Baaghi TV

Tag: شرجیل میمن

  • متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے۔

    ایم کیوایم کے سینئررہنما ڈاکٹرفاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہونے والا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پر تھے۔اب متحدہ کی دھونس نہیں چل پا رہی تو عوام کو بھڑکا کر حادثات کی بنیاد پر فسادات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سینئرصوبائی وزیر نے کہاکہ متحدہ رہنما فاروق ستار کی ہرزہ سرائی بے بنیاد، جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے۔فاروق ستار پیپلز پارٹی حکومت سندھ پر الزمات سے قبل اپنی سیاہ تاریخ پر نظر ڈالیں۔سندھ حکومت پر الزامات لگانے والے ماضی میں شہر کا امن اور ترقی تباہ و برباد کرنے میں ملوث رہے ہیں۔لسانی فسادات، تشدد، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ متحدہ کی وطیرہ تھا۔آفاق احمد کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

    شرجیل انعام میمن نے کہاکہ متحدہ مگر مچھ کے آنسو بہانا بند کرے، سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے، جبکہ ایم کیو ایم انتشار پھیلانے میں مصروف ہے۔پشتونوں اور اردو بولنے کے درمیان نفرت پھیلانے کی سازش ایم کیو ایم خود کرتی آئی ہے، عوام جانتے ہیں کہ اصل فسادی کون ہیں۔

    پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹس بھی چند گھنٹوں میں فروخت

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

    کراچی سے ہنی مون کیلئے وادی نیلم جانے والا نوبیاہتا جوڑا چل بسا

    ملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان

    ملک کے کچھ علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان

  • گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی، شرجیل میمن

    گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ ہو تو نجی اسپتال کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئرشرجیل میمن نے کہا ہے کہ نمل عمر ایکٹ تمام اسپتالوں پر لاگو ہے، گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ میں آپ پرائیویٹ اسپتال بھی جاسکتے ہیں اس کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی اور کوئی پولیس سرٹیفکیٹ نہیں مانگا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفلونزیا بیماری پاکستان سمیت دیگر ممالک میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ سوشل ڈسٹنس رکھیں ہاتھ نہ ملائیں، اس بیماری سے لنگس بھی متاثر ہوسکتے ہیں، احتیاط کریں۔نمل عمر ایکٹ سندھ اسمبلی نے پاس کیا تھا، نمل عمر بل قانون ہے سب اسپتالوں پر لاگو ہے، کسی کو کوئی گن شاٹ ہوجائے یا ایکسیڈنٹ ہوجائے تو آپ پرائیویٹ اسپتال میں بھی جاسکتے ہیں، نمل عمر ایکٹ کے تحت ایمرجنسی کیسز میں کسی بھی پرائیویٹ سپتال جا سکتے ہیں اس کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی اور کوئی پولیس سرٹیفکیٹ نہیں مانگا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے جو بل پاس ہوا تھا اس پر گورنر سندھ نے اعتراض لگایا تھا، کابینہ نے تمام اعتراضات کو مسترد کردیا پیر کو پھر اسمبلی میں بلز لائے جائیں گے کچھ بل تو ایسے تھے جن میں ایم کیو ایم کی رائے بھی شامل تھی، گورنر کے مختلف چیزوں پر اعتراض تھے گورنر صاحب کے اعتراضات قابل احترام ہیں مگر یہ جمہوریت ہے اور کابینہ کی رائے گورنر سے مختلف ہے۔ دو دن بعد ہتھیاروں کی نمائش پر سختی کی جائے گی، جس کے پاس بھی اسلحہ نظر آیا وہ گرفتار ہوجائے گا، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر بھی پیر سے سختی کی جائے گی، شوروم سے ان رجسٹرڈ گاڑی باہر نہیں نکل سکے گی، گاڑیوں کی فٹنس بھی بہت لازم ہے، ہم نے ٹرانسپوٹرز سے بھی ملاقاتیں کی ہیں اور انہوں نے یقین دلایا کہ جتنے بھی قوانین بنیں گے اس پر عمل کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے نہیں دی جائے گی۔جامعات کے وائس چانسلرز کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ جو بھی شخص اہلیت رکھتا ہوگا تو وہ وی سی بنے گا، ہر پاکستانی وائس چانسلر بن سکتا ہے۔شرجیل میمن نے کہاکہ شہر میں کام تیزی سے ہورہا ہے، کراچی میں دو سو سے زائد ای وی گاڑیاں ہیں جو کچرا اٹھاتی ہیں شہر میں ترقیاتی کاموں کے باعث جو شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں اس کی مختلف وجوہات ہیں۔سینئروزیر نے کہا کہ کوئی بھی سیکیورٹی گارڈ گاڑی کے اندر بیٹھے گا، سیکیورٹی گارڈز ، ڈالوں میں نہیں بیٹھیں گے گارڈز کو گاڑیوں کے اندر بیٹھنا ہوگا۔

    رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ

    یوٹیلیٹی اسٹورز تنظیم نو ، ایک دن میں 3 ہزار ملازمین فارغ

    یوٹیلیٹی اسٹورز تنظیم نو ، ایک دن میں 3 ہزار ملازمین فارغ

    ٹک ٹاکرمناہل ملک کی پھر نازیبا ویڈیو لیک

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت

    چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں

  • بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور  شرجیل میمن  کو عدالت سے بڑا ریلیف

    بحریہ ٹاؤن اراضی الاٹمنٹ ریفرنس: قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو عدالت سے بڑا ریلیف

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی اراضی کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کے نام خارج کرنے کی درخواست پر بڑا ریلیف دے دیا، آئینی بینچ نے دونوں رہنماؤں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ان کی طلبی کے نوٹسز کو معطل کر دیا اور نیب کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

    وکیل درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب قوانین میں حالیہ ترمیم کے بعد دونوں کے خلاف ریفرنس نہیں بنتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو درخواست گزاروں کے نام ریفرنس میں شامل ہی نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    امریکی پالیسیوں سے تنگ کینیڈین وزیراعظم نے یورپی یونین کی رکنیت کے لئے درخواست دیدی

    شرجیل میمن کے وکیل راج علی واحد ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ عوامی عہدے پر تعینات افراد کے خلاف نیب ریفرنس کے لیے مالی فائدے کی موجودگی ضروری ہے، اور مالی فائدے کے بغیر ان افراد کو شامل نہیں کیا جا سکتا درخواست گزار سرکاری ملازمین نہیں بلکہ سندھ اسمبلی کے اراکین ہیں نجی افراد کو پبلک آفس ہولڈر کے ساتھ مل کر فراڈ پر ریفرنس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

    کراچی: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 گرفتار

    دوسری طرف، قائم علی شاہ کے وکیل بیرسٹر ضمیر احمد گھمرو نے کہا کہ ان کے موکل کو احتساب عدالت کا سمن موصول ہوا ہے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے اور درخواستوں کی مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔

    کراچی: بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 3 خواتین سمیت 7 گرفتار

  • ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے ،شرجیل  میمن

    ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے ،شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے سینئرصوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر شرجیل میمن نےاپنے بیان میں ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے، ایم کیوایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئےپی پی پر تنقید کرتی ہے ایم کیوایم کراچی کیلئےماضی کاڈراؤناخواب بن کررہ گئی ہے، ایم کیوایم تنقید اس لیے کرتی ہے کہ جوابی تنقیدسےاس کاسیاسی قدبڑھے کہ ایم کیوایم کےکسی رہنماکےبیان کوہم سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کےاعزازمیں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔

    وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پرتاجروں نے بھرپوراعتماد کا اظہارکیا ہے، تاجروں نے شکریہ ادا کیا کہ اب ان کو بھتے کی پرچیاں اور بوری بند نعشیں نہیں ملتی، ان سے قربانی کی کھالیں نہیں چھینی جاتی، روز روز ہڑتالیں نہیں ہوتیں، پاکستان پیپلز پارٹی اورحکومت سندھ کی اولین ترجیح ہےکہ سندھ سمیت پورے پاکستان کو بہترین اورترقی یافتہ ملک بنایا جائے۔

    پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، رہنما خالدمقبول صدیقی

    واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی پرتنقید کے نشتربرساتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تاجروں کو مدعوکیا، ہمیں لگاکہ شکایتوں کاازالہ کریں گے لیکن سندھ حکومت کالہجہ دھمکی سے کم نہیں تھا، بلاول کو تکلیف تھی کہ انہوں نےگلہ کہیں اورکیا،چیئرمین ایم کیو ایم پاکستن نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے تاجروں کو دعوت دی تھی، ہمیں لگا بلاول بھٹو تاجروں کیلئے کوئی اقدامات کریں گے، 15سال سےسندھ پرجمہوریت کےنام پرایک جماعت کی حکومت ہے۔

    حماس نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیئے

  • جتنی آزادی صحافت ہوگی اتنا سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا کلچر ختم ہوگا ، شرجیل انعام میمن

    جتنی آزادی صحافت ہوگی اتنا سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا کلچر ختم ہوگا ، شرجیل انعام میمن

    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو اپنی وارداتوں کا حساب دینا پڑے گا۔

    باغی ٹی وی : سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور نئی باڈی کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی ہمیشہ سے صحافیوں کے ساتھ رہی ہے، جتنی آزادی صحافت ہوگی اتنا سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا کلچر ختم ہوگا ہم نہیں چاہتے ہیں کہ صحافیوں کے اوپر کسی قسم کی پابندی ہو لیکن سوشل میڈیا پر جو جھوٹ پھیلاتے ہیں انکا کیا ہوگا۔

    بعد ازاں کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو 14 سال سزا ہوئی، کیا کوئی ایک مظاہرہ بھی ہوا؟ ملک میں کہیں بھی ایک بندہ نہیں نکلا،9 مئی کو ریڈیو پاکستان کو آگ لگائی گئی، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، بسوں اور ایمبولینسز کو آگ لگائی گئی گرفتاری کے خلاف پاکستان میں آگ لگائی گئی، اداروں میں بغاوت پیدا کی گئی۔

    شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے،عمران خان

    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان شروع سے سلیکٹو سسٹم میں رہے ہیں، 2018 میں عمران خان الیکشن جیتنے کے بعد ہر سیاسی مخالف کو چور اور ڈاکو کہتا تھا سندھ میں صحت کی بہترین سہولیات موجود ہیں جبکہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ منصوبہ پیپلز پارٹی بنا رہی ہے، ریڈ لائن اور یلو لائن منصوبے چل رہے ہیں اور 100 سالوں تک کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسیز پر روزانہ میٹنگز کرتا ہوں، خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسیز چلائیں گے اور خواتین کے لیے پنک اسکوٹیز بھی بنائیں گے پنک اسکوٹیز کے ذریعے خواتین کو خود کفیل بنائیں گے خواتین کی پہلی پنک بسیں پیپلز پارٹی نے متعار ف کروائی، لوگوں کے مسائل حل کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

    سینیئر وزیر نے کہا کہ سندھ میں روڈ نیٹ ورک پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، ملیر ایکسپریس اور شاہراہ بھٹو بنائی گئی، روزانہ اس سڑک پر ٹر یفک بڑھ رہا ہے، یہ روڈ شہریوں کو جوڑ دے گا اس روڈ سے کمیونیکیشن آسان ہو جائے گی،ریڈ لائن بس میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں اور ایک مسافر پر سرکار روزانہ 50 روپے سے زائد کی سبسڈی دیتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ساری یوٹیلٹیز ایک ساتھ ہو جائیں۔

    شرجیل میمن نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کو ہم نے پروپوزل دیا کہ پیپلز بس سے سبسڈی ختم کر دیں یا کم کر دیں کیونکہ جو رقم بچے گی اس سے ہم مزید بسیں خریدیں گے، فیصلہ ہوا کہ مزید ای وی بسیں خریدیں گے، کرایے میں حکومت ایک روپیہ بھی منافع نہیں لے رہی، سبسڈی کم کی ہے ختم نہیں کی۔

    چیئرمین سینیٹ کمیٹی کا وزیرخزانہ کو ایف بی آر کیلئے گاڑیوں کی خریداری روکنےکیلئےخط

    انہوں نے مزید کہا کہ انرجی سیکٹر میں پیپلز پارٹی بہت کام کر رہی ہے، پاکستان کو سستی بجلی کا حل واحد پاکستانی کوئلہ ہے اور کوئلے کو تیزی سے نکال رہے ہیں۔ تھر کا کوئلہ 200 سال تک نکال کر بجلی ایکسپورٹ کر سکتے ہیں، سندھ کا وزیراعلیٰ سب سے زیادہ پڑھا لکھا ہے، دن رات کام کرتے ہیں تو ان کو کیوں تبدیل کیا جائے گا؟ فیک خبریں چلتی رہتی ہیں، وی لاگرز اور ٹک ٹاکرز خبریں چلاتے ہیں قائم علی شاہ نے بھی اچھا کام کیا اور مراد علی شاہ بھی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

  • عمران ایماندار تھے تو پشاور بی آرٹی کے آڈٹ پر  حکم امتناع کیوں لیا،  شرجیل میمن

    عمران ایماندار تھے تو پشاور بی آرٹی کے آڈٹ پر حکم امتناع کیوں لیا، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں،

    حیدرآباد پریس کلب میں‌تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسپتالوں میں بلا امتیاز پورے پاکستان کے لوگوں کا علاج ہوتا ہے،سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں جتنی جدید سہولیات ہیں کسی اور صوبے میں نہیں،حیدرآباد کے لیے جلد ترقیاتی پیکیج لائیں گے، وہاں جلد ای وی بسیں چلائیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے لئے کام کئے، پاکستان بھر کے صحافیوں کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کئے، بینظیر، آصف زرداری صحافیوں کی خدمت میں پیش پیش رہے، قائم علی شاہ وزیراعلیٰ رہے تو انہوں نے بھی صحافیوں کے لئے بڑھ چڑھ کا کام کیا، کوشش کی کہ مدد کر سکیں، آزادی صحافت پر ہم یقین رکھتے ہیں،

    شرجیل میمن نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایماندار تھے تو پشاور بی آرٹی کے آڈٹ پر عدالت سے حکم امتناع کیوں لیا، فارن فنڈنگ کیس میں بانی پی ٹی آئی نے 25 اکاؤنٹس چھپائے, وفاقی حکومت کو چاہئے کہ دیگر صوبوں کی طرح یہاں بھی موٹروے بنائے،حیدرآباد اور سکھر کے درمیان فوری موٹروے بنائی جائے،

    شہر قائد میں کورونا پھیلنے کی خبریں غلط ہیں، وزیر صحت سندھ

    بائیڈن انتظامیہ کے "تباہ کن” آرڈرز کو واپس لوں گا،ٹرمپ

  • پاکستانی عدالتیں کسی بھی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔شرجیل میمن

    پاکستانی عدالتیں کسی بھی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کوشش ہے کہ کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے لیکن پاکستانی عدالتیں کسی بھی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو یہ سمجھنا ہوگا کہ انصاف کا نظام کسی کے ذاتی مفادات کے تابع نہیں ہوتا اور وہ اس پر اثرانداز ہونے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ شرجیل میمن نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ جو شخص عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا تھا، وہ خود اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔ وہ شخص جو دوسروں کے لیے گڑھے کھود رہا تھا، اب خود رسوائی کا شکار ہو رہا ہے۔ہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے سہولت کار بین الاقوامی فورمز پر سرگرم ہیں اور ان کی کوششیں ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک فرد نے ریاست کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اس کی جانب سے کیے گئے اقدامات ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

    شرجیل میمن نے واضح کیا کہ پاکستانی عدالتیں آزاد اور خودمختار ہیں اور وہ کسی بھی قسم کی سیاست سے بالا تر ہو کر انصاف فراہم کرنے کی پابند ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو حقیقت کا سامنا کرنا ہوگا اور قانون کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

    موریطانیہ کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلرگینگ کی مبینہ رکن خاتون گرفتار

    القادر یونیورسٹی کے نام پر پی ٹی آئی کا دھوکہ،یونیورسٹی نہیں بلکہ کالج نکلا

    جامعہ نعیمیہ کا ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانے والوں کیلیے فتویٰ جاری

  • حکومت سندھ نے موویز، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹریز کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کردیں

    حکومت سندھ نے موویز، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹریز کے فروغ کے لئے کوششیں تیز کردیں

    کراچی: حکومت سندھ نے صوبے میں آرٹس، سینما اور تخلیقی صنعتوں کے فروغ کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں حکومت سندھ نے عوامی آگہی بڑھانے، مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ سازی کرنے کے لئے سینئر آرٹسٹوں، ڈرامہ نگاروں اور فلم سازوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیرِ اطلاعات، شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت کراچی میں کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے مختلف اعلیٰ افسران اور بورڈ ممبران نے شرکت کی۔شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں کہا کہ حکومت سندھ نے صوبے میں جمہوری اقدار کے فروغ اور صحت مند معاشرتی ترقی کے لئے ڈراموں، فلموں اور دیگر تخلیقی کاموں کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا قیام معاشرتی نشونما کے لیے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد مقامی تخلیقی ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔اجلاس میں انہوں نے ہدایت دی کہ نئے فلم نویسوں اور ڈرامہ نویسوں کو خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنی تخلیقات کو حقیقت کا روپ دے سکیں۔ مزید برآں، بورڈ کی طرف سے تخلیقی کام کو مکمل کرنے کے لئے ضروری مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ یہ کام باقاعدہ اور معیاری طریقے سے مکمل ہو سکے۔

    اجلاس میں سندھ کے سیکریٹری اطلاعات، ندیم الرحمٰن میمن، ڈائریکٹر جنرل پی آر، سلیم خان، ڈائریکٹر فلمز، حزب اللہ میمن اور دیگر حکومتی نمائندے بھی موجود تھے۔ بورڈ کے ممبران میں قاضی اسد عابد، وردہ سلیم، نمرہ ملک، اذان سمیع خان اور حسن اصغر نقوی بھی شریک ہوئے۔

    ڈی جی پی آر سندھ سلیم خان نے اجلاس میں کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کی تشکیل کے مقاصد اور پالیسی گائیڈ لائنز سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ قاضی اسد عابد نے بورڈ کی فوری تشکیل اور اس کے فعال ہونے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بورڈ نئے ٹیلنٹ کو اہمیت دے گا اور ان کی تخلیقات کو بہتر مواقع فراہم کرے گا۔

    اجلاس کے دوران، بورڈ کے ممبران نے کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کو موثر بنانے کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں اور آئندہ ہفتے تک پروڈکشن ہاؤسز سے ان کے کام کا بنیادی خاکہ طلب کرنے پر زور دیا تاکہ آئندہ اجلاس میں ان کے کام کا جائزہ لیا جا سکے۔

    حکومت سندھ کی یہ کوششیں صوبے کی تخلیقی صنعت کو نئی جہت دینے اور مقامی سطح پر ثقافتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم ثابت ہو سکتی ہیں۔

    راولپنڈی: ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، اے سی سٹی ملک حاکم خان

    مفتی قوی کو کوئی حق نہیں….وینا ملک پھٹ پڑیں

  • ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، شرجیل میمن

    ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، شرجیل میمن

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور قوم ہماری ترجیحات تبدیل ہوتی جارہی ہیں، حادثات سے انسان جان سے جاتے ہیں، کچھ معذوری کا شکار ہوتے ہیں، ترجیح ہونی چاہیے انسانیت کی خدمت کی جائے۔ ڈرائیونگ لائسنس ہماری سب سے بڑی ذمیداری ہے، جن کو قوانین کا پتہ نہیں ہے ان کو گاڑی نہیں چلانی چاہیے، کوئی حکومت نہیں کہتی موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہ پہنے، بچوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ زیبرا کراسنگ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ جانا چاہیے، ہر انسان کے ذہن میں ہونا چاہیے ہمیں کس طریقے سے مدد کرنی ہے، ایسی این جی اوز بنائیں جو رضاکارانہ کام کریں، لوگوں کو پیار سے سمجھائیں کہ آپ یہ غلط کررہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ سب کہتے ہیں ہیلمٹ پہنو تاکہ زندگی محفوظ ہو، کوئی حکومت نہیں کہتی سگنل ریڈ ہو اور گاڑی چلا، پڑھا لکھا شخص بھی وہی کام کررہا ہے جو کم عقل کررہا ہے، ہمیں ڈرائیونگ لائسنس کو شفاف بنانا چاہیے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، 15 سال کے بچے گاڑیاں چلارہے ہیں اس کا کریڈٹ والدین کو جاتا ہے، کم عمر بچے کو گاڑی دے کر والدین اپنے بچوں سے دشمنی کررہے ہیں، ٹریفک قوانین کے لیے عوام میں آگاہی ضروری ہے۔
    انہوں نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کم عمر بچوں کو گاڑی نہ چلانے دیں، ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے میڈیا کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکار شدید گرمی میں بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ٹریفک کا سپاہی ہمارے ملک کا قومی ہیرو ہے، ڈبل ڈیکر بسیں شروع کرنے جارہے ہیں۔

    کراچی، پولیس کا ضلع شرقی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن

    عمرہ زائرین کیلئے نئی ایس او پیز جاری کردیے

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، مرتضی وہاب

  • ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر یوٹیلٹیز منتقلی کی وجہ سے ہوئی، شرجیل میمن

    ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر یوٹیلٹیز منتقلی کی وجہ سے ہوئی، شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی میں حکومت کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی، یوٹیلٹیز کی منتقلی کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کاٹی میں خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی تاجر برادری پر خصوصی توجہ ہے چیئرمین بلاول بھٹو، وزیراعلی مراد علی شاہ اور سندھ حکومت آپ کی بات سنجیدگی سے لیتی ہے کیوں کہ ملک کو تاجر برادری چلا رہی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ نئے صنعتی زون بنانے کی آپ کی سفارش کی 100 فیصد تائید کرتا ہوں، سی پیک کا دھابیجی اکنامک زون کا جدید منصوبہ ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں مزید اسپیشل اکنامک زون نہیں بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کا دو دن میں چیئرمین بلاول بھٹو افتتاح کریں گے ملیر ایکسپریس وے ساکنان کراچی کو پاکستان پیپلز پارٹی کا تحفہ ہے، یلو لائن بی آر ٹی کے بورڈ اجلاس میں کاٹی کے ایک نمانندے کو خصوصی طور پر مدعو کریں گے، کوشش ہے کہ جام صادق برج کا کام آٹھ ماہ میں مکمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی کراچی میں ہم سبسڈی پر ٹرانسپورٹ چلا رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز اور خواتین کے کئے مخصوص حکومت سندھ نے متعارف کروائیں ریڈ لائن بی آر ٹی میں حکومت کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں، یوٹیلٹیز کی منتقلی کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوئی، کراچی شہر کے لیے ہم اس سال ڈبل ڈیکر بسیں لا رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ شارع فیصل پر اس سال ڈبل ڈیکر بسیں چلا سکیں۔انہوں نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر پر چند کاروباری لوگ سپریم کورٹ گئے ہیں، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یہ سندھ حکومت کو ملنا چاہیے، ایسوسی ایشن منجمد 190ارب روپے کو ریلیز کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیس کی رقم جانے کس جنم میں شہر پر خرچ ہوگی، ایشوز ہیں اور سندھ حکومت انہیں حل کرنے پر سنجیدہ ہیں۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے لیکن ایشوز ہیں، پہلے دس دس روز ہڑتالیں ہوتی تھیں، کام بند ہوتا تھا اب ایسی صورتحال نہیں، اب ہم سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہیں، پانی بہت بڑا مسئلہ ہے، کے فور اور حب کینال منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، حکومت سندھ کی جانب سے سالڈ ویسٹ کو اربوں روپے کچرا اٹھانے کے لئے دیئے جارہے ہیں، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں لوگوں کے دروازے بجا کر کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔صحت کے شعبے میں حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کے مطابق کام کررہی ہے، این آئی سی وی ڈی کے درجنوں یونٹس کام کر رہے ہیں مہنگی ترین سائبر نائف سرجری مفت میں کی جاری ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت

    حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

    حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

    سی ٹی ڈی افسر سمیت 3 اہلکار شہری کے اغوا کیس میں معطل

    بجلی بلوں کےسیلز ٹیکس میں کمی نہیں ہوگی