Baaghi TV

Tag: شوبز

  • سینما اور پروڈیوسرز کی آمدن انکم ٹیکس سے استثنیٰ قرار

    سینما اور پروڈیوسرز کی آمدن انکم ٹیکس سے استثنیٰ قرار

    گزشتہ روز پیش کئے گئے بجٹ 2022-23 میں سینما اور پروڈیوسرز کی آمدن کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ قرار دے دیا گیا-

    باغی ٹی وی : اپریل سے جون کے درمیان 214 ارب روپے کی سبسڈی ادا کی گئی،آئندہ مالی سال پیٹرولیم کے شعبے کو 71 ارب روپے کی سبسڈی مہیا کریں گے،حکومت کی جانب سے جلد گیس کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جائے گا،صنعتوں کو خطے کے دیگر ممالک کے ریٹ کے مطابق گیس فراہم کی جائے گی،نئے مالی سال میں ہائی ایجوکیشن کے لیے 65 ارب روپے مختص کی گئی،ہائی ایجوکیشن کے لیے 44 ارب روپے اضافی رکھے گئے،نئے مالی سال فصلوں اور مویشیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے 21 ارب روپے مختص کئے گئے،فصلوں اور مویشیوں کی پیداوار کے لیے 3 سالا پروگرام مرتب کیا گیا ،موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات، اسمارٹ زرعات کا فروغ اور ایگرو پرسیسنگ منصوبے میں شامل ہیں ،یوتھ امپلائمنٹ پالیسی کے تحت 20 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،گرانٹ کی صورت میں 1242 ارب روپے رکھے گئے،نوجوانوں کو کاروبار کے لیے 5 لاکھ تک بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا،نئے بجٹ میں ڈھائی کروڑ روپے تک آسان اقساط پر قرض دیا جائے گا،نئے بجٹ میں قرضہ اسکیم میں 25 فیصد کوٹہ خواتین کا ہوگا،نئے بجٹ میں گرین یوتھ مومینٹ کے تحت لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے،ملک میں 250 منی اسپورٹس اسٹیڈیم قائم کیے جائیں گے،گیارہ سے 25 سال کی عمر کے افراد کے لیے” ٹیلنٹ ہنٹ” ہوگا-

    بجٹ 2022 تا 2023 موبائل کی درآمد پر بھی 1600 تک لیوی عائد

    بجلی کی پیداوار اور ترسیل کی مد میں 73 ارب روپے مختص کئے گئے ،مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے 12 ارب روپے رکھے گئے،آبی وسائل کے لیے 100 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی،شا ہراہوں اور بندرگاہوں کے لیے 202 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی،سماجی شعبے کے لیے 40 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا،اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کے لیے 51 ارب روپے مختص کئے گئے،صحت کے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے 24 ارب روپے مختص کئے گئے،ماحولیات 10 ارب روپے مختص،آئی ٹی شعبے کے لیے 17 ارب روپے مختص کئے گئے،زراعت اور فوڈ سیکیورٹی کے لیے 11 ارب روپے مختص کئے گئے،صنعت ور زرعی پیداوار کے لیے 5 ارب روپے مختص کئے گئے،سینما اور پروڈیوسرز کی آمدن کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ قراردیاگیا،ڈسٹری بیوٹرز اور پروڈیوسرز پر عائد 8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا،فلم وڈراموں کی وآلات کی امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی 5 سال کےلیےختم کر دی گئی ،نئی فلم ، ڈراموں کے لیے آلات منگوانے پر سیلز ٹیکس صفر کیا گیا،نئی فلم ، ڈراموں کے لیے آلات منگوانے پر انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ختم کی گئی،نیشنل فلم انسٹیٹیوٹ ، پوسٹ فلم پروڈکشن فسیلٹی اور نیشنل فلم اسٹوڈیو کا قیام ہوگا،تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس چھوٹ 12 لاکھ روپے کرنے کی تجویزدی گئی،بزنس انڈیویجول اے او پیز کے لیے انکم ٹیکس چھوٹ کی حد 6 لاکھ روپےکردی-

    دوری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو مسترد کردیا ہے عمران خان نے کہا کہ حکومت کے عوام اور کاروبار دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں،بجٹ افراط زر، اقتصادی ترقی کے مفروضوں پر مبنی ہے،حساس قیمتوں کا انڈیکس آج 24 فیصد تک جا پہنچا ہے، اعداد و شمار سے واضح ہے کہ مہنگائی کی شرح 25 سے 30 فیصد ہوگی-

    ‏چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

  • ندا یاسر نے مردوں کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ بتا دی

    ندا یاسر نے مردوں کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ بتا دی

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر جنہیں‌عوامی سطح پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان کو آج کل شدید تنقید کا سامنا ہے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں‌ ندا یاسر سے ان کے ایک مداح نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتا ہوں تو انہوں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ میں مردوں کے ساتھ تصویریں نہیں‌ بنواتی ان کے اس رد عمل پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان پر کافی لے دے ہوئی. یہاں تک کہ ندا یاسر کو کلئیر کرنا پڑا کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا . انہوں‌ نے کہا کہ مردوں کے ساتھ تصویرنہ بنوانے کی وجہ یہ ہے کہ مرد حضرات تصویر بنا لیتے ہیں لیکن بعد میں‌ تصویریں سوشل میڈیا پر

    لگا کر لکھتے ہیں کہ ملئیے میری دوست سے تو مجھے ایسے کپیشن اچھے نہیں‌ لگتے. اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ مردوں کے ساتھ تصویر نہ بنائوں میں اب بھی کہتی ہوں‌ کہ خواتین اورعورتوں کے ساتھ تصویریں بنوا لوں گی لیکن مردوں کے ساتھ تصویر نہیں بنائوں گی.
    یاد رہے کہ ندا یاسر نہ صرف اداکاری کرتی ہیں بلکہ شوز کی میزبانی کے ساتھ فلمیں بھی بناتی ہیں ان کی ہوم پروڈکشن فلم چکر حال ہی میں عید الفطر پر ریلیز ہوئی ندا کہتی ہیں کہ مصروفیت کی وجہ سے وہ اداکاری کم کررہی ہیں اور اب جب بھی اداکاری کا کوئی پراجیکٹ کریں گے وہ یاسر نواز کا ہی ہو گا.

  • سحر خان خود کو کس اداکارہ کی ہمشکل کہتی ہیں؟

    سحر خان خود کو کس اداکارہ کی ہمشکل کہتی ہیں؟

    چھوٹی سکرین کی خوبصورت اداکارہ سحرخان خود کی شکل ایک ایسی اداکارہ سے ملاتی ہیں جن کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہے اور وہ اداکارہ ہیں سجل علی، سحر خان کہتی ہیں کہ ان کی شکل سجل علی سے بہت زیادہ ملتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری میں بھی آئیں. سجل کہتی ہیں کہ میرے ارد گرد کے لوگ بھی مجھے ایسا کہتے تھے جس کے بعد مجھے بھی لگا کہ میری شکل شاید ان سے ملتی ہے. سحر خان نے تو خود ہی بول دیا کہ ان کی شکل سجل علی سے ملتی ہے لیکن بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں‌ جن کی شکل دوسری ہیروئینز کے ساتھ ملائی جاتی ہیں جیسے رمشا خان کی شکل بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے ملائی جاتی ہے جبکہ نوشین شاہ کی شکل کرینہ کپور کے ساتھ ملائی جاتی ہے.اسی طرح یشما گل سری دیوی کی طرح لُک دیتی ہیں اور آئزہ خان کو ریما خان کی کاپی کہا جا تا ہے. شروع شروع میں سجل علی کو بھی کرینہ کپور سے ملایا جاتا تھا.

    واضح رہے کہ سحر خان کو ماہ پارہ کے کردار کی وجہ سے شہرت ملی، یہ کردار سحر نے جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل رنگ محل کے لئے ادا کیا تھا ، سحر اس کردار کے حوالے کہتی ہیں کہ عموما یہ ہوتا ہے کہ لڑکیاں ڈراموں میں رو دھو رہی ہوتی ہیں کوئی بھی سیچوایشن آتی ہے تو وہ کمپرومائز کر جاتی ہیں لیکن میرے ماہ پارہ کے کردار کی یہ خوبی تھی کہ زندگی میں کچھ بھی ہوجائے موو آن کرنا چاہیے اور ماہ پارہ کا کردار موو آن کرتا ہے.

  • فلم اور ٹیلی ویژن کےسینئر اداکارآغا کشورسجاد  انتقال کر گئے

    فلم اور ٹیلی ویژن کےسینئر اداکارآغا کشورسجاد انتقال کر گئے

    راولپنڈی:فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ٹیلی وژن کے معروف سینئر اداکار آغا کشور سجاد طویل علالت کے بعد راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    عمران خان کا مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان،اداکارہ ریشم کا سخت ردعمل

    آغا کشور کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ سے طویل عرصے سے بیمار تھے۔ اداکار کی نمازِ جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کی گئی جبکہ انہیں قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

    یاد رہے کہ آغا کشور کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان مایا ناز اداکاروں میں ہوتا ہے آغا کشور سجاد نے پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے نام کمایا،انہوں نے پاکستان کے معروف ڈرامے ’وارث‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھےآغا سجاد کشور پاکستان فلم اور ڈراما کی ایک نامور شخصیت تھے انہوں نے 60 سال اداکاری کے جوہر دکھائے-

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا”پسوڑی” پاکستانی پاپ کیلئے دنیا بھر میں…

    حکومت پاکستان کی جانب سے آغا سجاد کشورکوان کی فنی خدمات پر تمغہ امتیازبھی دیا گیا تھا انہیں 2006ء میں ریڈیو پاکستان اور 2010ء میں نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کی جانب سے لائف ٹائم ایچیومنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا-

    89 برس کی عمر میں 24 مئی 2022ء کو راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ طویل عرصےسے بیمار تھےان کی نمازِ جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کی گئی اور نزدیکی (شاہ دی ٹالیاں) قبرستان میں سپردِ خاک کیے گئے-

    ماڈل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں،کھری کھری سنا دیں

  • کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا گانا ’نچ پنجابن نچ‘ چوری کرلیا،گلوکار کا قانونی کاروائی کا عندیہ

    کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا گانا ’نچ پنجابن نچ‘ چوری کرلیا،گلوکار کا قانونی کاروائی کا عندیہ

    معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے گانے ’نچ پنجابن نچ‘ کو چوری کرلیا-

    باغی ٹی وی :کرن جوہر کی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ کا ٹریلر ایک روز قبل جاری کیا گیا تھا، جس میں ورون دھون اور انیل کپور سمیت کیارہ آڈوانی اور نیتو سنگھ کو مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا شخص گرفتار

    فلم کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اس کی ہدایات راج مہتا نے دی ہیں، جس کے جاری کیے گئے ٹریلر میں بھی ’نچ پنجابن نچ’ کو شامل کیا گیا ہے

    تاہم دیگر بھارتی موسیقاروں اور گلوکاروں کی طرح کرن جوہر نے اپنی آنے والی مذکورہ بالا رومانوی مزاحیہ فلم میں پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے گانے ’نچ پنجابن نچ‘ کو چوری کرکے شامل کرلیا۔

    مختصر ٹریلر میں ’نچ پنجابن نچ‘ کے گانے کو پرانی دھن پر ہی بنایا گیا ہے، جسے 2002 میں پاکستانی پنجابی گلوکار ابرارالحق نے جاری کیا تھا اور اسی نام سے اپنے میوزک البم میں جاری کیا تھا،جسے بعد ازاں پاکستانی فلم ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بابر علی، معمر رانا اور اداکارہ نور پر فلمایا گیا تھا۔

    فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے حقوق کسی کو فروخت نہیں کیے اور جو بھی ان کے گانے کو اجازت کے بغیر کسی بھی فلم یا البم میں شامل کرے گا وہ ان کے خلاف مکمل طور پر قانونی کارروائی کا حق رکھتے ہیں-


    انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کرن جوہر اور ان کی پروڈکشن کمپنی دھرما کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ان کے گانے کے کاپی رائٹس لیے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہیے، پہلے ہی ان کے 5 گانوں کو کاپی کیا جا چکا ہے۔

    ابرار الحق کی ٹوئٹ کے بعد معروف میوزک پروڈکشن کمپنی ’ٹی سیریز‘ نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ اس نے ’نچ پنجابن نچ‘ گانے کے کاپی رائٹس حاصل کیے ہیں۔


    ٹی سیریز کے مطابق ’نچ پنجابن نچ‘ گانے کو پہلی بار یکم جنوری 2002 کو آئی ٹیون پر جاری کیا گیا، جسے بعد ازاں ’ون مووی باکس‘ نامی یوٹیوب چینل کی ملکیت ’لولی وڈ کلاسک‘ نامی چینل پر ریلیز کیا گیا اور اس نے مذکورہ کمپنی سے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کی-


    ٹی سیریز کے دعوے کے بعد ابرارالحق نے ایک اور ٹوئٹ کی اور واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی کو ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس فروخت نہیں کیے اور اگر کوئی ایسا دعویٰ کرتا ہے تو اسے ثبوت فراہم کرنے پڑیں گے اور دوسرا یہ کہ وہ کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مکممل کارروائی کا اختیار رکھتے ہیں۔


    پاکستانی گلوکار کی ٹوئٹ کے بعد ’ون مووی باکس‘ نامی کمپنی نے بھی ٹوئٹ کی اور دعویٰ کیا کہ کرن جوہر نے ان سے گانے کے کاپی رائٹس حاصل کیے اور ابرارالحق کا دعویٰ بے بنیاد ہے تاہم ون مووی باکس نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے پاس ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس کہاں سے آئے؟-

    بھارتی سنگھ نے کامیڈی کے دوران سکھوں کی دل آزاری پر معافی مانگ لی

  • گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر ’نیویارک ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں

    گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر ’نیویارک ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں

    نیویارک: گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویرنیویارک ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر دی گئی –

    باغی ٹی وی :رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے مشہور آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی جانب سےپاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی کی تصویرنیویارک ٹائمزاسکوائرپر آویزاں کی گئی ہے گلوکارہ کی تصویر کو اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیےایمبیسیڈر کے طور پرا ٓویزاں کیا گیا ہے۔

    کورونا ویکسین کے فروغ کیلئےعاطف اسلم اور شائے گل کا گانا ریلیز

    نیویارک کے مشہور ترین ڈیجیٹل بل بورڈ ٹائمز اسکوائر پر لگے اشتہار میں گلوکارہ کو ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ کے اعزاز سے نوازہ گیا ہے۔

    سپاٹی فائی کے انسٹاگرام پیج پر حدیقہ کیانی کی نیویارک ٹائمزاسکوائرپر آویزاں تصویر کو شئیر کیا گیا یے جبکہ حدیقہ کیانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسٹریمنگ سروس کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو ری پوسٹ بھی کیا ہے جس پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب حدیقہ کیانی کو مبارکباد دی جارہی ہے۔

    اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات

    واضح رہے کہ دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے حدیقہ کیانی اس عالمی مہم کاحصّہ ہیں اور وہ اس کی برانڈایمبیسیڈر کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

    اس سے قبل دو بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب اور گلوکارہ مہک علی کی تصویر بھی ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کی گئی تھی۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا”پسوڑی” پاکستانی پاپ کیلئے دنیا بھر میں…

  • اعجاز اسلم کے بیان پر عروہ حسین کا ردعمل

    اعجاز اسلم کے بیان پر عروہ حسین کا ردعمل

    معروف اداکارہ عروہ حسین نے سینیئر اداکار اعجاز اسلم کی جانب سے اپنے حوالے سے سنی سنائی باتوں کو ٹی وی اسکرین پر کرنے پر ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : کچھ دن قبل ’دی کپل شو‘ میں اعجاز اسلم سے سوال ہوا کہ کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہو اور آپ کو لگتا ہے کہ انہیں مینرز(تمیز، آداب، طور طریقے) کی ضرورت ہے؟

    پاکستانی گانے "پسوڑی” پر بھارتی اداکارہ کے ڈانس کے انٹرنیٹ پر چرچے

    جس پر اداکار نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد جواب دیا تھا کہ ’’عروہ حسین‘‘، کیوںکہ ان کے بارے میں لوگوں سے سن رکھا ہے کہ وہ بہت جلد غصہ کر جاتی ہیں، ایک دو بار ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی لیکن یہ جھوٹ بھی ہوسکتا ہے اور اگر یہ سچ ہے تو انہیں انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے وضاحت کی تھی کہ میری یہ بات جھوٹ بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ میرے پاس دونوں طرف کی رائے نہیں آئی اور نہ میں نے عروہ کو کسی سے بدتمیزی کرتے دیکھا، اداکارہ مجھ سے بہت اچھے سے پیش آتی ہیں۔

    اعجاز اسلم کے مذکورہ بیان کے بعد اب عروہ حسین نے ان کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیئرز کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی چھوٹی غلط بات بھی جونیئرز کی ذہنی صحت اور کیریئر کو خراب کر سکتی ہے۔

    عروہ حسین نے کہا کہ وہ اپنے تمام سینیئرز کی عزت کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہ ان کی رائے کا احترام بھی کرتی ہیں، تاہم وہ یہ بھی امید رکھتی ہیں کہ سینیئرز کو بھی بولتے وقت جونیئرز کے جذبات، احساسات اور کام کا خیال رکھنا چاہیے۔

    سہیل خان کا شادی کے 24 سال بعد اہلیہ سیما خان سے علیحدگی کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ سینیئرز کو سوچنا چاہیے کہ جونیئرز کے حوالے سے بات کرتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیوں کہ ان کی ایک چھوٹی سی غلط بات بھی دوسروں کی ذہنی صحت اور کیریئر کو تباہ کر سکتی ہے۔

    انہوں نے اعجاز اسلم کا نام لکھے بغیر کہا کہ یہ سچ ہے کہ وہ اپنے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کے ساتھ تخلیقی بحث کرتی ہیں اور انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان کی بحث ڈراما سازوں کو ناگزیر لگتی ہے۔

    دانیہ شاہ نے اپنا نام تبدیل کرلیا

    اداکارہ نے بیان میں کہا کہ انہوں نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا اور نہ ہی وہ ان سے متعلق مزید کوئی رائے رکھتی ہیں۔

    عروہ حسین نے ’دی کپل شو‘ کے میزبانوں آغا علی اور حنا الطاف کی تعریف کی کہ وہ اعجاز اسلم کی جانب سے کہی گئی باتوں پر نہیں گئے اور نہ ہی انہوں نے ان کا ساتھ دیا۔

    دوسری جانب اعجاز اسلم نے بھی بعد ازاں انسٹاگرام پر اپنے بیان کی وضاحت کی اور کہا کہ انہوں نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے عروہ حسین سے متعلق باتیں سن رکھی ہیں، وہ ذاتی طور پر اس ضمن میں کچھ نہیں جانتے۔

    اعجاز اسلم نے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ اپنے تمام فنکار ساتھیوں کی عزت کرتے ہیں اور ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا، انہوں نے پروگرام میں ہی واضح کیا تھا کہ انہوں نے عروہ سے متعلق کچھ باتیں سن رکھی ہیں، جن سے متعلق انہیں علم نہیں کہ وہ سچی ہیں کہ جھوٹی ہیں۔

  • ماڈل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں،کھری کھری سنا دیں

    ماڈل ایان علی عمران خان پر برس پڑیں،کھری کھری سنا دیں

    دبئی: ماڈل ایان علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ” گھبرانا نہیں ہے” کا مشورہ دے دیا-

    باغی ٹی وی : ماڈل ایان علی نے خود سے متعلق عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ایان علی کا کہنا تھا کہ میں نے 20 سال کی عمر میں جھوٹے مقدمات لڑے اور جیت چکی، امید ہے آپ بھی گھبرائیں گے نہیں-
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524853542800048133?s=20&t=YH053bPwkJDyDIqUbtcWFg
    ایان علی نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں آپ کتنے دن برداشت کرتے ہیں جو میں نے کیا مزید عزت افزائی کروانی ہو تو پھر میرا نام لیں-
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524852936043552770?s=20&t=yZKd3TMOOAmF4mpkRUJjgg
    آپ کی جانب سے ایک پولیس آفیسر پر حملہ Live TV پر کیا گیا دوسرے آفیسرز کو دھمکیاں بھی Live TV پر دی گئیں وقت آ گیا ہے کہ آپ ان اور دوسرے مقدمات بشمول آٹا چوری، رنگ روڈ، مالم جبہ، بی آر ٹی، ادویات، پٹرولیم، مہمند ڈیم، بلاسفیمی، فارن فنڈنگ کا جواب دیں-
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524849620026900483?s=20&t=YH053bPwkJDyDIqUbtcWFg

    ایان علی نے کہا کہ دو عادات شاید آپ مرتے دم تک نہیں چھوڑ سکتے پہلی میرے نام پرٹی آر پی کمانا (کیونکہ خود کمانا و کھانا آپ کی فطرت نہیں) دوسری جھوٹ بولنا (کیونکہ سچ بولنا آپ نے سیکھا نہیں) چار سال وزیر اعظم رہے، پھر بھی مجھ پر جھوٹا الزام لیے بغیر آپ کی تقریر و خبر نہیں بنتی جیسے پہلے نہیں بنتی تھی-
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524849855172165649?s=20&t=yZKd3TMOOAmF4mpkRUJjgg
    آج بھی آپ کو میری ضرورت ہے اس سے جُڑے رہنے کے لیے یہ آپ کے اقتدار کی Damming Indictment ہےاپنا کیا کرایا کچھ ہوتا تو بیان کر لیتے، آخیر عمر میں میرے نام پر جھوٹ تو نہ بولتےآپ چار سال وزیر اعظم رہے، میں اس دوران بھی جھوٹے مقدمات سے بری ہوئی کیونکہ میں سچی آپ جھوٹے تھے اور ہیں-
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524850149436149762?s=20&t=yZKd3TMOOAmF4mpkRUJjgg
    جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتےجیسے آپ کے اس جھوٹ کے کہ میرے کیس کے تفتیشی افسر کا قتل ہوامیرے کیس میں تفتیشی افسر ایک انسپکٹر سلیم تھے پہلے دن سےآج تک زندہ ہیں ہٹے کٹے ہیں اور اپنے ڈیپارٹمنٹ سے انعام لے رہے ہیں مجھ پر جھوٹی کیس ڈالنے کے
    ہر کورٹ ڈوکیومنٹ پر اُن کا نام ہے
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524850505637322752?s=20&t=yZKd3TMOOAmF4mpkRUJjgg
    ان سمیت ہر شخص جو کورٹ ڈوکیومنٹس میں ہے زندہ ہے آپ شاید آپنی تھرڈ ڈویژن یا addiction کی وجہ سے​ پڑھ نہیں سکتےاس لیے الف لیلا کی کہانیاں سناتے ہیں جن کا قتل ہوا ان کا نام انسپکٹر اعجاز تھا (ٱللَّٰه مغفرت کرے)دور دور تک میرے کیس سے تعلق نہ تھایہ ہائی کورٹ میں ثابت ہوا-
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524850946446073856?s=20&t=yZKd3TMOOAmF4mpkRUJjgg
    ایک سال تک سب بشمول آپ کے دوست چوہدری نثار یہجانتے تھے کہ مرحوم میرے کیس سے متعلقہ نہیں تھے اور ڈکیتی میں قتل ہوئے
    ایک سال بعد جب میں سب مقدمات جیت گئی تو ان کے قتل کا الزام بھی مجھ پر ڈال دیا گیا اوپر سے دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی​
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524851184212877314?s=20&t=yZKd3TMOOAmF4mpkRUJjgg
    میں نے یہ مقدمہ سیشن کورٹ، انسداد دہشت گردی کورٹ، ہائی کورٹ و سپریم کورٹ میں لڑا و جیتاہر جگہ یہ ثابت ہوا کہ میں اس مقدمہ میں ملزمہ بھی نہیں بالآخر مجھے سپریم کورٹ نے اس مقدمے سے آزاد کیاجانتے ہیں اس بنچ میں کون تھا جسٹس ثاقب نثار اور شیخ عظمت سعید جن کی آپ تک نے تعریف کی-
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524851615664115712?s=20&t=yZKd3TMOOAmF4mpkRUJjgg
    سپریم کورٹ تک سے میرے بری ہونے کے بعد اگر آپ کے شکی دماغ میں غلل تھا تو اپنے چار سالہ منحوس دور میں دوبارہ تفتیش یا اپیل کرتے بطور وزیر اعظم تو چار سال آصف علی زرداری، نواز شریف، مریم، بلاول یا مجھے قانونً کچھ کہ نہیں سکےاب پھر ٹی آر پی کے لیے ہم سے بھیک مانگنے لگے-
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524851942404636676?s=20&t=yZKd3TMOOAmF4mpkRUJjgg
    جو کچھ میں نے ان جھوٹے مقدمات میں سہا اسے ہائی کورٹ نے بے مثال شکار اورقومی سانحہ کہاآپ میں شرم ہوتی تو ان جھوٹوں کو پھر سے پھیلاتے مگر آپ میں شرم ہوتی تو آپ آپ تو نہ ہوتے ہمیں کیسے پتہ چلتا Sports Quota پر آکسفورڈ جانے والوں Caliber کا کیا ہوتا ہے-

    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1524852622368423937?s=20&t=yZKd3TMOOAmF4mpkRUJjgg

    ایان علی نے کہا کہ انہیں جھوٹوں نے پہلے بھی آپ کا منحوس اقتدار ختم کیا اور یہی جھوٹ آپ کو مزید بھی Expose کریں گےیہاں تک کہ پاکستان کے عوام آپ اور آپ کے غلیظ اطوار سے آزاد ہوں تب تک میں آپ کے خود پر بولے جھوٹ بے نقاب کرتی رہوں گی اور یہ بھی پوچھوں گی کہ آپ پر درج اقدام قتل کے کیس کا کیا بنا-
    https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1525019437514080258?s=20&t=YH053bPwkJDyDIqUbtcWFg
    جھوٹ 7 سال بولا جائے یا 700 سال ایک دن اپنی موت مرتا ہے آپ نے ایک 20 سالہ لڑکی پر بہتان باندھ کر اپنی رقیق سیاست کی میں نے آپ کو توجہ یا جواب کے قابل نہ سمجھا مگر آپ اپنی حرکتیں بدلنے کو تیار نہیں تو آپ کو جواب دوں گی تاکہ کسی اور عورت پر بہتان باندھنے سے پہلے 100 مرتبہ سوچیں-

  • عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ

    عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے، گھر میں قید رکھتے تھے،دانیہ شاہ

    کراچی: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے اور گھر میں قید رکھتے تھے۔

    باغی ٹی وی : دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کے ساتھ تقریباً 4 ماہ تک ازدواجی تعلقات کے بعد تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دانیہ شاہ نے طلاق جیسے انتہائی قدم اٹھائے جانے کے بارے میں بات کی۔

    دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت کا ردعمل

    انٹرویو میں دانیہ شاہ نے سوال پر کہ آپ تو بچپن سے عامر لیاقت کو پسند کرتی تھیں اور اس کا اعتراف آپ نے ایک انٹرویو میں بھی کیا تھا پھر اچانک کیا ہوا کہ آپ نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کردیا؟ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نہ میں نے عامر لیاقت کو دیکھا تھا نہ میں انہیں پسند کرتی تھی بلکہ عامر لیاقت نے مجھے کہا تھا کہ تم میڈیا پر یہ تمام باتیں کہنا میں نے عامر لیاقت کو اپنے نکاح کے وقت دیکھا تھا یہاں تک کہ میرے نام کے ساتھے ’’سیدہ‘‘ بھی عامر لیاقت نے ہی لگوایا تھا حالانکہ میرا نام ’’دانیہ ملک‘‘ ہے۔

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے کبھی بھی گھر پر نوکروں کے سامنے عزت نہیں دی ہاں میڈیا پر میرے ساتھ اچھے تھے لیکن جیسے ہی گھر پر پہنچتے تھے ان کا رویہ بدل جاتا تھا۔

    دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے میرے گھر والوں سے دور کرنے کی بھی کوشش کی۔ دانیہ نے پیسوں کے لیے عامر لیاقت کے ساتھ شادی کرنے کے الزام کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کے پیسوں یا چیزوں کی ضرورت نہیں ہے میڈیا، دنیا اور لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ نے پیسے کے لیے عامر لیاقت سے شادی کی تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

    اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں

    دانیہ شاہ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ عامر لیاقت نے انہیں گھر میں قید کرکے رکھا ہواتھا مسوال پر کہ آپ اس قید سے باہر کیسے نکلیں؟ تو دانیہ شاہ نے کہا کہ میری بھانجی پیدا ہونے والی تھی اور میری بہن کا آپریشن تھا اس لیے میں نے عامر لیاقت کے بہت ہاتھ پیر جوڑے کہ مجھے جانے دو میں نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں وقت گزارا ہے عامر لیاقت مجھے نماز بھی نہیں پڑھنے نہیں دیتا تھا کہتاتھا نماز میں صرف دو رکعتیں ہوتی ہیں یہ کیسا عا لم ہوا جسے نہ عورت کی عزت کا پتہ ہے اور نہ نماز کا۔

    دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے صلح کرنے کے حوالے سے کہا کہ عورت ذلیل ہونےکے لیے پیدا نہیں ہوئی میں عامر لیاقت کے ساتھ نہ لڑائی کرنا چاہتی ہوں، نہ ان سے کچھ لینا چاہتی ہوں، میری سیدھی سی بات ہے کہ وہ مجھے طلاق دیں مجھے اس رشتے میں رہنا ہی نہیں ہے۔

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ

  • اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں

    اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں

    اداکارہ متھیرا عامر لیاقت کی حمایت میں سامنے آگئیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہےعامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔

    پاکستانی فلموں کی ریلیز کا معاملہ :جاوید شیخ کا وزیر اعظم سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ

    دوسری جانب عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں دانیہ شاہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور دانیہ شاہ پر سنگین الزامات بھی لگائے۔

    عامر لیاقت نے کہا کہ اللہ اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ بنا کر میں عامرُلیاقت حسین اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا لیکن مختصراً کہنا چاہتا ہوں اور نشے اور تشدد جیسے بدترین الزامات کے بعد انتہائی شرم ساری سے وہ آڈیو پیفامات جاری کررہا ہوں اور عدالت میں تصاویر بھی پیش کردوں جسے سننے کے بعد روح کانپ اٹھے-

    اداکارہ متھیرا نے اس معاملے پر عامر لیاقت کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عامر لیاقت کے لیے برا لگ رہا ہے۔

    متھیرا نے گزشتہ روز انسٹااسٹوری پر عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کی طلاق کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ واہ سچ کہوں تو یہ افسوسناک ہے، اور ہاں بعض اوقات عورتیں بھی بری ہوسکتی ہیں عامر لیاقت کے لیے برا لگ رہا ہے۔

    متھیرا نے کہا کہ دانیہ شاہ نے ایک زبردست شو پیش کیا جس نے سب کو یقین دلایا کہ وہ اس سے پیار کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے دانیہ شاہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ عدالت حق مہر کی مد میں 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے اور ایک لاکھ روپے ماہانہ خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔

    وقت آنے پر عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت سامنے لاؤں گی ،دانیہ شاہ