Baaghi TV

Tag: صدر مملکت

  • وفاقی حکومت کا وزرا کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ، آرڈیننس جاری

    وفاقی حکومت کا وزرا کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ، آرڈیننس جاری

    حکومت نے وفاقی وزرا اور وزرا مملکت کی تنخواہیں رکن قومی اسمبلی کے برا برکر دیں۔

    صدر مملکت نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا جس کے مطابق وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہو گی۔

    صدر مملکت نے ٹیکس لا ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا انکم ٹیکس آرڈننس ترمیم کے تحت عدالتوں، فورم یا اتھارٹی کے فیصلے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ٹیکس ادائیگی فوری کی جائے گی یا انکم ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے نوٹس اجرا کے بعد متعلقہ مدت میں ٹیکس ادائیگی کی جائے گی ،فیصلے کے بعد واجب الادا ٹیکس فوری یا انکم ٹیکس اتھارٹی کے نوٹس کے اندر وصول کیا جائے گا۔

    بورڈ یا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو افسر یا متعلقہ اہلکار کو کسی بھی شخص یا گروہ کی جگہ تعینات کرسکتا ہے تاکہ وہ اس کی پیداوار کی نگرانی، مال کی سپلائی، سروس کی فراہمی یا ایسے مال کی نگرانی کر سکے جو فروخت نہ ہو۔

    فیڈرل ایکسائز ایکٹ ترمیم کے تحت جس مال پر ٹیکس اسٹمپ یا بار کوڈ لیبل نہ لگا ہو اسے ضبط کر لیا جائے گا، جعلی مال کی نگرانی کے لیے ایف بی آر کسی بھی وفاقی یا صوبائی ملازم کو ان لینڈ ریونیو افیسر یہ اختیارات دےگا ،صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی زرعی تجارت اور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کیا ہے۔

  • صدر مملکت کی  ایسٹر کے  موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی

    صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی

    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسٹر کے پر مسرت موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع ہے جبکہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اس لیے ہم تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتے ہیں۔

    کالعدم تنظیم کی چاکنگ اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے مسیحی برادری کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کے لیے ان کی لگن پر فخر ہے۔

    زرعی شعبہ کو بھرپور انداز میں ترقی دی جا سکتی ہے . وزیراعظم

    انہوں نے کہا کہ آئیے ہم رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اپنے پیارے ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں، یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے، میں مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام دوست وژن.تحریر:نور فاطمہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے,وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت،دیانت ،خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں یقین ہےمسیحی برادری پُرامن،خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

  • صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، صدرمملکت کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم نے صدرمملکت کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی،انہوں نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے۔

    شہباز شریف نے صدرمملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے ،احسن اقبال

    لاہور چڑیا گھر میں زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات پر حکومت کی وضاحت

    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب

  • دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،  صدر مملکت

    دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

    کوئٹہ:صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورت حال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جہاں چئیر مین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس کو صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، صورت حال واضح ہے ریاست کو رہنا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے لہٰذا انسداد دہشت گردی ونگ کو جد ید اسلحہ فراہم کریں گے۔

    نیتن یاہو کا غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتے ہیں،جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

  • صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات متوقع

    صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات متوقع

    لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گےصدر آصف علی زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات کے دوران حکمران اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فاومولا اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا آصف علی زرداری گورنر ہاوس میں سردار سلیم حیدر پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، صدر آصف علی زرداری جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنرمخدوم احمد محمود کے گھر بھی جائیں گے. صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    صدر مملکت اور وزیراعظم کا اسکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

    ٹرمپ نے سیاہ فام امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کو برطرف کردیا

    واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے،شہباز شریف

  • صدر مملکت کا چین کا سرکاری دورہ طے

    صدر مملکت کا چین کا سرکاری دورہ طے

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کی دعوت چین کے صدر نے دی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران صدر زرداری چین کی اعلیٰ قیادت بشمول چینی صدر، وزیر اعظم اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات، تجارتی اور اقتصادی امور پر تفصیل سے بات چیت کی جائے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی تعاون اور سی پیک جیسے اہم منصوبوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری اور چینی قیادت اس بات پر زور دیں گے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف معاملات پر تعاون کو بڑھایا جائے۔

    صدر مملکت اس دورے کے دوران نویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جو چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ملاقاتوں میں علاقائی اور جغرافیائی امور پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اور کثیر الجہتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

    یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا، جس سے نہ صرف اقتصادی تعلقات کو تقویت ملے گی بلکہ سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں میں بھی نئی جہتیں ملیں گی۔

    امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش

    کیپٹن ر صفدر نے لندن جانے پر پابندی لگنے کا انکشاف کر دیا

  • ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو ارسال

    ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کیلئے صدر مملکت کو ارسال

    اسلام آباد: قومی اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد ڈیجیٹل نیشن بل اور پیکا ایکٹ ترمیمی بل توثیق کے لیے صدر مملکت کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق یہ بل سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے صدر پاکستان کو ارسال کیے گئے، جن کی توثیق کے بعد دونوں بل باضابطہ قانون بن جائیں گے۔

    دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسےبل کا حصہ نہیں بنےگی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنےگورنر پنجاب نےان خیالات کااظہارملاقات کے لیے آ نے والے سینیئر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات کر نے والوں میں امتیازصفدروڑائچ، عزیزالرحمان چن، نویدچیمہ، ابرار حسین شاہ، رائےوقاص،علامہ یوسف اعوان اور ایڈون سہوترا شامل تھے۔

    گورنر پنجاب نے صحافیوں کے خلاف لائے گئے پیکاایکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آ زادی صحافت کیلئے قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنے، پیپلز پارٹی ایسے تمام اقدام کی مخالفت کرےگی جس سے صحافی برادری کو نقصان پہنچے اورپیکا ایکٹ کے خلاف تمام فورمز پر آواز اٹھائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور کا دورہ کریں گے اور پارٹی ورکروں اور رہنماوں سے ملاقات کریں گے،پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام سیاسی طاقت واپس حاصل کرے گی،ن لیگ اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کرے،ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ورکرز سمیت کسی سے زیادتی برداشت نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے، اور پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

    دریں اثنا گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کی، انہوں نے چوہدری لطیف اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کیا تھا۔ اس ایکٹ کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے شدید مخالفت کی اور احتجاج کیا، جب کہ صحافیوں نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی کے دوران واک آؤٹ کیا،بعدازاں، ملک بھر میں صحافیوں نے بل کی مخالفت میں احتجاج کیا۔

  • صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات

    صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کے وفد نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت کو پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ہونے والے کورس کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس کورس میں 15 دوست ممالک سے 34 فوجی افسران شریک ہیں۔صدر نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے کیونکہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی فوج ہر وقت وطن عزیز کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسلم ممالک کے مابین بھائی چارے کے فروغ کا خواہاں رہا ہے اور اس نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے.

    انہوں نے غزہ میں جاری تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “غزہ میں ہونے والی تباہی پر ہر آنکھ اشک بار ہے”۔صدر مملکت نے اس موقع پر کورس کے شرکاء کی محنت اور عزم کو سراہا اور کہا کہ ایسے کورسز نہ صرف افواج کے درمیان تعاون کو بڑھاتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایئر وار کورس کے شرکاء نے صدر مملکت کی گفتگو کو سراہا اور پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج کی تربیت کے معیار کو بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    پسند کی شادی ،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

    جرمنی میں بچوں کو قتل اور زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا

    نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

  • صدرمملکت سے  ایرانی آرمی چیف کی ملاقات

    صدرمملکت سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات

    اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا،باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے،نمٹنے کیلئے مؤثر اور مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے غزہ اور لبنان پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور یو اے ای صدر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس، مزید 4 افراد گرفتار

    چین میں گھناؤنے جرائم کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی

    علی امین پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے،عظمی بخاری

  • صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان کی نئے سال کی مبارکباد

    صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان کی نئے سال کی مبارکباد

    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر قوم اور عالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے نئے سال کےدوران نوجوانوں پرسرمایہ کاری کرنے، غریبوں کی ترقی پرتوجہ مرکوز کرنےاورماضی سےسبق حاصل کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستان قوم کے لیے امن اور خوشحالی لیکر آئے، اُمید ہے عالمی سطح پر 2025 امن و استحکام کا سال ہو، ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے محنت کرنا ہوگی۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں دعا کی کہ 2025 کا سورج ملک کے لیے ترقی کی نوید لے کرطلوع ہو۔ نیا سال پاکستان کے لیے خوشحالی، امن اور ترقی کا سال ہو، وزیر اعظم نے مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کےعزم کابھی اظہار کیا۔یاد رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سال 2025 کا آغاز ہوگیا اور ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں نئے سال کا آغاز آتش بازی سے کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز اکلینڈ شہر کے اسکائے ٹاور پر شاندار آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا۔نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔

    کے الیکٹرک کی 4.98 روپے کمی کی درخواست

    جنوبی وزیرستان، بنوں میں بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

    موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

    سال 2025 ,ملک بھر میں شور شرابا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

    پاکستان ریلویز نے 6 ماہ کے دوران 46 ارب روپے کما لیے