Baaghi TV

Tag: شہباز شریف

  • شہباز شریف ہرجانہ کیس، عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    شہباز شریف ہرجانہ کیس، عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف ہرجانے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت دینے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے یہ فیصلہ سنایا۔

    عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا، تاہم انہیں ٹرائل میں طلب نہیں کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے اور عدالت نے گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی ہے جو کہ غلط تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گواہ کمرہ عدالت میں آ کر گواہی دیں، اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔اس درخواست پر گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج عدالت نے اسے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے عمران خان کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

    شہباز شریف نے درخواست میں کہا تھا کہ عمران خان نے میرے اوپر دھرنہ ختم کرنے کے حوالے سے پیسے دینے کا بے بنیاد الزام عائد کیا، عمران خان نے کروڑوں روپے آفر کا بے بنیاد الزام عائد کیا،عمران خان کیخلاف 8 جولائی 2017 کو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا۔شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے ، شہباز شریف نے یہ درخواست وزیراعظم عمران خان کی25 اپریل 2017 میں شوکت خانم ہسپتال میں تقریر کے خلاف دائر کی تھی تقریر میں عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں پاناما کیس پر خاموشی اختیار کرنے کے عوض 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی تھی.بعدازں عمران خان نے ایک انٹرویو کے دوران مالی پیشکش کرنے والے شخص کا نام تو نہیں بتایا البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ شخص وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بہت قریبی ہے جولائی 2017 میں شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین اور عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا تھا.

    عمران کے چھ، بشریٰ کی ایک مقدمے میں‌عبوری ضمانت میں توسیع

    توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان کو پیش نہ کیا جا سکا،سماعت ملتوی

    فحش فلم اداکارہ سے تعلقات،ٹرمپ کی سزا کیخلاف درخواست مسترد

  • وزیراعظم کا  یونان میں جزیرے کے قریب پاکستانیوں کی اموات پر  افسوس کا اظہار

    وزیراعظم کا یونان میں جزیرے کے قریب پاکستانیوں کی اموات پر افسوس کا اظہار

    اسلام آباد:و زیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھناؤنے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں جزیرے کے قریب پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے،ان کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔

    وزیر اعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملو ث افراد کی شناخت کی جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ ایسے قبیح فعل کو نہ دھرائیں، ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

    واضح رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے،ہفتے کو یونان کےجنوبی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، 40 افراد لاپتا ہیں جبکہ 39 کو بچا لیا گیا ہے کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے ،کشتی کے لاپتا مسافروں کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔

  • شام میں مقیم پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لیے اقدامات لیے جائیں،وزیراعظم

    شام میں مقیم پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کے لیے اقدامات لیے جائیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شام کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالے سے اجلاس ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف نے شام سے وطن واپسی کے خواہاں پاکستانیوں کے بذریعہ ہمسایہ ممالک جلد از جلد محفوظ انخلاء کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ شام میں مقیم پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے لیے اقدامات لیے جائیں،شام میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے، وزیراعظم نے دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کو معلوماتی ڈیسک اور پاکستانیوں سے رابطے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی،اور کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک دفتر خارجہ کا کرائسس مینجمنٹ یونٹ اور شام اور اس کے ہمسایہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں معلوماتی ڈیسک 24 گھنٹے فعال رہیں، ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے

    شام کی جیلوں سے آزاد ہونے والے قیدیوں کی خوفناک داستانیں

    بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق میں جشن

    اللہ اکبر، آخرکار آزادی آ گئی ہے،شامی شہری پرجوش

    روس کا شام میں فوجی اڈوں اور سفارتی اداروں کی حفاظت کی ضمانت کا دعویٰ

    امریکہ کے شام میں بی 52،ایف 15 طیاروں سے داعش کے ٹھکانوں پر حملے

    جوبائیڈن کا شام میں 2012 سے قید صحافی کو واپس لانے کا اعلان

    بشار الاسد کا اقتدار کا خاتمہ پوری اسلامی قوم کی فتح ہے، ابو محمد الجولانی

  • نوجوان بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کر سکتے ہیں.وزیراعظم

    نوجوان بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کر سکتے ہیں.وزیراعظم

    نو دسمبر،انسداد کرپشن کا عالمی دن.وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے نوجوان بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کر سکتے ہیں.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل ایک ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو.بدعنوانی عوامی خدمات کی فراہمی کوبری طرح متاثر کرتی ہے.بدعنوانی کی وجہ سے ترقی کیلئے دستیاب وسائل صحیح طور پر استعمال نہیں ہو پاتے.بدعنوانی کی وجہ سے معاشرے میں عدم مساوات عام شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہے.بدعنوانی حکومتوں اور اس کے شہریوں کے درمیان عدم اعتماد کی ایک بڑی وجہ ہے.حکومت ہر سطح پر بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے.بدعنوانی کو بے نقاب کرنے میں میڈیا کا فعال کردار ہے.آئیے ایک ایسے مستقبل کیلئے کام کریں جہاں "احتساب سب کے لیے” بنیاد ہو،

  • شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

    شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔

    باغٰی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور جاتی امراء میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی۔میاں نواز شریف نے وزیراعظم کو ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری اور خاص طور پر اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم نے اس موقع پر میاں نواز شریف کو ایس آئی ایف سی کے تناظر میں بیرونی سرمایہ کاری میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور 26 نومبر کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے سول نافرمانی کی کال پر بھی تفصیل سے بات کی، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت دی کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کیے جائیں، اور وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان کو مدارس بل پر اعتماد میں لیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بڑھتی ہوئی دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران، نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے خوارج کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے میاں نواز شریف کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کی رپورٹ بھی پیش کی۔بعد ازاں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

  • وزیراعظم کی فرانسی صدر سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

    وزیراعظم کی فرانسی صدر سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں منعقد ہونے والے ون واٹر سربراہی اجلاس کے دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے دو طرفہ ملاقات کی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے صدر میکرون کو ریاض میں ون واٹر سمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر مبارکباد دی اور موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور میں فرانس کے قائدانہ کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران صدر میکرون کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے فراہم کی گئی بھرپور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں کی ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں پاکستان اور فرانس کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے فرانس کو پاکستان میں موسمیاتی موافقت اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی دعوت دی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل پر روابط مزید مستحکم کرنے کی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

    اسلام آباد سےکراچی کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع، مذاق پر 2 مسافر گرفتار

    پاکستان کو 20 سال بعد ورلڈ اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی

    کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہو گئی

    مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتےحکومت کو معاملات ٹھیک کرنے پڑیں گے،علی خورشیدی

    علی امین گنڈاپور کا قیام امن پر سکیورٹی اداروں کو سلام

  • مہنگائی کم ہوئی ہے، اب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے،وزیراعظم

    مہنگائی کم ہوئی ہے، اب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں نے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کردی تھی،دھرنے کی وجہ سے ایک دن میں اسٹاک مارکیٹ ساڑھے 3 ہزار پوائنٹ گری۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد مہنگائی کم ہوکر 4.9 فیصد پر آگئی ہےمہنگائی وہ معاملہ ہے جس سے غریب آدمی براہ راست متاثر ہوتا ہے، مہنگائی کم ہوئی ہے، امید ہے عام آدمی پر بوجھ کم ہوگا، اب ہمیں گروتھ کی طرف بڑھنا ہے، افراط زر اب مزید کم ہوگا تاہم یہ فیصلہ اسٹیٹ بینک کو کرنا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے چینی کی برآمد کی اجازت دی لیکن قیمت نہیں بڑھنے دی، ، چینی برآمد ہونے کے باوجود قیمت میں کمی ہوئی، چینی برآمد کرنے سے ملک کو 500 ملین ڈالر کا فائدہ ہوا، چینی کی افغانستان اسمگلنگ صفر ہوگئی ہے، دھرنوں نے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کردی تھی، بالخصوص اسلام آباد میں ایک افراتفری کا عالم تھا، توڑ پھوڑ ہوئی، رینجرز اور پولیس والے شہید ہوئے، ان لوگوں نے اپنے غیرقانونی ہتھکنڈوں نے ملک کی بے عزتی کرائی-

    انہوں نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے ایک دن میں اسٹاک مارکیٹ ساڑھے 3 ہزار پوائنٹ گری،لیکن جیسے ہی دھرنے کے خلاف کارروائی ہوئی اور دھرنا ختم ہوا تو اسٹاک مارکیٹ اگلے دن دوبارہ کم بیک کرگئی پچھلا نقصان بھی پورا کیا اور مزید گین کیا، اس کا مطلب ہے کہ استحکام ہو تو معیشت بہتر ہوتی ہے، اس لئے ہمیں معاشی استحکام کی طرف بڑھنا ہے،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقتصادی اہداف حاصل کریں گے، معاشی بہتری کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید مثبت ہوں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہا گیا کہ پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ہیں، پائلٹس کے جعلی ڈگری کے بیان سے بہت نقصان پہنچا،قومی ایئرلائن کی یورپ میں پروازوں کی بحالی پر خواجہ آصف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ماضی کی حکومت کے وزیر نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہوکرغیرذمہ دارانہ بیان دیا، سابق وزیر کے بیان سے ملک کو اربوں کا نقصان پہنچا، میں خواجہ سعد اور اتحادیوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، گزشتہ اتحادی حکومت نے بھی معاملے کیلئے بھرپور کاوشیں کیں۔

  • دھرنوں کی وجہ سے  معیشت کو نقصان پہنچایا گیا،وزیراعظم شہباز شریف

    دھرنوں کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا،وزیراعظم شہباز شریف

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے دہشت گردی پھر سے سر اٹھارہی ہے، کے پی اور بلوچستان میں آئے دن افسوسناک واقعات ہورہے ہیں-

    باغی ٹی وی : نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سب سے پہلے آپ سب کو مبارکباد کہ ہمارا اسٹاک ایکسچینج آج ایک لاکھ پوائنٹس سے بڑھ گیا ہے، اور یہ میرا یا وزیرخزانہ کا کمال نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، اور اس بارے میں کوئی دو رائے نہیں ہے، میرا یقین ہے کہ ہماری قومی سلامتی معیشت کے ساتھ براہ راست منسلک ہےاور یہ دونوں ساتھ ساتھ چلتی ہیں،اب پاکستان بتدریج درست سمت میں آگےبڑھ رہا ہےمگر دھرنوں کیوجہ سے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ پرسوں یہاں اسلام آباد میں جو کچھ ہورہا تھا اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسٹاک ایکسچینچ چار ہزار پوائنٹس گرگیا مگر کل اس میں بہتری آئی اور آج یہ ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح سے بڑھ گیا ہےملک میں انتشار پھیلانے کے لیے اسلام آباد پر چرھائی کی گئی، ملک دشمن عناصر پاکستان کے خلاف نفرت انگیزاورپاکستان کوغیرمستحکم کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، ہمیں پاکستان کا تحفظ کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک ترقی کی راہ گامزن ہوچکا ہے، گذشتہ دہائی میں ملک میں تمام شعبے زوال پذیر تھے، جون 2023 میں پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، پھر ہم آئی ایم ایف سے 37 ماہ پر مبنی معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوئے ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، اس سے پاکستان کے عوام کے لیے مشکل وقت آئے گا مگر یہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا آخری معاہدہ ہے اور دوبارہ ہم آئی ایم ایف سے رجوع نہیں کریں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دہشتگردی پھر سے سر اٹھارہی ہے، کے پی اور بلوچستان میں آئے دن افسوسناک واقعات ہورہے ہیں، افواج پاکستان نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں 130 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرلی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح ایک لاکھ 540 پوائنٹس کو چھوا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 813 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 82 پوائنٹس پر بند ہوا، بازار میں آج ایک ارب 16 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب 77 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 138ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 716 ارب روپے ہے۔

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے، وزیراعظم پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیں گے۔

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں گاڑی سے کچلے گئے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار بھی کیا ۔

    شہباز شریف نے شہید اہلکاروں کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور واقعہ میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت بھی کر دی،وزیر اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز و پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی ہے۔

    اس حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ نام نہاد پر امن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز کے اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، انتشار ی ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے، پولیس و رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کے لیے مامور ہیں انتشاری ٹولے کے ہاتھوں سکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کی زندگیاں تباہ کر دی گئیں، انتشاری ٹولہ گزشتہ روز پولیس اہلکار اور آج شہید کئے گئے رینجرز اہلکاروں کے معصوم بچوں و اہلِ خانہ کو جوابدہ ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں، خونریزی چاہتا ہے، یہ پر امن احتجاج نہیں شدّت پسندی ہے، پاکستان کسی بھی انتشار اورخوںریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا،مذموم سیاسی مقاصد کے لئے خون ریزی نا قابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے، مجھ سمیت پوری قوم شہید ہونے والے رینجرز و پولیس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے-

  • سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے بشریٰ بی بی کے بیان کو پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق تونسہ شریف میں کچھی کینال منصوبے کی بحالی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ بطور وزیراعظم پاکستان میں اعلان کرتا ہوں کہ کوئی ایسا ہاتھ جو پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں رکاوٹ بنے گا، قوم اسے اپنے ہاتھوں سے توڑ دے گی۔ سعودی عرب پاکستان کا مربی دوست، بھائی اور برادر ملک ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، سعودی عرب نے بلاتفریق ہمیشہ پاکستان کے عوام اور حکومتوں کی ہر محاذ پر بھرپور مالی، سفارتی اور عالمی حمایت کی ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کی وہ مدد کی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ہے اور بدلے میں کبھی کوئی مطالبہ نہیں کیا، جس طرح ایک بھائی دوسرے بھائی کی مدد کرتا ہے سعودی عرب نے ویسے ہی ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔بشریٰ بی بی کے سعودی عرب سے متعلق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اس سے بڑی دشمنی نہیں ہوسکتی، وہ ملک جس نے کبھی پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا اور ہمیشہ پاکستان کے لیے اپنے دروازے کھولے۔سعودی بادشاہ اور فرمانروا شہزادہ سلمان جس طرح پاکستان کی مدد کررہے ہیں، ابھی دو تین دورے کرکے آیا ہوں، سعودی فرمانروا نے مجھے کہا کہ آپ منصوبے لے کر آئیں ہم انتظار کررہے ہیں‘۔ جس بھائی کا یہ شفیقانہ رویہ ہے اس کے خلاف زہر اگلا جائے تو وہ کیا کہیں گے کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور سیاستدان کیسے ہیں کہ دل میں ہمارے لیے اچھے جذبات رکھنے کے بجائے ایسا زہر آلودہ بیان دے رہے ہیں اور معاشرے میں ایسا زہر گھول رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ اس فطرت کے لوگوں کو اندازہ نہیں ہے کہ پاکستان کو اس بیان کا کتنا نقصان ہوگا۔

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی