Baaghi TV

Tag: شوبز

  • انکل اپنی آواز بھی نہیں نکال سکتے،پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر یاسر حسین کا سنی دیول پر طنز

    انکل اپنی آواز بھی نہیں نکال سکتے،پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر یاسر حسین کا سنی دیول پر طنز

    بھارت نے ایک اور پاکستان مخالف فلم “بارڈر 2” بنائی ہے، جس میں سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کو موضوع بنایا گیا ہے اور ٹیزر میں سنی دیول کو ایک بار پھر جنگی نعروں اور جارحانہ مکالموں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے،فلم کی پروموشن کے دوران سنی دیول نے ایک پاکستان مخالف ڈائیلاگ دیتے ہوئے کہا کہ “آواز کتنی دور تک جانی چاہیے؟ سیدھی لاہور تک!”

    ویڈیو میں سنی نے یہ ڈائیلاگ ہچکچاہٹ کے ساتھ دیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا،پاکستانی اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے سنی دیول کے پاکستان مخالف ڈائیلاگ پر طنزیہ ردعمل دیا اور اس وائرل ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “انکل اپنی آواز بھی نہیں نکال سکتے”۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کو دنیا بھر میں 23 جنوری 2026 کو ریلیز کرنے کا شیڈول تھا، تاہم ادیتیہ دھر کی فلم ‘دھریندر’ کی طرح بارڈر 2 بھی بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں سینما ہالز میں نمائش کی اجازت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

  • بھارتی  اداکار رہائشی عمارت پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار

    بھارتی اداکار رہائشی عمارت پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار

    بالی ووڈ کے معروف اداکار، فلم ساز اور متنازع تبصروں کے لیے مشہور کمال رشید خان المعروف کے آر کے کو رہائشی عمارت میں فائرنگ کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ 18 جنوری 2026 کو آندھیری کے اوشیواڑہ علاقے میں نالندا سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں دو گولیاں رہائشی عمارت کی دیواروں میں لگی پائی گئیں ان میں سے ایک گولی دوسری منزل کے فلیٹ سے اور دوسری چوتھی منزل کے فلیٹ سے برآمد ہوئی، تاہم عمارت میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

    ابتدائی طور پر سی سی ٹی وی فوٹیج سے گولیاں چلانے کے ماخذ کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم فارنزک تجزیے سے ظاہر ہوا کہ یہ گولیاں ممکنہ طور پر کے آر کے کے قریب واقع بنگلے سے چلائی گئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے انہیں جمعہ کی شب تفتیش کے لیے حراست میں لیا۔

    پولیس کے مطابق بیان کے دوران کے آر کے نے مبینہ طور پر اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے لائسنس یافتہ ہتھیار سے دو گولیاں چلائیں پولیس نے اس ہتھیار کو ضابطے کے مطابق قبضے میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے،تفتیش ابھی جاری ہے اور یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ حادثاتی تھی یا دانستہ۔ پولیس نے معاملے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

  • خلیل الرحمان قمر نازیبا ویڈیو کیس: ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت منظور

    خلیل الرحمان قمر نازیبا ویڈیو کیس: ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت منظور

    معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

    ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا عدالت نے ملزمہ کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری تین لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ ملزمہ آمنہ عروج نے اپنے وکیل کے ذریعے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، جس پر عدالت نے قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔

    عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ ملزمہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مبینہ طور پر نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ مقررہ مچلکے جمع کرانے کے بعد ضمانت پر رہا کی جائے، جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ بر س جولا ئی میں معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کی ہنی ٹریپ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، آمنہ عروج نامی خاتون نے خلیل الرحمان کو گھربلا کر ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں لوٹ لیا تھاڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرکوآمنہ عروج نامی خاتون نے ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر ا پنے گھر بلایا خلیل الرحمان کمرے میں بیٹھے ہی تھے کہ 7 سے 8 مسلح افراد داخل ہوئےان کی آنکھوں پرپٹی باندھی اورتشدد کا نشانہ بنایا۔

    ایف آئی آرکے مطابق ملزمان نے خلیل الرحمان کوگاڑی میں بیٹھایا اورایک کروڑ روپےکا مطالبہ کیا گن پوائنٹ پران سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزاربھی نکلوائے گئے ان سے نقدی، پرس، موبائل اور قیمتی گھڑی بھی چھین لی گئی تھی،خلیل الرحمان کوکہا گیا کہ تمھیں مارنےکا حکم ہے کلمہ پڑھ لو اورایک فائرپاؤں کےقریب مارا گیا،آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون سمیت چار ملزمان کو پکڑ ا تھا جبکہ استعمال کی گئی گاڑی بھی برآمد کی تھی۔

  • میڈم نور جہاں کا گانا بھارت میں دہائیوں بعد  مقبول

    میڈم نور جہاں کا گانا بھارت میں دہائیوں بعد مقبول

    بھارت میں میڈیم نور جہاں کا مشہور گیت ٹرینڈ کررہا ہے جو انہوں نے کئی دہائیوں پہلے ریکارڈ کیا تھا۔

    بھارتی ’جین زی‘ کے سوشل میڈیا ٹائم لائن پر پاکستان کی لیجنڈری گلوکاری میڈم نور جہاں کا گیت ’سانوں نہر والے پل تے بلا کے‘ ٹرینڈ کررہا ہے گانا زیادہ تر بھارت کے ’جین زی‘ اکاؤنٹس پر ریل کی صورت میں دکھائی دے رہا ہے اور بھارتی نوجوان اپنی مختلف ریلیز میں اس گانے کا استعمال کر رہے ہیں۔

    یہ گانا تقریباً 5 دہائیاں قبل ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن میڈیم نور جہاں کی آواز اور اس گیت کے گہرے الفاظ نے نئی نسل کے دل جیت لیے ہیں اس گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام پر محض 43 سیکنڈ کے ایک کلپ پر ایک لاکھ سے زیادہ ریلز بن چکی ہیں۔

    سپریم لیڈر پر حملہ ایران کے خلاف ہمہ گیر جنگ کا اعلان ہوگا،ایرانی صدر

    ’پٹیالہ محفل‘ نامی ایک گروپ کی جانب سے اس گانے کی ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد اسے کروڑوں ویوز ملے جب کہ نوجوان نسل اس گانے کے بول کو اپنے زندگی سے جوڑ رہی ہے جہاں انہیں اپنی ساتھی کو ڈیٹ کرنے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہےصارفین نے اس کی وضاحت کی کہ آج جب ہم سے کوئی وعدہ کرکے غائب ہوجاتا ہے یا ہمیں اگنور کررہا ہوتا ہے۔

    ’دی لائن کنگ‘ اور ’الہٰ دین‘ کے تخیلق کار انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ یہ گانا پہلی مرتبہ 14 ستمبر 1973 کو ریلیز ہونے والی پاکستانی پنجابی فلم ’دکھ سجناں دے‘ میں شامل کیا گیا تھا جب کہ یہ گیت میڈم نور جہاں کے البم ’سیونی میرا ماہی‘ میں بھی شامل ہوا جو ان کی وفات کے ایک سال بعد ریلیز ہوا تھا۔

  • سیف علی خان نے 16 ہزار کروڑ روپے مالیت کی زمین کا مقدمہ جیت لیا

    سیف علی خان نے 16 ہزار کروڑ روپے مالیت کی زمین کا مقدمہ جیت لیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور پٹودی خاندان نے بھوپال میں واقع اپنی آبائی جائیداد سے متعلق طویل عرصے سے جاری قانونی تنازع میں کامیابی حاصل کر لی ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کی ضلعی عدالت نے نیاپورہ علاقے میں واقع 16.62 ایکڑ زمین پر دائر تمام دعوے مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سیف علی خان اور ان کے خاندان کے حق میں سنا دیا، اس زمین کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 16 ہزار کروڑ بھارتی روپے لگایا جا رہا ہے عدالتی فیصلے کے تحت زمین کی ملکیت کو باضابطہ طور پر پٹودی خاندان کے نام بحال کر دیا گیا ہے اس مقدمے میں سیف علی خان کے ساتھ ان کی والدہ اور سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور، بہن سوہا علی خان اور دیگر قانونی وارث بھی فریق تھے۔

    یہ معاملہ 1998 سے عدالت میں زیرِ سماعت تھا، جب چند افراد، جن میں عقیل احمد بھی شامل تھے، نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ زمین پٹودی خاندان کی ملکیت نہیں بلکہ یہ زمین 1936 میں سابق ریاست بھوپال کے نواب حمید اللہ خان نے ان کے آبا ؤ اجداد کو بطور تحفہ دی تھی تاہم عدالتی کارروائی کے دوران مدعیان اپنے دعوے کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد یا مستند دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔

    عدالت نے دستیاب ریکارڈ اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ زمین کی منتقلی یا تحفے سے متعلق کوئی مصدقہ شہادت موجود نہیں، جس کے باعث دعویٰ مسترد کر دیا گیا عدالت کے اس فیصلے کے بعد زمین کی ملکیت سے متعلق طویل عرصے سے جاری غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا ہےقانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ موروثی جائیداد سے متعلق مقدمات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    جبکہ سیف علی خان یا ان کے نمائندوں کی جانب سے تاحال اس فیصلے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

  • مشہور بھارتی گلوکار 43 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    مشہور بھارتی گلوکار 43 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    مشہور بھارتی گلوکار اور اداکار انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح پرشانت تمانگ اتوار کے روز نئی دہلی میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔

    پرشانت تمانگ کی عمر 43 برس تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت فالج کے باعث ہوئی ان کے اچانک انتقال پر موسیقی کی دنیا گہرے صدمے کا شکار ہے پرشانت تمانگ نے مقبول ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے گلوکاری اور ادا کاری دونوں میں کام کیا۔

    انہوں نے 2006 میں انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد اپنا پہلا میوزک البم Dhanyavad ریلیز کیا اور کئی نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کی، بعد میں وہ Paatal Lok (سِیزن 2) جیسی مقبول ویب سیریز میں بھی نظر آئے جہاں ان کے کردار کو خاصی پذیرائی ملی۔

    پاکستان کیلئےجاسوسی کرنے کے الزام میں کبوتر گرفتار ،بھارتی سیکیورٹی اداروں میں تشویش

    پاک بحریہ اور ر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا عمان کے پورٹ سلطان قابوس کا دورہ

    پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

  • معروف بھارتی اداکار  کی مودی حکومت پر شدید تنقید

    معروف بھارتی اداکار کی مودی حکومت پر شدید تنقید

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار پرکاش راج نے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے-

    بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مبینہ منظم جبر اور امتیازی پالیسیوں پر ایک بار پھر ملک بھر میں بحث شدت اختیار کر گئی ہےمعروف بھارتی اداکار اور ہدایت کار پرکاش راج نے وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی ادارے ہندوتوا ایجنڈے کے تابع ہو چکے ہیں۔

    پرکاش راج نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں۔ قبائلیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ایک منظم ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں معاشرہ شدید تقسیم کا شکار ہو رہا ہے ملک میں انصاف میں محض تاخیر نہیں ہو رہی بلکہ انصاف سے انکار کیا جا رہا ہے جبکہ عام شہری پولیس اور دیگر ریاستی اداروں سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں، غیر قانونی اور جابرانہ رویوں کے باعث پولیس اور عوام کے درمیان خلیج بڑھتی جا رہی ہے۔

    انہوں نے آر ایس ایس کو بھارت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کا اثر و رسوخ جمہوری ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہا ہےپراکاش راج نے رام مندر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں پرچم کشائی کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کی واضح مثال قرار دیا اور کہا کہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب سیاسی مبصرین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر آئینی تبدیلیوں اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کے الزامات ہیں ان کے مطابق نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی جمہوریت پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جبکہ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق شخدشات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام  شیئر کردیا

    کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام شیئر کردیا

    ئی دہلی: بالی وڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے دو ماہ بعد بیٹے کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشال کے ہاں گزشتہ سال 7 نومبر کو شادی کے 4 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اور آج 7 جنوری کو جوڑے نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے بیٹے کے نام اور پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

    انسٹا گرام پوسٹ میں کترینہ کیف اور وکی کوشال نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ویہان کوشال رکھا ہے کیپشن میں جوڑے نے لکھا کہ ہماری روشنی کی کرن، ویہان کوشال۔ دعائیں قبول ہو گئیں، زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل گئی۔

    مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو بیٹے کے نام کے اعلان پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

    واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہی مگر سادہ انداز میں شادی کی تھی۔ اس نجی تقریب میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

  • صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات  پر صحافی نے  معافی مانگ لی

    صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نے معافی مانگ لی

    اداکارہ صبا قمر کے خلاف متنازع بیانات پر صحافی نعیم حنیف نے عوامی طور پر معذرت کرلی ۔

    صبا قمر کی جانب سے صحافی نعیم حنیف پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا، جس میں ان کے کردار سے متعلق توہین آمیز اور ہتک آمیز الزامات عائد کرنے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا،قانونی نوٹس کے مطابق نعیم حنیف نے صبا قمر کے بارے میں ایسے بیانات دیے اور پھیلائے جو نہ صرف تضحیک آمیز اور صنفی تعصب پر مبنی تھے بلکہ اس سوچ کو بھی فروغ دیتے تھے کہ ایک عورت کی کامیابی اس کی محنت یا پیشہ ورانہ صلاحیت کے بجائے مردوں سے وابستگی کا نتیجہ ہوتی ہے۔

    یہ معاملہ نومبر 2025 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب نعیم حنیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر یہ دعویٰ کیا کہ صبا قمر کبھی لاہور کے علاقے والٹن میں ایک ایسے گھر میں رہائش پذیر رہی تھیں جو مبینہ طور پر کسی نامعلوم شخص نے فراہم کیا تھا ان بیانات کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا اور شوبز انڈسٹری میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

    
نیو مری میں آتشزدگی، شعلے دو گھروں تک پہنچ گئے

    صبا قمر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ کبھی والٹن میں نہیں رہیں اور ان کے خلاف دیے گئے بیانات بے بنیاد اور جھو ٹ پر مبنی ہیں انہوں نے اسے اپنی ساکھ پر حملہ اور کردار کشی قرار دیاتنازع کے دوران کئی شوبز شخصیات صبا قمر کے حق میں سامنے آئیں اداکارہ سحر خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ انٹرنیٹ پر کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دینا ناقابلِ قبول ہے اور اس طرح کی زہریلی سوچ پر سوال اٹھایا جانا چاہیے۔

    صبا قمر نے خود بھی متعدد انسٹاگرام اسٹوریز میں نعیم حنیف کے سابقہ رویے کی نشاندہی کی، جن میں اداکارہ فضا علی، شعیب ملک اور ثنا جاوید سے متعلق بیانات اور مرحوم اداکار یوسف کے بارے میں گفتگو کے کلپس شامل تھےایک پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا کہ نعیم حنیف ماضی میں بھی محض توجہ، ویوز اور شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹی خبریں پھیلانے، سستی باتیں کرنے اور محنت سے مقام بنانے والے افراد کی تضحیک کرتے رہے ہیں،بعد ازاں صبا قمر کی جانب سے صحافی نعیم حنیف پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا تاہم اب صحافی نعیم حنیف نے عوامی طور پر معذرت کرلی ہے-

    ‎
قومی زبان اردو ہے، آئندہ انگریزی تقریر برداشت نہیں ہوگی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    اس تنازع پر بات کرتے ہوئے نعیم حنیف نے ایک پوڈکاسٹ میں اعتراف کیا کہ ان کے دعوے غلط تھے انہوں نے کہا کہ صبا قمر کے بارے میں کیے گئے بیانات حقیقت پر مبنی نہیں تھے اور وہ ان پر دل سے معذرت کرتے ہیں-

    صبا قمر نے اس معذرت پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے پوڈکاسٹ کا کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور صرف ایک لفظ لکھا، ’’Speechless‘‘، جو اس پورے معاملے پر ان کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

  • اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

    اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

    پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار آغا شیراز کو دل کا شدید دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں وہ اس وقت زیرِ علاج ہیں۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق بروقت طبی امداد فراہم کیے جانے کے باعث اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام اور خصوصی نگہداشت کا مشورہ دیا ہے،اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آغا شیراز کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں، جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

    ان کی بیماری کی خبر سامنے آتے ہی شوبز شخصیات، دوستوں، مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد ان کی جلد صحت یابی کے لیے پیغامات اور دعائیہ کلمات کا اظہار کر رہے ہیں۔

    سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    حالیہ پیغام میں خود آغا شیراز نے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں بہتر ہوں، مگر اب بھی آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں۔

    آغا شیراز کا شمار پی ٹی وی کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے طویل عرصے تک معیاری ڈراموں اور سٹ کامز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ’ڈگڈگی‘، ’جانے انجانے‘، ’منّا الیکٹریشن‘، ’تم اجنبی ہو‘ اور ’کچا سا خواب‘ جیسے مقبول پروجیکٹس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ کی متعدد اقساط میں بھی نظر آئے، جہاں ان کے کردار کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔

    لکی مروت میں پولیس کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 3 خارجی جہنم واصل

    گزشتہ کچھ برسوں میں آغا شیراز سوشل میڈیا پر بھی خبروں کی زینت بنتے رہے، جہاں ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہوتی تھیں بعد ازاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے ایک سادہ اور مذہبی طرزِ زندگی اپنالیا۔