Baaghi TV

Tag: سی ٹی ڈی

  • دہشتگردوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے 4 مبینہ ملزمان گرفتار

    دہشتگردوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے 4 مبینہ ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کی ہے

    مواچھ گوٹھ حب ریور روڈ پر سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی اس دوران دہشتگردوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے 4 مبینہ ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان کالعدم بلوچ راجی آجوئی سنگر کو مواد فراہم کرتے تھے دیگر علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں کو بھی بارودی مواد فراہم کیا جاتا تھا گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان میں میرعلی شاہ، اقبال، نصراللہ اورمحمد شامل ہیں ملزمان براس کے دہشتگردوں کو بارودی مواد دینے پہنچے تھے مواد حب بلوچستان سے حب ریور روڈ تک پہنچایا گیا تھا

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بارودی مواد مبینہ طور پردہشتگرد کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا ملزمان ایک سال سے بارودی مواد سپلائی کر رہے ہیں دو سے تین مرتبہ پہلے بارودی مواد سپلائی کرچکے ہیں مبینہ ملزمان بارودی مواد بیرون ملک سے اسمگل کر کے لاتے ہیں برآمد مواد میں کمرشل ایکسپلوسو 7 بڑی 18 چھوٹی اسٹکس شامل ہیں، سیفٹی ٹائم فیوز88 فٹ، نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر3 عدد شامل ہیں ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے

    قبل ازیں سی ٹی ڈی شہید بینظیر آباد نے ضلع نوشہروفیروز میں اہم کارروائی کی ہے اور کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کا دہشتگرد غفار ڈومکی ولد محمد مراد گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم تھانہ سی ٹی ڈی سکھر کو مطلوب تھا، ملزم نے اعتراف کیا کے دیگر ساتھیوں بنام عزیز ڈومکی اور مٹھا خان ڈومکی کے ساتھ مل کر ملک دشمن کارروائیوں میں شامل رہا، ملزم کے دونوں ساتھی خیرپور سینٹرل جیل میں قید میں ہے، ملزم اپنا گزر بسر کرنے کے لئے اسلحہ کی ترسیل کاکام کر ریا تھا، ملزم نے 2001 میں بلوچستان میں موجود صمد مری بی ایل اے کیمپ سے ٹرینگ حاصل کی، جس میں ہیوی گن مشین، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ شامل ہے، ملزم آئی ای ڈی لگانے میں مہارت رکھتا ہے گرفتار ملزم سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

  • سندھ میں سی ٹی ڈی کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں سی ٹی ڈی کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    سندھ میں سی ٹی ڈی کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر کام شروع

    سندھ پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے (سی ٹی ڈی) کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرنے کے لیے 3 ارب روپے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے، جس کا پہلا مرحلہ 3 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس علام نبی میمن نے ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سندھ کو بین الاقوامی اور جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے کے لیے حکومتِ سندھ نے 3 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس اہم منصوبے پر فوری کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں سی ٹی ڈی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو محفوظ اور بین الاقوامی اداروں کے ہم آہنگ بنانے کے لیے جدید ترین سافٹ ویئر خریدے جا رہے ہیں۔

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    غلام نبی میمن کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کے لیے ماہر آئی ٹی انجینئر رکھے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی سی ٹی ڈی کے افسران کی فول پروف سیکیورٹی کے پیشِ نظر بُلٹ پروف گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں۔آئی جی سندھ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے ناصرف دفاتر بلکہ ہر عہدے کے افسران و ملازمین کی رہائش گاہوں کو بھی حتی الامکان طور پر دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لیے انتہائی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی اور اندرونِ سندھ میں بھی سی ٹی ڈی کے مخصوص کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں، سی ٹی ڈی کے پولیس اسٹیشن و دیگر دفاتر کے ساتھ ساتھ افسران اور دیگر ملازمین کی رہائش گاہیں بھی اسی کمپلیکس کے اندر ہوں گی۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس سلسلے میں بہت حد تک کام ہو چکا ہے، مزید پیش رفت بھی تیزی سے جاری ہے۔

  • شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے

    کاروائی کے دوران سی ٹی ڈی سندھ نے نورس چورنگی کے قریب سے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد قتل اقدام قتل میں مطلوب تھے ملزمان کی شناخت انس زاہد اور دانیال علی کے طور پر ہوئی، ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے گزشتہ دنوں گلبہار کے علاقے میں بلڈر کاشف عرف للو کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھاواردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی چلتی رہی ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ گلبہار تھانے میں درج ہے،دونوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد باقاعدہ کارروائی کے لئے گلبہار تھانے کے حوالے کیا جا رہا ہے،

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    قبل ازیں گزشتہ شب سی ٹی ڈی نے بلوچستان میں بھی کاروائی کی تھی جس میں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا تھا، ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دشت کے علاقے اسپلینجی میں کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق اپریل میں سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، ہلاک دہشت گرد بلوچستان میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں نے پولیس اور لیویز اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔

  • سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    سوات میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

    کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ مالاکنڈ ریجن اور سیکیورٹی فورسز کی ضلع سوات میں کاروائی ،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا کالعدم تنظیم کا دہشتگرد مقابلے میں ہلاک ہو گیا

    محکمہ انسداد دہشتگردی مالاکنڈ ریجن اور سیکیورٹی فورسز کو معتبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دہشتگردوں کا منظم گروہ علاقہ منگلور ضلع سوات میں دہشت گردی کی بڑی کاروائی کے لیے داخل ہو چکا ہے۔ اطلاع کے پیش نظر سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن اور سیکیورٹی فورسز نے علاقہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شروع کرکے دہشت گردوں نے پولیس اور سیکیورٹٰی فورسز کے جوانوں کو دیکھ کر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی سے خود کو محفوظ کرکے حق حفاظت خود اختیاری کے خاطر بھی جوابی فائرنگ شروع کی۔

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    نفری اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ ختم ہو جانے کے بعد دوران سرچ اینڈ کلیرنس اپریشن ایک دہشت گرد ہلاک شدہ پایا گیا۔ ہلاک شدہ دہشت گرد کی پہچان عادل زیب ولد میاں صاحب جان ساکن شکرے منگلور ضلع سوات ہوئی۔ ہلاک شدہ دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوئے۔ ہلاک شدہ دہشت گرد VDC ممبر محمد ادریس خان کے گاڑ ی پر IED بلاسٹ کیا تھا جس میں VDC ممبر ادریس خان بمعہ 2 پولیس اہلکاران سمیت کل 8 افراد شہید ہوئے تھے۔ ہلاک شدہ دہشت گرد VDCممبر محمد شیرین کے ٹارگٹ کلنگ کے علاہ ، متعدد مقدمات دہشت گردی، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔

    ہلاک شدہ دہشت گرد کے دیگر دہشت گرد ساتھی زخمی حالت میں رات کی تاریکی اور گھنے باغات کا فائدہ اٹھاتےہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جنکی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ اپریشن جاری ہے۔

  • ضلع خیبرکےافغان بارڈر کیساتھ کاروائی سیکورٹی اداروں کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک،بھاری اسلحہ برآمد

    ضلع خیبرکےافغان بارڈر کیساتھ کاروائی سیکورٹی اداروں کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک،بھاری اسلحہ برآمد

    خیبر: سی ٹی ڈی کی اسپشل چھاپہ مار ٹیم کا دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے ضلع خیبر کے افغان بارڈر کیساتھ کاروائی ہوئی ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے

    تفصیلات کے مطابق آج کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پشاور ریجن کے افسران کو ایک معتبر زرائع سےاطلاع ملی کہ دہشتگردوں کا ایک منظم گروہ علاقہ جمرود ضلع خیبر افغان بارڈر کے حدود میں دھشتگردی کی بڑی کاروائی کیلیے اکر موجود ہے ۔ اطلا ع کو مصدقہ جان کر سی ٹی ڈی کی اسپشل چھاپہ مار ٹیموں نے تیاری کرکے مذکورہ دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطرمذکورہ بالا مقام کی طرف روانہ ہوئے۔

    سی ٹی ڈی کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم علاقہ جمرود افغان بارڈر کے پاس پہنچتے ہی دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی کے جوانوں پر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔ اسپیشل ٹیم کےجوانوں نے حکمت عملی سے خود کو محفوظ کرکے اپنی حفاظت اور دہشتگردوں کی گرفتاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی۔ سی ٹی ڈی جوانوں اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر جاری رہا ۔فائرنگ تھم جانے کے بعد دوران سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن 03 دہشتگرد ہلاک شدہ پائے گئے۔ہلاک دہشتگردوں کی پہچان اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد ولد سید اکبر جبکہ ایک نا معلوم دہشت گرد کی پہچان کی جارہی ہے ۔

    دہشتگردوں کے قبضے سے 03 کلاشنکوف ، 12 میگزین،02 ہینڈ گرنیڈ، 03 بنڈولئیراور درجنوں کارتوس برآمد ہوئےجبکہ 3/2 دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

    کراچی:کاؤنٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےکراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئےکالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گردگرفتار کرلیے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں گلستان جوہر اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر کی گئیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ سےگرفتار ملزم سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا، ملزم نے فرقہ وارانہ بنیاد پرکئی افراد کو قتل کیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گلستان جوہر سےگرفتار ملزم سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا، ملزم وقتاً فوقتاً پاکستان آکر ری گروپنگ کا کام کر رہا تھا۔

    ادھر دوسری طرف اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر۔سرکاری زمین پرقبضے کے مقدمے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیرنے سماعت کی۔

     

     

    ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملیرنےپولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پرسات ستمبرتک فیصلہ محفوظ کیا۔وحید انصاری وکیل سرکارنے سماعت میں دلائل دیے کہ ملزم پر25ایکڑزمین پرقبضے کامقدمہ ہےجس میں 10سال تک سزاہوسکتی ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ چوری کے ملزم کا سات دن کا ریمانڈ دے دیا جاتا ہے۔ ملزم توایک دن بھی پولیس کسٹڈی میں نہیں رہا۔

    ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ ملزم کونوٹس جاری کیے لیکن ملزم نہیں آٸے۔ ملزم سے تفتیش نہیں ہوٸی۔ تفتیش کیلٸے ریمانڈ چاہیٸے۔

    سرکاری وکیل نے مذید مؤقف پیش کیا کہ ملزم کےدیگرساتھیوں کو گرفتارکرنا ہے۔ سرکاری زمین پرگیارہ لوگوں نے قبضہ کیا ہے گھر بھی بنالٸے ہیں۔ سرکاری زمین پر گھربنانےوالوں کےڈاکیومنٹس حاصل کرنےہیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ نوٹیفکیشن کےذریعےایف آٸی آردرکرانےکااختیاردیناغلط ہے۔

    خالد محمود وکیل حلیم عادل شیخ نے دلائل دیے کہ مدعی مقدمہ قانون کےمطابق ایف آٸی آردرج کرنےکااختیارنہیں۔ مختیار کار تجاوزات روک سکتا ہے۔ مقدمہ درج نہیں کرسکتا۔وکیل صفائی نے کہا کہ مختیارکارکےخلاف قانون کی خلاف ورزی پرمقدمہ درج ہوناچاہیٸے۔ قانون کےمطابق کواپریٹوسوساٸیٹی رجسٹرارہی مقدمہ درج کرنےکا مجاز ہے۔

    خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب تفتیش کیلٸےنوٹس جاری کیا گیا اس وقت حلیم عادل شیخ شیخ جیل میں تھے۔ حلیم عادل شیخ 17اگست سےجیل میں ہیں۔ نوٹس18اگست کوجاری ہوا۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاڑکانہ : سی ٹی ڈی لاڑکانہ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے جیکب آباد روڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان سے بارودی مواد ،12 نان الیکٹریکل ڈیٹونیٹر،بال بیئرنگ بھی برآمد ہوئے۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی آرجی سے ہے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالحمید نے2011میں تفتان میں افغانی ٹرینرز سےتربیت لی ، افغانی ٹرینر پہلے سے ہی ٹریننگ کیمپ میں موجود تھے۔

    سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ عبدالحمید نے تفتان سے جیکب آباد گولیاں اور بارودی مواد اسمگل کیا اور دسمبر2021میں نامعلوم افراد نے جیکب آباد میں ایمونیشن فراہم کیا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ جنوری2022میں دو دستی بم کوٹ نیم الفا کو فراہم کئے اور مارچ 2022میں ایک دستی بم ببوا کو دیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ عثمان ببوا 25جون2022کو جیکب آباد دستی بم دھماکے میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزم اسماعیل متعدد دہشتگردی حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نے دھماکا خیز مواد کا استعمال ،آئی ای ڈی اور ایم سی آئی ای ڈیزبنانے کی تربیت تفتان سے حاصل کی ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی،جے یو آئی رہنما پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،جے یو آئی رہنما پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کاروائی،جے یو آئی رہنما پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک

    سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن اور انٹیلیجنس ایجنسی نے بڑی کاروائی کی، خفیہ زرائع سے مصدقہ اطلاع تھی کہ دہشت گردوں کا ایک منظم گروہ ضلع دیر لوئر اورباجوڑ کے بارڈر ایریا انذروں تنگے لنڈے شاہ میں ایک خفیہ مقام پر بڑی تخریبی کاروائی کی غرض سے موجود ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن اور انٹیلیجنس ایجنسی کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل ہو کر بمقام بالا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیا ۔ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن دہشت گردوں نے چھاپہ مارٹیموں پر آندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

    چھاپہ مارٹیموں نے اپنی حفاظت اور دہشت گردوں کی گرفتاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کرکے فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے میں دوران سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن ایک دہشت گرد ہلاک شدہ پاکر جس کی شناخت حیات محمد عرف سلمان سے ہوئی۔ مذکورہ دہشت گرد کاونٹر ٹررازم ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ ریجن کو درجن سے زائد دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔

    مذکورہ دہشت گرد نے حال ہی میں سید بادشاہ سابقہ تحصیل ناظم جے یو آئی ضلع باجوڑ پرحملہ کرکے ذمہ داری قبول کی تھی جس میں مذکورہ ناظم 06 ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہو ا تھا۔ صوبائی حکومت نے مذکورہ دہشت کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے کی نقد انعامی رقم مقرر کی تھی۔ کاونٹر ٹررازم ڈیپارٹمنٹ، مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے ۔

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • محرم اورجش آزادی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنایا سی ٹی ڈی نے ناکام

    محرم اورجش آزادی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنایا سی ٹی ڈی نے ناکام

    محرم اورجش آزادی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ بنایا سی ٹی ڈی نے ناکام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی ٹی حیدرآباد نے ٹنڈوالہیار میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگروں کے قبضے سے تیار شدہ دو آئی ای ڈیز برآمد ہوئی ہیں، دہشتگردوں کی شناخت صدرالدین اور ظھیرعباس کے طور ہوئی ہے گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم ہے ایک دہشتگرد کا تعلق ضلع لاڑکانہ جبکہ دوسرے کا تعلق ضلع دادو سے ہے دونوں دہشتگرد ٹنڈوالہیار میں تخریب کاری کا ٹاسک لئے پہنچے تھے دہشتگرد تخریب کاری کرکے محرم الحرام اور جشن آزادی کے موقع پر خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے گرفتار دونوں دہشتگروں کیخلاف انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوژو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    قبل ازیں شہر قائد کراچی میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے عادی پیشہ ور جرائم میں ملوث 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان میں 2 موٹر سائیکل لفٹر اور 5 منشیات فروش شامل ہیں ملزمان سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکل,ہیروئن, کرسٹال اور چرس برآمد کیا گیا. ملزمان کو علاقہ تھانہ بغدادی, نیپئر, کلاکوٹ, چاکیواڑہ, میٹھادر اور نبی بخش کی حدود سے گرفتار کیا گیا.برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل کا مقدمہ تھانہ بغدادی میں درج ہے.رآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KJK-1906 کا مقدمہ تھانہ میٹھادر میں درج ہے. ملزمان میں فیصل عرف چلی, عمر, محمد امین, محمد حنیف, نوشاد, شکیل خان اور محمد حنیف عرف بابا شامل ہیں.ملزمان عادی ،پیشہ ور ہیں, ملزمان اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں, ملزم شکیل خان اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمہ میں مفرور اور مطلوب تھا,ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

    جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی: جامعہ کراچی خودکش دھماکہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے سی ٹی ڈٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی میں چینی شہریوں پر خودکش حملہ کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو ملزم داد بخش کی شناخت پریڈ ہوئی، خودکش حملے میں زخمی ہونے والے اور واقعے کے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کر لیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق شناخت پریڈ کے دوران ملزم کے ساتھ 10 ڈمی ملزمان بھی پیش کیے گئے تھے عینی شاہد نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم حملے سے قبل جامعہ کراچی آیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں گھر کی تلاشی لی گئی اور دوران تلاشی انتہائی اہم شہادتیں قبضے میں لی گئیں ملنے والے 2 ہینڈ گرینڈ، ریمورٹ کنٹرول اور سرکٹ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا جبکہ مقدمے میں بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہیں۔

    تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے خودکش حملے سے قبل چینی اساتذہ کو لانے والی وین کی ریکی بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 26 اپریل کو ہونے والے خودکش حملے میں 3چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔