Baaghi TV

Tag: صدر مملکت

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی  بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کر دی،

    تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہو گا.صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو عہدے کا حلف لیں گے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے صدرمملکت عارف علوی نے دو ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دے دی،قاضی فائز عیسیٰ ایک سال 38 دن تک چیف جسٹس پاکستان رہیں گے،

    قاضی فائز عیسیٰ کے بطور چیف جسٹس منظوری پر رضوان رضی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راشہ راشہ
    قاضی راشہ
    قاضی فائز عیسی چیف جسٹس پاکستان نامزد
    سترہ ستمبر کو حلف لیں گے
    صدر نے اجازت دے دی

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا 

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

  • جسٹس مسرت ہلالی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات

    جسٹس مسرت ہلالی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات

    پشاور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ میں بطور قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں صدر مملکت نے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔

    جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج ہیں اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔

    مسرت ہلالی نے پشاور یونیورسٹی کے خیبر لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد 1983 میں ڈسٹرکٹ کورٹس میں وکالت شروع کی اس کے بعد وہ 1988 میں ہائی کورٹ اور 2006 میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں وکالت کی بھی اہل قراردے دی گئی تھیں۔

    مسرت ہلالی کا جوڈیشل کریئر بھی شاندار رہا ہے۔ انھیں سنہ 2013 میں ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات کیا گیا تھا اور پھر سال 2014 میں انھیں پشاور ہائی کورٹ کا مستقل جج تعینات کیا گیا جسٹس ہلالی بطور جج تعینات ہونے سے قبل مختلف ادوار میں پشاور ہائیکورٹ بارکی پہلی سیکرٹری اور نائب صدر کے عہدے پر بھی کام کرتی رہی ہیں۔

    انھوں نے بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا، چیئرپرسن خیبر پختونخوا انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹربیونل کے علاوہ خواتین کے کام کے مقامات پر ہراسانی کے خلاف محتسب کے عہدے پر بھی کام کیا ہے۔

    جسٹس مسرت ہلالی نے اُس وقت ایک جج کے حیثیت سے حلف اٹھایا جب صوبے میں شدت پسندی عروج پر تھی اور ان دنوں میں جبری گمشدہ افراد کے کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہو رہے تھے جبکہ انھی دنوں میں ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن جیسے قوانین بھی سامنے آئے تھے۔

  • آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ،وزیراعظم

    آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ،وزیراعظم

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ، آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

    سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    شہباز شریف نے کہا کہ قوم ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار اورمعاونت کوسراہتی ہےجبکہ اسلام سماجی انصاف،مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کر دیئے تھے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں ،موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے، حکومت نے مزدوروں کی کم ازکم اجرت 17500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25000 روپے کر دی ہے۔

    لاہور میں مائینڈ‌گیم کا میلہ سج گیا

    دوسری جانب یوم مزدور پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم مئی پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود محنت کشوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے مزدور کو غیر محفوظ ماحول،مزدوری کے غیر منصفانہ طریقے اور کم اجرت جیسے مسائل کا سامنا ہے، عدم تحفظ، کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسگی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے،وفاقی،صوبائی حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور ہنر فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔

    لاہور: نامعلوم افراد مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

  • صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل 2023 نظرثانی کیلئے دوبارہ پارلیمنٹ بھجوا دیا

    صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل 2023 نظرثانی کیلئے دوبارہ پارلیمنٹ بھجوا دیا

    اسلام آباد: صدر مملکت نے نیب ترمیمی بل 2023 نظرثانی کیلئے دوبارہ پارلیمنٹ بھجوا دیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت قومی احتساب ترمیمی بل، 2023 توثیق کے لیے صدرمملکت کو بھجوایا تھا، تاہم صدرمملکت نے بل آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت پارلیمان کو واپس بھجوا دیا ہے۔

    ملک میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے تمام ائیر پورٹس پر”ہیلتھ ایمرجنسی” نافذ

    صدر مملکت نے کہا ہے کہ 1999 میں پہلے کی گئی ترامیم سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں، لیکن بل اور وزیراعظم کی ایڈوائس میں اس پہلو کا حوالہ نہیں دیا گیا ایک زیر التواء معاملے کے اثرات پر غور کئے بغیر قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ ’قومی احتساب (ترمیمی) بل 2023‘ قومی اسمبلی سے پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مذکورہ بل سینیٹ میں بھی پیش کیا اس دوران پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔

    مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

    یہ بل نہ صرف چیئرمین نیب کو 50 کروڑ روپے سے کم کے کرپشن کیسز متعلقہ ایجنسی، اتھارٹی یا محکمے کو منتقل کرنے کا اختیار دیتا ہے بلکہ ایسی زیر التوا انکوائریوں اور تحقیقات کو بند کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے جو چیئرمین نیب کی نظر میں کیس نہیں بنتا۔

    نیب آرڈیننس کے سیکشن 4 میں شامل ایک شق کے تحت جب چیئرمین نیب کا عہدہ خالی ہو جائے یا چیئرمین غیر حاضر ہو یا اپنے دفتر کے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہو تو ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین خدمات سرانجام دے گا اور ڈپٹی چیئرمین کی غیر موجودگی میں وفاقی حکومت نیب کے سینئر افسران میں سے کسی ایک کو قائم مقام چیئرمین مقرر کرے گی۔

    کراچی چڑیا گھرمیں ہتھنی نور جہاں کے بعد افریقی شیرنی کی زندگی بھی خطرے میں …

  • شیخ رشید نےوزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ لینےکیلئےصدر مملکت کو خط لکھ دیا

    شیخ رشید نےوزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ لینےکیلئےصدر مملکت کو خط لکھ دیا

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کے ووٹ لینے کے لئے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنےوکیل اظہر صدیق کی توسط سےوزیراعظم کو اعتماد کےووٹ لینے کے لئے صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی میں انتخابات کے لئے فنڈز منظور نہ کروا کر وزیراعظم اکثریت کھو چکے۔

    آرمی چیف ‏جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم اور ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا،شیخ رشید

    خط کے متن کے مطابق الیکشن کرانا حکومت کی آئینی ذمہ درای ہے، قومی اسمبلی میں فنڈز منظور نہ کروا کر وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم پاکستان کی ایوان میں اکثریت نہیں رہی خط میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت وزیراعظم کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس کریں۔

    آڈیو لیک کی گفتگو انتہائی سنگین ہے،وزیر قانون

    قبل ازیں اپنے ٹویٹ میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاتھا کہ آرمی چیف ‏جنرل عاصم منیر کا دورہ چین انتہائی اہم ہے جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا حکومت عدلیہ کو دھمکیاں دینے کے بجائے آئین و قانون کا احترام کرے ورنہ یہ آئین اور قانون کے شکنجے میں پہلے ہی خود آچکے ہیں، الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہتر ہے، مولانا فضل الرحمان وہاں لے جا کر مارے گا جہاں کوئی نہیں بچائے گا۔

    خواتین سے بدسلوکی کے الزامات،سی این این کا اینکر برطرف

  • عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے عید  پیغامات

    عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے عید پیغامات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر آج پاکستان بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری کئے ہیں،اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے عید پیغام میں کہنا تھا کہ ملک کو درپیش موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے درگزر کرنے کی ضرورت ہے آج ہم لوگوں کو معاف کرنے کو تیار نہیں قوم سے اپیل ہے کہ گروہی، مذہبی اور سیاسی اختلافات کو نفرت انگیزی کا ذریعہ نہ بننے دیں

    وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالفطر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتحادی حکومت کی مسلسل کوشش رہی ہے کہ معاشی مشکلات کا کم سے کم بوجھ عوام تک پہنچے، اللہ تعالیٰ ہمیں ان آزمائشوں سے نجات عطا فرمائے گا سب کو پاکستان کی بہتری کی تعمیری سوچ، یکسوئی اور مسلسل محنت سے کھوئی ہوئی منزل تک پہنچنا ہے

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شہباز شریف کا سروسز چیفس کو ٹیلی فون، عید کی مبارک دی ،وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارک پیش کی ،وزیراعظم نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو بھی فون کیا اور عیدالفطر کی مبارک دی

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چاروں صوبوں کےگورنرز کو ٹیلی فون، عید الفطر کی مبارکباد دی ،وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ،گورنر خیبر پختونخوا غلام علی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا،

    واضح رہے کہ پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماذ عید کے اجتماعات ہوئے، جن میں پاکستان، امت مسلمہ کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں، کراچی،لاہور، اسلام آباد سمیت کئی بڑے شہروں میں نماذ عید کے ہذاروں اجتماعات ہوئے،

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • خیبرپختونخواانتخابات:وفاقی وصوبائی حکومتوں، صدرمملکت ،گورنرکے پی اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری

    خیبرپختونخواانتخابات:وفاقی وصوبائی حکومتوں، صدرمملکت ،گورنرکے پی اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری

    خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس، پشاورہائیکورٹ نےوفاقی و صوبائی حکومتوں، صدر مملکت ، گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن کی تاریخ کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ،پنجاب،کے پی الیکشن کیلئے فنڈ دینےکا بل مسترد

    ہڑتال کے باعث پی ٹی آئی کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوسکے تاہم پی ٹی آئی رہنما اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

    مشتاق غنی نے عدالت سے استدعا کی کہ ہڑتال کے باعث وکلا پیش نہیں ہوسکتے لیکن انتخابات کا اہم معاملہ ہے اس لئے میری پیشی پر ہی فریقین کو نوٹس جاری کرکے جلد آئندہ سماعت کے لئے تاریخ دی جائے۔

    عبوری ضمانت کیلئےعثمان بزدار کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

    عدالت نے استدعا منظور کرکے گورنر خیبرپختونخوا، الیکشن کمیشن آف پاکستان، وفاقی حکومت، خیبرپختونخوا حکومت اور صدر مملکت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے 19 اپریل کی تاریخ دے دی۔

  • صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں،وزیر اعظم

    صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں،وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس کرنا افسوسناک ہے-

    باغی ٹی وی: صدر مملکت عارف علوی کو پارلیمنٹ سے منظور شدہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 واپس بھیجنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹئوٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے منظور شدہ بل واپس کرنا افسوسناک ہے-

    پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،سپریم کورٹ …


    انہوں نے کہا کہ صدر نے عمل سے ثابت کیا وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں،صدر مملکت عمران نیازی کیلئے آئینی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کو نظرثانی کیلئے واپس بھیج دیا ہے،صدر پاکستان نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوایا ہے۔

    صدر نے کہا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طورپر مصنوعی اور ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے، میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پوری کرنےاور دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس کرنا مناسب ہے-

    وفاقی حکومت کا ازخود نوٹس اختیارمیں ترمیم کا بل دوبارہ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا …

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے تحت سو موٹو نوٹس لینے کا اختیار اب اعلیٰ عدلیہ کے 3 سینیئر ترین ججز کے پاس ہوگااس بل کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرائے جانے کے بعد دستخط کے لیے صدر کو بھیجا گیا تھا۔

    بل کے تحت چیف جسٹس کا ازخود نوٹس کا اختیار محدود ہوگا، بینچوں کی تشکیل اور از خود نوٹس کا فیصلہ ایک کمیٹی کرے گی جس میں چیف جسٹس اور دو سینئر ترین ججز ہوں گے، نئی قانون سازی کے تحت نواز شریف، کو از خود نوٹس پر ملی سزا پر اپیل کا حق مل گیا، یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین اور دیگر فریق بھی فیصلوں کو چیلنج کرسکیں گے۔

    پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کیلئے ہے،عمران خان

  • صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل واپس بھیج دیا

    صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل واپس بھیج دیا

    صدر مملکت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل نظر ثانی کیلئے واپس بھیج دیا

    صدر ِپاکستان نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوا دیا ،صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے ،بل قانونی طور پر مصنوعی اور ناکافی (colourable legislation) ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے ،میرے خیال میں اس بل کی درستگی کے بارے میں جانچ پڑتال پورا کرنے کیلئے دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس کرنا مناسب ہے ،آئین سپریم کورٹ کو اپیلی ، ایڈوائزری ، ریویو اور ابتدائی اختیار سماعت سے نوازتا ہے،مجوزہ بل آرٹیکل 184 تین ، عدالت کے ابتدائی اختیار سماعت ، سے متعلق ہے ،مجوزہ بل کا مقصد ابتدائی اختیار سماعت استعمال کرنے اور اپیل کرنے کا طریقہ فراہم کرنا ہے ،

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    بشری بی بی کی آڈیونےدنیا بدل دی۔قہرٹوٹ پڑا ،عمران خان مایوس،دل ٹوٹ گیا

    صدر مملکت نے سوال اٹھایا کہ یہ خیال قابل تعریف ہو سکتا ہے مگر کیا اس مقصد کو آئین کی دفعات میں ترمیم کے بغیر حاصل کیا جا سکتا ہے ؟ تسلیم شدہ قانون تو یہ ہے کہ آئینی دفعات میں ایک عام قانون سازی کے ذریعے ترمیم نہیں کی جاسکتی ، آئین ایک اعلیٰ قانون ہے ، قوانین کا باپ ہے ،آئین کوئی عام قانون نہیں ، بلکہ بنیادی اصولوں، اعلیٰ قانون اور دیگر قوانین سے بالاتر قانون کا مجسمہ ہے،آرٹیکل 191 سپریم کورٹ کو عدالتی کاروائی اور طریقہ کار ریگولیٹ کرنے کیلئے قوانین بنانے کا اختیار دیتا ہے ،آئین کی ان دفعات کے تحت سپریم کورٹ رولز 1980 بنائے گئے جن کی توثیق خود آئین نے کی، عدلیہ کی آزادی کو مکمل تحفظ دینے کیلئے آرٹیکل 191 کو دستور میں شامل کیا گیا ،آرٹیکل 191 کے تحت سپریم کورٹ کو پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار سے باہر رکھا گیا، پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار بھی آئین سے ہی اخذ شدہ ہے،آرٹیکل 70 وفاقی قانون سازی کی فہرست میں شامل کسی بھی معاملے پر بل پیش کرنے اور منظوری سے متعلق ہے،آرٹیکل 142اے کے تحت پارلیمنٹ وفاقی قانون سازی کی فہرست میں کسی بھی معاملے پر قانون بنا سکتی ہے،فورتھ شیڈول کے تحت پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے علاوہ تمام عدالتوں کے دائرہ اختیار اور اختیارات کے حوالے سے قانون سازی کا اختیار ہے ،فورتھ شیڈول کے تحت سپریم کورٹ کو خاص طور پر پارلیمان کے قانون سازی کے اختیار سے خارج کیا گیا ہے ، بل بنیادی طور پر پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ، بل کے ان پہلوؤں پر مناسب غور کرنے کی ضرورت ہے،

  • انشورنس کمپنی بیوہ کو ڈیتھ انشورنس کلیم ادا کرے،صدر مملکت کی ہدایت

    انشورنس کمپنی بیوہ کو ڈیتھ انشورنس کلیم ادا کرے،صدر مملکت کی ہدایت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انشورنس کمپنی کو بیوہ کو ڈیتھ انشورنس کلیم ادا کرنے کی ہدایت کی ہے،کمپنی نے متوفی شوہر کی جانب سے جان بوجھ کر بیماری چھپانے کے عذر پر انشورنس کلیم ادائیگی سے انکار کیا تھا .صدر مملکت نے وفاقی انشورنس محتسب کے حکم کے خلاف شہناز اختر کی درخواست قبول کر لی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ انشورنس کمپنی کے پاس ناقص بنیادوں پر انشورنس کلیم مسترد کرنے کا جواز نہیں ، انشورنس کمپنی کی جانب سے بدانتظامی ہوئی ، انشورنس محتسب کے احکامات کو مسترد کیا جاتا ہے ،ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس جیسی بیماریوں میں مبتلا افراد کی اکثریت محتاط رہ کر لمبے عرصے تک زندہ رہتی ہے،ایسی بیماریوں کو چھپانے کو دھوکہ دہی سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا،کمپنی حکم کی وصولی کے 30 دنوں کے اندر شکایت کنندہ کو انشورنس کلیم ادا کرے،

    انشورنس محتسب نے کیس بیوہ کو پریمیم کی رقم پہلے سے ہی واپس ہونے کی بنیاد پر بند کر دیا تھا ،اور کہا تھا کہ 1.5 لاکھ روپے کی کٹوتی کی رقم واپس ہوچکی، کمپنی کلیم ادا کرنے کی ذمہ دار نہیں ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بیماری کی کوئی مدت نہیں بتائی گئی ،بیماری سے متعلق ہسپتال کا جاری کردہ چارٹ 2017 سے متعلق ، انشورنس پالیسی 2015 میں جاری ہوئی،صدر مملکت نے وفاقی انشورنس محتسب کا فیصلہ مسترد کر دیا

    یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی کال لیک ہوئی ہے

    ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

     کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے