Baaghi TV

Tag: شیخ رشید

  • پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے،شیخ رشید

    پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے،شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس لیے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 560 سےزائدسیٹوں پرانتخابات ملک کی سیاست کی درو د یوارہلادیں گےجوکہتےتھےوہ اسمبلیاں نہیں توڑے گااُن کومنہ کی کھانی پڑی اکیلےعمران خان نےسارےسیاست دانوں کوچت کردیا

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی


    شیخ رشید نے کہا کہ جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وه ہی دیوار اُن پر گر گئی ہے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں مت کھڑی کرے اور نوازشریف کو بلائے، نواز شریف نیو ایئر لندن میں منائیں، بیماری کا بہانہ ختم کریں اور پاکستان آئیں۔


    شیخ رشید نے کہا کہ کے پی کے میں دوتہائی اکثریت ہےپنجاب میں سپریم کورٹ کافیصلہ موجودہےاس لیےتحریک عدم اعتماد نہیں آسکتی نہ ہی گورنرراج لگ سکتاہےقوم الیکشن کی تیاری کرے-

    سارے بیک ڈور چینل ناکام ہوگئے:عمران خان نے زبردست فیصلہ کیا::شیخ رشید

  • انتخابات کی تاریخ دیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شیخ رشید

    انتخابات کی تاریخ دیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں،شیخ رشید

    راولپنڈی میں تحریک انصاف کا جلسہ،کارکنوں کی قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ آمد جاری ہے

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا تھا عمران خان کے آنے پر تقریر کروں، عوام کا سمندر آپ کو اٹھا کر لے جائے گا،میں نے8مہینے تک اپنی زبان بند رکھی فوج بھی میری ہے اور عدلیہ بھی میری ہے، مجھے پاک فوج پر فخر ہے، ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے، سامراج کے غلاموں کے آنے سے ملک تباہ ہوگیا ہے،اسحاق ڈار غلط بیانی کررہے ہیں،ملکی معیشت ڈوب رہی ہے،جب معیشت تباہ ہوجاتی ہے توملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے ،آج والدین کے پاس بچوں کی فیس ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، لوگ بل ادا نہیں کر سکتے،چوروں کے گینگ سے ہماری لڑائی ہے،ایک ایک ایم این اے کی قیمت لگا کر عمران خان کی حکومت گرائی گئی،سندھ ہاوس میں لوٹوں کا جمعہ بازار لگا،ہم تمام مذاکرات کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں، انتخابات کی تاریخ شرط ہے، انتخابات کی تاریخ دیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں عمران خان جو فیصلہ کریں گے ملک کابچہ بچہ اس پر لبیک کہے گا،

    تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں اڈے چاہتا ہے ،عمران خان کا جواب ہوتا ہے ایبسولوٹلی ناٹ،عمران خان ڈٹ کے کھڑے ہوگئے اور امریکہ کی غلامی سے انکار کر دیا، عمران خان کو ہرانے کیلئے جعلی مقدمے، تشدد اور حملہ تک کیا گیا، عمران خان کو آپ نہیں ہرا سکتے، عمران خان آپ کو ہرا چکے ہیں، یہ 20ویں نہیں 21ویں صدی ہے،لوگ سازشیوں کیخلاف کھڑے ہوگئے عہد کرتے ہیں ملک کی خودمختاری کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے

    تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ایک کال پر ملک بھر سے لوگ راولپنڈی پہنچ چکے ہیں، عمران خان کا ایک ہی مطالبہ صاف و شفاف انتخابات ہیں،اگر ہم خاموش رہے تو یہ ملک کو لوٹ کرلے جائیں گے، ملک افراتفری کی جانب جا رہا ہے،ہم ملک میں جلد انتخابات کے خواہاں ہیں،آج عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اگر کوئی ہار کے ڈرسے الیکشن نہیں کرتا تو یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے ،پی ٹی آئی کارکن آنسو گیس شیل کے عادی ہو گئے ہیں،ہم پرامن شہری اور پرامن احتجاج کرنے آئے ہیں،

    پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم کو شعور دیا اس لئے عوام ملک پر مسلط چوروں اور ڈاکوؤں کو کسی صورت قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، دنیا کا کوئی ادارہ وفاق میں بیٹھے کرپٹ ٹولے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں کیوں کہ سب جانتے ہیں کہ یہ منی لانڈرر ہیں ، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے اور معشیت کو مصنوعی سہارے دے کر کھڑا کرنے کی کوشش کی جارہی ہےہماری سیاست تشدد اور توڑ پھوڑ کی نہیں بلکہ امن ،غریب عوام کی محرومیاں خوشیوں میں بدلنے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں مجرموں کو بچانے کیلئے قوانین بدل دئیے گئے ہیں.

    واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا، وزیرآباد میں مبینہ حملے کے بعد عمران خان زمان پارک آ گئے تھے، اسکے بعد تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں جلسے کئے، آج تحریک انصاف پنڈی کی جانب مارچ کر رہی ہے،

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

    عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • اپریل ،مئی میں الیکشن ہونے چاہئے، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید

    اپریل ،مئی میں الیکشن ہونے چاہئے، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے آرمی چیف کو ویلکم کیا،

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اپریل ،مئی میں الیکشن ہونے چاہیئں لوگ پریشان ہیں ،فیس ادائیگی کے لیے پیسے نہیں، 3ماہ کے ہیجان کا خاتمہ ہوا،ابھی بھی عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، حوصلہ افزا حالات بنے ہیں عمران خان قوم کی سپورٹ کے ساتھ ہی مسئلوں کو حل کر سکتے ہیں،اپریل مئی قوم الیکشن کی تیاری کرے، عمران خان کے ساتھ قوم کھڑی ہے، میں اللہ کے رحم و کرم پر ہوں، یہ میرا حلقہ ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میڈیا سے دور ہو گیا تھا اب ان ہونے لگا ہوں،میری سیاست عمران خان کے ساتھ ہے، میں اسی کے ساتھ ہوں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میری سیاسی سوچ میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں،ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں کا زوال شروع ہوا چاہتا ہے، نوازشریف کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے، بھائی انکا وزیراعظم ہے پھر وہ پاکستان کیوں نہیں آ رہے؟ نیب کیسز ختم کروانے والے پھر جیلوں میں جائیں گے، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندی نہیں ہونی چاہئے، کل 12 بجے لال حویلی سے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے،عمران خان نے اداروں کا ساتھ دے کر دور اندیش ہونے کا ثبوت دیا ،

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے:شیخ رشید

    حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے:شیخ رشید

    راولپنڈی: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اور تعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہے ، یہ زمینی حقائق سے بے خبر اور فضا میں معلق ہے نہ ہاتھ آسمان پر نہ پاؤں زمین پر لگ رہے ہیں۔

     

    حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اورتعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہےیہ زمینی حقائق سےبےخبراورفضامیں معلق ہےنہ ہاتھ آسمان پر نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں گوٹی پھنس گئی ہےجی کاجاناٹھہرگیاہےعمران خان کا26نومبرکوکمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ گوٹی پھنس گئی ہے جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، عمران خان کا 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔

  • مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست،نومبربھاری اورفیصلہ کن ہوگا،شیخ رشید

    مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست،نومبربھاری اورفیصلہ کن ہوگا،شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ 10 نومبرکو بھرپور حکمت عملی کے ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا،

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا، گندم، گیس اور نہ ہی ایل پی جی ہے، 30 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ،ڈیفالٹ زدہ حکومت کاملبہ اٹھانا آسان کام نہیں، اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لےلیا توکچھ بھی ہوسکتاہے،نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتے ہیں، نواز شریف اپنے لیے ریلیف اورہمارے لیے تکلیف چاہتے ہیں، مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے،نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا،

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ زمینی حقائق پر رہتے ہوئے راولپنڈی عمران خان کے استقبال میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، بات چیت سے مسئلہ حل ہو تو اس سے اچھی بات کوئی اور ہے ہی نہیں، جو ملبہ ہم پر گر رہا تھا ، جو برفانی تودہ ہمارے سر پر گرنا تھا وہ انکے سر پر گر گیا ہے، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے،اب یہ الیکشن کروائیں انکے پاس ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں، انکی ضمانتیں ضبط ہوں گی

  • لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،شیخ رشید

    لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،شیخ رشید

    لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں شرکت کیلئے پورا شہر جائے گا،

    شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،ہم امن کے حامی ہیں،ہم کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے ،اقتدار میں ہر آدمی کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے، وطن کیلئے کفن پہننا پڑتا ہے، ملک کی معیشت تباہ،سیاست فسادات کی لپیٹ میں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فوری صاف اور شفاف الیکشن کا اعلان کیا جائے،یہ لوگ جو قدم اٹھاتے ہیں انکے خلاف چلا جاتا ہے، تمام عدالتوں کا شکر گزار ہوں کہ روزانہ کی بنیادوں پر کیسز سن رہے ہیں، روات میں عمران خان کا بھرپور استقبال کریں گے، ہم امن کے لیے جان دے سکتے ہیں لیکن بد امنی کا سوچ بھی نہیں سکتے، راولپنڈی لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کرے گا،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ زمینی حقائق پر رہتے ہوئے راولپنڈی عمران خان کے استقبال میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، میرے پاس مذاکرات کی کوئی اطلاع نہیں ہے، بات چیت سے مسئلہ حل ہو تو اس سے اچھی بات کوئی اور ہے ہی نہیں، لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا،جو ملبہ ہم پر گر رہا تھا ، جو برفانی تودہ ہمارے سر پر گرنا تھا وہ انکے سر پر گر گیا ہے، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے،اب یہ الیکشن کروائیں انکے پاس ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں، انکی ضمانتیں ضبط ہوں گی،

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  • اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پررات ساڑھے 12 بجے چھاپہ مارا ہے،چھاپوں سےنہیں ڈرتا: شیخ رشید

    اسلام آباد پولیس نے میری رہائش گاہ پررات ساڑھے 12 بجے چھاپہ مارا ہے،چھاپوں سےنہیں ڈرتا: شیخ رشید

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ شب اُن کی رہائش گاہ پر گرفتار کے لیے چھاپہ مارا۔

     

    سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس نے ہفتے کی رات ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں میری رہائش گاہ پر گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جبکہ اُس وقت میں راولپنڈی میں قائم اپنے گھر لال حویلی میں تھا۔

     

    ترجمان پولیس نے کہا کہ شیخ رشید کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے، اسلام آباد پولیس نے گزشتہ رات راولپنڈی یا دارالحکومت میں کسی رہنما یا سیاسی کارکن کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا اور نہ ہی مذکورہ سیاسی رہنما کسی احتجاج میں نظر آئے۔

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے بارے میں غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پولیس قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

  • توقع ہےآج الیکشن کےبعدعمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے:شیخ رشید

    توقع ہےآج الیکشن کےبعدعمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے:شیخ رشید

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ توقعی ہے آج الیکشن کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ توقع ہےآج الیکشن کےبعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے،عمران خان سےدرخواست ہےعوام توقع رکھتی ہے آر یا پارکرو، پاکستان کی فوج اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلا سکتی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو مرضی ویڈیو اور آڈیو لے آئیں عمران کوکچھ نہیں ہوگا، عمر کے اس حصے میں عمران خان کے ساتھ ہوں، اوراللہ کے بعد عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے، ہم عمران خان کے ساتھ اس کی سلامتی کے لیے کھڑے ہیں۔

    سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی انتشار پھیلانے کی عالمی سازش ہورہی ہے، شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ قومی سلامتی پر آپ کے کسی غیر ذمہ دارانہ اقدام پر قوم آپ کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب سے اسحاق ڈار آیا ہے ایک ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے، محکموں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں، اور شہبازشریف فضل الرحمان سے دم کرا رہے ہیں جو دم پر یقین ہی نہیں رکھتے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ گینگ آف فائیو کی حکومت ہے، چوروں کی بارات کو عوام کی آنکھوں کے خون کا اندازہ نہیں، عوام آپ کے چونچلے دیکھ رہے ہیں، ان کو آج شام کو معلوم ہو جائے کہ ان کی سیاست آج ختم ہو گئی ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ اتھارٹی وزیر اعظم کے پاس ہے لیکن ہلکی پھلکی موسیقی سے کام نہیں چلنا، اس ملک میں قانوں بک رہا ہے، جیل کا دروازہ کھولیں اور ان چوروں کو اندر کریں، مجھے پوری امید ہے سپریم کورٹ 22 کروڑ لوگوں کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کریں گی۔

  • شیخ رشید چاہتے ہیں عمران خان کل کی بجائے آج جیل جائے

    شیخ رشید چاہتے ہیں عمران خان کل کی بجائے آج جیل جائے

    شیخ رشید چاہتے ہیں عمران خان کل کی بجائے آج جیل جائے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل جانے کے ڈر سے نیند نہیں آ رہی ،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوگی شیخ رشید چاہتے ہیں عمران خان کل کی بجائے آج جیل جائے، عمران خان نے جیل بھرو تحریک پر یوٹرن لے لیا ،ایک سے زیادہ نشستوں پر قومی اسمبلی الیکشن لڑنے والے کو ایک ہی نشست رکھنی ہوگی، عمران خان ساری یا ایک دو نشستیں جیت جاتے ہیں تو ایک نشست پر ممبر بنیں گے ،عمران خان نے تمام نشستوں پر امیدوار بن کر الیکشن نظام کی مذاق اڑانے کی کوشش کی ، اگر نیتجہ یہ نکلے کہ پھر دو ماہ بعد بھی اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہونا ہے تو اس بڑا مذاق نہیں، عمران خان نے ڈراما رچایا کہ سائفر آیا، سازش ہوئی، وہ بھی کھل کر سامنے آ گیا، 16اکتوبر کوضمنی انتخابات ہوں گے،عمران خان نے تمام اداروں اور ملک کے قانون کو مذاق بنایا ہوا ہے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبر سمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

    قبل ازیں گورنر سندھ کی زیر صدارت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے صوبہ میں بلدیاتی قانون میں اختیارات پر مثبت پیش رفت ہوئی.اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے سابق میئرکراچی وسیم اختر،سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی صادق افتخار پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن،وزیر بلد یات سید ناصر حسین شاہ اور وزیر محنت سعید غنی نے کی

  • ویڈیو: شیخ رشید سے مجھے کوئی خطرہ نہیں، حریم شاہ

    ویڈیو: شیخ رشید سے مجھے کوئی خطرہ نہیں، حریم شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

    سندھ ہائیکورٹ میں حریم شاہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، حریم شاہ خود عدالت میں پیش ہوئیں،
    وکیل حریم شاہ نے کہا کہ حریم شاہ کو مسلسل ہراساں کیا جارہا ہے ،حریم شاہ ایف آئی اے میں پیش ہوئیں تو روک کر دھمکیاں دی گئیں ، عدالت نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو حریم شاہ کو سیکیورٹی فراہمی کی درخواست کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی، عدالت نے حکم دیا کہ اگر حریم شاہ کو سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو سیکیورٹی فراہم کرنے پر غور کریں ، عدالت نے درخواست نمٹا دی ،ریم شاہ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیا کیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں

    حریم شاہ کی عدالت پیشی کے موقع پر اسکے شوہر بھی ہمراہ تھے، حریم شاہ کی درخواست پر سماعت جسٹس آفتاب احمد نے کی، حریم شاہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات کی ہے، حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے ان سے جو ایشوز تھے وہ حل ہوچکے ہیں عمران خان کی سپورٹر ہوں

    واضح رہے کہ پاکستان کی متنازع اور معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے دعوی کیا تھا کہ شیخ رشید نے میری وجہ سے آج تک شادی نہیں کی۔ایک انٹرویو میں اداکارہ و ٹک ٹاکرحریم شاہ نے داخلہ شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔حریم شاہ نے متعدد لوگوں کی ویڈیوز وائرل کرنے کے سوال پر بھی شیخ رشید کا نام لیتے ہوئے کہا کہ متعدد لوگوں کی ویڈیوز اور واٹس ایپ کال سامنے لانے کے بعد مجھے اس لئے جان کا خطرہ نہیں کیوںکہ میرے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے-حریم شاہ نے بتایا کہ شیخ رشید مجھے کہتے ہیں کہ میں پورے پاکستان پر بھاری ہوں، اس لئے میری حفاظت کو انہوں نے اپنی ترجیحات میں رکھا ہوا ہے، اسی وجہ سے انہوں نے شادی نہیں کی۔

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف