Baaghi TV

Tag: صحت

  • سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

    سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد

    پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے سوہاوہ میں ایک اہم کارروائی کے دوران سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کرلی ہیں۔

    وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے چیف ڈرگ کنٹرولر کے ہمراہ سوہاوہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، جس کے دوران 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری شدہ ادویات برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق یہ ادویات کھاریاں، راولپنڈی اور وفاقی اسپتالوں سے چوری کی گئی تھیں اور انہیں اوپن مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ اس کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو سرکاری اسپتالوں سے ادویات چوری کر کے انہیں غیر قانونی طور پر مارکیٹ میں بیچ رہا تھا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات کی چوری ایک سنگین جرم ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتے گی اور چوری کی گئی ادویات کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خواجہ عمران نذیر نے یہ بھی کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے اس نوعیت کی وارداتوں کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

    یہ کارروائی عوامی صحت کے نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم سمجھی جارہی ہے۔ وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور چوروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔یہ کارروائی اس بات کا غماز ہے کہ حکومت عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے اور سرکاری اداروں میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف ایک مضبوط موقف اختیار کر رہی ہے۔

    ماسکو،دھماکے میں جنرل اور انکا معاون ہلاک

    شانگلہ: چکیسر میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

  • نامعلوم بیماری نے 143 افراد کی جان لے لی

    نامعلوم بیماری نے 143 افراد کی جان لے لی

    کنشاسا: افریقی ملک ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے جنوب مغربی صوبے میں نومبر کے دوران ایک نامعلوم بیماری نے 143 افراد کی جان لے لی۔

    باغی ٹی وی: روئٹرز کے مطابق متاثرہ افراد کو فلو جیسی علامات تھیں، جن میں شدید بخار اور سر درد شامل تھے۔ کوانگو صوبے کے ڈپٹی گورنر ریمی ساکی اور صوبائی وزیر صحت اپولینائر یومبا نے بتایا کہ ایک طبی ٹیم پانزی ہیلتھ زون بھیجی گئی ہے تاکہ نمونے جمع کر سکے اور بیماری کی شناخت کے لیے تجزیہ کر سکے۔

    سول سوسائٹی کے رہنما سیفورین مانزنا نے روئٹرز کو بتایا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جہاں یہ بیماری پھیل رہی ہے وہ ایک دیہی علاقہ ہےبیمار افراد علاج کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنے گھروں میں ہی دم توڑ رہے ہیں،وبائی امراض کے ایک مقامی ماہر کے مطابق خواتین اور بچے اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کو پچھلے ہفتے اس بیماری کی موجودگی سے آگاہ کیا گیا تھا اور وہ کانگو کی پبلک ہیلتھ وزارت کے ساتھ مل کر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • افغان طالبان  کا خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم

    افغان طالبان کا خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم

    کابل: افغانستان میں طالبان قیادت نے اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے بعد خواتین کو نرسنگ اور دائی کے کورسز سمیت صحت کی تعلیم سے روکنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: دی ٹیلیگراف کے مطابق طالبان نے افغانستان میں خواتین کی نرسوں اور دائیوں کی تربیت پر پابندی لگا دی ہے، جس سے خواتین کی صحت اور تعلیم کو ایک اور دھچکا لگا ہے،پابندی کا اعلان پیر کے روز کابل میں ایک اجلاس کے دوران وزارتِ صحت عامہ کے حکام نے طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کیا،اس کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں اداروں پر ہوتا ہے۔

    وزارت صحت کے حکام نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کوپابندی سے آگاہ کرتے ہوئے خواتین سے 10 دن میں حتمی امتحان لینے کی ہدایت کردی تاہم اس ضمن میں کوئی تحریری حکم جاری نہیں کیا گیا،خواتین اب دائی، نرسنگ، دندان سازی اور لیبارٹری سائنسز سمیت اہم شعبوں میں کام کرنے کے قابل نہیں ہوں گی، جو کہ 3 دسمبر سے نافذ العمل ہوں گی، جس سے افغان خواتین کے لیے مواقع مزید محدود ہوں گے۔

    پیر کے روز وزارت صحت کے حکام نے میڈیکل کی تعلیم فراہم کرنے والے اداروں کے سربراہان سے ملاقات میں پابندی سے آگاہ کیاحکام کی جانب سے اس فیصلےکی وجوہات بتانے سے گریز کیا گیا اور صرف یہ بتایا گیا کہ یہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند زا د ہ کا حکم ہے،کچھ اداروں کی جانب سے حکام سے مزید وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ دیگر ادارے کوئی تحریری حکم نہ ملنے کے با عث معمول کےمطابق کام کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ طالبان نے اقتدار میں آنے کے بعد لڑکیوں پر سیکنڈری سطح کے بعد تعلیم جاری رکھنے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے میڈیکل سمیت چند ہی شعبے دستیاب تھے۔

  • ایڈز کے خطرے سےدوچار افراد کیلئے  حکمت عملی بنانا ترجیح ہے،وزیراعظم

    ایڈز کے خطرے سےدوچار افراد کیلئے حکمت عملی بنانا ترجیح ہے،وزیراعظم

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز کا دن منایا جا رہا ہے،دنیا بھر میں ہر سال یکم دسمبر کو ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جاتا ہے،ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی بار 1987ء میں منایا گیا،اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھی پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکمت عملی کو مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہیں، یقینی بنا رہے ہیں کہ ایڈز کے خلاف مہم میں کوئی پیچھے رہ نہ جائے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیہ کی پاسداری اور تمام برادریوں کی شمولیت کو فروغ دینا ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کے لیے ضروری ہے، ایسے افراد جو ایڈز کے خطرے سے دو چار ہیں ان کے لیے حکمت عملی بنانا ترجیح ہے، صحت کے نظام کو مضبوط بناتے رہیں گے-

    شہباز شریف نے کہا کہ ایچ آئی وی/ایڈز نہ صرف صحت کا ایک چیلنج بلکہ ایک اہم سماجی و اقتصادی مسئلہ ہے جو کہ معاشی نظام کے لیے بھی ایک خطرہ ہے، ایڈز کی جانچ اور علاج کی کوریج میں ایک خلا ہے جس کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ہماری اجتماعی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کی وبا بڑھ رہی ہے جس کے لیے اختراعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے-

    وزیراعظم نے کہا کہ مساوات اور شمولیت پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے ہی ہم ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں، مضبوط سیاسی ارادہ اور مؤثر قیادت قومی ایچ آئی وی حکمت عملی کو نافذ کرنے کے لیے ضروری ہیں، آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ایڈز سے پاک ملک کے لیے متحد ہو جائیں، ایڈز سےپاک مستقبل صرف اجتماعی کوششوں کےذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جو انسانی وقار، مساوات اور شمولیت کو فروغ دے۔

  • پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز

    پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز

    ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے ملک میں پولیو سے مزید 3 بچے متاثر ہوگئے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے پولیو سے متاثر ہونے والے 2 بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، بلوچستان میں پولیو وائرس کے شکار بچوں کی تعداد 26 اور خیبرپختونخوا میں متاثرہ بچوں کی تعداد 14ہوگئی ہے سندھ میں اب تک پولیو سے 13 بچےمتاثر ہیں جبکہ اسلام آباد اورپنجاب میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثرہوا۔

    دوسری جانب اسی حوالے سے محکمہ صحت بلوچستان نے بتایا کہ پولیو کے نئے کیسز ضلع ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے، رواں سال ژوب سے رپورٹ ہونے والا پولیو کا یہ تیسرا اور جعفرآباد سے دوسرا کیس ہےاس سے قبل قلعہ عبداللہ سے پولیو کے 6،کوئٹہ سے 3، قلعہ سیف اللہ، پشین اورچمن سے پولیو کے 2 ،2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈیرہ بگٹی، چاغی، جھل مگسی، خاران، نوشکی اور لورالائی سے پولیوکا ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

  • مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ کی منظوری دے دی

    مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملکی تاریخ کے پہلے’’چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ‘‘ کی منظوری دے دی ہے۔

    پہلی بارڈائیلسزکے ہر مریض کے علاج کے لئے فنڈز 10 لاکھ روپے تک بڑھا دیئے- امراض گردہ میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے آٹھ لاکھ ڈائیلسزاور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ وغیرہ کے لئے مختص کئے جارہے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائیلسز مریضوں کے مفت ٹیسٹ اور ادویات یقینی بنانے کی ہدایت کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مریضوں کا ڈائیلسز ہر صورت جاری رکھنے کا حکم بھی دیا-اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلسزیونٹ قائم کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا-اجلاس میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلسز سینٹر میں ایس او پیز پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کوصوبہ بھر میں ڈائیلسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا-

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں ڈائیلسز مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعہ پر سخت برہمی کااظہار کیا اور24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے۔ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلسز رکنا افسوسناک ہے،جاری رہنا چاہیے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیگر صوبوں کے مریض بھی مفت ڈائیلسز کی سہولت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ پنجاب سے فری ادویات سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا- محکمہ صحت کی کارکردگی کے تعین کے لئے کے پی آئی مقرر کرنے پر اتفاق کیاگیا-نوازشریف کینسر ہسپتال پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی- وزیراعلی مریم نوازنے نوازشریف کینسر ہسپتال کا ہیڈ مقرر کرنے کی ہدایت کی-پی آئی سی ٹو اورنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے زیر تکمیل پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی آئی سی ٹو کو سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنا نے کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ امراض قلب کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی آلات اور میڈیسن لائی جائیں۔ سپیشلٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے اور ماسٹر ٹرینر تعینات کئے جائیں۔سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز ہیلتھ، فنانس، سی ای او آئی ڈیپ اور دیگر حکام بھی موجود تھے-
    ہر بچہ کہہ رہا تھا زیادتی ہوئی مگر کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں،سرکاری وکیل

    پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

    راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

    مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

  • عوام کو علاج کی بہترین سہولتوں کا کیا گیاوعدہ پوراکریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کو علاج کی بہترین سہولتوں کا کیا گیاوعدہ پوراکریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے کا عزم،پنجاب بھر میں تمام مراکز صحت کی بیک وقت ری ویمپنگ کا ریکارڈ تکمیل کے قریب ،مراکز صحت کی بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی

    پنجاب کے 1236 مراکز صحت کی ری ویمپنگ اور بحالی کا پراجیکٹ تیزی سے جاری ہے،وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مراکز صحت کی ری ویمپنگ کے لئے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی،ری ویمپنگ پراجیکٹ میں سنٹرل پنجاب کے 286،نارتھ زون کے 363 اور جنوبی پنجاب کے 587مراکز صحت شامل ہیں،وسطی پنجاب کے مراکز صحت کا 20فیصد،شمالی زون کا 28فیصد اور جنوبی پنجاب کا 25فیصد سے زائدکی ری ویمپنگ مکمل کر لی گئی،پنجاب بھر میں 1219مراکز صحت کو فیملی کلینکس کی شکل دینے کا کام تیزی سے جاری ہے،772یونٹس پر پلاسٹرنگ،384کی فلورنگ اور 74یونٹس کی فنشنگ تیزی سے جاری ہے،محکمہ تعمیرات مواصلات کی ٹیمیں مراکز صحت کی تکمیل کےلئے سرگرم عمل ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کو علاج کی بہترین سہولتوں کا کیا گیاوعدہ پورا کریں گے۔بنیادی مراکز صحت کو کو جدید ترین کلینکس میں بدلیں گے،ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی بھی پوری ہوگی۔پنجاب کے دیہات میں ایسے کلینک بنائیں گے جو پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی بہترہوں گے۔عوام کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا رش کم ہوگا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے مراکز صحت کی ری ویمپنگ پلان میں تعمیراتی معیاریقینی بنانے کی ہدایت کی

  • کوشش ہے کہ صحت کے شعبے   کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں،قائم مقام صدر

    کوشش ہے کہ صحت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں،قائم مقام صدر

    اسلام آباد: قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے صحت عامہ سے متعلق عالمی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی صحت عامہ کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے،-

    باغی ٹی وی: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا آنیوالی نسل کوطبی شعبے میں ہنرمند بنانے میں کلیدی کردار ہے، ہیلتھ سروسز اکیڈمی ہنر مند افرادی قوت کی تیاری کیلئےعملی اقدامات اٹھا رہی ہے ،صحت عامہ کی سہولیات کی بہتر ی اورتکنیکی تربیت سے قومی سطح پر استفادہ کیا جا سکے گا-

    یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات کیساتھ صحت مند ماحول کی فراہمی ضروری ہے، صحت عامہ کےوژن کیلئے طبی شعبے کے تربیت یافتہ افراد نمایا ں کردار ادا کر سکتے ہیں ، تمام شہریوں کو یکساں، سستی و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح رہی ہے، بنیادی طبی سہولیات ان لوگوں تک پہنچناضروری ہے جنہیں سب سے زیادہ ضرورت ہے-

    یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ماضی میں بطوروزیراعظم دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی، کوشش ہے کہ صحت کے شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں،شعبہ صحت میں جدت، سرمایہ کاری اور تحقیق کی حوصلہ افزائی ترجیحات ہیں ،عالمی کانفرنس صحت کے شعبے سے وابستہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے موثر پلیٹ فارم ہے،صحت کی سہولیات تک عوام کی رسائی یقینی بنانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا-

  • پولیوٹیم کے داخلے سے انکار پرنجی مال کا مینجر گرفتار

    پولیوٹیم کے داخلے سے انکار پرنجی مال کا مینجر گرفتار

    اسلام آباد : پولیوٹیمزکے داخلے سے انکار پرنجی مال کے مینجرکوحراست میں لے لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: کاروائی اسسٹنٹ کمشنرانڈسٹریل ایریا نے کی ،جب پولیو ٹیمزکونجی مال میں داخل سے رو کا گیا،گرفتارمینجراس سے قبل بھی پولیوٹیمزکومال میں داخلے سے روکتا رہاہے اس سلسلے میں اسلام آباد کے ڈی سی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم قومی مہم ہے، اس میں عوام ہمارا ساتھ دیں،پولیوکے خلاف ہماری جنگ مشترکہ ہے۔ پولیو ٹیمزکوروکنے والے عناصرکو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے،نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی جس دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم میں81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے جن کے لیے 19 ہزار سکیورٹی اہلکار نافذ ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد پولیو مہم کا کیا افتتاح

    رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 41 پولیو کیسز سامنے آئے جن میں سے 12 کیسز کا تعلق سندھ سے ہے جب کہ سندھ بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں اینٹی پولیو ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو خود اینٹی پولیو ویکسینیشن کے قطرے پلائے،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین کو اینٹی پولیو ویکسینیشن کے قطرے پلانے کی اپیل کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےزیرو پولیو کا ٹارگٹ مقرر کردیا –

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

  • پولیو ورکرز قوم کے مجاہد ہیروز ہیں،وزیراعظم

    پولیو ورکرز قوم کے مجاہد ہیروز ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو پولیو سے پاک کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیلتھ ورکرز کوحقیقی ہیروز قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو پولیو کے مرض سے پاک کرنے کیلئے ہمیں متحد ہو کر نئے سرے سے کوششوں کو یقینی بناناہوگا، پولیو فری پاکستان کے ضمن میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے غیرمتزلزل اورآہنی عزم کے ساتھ کا م کرنا ہوگا۔

    انہوں نے یہ بات جمعرات کوانسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہوئے 28 اکتوبرسے انسداد پولیو کی قومی مہم کا باضابطہ آغازبھی کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ آج ہم انسداد پولیو کا عالمی دن اس تلخ حقیقت کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ملک میں ایک بار پھر پولیو وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں،ہم سب اس بارے آگاہی کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں، اس لعنت اور صحت کے عالمگیر چیلنج کے خاتمہ کیلئے ہمیں ایک بار پھر اپنی کوششوں اور ٹیم ورک کے ساتھ مل کر اس جنگ میں کا میابی تک مل کر کا م کرنا ہوگا، ہم نے ماضی میں بھی اس اس حوالہ سے کا م کیا تھا اور مستقبل میں بھی کریں گے۔ہمیں اس راہ میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے غیرمتزلزل اور آہنی عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو بہت جلد پولیو کے مرض سے پاک کیا جا سکے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن ہمیں تاریخ میں ان لاکھوں بچوں کی یاددہانی بھی کرا رہا ہے جو پولیو کے مرض کے شکارہوئے اور بعد میں اپنے خاندانوں پر بوجھ بن گئے، یہ دن ہمیں اس مرض کے خاتمہ کیلئے اپنی کوششوں کو دوبارہ مجتمع ہونے اور مل کر کام کرنے کی بھی یاددہانی کرا رہا ہے ۔ وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمہ کیلئے تعاون فراہم کرنے پر بین الاقوامی اداروں بالخصوص عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اوربل اینڈ میلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے میں پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پولیو کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والے حقیقی ہیروز کو سراہتی ہے، ان ہیروز نے انتہائی مشکل حالات میں اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر پولیو کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کو تو یتیم کر لیا مگر ہمارے بچوں کو پولیو سے بچانے کیلئے تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف سے رقم کر گئے۔ پولیو ورکرز قوم کے مجاہد ہیروز ہیں اور پوری قوم انہیں یاد رکھے گی۔

    وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمی سے پولیو کے 40 کیسز سامنے آئے ہیں، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک یہ وائرس پاکستان کی سرحدوں سے چلا نہیں جاتا، یہ ایک چیلنج ہے اور ہم نے اسے قبول کر لیا ہے، پولیو ورکرز اس کا ہراول دستہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بل گیٹس سے ملاقات میں انہوں نے پاکستان کیلئے تمام وسائل مہیا کرنے کا عزم کیا، سعودی عرب نے بھی کئی سو ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے جس پر ہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے پولیو وائرس پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان میں ہے، یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ اور چیلنج بھی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پولیو کومکمل شکست دینے کیلئے ہمیں عرق ریزی اور محنت سے کا م کرنا ہوگا۔

    قبل ازیں وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مقابلہ کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کی گئی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر ہم نے اس دن کو ان ورکروں کے نام سے منسوب کر دیا ہے جنہوں نے پولیو کے خاتمہ کی مہم میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں، ہم ان کارکنوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر میں ذیلی مہم کے دوران 33 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، 28 اکتوبر سے نئی مہم میں 45 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں 4 لاکھ پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے ہم سب کو اپنی اجتماعی ذمہ داریاں اداکرنا چاہئیں۔ انہوں نے پولیو کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم کے وژن اور عزم اور معاون اداروں کو سراہا۔

    وزیراعظم کے رابطہ کار ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کیلئے اہمیت کا حامل ہے،پہلی مرتبہ وزیراعظم اس نوعیت کی مہم میں خود شامل ہیں، وزیراعظم کو پولیو کے خاتمہ میں خصوصی دلچسپی ہے اور ہر مثبت کیس کے بارے میں انہیں معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سات ماہ کی مدت میں انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کی ہے، اب تک تین میٹنگز انہوں نے خود کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بین الاقوامی معاون اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے چالیس کیسز آئے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم ایک ایک دروازے تک جائیں گے اور کوشش ہوگی کہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔قبل ازیں وزیراعظم نے انسداد پولیو کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا رکنوں اور ہیروز کے اہل خانہ اورنمایاں کا رگردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز کو شیلڈز بھی پیش کیں.

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

    مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل