Baaghi TV

Tag: شوبز

  • اللہ کو منہ نہیں دکھانا؟ مشی خان کا حکومت سے سوال

    اللہ کو منہ نہیں دکھانا؟ مشی خان کا حکومت سے سوال

    جیسا کے ہر دوسرا انسان بجلی کے زیادہ بلوں سے بلک اٹھا ہے معمولی بل بھی بیس تیس ہزار سے کم نہیں بھیجا جا رہا. مشی خان بھی چیخ اٹھی ہیں انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے حکومت پر جی بھر کر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا غصہ نکالا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ گھر بند ہو اور صرف فریج چل رہا ہوں اس کا بھی بل اچھا خاصا آرہا ہے. فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں غریب عوام کو لوٹا جا رہا ہے. مشی خان نے کہا کہ میری تو سمجھ میں نہیں آرہی کہ یہ حکومت آخر کرنا کیا چاہ رہی ہے. مجھے اتنا فرق پڑ رہا ہے تو دوسروں کو

    کتنا پڑتا ہو گا اور خصوصی طور پر ایسے لوگوں کو جن کی تنخواہیں اتنی کم ہیں وہ گھر کا کرایہ دیں بچوں کی سکول کی فیسیں دیں یا صرف بجلی کا بل بھر کے بھوکے پیاسے بیٹھ جائیں. مشی خان نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اللہ کو منہ نہیں دکھانا ، قبروں میں نہیں جانا ؟ یا ساری زندگی یہیں بیٹھے رہنا ہے خدا کا خوف کریں. یاد رہے کہ مشی خان عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں اور ان کے علاوہ کسی کو لیڈر نہیں مانتیں یہی وجہ ہے کہ وہ عمران خان کے علاوہ آنے والی ہر گورنمنٹ کو آڑھے ہاتھوں لیتی ہیں.

  • کارتک آریان عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے

    کارتک آریان عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’عاشقی‘ کے ایک اور سیکوئل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق کارتک جو پہلےسے ہی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں”عاشقی 3 ” کیلئے پروڈیوسر نے کارتک آریان کا انتخاب کیا ہےکارتک آریان رومانوی فلم ’عاشقی‘3 میں مرکزی کردار نبھاتےنظر آئیں گےتاہم ان کے ساتھ بطورِ ہیروئن کونسی اداکارہ ہوں گی یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا۔

    کارتک آریان کی ایسی خواہش کے جسے سن کر آپ رہ جائیں حیران

    پیر کے روز اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ عاشقی 3 میں کام کرنے والے ہیں جس کے ہدایتکار انوراگ باسو ہوں گے-

    کارتک نے عاشقی 3 کی کاسٹ میں شامل ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’عاشقی ایک کلاسک فلم ہے اور جسے دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور عاشقی 3 پر کام کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ میں بھوشن کمار اور مکیش بھٹ کے تعاون سے بننے والی یہ فلم ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں لیکن میں شکر گزار بھی ہوں ۔

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    واضح رہےکہ پہلی فلم عاشقی سال 1990 میں ٹی سیریز اور وشیش فلمز کےبینرتلے ریلیز کی گئی تھی جس کی ہدایتکاری مہیش بھٹ نےکی تھی راہل رائے اور انو اگروال اس فلم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے راتوں رات سپر اسٹار بن گئے تھے۔

    اس کے بعد سال 2013 میں عاشقی 2 ریلیز کی گئی، جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی تھی اس میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، یہ فلم بھی باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی تھی۔

  • میگا اسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    میگا اسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی وڈ سُپراسٹارسلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی گلاس جیب میں رکھنے کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جا رہی ہیں-

    شاہ رخ اور سلمان خان کی ٹائیگر 3 ، رواں ماہ کے آخر میں شوٹنگ کا آغاز

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان اپنی گاڑی سے اترے اور ہاتھ میں پکڑا گلاس اپنی جینز کی پینٹ کی جیب میں رکھ لیا گلاس میں محلول بھی نظر آرہا ہے۔

    سلمان خان کی جیب میں گلاس رکھنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئےایک صارف کا کہنا تھا کہ جیب میں پارٹی کا انتظام ہے ایک صارف نے کہا کہ پینٹ کی جیب میں گلاس بھائی کا نیا اسٹائل ہےایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا جیب میں گلاس یہ صرف سلمان خان ہی کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان فلم پروڈیوسر مراد کھیتانی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

    دبنگ سلمان خان کے بالی وڈ میں 34 سال مکمل

    دوسری جانب سلمان خان کی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا رواں ماہ کے آخر میں آغاز ہو گا ہ شاہ رخ خان اس مہینے کے لئے آخر میں فلم ٹائیگر 3 میں اپنے حصے کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے. شاہ رخ خان کو دس دن تک مسلسل شوٹنگ کرنی ہوگی-

    خبریں ہیں کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک را افسر کا کردار ادا کریں گے ٹائیگر 3 میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان آج کل کسی کابھائی کسی کی جان کی شوٹنگ میں‌ مصروف ہیں ، جیسے ہی ان کی یہ شوٹنگ ختم ہو گی وہ ٹائیگر 3 کے لئے شوٹنگ کریں گے-

    سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • ایک گھنٹے میں اربوں جمع تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا؟، اداکارہ عفت عمر

    ایک گھنٹے میں اربوں جمع تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا؟، اداکارہ عفت عمر

    اداکارہ عفت عمر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹیلی تھون مہم پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عفت عمر نے سوال کیا کہ ایک گھنٹے میں اربوں روپے اکٹھے کرسکتے ہیں تو 4 سالہ دور حکومت میں 25 ارب ڈالر قرضہ کیوں لیا تھا؟-

    سیلاب میں امیر کا گھر کیوں نہیں ٹوٹتا غریب کا گھر ہی کیوں ٹوٹتا ہے؟ فضا علی کا سوال


    عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے میڈیا گفتگو کے دوران عمران خان پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان کا بیانیہ انسان دوست نہیں ہے، یہ ہمیں ترقی کی جانب نہیں لے کر جائے گا، ان کے پاس باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے، عملی طور پر وہ بہت کم ظرف آدمی ہیں ‘۔

    عفت عمر کا کہنا تھا کہ میں پہلے عمران خان کو بہت فا لو کرتی تھی لیکن پھر مجھے محسوس ہوا وہ ایک کم طرف انسان ہیں ان میں گریس نہیں، پہلے کسی مشکل پڑنے پر سارے پاکستانی اکٹھے ہوجاتے تھے لیکن اب عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے اتنی تقسیم کردی ہے کہ لوگ اب نفرت میں آکر اپنے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد اس لیے نہیں کررہے کہ مسلم لیگ (ن ) اور پی پی کامیاب نہ ہوجائے۔

    سیلاب متاثرین کی مددکریں انجمن کا جذباتی وڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

    واضح رہے کہ حال ہی میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا آغاز کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چار ارب 14 کروڑ روپےسے زائد جمع ہوئے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے-

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ٹیلی تھون ٹرانسمیشن میں سیاست دان، فنکاروں اور معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں وزیر اعلیٰ‌ پنجاب پرویز الٰہی، سابق کرکٹر انضمام الحق، اداکارہ عتیقہ اوڈھو، حمزہ علی عباسی، جاوید شیخ، شان شاہد، رائٹر خلیل الرحمان قمر ودیگر شامل تھے۔

    ہمیں‌پتہ چلے کل قیامت ہے تو ہم جائے نماز اور تسبیح بھی مہنگی کر دیں گے ارسلان نصیر پھٹ پڑے

  • سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پہلی جھلک جاری

    سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کی پہلی جھلک جاری

    ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی پہلی تصویر ٹویٹر پر جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سلمان خان نے فلمی دنیا میں 34 سال مکمل کیے ہیں۔ سپر اسٹار نے اس اہم تقریب کے اعزاز میں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کیا ہے-

    انوشکا شرما کی فلموں میں واپسی، چکدا ایکسپریس کے لئے انگلینڈ میں تربیت


    تصویر میں سلمان خان کے سر کے بال کندھوں تک لمبے ہیں اور انہوں نے دھوپ کے چشمے لگائے ہوئے ہیں تصویر کے ساتھ ہی بالی وڈ اسٹار نے اپنے ان تمام مداحین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو ہر وقت ان کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں لکھا کہ 34 سال پہلے تھا اور اب 34 سال بعد اب بھی ہے-

    کسی کا بھائی کسی کی جان کا عنوان پہلے کبھی عید کبھی دیوالی اور بھائی جان تھا سلمان کے علاوہ اس فلم میں پوجا ہیگڑے اور شہناز گل بھی ہیں-

    واضح رہے کہ سلمان خان کو شوبز میں 34 سال مکمل ہو چکے ہیں سلمان خان نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز 1988 میں فلم ’بیوی ہوتو ایسی‘ سے کیا تھا جس میں ریکھا، فاروق شیخ اور بندو کے مرکزی کردار تھے۔

    نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے ساتھ ساتھ سلمان خان، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں کامیو شوٹ بھی دیں گے جبکہ وہ ’ٹائیگر3‘ میں کترینہ کیف کے ساتھ بھی نظر آئیں گے۔

    سوشل میڈیا سٹارز کو فلموں میں لانچ کیا جا رہا ہے فلمسٹار میرا برس پڑیں فلموں پر

  • صبا قمر کا دل کس نے توڑا ؟

    صبا قمر کا دل کس نے توڑا ؟

    باصلاحیت اداکارہ ”صبا قمر” نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں نے انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں پر اعتماد کیا ان میں سے زیادہ تر لوگوں نے میرے اعتماد کو توڑا ہی لیکن میں سمجھتی ہوں کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے اور ہمیں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے. وقت اور ھالات یہاں تک کہ رویے بہت کچھ سکھا دیتے ہیں. میں نے بھی بہت کچھ سیکھا ہے. صبا قمر نے مزید کہا کہ میری خوبصورتی کی کوئی تعریف کرے تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے لیکن اگر کوئی میری اداکاری کی تعریف کرے تومجھے زیادہ اچھا لگتا ہے. صبا قمر نے کہا کہ میں لوگوں کے رویوں سے بہت کچھ

    سیکھتی ہوں اور لوگوں کے رویے سے سیکھا ہوا بہت کام آتا ہے اور میرے بھی بہت کام آیا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک مجھے لوگ پسند کرتے رہیں گے میں کام کرتی رہوں گی لیکن جب میں نے محسوس کیا کہ لوگ مجھے اب دیکھنا نہیں چاہتے تو میں پیچھے ہٹ جائوں گی اور کسی کو نظر نہیں آئوں گی. صبا نے مزید کہا کہ میں نے کام کو عبادت سمجھ کر کیا ہےاور میری کوشش ہوتی ہے کہ پہلے سے زیادہ اچھا کام کروں میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے میرے مداحوں نے ہمیشہ سراہا . یاد رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کملی میں صبا قمر کی لاجواب اداکاری نے شائقین اور ناقدین کے دل جیت لئے.

  • میں نے شوبز اور اپنے گھر میں توازن رکھا ہے ثناء فخر

    میں نے شوبز اور اپنے گھر میں توازن رکھا ہے ثناء فخر

    عموما شوبز میں کام کرنے والی خواتین کے بارے میں‌گمان کیا جاتا ہے کہ یہ بہت اچھے سے ذاتی اور شوبز لائف کو مینج نہیں‌کر پاتیں لیکن اس تاثر کو ہمیشہ ہی ہماری شوبز میں‌کام کرنے والی خواتین نے غلط قرار دیا ہے. ثناء فخر کا شمار بھی ایسی ہی اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں گھر اور شوبز دونوں میں اس قسم کا توازن برقرا رکھا ہےکہ ان کو مسائل کا شکار نہیں‌ہونا پڑتا. انہوں نے اپنے کام کو اپنی ذاتی زندگی کے آڑے نہیں آنے دیا. ثناء فخر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ کس طرح سے ہر معاملے میں توزان برقرار رکھنا ہے. حالانکہ ہماری زندگی میں بھی اسی طرح مسائل ہوتے ہیں‌جس طرح‌سے عام لوگوں‌کی زندگیوں میں مسائل ہوتے ہیں . ہمیں بھی پریشانیاں ہوتی ہیں لیکن ہمارے بارے

    میں‌گمان کیا جاتا ہے شوبز کے لوگوں‌کے مسائل نہیں‌ہوتے. بھئی ہم شوبز کے ہیں تو کیا ہوا ہیں تو انسان ہی نا ہم بھی انسانوں کی طرح ہی نارمل زندگی گزارتے ہیں ہمارے بھی مسائل عام لوگوں کی طرح ہوتے ہیں جن سے ہمیں ڈیل کرنا پڑتا ہے. ایک سوال کے جواب میں‌ثناء نے کہا کہ میری شادی اور پھر بچے ہونے کے بعد زندگی بالکل بدل گئی اب تو ہر چیز کا خیال خود رکھنا پڑتا ہے چاہے گھر میں کتنے ہی نوکر کیوں‌نہ ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ ثناء نے اپنا ایک یوٹیوب چینل بنارکھا ہے اور اس پہ وہ فٹنس کے لیکچر دیتی ہیں اورخواتین کو بتاتی ہیں کہ کس طرح سے ورزش یا یوگا کے زریعے خود کو فٹ رکھ سکتی ہیں.

  • جو دل کرتا ہے وہی کرتی ہوں وینا ملک

    جو دل کرتا ہے وہی کرتی ہوں وینا ملک

    باصلاحیت اداکارہ وینا ملک کہتی ہیں کہ ان جو دل کرتا ہے وہ وہی کرتی ہیں، تنقید سے گھبراتی ہیں نہ ہی پریشان ہوتی ہیں. وینا کا مزید کہنا ہے کہ میں نے شوبز بالکل بھی نہیں چھوڑا جب بھی اچھی آفر آئی ضرور کام کروں گی. شوبز کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی. اداکارہ نے مزید کہا کہ شوبز کا عروج بھی عجیب ہی چیز ہے جب تک آپ پر عروج ہوتا ہے ہر کوئی آپ کا دوست ہوتا ہے جیسے ہی آپ کا عروج ختم ہوتا ہے یا چلا جاتا ہے تو کوئی دوست باقی نہیں رہتا بلکہ تب تو آپ کا سایہ بھی آپکا ساتھ چھوڑ جاتاہے. وینا ملک مزید کہتی ہیں کہ جب امیدیں ٹوٹتی ہیں تو دل ٹوٹ جاتا ہے اور

    امیدیں اسی سے جڑی ہوتی ہیں جن سے آپ کا قریبی تعلق ہوتا ہے. یاد رہے کہ وینا ملک آج کل اداکاری کے پراجیکٹس میں تو نظر نہیں آرہیں لیکن سوشل میڈیا خصوصی طور پر ٹویٹر پر بہت متحرک ہیں اکثر و بیش تر عمران خان اور پی ٹی آئی کے حق میں ٹویٹس کرتی رہتی ہیں یہاں تک کہ فوج کے حق میں بھی ٹویٹس کرتی رہتی ہیں. وینا ملک مسلم لیگ ن خصوصی طور پر مریم نواز کو آڑھے ہاتھوں لیتی ہیں ان کے بولنے پہننے اوڑھنے پر خاصی تنقید کرتی ہیں.وینا کا شمار ان میں ہوتا ہے جو صرف اپنے دل کی مانتے ہیں.

  • فضا علی قسمت پر کتنا یقین رکھتی ہیں؟

    فضا علی قسمت پر کتنا یقین رکھتی ہیں؟

    اداکارہ و میزبان فضا علی کہتی ہیں کہ میرا قسمت پر بہت زیادہ یقین ہے اور میں محنت پر بھی بہت زیادہ یقین رکھتی ہوں. میں اگر اپنے کیرئیر کو دیکھوں تو میں نے بہت محنت کی ہے کبھی بھی محنت سے پیچھے نہیں ہٹی یا ایسے کام تلاش نہیں‌کئے جس میں محنت کم کرنی پڑے. مجھے جو بھی کام ملا میں نے محنت سے کام کیا.محنت کے ساتھ ساتھ قسمت کا عمل دخل بہت زیادہ ہوتا ہے قسمت کا ستارہ بلند ہو تو زمین پہ بیٹھے آسمان پر پہنچ جاتے ہیں . میں‌نے بہت خوبصورت چہروں کو گھروں میں کام کرتے اور سڑک پر مانگتے ہوئے دیکھاہے.فضا علی نے یہ بھی کلئیر کیا کہ میں شوبز نہیں چھوڑ رہی ایسی

    خبروں پر دھیان مت دیں. ایک سوال کے جواب میں فضا علی نے کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں، میں اچھی آفر کی تلاش میں رہتی ہوں اسی لئے کم کم سکرین پر نظر آتی ہوں.فضا علی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ دیکھا ہے کہ جو مجھے کام دیا جا رہا ہے اس میں میرے پاس اپنی صلاحیتیں دکھانے کا کتنا موقع ہے، اگر مجھے لگے کہ جو کام مجھے دیا جا رہا ہے اس میں کرنے کو کچھ خاص نہیں ہے تو میں اس آفر کو قبول کرنے کی بجائے رد کر دیتی ہوں.میں اچھے کام کا انتظار کر سکتی ہوں لیکن کوئی ایسا کام نہیں‌کر سکتی جس کو دیکھ کر میرے پرستار مجھ سے خوش نہ ہوں.

  • مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ گردوں کی بیماری کے باعث انتقال کرگئے

    معروف مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے اور آج طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    ذزرائع کے مطابق انہیں گردوں میں مسئلہ تھا جسکا ڈیلائسز چل تھا۔ واضح رہے مسعود خواجہ نے متعدد ڈراموں میں اپنی مزاحیہ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    سیاسی کارکن ریحام خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا: ٹی وی اور اسٹیج کے معروف اداکار مسعود خواجہ انتقال کر گئے ۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

    بیرسٹر دانیال چودھری نے مزاحیہ اداکار کی وفات پر افسوس کرتے ہوئےکھا کہ: مسعود خواجہ صاحب کا انتقال بہت دُکھی کر دینے والی خبر ہے۔ بچپن سے ان کو دیکھتے آئے ہیں۔ آج یقین نہیں آ رہا کہ وہ ہم میں نہیں رہے، اللہ ان کی مغفرت کرے اور گھر والوں صبر دے‎۔