Baaghi TV

Tag: صحت

  • پاکستان کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد:پاکستان کے پانچ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ سے سیوریج کے پانی کے دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ کراچی میں ملیر اور حب جبکہ پشاور اور خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا پولیو پروگرام کا سرویلنس نظام بہت مضبوط ہے اور حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنار ہی ہے، ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ پولیو کے ہائی رسک ایریاز میں مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہےوزارت صحت نےایک بار پھر تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کے دوران تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں اور ٹیموں سے رابطہ کریں۔

    عمران خان توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار

    قبل ازیں ملک کے 6 ضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے کراچی سے 4، چمن سے 2 جبکہ پشاو، کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

    وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ وائرس افغانستان میں وائی بی تھری اے وائرس کلسٹرسے تعلق رکھتا ہےحکومت پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، وائرس کی موجودگی سے ہربچے کو خطرہ ہے، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

    رواں سال بھی برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے ناموں میں "محمد” سرفہرست

  • دوائیں بنانیوالی پاکستانی کمپنی غیرمعیاری سیرپ اور سسپینشن بنانے میں ملوث

    دوائیں بنانیوالی پاکستانی کمپنی غیرمعیاری سیرپ اور سسپینشن بنانے میں ملوث

    پاکستان کی ایک دوائیں بنانے والی کمپنی غیرمعیاری سیرپ اور سسپینشن بنانے میں ملوث پائی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ”روئٹرز“ کے مطابق عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق امریکہ، مشرقی بحیرہ روم، جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل کے علاقوں میں بھیجی گئی ان دواؤں کی شناخت کی گئی ہیں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ یہ غیرمعیاری دوائیں پاکستان میں ”فارمکس لیبارٹریز“ نامی کمپنی تیار کر رہی ہے اور ان کی شناخت پہلی بار مالدیپ میں ہوئی تھی،کچھ مصنوعات بیلیز، فجی اور لاؤس میں بھی پائی گئی ہیں،فارمکس نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا-

    ن لیگ کو بھی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض،عدالتی کارروائی کا اعلان

    ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے فعال اجزاء پر مشتمل ان مائع ادویات میں ایتھیلین گلائکول کی ناقابل قبول سطح پائی گئی ہے ایتھیلین گلائکول ایتھنول کی طرح ایک سی این ایس ڈپریسنٹ ہے، اس کے میٹابولائٹس زہریلے ہوتے ہیں اور زیادہ میٹابولک ایسڈوسس، دماغی ورم، دل کی ناکامی ، گردوں کی ناکامی اور ممکنہ طور پر موت کا سبب بنتے ہیں۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

    یہ انتباہ ہندوستان اور انڈونیشیا میں بنی اسی طرح کی آلودہ دوائیوں کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کی انتباہات کی ایک لائن میں تازہ ترین ہے، جو گزشتہ سال دنیا بھر میں تقریباً 300 بچوں کی موت سے منسلک تھیں ایجنسی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کو پاکستان میں تیار کردہ شربتوں کے حوالے سے کسی منفی واقعات کی اطلاع نہیں ملی، لیکن اس نے ممالک پر زور دیا کہ وہ دسمبر 2021 سے دسمبر 2022 کے درمیان کمپنی کی جانب سے تیار کردہ مصنوعات کی نگرانی اور جانچ کریں۔

    غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں اسرائیلی فوجی اپنی بینائی کھو نے لگے

  • شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ  9 فیصد زیادہوتا ہے،تحقیق

    شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ 9 فیصد زیادہوتا ہے،تحقیق

    مشی گن: جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑوں میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل مرض قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس کے شکار افراد کو اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا،بلڈ پریشر کا مسئلہ بہت عام ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس کے شکار ہیں ہائی بلڈ پریشر سے خون کی شریانیں اور اعضا بالخصوص دماغ، دل، آنکھیں اور گردوں کو نقصان پہنچتا ہے۔

    امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی شدہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہوتا ہے درحقیقت شادی شدہ جوڑوں میں سے کسی ایک میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوتی ہے تو اس کے شریک حیات میں بھی اس بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    اس تحقیق میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 1089، امریکا کے 3989، چین کے 6514 اور بھارت کے 22 ہزار 389 جوڑوں کے بلڈ پریشر کی جانچ پڑتال کی گئی تھیان افراد سے بلڈ پریشر کی تاریخ معلوم کی گئی اور نتائج سے معلوم ہوا کہ برطانیہ کے 47 فیصد جوڑے بلڈ پریشر کے شکار تھے، اسی طرح امریکا کے 38 فیصد، چین کے 21 فیصد جبکہ بھارت کے 20 فیصد جوڑوں میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔

    پھر محققین نے یہ جائزہ لیا کہ اگر کسی خاتون کی شادی ایسے مرد سے ہوتی ہے جو ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہو تو پھر کیا ہوتا ہے نتائج سے معلوم ہوا کہ اس صورت میں بیوی میں بھی اس بیماری کی تشخیص کا امکان 26 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،درخواستیں ابتدائی سماعت کیلئے مقرر

    محققین کے مطابق بیشتر افراد کو معلوم ہے کہ درمیانی عمر کے افراد میں ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ عام ہوتا ہے مگر ہم یہ دریافت کرکے حیران رہ گئے کہ شادی شدہ جوڑوں میں یہ مرض کتنا عام ہے یہ پہلی تحقیق ہے جس میں جوڑوں میں ہائی بلڈ پریشر کے مسئلے کا جائزہ لیا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے مطابق اگر آپ کے شریک حیات میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوئی تو اس بات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کہ آپ بھی اس مرض کے شکار ہو سکتے ہیں ضروری ہے کہ شادی شدہ جوڑے طرز زندگی میں تبدیلیاں لائیں جیسے جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہو جائیں، تناؤ سے بچنے کی کوشش کریں اور اچھی غذا کا استعمال یقینی بنائیں۔

    امریکی سکھ کے قتل کی سازش،امریکی حکام بھارت پہنچ گئے

  • نگران وزیر اعظم  کی  بل گیٹس سے ملاقات

    نگران وزیر اعظم کی بل گیٹس سے ملاقات

    دبئی: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دبئی میں COP-28 کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کاکڑ اور مسٹر گیٹس نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا،نگران وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں جاری پولیو ویکسی نیشن مہم سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا ،نگران وزیر اعظم نے پورے پاکستان میں بچوں تک ویکسین کی زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے حکومت کے مکمل عزم پر زور دیا۔

    سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول …

    نگران وزیر اعظم اور بل گیٹس نےبل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستان کو مالی شمولیت، غربت کے خاتمے اور غذائی قلت کے حوالے سے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا، گیٹس فاؤنڈیشن سے ملنے والے تعاون کو سراہتے ہوئے،نگران وزیر اعظم نے کہا کہ گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر تعلیم کے میدان میں قومی صلاحیتوں کو بڑھانے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے قبل از وقت وارننگ اور ہنگامی کارروائیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ زرعی ویلیو چینز کو ڈیجیٹل کرنے کے کام کو آگے بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے۔

    نگران وزیراعظم کا پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس

  • پولیو مہم،اسلام آباد میں 5سال سے کم عمر  4 لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ

    پولیو مہم،اسلام آباد میں 5سال سے کم عمر 4 لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ

    اسلام آباد میں انسدادِ پولیو مہم کل یعنی پیر سے شروع ہوگی-

    باغی ٹی وی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں 5سال سے کم عمر 4 لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے، جن کو پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گے پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز پبلک مقامات ، بس سٹینڈز اور دیگر جگہوں پر دورہ کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔

    مہم کے حوالے سےڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو انسدادِ پولیو کی ویکسین پلائی جائے ، ڈپٹی کمشنر نے والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں۔

    بھارتی پنجابی فلموں کے معروف اداکار ننکانہ صاحب پہنچ گئے

    پولیو شخص در شخص منتقل ہو سکتی ہے یہ دراصل اعصاب کو کمزور کرنے والی بیماری ہے۔ پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے۔ یہ بیماری بچوں میں عام ہے لیکن اس کے شکار بالغ افراد بھی ہوسکتے ہیں۔ پولیو ایک سنگین اور ممکنہ طور پر مہلک متعدی بیماری ہے۔ پولیو وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں پھیلتا ہے اور دوسرے شخص کو متاثر کرتا ہے۔

    بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع

    یہ وائرس متاثرہ شخص کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں فالج (جسم کے حصوں کو حرکت نہیں دے سکتے ) ہو سکتا ہے پولیو 1998 میں تقریباً دنیا کے تمام ہی ممالک میں موجود تھا اور براعظم افریقہ کے تمام ہی ممالک اس وائرس سے شدید متاثر تھے 2011 تک پولیو صرف بھارت، پاکستان، افغانستان اور ناجیریا میں رہ گیا تھا۔ جبکہ بھارت کو 2011 میں پولیو فری ملک قرار دئیے جانے کے بعد 2014 میں ناجیریا میں بھی پولیو ختم ہوچکا ہے اور اب پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا ہے۔

    پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر میں دو ارب ڈالر ملنے کا امکان

  • چین میں نمونیا کی پراسرار وبا،سکول بند،عالمی ادارہ صحت بھی متحرک

    چین میں نمونیا کی پراسرار وبا،سکول بند،عالمی ادارہ صحت بھی متحرک

    چین میں نمونیا کی وباء پھوٹ پڑی جو کہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کر رہی ہے۔

    عالمی ادارۂ صحت نے چین سے ملک کے شمال میں پھیلنے والی سانس کی بیماری اور بچوں میں نمونیا پھیلنے کے بارے میں مزید تفصیلات مانگ لی ہیں اور زور دیا ہے کہ انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،

    چین سے کرونا کا آغاز ہوا تھا ،کرونا کے تباہ کن اثرات ابھی بھی باقی ہیں اور چین میں نئے کرونا مریض سامنے آ رہے ہیں، ایسے میں چین میں ایک اور بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے، چین کے سکولوں‌میں پراسرار نمونیا کے پھیلاؤ نے طبی ماہرین کو پریشان کر دیا ہے،جن بچوں کو نمونیا ہوا ہے انکو بیجنگ اور لیاؤنگ کے طبی مراکز میں داخل کروا کر علاج کیا جا رہا ہے، پراسرار نمونیا کے پھیلاؤ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں، جن بچوں‌کو نمونیا ہوا ہے ان میں پھیپھڑوں میں سوجن اور بخار کی علامت ملی ہیں،ان بچوں میں کھانسی، فلو اور سانس کی بیماری کی علامات نہیں ملیں،

    دنیا میں انسانوں اور جانوروں کی بیماریوں کے پھیلنے کی نگرانی کرنے والے اوپن ایکسس سرولانس پلیٹ فارم پرو میڈ نے غیر تشخیص شدہ نمونیا کے حوالہ سے ایک انتباہ جاری کیا ہے،دسمبر 2019 کے آخر میں پرومیڈ نے نئے وائرس بارے ابتدائی وارننگ جاری کی تھی،اسکی شناخت سارس-سی او وی-2 (SARS-CoV-2) کے طور پر ہوئی تھی، پرومیڈ نے کہ تھا کہ یہ رپورٹ سانس کی ایک نامعلوم بیماری کے بڑے پیمانے پر پھیلنے سے خبردار کرتی ہے،

    عالمی ادارہ صحت نے بھی اس حوالہ سے بیا ن میں کہا کہ چین کو نمونیا کے حوالہ سے کلینیکل اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ بیمار بچوں کے لیبارٹری ٹیسٹوں کے نتائج بھی دینے کا کہا گیا ہے.عالمی ادارے کی جانب سے چینی عوام پر زور دیا گیا کہ وہ نظام تنفس کے امراض سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں.

    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

  • ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5  ہو گئی

    ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہو گئی

    کراچی: ملک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے-

    باغی ٹی وی: صوبائی وزارت صحت کے مطابق کراچی کےضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، بچے کو انسداد پولیو کی 3 خوراکیں دی گئی تھیں،متاثرہ بچےکا تعلق یونین کونسل گجرو سے ہے،یہاں کونسل گجرو سے رواں سال کاچوتھا کیس بھی رپورٹ ہوا تھا-

    دوسری جانب قومی انسداد پولیو مہم 13 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، قومی انسداد پولیو مہم تین مراحل میں مکمل ہو گی، پولیو مہم کا پہلا فیز 13 تا 17 نومبر کو شمالی وزیرستان میں چلے گا، پولیو مہم کا دوسرا فیز 20 تا 24 نومبر کو جنوبی خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں چلے گا، قومی انسداد پولیو مہم کا تیسرا فیز 27 نومبر تا 3 دسمبر تک چلے گا، تیسرے مرحلے میں قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں چلے گی، مہم میں 4 کروڑ 43 لاکھ 55341 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہو گی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی کمی

    انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف

    ڈی جی خان : ڈاکوؤں کی فائرنگ،سب انسپکٹر شہید،پولیس کے 3 جوان شدیدزخمی

  • مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کراچی: پاکستان کے مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی سے 4 اور چمن سے 2 نمونوں میں پولیو وائرس ملا ہے، پشاور،کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس ملا، پولیو وائرس افغان میں وائی بی 2 اے وائرس کلسٹر سے تعلق رکھتا ہے، پولیو وائرس کی موجودگی سے ہر بچےکو خطرہ ہے،5 سال سے کم عمر کے بچوں کو یہ وائرس عمر بھر کے لیے معذور بناسکتا ہے-

    نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ پولیو کا کوئی علاج نہیں، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، پاکستان میں پولیو سرویلینس کا نظام مؤثرکام کر رہا ہے، حکومت پولیو کے خاتمےکے لیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

    چیف جسٹس نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرارسپریم کورٹ کو تقویض کردیئے

    پولیو کیا ہے؟

    پولیو ایک انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو کا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے اور یہ پاخانے کے یا منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولیو وائرس آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ جسم میں داخل ہونے کے بعد وائرس انسانی آنتوں میں پھلنا پھولنا شروع کردیتا ہے جہاں سے یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر فالج کا باعث بنتا ہے۔

    سونے کی قیمت میں کمی

    پولیو کی ابتدائی طور پر ظاہر ہونے والی علامات میں بخار، شدید تھکاوٹ ، سر درد، متلی یا قے ، گردن کا اکڑ جانا اور اعصابی درد شامل ہیں۔ چند کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ ہوکر فالج کی وجہ بنتا ہے اور پولیو وائرس کے حملے سے ہونے والا فالج مستقل ہوتا ہے۔ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ اس سے بچاؤ کا واحد راستہ پولیو ویکسین یعنی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کا استعمال ہے۔

    2034 فیفا ورلڈ کپ، وژن 2030ء کی طرف گامزن سعودی عرب

  • امریکہ میں  نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ

    امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ

    امریکہ میں گزشتہ دو دہائی سے زائد کے عرصے میں پہلی بار 2022 کے دوران نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکہ میں امراض کی روک تھام و تدارک مراکز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2022 کے دوران 20 ہزار 538 نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوئیں جو کہ 2021 کی 19 ہزار 928 اموات کی نسبت 3 فیصد زائد ہےیہ پہلا سال ہے جس میں گزشتہ برس کی شرح اموات میں اضافہ ہوا۔

    اس میں 28 دن سے کم عمر میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں 3 فیصد جبکہ 28 سے 364 دن تک کی شرح اموات میں 4 فیصد اضافہ ہوا،زچگی کی پیچیدگیوں جیسے پریکلیمپسیا یا قبل ازوقت زچگی اور بیکٹیریل اسیپسس کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں بالترتیب 8 فیصد اور 14 فیصد اضافہ ہوا۔

    امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال کے صدر سینڈی ایل چھونگ نے بتایا کہ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ پریشان اور مایوس کن ہے۔ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں وافر وسائل ہیں اس کے باوجود امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات حیران کن حد تک زیادہ ہے۔

    سینڈی ایل چھونگ نے بتایا کہ اس کی کئی مختلف وجوہات ہیں غربت کا شکار خاندانوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سمیت بہت سی مشکلات کا سامنا ہے قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال میں نسلی اور گروہی تعصب، قبل از پیدائش صحت خدمات ، بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی اور بعض اوقات نوزائیدہ بچوں کی اموات اس کی ممکنہ وجوہات میں سے ایک ہیں۔

  • ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

    ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں،ماہرین نفسیات کا دعویٰ

    ایڈنبرا:ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈراؤنی فلمیں صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

    باغی ٹی ویِِ :ماہرین نفسیات نے دعویٰ کیا ہے کہ ہارر فلمیں دراصل کسی فرد کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ اینڈورفنز اور انعامی ہارمون ڈوپیمائن کے اخراج کے ذریعے تناؤ اور درد سے نجات کو فروغ دیتی ہیں۔

    ایک تحقیق کے مطابق ہالی ووڈ فلموں ’’دی ایگزورسسٹ‘‘ یا ’’دی نن‘‘ جیسی دیگر ڈراؤنی فلمیں دماغ میں ایسے کیمیا کے اخراج کا سبب بنتی ہیں جو ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں ایڈنبرا کی کوئن مارگریٹ یونیورسٹی کی نیورو سائیکولوجسٹ ڈاکٹر کرسٹن نولیس کے مطابق ڈراؤنی فلمیں انڈورفِنز اور ڈوپیمائن کی پیداوار میں مدد دیتی ہیں جو خوشی کے احساس اور دباؤ سے نجات سے تعلق رکھتے ہیں،درد سے خلفشار بھی ایک ممکنہ وضاحت ہے، کیونکہ توجہ اور توانائی کے وسائل خطرے کی تشخیص اور دیگر جسمانی افعال سے دور ہو جاتے ہیں-

    فضائی آلودگی سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،تحقیق

    انہوں نے بتایا کہ خوف اور تجسس کے ردِ عمل میں ہمارا جسم ایڈرینیلن ہارمونز کی پیداوار کو بڑھا دیتا ہے جو جسم کے توانائی کے ذرائع کو حرکت دیتے ہیں، اس کے ساتھ دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اور توجہ یکسو ہوجاتی ہے، فلم کے اختتام میں جب تناؤ ختم ہوتا ہے تو یہ کیفیت خوشی میں بدل جاتی ہے، مثال کے طور پر اسکائی ڈائیونگ جو خوف ناک ہونے کے ساتھ پُر لطف بھی ہوتی ہے اینڈورفنز وہ ہارمون ہوتے ہیں جنہیں جسم ہمیں خوشی محسوس کرنے کے لیے بناتا ہے، دماغ یہ ہارمون کھانے اور ورزش کے دوران بنانے کے ساتھ تکلیف اور دباؤ کے احساس پر بھی بناتا ہے۔

    سنگا پور :طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر بھارتی شہری کو قید اور …