Baaghi TV

Tag: صدر مملکت

  • مار خورکا عالمی دن،پاکستان میں کتنے ہزار مارخور؟ تفصیلات آ گئیں

    مار خورکا عالمی دن،پاکستان میں کتنے ہزار مارخور؟ تفصیلات آ گئیں

    آج دنیا کا پہلا “عالمی دن برائے مارخور” منایا جا رہا ہے جو ہر سال 24 مئی کو منعقد ہو گا۔ مارخور پاکستان کا قومی جانور ہے۔

    اقوامِ متحدہ کی جانب سے 24 مئی کو عالمی مارخور کا دِن منایا جا رہا ہے۔ آج پہلی دفعہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی مارخور کا دِن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد پاکستان میں مارخور کی کم ہوتی نسل پر لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنورزیشن آف نیچر کے مطابق پاکستان میں مارخور کی تعداد 5 سے 6 ہزار کے درمیان ہے۔ مارخور زیادہ تر گلگت بلتستان، چترال، وادی کیلاش، ہنزہ اور بلوچستان میں پایا جاتا ہے، پاکستان کے علاوہ مارخور بھارت، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان اور چند دیگر علاقوں میں بھی پایا جاتا ہے۔

    وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے یوم ماخور پر نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ آج ہماری قوم کیلئے خوشی کا دن ہے کہ آج یوم مارخور منایا جا رہا ہے ،رومینہ خورشد عالم کا کہنا تھا کہ مارخور ہمارا قومی جانور ہے ، مارخور قدرتی ماحول کا ایک اہم باسی ہے،پاکستان کو اللہ تعالٰی نے بیش قیمتی وسائل سے نوازا ہے ،بہترین موسم، جانور، گلیشیئرز اور بہترین مقامات موجود ہیں ،ہمارے گلگت بلتستان میں 12 قسم کی بکریاں پائی جاتی ہیں ،مارخور کے تحفظ کیلئے پاکستان کی کوششیں ڈھکی چھپی نہیں ،مارخور ایک انتہائی خوبصورت اور متاثر کن جانور بھی ہے ،پہاڑی علاقوں کے عوام کیلئے یہ آمدن کا بھی ذریعہ ہے ،پاکستان کی تمام تنظیمیں ان جانوروں کے تحفظ پر کام کر رہی ہیں ،عوام اپنے جنگلی حیاتیات کا خیال رکھیں،

    تین سے پانچ ہزار مارخور اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔آئی جی فارسٹ قادر شاہ
    آئی جی فارسٹ قادر شاہ کا کہنا ہے کہ مارخور کے لئے ایک مخصوص علاقہ ہے۔اس علاقہ میں مارخور سمیت دیگر جانور ہوتے ہیں ۔مارخور کی 1990 میں تعداد بالکل گر گئی تھی۔پاکستان کا 18% علاقہ مارخور اور برفانی چیتے کے لئے ہے ۔سن 2000 میں ٹرافی ہنٹنگ کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا ۔شروع میں 6 اور بعد میں 12 مارخور کے شکار کا کوٹہ ہوا۔یہ شکار کا کوٹہ بین الاقوامی درجہ پر جاتا ہے۔گزشتہ برس مار خور کا سب سے مہنگا شکار پرمٹ 1 لاکھ 86 ہزار ڈالر کا بکا ۔اس رقم کا بیس فیصد حصہ محکمہ جنگلی حیات کو گیا ۔تین سے پانچ ہزار مارخور اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔منسٹری اس سب پر کارڈنیشن کا ادارہ ہے۔صوبائی وائلڈ لائف تمام کام دیکھتی ہے ۔

    مارخور کی معدومیت سے لیکر اسکی آبادی میں اضافے کے سفر کی کہانی امید کی کہانی ہے،صدر مملکت
    قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے مارخور کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم مارخور جیسی نایاب اور قیمتی جنگلی حیات کی بقا ہی نہیں بلکہ اس جذبے اور مجموعی عمل کی اہمیت کو بھی منارہے ہیں جو اسکی نسل کو محفوظ بنانے اور بڑھانے کے لئے درکار ہے۔ مارخور کوپاکستان کا قومی جانور ہونے کی علامت کی حیثیت سےنہایت اہمیت حاصل ہے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے 24 مئی کو مارخور کے عالمی دن کے طور پر یہ منایا جانا مارخور کی شاندار نسل اور اس کے تحفظ اور اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے ۔ مارخور کی معدومیت سے لیکر اسکی آبادی میں اضافے کے سفر کی کہانی امید کی کہانی ہے اور یہ وہ عملی ثبوت ہے جو اسکے کامیاب تحفظ کے لئے قومی کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے۔ مارخور کے تحفظ کے لئے کوششوں میں نہ صرف حکومتی اقدامات شامل ہیں بلکہ مقامی ابادی اور بین الاقوامی شراکت داروں کا بھی بڑا کردار ہے ۔ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ ہمیں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے مسلسل کوششوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث درپیش کا حل تلاش کرنے ضرورت ہے۔پاکستان جنگلی حیوانات اور نباتات کی خطرے سے دوچار انواع میں بین الاقوامی تجارت پر کنوینشن کے دستخط کنندہ کی حثیت سے درجہ اول میں ترقی پاکستان پر فخر کرتا یہ ترقی مسلسل کوششوں ، قانون سازی اور قوانین پر عمل درآمد کے باعث حاصل کی اور یہ جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلے میں ہمارے مخلصانہ طرزِ عمل کو ظاہر کرتی ہے ۔ ہم اس دن کی مناسبت سے اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنے جنگلی حیات اور اسکے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔مشترکہ کاوشوں کے ذریعے اس امر کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ مارخور پاکستان کے پہاڑوں میں پھلے پھولے اور ہمارا ماحول مارخورکی نسل کے لئے صحت مندانہ اور شاندار رہے

    چترال: مارخور کی تیسری ہنٹنگ ٹرافی، امریکی شہری رابرٹ مائلز نے کشمیر مارخور کا شکار کر لیا

    امریکی شہری نے ریکارڈ 232,000 ڈالر کا پرمٹ حاصل کر کے چترال میں مارخور کا شکار کر لیا

    چترال میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والا ملزم گرفتار

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  • علی پرویز ملک نے بطور وزیر مملکت عہدے کا حلف لے لیا

    علی پرویز ملک نے بطور وزیر مملکت عہدے کا حلف لے لیا

    ایوان صدر میں وزیر مملکت علی پرویز ملک کی حلف برداری کی تقریب ہوئی

    علی پرویز ملک نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھالیا صدر مملکت آصف علی زرداری نےعلی پرویز ملک سے حلف لیا،حلف اٹھانے کے بعد علی پرویز ملک کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علی پرویز ملک کووزیر مملکت خزانہ کا چارج دیا گیا ہے

    علی پرویز ملک نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے کامیابی حاصل کی تھی ، عام انتخابات میں یہ نشست وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جیتنے کے بعد چھوڑی تھی، علی پرویز ملک اگست 2018 سے اگست 2023 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں، وہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-127 لاہورسے منتخب ہوئے تھے.

  • قومی اسمبلی اجلاس، میجر بابر نیازی شہید کے لئے  فاتحہ خوانی

    قومی اسمبلی اجلاس، میجر بابر نیازی شہید کے لئے فاتحہ خوانی

    قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا،

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شہادت کے مرتبے پر فائز ہونے والے قوم کے جری سپوت میجر بابر نیازی کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

    کسانوں کو نقصان نالائق اور نااہل غیر منتخب لوگوں کے فیصلوں کی وجہ سے ہو رہا ھے۔ بلاول
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے اس ایوان سے تاریخی خطاب کیا، صدر زرداری نے تقریر میں کوئی ذاتی یا سیاسی بات نہیں کی، صدر زرداری نے واضح کیا کہ وہ اس ملک کے وفاق اور عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، صدر زرداری سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے مسائل حل کرنے کے لئے بات چیت کرنا ہوگی، اپوزیشن کی بھی زمہ داری ہے کہ ذاتی مسائل کی بجائے عوام کے مسائل پر بات کریں، آنے والے بجٹ میں حکومت اور اپوزیشن مل کر کام کریں، تاریخی معاشی بحران میں ہمیں بجٹ میں مثبت طریقے سے کام کرنا ہو گا، صدر زرداری کے 20 منٹ کے خطاب میں عوام کی بات کی گئی، بانی پی ٹی آئی دو تین ماہ جیل میں گزار کر تنگ آ چکے ہیں، قائد حزب اختلاف کی لمبی تقریر میں صرف اپنا رونا دھونا تھا، بات جمہوریت اور فارم 45 کی کرتے ہیں اور ڈائیلاگ فوج اور اسٹیبلشمنٹ سے کرنا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کی حکومت لی تو ایک بھی مفت علاج کا ادارہ نہیں تھا، کراچی سمیت بڑے شہروں میں دل کے مفت علاج کے ہسپتال کھولے۔ سندھ کے سکولوں میں گھوسٹ ٹیچرز کے خاتمے کے لئے حاضری کا بائیو میٹرک نظام متعارف کرایا، تعلیم کی نجکاری سے تعلیم کو منافع بخش کاروبار بنا دیا جائے گا. کشمیر اور فلسطین کے بارے میں صدر کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے رونا دھونا کیا، آزاد کشمیر میں احتجاج پر صدر زرداری نے قائدانہ کردار ادا کیا ، پاکستان کے کسان پنجاب اور سندھ میں سراپا احتجاج ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، معیشت کی شہ رگ کسان ہیں، کسانوں کے معاشی قتل پر ایوان تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، ڈالرز خرچ کر کے گندم درآمد کی گئی، فیصلے سے پیسہ ضائع ہوا، کسانوں کا معاشی قتل کیا گیا،کسانوں کے معاشی قتل کااحتساب کریں،وزیراعظم گندم اسکینڈل میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لیں،کمیٹی کمیٹی کھیلنا بند کریں، کسانوں کا نقصان مہنگائی سے نہیں،نااہل لوگوں کی وجہ سے ہوا،فوری ایکسپورٹ سےپابندی اٹھائیں،کسانوں پرظلم بندکریں،گندم خریدیں، حکومت ایکسپورٹ پر پابندی ہٹائے،گندم اور کسانوں والے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہوناچاہیے ،حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم نہ کرے ،سمندر میں گندم پھینکنے کی ضرورت نہیں،حکومت گندم خرید کر فلسطین کے عوام کو بھیجے،فلسطینی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، انکو گندم کی ضرورت ہے، پاکستان گندم بھیجے، کسانوں سے گندم خریدے، کسانوں کا معاشی قتل بند کر کے،حکومت معیشت کی ترقی چاہتی ہے تو آج فیصلہ کرنا ہوگا،

    9 مئی کی معافی نہیں مانگتے تو رونا دھونا جاری رہے گا، بھگتنا پڑے گا، بلاول
    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت کیساتھ مزاکرات کرے اور حل نکالے،اپوزیشن بات آئین کی کرتی ہے مگر بات انہیں صرف اسٹیبلشمنٹ سے کرنی ہے، اگر ہم نے ملکی مسائل کا حل نکالنا ہے تو وہ بات چیت کے بغیر ممکن نہیں،جب تک منافقت جاری رہے گی انکا رونہ دھونا جاری رہے گا، پہلے پنجاب کو بزدار کا تحفہ دیا، اس بار خیبرپختونخوا کا کیا قصور ہے ،گورنر کیخلاف بیانات دے کر بانی کو خوش بھی کرنا ہے اور وزیر اعلٰی بھی رہنا ہے ، پہلے کہتے تھے جمہوریت میں مداخلت نہ کرو اب پاؤں پکڑ کر مداخلت چاہتے ہیں ،انہیں اپنے عسکری ونگ سے دور ہو کر سیاسی لوگوں کو آگے لانا چاہئے، 9 مئی کی معافی نہیں مانگتے تو رونا دھونا جاری رہے گا، بھگتنا پڑے گا، ہم ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں 9 مئی نہ صرف حکومت بلکہ فوجی قیادت کیخلاف ناکام بغاوت تھی ،ان کا لیڈر جیل میں رو رہا ہے، مجھے نکالو، مجھے نکالو ،

    بلاول کی جانب سے پی ٹی آئی کو گندے انڈے کہنے پر سنی اتحاد کونسل کے ممبران کا احتجاج
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی طرف سے بانی تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلٰی کے پی کے پر الزمات پر سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں بلاول کی تقریر کے دوران شدید احتجاج کیا سپیکر ڈائس کے سامنے آگئے پیپلزپارٹی کے ارکان نے بلاول کے گرد حفاظتی حصار بنائی جبکہ کچھ ممبران سنی اتحاد کونسل سے احتجاج نہ کرنے کا کہتے رہے، بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو نے آخر میں خطاب کیا ۔بلاول بھٹو کی طرف سے عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے پر الزمات لگانے اور 9 مئی کے حوالے سے معافی نہ مانگنے پر ساری پی ٹی آئی کو گندے انڈے کہنے پر سنی اتحاد کونسل کے ممبران نے شدید احتجاج کیا سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر شدید نعرے بازی کی اپوزیشن نے نعرے لگائے کہ کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان ،فارم 47 کی حکومت نامنظور ،آپ مینڈیٹ چور ہیں سیاست دان نہیں،ووٹ چور مینڈیٹ چور نامنظور نامنظور، گو زرداری گو، کچے کے ڈاکو نامنظور،عمران تیرے جان نثار بے شمار بے شمار،پاپا کا بیٹا پاگل ہوگیا ہے۔اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد بلاول بھٹو کی تقریرمکمل ہوتے ہی ڈپٹی سپیکر نے اجلاس جمعرات کی صبح 11بجے تک ملتوی کردیا ۔

    وزراء کی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز موخر کر دیئے گئے،حنیف عباسی وزراء کی عدم موجودگی پر برہم ہو گئے، بولے ہم ہر جگہ ایک ہی بات کرتے ہیں پارلیمنٹ سپریم ہے،ہمارے وزراء کہاں ہیں، یہ وقت پر نہیں آئیں گے تو کس کو روداد سنائیں گے؟ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آئی ہے اس لئے سارے وزراء مصروف ہیں،حنیف عباسی نے کہا کہ یہ اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں صرف تقریر کرنے کے لئے نہیں، ہم نے معافیاں نہیں مانگی ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، پاکستان کی جغرافیائی یا نظریاتی سرحدیں ہوں ان کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے، جو ان کو توڑے گا وہ غدار ہے۔

    صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری ہے،رکن اسمبلی اویس حیدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں کو اضافی فنڈز جاری کئے جائیں،جنوبی پنجاب میں صرف نشتر ہسپتال ہے،مریضوں کی نشتر ہسپتال پہنچے سے پہلے موت ہو جاتی ہے،ضلع لیہ کے لئے اسپیشل فنڈز کا اعلان کیا جائے

    خلائی مخلوق کا ہاتھ آپ کے گلے پر پڑتا ہے تو آپ کی چیخیں نکلتی ہیں،شگفتہ جمانی
    رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری جب پہلی مرتبہ صدر منتخب ہوئے تھے ان کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا،انہوں نے اپنے سارے اختیارات اس پارلیمان کو دیئے،صدر آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا کو اس کی شناخت دی،یہاں صرف نفرتوں کی دیواروں کوکھڑا کیا جارہا ہے،آپ کے دور میں خورشید شاہ نے تین سال جیل کاٹی ہے،فریال تالپور کو عید کی رات گرفتار کیا گیا، گھبرانا نہیں، اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں،آپ کو اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا پڑے گا ،خلائی مخلوق اگر آپ کے ساتھ ہے تو بہت اچھی،جب خلائی مخلوق کا ہاتھ آپ کے گلے پر پڑتا ہے تو آپ کی چیخیں نکلتی ہیں

    92 کا ورلڈ کپ تاج تو بنا لیکن وہ تاج نوجوانوں کے لئے ایک مصیبت بھی بن گیا،آسیہ ناز تنولی
    رکن اسمبلی آسیہ ناز تنولی نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ جو ہمارے سر پر جیت کا نشان تھا،92 کا ورلڈ کپ تاج تو بنا لیکن وہ تاج نوجوانوں کے لئے ایک مصیبت بھی بن گیا،خیبرپختونخوا میں کون سی دودھ کی نہریں بہائی ہیں آپ نے؟پنجاب کی وزیراعلی عوام کے لئے کھڑی ہو گئیں،سوشل میڈیا پر مریم نواز کے حوالے سے جو کچھ کیا گیا اس کی شدید مزمت کرتی ہوں

    قابل عمل مذاکرات کے لیے سپیکر آفس اپناکردار ادا کرے،ریاض فتیانہ
    ریاض فتیانہ نے کہا کہ ملک میں سیاسی قیدی ہیں عمران خان،خواتین اور بچوں سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،سیاسی قیدیوِ کو رہاکئے بغیر سیاسی استحکام نہیں آئے گا اور سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آئے گا اور معاشی استحکام کے بعد ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ہے ہم فروٹ فل مذاکرات کے لیے تیار ہیں قابل عمل مذاکرات کے لیے سپیکر آفس اپناکردار ادا کرے،پچھلے سال کھاد فیکٹریوں نے منافع کمایا،فی الفور کھاد اور گندم کے بحران پر قابو پایا جائے،بڑی تعداد میں سیاسی قیدی جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں،نتیجہ خیز مذاکرات ہونےچاہئیں ،تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے ،الیکٹورل ریفارمز کی ضرورت ہے،فارم 45 ہمارے پاس ہیں، فارم 47 ان کے پاس ہیں،ہم تمام معاملات پر بات کرنے کو تیار ہیں ،ہم ڈائیلاگ کے حق ہیں ہیں، اس کےلئے ایجنڈا ہونا چاہئے،

    کراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے،شہر میں پانی نہیں آتا، لیکن آدھے گھنٹے میں پانی کا ٹینکر آجاتا ہے،مصطفیٰ کمال
    ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے صدر کی تقریر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آصف علی زرداری پورےپاکستان کے صدر ہیں آج وہ صدر ہیں کل کوئی اور صدر ہو گا، اس کرسی کی عزت ہےکراچی چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہےکراچی میں ہر تیسرے دن خبر آتی ہے بچہ گٹر میں گر گیاشہر میں پانی نہیں آتا، لیکن آدھے گھنٹے میں پانی کا ٹینکر آجاتا ہےہم سندھ کے پانی سے صرف قطرہ مانگ رہے ہیں۔دو کروڑ 62 لاکھ بچے سکول ہی نہیں جارہے، ستر لاکھ سندھ میں سکول نہیں جارہےہماری یونیورسٹیاں بے روزگار لوگ پروڈیوس کرنے والی فیکٹریاں بن گئیں ہیں ڈکٹیٹر ایوب خان نے فاطمہ جناح کو راء کا ایجنٹ قرار دیانواز شریف اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر آتے ہیں اور جیل۔چلے جاتے ہیں اور ان کی اہلیہ کی ڈیتھ ہو جاتی ہےآپ کو تو چار سال حکومت ملی کیوں نہیں ریفارمز کئے ہمیں تو فارم 45 ہی نہیں دیئے گئے تھےآپ کی جگہ پر ڈپٹی اسپیکر اسٹے آرڈر پر بیٹھے ہوئے تھے آج جو ہم کر رہے ہیں 2029 کا الیکشن بھی ایساہی ہو گا.

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہاکہ یہاں وزیر قانون نے پاور سیکٹر کے بارے میں بیان دیا تھاوزیر قانون نے کہا تھا کہ لوڈ شیڈنگ اس لئے ہو رہی کہ چوری ہے ،یہ غلط ہےلوڈشیڈنگ چوری کی وجہ سے نہیں ہورہی لوڈ شیڈنگ اس لئے ہو رہی ہے کہ یہ پیسہ ہی جاری نہیں کر رہے۔

    میرے خاندان کی خواتین شرعی پردہ کرتی ہیں میرے گھر پر ریڈ کیا گیا،زرتاج گل
    رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے صدر کے خطاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ایماء پرخواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا جاتا ہےکیا ڈیرہ غازی خان نو گو ایریا تھا؟میرے خاندان کی خواتین شرعی پردہ کرتی ہیں میرے گھر پر ریڈ کیا گیا تو ساری خواتین گھر چھوڑ کر چلی گئیں جب نواز شریف کا دور آئےگا تو کیا خواتین پر سیاست کے دروازے بند ہوں گے؟جب عالیہ حمزہ کو تین بیٹیوں کے سامنے پولیس نے گھسیٹا تو کون سی سیاسی برتری حاصل ہو گئی؟کوئی باپردہ خاتون بھی آپ کے شر سے محفوظ نہیں رہی عالیہ حمزہ ،صنم جاوید پولیس کی کسٹڈی میں بیٹھی ہوئی ہیں خواتین سیاستدانوں گرفتار کرنے آتے ہیں تو کوئی مرد اہلکار ان کو نہ گھسیٹے ان کو کہیں وہ خود پولیس سٹیشن میں حاضر ہوجائیں گئیں ۔

    مانسہر کے 250 سکول اب بھی ایسے جہاں بغیر چھت کے بچے پڑ رہے ہیں،سردار یوسف
    رکن قومی اسمبلی سردار یوسف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایک ڈیبیٹ رکھی جائے اس میں پچھلے پانچ سال جو ہوا وہ بھی بتائیں جو ہماری حکومت کر رہی ہے،وہ بھی بتائیں خیبرپختونخوا میں ایک واحد ایسی پارٹی ہے جو تیسری دفعہ برسر اقتدار آئی ہےدس سال میں جس طرح خیبرپختونخوا کے عوام کو پی ٹی آئی حکومت سے نقصان ہوا،اس طرح کبھی نقصان نہیں جو کچھ آپ نے بویا تھا، آج پوری قوم سزا بھگت رہی ہے مانسہر کے 250 سکول اب بھی ایسے ہیں جہاں بغیر چھت کے بچے پڑ رہے ہیں مانسہرہ کی ساڑھے تین لاکھ کی آبادی آج بھی صاف پینے کے پانی سے محروم ہےدس سال میں مانسہرہ میں نہ کوئی ان کی سڑک بنی ہے نہ سکول مکمل ہوئے ہیں۔نواز شریف نے مانسہرہ تک موٹروے بھی بنائی ہے۔

    معافی وہ مانگتا ہے جس پرجرم ثابت ہو ، ہم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا،زین قریشی
    سنی اتحاد کونسل کے ممبر قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا کہ فارم 47 والے آج ہمیں بھاشن دے رہے ہیں صدر نے اپنی قربانیوں کی بات کی۔وہ جماعت جس کو عوام میں مسترد کیا، وہ مسلط ہو گئی ہےمیرے قائد نے بھی جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں ہیں میرے والد 40 سال ان ایوانوں کا حصہ رہے ، ایک ایف آئی آر کبھی نہیں کٹی9 مئی کو میں اور شاہ محمود قریشی ہسپتال میں موجود تھے ہم نے بھی قربانیاں دی ہیں،ہمیں بھاشن وہ تو نہ دیں جنہوں نے قانون کے ٹوٹے ٹوٹے کئےمخصوص نشستوں پر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔قانون کی حکمرانی کے لئے بانی پی ٹی آئی نے بات کی بہاولنگر میں جو کچھ ہوا، آپ نے دیکھاقانون کو ہاتھ میں لیا جاتا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آمنے سامنے ہوجاتے ہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں لیکن ہماری کچھ مطالبات ہیں اس ملک کے کسان کا استحصال ہوا ہےحنیف عباسی کہہ رہے ہیں 85 ارب روپے کا غبن کیا گیاایک طبقہ وہ ہے جس کو لندن سے بلا کر کیسز ختم کئے جاتے ہیں جسٹس بابر ستار خط لکھ کر کہہ رہے ہیں مجھے کالیں آتی ہیں اس پر ایکشن لینا چاہئےہمارے قائد، شاہ محمود قریشی اور دیگر اسیران کو فی الفور رہا کہا جائےایک کمیشن بنانا ہو گا، ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکے کا سدباب کرنا ہوا گا9 مئی پر کمیشن بننا چاہئے، جو ملوث ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں معافی وہ مانگتا ہے جس پرجرم ثابت ہو ، ہم پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا

    رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ری کنسیلیشن ہماری پارٹی کا وطیرہ ہے،آئیے بات کریں، آپ کو شکایت ہے،میری قائد کو الیکشن سے پہلے شہید کردیا گیا،ہم نے عوام کے لئے 1000 سال کے لئے سوچا اور سی پیک کی بنیاد رکھی،ہم نے جو بھی ریفارمز کرنی ہیں،اسی اسمبلی سے کرنی ہیں،کوٹہ سسٹم وفاقی سبجیکٹ ہے

    ملکو کے گانے نے نواز شریف کا بیانہ دفن کردیا، نثار احمد جٹ
    رکن قومی اسمبلی نثار احمد جٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو بھکاری کہنے والا آج ہمارا وزیراعظم ہے،اس وزیراعظم کے دائیں بائیں جانب پیپلز پارٹی جیسی جماعت ہے،حیران ہوں، کیوں نہیں صدارتی تقریر اردو میں کی گئی؟بہتر ہوتا اس تقریر میں کراچی کو بھی ڈسکس کرلیا جاتا،کچے کے ڈاکو نہیں قابو ہو رہے ہیں،کسان کو آپ نے روند کے رکھ دیا ہے،16 ماہ کی حکومت میں کتنے کلاشنکوف کے لائسنس جاری کئے ہیں،9 مئی کے بینیفشری ن لیگ والے ہیں،ملکو کے گانے نے نواز شریف کا بیانہ دفن کردیا

    حافظ آباد کا بار دانہ وزیر خوراک نے ایک ہزار روپے فی بوری بیچا ،انیقہ مہدی کا الزام
    رکن قومی اسمبلی انیقہ مہدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شعبہ زراعت کے حوالے سے انتہائی غیر سنجیدہ ہے،پنجاب میں اضلاع کے گندم کوٹہ کا غلط استعمال جاری ہے،ضلع حافظ آباد کا گندم کوٹہ کامونکی منتقل کر دیا گیا ہے،محکمہ زراعت حافظ آباد کے افسران کی ملی بھگت سے گندم خریداری میں گڑ بڑ جاری ہے.حکومت حافظ آباد میں محکمہ زراعت کے افسران کے خلاف کارروائی کرے،حافظ آباد کا بار دانہ وزیر خوراک نے ایک ہزار روپے فی بوری بیچا ہے حافظ آباد کے کسانوں نے دیگر اضلاع کے گندم کو روکا تو ان کو دھمکیاں دی گئیں حافظ آباد کا قابل کاشت رقبہ 60ہزار ایکڑ ہے جبکہ حافظ آباد کے نام ہر 90ہزار ایکڑ کا بار دانہ جاری کیا گیا اور سب کا سب دوسرے اضلاع کو دیا گیا اگر وزیر حافظ آباد کے 60ہزار ایکڑ حافظ آباد کے کسانوں کو باردانہ دے دیا جاتا تو پھر بھی وزیر صاحب کے پاس اضافی 30ہزار ایکڑ کا باردانہ ہوتا مگر وزیر خوارک رانا تنویر نے 90ہزار پورا بار دانہ دیگر اضلاع کو دے دیا میرے ضلع کے کسانوں کے ساتھ ذیادتی کی گئی اس پر وزیر کے خلاف کاروائی کی جائے

    مرزا اختیار بیگ نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں جس طرح ایوان چلتا رہا، بڑی مایوسی ہوئی،صدر کی تقریر آئینی تقاضا ہے،صدر کی تقریر میں 68 فیصد معیشت پر بات کی گئی ہے،سڑکوں جلوسوں میں میں نے مسئلے حل ہوتے نہیں دیکھتے

    اقبال خان آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے ڈرامے کا سب کو پتہ ہے کہ فائدہ کس کو ہوا ،نو مئی بہانہ عمران خان اور پی ٹی آئی نشانہ تھا ،اگر سیاسی استحکام چاہتے ہو تو عمران خان کو رہا کرنا ہوگا ،عمران خان کو رہا نہیں کریں گے تو ایوان چلنے نہیں دیں گے

    سید وسیم حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی ہے یا کوئی اکھاڑہ ہے،کیا عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی بات یہاں ہو رہی ہے؟بجلی گیس مہنگی ہوتی جا رہی ہے،کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے، سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے،ہمارا چالیس فیصد کوٹہ چوہے کھا گئے،یہ کون سے چوہے تھے جو ہمارا حق بھی کھا گئے

    رکن اسمبلی مہتاب اکبر راشدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے شاید ہم ایک دوسرے کے بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے،یہ ایوان قانون سازی کے لئے ہے ایک دوسرے کے لئے کیچڑ اچھالنے کے لئے نہیں ہے،صدر کی تقریر سال میں ایک دفعہ ہوتی ہے،وہ تقریر جس پر بحث ہو رہی ہے وہ تو اس وقت سنی ہی نہیں گئی،کوئی لفظ ایسا نہ کہیں جو کل ہم خود سنیں تو ہمیں شرمندگی ہو،جو بھی صدر تقریر کرتا ہے وہ علامتی ہوتی ہے،اس پر ایگزیکٹو عملدرآمد کرے گا.

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

  • بلوچستان کےمستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے،صدر مملکت

    بلوچستان کےمستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے،صدر مملکت

    کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیہ اپنانے کیلئے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا-

    باغی ٹی وی: ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعلیٰ آفس بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اور اعلیٰ وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ قومی بیانیہ اپنانے کیلئے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، صدر مملکت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں، کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں، بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے۔

    پیوٹن نے اگلے 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

    صدر مملکت نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی اور عوام کی معاشی کمزوریوں کا مکمل ادراک ہے، سرحد ی علاقوں کی عوام کے روزگار کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے،دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اسمگلنگ ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے اور معاشی استحکام کیلئے اس کا تدارک ضروری ہے۔

    میں کہتا ہوں وزیراعلیٰ آئیں اور صوبے کے مسائل اٹھائیں، فیصل کریم کنڈی

    انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی تربیت کیلئے سندھ حکومت کے نظام کو نقل کیا جا سکتا ہے، بلوچستان کے تکنیکی طور پر ہنر مند نوجوانوں کی بیرون ملک نوکریوں کیلئے وزارت خارجہ کے ذریعے مختلف ممالک سے تعاون حاصل کیا جائے، صوبے میں صحت کے مسائل زیادہ اور سہولیات دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں صحت سمیت مفاد عامہ کےمختلف شعبوں میں بلوچستان صوبہ سندھ کی خدمات سے استفادہ کرسکتا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سنجیدہ ہیں جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مذاکرات سے انکار ممکن نہیں، مذاکرات کا ایجنڈا قومی سطح پر اتفاق رائے سے طے کیا جانا چاہیے۔

    توشہ خانہ ریفرنس:نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور اہلیہ کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

  • کوشش ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام  کیلئے  زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں،صدر مملکت

    کوشش ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں،صدر مملکت

    کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ، بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا کر استحکام پاکستان کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں گے، بلوچستان اپنے معدنی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کی بدولت خاص اہمیت کا حامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بنجر زمینوں کو مؤثر حکمت عملی کے ذریعے سیراب کر کے زرعی پیداوار میں اضافے کے قابل بنانے کی کوشش کریں گے، ملکی ترقی اور صوبوں کو حقوق دینے کیلئے ہماری دور میں اٹھارویں آئینی ترمیم پاس کی گئی جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچا، دنیا تیزی کیساتھ ترقی کر رہی ہے، بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے، یہاں تیل اور گیس موجود ہیں لیکن ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیا مگر اب وقت ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

    چیمپئنز ٹرافی پر ہم وہی کریں گے جو حکومت ہمیں کہے گی، …

    اُن کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کم آمدن و حق دار خاندانوں کو پیکیج دے رہے ہیں جس سے غریب خاندانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، کوشش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح کے پروگراموں کو مزید وسعت دی جائے، میری کوشش ہے کہ پورے ملک خاص کر بلوچستان کی ترقی اور یہاں کے عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کر سکوں، بلوچستان کی صوبائی حکومت کو سپورٹ کرینگے تاکہ یہاں کے عوام کیلئے ترقی کے مواقع پیدا کر سکیں۔ بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہیے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین متوقع

  • صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    صدر مملکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

    کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اہم سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر اُن کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے استقبال کیا، صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اورترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، صدر مملکت کے اعزاز میں وزیرِاعلٰی بلوچستان عشائیہ دیں گے جس میں آصف علی زرداری نومنتخب ممبران اسمبلی سے ملاقات بھی کریں گے۔

    جیل میں بیٹھے شخص کے آرٹیکل غیر ملکی جریدوں میں کیسے چھپ رہے ہیں، شرجیل …v

    سونا مزید مہنگا نئی قیمت2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہو گئی

    دوسری جانب گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،نئے گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی جہاں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے ان سے حلف لیا گورنر بلوچستان کی تقریب حلف برداری میں سبکدوش گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے،اس کے علاوہ تقریب میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، سیاسی شخصیات اورحکام بھی شریک تھے۔

    فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس، کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہمv

  • صدر مملکت ے 3 صوبوں  کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

    صدر مملکت ے 3 صوبوں کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ اور جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی، فیصل کریم کنڈی آج شام کوگورنرخیبرپختو نخوا کا حلف اٹھا ئیں گے۔

    علاوہ ازیں سردار سلیم حیدر کے گورنر پنجاب کا نوٹی فکیشن بھی آج رات جاری ہونے کا امکان ہے، لیکن گورنر سندھ کے نام پر معا ملات حتمی شکل اختیار نہ کرسکے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین معاہدے کے تحت پنجاب میں سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو خیل کو گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہوں نے بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مختلف نام تجویز کیے جن میں سے تین صوبوں میں پیش کیے گئے ناموں کی وزیرا عظم نے منظوری دی، اسی ملاقات میں طے پایا کہ سندھ کی گورنری کا عہدہ ایم کیو ایم کے پاس رہے گا اور کامران ٹیسوری بطور گورنر اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

  • کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا،صدر مملکت

    کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا،صدر مملکت

    کراچی: صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صداعت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر آصف علی زرداری کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پراستقبال کیا ،اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی اور سندھ بھر خاص کر کچے کے علاقے میں امن اومان کی صورتحال پر آئی جی سندھ نے بریفنگ دی،صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پولیس افسران کو اس صورت تبدیل کریں جب وہ امن امان کی صورتحال میں ناکام ہوں،صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو واضح احکامات دیئے کہ زمینوں پر قبضوں پر میری زیرو ٹالرنس ہے ،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا، کراچی سیف سٹی پروجیکٹ جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے

    صدر آصف زرداری کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان پر اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے ،ایرانی صدر کا دورہ، انٹرنیشنل میچز امن و امان کی دلیل ہیں ،2014 میں کرائم انڈیکس میں کراچی چھٹے نمبر پر تھا اب 82 پر اگیا ہے

    امن و امان کی بحالی میں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے،صدر مملکت
    قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کراچی میں ملاقات کی۔ ایم کیوایم پاکستان کے وفد میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی جس پر صدرمملکت نے انکا شکریہ ادا کیا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ امن و امان کی بحالی میں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ایم کیو ایم وفد نے اس حوالے سے صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران بھی شریک ہوئے، محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا، کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے لیکن کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے۔

    وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنےکا اعلان

    سابق انگلش کپتان کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق …

    قانون کے تحت وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑے ہیں،وزیر قانون

  • آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،صدر مملکت

    آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی صورتحال ، ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں،سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے شعبہ سیاحت کو بھرپور صلاحیت تک ترقی دینے کی ضرورت ہے ، آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت سے سماجی و اقتصادی ترقی ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی ،پاکستان آزاد جموں و کشمیر کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو جدید ترین ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے ، ہنرمند نوجوان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی میں اپنا کردار کریں گے ، پاکستان کاربن کریڈٹ مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے میں آزاد جموں و کشمیر حکومت کی مدد کر سکتا ہے،

    وزیراعظم آزاد کشمیر کی صدر مملکت کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت
    صدر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور ان کی حکومت کو اپنی حمایت کا یقین دلایا،وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے صدر مملکت کو آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے ، قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت کی،صدر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں سے متعلقہ واقعات کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ، اور کہا کہ امید ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے گی، صدر مملکت نے حق خودارادیت کے حصول تک مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،صدر مملکت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے دباؤ ڈالے ،

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • پاکستان تمام سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،صدر مملکت

    پاکستان تمام سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوؤچاؤہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے،

    اجلاس میں چینی سفیر چیانگ زئے ڈونگ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان اور چینی اور پاکستانی اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات ہیں ، پاک-چین تعلقات کو تجارت، معیشت، زراعت، عوامی روابط اور ثقافت کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،

    صدر مملکت نےدوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان سی پیک کو تزویراتی اہمیت کا حامل منصوبہ سمجھتا ہے ،پاکستان تمام سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے، گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، چین تک سامان کی نقل و حمل سستی ہو گی، صدر مملکت نے انسانی وسائل کو چین کی ضروریات کے مطابق ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے مشترکہ تربیتی منصوبے شروع کرنے کی تجویز دی،چیئرمین چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے صدر مملکت کو پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ایجنسی کے کردار کے بارے آگاہ کیا،ملاقات میں لوو چاؤ ہوئی نے سیاحت اور زرعی تعاون فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا،

    صدر مملکت نے بشام میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ پاکستان چینی شہریوں ، سرمایہ کاروں کو پاکستان میں محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا، لوؤ چاؤ ہوئی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے دشمن دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ، اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، صدرِمملکت نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا،صدر مملکت نے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی ، خیبرپختونخوا اور سندھ میں اسکولوں کی تعمیر نو میں ایجنسی کے کردار کو سراہا،صدر مملکت نے سندھ اور بلوچستان میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے گھروں کی تعمیر میں بھی ایجنسی کے کردار کی تعریف کی

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری