Baaghi TV

Tag: شرجیل میمن

  • شرجیل میمن کاصحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایات

    شرجیل میمن کاصحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایات

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر ،وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب کے صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر فاضل جمیلی کی قیادت میں پریس کلب کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

    ملاقات میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے علاوہ گورننگ باڈی کے ممبران حفیظ بلوچ، حماد حسین اور مونا صدیق بھی شریک تھے۔ اس ملاقات میں شرجیل انعام میمن نے پریس کلب کی نئی انتظامیہ کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کراچی پریس کلب کے وفد نے سینئر وزیر کو صحافیوں اور پریس کلب کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جن میں خاص طور پر صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کا مسئلہ نمایاں تھا۔ اس پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے فوری طور پر اس مسئلے کے حل کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ ہمیشہ پریس کلب اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرتی رہی ہے۔ شرجیل انعام میمن نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہر دور میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی مکمل حمایت فراہم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا عزم ہے کہ اظہار رائے کی آزادی اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا جائے اور کراچی پریس کلب کا کردار اس حوالے سے ناقابلِ فراموش ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جو کام پریس کلب کی پچھلی باڈی کے دور میں رہ گئے ہیں، انہیں موجودہ باڈی کے ساتھ مل کر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ صحافیوں کو ریلیف مل سکے۔سینئر وزیر نے کہا کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ہاؤسز کے موجودہ چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں اور پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ ہر دور میں میڈیا ہاؤسز کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں رہی ہے۔

    ملاقات کے دوران فاضل جمیلی نے سندھ حکومت سے مجوزہ انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ اس کانفرنس کے انعقاد میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات سلیم خان، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف کابورو اور سارنگ لطیف چاندیو بھی موجود تھے۔مجموعی طور پر یہ ملاقات سندھ حکومت اور کراچی پریس کلب کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کا آغاز ثابت ہوئی، جس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت کی جانب سے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    زلفی بخاری کا محمد بن زاید کے پاکستان کے دورے پر خیرمقدم

    بشریٰ بی بی پر ڈیل کرنے کے الزامات درست نہیں، عمران خان

    شیرافضل مروت اور افنان اللہ خان نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا

  • شرجیل  میمن کی بی آر ٹی منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے  کی ہدایت

    شرجیل میمن کی بی آر ٹی منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کی ہدایت

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر،وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی پیشرفت، درپیش مسائل اور تاخیر کے اسباب پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

    اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نجم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور شیخ اور دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ایشین ڈولپمنٹ بینک کے مشیر للائڈ رائٹ اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے بھی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ میں پیش آنے والی رکاوٹوں اور مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی گئی، خاص طور پر پانی کی سپلائی لائنوں، کے الیکٹرک، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کی تنصیبات کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان یوٹیلٹیز کی منتقلی اور ان کے انتظامات میں سست روی کے سبب منصوبے میں تاخیر ہو رہی تھی۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح طور پر کہا کہ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے اور ان رکاوٹوں کو جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پروجیکٹ کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔اجلاس میں لاٹ 1 اور لاٹ 2 میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پروجیکٹ کنٹریکٹرز نے اپنی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا، جبکہ ٹرانس کراچی کے سی ای او طارق منظور شیخ نے عملدرآمد میں درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی۔سی ای او ٹرانس کراچی نے بتایا کہ یوٹیلیٹی پرووائیڈرز کی جانب سے ری لوکیشن کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جا رہے جس کی وجہ سے پروجیکٹ میں مزید تاخیر ہو رہی ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سخت ہدایات دیں کہ وہ مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کریں اور بلا روک ٹوک پیش رفت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پانچ دن کی سخت ڈیڈ لائن مقرر کی تاکہ تمام متعلقہ ادارے اور کمپنیز ان رکاوٹوں کو حل کریں اور کام میں تیزی لائیں۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کے فور اور کے ای کے انفراسٹرکچر ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کے لیے فوری طور پر قابل عمل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ ایئرپورٹ کے قریب کام شروع کیا جا سکے اور منصوبے کی تکمیل میں مزید سرعت لائی جا سکے۔سینئر وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کراچی کے لیے ایک فلیگ شپ ٹرانسپورٹیشن پروجیکٹ ہے اور اس کا مقصد کراچی کی ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلاب لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر میں جدید، موثر اور ماحول دوست ماس ٹرانزٹ سسٹم فراہم ہوگا، جو روزانہ ہزاروں مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا۔

    ریڈ لائن بی آر ٹی کا منصوبہ کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر کرے گا ،شرجیل میمن
    شرجیل انعام میمن نے کہا، "ریڈ لائن بی آر ٹی کا منصوبہ نہ صرف کراچی کے ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر کرے گا بلکہ شہریوں کی زندگی میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔ ہمیں ٹائم لائن سے پہلے کام مکمل کرنا ہوگا اور اس منصوبے کو کامیاب بنانا ہوگا۔”انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے کے لیے تین شفٹوں (صبح، شام اور رات) میں کام کیا جائے گا۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کام چوبیس گھنٹے جاری رہے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر نہ ہو۔شرجیل انعام میمن نے اجلاس کے اختتام پر تمام متعلقہ حکام اور اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھائیں اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہترین سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

    پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کیلیے گیم چینجر ہے، شرجیل انعام میمن

    سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

  • پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    پاکستان خودمختار ملک ، اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی اجازت نہیں،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر مختلف بیانات آرہے ہیں، حکومت کی جانب سے اس پر دن رات کام جاری ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عوام سالِ نو کی خوشیاں ضرور منائیں، مگر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں،مظلوم فلسطینیوں کے لئے نیا سال بہتر ثابت ہو گا، نئے سال میں مسلمانوں کے لئے دعائیں کرنی چاہئے، کوئی ایسا کام نہ کریں جو کسی کے لئے اذیت کا باعث نہ بنے، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گولی نکل تو جاتی اسکی منزل کون سی ہوتی کوئی پتہ نہیں ہوتا، ہوائی فائرنگ سے جانی نقصان ہوتا ہے، اپنی خوشی کے لئے کسی اور کی زندگی کیوں ختم کریں، ایسا نہیں ہونا چاہئے،ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں،سوشل میڈیا پر بھی اس حوالہ سے مہم چلائی جانی چاہئے، آصفہ بھٹو نے بھی پیغام دیا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ کریں جس سے کسی کی جان کو نقصان پہنچے

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ لائن، بی آرٹی پر چند دنوں سے بیانات آ رہے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سے دن رات کام جاری ہے، دنیا کا کوئی بھی ادارہ، فرم آڈٹ کر لے، سندھ حکومت کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور نہ ہی تاخیر، مسائل ہیں، اور انکو حل کر رہے ہیں، کسی کو ذمہ دار ٹھہراؤں تو نگران حکومت میں ایک بھی کام نہیں ہو سکا، افسران کی بھی اس میں نااہلی تھی،ہم نے کام شروع کیا تو نگران حکومت آ گئی،جام صادق پُل 2025ء کے مارچ میں کراچی کے شہریوں کے حوالے کروں گا، جہاں ہمیں مسائل نہیں وہاں وقت سے پہلے پروجیکٹ مکمل کر رہے ہیں

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی اصل نشانه ہیں، عمران خان بہانہ ہے،پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی بھی ملک کو دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں ،پیپلز پارٹی ملک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لئے تیار ہے، بلاول کی قیات میں ،آصف زرداری کی قیادت میں ہر محکمے، ٹیکنالوجی کے دفاع کے لئے موجود ہے کسی غیر ملکی مداخلت، دراندازی سے بلیک میل نہیں ہوں گے،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھی نہیں چاہتی کہ سیاسی ورکرز کا معاملہ ملٹری کورٹ جائے، ان کی ایک ٹیم حکومت سے مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری ٹیم پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے لابی ہائیر کی ہوئی ہیں تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جائے، پہلے اپنے ریلیف کے چکر میں آئی ایم ایف کو گمراہ کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما کا امریکا سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا مطالبہ

    پی ٹی وی میں جعلی سند پر بھرتی خاتون گرفتار

  • ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کیلیے گیم چینجر ہے،  شرجیل انعام میمن

    ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے مسافروں کیلیے گیم چینجر ہے، شرجیل انعام میمن

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو، بین الاقوامی کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے بات چیت کی گئی، جس میں بس ڈیپوز اور ٹرمینلز کی تعمیراتی پیشرفت، یوٹیلیٹیز کی منتقلی میں درپیش چیلنجز اور دیگر اہم معاملات شامل تھے۔ سی ای او ٹرانس کراچی طارق منظور چانڈیو نے منصوبے کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی اور تعمیراتی کاموں کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی۔بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے منصوبے کے تعمیراتی عمل میں بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تکنیکی سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے چیلنجز سے نمٹنے اور منصوبے کی تکمیل میں تیزی لانے کے لیے اپنی تجاویز دی۔

    اجلاس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت سندھ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو جدید، موثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن سسٹم فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ "چیلنجز سے نمٹنے اور پراجیکٹ کی ٹائم لائنز کو پورا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور اس میں مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔” شرجیل انعام میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی تاکہ یوٹیلیٹیز کی منتقلی اور تعمیرات میں تیزی لائی جا سکے۔

    ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کے وسیع تر ماس ٹرانزٹ منصوبے کا سنگ بنیاد ہے اور یہ 26 کلومیٹر پر محیط ہے۔ یہ منصوبہ شہر کے ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے اور روزانہ ہزاروں مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے اس منصوبے کو کراچی کے شہریوں کے لیے "گیم چینجر” قرار دیا اور کہا کہ یہ شہر کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو نہ صرف جدید بنائے گا بلکہ ماحول دوست اور موثر بھی بنائے گا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں کے لیے جدید، موثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن سسٹم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کے بعد شہر میں ٹریفک کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سندھ اس منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر اس کی تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

    ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ کراچی کی ترقی اور شہریوں کی سہولت کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، اور اس کی کامیاب تکمیل کے بعد شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ حکومت سندھ اس منصوبے کو بروقت اور بہترین معیار کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کو ایک بہتر اور جدید ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جا سکے۔

    سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

    سوشل میڈیا کے غلط استعمال میں پی ٹی آئی کے لیڈر کا ہاتھ ہے،شرجیل میمن

    کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،شرجیل میمن کا اظہار تشویش

  • سوشل میڈیا کے غلط استعمال میں پی ٹی آئی کے لیڈر کا  ہاتھ ہے،شرجیل میمن

    سوشل میڈیا کے غلط استعمال میں پی ٹی آئی کے لیڈر کا ہاتھ ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو وعدے حکومت نے کئے وہ پورے کئے جائیں،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال میں پی ٹی آئی کے لیڈر کا بہت بڑا ہاتھ ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول کے جو تحفظات ہیں وہ عوام سے متعلقہ ہیں، پیپلز پارٹی چاہتی ہے وفاقی حکومت وعدے پورے کرے، بلاول نے مختلف اوقات میں مسائل کی نشاندہی کی، آصف زرداری کا کردار ہمیشہ مفاہمت کا رہا ہے، انہوں نے کوشش کی کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ساتھ بیٹھیں، چیزیں فوری ٹھیک نہیں ہوتیں، ن لیگ کی طرف سے یہ بھی نہیں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ غلط ہیں،وہ پوری ہونی چاہئے،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کل بلاول زرداری نے ایک خطاب کیا اس میں کہا کہ آج کل ملکی نوجوانوں کے لئے انفراسٹرکچر ان کے لئے ڈیجیٹل رائٹس ہیں، ہماری نوجوان نسل تا کہ انٹرنیشنلی کام کر سکے، آئی ٹی کے شعبے میں ہمارے نوجوان آگے جا سکیں، حکومت کی جانب سے اس ضمن میں بندشیں ہیں،پیپلز پارٹی ان مسائل کی نشاندہی کر رہی ہے، وفاقی حکومت میں ن لیگ ہے، پیپلز پارٹی اتحادی نہیں، نہ ہی حکومت کا حصہ، ہم مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں،ہم حکومت کی گاڑی کو روکنا نہیں چاہتے، ہم ملک میں آئینی بحران نہیں پیدا کرنا چاہتے،پارلیمنٹ موجود ہے، اسمبلیاں موجود ہیں، مسائل کا حل نکل سکتا ہے،انٹرنیٹ کا مسئلہ وزیراعظم حل کر سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ نوجوانوں‌کو بلاتعطل انٹرنیٹ ملے، ہم یہ نہیں چاہتے کہ ٹویٹر پر لوگ بیٹھ کر گالیاں دیں، پی ٹی آئی یہ کلچر لے کر آئی، ایسے کاروباری افراد ہیں، فرمز ہیں جن کا روزگار انٹرنیٹ سے منسلک ہے، جو چیز اچھے کام کے لئے استعمال ہوتی اسکو پی ٹی آئی نے منفی، بدتمیزی کلچر کے لئے استعمال کیا،

    کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،شرجیل میمن کا اظہار تشویش

    خیبر پختونخوا حکومت اداروں سے لڑنے کی بجائے دہشتگردوں سے لڑے،شرجیل میمن

  • کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،شرجیل میمن کا اظہار تشویش

    کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ،شرجیل میمن کا اظہار تشویش

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر،وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے گیس لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی میں خلل کے باعث نہ صرف عوامی زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ صنعتی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ کراچی سمیت سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کا سامنا بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور صوبہ اس صورتحال کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت نے عوام میں بے یقینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اور کاروباری حلقوں کا اعتماد کم ہو رہا ہے اور صنعتی پیداوار میں کمی آ رہی ہے جس سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ سردیوں کے مہینوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سردیوں میں گیس کی فراہمی میں مزید خلل پڑا تو اس سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ میں معاشی مشکلات بڑھ جائیں گی۔ وفاقی حکومت فوری طور پر گیس کی قلت کے مسئلے کو حل کرے تاکہ عوام اور صنعتی شعبے کو اس بحران سے نجات مل سکے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی پاکستان کا تجارتی مرکز ہے اور یہاں گیس کی کمی کے اثرات پورے ملک کی معیشت پر پڑ رہے ہیں۔ اگر گیس کی فراہمی بہتر نہ ہوئی تو صنعتی یونٹس کی پیداوار میں مزید کمی آ سکتی ہے جس سے روزگار کے مواقع میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔ سندھ کے عوام اور کاروباری حلقے اس وقت بے چین ہیں اور وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کی توقع رکھتے ہیں تاکہ گیس کی فراہمی میں رکاوٹوں کا خاتمہ ہو سکے اور عام آدمی کو سکون کی زندگی گزارنے کا موقع مل سکے۔

    خیبر پختونخوا حکومت اداروں سے لڑنے کی بجائے دہشتگردوں سے لڑے،شرجیل میمن

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ملک ہے ،شرجیل میمن

  • محکمہ اطلاعات  سندھ کا فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی معاونت کا فیصلہ

    محکمہ اطلاعات سندھ کا فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی معاونت کا فیصلہ

    کراچی: محکمہ اطلاعات حکومت سندھ نے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی معاونت کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے "فلم اور ڈرامہ پراڈکشن بورڈ” کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بورڈ کا مقصد سندھ کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے اور اس شعبے سے جڑے افراد کی معاونت کرنا ہے۔

    سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد اس فیصلے کا اعلان سندھ کے سینئر وزیر اور محکمہ اطلاعات کے وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے دیگر حکام اور شعبہ تعلقات عامہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔شرجیل انعام میمن نے اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ "فلم اور ڈرامہ پراڈکشن بورڈ” کا قیام سندھ کی ثقافتی نمائندگی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا مقصد صوبے کے گوناگوں کلچر اور تاریخی تہذیب کو اجاگر کرنا ہے تاکہ دنیا بھر میں سندھ کی مثبت شناخت کو فروغ دیا جا سکے۔

    شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ "فلم اور ڈرامہ کے توسط سے ہمیں معاشرتی برائیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے اور ان کے منفی اثرات کو ختم کرنے کے لئے سول سوسائٹی، آرٹسٹوں اور دیگر مکتبہ فکر کے افراد کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔” ان کا کہنا تھا کہ اس بورڈ کے قیام سے نہ صرف نئے ٹیلنٹ کو فروغ ملے گا بلکہ اس سے سماجی مسائل پر بھی روشنی ڈالی جا سکے گی۔وزیر اطلاعات نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سندھ کا ارادہ ہے کہ وہ سندھ کے مختلف ثقافتی پہلوؤں کو دنیا کے سامنے لائے، جس کے ذریعے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی سندھ کی تخلیقی صلاحیتوں کو تسلیم کیا جائے۔ "سندھ کا ثقافتی ورثہ بے شمار رنگوں اور قسموں میں بٹا ہوا ہے اور اس کی منظر کشی عالمی سطح پر اہمیت رکھتی ہے”، شرجیل انعام میمن نے کہا۔ بورڈ کی تشکیل کا مقصد فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ افراد کی حمایت کرنا اور ان کے لئے مالی اور تخلیقی معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس بورڈ کی مدد سے نئے پروجیکٹس کی معاونت اور ان کی مارکیٹنگ کی جائے گی تاکہ سندھ کے تخلیقی شعبے کو مزید ترقی مل سکے۔

    شرجیل انعام میمن نے میڈیا انڈسٹری کو درپیش موجودہ چیلنجز کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ میڈیا انڈسٹری کو مزید معاونت کی ضرورت ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنے داخلی مسائل کو حل کر سکے بلکہ معاشرتی سطح پر مثبت تبدیلیاں بھی لا سکے۔اس اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ محمد یوسف کابورو اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ ان تمام افراد نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے اس اقدام کی بھرپور حمایت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس بورڈ کے قیام سے سندھ کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں نئی زندگی کا آغاز ہوگا۔

    محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کا یہ فیصلہ سندھ کی ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ اس بورڈ کی تشکیل سے نہ صرف مقامی فنکاروں اور تخلیقی افراد کو مدد ملے گی بلکہ عالمی سطح پر سندھ کے حوالے سے ایک مثبت تاثر بھی قائم ہو گا۔

    خیبر پختونخوا حکومت اداروں سے لڑنے کی بجائے دہشتگردوں سے لڑے،شرجیل میمن

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ملک ہے ،شرجیل میمن

    کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کامنصوبہ ہے،شرجیل میمن

  • خیبر پختونخوا حکومت اداروں سے لڑنے کی بجائے دہشتگردوں سے لڑے،شرجیل میمن

    خیبر پختونخوا حکومت اداروں سے لڑنے کی بجائے دہشتگردوں سے لڑے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر،وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چینی وفد نے شعبہ ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان ملاقاتوں میں چینی سرمایہ کاروں نے ای وی (الیکٹرک گاڑیوں) ٹیکسیوں اور ای وی بسوں کے پاکستان میں متعارف کرانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ محکمۂ ٹرانسپورٹ میں انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے ہر شہری کو سستی اور معیاری سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔ دھابیجی اکنامک زون میں دس سال ٹیکس ہالیڈے، مشنیری کی ٹیکس فری درآمد ہوگی، ہماری پہلی ترجیح لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی گلوبل رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر سندھ کی وجہ سے ہے، سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ نےموٹر گاڑیوں کی فٹنس کےلیےنئے ایس او پیز نافذ کیئےہیں جو 1 دسمبر 2024 سے لاگو ہونگے اس اقدام کا مقصد سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانا ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانا اور قیمتی انسانی جانوں کےضیاع کو روکنا ہے،وفاقی حکومت ان عناصر کیخلاف کارروائی کرے جو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، موٹر وہیکل فٹنس کے حوالے سے نئے ایس او پیز یکم دسمبر سے نافذ کر دیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ پرانے فٹنس کارڈز کو مسترد کیا جا رہا ہے اور نئے فٹنس کارڈز کے اجراء کے عمل کو شروع کیا جا چکا ہے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے وفاقی اداروں سے لڑنے کے بجائے دہشت گردوں سے لڑیں اور اپنے صوبے کے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کریں جس کہ ذمہ داری آپ کی حکومت کے کندھوں پر ہے، پی ٹی آئی والے مذاکرات بھی گن پوائنٹ پر کرنا چاہتے ہیں۔ سیاسی عمل میں مسلسل مداخلت اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، جو کہ جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔ خیبرپختونخوا بہادر لوگوں کا صوبہ ہے، لیکن وہاں کے حکمران نااہل ہیں۔ کے پی کے وزیرِ اعلیٰ عمران خان کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف کوئی مؤثر حکمت عملی نہیں اپنائی جا رہی، حالانکہ صوبے کا سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی ہے۔ کے پی کی حکومت کا سربراہ دھمکیوں کو پسند کرتا ہے، اور یہ وہی شخص ہے جس نے پہلے بل جلائے تھے، جو ایک قسم کی سول نافرمانی تھی، وزیرِ اعلیٰ کو چاہیے کہ دہشت گردوں کے خلاف ایک حکمت عملی تیار کرے تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دسمبر کے مہینے میں مختلف تقاریب کا انعقاد کر رہی ہے، جن میں اہم ترین تقریب شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی ہوگی جو کہ گڑھی خدا بخش میں منائی جائے گی۔ یہ تقریب پارٹی کے کارکنوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عزم و حوصلے کو دوبارہ اجاگر کیا جائے گا،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی اور وہ کسی بھی قسم کی دھمکیوں یا سیاسی چالوں کے سامنے نہیں جھکے گی۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن پیپلز پارٹی کا عزم اور جرات انہیں شکست دے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ چین،13 ارب کی سرمایہ کاری کا وعدہ

    سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی روایت بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے رکھی،عطا تارڑ

    خواجہ آصف کا بہت احترام لیکن ان کی زبان آگ اگلتی ہے،شیر افضل مروت

  • پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ملک ہے ،شرجیل میمن

    پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے دنیا کا بہترین ملک ہے ،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ شہر میں صحت کی سہولتیں مزید بہتر ہو سکیں۔

    کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر طرح کا موسم، قدرتی وسائل، اور مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے کئی مواقع ہیں جن سے دنیا بھر کے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ حکومت تھر پارکر میں کوئلہ نکالنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے، جس کے ذریعے 200 سال تک بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق، تھر پارکر میں کوئلہ کی وسیع مقدار کا موجود ہونا پاکستان کے توانائی کے بحران کے حل کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔شرجیل میمن نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ملک میں کئی کامیاب منصوبوں کی بنیاد رکھی ہے، جنہیں نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے منصوبے عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ایک نمونہ بنے ہیں، اور ان منصوبوں کی کامیابی نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چین کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، جن میں میڈیکل سٹی کے منصوبے کا قیام بھی شامل ہے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ یہ میڈیکل سٹی کراچی کے شہریوں کو عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں فراہم کرے گا، اور اس منصوبے کی تکمیل سے شہر میں صحت کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مختلف منصوبوں کے ذریعے نہ صرف کراچی بلکہ پورے سندھ کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ صوبے کی معاشی ترقی کو مزید تقویت ملے اور عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ سندھ کی یہ تمام کاوشیں سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہیں اور ان کا مقصد ترقی کی راہوں پر مزید تیزی سے آگے بڑھنا ہے۔

    کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کامنصوبہ ہے،شرجیل میمن

    پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

    حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی خواہاں ہے،شرجیل میمن

    حقائق کو مسخ، عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، شرجیل میمن

    کیا کوئی شخص گولیاں، شاٹ گن لے کر مظاہرے میں شریک ہوتا ہے؟ شرجیل میمن

    عظمیٰ بخاری پہلے زمینی حقائق معلوم کریں پھر بیان دیں،شرجیل میمن

    پی ٹی آئی احتجاج کی کال انارکی پھیلانے کی کوشش ہے، شرجیل میمن

    شرجیل میمن سے یو اے ای کے قونصل جنرل کی ملاقات

  • کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کامنصوبہ ہے،شرجیل میمن

    کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کامنصوبہ ہے،شرجیل میمن

    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی سے سکھر تک بلٹ ٹرین چلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر، وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اس بات کا انکشاف کیا کہ سندھ حکومت نے اس منصوبے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے مذاکرات کا آغاز کیا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی سے حیدر آباد اور پھر حیدر آباد سے سکھر تک بلٹ ٹرین یا سپیڈ ٹرین چلانے کے منصوبے پر بات چیت ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف صوبے کے اندرونی روابط میں بہتری آئے گی بلکہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں بھی انقلاب آئے گا۔

    شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اگرچہ کئی منصوبوں پر سوالات اُٹھائے گئے ہیں، جیسے پنک بسوں اور پنک ٹیکسی منصوبے، لیکن سندھ حکومت نے ان منصوبوں کو شروع کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب پنک ٹیکسی منصوبہ بھی تکمیل کے قریب ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کراچی میں گرین لائن چل رہی ہے، اورنج لائن مکمل ہو چکی ہے، اور ریڈ اور یلو لائن پر کام جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر توجہ دی ہے اور تمام تر چیلنجز کے باوجود ان منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق، اگر بلٹ ٹرین یا اسپیڈ ٹرین کا منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ کراچی اور سندھ کے دیگر بڑے شہروں کے درمیان فاصلے کو کم کرے گا اور لوگوں کو تیز اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گا۔

    اس بلٹ ٹرین منصوبے کے کامیاب ہونے کی صورت میں سندھ میں نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترقی ہو گی بلکہ یہ روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا، جو کہ صوبے کی معیشت کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

    پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

    حکومت سندھ ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی خواہاں ہے،شرجیل میمن

    حقائق کو مسخ، عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کی تاریخ رہی ہے، شرجیل میمن

    پی ٹی آئی ملکی معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے ،شرجیل میمن