Baaghi TV

Tag: صدر مملکت

  • صدر کا 6 بینکوں کو  متاثرین کو رقم واپس کرنے کا حکم

    صدر کا 6 بینکوں کو متاثرین کو رقم واپس کرنے کا حکم

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بینک فراڈ کے 31 متاثرین کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی جبکہ 6 بینکوں کو متاثرین کو 24.136 ملین واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایوان صدر اسلام آباد کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے بینکنگ محتسب کے فیصلوں کےخلاف دائر 31 درخو ا ستوں پر فیصلے کر دئیے آصف زرداری نے فراڈ متاثرین کے حق میں بینکنگ محتسب کے فیصلوں کو برقرار رکھا ہے فیصلے عوام کو ا نصاف اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے صدر مملکت کے عزم کے عکاس ہیں۔

    صدر آصف زرداری نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی 12 درخواستوں کو مسترد کردیا۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے 12 صارفین کو 1 کروڑ 15 لاکھ روپے جبکہ مسلم کمرشل بینک کے 10 صارفین کو 52 لاکھ روپے سے زائد رقم واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے دائر 5 درخواستیں بھی خارج کر دی گئیں، الائیڈ بینک لمیٹڈ کو متاثرہ صارفین کو 40 لاکھ سے زائد رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے-

    یو اے ای میں چھوٹے طیارہ سمندر میں گر کر تباہ،خاتون پائلٹ سمیت 2 افراد جاں بحق

    بینک آف پنجاب کی دائر کردہ 3 درخواستیں بھی خارج کردی گئیں جبکہ صدر کا کہنا ہے کہ بینک آف پنجاب فراڈ سے متاثرہ 3 صارفین کو 23 لاکھ سے زائد رقم واپس کرے، عسکری بینک لمیٹڈ کو ایک کیس میں 490,000 روپے واپس کرنے اور حبیب بینک لمیٹڈ کے کیس میں ایک صارف کو 420,000 روپے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق متاثرین کو نوسرباز افراد نے خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے دھوکا دیا، نوسرباز افراد نے دھوکا دہی پر مبنی فون کالز کے ذریعے صارفین سے بینکنگ کی حساس تفصیلات حاصل کیں، صارفین سے ذاتی بینکنگ تفصیلات حاصل کرنے کے بعد صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکلوالیں گئیں، صارفین نے فراڈ سے ہتھیائی رقم واپس لینے کے لیے بینکوں سے رجوع کیا لیکن ریلیف نہ دیا گیا۔

    نجی اسکولوں سے ٹیکس وصول کرکے سرکاری اسکولوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ

    متاثرہ فریقوں نے ریلیف کے حصول کیلئے بینکنگ محتسب سے رجوع کیا، بینکوں نے محتسب کے فیصلوں کو چیلنج کرتے ہوئے صدر مملکت کو الگ الگ درخواستیں دائر کیں، سماعت اور متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلے سنائے گئے۔

    صدر مملکت نے مالیاتی دھوکا دہی سے شہریوں کے بچاؤ میں بینکنگ محتسب کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بینکنگ محتسب شکایات کے فوری حل کے لیے اہم ادارہ ہے، بینکنگ محتسب طویل قانونی طریقہ کار کے بوجھ کے بغیر متاثرین کو بروقت انصاف فراہم کرتا ہے، عوام بینکنگ تنازعات ، فراڈ سے نمٹنے کے لیے بینکنگ محتسب کی خدمات سے استفادہ کریں۔

    یکم رجب المرجب جمعرات کو ہو گی ، سیکرٹری جنرل رویت ہلال

  • پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے،صدر مملکت

    پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے،صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے چیک پوسٹ پر حملے میں شہید 16 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    باغی ٹی وی: صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں شہید جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔

    انہوں نے ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے،دہشتگرد ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں، دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش میں 8 خوراج ہلاک اور 16 جوان شہید ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 اور 21 دسمبر کی رات خوارج کے گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوراج مارے گئے، خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

  • سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی  دی جا رہی ہے،صدر مملکت

    سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جا رہی ہے،صدر مملکت

    کراچی: صدر آصف علی زرداری نے بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین -بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کیا-

    باغی ٹی وی : فورم کا انعقاد چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی نےچین کے شہر کُن مِنگ میں کیا،اپنے ویڈیو خطاب میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے –

    صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ، آلودگی اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل کا حل کرنا ہوگا،پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے ، پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے ، مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر منحصر کرے گی-

    آصف زرداری نے کہا کہ دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے،انہوں نے ویڈیو پیغام میں بحر ہند میں امن، ترقی اور پائیداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جا رہی ہے ،گوادر پورٹ کو علاقائی روابط کے مرکز میں بدلا جارہا ہے-

    صدر مملکت نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے تجارت اور سمندری اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا،صدر مملکت نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی ترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا، پاکستان نے نیشنل میری ٹائم پالیسی متعارف کرائی ، پاکستان میں پائیدار ماہی گیری ، سمندری تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ،لیونگ انڈس پروجیکٹ جیسے منصوبوں کا مقصد ماحولیاتی نظام کا تحفظ ، آلودگی کا مقابلہ کرنا ہے-

    علاوہ ازیں صدر مملکت نے فورم کے اہداف میں پائیدار ترقی پر توجہ دینے پر چین کی کوششوں کو سراہا، کہا کہ فورم کے ایجنڈے میں استعدادِ کار میں اضافہ، جزائر کی شمولیت خوش آئند ہے-

  • مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات  کی تفصیلات

    مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کی تفصیلات

    مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

    پاکستان کے صدر مملکت، آصف علی زرداری نے مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پیش کردہ بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اس بل کی مختلف شقوں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ نئے بل میں مدارس کی تعریف میں تضاد موجود ہے اور موجودہ قوانین کے تحت نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے۔ اس بل کی منظوری سے مدارس کے حوالے سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، جس کا پاکستان کے تعلیمی نظام اور بین الاقوامی شہرت پر منفی اثر پڑنے کا امکان ہے۔

    صدر زرداری نے پاکستان مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آرڈیننس 2001 اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹوری ٹرسٹ ایکٹ 2020 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان قوانین کی موجودگی میں نئی قانون سازی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے مطابق، موجودہ قوانین میں مدارس کے لیے واضح ضوابط اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے، جس کی بنا پر نئے بل کی ضرورت نہیں ہے۔ ان موجودہ قوانین کو بہتر بنانے اور ان پر عملدرآمد کی کوششوں کو ترجیح دینی چاہیے۔صدر مملکت نے نئے بل میں مدارس کی تعریف کے حوالے سے تضاد کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بل میں مدارس کو سوسائٹی کے طور پر رجسٹر کرانے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد انہیں تعلیمی اداروں کے طور پر تسلیم کرنا ہے۔ تاہم، یہ تضاد پیدا ہو رہا ہے کہ کیا مدارس صرف تعلیمی مقصد کے لیے قائم ہیں یا ان کا کردار وسیع تر ہے، جس میں مذہبی، سماجی اور ثقافتی پہلو بھی شامل ہیں۔ اس تضاد کے باعث، بل کی منظوری سے مدارس کے تعلیمی کردار پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

    صدر زرداری نے یہ بھی کہا کہ مدارس کو بحیثیت سوسائٹی رجسٹر کرانے سے ان کے استعمال کا دائرہ وسیع ہو سکتا ہے، جس کے نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق، جب مدارس کو سوسائٹی کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا، تو ان کا استعمال تعلیمی مقاصد کے علاوہ دیگر مقاصد کے لیے بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے مدارس کو صرف تعلیمی اداروں کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا، بلکہ ان کے دیگر سماجی، مذہبی یا سیاسی کردار بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

    صدر مملکت نے بل کی منظوری کے نتیجے میں فرقہ واریت کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مختلف مدارس کو ایک ہی سوسائٹی کے تحت رجسٹر کیا جائے گا، تو ان مدارس میں اختلافات اور فرقہ وارانہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ایک ہی سوسائٹی میں مختلف مدارس کی موجودگی سے فرقہ وارانہ تشدد اور عدم برداشت کے مسائل بڑھ سکتے ہیں، جس سے ملک میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہو سکتی ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ مدارس کو سوسائٹی کے طور پر رجسٹر کرانے سے مفادات کا ٹکراؤ ہو سکتا ہے۔ جب مدارس مختلف تنظیموں یا افراد کی ملکیت بن جائیں گے، تو ان کے اندر مفادات کی جنگ شروع ہو سکتی ہے، جس سے مدارس کی انتظامیہ میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔ یہ مفادات کا ٹکراؤ نہ صرف مدارس کے اندر بلکہ مقامی کمیونٹی میں بھی مسائل پیدا کر سکتا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے بل کی منظوری کے عالمی اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بل کی منظوری سے پاکستان کے حوالے سے عالمی اداروں جیسے ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی تنظیموں کے ردعمل میں تبدیلی آ سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر عالمی ادارے پاکستان کے تعلیمی نظام اور مدارس کی رجسٹریشن پر منفی رائے قائم کرتے ہیں، تو اس سے پاکستان کی بین الاقوامی ریٹنگز پر منفی اثر پڑ سکتا ہے، جس کا اقتصادی اور سیاسی لحاظ سے نقصان ہو سکتا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس بل کی منظوری کے بعد مختلف مسائل جنم لے سکتے ہیں، جن کا اثر نہ صرف مدارس کے تعلیمی نظام پر پڑے گا، بلکہ اس کا پاکستان کے داخلی امن و امان، فرقہ واریت، اور بین الاقوامی تعلقات پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ ان کے مطابق، مدارس کی رجسٹریشن کے لیے موجودہ قوانین میں بہتری لانا اور ان پر مؤثر عمل درآمد کرنا زیادہ مناسب حل ہو گا۔

    اس موقع پر صدر نے تجویز دی کہ حکومت اس بل کو دوبارہ نظرثانی کرے اور مدارس کے حوالے سے موجودہ قانونی فریم ورک میں ضروری اصلاحات کرے تاکہ مدارس کے تعلیمی اور سماجی کردار کو بہتر بنایا جا سکے، اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو محفوظ رکھا جا سکے۔

    مدارس پرکسی قسم کی مداخلت قبول نہیں،طاہر اشرفی

    دینی مدارس کی رجسٹریشن،حکومت نے نیا مسوودہ جے یوآئی کو دے دیا

    مدارس رجسٹریشن بل کو قانونی شکل دینے میں کچھ وقت درکار ہے،وزیر برائے مذہبی امور

    احتجاج ،طے کر لیا،اسلام آباد جانا پڑا تو جائیں گے،مولانا فضل الرحمان

    حکومت نے آج اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی ،مولانا فضل الرحمان

    مولانا سے بلاول کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • صدر زرداری سے بلاول ہاؤس میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات

    صدر زرداری سے بلاول ہاؤس میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں چین کے کاروباری وفد کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چین کے کونسل جنرل نے شرکت کی،صدر مملکت آصف زرداری نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون فروغ دینے کی ضرورت ہے .دونوں ممالک کے عوام بالخصوص سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے. وفد نےملکی شعبہ صحت کی ترقی کے لیے پاکستان میں میڈیکل سٹی کے قیام کے لیے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا،وفد نےمعیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی، ٹرانسپورٹ اور مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا،

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں.پاکستان اور چین اہم امور پر مشترکہ مفادات اور خیالات ہیں.پاکستان اور چین کے مابین کئی دہائیوں پر محیط گہری دوستی ہے.گوادر پورٹ کو ایک علاقائی تجارتی اور اقتصادی حب کے طور پر ترقی دینا میرا وژن تھا.گوادر بندرگاہ سے نہ صرف علاقائی روابط بہتر ہوں گے بلکہ علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کو بھی فروغ ملے گا.پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہے گا.پاکستان چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور کاروبار کو ترجیح دے گا.پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے.سندھ میں چینی زبان کے کورسز متعارف کرائے گئے ہیں.چینی زبان کے کورسز پاکستان اور چین کے درمیان عوامی اور ثقافتی روابط مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے،

    چونیاں: سڑکوں پر تجاوزات، ٹریفک وارڈنز بے نیاز،طالبات اورشہری مشکلات کا شکار

    چونیاں:یتیم بچہ اغوا، زیادتی اورتاوان نہ ملنے پر قتل

    کراچی سمیت ملک بھر کیلیےبجلی مہنگی

  • عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے  اقدامات کرے، آصف زرداری

    عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے اقدامات کرے، آصف زرداری

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق ِخودارادیت کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، پائیدار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے ،آزادی، وقار اور انصاف کیلئے فلسطینی عوام کی جائز جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،عالمی ضمیر فلسطین میں لاکھوں لوگوں کی حالت زار نظر انداز نہیں کر سکتا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسرائیلی قبضہ ، عالمی قوانین کی مسلسل بے توقیری خطے میں قیام ِامن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،عالمی برادری اور سلامتی کونسل غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے،عالمی برادری اسرائیل کو اس کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے، اسرائیلی اقدامات کو عالمی عدالت انصاف نے بجا طور پر قرین ِقیاس نسل کشی قرار دیا ۔ اسرائیل اور اس کی قیادت کے احتساب کے تمام اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں ، اسرائیلی فوجی مہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نسل کشی، بنیادی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں کی تباہی، نقل مکانی کا باعث ہے، گزشتہ سال میں اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے بچوں اور خواتین سمیت 45 ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں کھو چکے ۔اسرائیل اقوامِ متحدہ اور دیگر امدادی ایجنسیوں کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے،اسرائیل جان بوجھ کر لاکھوں فلسطینیوں کو ضروری انسانی امداد سے محروم کر رہا ہے،اسرائیلی دیدہ دلیری ، خطے کے ممالک کے خلاف مسلسل جارحیت پورے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، پاکستان فلسطینیوں کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کے حصول کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

    چینی شہریوں پر حملہ، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

    پیپلزپارٹی گورنر راج ،پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    بشریٰ بی بی کی سیاسی انٹری نئی نہیں،عمران خان کی بہن پھٹ پڑی

    ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

  • صدر سے  وزیراعظم اور آرمی چیف  کی ملاقات، ملکی مجموعی صورت حال پر تفصیلی مشاورت

    صدر سے وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی مجموعی صورت حال پر تفصیلی مشاورت

    اسلام آباد: ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ملاقات نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، ملاقات میں ملک کی امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اورسیاسی اور عسکری قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقادکا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا گیا،ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس یحیی آفریدی نے نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھایا،چیف جسٹس یحی آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پہنچے،چیف جسٹس یحیی آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،جسٹس یحیی آفریدی نے چیف جسٹس چیمبر سنبھال لیا،سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلا لیا-

    اسرائیل کاا یران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا آپریشن مکمل

    اسرائیل کا لبنان میں زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ

    امریکا خطے میں اپنے مفادات کیلئے دہشت گرد تنظیموں کا استعمال کرتا ہے ،ترک صدر

  • 26 ویں آئینی ترمیم :صدر مملکت کے دستخط کے بعد  گزٹ نوٹیفکیشن جاری

    26 ویں آئینی ترمیم :صدر مملکت کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد 26ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم لاگو ہوگئی۔

    26ویں آئینی ترمیم کے بعد سب سے پہلے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر کرے گی آرٹیکل 175اے کی شق 3 کے تحت نئے چیف جسٹس کا تقرر عمل میں لایا جائے گا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان آرٹیکل 175اے کی ذیلی شق تین کے تحت تین سینیئر ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی تین ججز میں سے ایک جج کا تقرر کرے گی، خصوصی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس آف پاکستان کا تقرر کر کے نام وزیر اعظم کو ارسال کرے گی اور وزیراعظم چیف جسٹس کے تقرر کی ایڈوائس صدر کو بھجوائیں گے۔

    آرٹیکل 175اے کی ذیلی شق 3اے کے تحت قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی 12ممبران پر مشتمل ہوگی۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں 8اراکین قومی اسمبلی اور 4 سینیٹ سے لیے جائیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان آرٹیکل 175اے کی ذیلی شق 3سی کے تحت ریٹائرمنٹ سے تین روز قبل 3 سینیئر ججز پر مشتمل پینل پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے۔

    قبل ازیں پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی حتمی منظوری کا مرحلہ شروع ہوگیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے دستخط کرنے کے بعد اپنی ایڈوائس صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوا ئی تھی، جس پر صدر مملکت آصف علی زرداری آج دستخط کریں گے۔

    قبل ازیں ایوان صدر سیکرٹریٹ کے مطابق آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے آج دستخط کرنے کی صبح 6 بجے منعقدہ تقریب ملتوی کردی گئی تھی ، تقریب کیلئے صبح 8 بجے کے وقت کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

    وفاقی وزیر خزانہ امریکہ کے دورے پر روانہ، آئی ایم ایف اور ورلڈ …

    واضح رہے کہ سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دیدی ہے، حکومت دونوں ایوانوں میں دو تہائی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

    قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری لی گئی، ایوان سے ترمیم کی منظوری کیلئے 224 ووٹ درکار تھے جبکہ ترمیم کے حق میں 225 ووٹ کاسٹ ہوئے،شق وار منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے ڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کی گئی، نوازشریف نے ڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کے عمل میں سب سے پہلے ووٹ دیا آئینی ترمیم کیلئے 6 منحرف اراکین نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کیے، 5ارکان کا تعلق پی ٹی آئی سے بتایا جا رہا ہے جبکہ ایک کا تعلق ق لیگ سے تھا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کیلئے حکومتی اتحاد کو 224 ووٹ درکار تھے جبکہ حکومتی اتحاد 211 ارکان پر مشتمل ہے۔

    26ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش: جمہوری اصلاحات اور عدلیہ میں اہم تبدیلیاں متعارف

    حکومتی بینچز پر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 111، پیپلزپارٹی کی 69 نشستیں ہیں، حکومتی بینچز پر ایم کیو ایم 22، ق لیگ 5، آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں جبکہ مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن ہیں۔

    حکمران اتحاد کے 3 افراد کے خلاف ریفرنس دائر ہے، اس طرح یہ تعداد 211 ہے اور جے یو آئی کے 8 اراکین کی حمایت کے ساتھ یہ تعداد 219 ہوگی اور اب حکومت کو آئینی ترمیم پاس کروانے کیلئے مزید 5 ارکان کی ضرورت تھی کہ قومی اسمبلی میں جاری اجلاس کے دوران چوہدری الیاس، عثمان علی، مبارک زیب، ظہورقریشی اورنگزیب کھچی سمیت 5 آزاد اراکین ایوان میں پہنچ گئے تھے پانچوں ارکان پی ٹی آئی کی حمایت سےانتخابات میں کامیاب ہوئےتھے۔

    قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو زرداری کا آئین اور مولانا فضل الرحمان کے کردار پر …

  • آئینی ترامیم، صدر مملکت نے قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کل کیا طلب

    آئینی ترامیم، صدر مملکت نے قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس کل کیا طلب

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے

    صدرمملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر جمعرات کوچاربجے طلب کر لیا، صدر مملکت نےسینیٹ کا اجلاس جمعرات کو ہی تین بجے طلب کر لیا،صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کئے، قومی اسمبلی اجلاس میں مجوزہ آئینی ترامیم پیش کئے جانے کا امکان ہے، اسی روز وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہو گا

    ن لیگ ، پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی ہے، اجلاس میں آئینی ترامیم کی پیشی کے دوران پی ٹی آئی کی مخالفت کا امکان ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ 25 اکتوبر سے قبل آئینی ترامیم منظور کروا لی جائیں، مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترامیم کو لے کر آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہو گی، گزشتہ روز بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی جس کے بعد میڈیا ٹاک میں اعلان کیا گیا کہ آئینی ترامیم پر جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہو چکا ہے،، آئینی ترامیم پر حکومتی اتحادی ایک پیج پر ہیں تا ہم جے یو آئی وفاقی آئینی عدالت کے خلاف ہے، بلاول زرداری مسلسل آئینی عدالت کے قیام بارے بیانات دے رہے ہیں

    بلاول بھٹو کا آئینی عدالت کے قیام اور آئینی اصلاحات کی ضرورت پر زور

    وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

    آئینی ترامیم، اپوزیشن بھی تجویز دے،اللہ بہتر کرے گا،وفاقی وزیر قانون

    وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

    آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

    آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

    عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

  • صدر مملکت  کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد

    صدر مملکت کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد

    صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور شہید کے لئے بلند درجات کی دعا کی ہے۔ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ مستونگ، بلوچستان حملے میں شہید ہوئے تھے-ان کا کہنا تھا کہ شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمیداری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہی-ساری قوم شہدا اور انکے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بیمثال قربانیوں کیلئے احسان مند رہے گی-صدر مملکت نے شہید کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا، ورثاکیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

    کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز مریضوں سے بھرنے لگیں

    کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا