وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مؤمنی کی وزیرِاعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
،ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی اپنے وفد کے ہمراہ وزیرِاعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیرِاعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا ملاقات میں دونوں مما لک کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے،وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر غور کیا گیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا اور حالیہ کشیدگی کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا جب کہ اسکندر مومنی نے ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے فریقین پر مذاکرات کی طرف واپس آنے پر بھی زور دیا شہباز شریف نے ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا جب کہ اس اہم ملاقات میں پاکستان اور ایران کا قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
تقریب کے دوران اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے نے ایرانی وزیر داخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بھی بجائے گئے اسکندر مومنی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پولیس پریڈ کا معائنہ کیا اور اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستوں کی سلامی قبول کی۔
اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاندار خدمات انجام دینے وا لے پولیس اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کیے تقریب پاک ایران دوستانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کے فروغ کی علامت قرار دی گئی تقریب میں انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
