Baaghi TV

Tag: صدر مملکت

  • مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

    مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

    سینئر صحافی اور سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو صدر مملکت کا ترجمان مقرر کر دیا گیاہے، وہ کل سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

    ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی اگست 2023 سے مارچ 2024 تک نگران وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں،صدر مملکت کے سیکریٹری محمد شکیل کی جانب سے جاری نوٹیفکشین میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ سولنگی کو اعزازی طور پر صدر مملکت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

    https://x.com/murtazasolangi/status/1958093754700845351

    ایکس پر ایک پوسٹ میں مرتضٰی سولنگی نے لکھا کہ میں صدر پاکستان کا ترجمان مقرر ہو گیا ہوں، کل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالوں گا-

    بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں کتنا نقصان ہوا؟ اعداد و شمار جاری

    مرتضیٰ سولنگی نے 2008 سے 2013 تک ریڈیو پاکستان میں اپنے دور میں 64 نشریاتی یونٹس اور 3 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ایک وسیع ورک فورس کی نگرانی کی، اس دوران انہوں نے وائس آف امریکا، چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور ڈوئچے ویلے سمیت بین الاقوامی نیوز اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی،وہ ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے پہلے پاکستانی نائب صدر اور قائم مقام صدر منتخب ہوئے تھے، 2011 میں صدرِ پاکستان کی جانب سے مرتضیٰ سولنگی کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    موجودہ موسمی حالات میں مل کر کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

  • 263 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری

    263 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کی تجویز پر یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 263 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی۔

    ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق مذکورہ شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو ایوان صدر میں ایک شاندار تقریب میں ایوارڈز پیش کیے جائیں گے،ایوارڈز کے لیے منتخب کی جانے والی شخصیات آرٹس، ادب، کھیل، تعلیم، سائنس، طب، فنون لطیفہ،صحافت، سماجی خدمات اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

    فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات میں اداکار و ہدایت کار عرفان کھوسٹ، حدیقہ کیانی، عرفان احسن، عذرا آفتاب،ثمینہ پیرزادہ، فضیلہ قیصر نظامانی، سویرا عباس (عرف سویرا ندیم)، حمیرا ارشد، سائرہ نسیم اور سلیمہ ہاشمی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گااسی طرح محمد اعظم خان، ذوالقرنین حیدر، سلطان جاوید جمال، نور محمد بلوچ (عرف نورال)، رجب علی، مختار ناز، تاج مستانی، خواجہ علی کاظم (بعد از وفات)، جمشید علی خان اور شیخ محمد صادق (ایس ایم صادق) کو آرٹس کے مختلف شعبوں میں تمغہ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائے گا، اللہ ڈنا (عرف اے ڈی بلوچ)، عمران اللہ ہنزئی اور قاضی شجاعت قادری کو اداکاری، بصری فنون اور نعت خوانی کے لیے تمغہ امتیاز ملے گا۔

    ائیرکینیڈا کے تمام ملازمین کی ہڑتال، فضائی آپریشنز معطل

    ادب سے وابستہ شخصیات عرفان الحق صدیقی، عطا الحق قاسمی اور مستنصر حسین تارڑ کو شاعری اور لکھائی کے لیے نشان امتیاز سے نوازا جائے گااصغر ندیم سید اور زہرہ مجید علی (عرف زہرہ نگاہ) کو ہلال امتیاز دیا جائے گا مرتضیٰ برلاس (عرف مرتضیٰ بیگ برلاس)، یاسمین حمید، نصیر احمد ناصر، کرار حسین (بعد از وفات)، عبدالرؤف رفیقی، رضا اللہ شاہ عارف نوشاہی اور سید مسعود حسن شہاب دہلوی (بعد از وفات) کو شاعری، نقد اور تحقیق کے لیے ستارہ امتیاز ملے گاامین اللہ داؤدزئی، اختر محمود (عرف اختر عثمان) اور تاجمل کلیم (بعد از وفات) کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ دیا جائے گا،احمد خان طارق (بعد از وفات)، غلام معین الدین (عرف معین نظامی)، ناصر عباس نیر، محمد امین ضیاء اور ثروت محی الدین کو ادب اور لکھائی کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    وزیراعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

    کھیلوں کے شعبے میں شاہد آفریدی، شہروز کاشف اور ملک محمد عطا (بعد از وفات) کو کرکٹ، کوہ پیمائی اور گھڑ سواری کے لیے ہلال امتیاز دیا جائے گا سابق کرکٹر ثنا میر اور حیدر علی کو کرکٹ اور ڈسکس تھرو کے لیے ستارہ امتیاز ملے گامحمد سجاد (عرف گجر) اور شاہزیب رند کو کبڈی اور کیراٹے کمبیٹ کے لیے صدارتی ایوارڈ دیا جائے گا، محمد حمزہ خان، محسن نواز اور راشد ملک کو اسکواش، شوٹنگ اور ٹینس کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    صحافت کے شعبے میں احتشام الحق کو ہلال امتیاز، ضیاء الحق سرحدی اور سرمد علی کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔ ثمر عباس، عادل عباسی، کرن ناز، بینش سلیم، کامران حامد راجہ، مونا عالم، محمد طارق عزیز، ارشد انصاری، عبدالموہی شاہ اور شازیہ سکندر کو صحافت اور کالم نویسی کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

    5 اگست احتجاج کیس:پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور

  • وزیراعظم اور صدر کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم اور صدر کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک بھر ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے-

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، کہا کہ متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کریں، متاثرین کو ہر ممکن امداد اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

    سیلابی صورتحال پر پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کو ایڈوائزری جاری

    وزیراعظم نے بھی سیلاب اور مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

    وزیراعظم نے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز تیز تر کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو صوبوں اور متعلقہ محکموں سے مسلسل رابطے میں رہنے اور انہیں تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی کہا کہ متاثرہ عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے اور آنے والے دنوں میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کو سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    سوات:چھٹیاں کرنے پر مدرسے کے اساتذہ کا مبینہ تشدد ، کم عمر طالب علم جاں بحق

  • صدر مملکت نےجسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئرترین جج قراردیدیا

    صدر مملکت نےجسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئرترین جج قراردیدیا

    صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آبادہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا،اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے سنیارٹی کی منظوری سپریم کورٹ کے 19جون کےفیصلےکی روشنی میں دی ہےجسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئرترین جج قراردیدیا گیا،جسٹس سرفراز ڈوگر اور 2ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ مستقل بنیادوں پرکیا گیا ہے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی دوسرا اور جسٹس میاں گل حسن کا سنیارٹی میں تیسرا نمبرہےجسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہوں گے، جسٹس بابر ستار سنیارٹی میں پانچویں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق چھٹےنمبر پر ہیں۔

    جسٹس ارباب طاہر سنیارٹی میں ساتویں نمبر پر ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت سنیارٹی میں آٹھویں، جسٹس خادم سومرو نویں نمبر پر ہوں گے، جسٹس اعظم خان سنیارٹی میں دسویں، جسٹس محمدآصف 11ویں اور جسٹس انعام امین منہاس سنیارٹی میں سب سے آخری 12ویں نمبر ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفرازڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمدآصف اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل جج ہوں گے۔

  • شیری رحمان کی ایوانِ صدر میں صدر مملکت سے اہم ملاقات

    شیری رحمان کی ایوانِ صدر میں صدر مملکت سے اہم ملاقات

    پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی-

    ملاقات میں جاری بجٹ اجلاس، قانون سازی اور حالیہ پاک بھارت صورتحال کے تناظر میں سفارتی اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمان نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث، قانون سازی کے عمل اور پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی سفارتی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی جو بھارت پاکستان حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ مؤقف عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں سرگرم رہی ہے،کہا کہ کمیٹی نے عالمی برادری کو پاکستان کے اصولی مؤقف سے آگاہ کیا اور بین الاقوامی سطح پر حمایت حاصل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کو ختم کرانے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں،روسی صدر

    انہوں نے صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اور اس کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پر جس اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا گیا وہ حوصلہ افزا ہے،جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی فعال سفارتی کوششوں کو سراہا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کرنے پر ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    بلاسود قرض کے نام پر آن لائن لوٹ مار، شہریوں کی زندگیاں تباہ، ریاستی ادارے محض تماشائی

  • صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات ،بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا

    صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات ،بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی-

    گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اوراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    سابق فوجی افسر کا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے مستعفی ہونیکا مطالبہ

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں بھارت سے سیز فائر کے بعد کی صورتحال اور بھارت کی طرف سے مسلسل جارحیت کی دھمکیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر کو اپنے غیر ملکی دوروں پر اعتماد میں لیا۔

    اس موقع پر صدر مملکت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جنگی میدان میں اس صدی کی نئی تاریخ قائم کی، پاکستان پُر امن ملک ہے، ہم بھارت سے جنگ نہیں چاہتے، دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو پہلے سے زیادہ اور بڑے سر پرائز دیں گےہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔

    پاکستانی اور ترک خفیہ ایجنسی کا اہم کامیاب آپریشن، داعش کا سینیئر ترک رہنما گرفتار

    وزیراعظم شہباز شریف نے آگاہ کیا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، پاک افواج کی بہادری سے اب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا دنیا پاکستان کی جنگی مہارت کی معترف ہو گئی، عالمی سطح پرپاکستان کے مؤقف کی حمایت ہی اصل میں ہماری جیت ہےپاکستان چین، ترکیہ، آذربائجان دوستی ایک نئے باب کا آغاز ہے، سفارتی وفد بھارت کے جھوٹ کے جواب میں دنیا کے سامنے اپنا موقف رکھے۔

    پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہوا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کا آغاز کیا تھا جس کے بعد دونوں میں ملکوں میں سرد مہری کا شکار تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے، بھارت نے 10 فروری کی رات پاکستان کی 3 ایئربیسز کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جس کے بعد علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں’آپریشن بنیان مرصوص’ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل دفاعی نظام ایس 400 کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔

  • سیاست ہم پر چھوڑ دیں، سیاست ہمیں کرنے دیں،صدرِ مملکت کا  کرکٹ ٹیم سے خطاب

    سیاست ہم پر چھوڑ دیں، سیاست ہمیں کرنے دیں،صدرِ مملکت کا کرکٹ ٹیم سے خطاب

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے-

    صدر مملکت نے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کیا،اس موقع پر صدر مملکت نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی اور حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

    صدر زرداری نے کہا کہ وہ اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس نے پاکستان اور بنگلا دیش کی علیحدگی کا دکھ دیکھا، لیکن آج کی نسل اس درد سے ناواقف ہے، ہمیں اب مل کر ان زخموں کا مداوا کرنا ہوگا اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

    یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

    انہوں نے کہا کہ بنگالی قوم خطے کی امیر ترین قوموں میں سے تھی بنگلا دیش آج ایک کامیاب ملک کے طور پر دنیا میں پہچانا جاتا ہے، اور جیسے پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، ویسے ہی ڈھاکہ بھی قدرتی نعمتوں سے نوازا گیا ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی طرح بنگلا دیش کو بھی وسائل سے نوازا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو باہمی رابطے بڑھانے کی ضرورت ہے-

    سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے

    صدر مملکت نے کہا کہ کھیل، خصوصاً کرکٹ، دونوں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کا مؤثر ذریعہ ہیں، اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کیے جانے چاہییں تاکہ خطے میں ہم آہنگی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے آصف زرداری نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سیاست ہم پر چھوڑ دیں، سیاست ہمیں کرنے دیں‘ ہم جیلوں میں جا سکتے ہیں، ہماری طرح کے لوگ 14 سال جیل کاٹ سکتے ہیں، آپ لوگ نہیں۔

    بہاولپور ، پاکستان ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

  • صدرِ مملکت  کی پی ایس ایل 10 کی اختتامی تقریب میں شرکت

    صدرِ مملکت کی پی ایس ایل 10 کی اختتامی تقریب میں شرکت

    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔صدر زرداری نے تقریب میں فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔تقریب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر اور دیگر اعلیٰ سیاسی، سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر اسٹیڈیم "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھا۔محسن نقوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ”زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولتیں، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ باوقار قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں اور ہیروز کو یاد رکھتی ہیں، اور 10 مئی پاکستان کی عسکری تاریخ کا درخشندہ دن ہے۔

    او آئی سی کی خضدار بس حملے کی شدید مذمت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 شہادتیں

    سابق ’را‘ چیف اے ایس دلت کا صحافی سے جھگڑا، دھکے دے کر باہر نکال دیا

    راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران بزرگ شہری جاں بحق

    برطانوی ایجنسی نے حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق منسٹر ٹولپ صدیق کو بڑا جھٹکا دے دیا

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدر مملکت  سے ملاقات

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدر مملکت سے ملاقات

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی-

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے صدر مملکت کو بلوچستان کی مجموعی انتظامی صورتحال، امن و امان کے امور اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کو بتایا کہ بلوچستان میں گورننس کو بہتر بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی اور سیکیورٹی کے قیام کے لیے قابل عمل حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات کئے جاررہے ہیں تاکہ عام آدمی کی بہتری کیلئے حکومتی پالیسیوں اور امور کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے اور بہتر سروس ڈلیوری کے زریعے عوامی مشکلات بتدریج کم ہوں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کے خا طر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

    افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو چند گھنٹوں میں ناکام بنایا گیا،صدر آصف زرداری

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں ترقی اور استحکام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ملاقات میں وزیر ا علیٰ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے جاری منصوبوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی ر وشنی ڈالی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے سمیت تمام شعبہ جات میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ موجودہ صوبائی حکومت کی قیادت میں بلوچستان ایک پُرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنے گا۔

    سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا

  • صدر مملکت کی  ایرانی  وزیر خارجہ سے ملاقات،بھارتی کشیدگی پر گفتگو

    صدر مملکت کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،بھارتی کشیدگی پر گفتگو

    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیاصدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، انہوں نے خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا دورہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی ہدایات پر کیا ہے، موجود ہ صورتحال پر پاکستان کا موقف سمجھتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کیلئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ایرا ن پا کستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ایران پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور تجارت بڑھا نے کا خواہاں ہے۔

    ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کے معاملات پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی، صدر مملکت نے اہم موڑ پر دورہ پاکستان کرنے پر ایرانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت کے جارحا نہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہےصدر مملکت نے مذاکرات اور سفارت کاری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    صدر نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور ملاقات میں فریقین نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا فریقین نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کی طرف سے جاری مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

    ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔