Baaghi TV

Tag: صدر مملکت

  • صدر مملکت  کی 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری

    صدر مملکت کی 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے انسانی بنیادوں پر 2 سال سے کم سزا والی خواتین اور بچوں کو معافی کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: ایوان صدر کے مطابق صدر نے ان خواتین اور بچوں کی معافی کی منظوری بھی دی جن کی بقیہ سزا دو سال سے کم ہے، معافی کا اطلاق قتل، بغاوت، جاسوسی، اغوا، ڈکیتی اور ریاست کے خلاف سرگرمی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

    ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق معافی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات قوانین کے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معافی کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

     

    صدر مملکت نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دیدی

    قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تین ججز کی تعیناتیوں کی منظوری دی، ترجمان کے مطابق جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی صدر مملکت نے منظوری دے دی ہے، علاوہ ازیں صدر مملکت نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری بھی دے دی، صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے۔

    اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی ،خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں پر حکم امتناع میں توسیع

    صوبہ سندھ اور بلوچستان میں رمضان المبارک کے لیے گیس شیڈول جاری

  • صدر پاکستان عارف علوی نے کیسے اپنا الو سیدھا کیا تہلکہ خیز انکشاف

    صدر پاکستان عارف علوی نے کیسے اپنا الو سیدھا کیا تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور: عارف علوی نے کیسے اپنا الو سیدھا کیا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی انسائیڈر ن نامی ہینڈلر نے سلسلہ وار ٹویٹس میں عارف علوی کے سارے الٹے کاموں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے علوی کے گھر والوں نے اربوں کے فائدے اٹھائے-

    "عواب علوی کی Bringing Smiles
    https://x.com/PTI_Insider/status/1761688752739742144?s=20
    ٹویٹ میں بتایا گیا کہ نومبر میں گورنر ہاؤس سندھ کا سرکاری دفتر استعمال کرتے ہوئے عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نےBringing Smiles برنگنگ سمائلز نامی تنظیم کے ساتھ پچیس ملین ڈالر یعنی سات سو ارب روپے کا معاہدہ کیا مذکورہ ادارہ Brilio نام کی ایک فنٹیک کمپنی سے جڑا ہے جس کے تمام سرمایہ کار اور بورڈ آف گورنر بھارتی شہری ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے کمانڈر ان چیف کی اولاد جس ادارے سے فنڈنگ کے وہ ادارہ بھارتی شہریوں ہی کہ سرمایہ کاری سے وجود میں آیاہو؟

    یہی نہیں بلکہ صدر ہو کر بھی عارف علوی ابھی تک ڈینٹل سے منسلک ہے جو کہ واضح طور پر میں "conflict of interest” آتا ہے
    https://x.com/PTI_Insider/status/1761689842050801843?s=20
    علوی ڈینٹل کی تین برانچ ہیں جس میں ڈی ایچ اے ،کلنٹن اور سندھ مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی والی برانچ کا واضح مقصد ٹیکس چوری لگتا ہے ۔

    عواب علوی اسی طرح TED India کا بھی رکن ہے جبکہ عارف علوی نے کراچی میں اپنے گھر کو اپنا لیمپ ہاؤس بھی قرار دیا ہے جہاں صرف اس کے بیٹے اور بہو کے لئے ہر وقت آٹھ سے دس سرکاری گاڑیاں اور دو بی ایم ڈبلیو ہر وقت موجود ہوتی ہیں جن کا خرچہ صدر ہاؤس اٹھا رہا ہے۔

    علوی کی عیاشیاں

    ٹویٹ میں مزید بتایا گیا کہ عارف علوی اور اس کے گھرانے نے اپنے ٹیکس واجبات میں بہت بڑی بے ضابطگیاں کی ہیں۔

    ایف بی آر ڈیٹا میں اس کی دونوں بیٹیوں کا ریکارڈ ہی موجود نہیں جبکہ اس کا بیٹا عواب علوی بطور ڈاکٹر صرف بارہ لاکھ روپے کا مالک ہے۔صرف ایک امریکی ادارے برنگنگ سمائلز سے اس نے 700 کروڑ روپے بٹور رہے ہیں جبکہ 700 کروڑ بٹورنے والے کے ٹیکس ریٹرن میں صرف 12 لاکھ؟ کیس آپ کو سمجھ آرہا ہے؟

    عارف علوی کے اثاثوں کی تفصیلات کچھ اس طرح بتائی گئی۔

    ڈکلئیر اثاثے 4 کروڑ 36 لاکھ ، مارکیٹ ویلیو 14 کروڑ 20 لاکھ،دونوں میں فرق ساڑھے 18 کروڑ کا ہے۔

    جبکہ اثاثوں میں موہرہ نور گاؤں اسلا م آباد میں زمین کلفٹن کراچی میں فلیٹ اسلام آباد میں اپارٹمنٹ محمد علی سوسائٹی کراچی میں گھر کراچی میں پلاٹ بی 112 اور 2 کروڑ 30 لاکھ کیس 40 تولہ سونا شامل ہیں۔

    عارف علوی کی بیگم کے اثاثہ جات

    ڈکلییر شدہ اثاثے 5 کروڑ 76 لاکھ مارکیٹ ویلیو 20 کروڑ 76 لاکھ دونوں میں فرق 21 کروڑ 30 لاکھ ہے۔

    جبکہ اثاثوں میں ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی میں پلاٹ ایسٹ جمشید ٹاؤن میں ایس ایم سی ایچ ایس پراپرٹی،ہاکس بے کراچی میں پلاٹ،بحریہ ٹاؤن کراچی میں کئی پلاٹس کی ایڈوانس رقم،امریکی بینک میں کیش 98 لاکھ پارک ویو سوسائٹی میں پلاٹ کی ایڈوانس رقم ،علوی ڈینٹل ہسپتال ،30 تولہ سونا نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ

    آئینی عہدہ رکھنے کے باوجود اس صدر کا ایک پارٹی کی طرف رجحان کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جبکہ اس کی اولاد کھل کر اس کانام استعمال کر کے بھارتی سرمایہ کاروں سے 700 کروڑ روپے بٹور چکی ہے جبکہ ریاست مخالف سوشل میڈیا کے لوگوں کو صدر ہاؤس نے میڈیا کوآرڈینیشن کے لیے رکھا ہوا ہے ۔

    کیا یہ شخص حقیقت میں صدر پاکستان بننے کے اہل تھا؟

    "ریاست مخالف سازشوں کا گڑھ صدر ہاؤس کیسے بن گیا؟”

    عارف علوی نے صدر ہاؤس کے میڈیا کوآرڈینیش کے لیے عادل انصاری نامی تحرک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کے رکن کو بھارتی کیا یہ(عارف علوی) اور عواب علوی مل کر ایک سیاسی جماعت کا ریاست مخالف بیانیہ پروان چڑھاتے ہیں۔

    ان دونوں نے مل کر مسئلہ فلسطین پر بھی بھر پور گند ڈالا جب پاکستان عالمی سطح پر فلسطین کے دو ریاستی فارمولا کی حمایت کرتا ہے ،صدر پاکستان سے ایک ریاست فارمولا دیا گیا جس سے پاکستان کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور فلسطین کاز کو بھی نقصان ہوا۔

  • ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں،صدر مملکت

    ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں،صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی تھی، افسوس کہ ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں۔

    باغی ٹی وی : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوسٹنگ بزنس نیٹ 2024 کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب میں صدر عارف علوی نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، کہا کہ نوجوان ووٹرز کا جمہوری نظام پر اعتماد کا اظہار قابل تحسین ہے، اگر نظام پر نوجوانوں کا اعتماد متزلزل ہوا تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا ۔

    صدر مملکت نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام اور سیاسی شمولیت یقینی بنانا ناگزیر ہے، مالیاتی شمولیت عوام کی سیاسی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں افسوس ہے کہ قابل افراد کو سیاست سے نکالا جا رہا ہے سو شل میڈیا ویب سائٹس کی بندش کی وجہ تنقید کا سامنا کرنے کیلئے فکری صلاحیت کی کمی ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا تھاالیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کےذریعے انتخابی عمل میں بہتری لائی جاسکتی تھی،افسوس کہ ذاتی مفادات کی وجہ سے آئی ووٹنگ اور ووٹنگ مشین متعارف نہیں کرائی جاسکیں۔

    سکھر ائرپورٹ کی توسیع ، سندھ حکومت سے زمین ملنے پر فوری کام شروع ہوجائے …

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کو ترقیاتی عمل سے باہر کرنے سے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کیلئے اچھی قیادت اور بر وقت فیصلہ سازی کی ضرورت ہے پاکستانی عوام ایک متحرک قوم ہے جسے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا گیا ہے، عوام کی فکری ترقی ، استعداد کار میں اضافے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان، 2 کروڑ 60 لاکھ اسکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیمی نظام میں شامل کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، آبادی کے بڑے حصے کو تعلیم دینے کیلئے ہزاروں نئے اسکولوں اور اضافی وسائل درکار ہوں گے، اگر معاملے پر توجہ نہ دی گئی تو پاکستان خام افرادی قوت بغیر ویلیو ایڈیشن کےہی برآمد کرےگاچین نےتعلیم اور صحت پرسرمایہ کاری سےاپنے کروڑوں لوگوں کوغربت سے نکا لا-

    بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

  • صدرر مملکت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

    صدرر مملکت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات

    اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور عمیر نیازی نے ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی، ایوان صدر کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1757039326351749124?s=20
    ترجمان نے بتایاکہ وفد نے صدرمملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی مؤقف سے آگاہ کیا پی ٹی آئی وفد کا مؤقف تھاکہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے،انتخابی نشان چھیننے اورگرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی، زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

    7 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی کی ن لیگ میں شمولیت

    راولپنڈی: پی پی 19 سے آزاد امیدوار قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    پیر پگارا کا احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان

    https://x.com/PresOfPakistan/status/1757039331737256387?s=20
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1757039331737256387?s=20

  • تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور اخلاقیات پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی،عارف علوی

    تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور اخلاقیات پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی،عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 کروڑ 62 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہونے سے متعلق حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عارف علوی نے بدھ کو وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے زیر اہتمام تعلیم کے عالمی دن کی مناسبت سے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں منعقد ہ تقریب سے خطاب میں کہاہے کہ ان بچوں کو سکولوں میں لانے کے لئے تعلیمی ایمرجنسی لگا کر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ، تعلیمی اداروں میں ڈبل شفٹ ، ایکسلریٹڈ لر ننگ پروگرام اور مساجد کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا مرکز بنانے کی ضرورت ہے ،مساجد میں تعلیم دینے کے لئے نئے گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ بچے اور بچیوں کی خدمات حاصل کیں جائیں ، اعلی تعلیم کی شرح کو بڑھانے کے لئے آن لائن تعلیم کو فروغ دیا جائے ، ڈاکٹرز ،انجنیئر زاوردیگر شعبوں میں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کرنے والوں کو پاکستان کے اندر ہی ایسی سہولیات دی جائیں کہ وہ بیرون ملک نہ جائیں ۔

    وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

    فاقی سیکرٹری وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وسیم اجمل چوہدری ، سپیشل سیکرٹری محی الدین وانی ،ڈائریکٹر جنرل بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز حمیدخان نیازی ،پاکستان انسٹیوٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد شاہد سرویہ ، اسلام آباد چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن بختاروری ، اللہ والا ٹرسٹ کے سربراہ شاہد انور سمیت وزارت تعلیم کے حکام ، یو ایس ایڈ ، یونیسف ، یونیسکو ، جائیکا سمیت شعبہ تعلیم میں کام کرنے والے ترقیاتی شعبے کے نمائندوں کی کثیر تعداد تقریب میں شریک تھی ۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان انسٹویٹ آف ایجوکیشن کی تعلیمی شماریاتی رپورٹ 22 ۔ 2021 میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کا بتایا گیا ہے ۔ اتنی بڑی تعداد ہمارے لئے ایک چیلنج ہے ،میٹرک کی سطح پر 44 فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔ ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں اسکولوں میں بچوں کی داخلوں کی شرح 98 سے 100 فیصد ہے ۔

    نگران حکومت ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن ملے ہوئے ہیں،عمران خان

    انہوں نے کہا کہ 2 کروڑ 62 لاکھ بچوں کو سکولوں کے اندر لانے کے لئے مزید 50 ہزار سکولوں کی ضرورت ہے،ہماری صوبائی حکومتوں کا تعلیمی بجٹ 25 تا 28 فیصد ہے ، تاہم اتنی کثیر تعداد میں سکول بنانے کیلئے سالوں درکار ہوں گے ، لیکن اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لئے ہمیں نئے طریقوں بارے سوچنا ہوگا۔

    ڈائریکٹر جنرل بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز حمیدخان نیازی نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کے موجودہ پروگرا م اور سکول سے باہر بچوں کو سکول میں داخلے کی مہم کا بھی ذکر کیا جس میں ادارے نے اسلام آباد میں بارہ ہزار سے زائد بچوں کو سکولز میں داخل کیا اور اس مہم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا

    ۔صدر مملکت نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور مزید وسعت پر زور دیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مساجد میں بجلی ،پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات میسر ہیں اور پاکستان میں مساجد لاکھوں کی تعداد میں ہے ، مساجد میں بچوں اور بچیوں کو الگ الگ اوقات ِکار میں پڑھایا جاسکتا ہے وزارت تعلیم کے ساتھ ملکر مساجد کو سینٹر آف لر ننگ بناکر ہم سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے اہداف حاصل کرسکتے ہیں ۔

    سوریا کمار نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت …

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں انٹرمیڈیٹ کے بعد بچے اور بچیوں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دی جاتی تھی ، اس کو مثال کے طور پر ہم سامنے رکھ کر اپنے گریجویٹ اور ایف ایس سی بچے اور بچیوں کو اسکولوں سے باہر بچوں کو مساجد میں لاکر تعلیم دی جائے کہ انٹرمیڈیٹ کے بعد اعلی تعلیمی اداروں میں داخلے حاصل کرنے والوں کی شرح 10 تا 12 فیصد ہے ،ہمارے ہمسایہ ممالک میں یہ شرح 24 فیصد سے زائد ہے ، اس لئے ہم نے طلبا کی تعداد بڑھانے پر بھی توجہ دینا ہوگی ۔ ورچوئل یونیورسٹی نے آن لائن تعلیم کے ذریعے 30 سے 65 ہزار داخلے اضافی کئے ہیں اس کو بھی ہم سکولوں سے باہر بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس تقریب کا سلوگن تعلیم کے ذریعے امن ہے لیکن میں یہ سمجھتا ہوں کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور اخلاقیات پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی کیونکہ دنیا میں تعلیم یافتہ لوگ بھی ظلم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے سٹیک ہولڈرز حقیقی معنوں میں ہمارے مددگار ہیں ،ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کر کے ہم سکولوں سے باہر بچوں کے بوجھ کو کم سے کم کر سکتے ہیں ۔

    پاکستان عوامی تحریک کا پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے ڈسلیکسیا بیماری میں مبتلا بچے اور بچیوں کی تعلیم کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جو قابل ستائش ہیں ملک میں روزگار کے ناکافی مواقع ہونے کی وجہ سے پڑھے لکھے اور ہنر مند لوگ باہر جارہے ہیں ،ان لوگوں کے لئے ملک کے اندر مواقع اور سہولیات دینا ہوں گی ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مشوروں کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن بچوں کو سکولوں میں لانے کے لئے ہمیں عملی اقدامات اٹھانا ہوگی اس موقع پر بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز سمیت دیگر اداروں نے اپنے اسٹالز لگائے اور صدر مملکت نے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز (BECS) اسٹال کا خصوصی دورہ کیا اور ڈی جی بیسک کی کاوشوں کو سراہا-

  • 2 بینکوں کی دائر دو  الگ الگ اپیلیں مسترد،متاثرین کو روپے ادا کرنے کا حکم

    2 بینکوں کی دائر دو الگ الگ اپیلیں مسترد،متاثرین کو روپے ادا کرنے کا حکم

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 2 بینکوں کی دائر دو الگ الگ اپیلیں مسترد کردیں۔

    باغی ٹی وی: صدر مملکت نے حکم دیا کہ بینک فراڈ سے متاثرہ 2 صارفین کو 19 لاکھ اور دوسرے کو 7 لاکھ 44 ہزارروپے ادا کیے جائیں بیکنگ فراڈ میں ملوث افراد کی بلیک لسٹنگ کیلئے بینکنگ محتسب معاملہ اسٹیٹ بینک سے اٹھائے اور بینکنگ فراڈ پر ضروری ایس او پیز جاری کیے جائیں،فراڈ کرنے والوں کو بینکنگ، مالی سہولیات نہ دی جائیں۔

    ایک بینک صارف کو بینک کی ہیلپ لائن سے مشابہہ نمبر سے کال موصول ہوئی اور کالر نے صارف کو اپنی معطل شدہ ڈیجیٹل بینکنگ ایپ فعال کرنے کا کہا،صارف کے ایپ فعال کرنے کے بعد اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے منتقل کردئیے گئے ، دوسرے بینک صارف سے اکاؤنٹ کی تکنیکی خامیاں دور کرنے کے بہانے تفصیلات مانگی گئیں اسی بینک صارف کے اکاؤنٹ سے 19 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 9 لاکھ 94 ہزار روپے نکالے گئے۔

    الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز بنانے کیلئے 1200ووٹرز کا قانون یکسر نظر انداز کردیا

    افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے …

    8 فروری کے الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،حمزہ شہباز

  • ایچ ای سی کی جانب سے طالبہ کی ڈگری تصدیق میں تاخیر ،صدر مملکت برہم

    ایچ ای سی کی جانب سے طالبہ کی ڈگری تصدیق میں تاخیر ،صدر مملکت برہم

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایچ ای سی کی جانب سے طالبہ کی ڈگری تصدیق میں تاخیر پر اظہارِ برہمی کیا ہے

    صدر مملکت نےہدایت کی کہ ایچ ای سی ہدایات پر عمل نہ کرنے والی جامعات کی سرزنش کرے، صدر مملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طالبہ کی ڈگری کی ناقص بنیادوں پر تصدیق نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکیا، وفاقی محتسب کے ایچ ای سی کو طالبہ کی ڈگری کی 7 دن میں تصدیق کرنے کے احکامات برقرار رکھے گئے، صدر مملکت نے کہا کہ طالبہ کے قیمتی مہینے ضائع کرنے کے ذمہ دار اہلکار کے خلاف انکوائری شروع کی جائے ، صدر مملکت نے ایچ ای سی کی جانب سے طالبہ کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کرنے کے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

    سویرا آفریدی (شکایت کنندہ) نے اپنی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کے لیے ایچ ای سی کو درخواست دی تھی، ایچ ای سی نے طالبہ کی ڈگری کا سیشن سال 2020 ہونے کی بنیاد پر تصدیق سے انکار کیا تھا ، ایچ ای سی نے دو سالہ روایتی ڈگری ختم کر دی، ایچ ای سی کا موقف ہے کہ جامعات کو 2019 کے بعد روایتی بی اے کی ڈگری میں داخلہ دینے کی اجازت نہیں،طالبہ کے وفاقی محتسب سے رجوع کرنے پر محتسب نے طالبہ کے حق میں احکامات جاری کئے تھے ، بعد ازاں ، ایچ ای سی نے محتسب کو اپیل اور نظرثانی کی درخواست دائر کی، جسے مسترد کر دیا گیا،ایچ ای سی نے صدر مملکت کے پاس محتسب کے احکامات کے خلاف درخواست دائر کی،صدر نے کیس کی ذاتی سماعت کی اور ایچ ای سی کی درخواست کو مسترد کر دیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ شکایت کنندہ کو پشاور یونیورسٹی نے سیشن 2019-2020 کے لیے داخلہ دیا، شکایت کنندہ نے یونیورسٹی کا خط پیش کیا جس میں طالبہ کا بی اے کا سیشن 2019-2020 تھا،طالبہ کو یونیورسٹی نے سیشن 2019-2020 کے لیے داخلہ دیا، اس میں شکایت کنندہ کا کوئی قصور نہیں تھا، اگر یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو طالبہ کو یونیورسٹی کے اعمال اور کوتاہی کا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، وفاقی محتسب نے بجا فیصلہ دیا کہ ایک ریگولیٹر کی حیثیت سے فیصلوں پر جامعات سے عمل درآمد کرانا ایچ ای سی کی ذمے داری ہے ، ایچ ای سی کی طرف سے کوتاہی اپنی قانونی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکامی کے مترادف ہے،ایچ ای سی یا یونیورسٹی کی عدم فعالیت سے طالب علم کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے،ایچ ای سی نے یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے شکایت کنندہ کو بغیر کسی غلطی کے غیر ضروری آزمائش میں ڈالا،ایچ ای سی کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے ، ایچ ای سی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی جامعات کی سرزنش کرے ، مستقبل میں طلباءکو ایچ ای سی کی غیر فعالیت کی وجہ سے تکلیف نہیں ہونی چاہیے ،

    لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رات کے وقت بلانے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس،بیان حلفی میں کیا کہا گیا؟

    جعلی ڈگریوں پرملازمت کیس میں سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

  • نگران  وزیراعظم کے مشیر    احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    اسلام آباد:نگران وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی نگران وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احدچیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدرمملکت کو ارسال کی تھی۔
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1739288283715195287?s=20
    ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
    https://x.com/PresOfPakistan/status/1739288278740660490?s=20
    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم دیا تھاالیکشن کمیشن نے انہیں ہٹانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ مانگی تھی اور رپورٹ نہ ملنے پر نوٹس لیا تھا جس پر کل سماعت ہونی ہے۔

    دریں اثنا آج الیکشن کمیشن کے احکامات پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد وزیراعظم آفس نے نئے ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کےلیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے افسروں کے نام مانگ لیے ہیں ،وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی منظوری کے لیے افسران کا پینل تجویز کیا جائے۔

  • صدر مملکت نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا

    صدر مملکت نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا-

    باغی ٹی وی: آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے –

    آرڈیننس کے بعد بجلی چوری نہ صرف گریڈ 17 یا اُوپر کے افسر بلکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کے نامزد کردہ افراد کی شکایت پر قابل دست اندازی جرم ہوگی ،صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا، آرڈیننس سے توانائی کے شعبے میں ہونے والی تقریباً 590 ارب روپے کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی-

    اگرکسی خاتون کو 4 شادیوں کی اجازت ہوتی تو کیاہوتا؟خلیل الرحمان قمر کا نیا …

    جسٹس مظاہر کیخلاف شکایات کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب

    تاحیات نااہلی کیس جنوری 2024 میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

  • صدر عارف علوی‌ کو  عہدے سے ہٹانے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

    صدر عارف علوی‌ کو عہدے سے ہٹانے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست

    صدر عارف علوی‌ کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ عارف علوی نے صدر مملکت کے عہدے کی تضحیک کی۔ صدر پوری قوم کا ہوتا ہے ناکہ صرف ایک سیاسی جماعت کا ہوتاہے۔عارف علوی نے اپنے صدراتی دفتر کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ عارف علوی صدر کے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوۓ غیر آئینی اقدام کے بھی مرتکب ہوۓ ہیں۔صدر نے اپنی آئینی ذمہ داری سے بھی پہلو تہی برتی ہے۔ عام انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام تھا لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی۔ صدر غیر قانونی طور پر اسمبلی کی تحلیل کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔صدر آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پر عملداری کو یقینی نہیں بنایا۔

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے۔ صدر کیخلاف آئین و قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔صدر کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت غلام مرتضیٰ نے دائر کی ،صدر اور وزارت قانون کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

    دوسری جانب نگران وزیراعظم کو ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعظم اپنی مدت پوری کر چکے، انہیں عہدے سے ہٹایا جائے،

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے