Baaghi TV

Tag: شوبز

  • شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو قانونی مشکلات کا سامنا

    شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو قانونی مشکلات کا سامنا

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کوایک زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی مشکل کا سامنا پڑ رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی کی خریداری کی ہے اور اس کیلئے دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر کیا گیا ہےسہانا خان نے علی باغ میں یہ اراضی 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی ہے جو ان کی وراثت تھی۔

    سہانا نے دو پلاٹ جنکی مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے تھے جبکہ یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور بھابھی ہیں، خریداری کے وقت دستاویزات میں سہانا کو مبینہ طور پر فارمر (کسان) ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب انہیں قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    پنجاب میں 5 ستمبر تک بارشوں کا امکان ،سیلاب کی شدت میں اضافے کا خدشہ

    لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ، 5 افراد جاں بحق

    پرچی فیس مافیا کے ہاتھوں صحافی کا بھائی قتل،فوری انصاف کا مطالبہ

  • بھارتی اداکارہ کینسر سے انتقال کرگئیں

    بھارتی اداکارہ کینسر سے انتقال کرگئیں

    بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 38 سالہ بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کی موت کی خبر سامنے آئی جس نے سب کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا،نوجوان اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں تاہم گزشتہ روز وہ ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے گھر میں صبح 4 بجے دنیا سے رخصت ہوئیں۔

    آنجہانی اداکارہ اپنے شوہر اور ساتھی اداکار شانتا نو موگھے کے ساتھ رہتی تھیں، جو مراٹھی ڈرامہ سوراجیارکشک سنبھاجی میں چھترپتی شیواجی کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں،پرِیا مراٹھے نے بہت سی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ 2012 میں وہ ساتھی اداکار شانتانو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں جنگ کی بڑی وجہ ہے،روسی صدر

    پریا نے 2005 میں زی مراٹھی کے ڈرامہ یا سُکھانو یا سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 2008 میں مراٹھی ناول شالہ پر مبنی فلم ’ہم نے جینا سیکھ لیا‘ سے انہوں نے فلمی ڈیبیو کیا اسی سال انہوں نے ہندی ٹی وی میں قدم رکھتے ہوئے ایکتا کپور کی مشہور سیریل ’قسم سے‘ میں کام کیا،پریا کو سب سے زیادہ شہرت زی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ’پوتر رشتہ‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ورشا دیسپانڈے اور جھمری بالان سنگھ کے کردار ادا کیے یہ ڈرامہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے کی اداکاری سے بھرپور تھا اور 5 سال تک کامیابی سے نشر ہوتا رہا۔

    پاکستان کو مستقبل میں بابر اعظم اہم فتوحات دلوائیں گے،وسیم اکرم

    انہوں نے اس کے بعد بھی کئی مشہور ڈراموں جیسے ’اترن‘، ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ اور ’ساتھ نبھانا ساتھی‘ا میں اہم کردار ادا کیے 2010 میں وہ کامیڈی شو کامیڈی سرکس کے سوپر اسٹارز میں بھی نظر آئیں،اداکارہ کی موت پر شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہےان کی ساتھی اداکارہ اوشا نڈکرنی نے پریا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ پریا نے حال ہی میں گھر خریدا تھا۔ ان کے بچے نہیں تھے۔

  • جو اایپس کی تشہیر :سائبرکرائم نویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو طلب کر لیا

    جو اایپس کی تشہیر :سائبرکرائم نویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو طلب کر لیا

    سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو اینٹی منی لانڈرنگ کے اختیارات بھی مل گئے،جسکےبعدNCCIA نے سعد الرحمان (ڈکی) کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    این سی سی آئی اے نے آن لائن / جوا / فاریکس / انوسٹمنٹ ایپس کی تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے- ٹھوس شواہد حاصل کرنے کے لئے اور ملوث سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والوں کوطلب کر لیا-

    معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے اعتراف جرم کیاانہیں آن لائن بیٹنگ ایپس اور سٹے بازی کی تشہیر کے معاملے میں 16 اگست کو گرفتار کرکے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کیا گیا تھا یوٹیوبر نے عدالت کے باہر میڈیا سے پہلی بار گفتگو کرتے ہوئے ناصرف اعتراف جرم کیا ہے بلکہ اپنے جرم پر معافی بھی مانگی کہاتھاکہ میں روسٹنگ کے زمانے سے روسٹنگ ویڈیوز بناتا تھا جو کہ ایک غیر اخلاقی کام ہے جس پر میں پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کچھ ایپس کی تشہیر کی پیشکش کی گئی، جس کی میں نے تصدیق کیے بغیر تشہیر کی، کیونکہ مذکورہ ایپس ٹی وی پر، بالخصوص پی ایس ایل میچز کے دوران بہت عام تھیں اس لیے میں نے ان کی تصدیق نہیں کی گویا یہ قانونی ہیں یا نہیں، اس پر بھی میں معافی چاہتا ہوں۔

    نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتارکیاتھا ڈکی بھائی بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم ان کا نام پہلے ہی پی این آئی ایل فہرست میں شامل تھا جس کے باعث انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیانیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ڈکی بھائی کے اثاثوں کی چھان بین کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا ، ملزم سے جدید موبائل فون برآمد کرکے مشکوک واٹس ایپ نمبرز اور ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے غیرقانونی ادائیگیوں اوربائنومو پروموشن کے ثبوت بھی برآمد ہوئے ہیں، ڈکی بھائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتا رہا۔ ملزم بیرون ملک فرار ہورہا تھا۔

    واضح،رہےکہ،وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ کر دیاسائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو اینٹی منی لانڈرنگ کے اختیارات بھی مل گئےاین سی سی آئی اے کو تحقیقاتی و پراسیکیوٹنگ ایجنسی قرار دے دیا گیا ہے،ینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے شیڈول ون میں مزید ترمیم کرکے شق 15 شامل کردی گئی ہےجس میں مختلف جرائم سے متعلقہ شقیں شامل ہیں۔

    سائبر ٹیرارزم، الیکٹرانک فراڈ، شناختی معلومات کا غیر قانونی استعمال کی شقیں شامل ہیں،سم کارڈز کا غیرقانونی اجرا، چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق شقیں ایکٹ میں شامل ہیں،بچوں کی ہراسکگی کو کمرشلائز کرنا، انفارمیشن سسٹم کو بچوں کے اغوا میں استعمال کی شق شامل ہیں،جھوٹی اور فیک معلومات پر سزا کی شق بھی شامل کردی گئی ہے۔

  • سب سے مہنگی انگوٹھی کس کی؟ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے بعد نئی بحث

    سب سے مہنگی انگوٹھی کس کی؟ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے بعد نئی بحث

    مشہور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا،جس میں ٹیلر کی انگوٹھی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ اس کی قیمت 5 لاکھ ڈالر سے لے کر ایک ملین ڈالر تک بتائی گئی ہے، تاہم یہ دنیا کی سب سے مہنگی مشہور شخصیات کی منگنی کی انگوٹھیوں میں شامل نہیں۔

    35 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے منگنی کی خبر ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے دی گئی، جس میں کیلسی کو ایک گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر پرپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر گلوکارہ کو پروپوز کیا تھا جس کے بعد اب تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

    ٹیلر سوئفٹ،نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ،آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر شادی کر رہے ہیں۔‘‘

    ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مداح انہیں منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں،اس خوبصورت سنگم کو ’ویڈنگ آف دی سینچری‘ کہا جا رہا ہے-

    ٹیلر سوئفٹ، جنہوں نے 14 گرامی ایوارڈز جیت کر موسیقی میں عالمی شہرت حاصل کی، آج ایک بین الاقوامی آئیکون ہیں دوسری جانب کینساس سٹی چیفس کے اسٹار کھلاڑی ٹریوس کیلسی کھیلوں کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں،انہیں،سپر جوڑی‘ اور ’امریکہ کی شاہی جوڑی‘ کا خطاب دیا جاتا ہے-

    یلر کی انگوٹھی کو Kindred Lubeck اور Artifex Fine Jewelry نے ڈیزائن کیا، اور یہ Old Mine Brilliant Cut ڈائمنڈ سے مزین ہے، جو جدید اور کلاسیکی انداز کا حسین امتزاج ہے۔

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار ٹریوس کیلسی نے 26 اگست کو اپنی منگنی کا اعلان کیا، جس میں ٹیلر کی انگوٹھی نے سب کی توجہ حاصل کی۔ اس کی قیمت 5 لاکھ ڈالر سے لے کر ایک ملین ڈالر تک بتائی گئی ہے، تاہم یہ دنیا کی سب سے مہنگی مشہور شخصیات کی منگنی کی انگوٹھیوں میں شامل نہیں۔

    ٹیلر کی انگوٹھی کو Kindred Lubeck اور Artifex Fine Jewelry نے ڈیزائن کیا، اور یہ Old Mine Brilliant Cut ڈائمنڈ سے مزین ہے، جو جدید اور کلاسیکی انداز کا حسین امتزاج ہے۔

    دنیا کی سب سے مہنگی مشہور شخصیات کی انگوٹھیاں ماریا کیری کی 35 قیراط کی $10 ملین ڈالر والی انگوٹھی، ایلزبتھ ٹیلر کی 33.19 قیراط کی $8.8 ملین ڈالر والی انگوٹھی، اور کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگیز کی 37 قیراط کی $5 ملین ڈالر والی انگوٹھی ہیں،دیگر مشہور شخصیات میں جیورج اور امال کلونی کی 7 قیراط کی $750,000 کی انگوٹی، گچی مینی کی 60 قیراط کی $1 ملین ڈالر والی انگوٹھی اور کئی دیگر شامل ہیں۔

  • موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف رضا مراد نے مقدمہ دائر کروادیا

    موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف رضا مراد نے مقدمہ دائر کروادیا

    بالی وڈ کے ماضی کے مقبول اداکار رضا مراد نے اپنی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروا دی۔

    شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق ایک روز قبل رضا مراد کی بارش کی وجہ سے روڈ حادثے میں انتقال کی خبریں پھیلائی گئیں اور سوشل میڈیا پر اداکار کی مغفرت کی دعائیں بھی کی جانے لگیں، اداکار کی موت کی خبریں پھیلنے کے بعد دنیا سے اداکار کے مداحوں، رشتے داروں اور دوستوں نے رضا مراد کو فون کرکے ان سے خیریت دریافت کی، جس کے بعد ہی اداکار کو اپنی موت کی خبروں سے متعلق علم ہوا۔

    اداکار نے جھوٹی خبریں پھیلانے کے بعد اپنی موت کی خبریں پھیلانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ دائر کروا دیا اور پولیس نے ان کی فریاد پر ایف آئی آر داخل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔

    خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے

    رضا مراد نے اپنی موت کی خبریں پھیلنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تمام مداحوں، دوستوں اور رشتے داروں کو فون پر یقین دلایا کہ وہ زندہ ہیں، ان سے متعلق پھیلنے والی خبریں غلط ہیں،بعض افراد نہیں چاہتے کہ وہ زندہ رہے، اس لیے وہ ان کے مرنے کی خبریں پھیلاتے ہیں، ایسے بے شرم لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں ہونا چاہیے، وہ دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں کو اپنے زندہ ہونے کا یقین دلاتے دلاتے تھک چکے ہیں، پولیس ان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اور جلد کارروائی کرے۔

    اداکار نے مزید کہامیں نے کئی سال کام کیا، مگر اب مجھے یاد کرنے والا کوئی نہیں ہے اس پوسٹ میں میری سالگرہ اور جعلی تاریخِ وفات بھی شامل تھی۔ یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے،رضا مراد نے اس واقعے کو ”شرمناک“ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جو بھی اس خبر کو پھیلا رہا ہے اس کا ذہن بہت چھوٹا ہے اور شاید اس نے اپنی زندگی میں کوئی بڑا کام نہیں کیااسی لیے وہ ایسے نیچے درجے کے کاموں میں مصروف ہے۔

    سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو ،ماریہ بی سائبر کرائم ایجنسی میں طلب

    رضا مراد نے زور دے کر کہا کہ ایسے جھوٹے پروپیگنڈے کو روکنا چاہیے کیونکہ یہ صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ دیگر فنکاروں کے ساتھ بھی ہوتا ہے،یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ یہ مسئلہ صرف میرا نہیں ہے اکثر مشہور شخصیات کو زندہ ہوتے ہوئے مردہ ظاہر کردیا جاتا ہے جو غلط ہے اور جو بھی ایسا کرے اسے سزا ملنی چاہیے۔“

    حالیہ خبروں سے قبل بھی متعدد بار رضا مراد کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا چکی ہیں اور وہ پہلے بھی اپنے زندہ ہونے سے متعلق وضاحتیں دیتے رہے ہیں،رضا مراد کی طرح دوسرے بالی وڈ اداکاروں کی موت سے متعلق بھی جھوٹی خبریں پھیلتی رہی ہیں۔

    بھارت: یوم آزادی کی تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملا،شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی

    رضا مراد نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 1970 کی دہائی میں کیا تھا اور اب تک انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے جن میں ہندی، بھوجپوری اور دیگر علاقائی زبانیں شامل ہیں۔

  • اداکار سلطان راہی کا بھی مزار بن گیا،ویڈیو

    اداکار سلطان راہی کا بھی مزار بن گیا،ویڈیو

    اداکار سلطان راہی کا بھی مزار بن گیا-

    اداکار سلطان راہی کا بھی مزار بن گیا، کرامات کی کہانیاں پھیلنا شروع،ہوگئیں مرید آنے لگے اور نذرانے و چڑھاوے چڑھانے لگےمگر زائرین کے لیے ضروری ہدایت یہ ہے کہ اگر وہ "راہی بابا” کے گیٹ اپ میں آئیں گے تو انکی مرادیں جلدی قبول ہونگیں۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں چند افراد کوسلطان راہی کے گیٹ اپ میں سلطان راہی کے مزار سے فاتحہ خوانی کر تے دیکھا جاسکتا ہے فاتحہ خوانی کرنے کے بعد یہ افراد کو ہاتھ باندھ کر عقیدت سے مزار کے احاطے سے باہر نکلے-

    https://x.com/BaaghiTV/status/1959160082383741154

    سلطان راہی 24 جون 1938 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور 1959 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ ان کے فلمی سفر نے پنجابی سینما کو نئی بلندیوں پر پہنچایاان کی فلمیں باکس آفس پر بے مثال کامیابی حاصل کرتی رہیں اور ان کے ڈائیلاگز کا ہر جگہ چرچا رہامصطفیٰ قریشی کے ساتھ سلطان راہی کی جوڑی نے فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی فلم "مولا جٹ” کی کامیابی آج بھی یاد کی جاتی ہے۔

    انہوں نے آسیہ، بابرہ شریف، اور دیگر معروف اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، لیکن انجمن کے ساتھ ان کی جوڑی نے سلور اور گولڈن جوبلی کے ریکارڈ قائم کیے،یادگار فلموں میں "شعلے”، "چن وریام”، "شیر خان”، "وحشی جٹ”، اور "سالا صاحب” شامل ہیں جو آج بھی فلمی دنیا کی میراث سمجھی جاتی ہیں۔ حیدر سلطان راہی اپنے والد کو ایک عظیم فنکار کے ساتھ ایک عظیم انسان بھی مانتے ہیں۔

    سلطان راہی نے 800 سے زائد فلموں میں کام کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہیں صدارتی ایوارڈ سمیت 150 سے زائد ملکی اور غیر ملکی اعزازات سے نوازا گیا،9 جنوری 1996 کو گوجرانوالہ کے قریب ڈاکوؤں نے ان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا، لیکن ان کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

  • ببرک شاہ نے بھارتی اداکارہ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ببرک شاہ نے بھارتی اداکارہ سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

    ماضی کے مقبول اداکار ببرک شاہ نے بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری سے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    ببرک شاہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے فلمی کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی بھارتی اداکارہ شیبا بھاکری کی شادی کی پیشکش کے حوالے سے سوال پر انہوں نے بتایا کہ شیبا نے شادی کی پیشکش کی لیکن میں بھارت میں رہ نہیں سکتا تھا،میں فلم کیلئے بھارت کے شہر ممبئی گیا تھا، شیبا بھاکری ممبئی میں رہتی تھیں، کئی مہینے ہم نے ساتھ بھی گزارےبھارتی اداکارہ نے اسلام قبول کرنے کا بھی کہا اور مجھے کلمہ بھی پڑھ کر سنایا لیکن بھارت کا ایک الگ ماحول ہے، جس میں، میں رہ نہیں سکتا تھا۔ ان کی خواہش رہی ہے کہ شیبا بھاکری کا ان کے پاس کبھی کوئی میسیج نہ آئے اور اب تک ایسا ہی ہوا ہے۔

    سوات : امدادی کارروائیوں کے دوران مدارس کے طلبا کی ایمانداری کی اعلیٰ مثال

    ماضی میں بھی ببرک شاہ مذکورہ معاملے پر بات کر چکے ہیں اور بتا چکے ہیں کہ بھارتی اداکارہ ان سے شادی کی خواہش مند تھیں اور انہوں نے اداکار کو پیش کش بھی کی تھی،ماضی میں ببرک شاہ نے بتایا تھا کہ شیبا بھاکری سے ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا،ببرک شاہ ماضی میں اپنے تعلقات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کرتے رہے ہیں، وہ وینا ملک سے تعلقات پر بھی گفتگو کر چکے ہیں۔

    متاثرین کی مدد و بحالی سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    ببرک شاہ نے پروگرام میں عمران عباس اور فواد خان سے متعلق بھی اپنی رائے دی اور کہا کہ عمران عباس فلموں کے لیے موزوں نہیں، مرد جیسے دکھائی نہیں دیتے، اسی طرح انہوں نے فواد خان کے حوالے سے بھی بات کی۔

  • سید جبران کا شوٹنگ کے دوران  اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف

    سید جبران کا شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف

    اداکار سید جبران نے شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    اداکار سید جبران نے پروگرام یں شرکت کے دوران انکشاف کیاکہ’ ایک مرتبہ پھانسی کے سین میں سچ میں پھانسی پر لٹکنے سے بال بال بچا، سید جبران کے مطابق ’ہماری شوٹنگ کا سین اڈیالہ جیل میں تھا جس کیلئے مجھے پھانسی کا پھندا پہنا کر تخت پر لے جاکر کھڑا کیا گیا تھا ، اس منظر میں لیور کھینچنے تک کا سین ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران نیچے موجود تختے کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا تاکہ وہ کھل نہ سکے-

    اداکار نے بتایا کہ اس منظر میں میرے چہرے پر سیاہ نقاب تھا، لیور کھینچا گیا لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں چل سکا اور رک گیا جس کے بعد ڈائریکٹر نے لیور کھینچنے کا سین دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن مجھے تختے سے نیچے اتاردیا، میرے نیچے اترتے ہی لیور دوبارہ کھینچا گیا اور تختہ اچانک کھل گیا، میں اس وقت 5 سے 6 سیکنڈ ز بھی وہی موجود رہتا تو میری جان جاسکتی تھی، یہ لمحہ میری زندگی اور موت کا فاصلہ تھا، واقعے کے بعد مجھ سمیت ڈائریکٹر بھی سکتے میں آگئے اور مجھے فوری طور پر صدقہ دینے کا مشورہ دیا گیا-

    سید جبران نےبتایاکہ،شوبز میں آنے کا فیصلہ 100 روپے کی شرط کی وجہ سے کیا انہوں نے بتایا کہ ’ میں ایم بی بی ایس کے تھرڈ ائیر میں تھا ، جب ایک دوست نے ماڈل زارا شیخ کا بل بورڈ دیکھ کر مجھے سے 100 روپے کی شرط لگائی کہ اگر میں ٹی وی پر آگیا تو یہ شرط جیت جاؤں گا، میں نے اس دوست سے شرط جیتنے کیلئے پہلی مرتبہ ٹی وی میں کام کیا اور پھر ایک اداکار بن گیا-

  • بھارت کے معروف اداکار 91 برس کی عمر میں چل بسے

    بھارت کے معروف اداکار 91 برس کی عمر میں چل بسے

    بالی ووڈ کی مشہور ترین فلم تھری ایڈیٹس ( Idiots3) کے معروف اداکار اچیوٹ پوٹدار 91 برس کی عمر میں ممبئی میں چل بسے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اچیوٹ پوٹدار کو طبی مسائل کے بعد جیوپیٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن وہ صحتیاب نہ ہو سکے ان کی آخری رسومات منگل کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی،اداکار کی موت کی درست وجہ ظاہر نہیں کی گئی، تاہم عمر رسیدہ ہونے سے جُڑی پیچیدگیوں کو ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

    اچیوٹ پوٹدار نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر کے دوران ہندی اور مراٹھی سینما میں 125 سے زائد فلموں میں کام کیا ان کی نمایاں فلموں میں آکروش، اردھ ستیہ، تیزاب، راجو بن گیا جینٹل مین، دل والے، یہ دلّگی، رنگیلا، مہرتی دند، یشونت، عشق، واستو، آ اب لوٹ چلیں، ہم ساتھ ساتھ ہیں اور پرندہ شامل ہیں۔

    قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، اے کیٹیگری ختم کردی گئی

    تاہم بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹس میں ان کا کردار ان کی خاص پہچان بنا جو آج بھی مداحوں کو یاد ہے، اداکار اچیوٹ پوٹدار نے سال 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ایڈیٹس میں سخت مزاج پروفیسر کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے مشہور ڈائیلاگ ’ارے کہنا کیا چاہتے ہو؟‘ نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اس فلمی ڈائیلاگ پر بے تہاشا میمز بھی بنائی گئی تھیں،پوٹدار نے بھارتی ٹیلی وژن پر واگلے کی دنیا اور بھارت کی کھوج جیسے مقبول ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

    دہشتگردوں کا سہولت کار لیکچرار 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

  • عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت ، عدالت نے ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمیرا اصغر کا قتل ہوا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد بشمول ان کے میک اپ آرٹسٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل اور پولیس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں قابل دست اندازی جرم بنتا ہے، لہٰذا حمیرا اصغر کے اہلخانہ اور ریاست کی مدعیت میں بیان ریکارڈ کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے۔

    واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان عدالت پہنچا اور عدالتی بیلف کے ذریعے دروازہ توڑا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری مرحلے میں تھی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ قبل ہوئی۔

    چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر مالی مشکلات کا شکار تھیں اور انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا، جب کہ اکتوبر 2024 میں کام سے متعلق رابطے جاری تھےعلاوہ ازیں اداکارہ کے فلیٹ سے جمع کیے گئے سیمپلز کی کیمیکل رپورٹس میں انکشاف ہوا تھا کہ جمی ہوئی اشیا میں موجود پانچ نمونوں کا تعلق سمندری نمک سے تھا، جو عموماً بدبو کم کرنے اور کیڑوں کو بھگانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جب کہ باورچی خانے سے ملنے والا نمک اس سے مختلف پایا گیا۔
    مزید تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ اداکارہ کا فون اکتوبر 2024 تک استعمال میں رہا، تاہم میک اپ آرٹسٹ کے فون کالز کے باوجود کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور واٹس ایپ کی پروفائل تصویر بھی حذف کر دی گئی تھی،عدالت کے حکم کے بعد پولیس اب حمیرا اصغر کے اہلخانہ کے ساتھ مل کر مکمل تحقیقات کرے گی اور متعلقہ افراد کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری