Baaghi TV

Tag: شمالی کوریا

  • جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام

    جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام

    سیئول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام عائد کردیا ،جس سے جنوبی کوریا میں کئی بحری جہاز اور درجنوں شہری ہوائی جہاز متاثر ہوئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کو جام کرنے کے لیے مسلسل سسٹم پر حملے کررہا ہے جس کے باعث متعدد شپس اور سویلین ائیر کرافٹ کے آپریشنز میں خلل پیدا ہوا ہے۔

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے خبردار کیا ہےکہ شمالی کوریا کے جی پی ایس سگنل جام کرنے کی کوششوں کے دوران مغربی ساحلی علاقے میں شپس اور ائیرکرافٹ آپریشنز میں احتیاط برتی جائے، شمالی کوریا ہیجو اور کیسونگ کے علاقوں میں جی پی ایس جیمنگ اٹیک کررہا ہے جس کے باعث متعدد چھوٹے بڑے بحری جہاز اور سویلین ائیرکرافٹس کو اپنے آپریشنز جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے شمالی کوریا سے فوری طور پر جی پی ایس جیمنگ اٹیک بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں شمالی کوریا کو اپنے عمل کا جواب دینا ہوگا۔

    جنوبی کوریا کے حکومتی عہدیداران نے دعویٰ کیا کہ 29 مئی سے 2 جون کے درمیان تقریباً 500 جہاز اور سیکڑوں شپس کو شمالی کوریا کی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس حوالے سے اقوام متحدہ کی ایوی ایشن باڈی کو بھی شکایت کی گئی جب کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے بھی شمالی کوریا کو اس عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

  • جاپانی وزیر اعظم  کی شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل تجربے کی  تصدیق

    جاپانی وزیر اعظم کی شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق

    سیؤل: جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے آج صبح سمندر بحیرہ مشرقی، جسے بحیرہ جاپان بھی کہا جاتا ہے کی جانب بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

    جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کے دفتر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے مشتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ انہوں نے لانچ کا سراغ لگا لیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دیں، میزائل کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس کے جاپان تک پہنچنے کی توقع نہیں ہے۔

    اس سے قبل شمالی کوریا کا آخری میزائل تجربہ 30 مئی کو ہوا تھا جب سیئول نے پیانگ یانگ پر کم فاصلے تک مار کرنے والے 10 بیلسٹک میزائل داغنے کا الزام عائد کیا تھا اس کے ایک دن بعد شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے رہنما کم جونگ ان کی تصاویر جاری کیں جن میں وہ متعدد راکٹ لانچر سسٹم کے تجربات کی نگرانی کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

    زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات سے پاک پنجاب کا عزم

    ممکنہ سیلاب کا خدشہ: مریم نواز کا پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی …

  • روس اور  شمالی کوریا  کے درمیان عسکری معاہدہ

    روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری معاہدہ

    پیانگ یانگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : دونوں رہنماؤں نے ایک توجہ طلب معاہدے پر دستخط کیے،پیوٹن نے نشاندہی کی کہ معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو بہتر بنایا جا سکتا ہےروسی رہنما نے کہا کہ اگر فریقین میں سے کسی ایک پر حملہ ہوتا ہے تو معاہدے کے دائرہ کار میں ممالک ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں –

    شمالی کوریا کے رہنما کم نے معاہدے کو ایک "تاریخی واقعہ” قرار دیا،کم نے کہا کہ شمالی کوریا اور روس کے تعلقات "اتحاد” کی سطح تک پہنچ گئے ہیں،صدرپیوٹن کے شمالی کوریا کے دورے کا مغربی ممالک قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں۔

    کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کل سے حجاج کا وطن واپسی کا عمل شروع

    اسرائیلی حمایت میں ہونیوالے مظاہرے میں شاہد آفریدی کی شرکت،تصویر وائرل

  • روسی صدر کا 24 برس بعد شمالی کوریا کا دورہ،امریکا کا اظہار تشویش

    روسی صدر کا 24 برس بعد شمالی کوریا کا دورہ،امریکا کا اظہار تشویش

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شمالی کوریا کے دو روزہ دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے ہیں

    روسی صدر کے پیانگ یانگ پہنچنے پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے خیر مقدم کیا، روسی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، روسی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما ایک ہی گاڑی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل تک گئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 24 سال بعد دورہ شمالی کوریا سے قبل پیانگ یانگ کی سڑکوں کو روسی جھنڈوں اور پوسٹروں سے سجایا گیا تھا،روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو اور پیانگ یانگ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

    1999 میں روس کے صدر بننے کے اگلے ہی سال ولادیمیرپوتن شمالی کوریا گئے تھے۔ روسی صدر نے کم جونگ ان کے والد کم جونگ ال سے ملاقات کی تھی ولادیمیرپوتن اب 24 سال بعد شمالی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں۔

    روسی صدر کے دورہ شمالی کوریا کے حوالہ سے غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور شمالی کوریا عالمی تنہائی کا شکار ہونے کی وجہ سے مختلف معاہدے سائن کر سکتے ہیں، روس یوکرین کے خلاف اپنی جنگ برقرار رکھنے کے لیے پیانگ یانگ سے ہتھیار حاصل کر سکتا ہے،روسی صدر کے دورہ شمالی کوریا سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے.

    روسی صدر کے دورہ شمالی کوریا پر امریکہ کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے،امریکی حکومت نے روسی صدر کے دورہ شمالی کوریا پر تشویش کا اظہار کیا ہے،امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹ رائڈر کا کہنا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان گہرے تعاون پر تشویش کی ضرورت ہے،خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو جزیرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔لیکن روسی جارحیت کے خلاف لڑنے والے یوکرین کے لوگوں کی حمایت کرنا بھی چاہتے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس شمالی کوریا کی جانب سے ہتھیاروں کی فراہمی کی وجہ سے یوکرین میں جنگ چھیڑنے میں کامیاب ہوا،ہم اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ کسی بھی ملک کو ولادیمیرپوتن کو اس جارحانہ جنگ کو فروغ دینے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہیے جو ہم یوکرین اور روس کے درمیان دیکھ رہے ہیں۔ یہ جنگ واضح طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے اور بین الاقوامی نظام کو کمزور کر رہی ہے۔

    مبصرین کے مطابق اس دو روزہ دورے میں دیگر چیزوں کے علاوہ پیانگ یانگ سے ہتھیاروں کی سپلائی پر توجہ دی جائے گی، جسے روس یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔

  • جنوبی کوریا کا  شمالی کوریا کے کچرے کے غباروں کا جواب لاؤڈ اسپیکر نشریات سے دینے کا فیصلہ

    جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کے کچرے کے غباروں کا جواب لاؤڈ اسپیکر نشریات سے دینے کا فیصلہ

    سیئول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے کچرے کے غباروں کا جواب لاؤڈ اسپیکر نشریات سے دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول اور سرحدی علاقوں میں پہلے دن اورپھر رات بھر کچرے سے بھرے غبارے دیکھے گئے، ان غبار و ں سے تنگ آکر جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ 9 جون کو شمالی کوریا کی طرف لاؤ ڈ اسپیکر سے نشریات شروع کی جائے گی اور یہ اقدام شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اور ان کی حکومت کے لیے "ناقابل برداشت” ہو سکتے ہیں لیکن ان سے شمالی کوریا کے فوجیوں اور اس کے عوام کو امید اور روشنی کا پیغام ملے گا۔

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے مئی 2024 میں کچرے سے بھرے غبارے بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا تھا شمالی کورین ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے پروپیگنڈا مہم چلائی گئی تھی جس کے دوران انہوں نے شمالی کوریا کے خلاف پرچے اڑائے تھے اور اسی وجہ سے جوابی کارروائی کے طور پر غبارے بھیجے گئے۔

    حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے زراعت میں جدت کے لیے کوشاں ہے،شہباز …

  • شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں  پھینک دیئے

    شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں پھینک دیئے

    سئیول: شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں پھینک دئیے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے غباروں سے کچروں کے سیکڑوں تھیلے باندھ کر جنوبی کوریا کے سرحدی علاقوں میں باندھ کر پھینک دئیے، کچرے کے تھیلے پھٹنے سے کچرہ دور دور تک پھیل گیا ،کچرے کے تھیلوں پر فضلہ کے الفاظ تحریر تھے

    جنوبی کوریا کی حکام نے شمالی کوریا کی جانب سے گرائے جانے والے کچرے سے لوگوں کو دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ مقامات پر کیمیائی، بائیولوجیکل ٹیمیں اور فوج تعینات کردی۔

    گھریلو ملازماؤں سے ہو جائیں خبردار،”نازیبا ویڈیو "بنا کر بلیک میل کرنے لگیں

    جنوبی کوریا نے اس اقدام پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی یہ حرکت عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا سبب ہے شمالی کوریا ایسی غیرانسانی اور گری ہوئی حرکتیں کرنا بند کرے، یہ اقدام جنوبی کوریا کے اقدامات پر جوابی کارروائی ہے، جنوبی کوریا اکثر شمالی کوریا میں غباروں اور ڈرونز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور پمفلٹ بھیجتا رہا ہے۔

    اڈیالہ جیل میں بھارتی سفارتخانے کے وفد کی کن قیدیوں سے ہوئی ملاقات؟

  • شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

    سیول:شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام ہو گیا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا خلا میں بھیجا گیا نیا جاسوس سیٹلائٹ فضا میں ہی تباہ ہوگیا، لانچ کی یہ کوشش پیر کو راکٹ انجن کے پھٹنے سے ناکام ہوئی،شمالی کوریا کی نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا کہ نئے سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کی لانچنگ اس وقت ناکام ہوئی جب یہ پہلے مرحلے کی پرواز کے دوران ہوا میں پھٹ گیا‘ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس کی وجہ ایک نئی تیار کردہ مائع ایندھن والی راکٹ موٹر تھی، لیکن دیگر ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف سے اوور سیز کشمیریوں کے وفد کی ملاقات

    جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے بتایا کہ شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل کے جنوبی راستے پر رات 10 بج کر 44 منٹ کے قریب یہ راکٹ لانچر کیا، لیکن لانچ کے صرف دو منٹ بعد سمندر میں راکٹ کے ملبے کی ایک بڑی مقدار کا پتہ لگایا گیا۔

    پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اس کے خلائی پروگرام میں دو حادثے پیش آئے تھے،شمالی کوریا نے نومبر میں اپنا پہلا جاسوس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا تھا-

    پوری قوم دہشتگردی کےخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم

  • شمالی کوریا  کاسولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

    شمالی کوریا کاسولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا تجربہ

    سئیول: شمالی کوریا کے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی پابندیوں کے باوجود میزائل تجربے جاری، شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے سولڈ فیول ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شمالی کورین میڈیا کے مطابق یہ تجربہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی نگرانی میں کیا گیا،اس حوالے سے کم جونگ ان نے کہا کہ مختلف رینج کے تمام ٹیکٹیکل، آپریشنل اور اسٹریٹجک گریڈ میزائلوں کو مکمل سولڈ فیول میں تبدیل کر دیا ہے۔

    واضح رہے شمالی کوریا نےگزشتہ روز مبینہ طور پر درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا،اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹھوس ایندھن والے میزائل مائع ایندھن کی مختلف حالتوں کے مقابلے میں تیزی سے تعینات ہو سکتے ہیں، دوسری جانب امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

    جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

    عمران خان کے دعوؤں کو صوبہ سندھ اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے،عمران ٹیسوری

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی …

  • امریکی وزیر خارجہ کا  جنوبی کوریا کا دورہ،شمالی کوریا  کا میزائل تجربہ

    امریکی وزیر خارجہ کا جنوبی کوریا کا دورہ،شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    پیانگ یانگ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے جنوبی کوریا کے دورے کے درمیان شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ایک سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تیسرے ڈیموکریسی سمٹ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئے اور صدر یون سک یول سے ملاقات کی، ڈیموکریسی سمٹ سے قبل ہی جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں جمعرات کے روز ہوئیں، ان فوجی جنگوں میں دیگر برسوں کے مقابلے میں فوجیوں کی تعداد دو گنا زیادہ تھی۔

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

    شمالی کوریا پہلے ہی امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں پر نالاں تھا اور اب وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورۂ جنوبی کوریا پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل فائر کر دیئے جبکہ شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل کے تجربات معمول کی تربیتی مشقیں تھیں تاہم جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا کہ سمندر میں 300 کلومیٹر تک پرواز کرکے ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل فائر کرنا جارحانہ عزائم کا اظہار کرتے ہیں۔

    اماراتی سفیر کی صدر مملکت آصف زرداری کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت

    واضح رہے کہ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اس سال کا دوسرا تجربہ ہے جب کہ اس سے قبل 14 جنوری کو ہائپرسونک وار ہیڈ کا تجربہ کیا گیا تھا۔

    ایئر لائنز بارےشکایات ، معاملات کو دوبارہ اٹھایا جائے گا،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے

  • شمالی کوریا   نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

    شمالی کوریا نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دیدی

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ اگر دشمنوں نے ہمیں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تو ہم خود ایٹمی حملہ کردیں گے۔

    باغی ٹی وی: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ایک بار پھر ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی ، کہا کہ اگر دشمنوں نے ہمیں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی تو ہم خود ایٹمی حملہ کردیں گے، شمالی کوریا کے میزائل تجربات فورسز کے عزم اور دشمنوں کو خبردار کرنے کا پیغام ہیں، دشمن اگر ہمیں نیوکلئیر ہتھیاروں سے اکسانے کی کوشش کرے گا تو ہم خود جوہری حملہ کردیں گے، ہماری فورسز ہر طرح کے چینلجز کے لیے تیار ہیں۔

    ملک کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق کم نے یہ تبصرہ اس وقت کیا جب انہوں نے فوج کے میزائل بیورو کے لیے کام کرنے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور پیانگ یانگ کی جانب سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کی حالیہ لانچنگ مشق پر انہیں مبارکباد دی۔

    بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو بھر پور جواب دیں گے،چین کی فلپائن کو …

    انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ مسلح افواج کی وفاداری اور مضبوط موقف کو ظاہر کرتا ہے اور یہ "جارحانہ جوابی کارروائی کے انداز اور DPRK کی جوہری حکمت عملی اور نظریے کے ارتقاء کی واضح وضاحت ہے کہ جب دشمن اسے اکسائے تو ایٹمی حملے سے بھی دریغ نہ کرے

    شمالی کوریا کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز پر بھی میزائل تجربات کیے گئے ہیں جس کی امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے مذمت کی ہے، شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے متعلق اپنی پالیسی کے باعث عالمی پابندیوں کا سامنا ہے۔

    چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ،15 افراد ہلاک 30 زخمی