٹی ڈی اہلکار کے سر پر اینٹ مارکر اسلحہ چھین لیا۔

    انکا کہنا تھا کہ بیس دسمبر کو ساڑھے بارہ بجے ایس ایس جی نے آپریشن شروع کیا جس میں تمام 33 دہشت گرد مارے گئے، ایس ایس جی کے ایک افسر سمیت دس سے پندرہ اہلکار زخمی ہوئے ہیں، افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دہشت گردی دوبارہ سراٹھارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بنوں میں آپریشن مکمل ہوگیا ہے تاہم کلیئرنس کا عمل جاری ہے، واقعہ کی تفصیلات آئی ایس پی آر جاری کرے گا، ہمارے کچھ فوجی زخمی جبکہ دو شہادتیں ہوئی ہیں۔

    وزیر دفاع نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف گروہوں سے تھا، صوبائی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے، سیکیورٹی فورسز ہی سب کام کریں، صوبائی ہیلی کاپٹر عمران خان کے استعمال میں ہیں، خیبرپختونخوا کے حکمران مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ اور وزرا عمران خان کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

  • بنوں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا گیا

    بنوں، سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر موجود دہشتگردوں کوجہنم واصل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بنوں آپریشن کامیابی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سی ٹی ڈی آفس بنوں میں آپریشن جلد مکمل ہوجائے گا، آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں موجود تمام دہشت گردوں کو آپریشن کے بعد جہنم واصل کر دیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کے اندر دہشتگردوں کو ہلاک کئے جانے کے بعدسرچ آپریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے آپریشن کے دوران 7 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ بنوں منتقل کر دیا گیا ہے کمپاونڈ کے اطراف میں کلئرنس اپریشن بھی شروع ہے ،آپریشن کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا،

    زخمیوں میں میجر عابد، نائب صوبیدار ظفر یار،حوالدار رحیم،لانس نائیک عرفان، سپاہی شاہد، سپاہی عبدالقیوم، سپاہی سفیان شامل ہیں

    واضح رہے کہ اتوار کے روز بنوں میں دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا بنوں میں سکول بند ہیں اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ علاقے میں موبائل فون سروس بھی مکمل طور پر بند ہے .

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

  • سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

    سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ مسائل کی آماجگاہ بن گیا، افرادی قوت اور وسائل موجود نہیں، صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنا ممکن نہیں

    قومی اداروں نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو، وسائل کی فراہمی اور تربیت کے اقدامات کی سفارش کردی

    اسلام آباد:صوبہ خیبرپختونخوا میں 9 سال سے برسراقتدار پی ٹی آئی حکومت کے زیرانتظام دہشت گردی کے خاتمے اور مقابلے کے لئے قائم محکمے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، افرادی قوت اور وسائل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنا ممکن نہیں۔ قومی اداروں نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے مقابلے کے لئے سی ٹی ڈی خیبرپختونخواہ کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو، وسائل کی فراہمی اور تربیت کے اقدامات کی سفارش کردی۔ یہ انکشافات ایک اعلی سطحی تحقیقاتی رپورٹ میں کئے گئے ہیں۔

    قومی اداروں کی جانب سے تیار کردہ تفصیلی رپورٹ میںیہ ہوشربا نکشاف بھی کیاگیا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے تین واقعات ہوئے جبکہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی کے300 واقعات ہوئے ہیں جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور عمران خان کی وزارت عظمی کے دوران متعدد مرتبہ قومی اداروں کی جانب سے خبردار کیاگیا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی کی تنظیم نو کی جائے ، تربیت کے اقدامات کئے جائیں، ہنگامی بنیادوں پر مطلوبہ وسائل فراہم کئے جائیں لیکن باربار کی یقین دہانیوں کے باوجود اس ضمن میں کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔ رپورٹ میں صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے انسداد دہشت گردی محکموں کے درمیان ایک تقابلی جائزہ بھی دیاگیا ہے جس کے مطابق کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے پاس 15 سے 18 ایس ایس پی رینک کے افسران موجود ہیں جبکہ دو ڈی آئی جی سطح کے افسران فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ اس کے مقابلے میں صوبہ خیبر پختونخوا میں ’پی ایس پی‘ رینک کے سینئر افسران کی شدید کمی ہے، جس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتا ہے کہ پورے صوبے میں ’ایس ایس پی‘ رینک کا صرف ایک افسر تعینات ہے جو ڈی آئی جی کے طور پر کام کررہا ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کے پاس ’ریوارڈ فنڈ‘ (زرتلافی فنڈ) میں276 (27 کروڑ60لاکھ روپے) کی رقم موجود ہے جبکہ خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی کے پاس 25ملین (اڑھائی کروڑ روپے) کی رقم ہے۔رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی شہداءپیکج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 150 فیصد کا فرق ہے۔ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے عفریت سے نبردآزما سی ٹی ڈی کو کوئی مراعات حاصل نہیں اور شہداءپیکج کے لئے بھی مناسب رقوم دستیاب نہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیاگیا کہ سی ٹی ڈی پنجاب اور سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی تنخواہوں میں 70 فیصد کا فرق ہے۔

    خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی رہائش کا بھی کوئی بندوبست نہیں۔ صوبائی حکومت کی درخواست پر بعض افسران کے لئے کینٹ کے علاقے میں رہائش کا بندوبست کیاگیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ سی ٹی ڈی کے برعکس صوبے کے تمام سیکریٹریوں کی رہائش کا کینٹ میں انتظام کیاگیا ہے حتی کہ صوبائی سیکریٹریٹ کے ملازمین سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی نسبت 70 فیصد زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں۔ رپورٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے لئے کوئی ہیڈکوارٹر ہی موجود نہیں۔ یہ دفترایک منزلہ کرایے کے گھر میں قائم ہے جس کابیسمنٹ خیبرپختونخوا پولیس کے اسلحہ خانے کے لئے استعمال ہورہا ہے اور سی ٹی ڈی کا عملہ بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر کام کرتا ہے۔ رپورٹ میں سی ٹی ڈی کے دفتر میں اسلحہ خانہ کی موجودگی کو خطرناک قرار دیاگیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے لئے کوئی ٹریننگ سکول ہی موجود نہیں، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا تربیت کے لئے سی ٹی ڈی پنجاب کی خدمات حاصل کررہا ہے جو لاگت اور پیشہ ورانہ ضرویات کے لحاظ سے قابل عمل نہیں۔ رپورٹ کے مطابق مختلف قسم کے تربیتی کورسز پر آنے والی فیس کی ادائیگی کے لئے بھی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے پاس پیسے دستیاب نہیں ہوتے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے موثر مقابلے کے لئے سی ٹی ڈی کی تنظیم نو کی ہنگامی بنیادوں پر ضرور ت ہے ، اس کے لئے ایک ہنگامی جامع پلان ترتیب دیاجائے جس میں تربیت ، افرادی قوت کی کمی دور کرنے اور وسائل کی فراہمی شامل ہو تاکہ دہشت گردی کا موثر انداز میں قلع کمع ممکن ہوسکے۔

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

  • عمران خان کی نالائقی کی قیمت خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی صورت ادا کررہا ہے،وزیر داخلہ

    عمران خان کی نالائقی کی قیمت خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی صورت ادا کررہا ہے،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا کے بارے میں قومی اداروں کی رپورٹ چشم کشا اور پریشان کن ہے ایک سال میں پختونخواہ میں دہشت گردی کے300 واقعات کا ہونا سنگین صورتحال ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت سوئی ہوئی ہے پختونخوا میں ملازمین کی تنخواہ اور پینشن کے نہ ہی شہداءکے لئے پیسے ہیں، 9 سال میں کے پی میں یہ ترقی ہوئی؟ وفاق پر حملے کے لئے بندوقیں اور بندے جمع کرنے والوں نے سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کے لئے کچھ نہیں کیا وفاق نے بھی خیبرپختونخوا کو پولیس اور سی ٹی ڈی کی استعداد کار میں اضافے کی پیشکش کی تھی لیکن آج تک جواب نہیں ملا سی ٹی ڈی شہداء پیکج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 150 فیصد کا فرق کیوں ہے؟ صوبائی حکومت آنکھیں بند کئے کیوں بیٹھی رہی؟ سی ٹی ڈی پنجاب اور سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی تنخواہوں میں 70 فیصد کا فرق ہے لیکن صوبائی حکومت نے آج تک اس پر بات نہیں کی ،سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے لئے کوئی ٹریننگ سکول ہی موجود نہیں، 9 سال میں کیوں اس پر توجہ نہ دی گئی؟ پورے صوبے میں ’ایس ایس پی‘ رینک کے صرف ایک افسرکا تعینات ہونا عمران خان اور وزیراعلی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے معاملے پر عمران خان اینڈ راشی کمپنی کا رویہ مجرمانہ اور دہشت گردوں کی مدد کے مترادف ہے گھڑیاں چوری کرنے کا ٹائم تھا لیکن عوام کو دہشت گردوں سے بچانے کا ٹائم نہیں تھا؟ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے عمران خان کو وفاق اور اداروں سے لڑنے سے فرصت ملے تو دہشت گردی کے مقابلے پر غور کرے پی ٹی آئی کی خیبر  میں 9 سال سے حکومت مسلط ہے اور کارکردگی صفر بٹا صفر ہے عمران خان کی نالائقی اور کرپشن کی قیمت خیبرپختونخواہ دہشت گردی کی صورت ادا کررہا ہے،

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

  • انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا

    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا

    انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا

    عدالت انسداد دہشتگردی پشاور نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام باڑہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد آمین شاہ کو مجموعی طور پر 14 سال قید سخت اور جرمانہ کی سزا سنائی

    مورخہ 2021-07-13 کو کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم کو مخبر نے اطلاع دی کہ ایک دہشتگرد بادیزئی روڈ میاں خان گڑھی پشاورپر دہشتگردی کی غر ض سے موجود ہے ، مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم نے دہشتگرد کو بادیزئی روڈ میاں خان گڑھی پشاور سے ایک عدد ہینڈ گرینڈ اور 30 بور پستول و کارتوس سمیت گرفتار کیا تھا ۔ گرفتار دہشتگرد نے سرسری اینٹروگیشن پر اپنا نام آمین شاہ ولد عبدالمنا ن سکنہ شلوبر قمبرخیل ضلع خیبراور خود کو لشکر اسلام منگل با غ باڑہ کا سرگرم رکن ظاہر کیاتھا۔ ہینڈ گرینڈ کو بذریعہ BDU سٹاف ناکارہ کیا- برآمدہ اسلحہ وایمونیشن اور ہینڈ گرینڈ کو قبضہ پولیس کئے ۔

    گرفتار دہشتگرد کے خلاف کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کیلئےخصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کی تھی،دہشتگرد نے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کئے ۔دوران تفتیش گرفتار دہشتگرد نے دہشتگردانہ کاروائیوں کی غرض سے ذخیرہ کی گئی بارودی مواد سے متعلق انکشاف کیا تھا جسکی نشاندہی پر بھوٹان شریف کلف تیراہ ضلع خیبر سے بذریعہ ڈیٹیکٹر متعلقہ جگہ کی کھودائی کرنے پر 37 عدد پیٹی کارتوس 12.7 بور (3145) کارتوس ،03 عدد RPG-7 گولے ،دو عدد مارٹر گولے 60MM ، ایک عدد RPG-7 فیوز اور ایک عدد پرائمر برآمد ہوکر بذریعہ BDUسٹاف محفوظ کرکے بروئے فرد قبضہ پولیس میں کئے گئے۔تفتیشی ٹیم نے گرفتار دہشتگرد کو بعد اختتام حراست کے چالان عدالت کیا تھا۔

    ملزم کے خلاف کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی تفتیشی ٹیم نے ماہرانہ تفتیش کرتے ہوئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر بہترین تفتیش ،کی جسکی بنا پر عدالت انسداد دہشتگردی پشاور نے مقدمہ کی سماعت کرکے جرم ثابت ہونے پر ملزم آمین شاہ ولد عبدالمنا ن سکنہ شلوبر قمبرخیل ضلع خیبر کو مجموعی طور پر 14 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ ، نیز جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کو سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا گیا ۔

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

  • سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت  پنجاب بھر میں کارروائیاں،9  دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں کی اور9 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے دہشت گردوں سے 2 آئی ای ڈی بم،دھماکہ خیز مواد، 13 ڈیٹونیٹر اوراسلحہ برآمد کر لیا گیا،دہشت گردوں سے حفاظتی فیوز ، کیش، گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات، شخصیات اور سرکاری عمارات کو ہدف بنانا چاہتے تھے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ایک رو ز میں 25 انٹیلی جنس آپریشنز کیے گئے، لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 7 روز میں 372 کومبنگ آپریشنز کیے گئے کارروائیوں کے دوران 21 ہزار 111افراد سے پوچھ گچھ کی گئی کارروائیوں کے دوران 36 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے 33 ایف آئی آر درج کی گئیں

    قبل ازیں 23 نومبر کو سی ٹی ڈی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں دو اہم کاروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے راولپنڈی،اسلام آباد میں دو اہم کاروائیاں کیں، اورکالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد ، محمد نبی سمیت دو دہشت گرد گرفتار کر لئے، سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے انتہائی مطلوب کمانڈر خالد محمد نبی کو گرفتار کر لیا۔مبینہ دہشت گرد کمانڈر خالد، محمد نبی نے جعلی نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا ۔مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا،دھماکہ خیز مواد کو راولپنڈی میں تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

    دوسری کاروائی میں سی ٹی ڈی پنجاب نے سول حساس ادارے کے تعاون سے داعش کے دہشت گرد فاروق عباس سکنہ پشاور کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا ۔مذکورہ دہشت گرد راولپنڈی، اسلام آباد میں دہشت گردی کے منصوبے سے داخل ہوا تھا۔گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

  • انسان نے کم از کم 7 لاکھ 80 ہزار سال قبل کھانا پکانے کے لیے آگ جلائی

    انسان نے کم از کم 7 لاکھ 80 ہزار سال قبل کھانا پکانے کے لیے آگ جلائی

    یروشلم: سائنسدانوں کو اسرائیل میں آثار قدیمہ کے مقام پر کھانا پکانے کے قدیم ترین ثبوت ملے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کچے کھانے سے پکے ہوئے کھانے کی طرف تبدیلی انسانی ارتقاء میں ایک ڈرامائی موڑ تھا، اور دریافت نے بتایا ہے کہ ماقبل تاریخ کے انسان نے کم از کم 7 لاکھ 80 ہزار سال پہلے کھانا پکانے کے لیے آگ جلائی-

    ڈائنوسار کی ایک نئی قسم دریافت، جس کا سر ہیلمٹ کی طرح بڑا اور بہت سخت تھا

    مطالعہ کے مصنف ڈاکٹر تل ابیب یونیورسٹی کے اسٹین ہارڈ میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے محقق اریت زوہرنے کہا کہ قدیم جھیل Hula کے کنارے واقع گیشر بینوٹ یعقوف سائٹ پر مچھلی کے دانتوں کے تفصیلی مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ابتدائی آباؤ اجداد میں سے کچھ غالباً ہومو ایریکٹس مچھلی پکانے کےقابل تھےجھیل کے کنارے رہنے والوں نے میٹھے پانی کی ایک بڑی انواع پر کھانا کھایا-

    زوہر نے کہا کہ اس مقام پر کوئی انسانی باقیات نہیں ملی، لیکن پتھر کے اوزار افریقہ میں ہومو ایریکٹس سائٹس سے ملنے والے اوزاروں سے مماثل ہیں، اور ممکن ہے کہ معدوم ہونے والی لوسیو باربس لانگیسیپ جیسی بڑی مچھلیوں کو پکڑنا آسان ہو، جو ہاتھ سے 6.5 فٹ (2 میٹر) تک بڑھ سکتی ہے۔

    3700 سال پرانی کنگھی پر دنیا کا قدیم ترین تحریری جملہ دریافت

    زوہر کی پچھلی تحقیق، جس نے اس جگہ پر 16 سال تک کام کیا ہے، نے پایا تھا کہ تلچھٹ کی پرتیں جہاں پتھر کے اوزار ملے تھے جس سے لگتا تھا کہ یہ انسانی استعمال میں رہے ہوں گے دو مخصوص انواع (Luciobarbus longiceps اور Carasobarbus) سے مچھلی کے دانتوں کی ایک بڑی تعداد سے منسلک تھے۔ canis) جو کارپ خاندان کا حصہ تھے لیکن اب ناپید ہیں۔

    تاہم، مچھلی کی ہڈیاں بہت کم تھیں، جو دانتوں کے برعکس اعلی درجہ حرارت میں نرم ہو جاتی ہیں اور آسانی سے بوسیدہ ہو جاتی ہیں۔ مطالعہ کی شریک مصنف نیرا الپرسن نے چولہے کے نشانات کی نشاندہی کی تھی جو افریقہ سے باہر کے قدیم ترین ہیں۔

    آثار قدیمہ کے جیو کیمسٹ ڈاکٹر بیتھن لِنسکاٹ اس تحقیق میں شامل تو نہیں تھے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین حد تک اہم دریافت ہے-

    پکا ہوا کھانا کھانے میں تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ انسانوں نے تازہ، کچے کھانے کی تلاش اور ہضم کرنے پر کم توانائی صرف کی، جس میں نئے سماجی اور طرز عمل کے نظام کو تیار کرنے کے لیے زیادہ وقت نکالا جائے۔

    میٹا کا 11 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

    لِنسکاٹ نے کہا کہ خوراک نے ہماری نسلوں کےارتقاء پر بڑا اثر ڈالا ہے یہ تجویز کیا گیا ہے کہ گوشت کی کھپت نے خاص طور پر ہمارے ابتدائی ہومو آباؤ اجداد کے دماغی سائز میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا لیکن پیتھوجینک بیکٹیریا بغیر پکے گوشت کے استعمال کو ایک خطرناک بنا دیتے ہیں-

    "تاہم، کھانا پکانا بیکٹیریا کو مارتا ہے اور گوشت کی توانائی بخش قدر کو بڑھاتا ہے اس طرح ابتدائی ہومینز کے لیے ایک نیا، قابل اعتماد خوراک کا ذریعہ بنتا ہے۔ یہ سمجھنا کہ یہ کب ہوا اس لیے بہت دلچسپی کا موضوع ہے، کیونکہ اس سے یہ سمجھانے میں مدد مل سکتی ہے کہ ہمارے ہومینین آباؤ اجداد نے اس طرح کیوں ترقی کی جس طرح انہوں نے کیا تھا۔

    یہ تحقیق پیر کو نیچر ایکولوجی اینڈ ایوولوشن نامی جریدے میں شائع ہوئی۔

    سائنسدانوں نے زمین کے سب سے زیادہ قریب بلیک ہول دریافت کرلیا

  • فیس بک پیج کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

    فیس بک پیج کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے ملزمان گرفتار

    شہر قائد کراچی میں انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک پیج کے ذریعے اسلحہ فروخت کرنیوالے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے،

    پریس کانفرنس میں مظہرمشوانی اور دیگر شریک تھے، راجہ عمر خطاب نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ کے حکم پرغیرقانونی اسلحے پرکارروائی کی فیس بک پرپیج بنے ہوئے ہیں اسلحہ کی خریدوفرخت کے لیے ، جہاں باقاعدہ آن لائن خریداری کی جاتی اور اسلحہ کی ڈلیوری بھی ہوتی، اسلحہ کے واٹس اپ گروپ میں نمبر ایڈ کرکے اسلحے کی تصاویردکھائی جاتی ہیں درآدم خیل سے غیرقانونی اسلحے کا کاروبار ہورہاہے۔ پکڑے ہوئے گروپ سے 18 پسٹل پکڑے گئے ہیں ۔اخروٹ اور مونگ پھلی کے ڈبوں میں گولیاں چھپائی گئیں تھیں۔۔جتنابھی اسلحہ پکڑا گیا اسکا فارنزک نہیں ہوسکا ،7 کیسز ایسے تھے جنکا فارنزک ہوا۔300 سے 400 بور کے پسٹل کراچی درہ آدم خیل سے آتے ہیں۔اس کارروائی میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔پکڑے گئے دو افراد کا تعلق درہآدم خیل اور دو کا تعلق کراچی سے ہے

    پشاور ، درہ آدم خیل ، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع کے اسلحہ ڈیلرزاور دوکاندار اس غیر قانونی اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث ہیں جنکا طریقہ کار فیس بک کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار کی تشہیر کرتے ہیں اور فیس بک اور واٹس ایپ پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں دیں (1) واصف جان ولد محمد یوسف (درہ آدم ) (2) نوید ولد رحیم گل (درہ آدم)(3)عبدالنصیر ولد رحیم گل (دره آدم) (4) بلال (بلال آرمز کمپنی، درہ آدم خیل (5) معیز (آفریدی آرمز میبینی، درہ آدم خیل (6) رحمان (اسپارک آرمز مین، درہ آدم خیل ) (7) اولیس (اولیں آرمز کمپین ، ڈی آئی خان و دیگر اس سارے جرائم میں ملوث ہیں، جو لوگ اسلحہ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان لوگوں کو واٹس ایپ گروپ میں شامل کرتے ہیں اور قیمت طے کرنے کے بعد رقم کا پچاس فیصد ایزی پیسہ ، جاز کیش اور آن لائن ٹرانسفر کراتے ہیں اور بقیہ رقم ڈیلیوری کے وقت وصول کی جاتی ہے، جب تمام معاملات طے ہو جاتے ہیں تو یہ غیر قانونی اسلحہ ڈیلر اپنے ایجنٹ کے ذر یعے بذریعہ بس اسلحہ کراچی بھیجتے ہیں۔ کراچی و ملک کے کسی بھی کونے میں اسلحہ پہنچانے کیلئے اپنا کار نده خریدار کا نمبر دیکر روانہ کرتے ہیں۔ جو مقام پر پہنچ کر خریدار سے ذریعہ موبائل نمبر پر رابطہ کر کے اسلحہ اس کے حوالے کر تا ہے اور طے شدہ رقم خریدار سے وصول کرتا ہے۔ یہ تمام کام اسلحہ ڈیلر مافیا انتہائی منظم طریقے سے کر رہے ہیں۔

    غیر قانونی و قانونی اسلحہ ڈیلر لوگوں سے اسلحہ لائسنس بنوانے کیلئے علیحدہ سے رقم وصول کرتے ہیں۔ انتہائی مہارت کے ساتھ وزارت داخلہ پاکستان سے جاری کر دہ لائسنس کی طرح بنا کر واٹس ایپ کے ذریعے اس کی تصویر مذکورہ شخص کو ارسال کرتے ہیں جس کے اوپرOR کوڈ بھی لگا ہوا ہوتا ہے۔ مذکورہ شخص QR کوڈ کو چیک کرتا ہے تو اس کی تمام تفصیل موجود ہوتی ہے۔ جس سے لگتا ہے کہ اسلحہ لائسنس اصلی ہے۔ لائسنس بننے سے پہلے شخص مذکور کے فنگر پرنٹ، دستخط، تصویر، شناختی کارڈ ذریعہ واٹس ایپ منگواتے ہیں۔ یہ لائسنس جعلی ہوتے ہیں۔ غیر قانونی اسلحہ کی اسمگلنگ میں کراچی و اندرون سندھ میں موجود اسلحہ ڈیلرز اور پرائیوٹ سیکورٹی کمپنیوں کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس میں سب سے اہم اور خطرناک بات جو سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ گورنمنٹ آف سندھ کے قانون کے تحت جو بھی اسلحہ ڈیلر اسلحہ فروخت کریگا اسے اسلحہ کے دو عد د چلیدہ خول FSL میں جمع کرانے کا قانونی پابند ہے۔ اسمگل شدہ اسلحہ کا کسی بھی طرح اور کسی بھی جگہ اس کا ریکارڈ موجود نہیں ہوتا ہے جسکی وجہ سے تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے،

    مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی

    کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا

    مفتی عبدالقوی کو صرف تھپڑہی نہیں جوتے بھی مارے ہیں، حریم شاہ کا دعویٰ

    مفتی عبدالقوی نےبہت گندی باتیں کیں؛ایسی باتیں کہ سن کرہرکوئی شرمسارہوجائے:حریم شاہ نےگفتگولیک کردی

    کراچی اور اندرون سندھ میں موجود اسلحہ ڈیلرز لوگوں سے پیسے لیکر لائسنس بنوا کر دینے میں بھی ملوث ہیں۔ تمام اسلحہ ڈیلر ز بھاری تعداد میں ایمونیشن (گولیاں فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں دوکاندار بڑے منظم طریقے سے غیر قانونی اسلحہ کو قانونی طور پر اسلحہ لائسنس پر چڑھاتے ہیں۔ جن میں خاص طور پر غیر ملکی اسمگلنگ شده اسلحہ شامل ہے۔ اس اسلحہ کی خریداری (1) شوقین مجاز نئی نسل (2) جرائم پیشہ افراد(3) دہشتگرد تنظیمیں اور دیگر لوگ ملوث ہیں۔

    پشاور ، درہ آدم خیل ، ڈی آئی خان وغیرہ میں جتنے بھی اسلحہ بنانے کے کارخانے ہیں ان کے رشتہ دار اور تعلق واسطے والے لوگ، دوست و غیر ہ کراچی میں اسلحہ کی دوکان بنا کر بیٹھے ہیں اور یہ وہاں سے غیر قانونی طریقے سے بغیر بیس اور ریکارڈ کے اسلمہ ایمونیشن کراچی لاتے ہیں۔ یہ کاروبار کافی عرصہ سے آن لائن جاری ہے ایک اندازے کے مطابق کراچی میں ہر ماہ بھاری تعداد میں مختلف نوعیت کا اسلحہ غیر قانونی طور پر پہنچایا جارہا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں مختلف بور کی گولیاں بھی بھیجی جارہی ہیں زیادہ تر اسلحہ درہ آدم خیل کے کارخانے ، دوکا نیں اور پشاور کے اسلحہ ڈیلرز کراچی میں فروخت کرتے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے جس سے قوی انکشافات متوقع ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

    میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

    بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

  • کالعدم بی ایل اے کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    کالعدم بی ایل اے کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    کالعدم بی ایل اے کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
    بلوچستان لبریشن آرمی کے خلاف سی ٹی ڈی کوئٹہ کی جانب سے سبی روڈ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران دو دہشت گرد گرفتار کر کے 5 دستی بم اور 3 کلو گرام ملٹری گریڈ دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا

    سی ٹی ڈی کو ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بی ایل اے کے مشتبہ دہشت گرد عبدالمنان اور سرفراز احمد، جو کہ بی ایل اے سی ایم ڈی آر صدیق قلندرانی عرف خالد شریف کے قریبی ساتھی ہیں، نے شور پہاڑ قلات سے ایل ای اے اور تنصیبات کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کا سفر کیا ہے۔ کوئٹہ میں اس اطلاع پر سی ٹی ڈی ٹیم کوئٹہ نے درخشاں ناکہ کوئٹہ سبی روڈ کے قریب آئی بی او پر کارروائی کی، جس کے تحت عارضی ناکہ بندی کر دی گئی، کارروائی کے دوران ایک مشکوک سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ لیکن انہوں نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا اور انہیں گرفتار کر لیا گیا

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    ملزمان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ نوید احمد عرف کے ڈی اور صدیق قلندرانی عرف خالد شریف کی ایما پر خضدار اور اس کے گردونواح میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کیں۔ ملزمان نے آغا شکیل درانی سمیت خضدار کے کئی سرکردہ افراد کو قتل کرنے کے بی ایل اے کے ارادے کا بھی انکشاف کیا۔

    تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا

    سی ٹی ڈی نے شہر قائد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کاروائی کی اور کالعدم تنظیم سے وابستہ کارکن کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے صدر کراچی میں کلینک پر حملے کی طرح حیدر آباد میں ایک چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنا تھا،اس حوالہ سے سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کامران چورنگی کے قریب کاروائی کی اور کالعدم دہشت گرد تنظیم آر ایس اے کے کارکن محمد افضل لنڈ عرف عافی کو حراست میں لیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسکے زیر استعمال اسلحہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    دوران تحقیقات ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ جرمنی میں جلاوطن تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی عرف سفیر سے براہ راست رابطے میں ہے خاصخیلی اس کی مالی معاونت کر رہا ہے ملزم کے بھیجے گئے پیسوں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ خریدا ہے ذوالفقار خاصخیلی نے اسے حیدرآباد میں چینی ڈینٹل کلینک کے ڈاکٹر کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا جس کی ملزم نے ریکی بھی مکمل کر لی تھی تاہم منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے پہلے ہی اسے گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کراچی صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر ٹارگٹڈ کارروائی کرنے والے ملزمان کا ساتھی ہے