Baaghi TV

Tag: شہبازشریف

  • چینی فوج کی تاریخی پریڈ،  وزیراعظم شہباز شریف کےسوشل میڈیا پر چر چے

    چینی فوج کی تاریخی پریڈ، وزیراعظم شہباز شریف کےسوشل میڈیا پر چر چے

    چینی صدر شی جن پنگ نے بدھ کو ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی پریڈ کے موقع پر دنیا کو خبردار کیا ہے کہ انسانیت امن اور جنگ کے درمیان ایک فیصلہ کن انتخاب کے دہانے پر کھڑی ہے-

    چین میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی انسداد فاشزم جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بیجنگ کے تیانمن سکوائر پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں چین نے اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا اس موقع پر ان کے ساتھ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے کِم جونگ اُن اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بھی موجود تھے۔

    جاپانی جارحیت کیخلاف چینی عوام کی بھرپور مزاحمت کی اس یادگاری تقریب کی خاص بات وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سمیت روسی صدر ولادیمرپیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے ہمراہ صف اول میں موجودگی تھی، تیانمن اسکوائر میں ملٹری پریڈ سے قبل ان رہنماؤں نے جنگ عظیم دوئم کے چینی افسروں سے مصافحہ کیا۔

    اس پریڈ کا مقصد چین کی فوجی طاقت اور سفارتی اثرورسوخ کو دنیا کے سامنے پیش کرنا تھا، جبکہ یہ ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی پابندیاں اور غیر یقینی پالیسیوں نے چین کے تعلقات کو اتحادیوں اور حریفوں دونوں کے ساتھ کشیدہ کر رکھا ہے،صدر شی جن پنگ نے تیانمن اسکوائر میں 50 ہزار سے زائد افراد کے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’آج انسانیت امن یا جنگ، مکالمہ یا تصادم، باہمی فائدے یا صفر جمعی کھیل کے انتخاب کے سامنے ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام ’تاریخ کے درست رخ پر ڈٹے ہوئے ہیں‘۔

    بعدازاں صدر شی جن پنگ نے کھلی گاڑی میں بیٹھ کر فوجی دستوں اور جدید ہتھیاروں کا معائنہ کیا، جن میں ہائپر سونک میزائل، زیرآب ڈرون اور ہتھیاروں سے لیس ’روبوٹ وولف‘ شامل تھے، 70 منٹ طویل اس مظاہرے میں ہیلی کاپٹروں نے بڑے بینرز لہرائے اور لڑاکا طیارے فارمیشن بناکر پرواز کرتے رہے، جبکہ آخر میں 80 ہزار ’امن کے پرندے‘آزاد کیے گئے۔

    شی جن پنگ نے ماﺅ زے تنگ کے طرز کے لباس میں سرخ قالین پر 25 سے زائد عالمی رہنماؤں کا خیرمقدم کیا، جن میں انڈونیشیا کے پرابوو سبیانتو بھی شامل تھے جن کی شرکت ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے باوجود غیر متوقع تھی، شی کی اہلیہ پینگ لی یوان نے کئی مہمانوں سے انگریزی میں ’آپ سے مل کر اچھا لگا‘ اور ’چین میں خوش آمدید‘ کے الفاظ کہے۔

    چینی صدر شی جن پنگ کے استقبال کے موقع پر اُن کی اہلیہ اور خاتونِ اوّل پنگ لی یوان بھی موجود تھیں، گروپ فوٹو میں وزیراعظم شہباز شریف صفِ اوّل میں نمایاں نظر آئے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس تقریب میں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا،دلچسپ اتفاق یہ ہوا کہ جب صدر شی نے وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم کیا تو اُن کے فوراً بعد شمالی کوریا کے رہنما کا استقبال کیا گیا، عالمی رہنما پریڈ کا معائنہ کرنے کے لیے تیانمن روسٹرم کی طرف بڑھے، تو سیڑھیاں چڑھتے وقت بھی وزیراعظم شہباز شریف اور شمالی کوریا کے رہنما ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیے۔

    چینی فوج کی تاریخی پریڈ کے موقع پر صف اول میں موجود وزیراعظم شہباز شریف سوشل میڈیا پر چھا گئے، جہاں انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر صارفین نے انہیں خراج تحسین پیش کیا، ایک صارف نے وزیر اعظم کی فوجی پریڈ میں شرکت کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے باعث فخر قرار دیا،ایک صارف نےمذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے فریم کو نایاب قرار دیا جس میں بیک وقت 4 بڑے نام یعنی ’شی، پیوٹن، کم اور شہباز‘ شامل تھے۔

  • عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان مقرر

    عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان مقرر

    وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا۔قبل ازیں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں نے پہلے اجلاس میں ہی خود کو بیرونی ماحول اور بیانات سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا، ہم "آؤٹ آف دی وے” جاکر کامیابی چاہتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے بیانات کو نہیں، اُن کی نامزد کردہ کمیٹی کے تحریری مطالبات کو دیکھیں گے، پی ٹی آئی خود بھی حکومت میں رہی ہے، جانتی ہے کہ جیلوں سے نکلنے یا نکالنے کا کیا آئینی وقانونی طریقہ ہے؟سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کسی کا قید ہونا ڈیڈ لاک نہیں کہلا سکتا، ماضی میں بڑے بڑے سیاسی رہنما لمبے عرصے تک جیلوں میں رہے ہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت کے آغاز اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی منظوری شامل ہے۔

    پاکستان میری ٹائم نے پھنسے بھارتی بحری جہاز کے عملے کو بچالیا

    پارا چنارصورتحال ، کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرے

    پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، 151غیر قانونی افراد گرفتار

    بنگلہ دیش: 2009 کی ناکام فوجی بغاوت اورقتل عام کی تحقیقات کا حکم

  • صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،وزیراعظم

    صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، (ن) لیگ کے منشور میں صحت کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی یوم صحت پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا پیغام میں کہنا تھاکہ آج صحت کے عالمی دن کے موقع پر میں حکومت پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ تمام شہریوں تک صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، اس سال صحت کے عالمی دن کا موضوع ”میری صحت، میرا حق“ ہے جو کہ اس امر کی تجدید کرتا ہے کہ صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور میں صحت کی سہولیات سب تک پہنچانے کے وعدے کے مطابق ہماری توجہ پرائمری، سیکنڈری اور ٹرشری ہیلتھ کیئر، طبی نگہداشت ، طبی تعلیم اور گورننس کو بہتر بنانے پر رہے گی, ہم عام آدمی تک صحت کی سہولیات کی رسائی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، ہم موبائل ہیلتھ کلینک شروع کرنے اور حفاظتی ٹیکوں کے نظام کو مزید متحرک کرنے اور ذہنی صحت کے حوالے سے خدمات کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کریں گے۔

    پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر صوبے میں میڈیکل سٹی کا قیام اور آپریشنلائزیشن، کینسر کیئر ہسپتال کا قیام اور ہر صوبے میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کی سہولیات کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ہمیں پاکستان مسلم لیگ ن کے 2013 سے 2018 تک کے دور میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت شروع کرنے پر فخر ہے، ہم اپنے شہریوں کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے لیے پرعزم ہیں اور خاص کر کم آمدن افراد کے لیے صحت کی سہولیات کی مفت فراہمی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

    اسرائیلی فوج کے چار فوجی حماس کے حملے میں مارے گئے

    شہباز شریف نے کہا کہ صحت کے اس عالمی دن پر، میں صحت کے پیشہ ور افراد، پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسوں اور دیگر ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہتا ہوں جو قوم کو صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کرتے ہیں، میں ایک بار پھر پاکستان کے صحت کے شعبے کو ہر سطح پر بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر پاکستانی کو معیاری صحت کی خدمات تک رسائی حاصل ہو۔

    غزہ جنگ21ویں صدی کی سب سے زیادہ تباہ کن جنگوں میں سے ایک قرار

  • شہبازشریف کا پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں چار سال کی توسیع کا خیرمقدم

    شہبازشریف کا پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں چار سال کی توسیع کا خیرمقدم

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس میں چار سال کی توسیع کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ یورپی پارلیمنٹ اور ووٹ دینے والے 561 ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،یورپی پارلیمنٹ کے معزز ارکان نے پاکستان اور ترقی پزیر ممالک کے لئے مثبت سوچ کا اظہار کیا ہے ،جی ایس پی پلس سٹیٹس میں مزید توسیع سے پاکستان کی برآمدات کو فائدہ ہوگا ،برسلز میں پاکستانی مشن اور متعلقہ تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات پر خصوصی رعایتوں سے پاکستان کی معیشت کی بہتری میں مدد ملے گی ،جی ایس پی سٹیٹس میں 2027 تک توسیع سے یورپی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو اپنا وجود برقرار رکھنے میں مدد ملے گی ،پاکستان کی معاشی بحالی کے امکانات میں مزید اضافہ ہوگا ،16 ماہ کی حکومت کے دوران جی ایس پی پلس میں توسیع کے لئے اقدامات کئے تھے ،برسلز میں پاکستان کے تجارتی کمشنر عمر حمید نے میری ہدایت پر یورپی پارلیمان کو جی ایس پی سٹیٹس میں توسیع کی باضابطہ درخواست دی تھی ،نوازشریف کی قیادت میں عوام نے دوبارہ ذمہ داری دی تو پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کریں گے ،2014 سے پاکستان جی ایس پی سٹیس سے فائدہ اٹھارہا ہے

    واضح رہے کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس سکیم کو چار برس کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ! مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ یورپی یونین اراکین نے 2027 تک ترجیحات کی عمومی اسکیم (جی ایس پی) کے قوانین کو رول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ یورپی کونسل جلد ہی موجودہ اسکیم کی توسیع کے لیے اپنی حتمی منظوری دے گی

    عام آدمی کو معاشی طور پر مضبوط کریں گے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    جو لوگ غلط فیصلے میں ملوث تھے ان کا احتساب ہونا چاہیئے،بلاول

     بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی چاہے یا نہ چاہے، کوئی نہیں روک سکتا، الیکشن ہوں گے۔

     پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن نوے دن کے اندر ہوں

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

  • لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

    لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، جو پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبےکی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے جبکہ اسلام آباد میں لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ”لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم“ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیردفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔

    اعلامیے کے مطابق لِمز کے قیام کا مقصد فوڈ سکیورٹی اور زرعی برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرکے قومی خزانے پربوجھ کم کرنا ہے۔ لمز جدید زراعت کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان، پاک فوج کا بےمثال منصوبہ ہے، جس کا قیام پاکستان میں زراعت کے شعبے میں انقلاب کا باعث بنے گا۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبےکی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے، جو پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، اور اس کے قیام سے کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    پروگرام کے ذریعے ملک میں عوام کیلئے نوکریوں کے وسائل بھی پیدا ہوں گے، جب کہ منصوبے کے مقاصد میں ضائع کی ہوئی اورغیر کاشت شدہ زمین کی بحالی کرنا ہے، اور منصوبے کے تحت سیلابی پانی کو محفوظ کرنے کیلئے نئی نہریں بنائی جائیں گی۔

  • سیلاب زدہ پاکستان کی عالمی مدد کم ہو رہی لیکن سیلابی پانی کم نہیں ہوا:وزیراعظم کا مضمون

    سیلاب زدہ پاکستان کی عالمی مدد کم ہو رہی لیکن سیلابی پانی کم نہیں ہوا:وزیراعظم کا مضمون

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار میں مضمون لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ سیلاب زدہ پاکستان کی عالمی مدد کم ہو رہی ہے لیکن سیلابی پانی کم نہیں ہوا، ہمارا ملک اب بھی موسمیاتی تباہی کی گرفت میں ہے، لاکھوں افراد کو بچانے کیلئے بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے۔

    گھارو میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی

    انہوں لکھا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے وسیع علاقےاب بھی زیرِ آب ہیں، بارشوں اور سیلاب نے1700 جانیں لے لیں، سوئٹزرلینڈ جتنا رقبہ زیرِ آب آگیا، بارشوں اور سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، سیلاب سےخوارک کی کمی کے شکار لوگوں کی تعداد دُگنی ہوکر ایک کروڑ 40 لاکھ ہو گئی ہے، 90 لاکھ دیگر لوگ انتہائی غربت کی سطح سے نیچے چلے گئے ہیں۔

    ٹھٹھہ : حافظ غلام محمد سوہو کی والدہ محترمہ کے انتقال پرتعزیت کاسلسلہ جاری

    ان کا کہنا تھاکہ زیرِ آب علاقے مستقل جھیلوں کی صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی زندگیاں ہمیشہ کیلئے تبدیل ہو گئی ہیں، جتنے بھی پمپ لگا لیں، سیلابی پانی ایک سال میں بھی ہٹایا نہیں جا سکتا، پریشانی ہے کہ اِن علاقوں میں جولائی 2023 تک دوبارہ سیلاب آسکتا ہے، پاکستان صرف سیلاب سے نہیں، انتہائی موسمی حالات سے دوچار ہے۔

    اتنی جلدی نکاح کر کے مایا علی اوردیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑا؟ حارث رؤف نے دیا جواب

    شہباز شریف نے کہا کہ 2022 کے موسم بہار میں ہیٹ ویو والے بعض علاقےبعد میں زیر آب آئے، معاشی بحران کے باوجود ہم نے اپنے کمزور وسائل سے 1.5 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد متحرک کی، عالمی بینک اور یورپی یونین کے مطابق ہمیں سیلاب سے 30 ارب ڈالرز نقصان پہنچا ہے، سیلاب سے پہنچنے والا نقصان پاکستان کے جی ڈی پی کا 10 فیصد ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اور میں 9 جنوری کوبین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کررہےہیں، اُس ڈونر کانفرنس میں ہم بحالی اور تعمیرنو کا 2 حصوں پر مشتمل فریم ورک پیش کریں گے، پہلے حصے میں فوری بحالی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے 3 سال میں16.3ارب ڈالر فنڈنگ کا حصول ہے، فریم ورک کا دوسرا حصہ طویل المیعاد موسمیاتی مدافعت سے متعلق ہے اور دوسرے مرحلے کیلئے 10 سال میں 13.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری چاہیے ہوگی

  • پاکستان اورترکی کوقابل تجدید توانائی کےحصول کیلئےمل کر کام کرنا ہو گا:وزیراعظم

    پاکستان اورترکی کوقابل تجدید توانائی کےحصول کیلئےمل کر کام کرنا ہو گا:وزیراعظم

    استبنول:پاکستان اور ترکی کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دفاعی قوت کو امن کیلئے مستحکم کررہے ہیں۔

    استنبول میں پی این ایس خیبر تھری کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر آپ امن سے رہنا چاہتے ہیں تو جنگ کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مجھے اپنے دوسرے گھر کا دورہ کرنے میں بڑی خوشی ہے، آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات کے حوالے سے عظیم ہے۔ ترکیہ ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ ماحولیاتی آلودگی کیلئے ملکر کام کرسکتے ہیں، پاکستان،ترکیہ کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرکی طرح پاکستان کو بھی توانائی بحران کا سامنا ہے اور پاکستان قابل تجدید اور سستی توانائی ذرائع کیلئے اقدامات کررہا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ آج دنیا کو بہت سے تنازعات کا سامنا ہے، پاک، ترکیہ تعلقات وقت کیساتھ مزیدمضبوط ہوں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کی زیر قیادت ترکیہ ایک جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، ترک صدر کے ویژن کے باعث ترکیہ ماڈرن سوسائٹی میں تبدیل ہوا۔

    اس موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، دوطرفہ دفاعی تعاون باہمی تعلقات کا بنیادی ستون ہے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

  • ’’اقوام متحدہ اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی جانب پہلا اہم قدم ہے‘‘:شہبازشریف

    ’’اقوام متحدہ اجلاس میں فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کے ہدف کی جانب پہلا اہم قدم ہے‘‘:شہبازشریف

    اسلام آباد:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس میں ’’لاس اینڈ ڈیمیج‘‘ فنڈ کے قیام کا فیصلہ موسمیاتی انصاف کے ہدف کی طرف پہلا کلیدی قدم ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے لکھا کہ کہ اب یہ عبوری کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ اس تاریخی پیشرفت کو آگے بڑھائے۔

    شہباز شریف نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن اور ان کی ٹیم کے اس ضمن میں کردار اور محنت کو سراہا۔

    واضح رہے کہ کوپ 27 کانفرنس میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو معاوضہ دیا جاسکے گا۔

     

     

    ادھرشرم الشیخ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے فنڈ قائم کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، اقوام متحدہ کے موسمی تغیرات پر مبنی شرم الشیخ میں جاری سمٹ کوپ 27 میں دو ہفتے تک مباحثے کے بعد فنڈز کی منظوری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اجلاس کوپ 27 میں تاریخی معاہدہ طے پا گیا جس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو معاوضہ دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری کانفرنس میں فنڈ قائم کرنے کا معاہدہ کیا گیا، ہر سال موسم میں1.5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ اور اسکے تدارک کے لئے اقدامات پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔

    اجلاس میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے عمل کو کم کرنے سمیت موسمی تبدیلی میں کاربن گیسوں کے اخراج کا باعث بنے والے ممالک کو محتاط رویہ نہ اپنانے پر خدشات کا بھی اظہار کیا گیا۔

    وفاقی وزیر شیری رحمان نے کانفرنس سے خطاب میں کوپ 27 کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • صدر، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد

    صدر، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نجات کے پاکستان کی معیشت، سفارت اور سیاست پر مثبت اثرات ہوں گے، آنے والے وقت میں ملک اور قوم کے لئے اور بھی خوش خبریاں آئیں گی۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیٹف گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکلنے پر شکر ادا کرتے ہیں، اللہ کا شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی، پاکستان کا سربلند ہونے پر میری گردن اللہ تعالیٰ کے حضور شکر سے جھکی ہوئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان حکومتی، اداروں اور افراد کی جانب سے 4 سال کی مسلسل محنت کے بعد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا ہے، جس پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

     

    ان کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کا کریڈٹ ان تمام لوگوں کو جاتا ہے، جنہوں نے انتھک محنت کی، قوانین میں تبدیلیاں کیں اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے حوالے سے قومی عزم پر عمل کرکے دکھایا ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام باضابطہ طور پر گرے لسٹ سے نکل گیا ہے، ’’پاکستان زندہ باد‘‘۔

     

    ایسے ہی وزیرمملکت برائےخارجہ حناربانی کھر نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ الحمد اللہ، پاکستان کی چار سالوں کی کوششوں سے فیٹف نے متفقہ طور پر وائٹ لسٹ کردیا’۔

     

     

    فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرمملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر نے کی۔ اجلاس کے بعد باقاعدہ فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا۔

    فیٹف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانےکے بعد پیرس سے ویڈیو لنک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ فیٹف نے پاکستان کی طرف سے منی لانڈرنگ اور ٹی ایف ایشوز پر کوششوں کو تسلیم کیا، یہ سب سیاسی اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں تھا، ملک کی قیادت اور تمام اداروں کا شکریہ کہ انہوں نے اس میں بڑا کردار اداکیا۔

  • پنجاب کوگندم کی فراہمی روکنے والےشہبازشریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب کوگندم کی فراہمی روکنے والےشہبازشریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔چودھری پرویز الٰہی نے گجرات میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود کو وزیراعظم کہہ رہا ہے اسے سمجھ بوجھ ہونی چاہیے، شہباز شریف کوچاہیئے کہ پہلے تولیں پھر بولیں، ان کا کام صرف بولنا رہ گیا ہے اور وہ تواتر سے جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    عمران خان کیخلاف فیصلہ آنے ہر احتجاج کی ہدایت:پرویز خٹک کی آڈیو

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وفاق سے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت مانگی اور شہباز شریف نے نہیں دی، پنجاب حکومت پرائیویٹ سیکٹر نہیں بلکہ گورنمنٹ آف پنجاب ہے، وفاق عام آدمی کو گندم اور آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
    پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دیگر صوبوں کو گندم دی، پنجاب کو نہیں دی، ہم یہ ایشو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے، وفاق ہمیں گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دے۔

    ایک ماہ کے دوران قتل،اندھے قتل،اغواء برائے تاوان ڈکیتی میں ملوث 69 ملزمان گرفتار

    انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت 80لاکھ خاندانو ں کو 40 فیصد رعایت پر اشیائے ضروریہ دے رہے ہیں، مستحق خاندانوں کے ان کے بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرائی جا رہی ہے، پروگرام کے تحت رجسٹر ہونے والے کریانہ اسٹورز کو 10 فیصد کمیشن دیا جا رہا ہے۔

    جتوئی : ٹی ایچ کیو ہسپتال سے 18 دن کی بچی اغواء والدہ غم سے نڈھال

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے پانچ نئے اضلاع بنائے ہیں اور یہ فیصلہ مشاور ت کے ساتھ کیا گیا ہے، نئے اضلاع بننے سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پرویزالٰہی نے جی ٹی روڈ سماں تا گجرات ڈنگہ دورویہ سڑک اورفلائی اوور منصوبہ، اولڈ جی ٹی روڈ گجرات تا لکھن والا دورویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔