مراد سعید نے صدر مملکت کو خط لکھ کر اپنی جان کو خطرہ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا۔
باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔ مراد سعید نے خط میں لکھا کہ میری جان کو خطرہ ہے خط میں مشکوک افراد کی جانب سے تعاقب کیے جانے کا بھی انکشاف کیا گیا-
مراد سعید نے انہیں دی جانے والی دھمکیوں اورسلامتی کو لاحق خطرات کی تفصیلات بھی خط میں درج کی ہیں خط کے متن کے مطابق مرادسعید نےکہاکہ ملاکنڈ میں نامعلوم افراد نے میرا پیچھا کیا۔ مجھے بتایا جائے یہ لوگ کون ہیں؟
ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے میرے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست سے اب تک مجھے جان سے مارنے کی کئی دفعہ منصوبہ بندی کی گئی مجھے حکام کی جانب سے بار بار بتایا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔
خط کے متن کے مطابق 12جولائی کو ارشد شریف نے بھی آپ کو خط لکھا لیکن کسی نے نوٹس لیا نہ ہی ارشد شریف کے خدشات کو سنجیدگی سے لیا گیا لہٰذا امید ہے ارشد شریف کے خط کے حوالے سے برتی گئی غفلت کو نہیں دہرایا جائے گا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر تک درج نہ ہوسکے وہاں انصاف کی امید مشکل ہے مراد سعید نے خط میں مطالبہ کیا کہ صدر مملکت معاملے پر نوٹس اور ضروری ایکشن لیں۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیئے،
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنی ائینی حدود میں رہنا چاہیے صدر نے سمری پر دستخط کر دیئے جوخوش آئند ہے،جنرل قمرجاوید باجوہ کا پیغام نیک شگون ہے،سمری پر دستخط سے ملک میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہو گا،
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جنرل عاصم منیر کو بطور چیف آف آرمی سٹاف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تعیناتی پر مبارک باد دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی پر مبارک بادپیش کرتے ہوئے کہا کہ ”نئے آرمی چیف کے پاس وسیع تجربہ اور اہلیت ہے، جو پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں مددگار ثابت ہو گا۔“انکا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن کے قیام اور اسے دہشت گردی سے پاک ملک بنانے کے لیے ہمیشہ پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا۔ پاک فوج کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے تمام تر مشکلات کے باوجود ثابت قدمی اور قومی جذبے سے وطن عزیز کی حفاظت میں لازوال قربانیاں دیں ہیں
مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللّٰہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہورہا ہے جنرل عاصم منیر صاحب نے مدینہ منورہ میں قرآن کریم حفظ کیا امید ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھینگے انکا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے
الحمدللّٰہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک حافظ قرآن آرمی چیف کا تقرر ہورہا ہے جنرل عاصم منیر صاحب نے مدینہ منورہ میں قرآن کریم حفظ کیا امید ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں قرآنی ہدایات کو مدنظر رکھینگے انکا تقرر گرم جوش خیرمقدم کا مستحق ہے
— Muhammad Taqi Usmani (Official) (@muftitaqiusmani) November 24, 2022
واضح رہے کہ جنرل عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف پاکستان مقررکر دیئے گئے،صدر عارف علوی نے آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں
اہم تعیناتی،صدر مملکت عارف علوی لاہور پہنچ گئے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری بھجوائے جانے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور کا دورہ کر رہے ہیں
صدرمملکت اور عمران خان میں 45منٹ ملاقات ہوئی، صدر مملکت اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے ہیں، آرمی چیف کے تقرر سے متعلق سیاسی ،آئینی اور قانونی امورزیرغورآئے تما م پہلووں سے اہم تعیناتی پر مشاورت کی گئی، ایوان صدر 6 سے 7بجے تک اعلامیہ جاری کرے گا،
دوسری جانب عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم آرمی چیف کی تعیناتی میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے
صحافی نے شبلی فراز سے سوال کیا کہ کیا صدر مملکت کی جانب سے آرمی چیف کی سمری میں رکاوٹ ڈالی جا سکتی ہے؟ جس پر شبلی فراز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی عمران خان نے جس طر ح کہا کہ ہم جو کریں گے آئین و قانون کے تحت کریں گے اور جو بھی عمل ہوگا وہ آئین و قانون کے تحت ہوگا
President Arif Alvi is planning to visit Lahore to see Imran Khan. Should he do this it will be a King Sized blunder of highest proportions. He will be going against his oath as he is the President of the country and not a member of a political party. Dont know who advised him?
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے صدر عارف علوی کے دورہ لاہور اور عمران خان سے متوقع مشاورت پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی عمران خان سے ملاقات کے لیے لاہور آنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ بہت بڑی غلطی ہوگی۔ وہ اپنے حلف کے خلاف جائیں گے کیونکہ وہ ملک کے صدر ہیں اور کسی سیاسی جماعت کے رکن نہیں ہیں۔ پتہ نہیں انہیں کس نے مشورہ دیا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا۔
باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا شاباش، پاکستانی غیر معمولی طور پر ٹیلنٹڈ اور خوش قسمت ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کی، وہ ایک نگینہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اوپر آنے کے لیے اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی-
Well done! Exceptionally talented and lucky Pakistanis 😀 Allah Shukar we make it to the semi-finals 🙏Great bowling by @iShaheenAfridi, you are a gem. God knows we needed this good news to uplift us. Good luck to the green shirts for the semi-finals. Inshallah we will win.
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور لکھا کہ یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا-
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی۔
Yeh cheez! Well done boys and excited to see how Haris in the mix, and the entire bowling inning was the best in todays match specially Shaheen. Mubarak to all of Pakistan
ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو-
فخر زمان نے بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا دیکھا پھر قدرت کا نظام-
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی بیٹرز کو 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جب کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے 23ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہمیں اپنی سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے طلبا پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے محنت کریں،
صدر مملکت نے خطاب میں قومی سلامتی سے متعلق امور کا احاطہ کیا،اور کہا کہ کورس کے شرکا خود کو تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رکھیں، خاص طور پر آئی ٹی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں ترقی، مواصلاتی ٹیکنالوجیز پر عبور حاصل کریں،صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کے لیے کریں نہ کہ غلط معلومات یا جعلی پروپیگنڈے کے کے طور پر جیسا کہ بہت سے ممالک میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
صدر مملکت نے طلباء پر زور دیا کہ وہ پرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے سخت محنت کریں۔ صدر عارف علوی نے مستقبل کے چیلنجوں کے مطابق مستقبل کی قیادت کو معیاری تربیت فراہم کرنے پر این ڈی یو کی تعریف کی۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ میری کوشش ہے سب لوگوں کوبٹھاکرڈائیلاگ کراؤں اور میری کوششوں کی کامیابی اسی میں ہے کہ خاموشی اختیارکروں۔
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جب بھی ڈائیلاگ کرنا چھوڑا ہے تو حالات خراب ہو جاتے ہیں، ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ پاکستانی سیاست میں بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔
عارف علوی نے کہا کہ دومعاملات ہی ٹیبل پرہیں ایک معیشت اور دوسرے انتخابات، میں بروکرنہیں ہوں مگرچاہتا ہوں لوگوں کوبٹھاکربات کرواؤں اور کوشش ہے معیشت پرکوئی انڈراسٹینڈنگ ہوجائے، عمران خان بھلے چوروں کے ساتھ چوری پربات کرنے نہ بیٹھیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں طرف جماعتیں سمجھتی ہیں کہ وہ حق پر ہیں، پاکستان میں اس وقت حالات بہت سنجیدہ ہو چکے ہیں، بطور صدر کوشش کر سکتا ہوں کہ دوریاں پیدا نہ ہوں۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ جب پی ٹی آئی حکومت ہٹائی گئی تو عمران خان فرسٹریٹ ہوگئے، اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ذاتی تھا مجھ سے مشورہ ہوتا تو میں مختلف مشورہ بھی دے سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فوج کا آئین میں کردار واضح ہے، لفظ نیوٹرل پربات نہیں کرنا چاہتا، فوج کونیوٹرل ہونا چاہیے جبکہ عمران خان اپنی باتوں کا جواب خود دیں گے۔
آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے عارف علوی کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی تقرری آئینی طریقہ کے مطابق ہوگی، نئے آرمی چیف کا نام مشاورت کے بعد آئے تو زیادہ اچھا ہے، مشاورت وسیع ہوتاکہ اتفاق رائے ہوسکے ماضی میں بھی اپوزیشن کے ساتھ آرمی چیف کی تقرری پرمشاورت ہوئی ہے، کیا آئین میں لکھا ہے کہ مشاورت صرف حکومت کرے گی؟ آرمی چیف کی توسیع کے وقت بھی مشاورت ہوئی تھی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سائفر کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اس بات پر قائل نہیں کہ کوئی سازش ہوئی ہے، میں نے خط چیف جسٹس کو اس لیے بھیجا ہے کہ میرے شکوک و شبہات ہیں اور بہتر ہو گا اس معاملے پر واقعاتی شہادتیں لے لی جائیں۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی کشتیاں جلا کر عوام کے پاس گئے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ لیکس کا بازارگرم ہے،پرائیوسی کا زمانہ ختم ہوگیا ہے-
دوسری جانب صدر عارف علوی نے مبینہ امریکی سازش پر ذرائع ابلاغ میں ان خبروں کا نوٹس لیا ہے۔ ایوان صدر کے مطابق عارف علوی کے بیان کومکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ صدر عارف علوی کے مطابق تقسیم شدہ ماحول میں اس طرح کا عمل مزید تقیسم کا باعث بنے گا
صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب،راجہ ریاض کی قیادت میں اپوزیشن کی نعرے بازی
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیلاب اس سال پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،افواج پاکستان نے مشکل میں اتر کر لوگوں کی مدد کی، وفاقی و صوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے، این جی اوز نے بہترین انداز سے متاثرین کی مدد کی،سیلاب سے 1500سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد بھی نہیں ہے،پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں،حکومت کی متاثرین سیلاب کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امریکا سے کانگریس کا وفد بھی سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے پاکستان آیا، نوجوان خود کو تیار رکھیں تاکہ مسائل کے وقت میدان میں اتر سکیں، سیلاب سے ہماری زراعت کو بھی بہت نقصان ہوا، زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے،
تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے بھی صدر مملکت کے تقریر کے دوران احتجاج کیا سینیٹر مشتاق احمد نے ایوان میں پلے کارڈ لہرا دیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو ایوان کا ماحول بہتر کرنے کی ہدایت کر دی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ میں کرسیاں خالی تھیں، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران راجہ ریاض کی قیادت میں اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد ہوا تو یہاں دنیا کا بہترین نہری نظٖام موجود تھا، نوجوان تعلیم حاصل کئے بغیر بڑھاپے کو چلے گئے تو ملک کیلئے بڑا نقصان ہو گا، تعلیم کو عام کرنے کیلئے آن لائن تعلیم سب سے آسان ذریعہ ہے،ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے تعلیم حاصل کرنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں، یہاں آڈیو لیکس بھی ہوئیں،پانی کے ذخیرہ کیلئے ملک میں مزید ڈیمز چاہئے،پاکستان میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،جن بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے ان کو سکلز دیں،حکومت کو فصلوں کی انشورنس پر بھی توجہ دینی چاہیے،دنیا کی جنگیں اب سائبر کے میدان میں لڑی جا رہی ہیں، ایک تحقیق کے مطابق 24 فیصد پاکستانی ذہنی تناؤ کا شکار ہیں،ذہنی تناو سائلنٹ کلر بن رہا ہے، ٹیلی ہیلتھ کے مواقع بڑھائے جائیں پاکستان امن چاہتا ہے،یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف اثرات پڑے، کمر توڑ مہنگائی کیلئے حکومت ہی سرتوڑ کوشش کرے گی، جمہوریت کی بہتری کیلئے میڈیا کی آزادی ضروری ہے،یوٹیوب بند کیا گیا تو پاکستان کو فنانشل نقصان ہوگا ،قوم اتحاد کے ساتھ بنتی ہے،میں اپنی زندگی میں آڈیو اورویڈیو لیکس نہیں سنتا تھا،پاکستان اورچین کی دوستی مستحکم ہے،سی پیک پاکستان اورچین دوستی کی سب سے بڑی مثال ہے، ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں، کرپشن کے مسئلے پر نیب کو مضبوط کرنا چاہیے ،نیب کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے،نیب کو دوسروں پر ظلم اور ناانصافی کیلئے استعمال نہ کیا جائے،دنیا کرپشن کے جرم کو دیگر جرائم کی طرح نہیں دیکھتی،کرپشن کی بیخ کنی کرنے کے موضوع پر سب متفق ہیں،مقننہ اتنی محنت سے قانون بناتی ہے، بعض اوقات اس قانون کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے میرے خلاف دہشت گردی کا الزام لگا کہ یہ بندوقیں سپلائی کرتا تھا میری گزارش ہے کہ قوانین کو ان کے صحیح سیاق و سباق کے مطابق استعمال کیا جائے ،
صدر مملکت عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی ملاقات وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی حلف برداری تقریب سے قبل ہوئی،وزیراعظم نے صدر کو مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتوں متعلق آگاہ کیا،صدر مملکت اوروزیراعظم شہباز شریف کےدرمیان ملاقات ایوان صدرمیں 20 منٹ تک جاری رہی ،
صدر مملکت سے ن لیگی رہنما ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں صدر مملکت اوروزیراعظم کی جانب سے ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کیا گیا معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا، ملاقات میں سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو کی گئی،
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مشکل معاشی حالات میں بہترین کام کیا،مفتاح اسماعیل نے سخت معاشی حالات میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،مفتاح اسماعیل نے معیشت کوبہتر کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کیے،بہترین معاشی امور کی انجام دہی پرمفتاح اسماعیل کی خدمات پر ان کا احترام کرتا ہوں،
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ نجی گفتگو یا تبصرے لیک کرنا،جعلی خبریں پھیلانا غیراخلاقی ہے-
باغی ٹی وی :گورنر ہاؤس کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے نجی گفتگو عام کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ گفتگو کا لیک ہونا غیبت کے زمرے میں آتا ہے، حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے ہمارے معاشرے کو غیبت اور جعلی خبروں کا سامنا ہے، کسی واقعہ کو حوالہ اور سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا جاتا ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں نظم وضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی کی نجی گفتگو میں دلچسپی نہیں لینی چاہیے ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی وجہ سے معلومات لیک ہونے میں اضافہ ہوا ہے، سوشل میڈیا کو ضروری معلومات اور علم کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عوام میں سیاسی حریفوں کے ساتھ مہذب رویہ اپنانے کی ضرورت ہے، سیاستدان قوم کو فکری طور پر مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں فکری قوت ہمارے ملک کو کم سے کم مدت میں مضبوط بنا سکتی ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ دنیا نے سائبر سیکیورٹی میں اہم ایجادات اور پیشرفت کی ہے، یہ کسی بھی قوم کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اہم شعبہ بن گیا ہے پاکستان کے استحکام وترقی کیلئے سائبر سیکیورٹی اپنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد:رضاربانی نے صدرمملکت عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کردیا،اطلاعات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی پی ٹی آئی کے عارف علوی کے خلاف بطور صدر پاکستان 6 نکاتی چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے فی الفورمستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے
رضا ربانی کیطرف سے اس چارچ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی پاک فوج کے سپریم کمانڈرہیں اور ان کو لسبیلہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے شہدا کے جنازوں میں جانا چاہیے تھا ، مگر وہ نہیں گئے
رضا ربانی دوسرا جو اعتراض کیا ہے اس میں الزام لگایا ہے کہ "بحیثیت صدر پاکستان جو کہ پاک فوج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں کے ہوتے ہوئے بھی ایک خاص سیاسی پارٹی کے مفادات کے لیے غیر آئینی غیر قانونی کام بھی کرتے رہے "صدرمملکت افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر کی حیثیت میں سیاست بازی سے دور رہنے کے پابند ہیں لیکن وہ ایک سیاسی جماعت کے مفادات کیلئےآئین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں
رضا ربانی نے این ایف سی کے لیے بلوچستان سے ایک رکن کی نامزدگی کو بھی ایشو بنایا ہے
رضا ربانی نے مختلف الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ صدر مملکت آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہےاس لیے اب ان کا عہدے پر براجمان رہنا جائز نہیں، رضا ربانی نے مزید کہا کہ صدر نے غیر آئینی طور پرقومی اسمبلی تحلیل کردی تھی ،جس کے سبب پر وہ انیس تہتر کے آئین کی دفعہ 95 کے تحت وہ اس عہدے کے قابل نہیں رہے لٰہذا ان کو جلد از جلد اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے
یاد رہے کہ اس سلسلے میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ میری شہیدوں کے جنازے میں عدم شرکت کو غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جا رہا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر جمعہ 5 اگست کو اپنے بیان میں صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ اس تمام غیرضروری مشق سے مجھے نفرت انگیز ٹویٹس کرنے والوں کی غیر واضح الفاظ میں مذمت کرنے کا موقع ملتا ہے جو نہ تو ہماری ثقافت اور نہ ہی ہمارے مذہب سے واقف ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں نے سیکڑوں شہدا کے خاندانوں سے رابطے کیے ہیں، جنازوں میں شرکت اور تعزیت کے لیے ان سے ملاقات کی ہے۔ آپ کی نمائندگی کرتے ہوئے میں یہ کام اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ تمام خاندانوں کو اپنے شہدا پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے، لیکن ہم سب اس دنیا میں غمگین اور ذاتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔
صدر کا مزید لکھنا تھا کہ خصوصی طور پر ان شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کرنا نہایت مشکل کام ہے جہاں ان کے لواحقین میں چھوٹے بچے ہوں۔
There is unnecessary controversy on why I did not attend Janaza of the Shaheeds recently. This gives me an opportunity to condemn in unequivocal terms the despicable tweets by those who are neither aware of our culture or our religion.
ڈاکٹر عارف علوی کے مطابق مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے اوریہی بات میرا پاکستان پر فخر مزید بڑھاتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ اور پائندہ رہے گا۔
The President talked to Capt Ahmed Ali, son of Lt. Gen Sarfraz Ali Shaheed & expressed his condolences to family & admiration of an upright brave efficient officer & a leader whom he had met frequently. He said that it is due to these sacrifices that Pakistan stands strong today. pic.twitter.com/JdZt5fT888
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 5, 2022
واضح رہے کہ یکم اگست کو بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار تھے، بعد ازاں 2 اگست کو لاپتا ہوجانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا تھا۔