Baaghi TV

Tag: عام انتخابات

  • بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

    بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

    ڈھاکا: بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت مکمل ،ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکا میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس موقع پر شیخ حسینہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی مرکزی جماعت ایک "دہشت گرد تنظیم” ہے، اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ملک جمہوری رہے بنگلا دیش ایک خودمختار ملک ہے، لوگ میری طاقت ہیں اور ہماری جماعت عوا می مینڈیٹ حاصل کرے گی۔

    دوسری جانب بنگلادیش نیشنل پارٹی (بی این پی ) سمیت اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے شیخ حسینہ واجد کی نگرانی میں ہونے والے الیکشن کو غیرمنصفانہ قرار دے کر عام انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے بی این پی نے کل سے ملک بھر میں 2 روز کی ہڑتال کی کال بھی دے رکھی ہے جبکہ الیکشن سے پہلے پُرتشدد واقعات بھی سامنے آئے اور اس دوران 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھز کو جلا دیاگیا چٹاگانگ میں پولیس اور اپوزیشن ارکان کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں، اپوزیشن کارکنان نے ٹائر جلا کرسڑک بلاک کر رکھی تھی، اپوزیشن کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شاٹ گن سے فائرنگ کی گئی۔

    لاہور پر قبضہ جمانے والوں کو انکے گھر میں ہی شکست دینگے،بلاول بھٹو

    بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل فساد ،کئی پولنگ بوتھ اور ٹرین …

    ڈرامہ "ہمسفر” میں پیسوں کی خاطر کام کیا،فواد خان

  • عام انتخابات کے التواء کی قرارداد کیخلاف نئی قرارداد سینیٹ میں پیش

    عام انتخابات کے التواء کی قرارداد کیخلاف نئی قرارداد سینیٹ میں پیش

    عام انتخابات کے التواء کی قرارداد کیخلاف نئی قرارداد سینیٹ میں پیش کر دی گئی

    بروقت انتخابات کی قرارداد جماعت اسلامی کے سینٹر مشتاق احمد نے جمع کرائی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ انتخابات کا انعقاد دستوری تقاضہ ہے، دستور کے مطابق انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں،سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آچکا ہے کہ انتخابات 8فروری کو ہوں گے،امن وامان اور خراب موسم کی صورتحال کو بنیاد بنا کرنا انتخابات کےالتواء کی قراردا غیردستوری اور غیر جمہوری ہے،سینیٹ آف پاکستان کو ماورائے آئین کسی اقدام کاکوئی اختیار نہیں،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 8فروری کو صاف وشفاف انتخابات کرائے جائیں،تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ دیاجائے، انتخابات کے التواء سے متعلق پاس کردہ قرارداد کو کالعدم قرار دیاجائے،

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آٹھ فروری الیکشن پتھر پر لکیر سمجھیں،امید ہے الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے،سینٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے پاس ہونے والی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،

    واضح رہے کہ سینیٹ میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشگردی کے واقعات کو بنیاد بنا کر انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔جسے سینیٹ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ الیکشن ملتوی کئے جائیں،جنوری اور فروری میں بلوچستان کے کئی علاقوں پر موسم سخت ہوتا ہے،مولانا فضل الرحمن اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے اور کئی لیڈرزکو دھمکیاں مل رہی ہیں۔سینٹ وفاق کے حقوق کا ضامن ہے۔الیکشن شیڈول کو ملتوی کیا جائے۔قرارداد کثرت رائے منظور کر لی گئی

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قلت پر توجہ دلاؤ نوٹس دیا،

    فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

  • انتخابات 2024، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلوں پر سماعت

    انتخابات 2024، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلوں پر سماعت

    عام انتخابات 2024، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کےبعد کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل10 جنوری تک فیصلہ کرے گا،اپیلیں جمع کروانے کے لئے ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔

    کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلوں میں 4روز باقی ہیں،اپیلوں کی تعداد کو شیڈول کے مطابق نمٹانے کے لیے مزید 3ججز کو بطور الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل تعینات کردیا گیا ،لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل پر اپیلوں کی سماعت کے لیے ججز کی تعداد 6ہوگئی ،جسٹس شکیل احمد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے ،جسٹس طارق ندیم پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے ،جسٹس احمد ندیم ارشد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے.

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات مستر د ہونے پر اپیل،آر او سے کل تک جواب طلب
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق ندیم نے بطور اپیلیٹ ٹریبونل سماعت کی،ٹریبونل نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آر او سے کل جواب طلب کر لیا ،وکیل عمران خان نے کہا کہ آر او نے سزا یافتہ ہونے کا اعتراض عائد کر کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ، تجویز کنندہ اور تائیدکنندہ کا کا حلقہ این اے 122 سے نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا گیا ،ٹریبونل آر اوکا فیصلہ کالعدم قرار دے ، ٹریبونل بانی پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے ،

    پی پی 80 سرگودھا، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور
    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے سرگودھا پی پی 80 کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں،دائر اعتراضات کی اپیل ٹریبونل نے خارج کردی،مہر طاہر نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کو چیلنج کیا تھا،اپیلیٹ ٹربیونل نے آر او کا فیصلہ درست قرار دے دیا،

    نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قرار،درخواست دہندہ پیش ہی نہ ہوا
    لاہور ہائیکورٹ: الیکشن ایپلٹ بنچ میں لاہور سے قائد ن لیگ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی،اپیل کنندہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔نہ انکے وکیل پیش ہوئے،جسٹس رسال حسن سید نے شہری شاہد اورکزئی کی الیکشن اپیل پر سماعت کی، اپیل میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،اپیل میں کہا گیا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ، ریٹرننگ افسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی منظور کیے ، ٹریبونل کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے ،

    حماد اظہر اور ان کے والد محمد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، وکیل حماد اظہر نے کہا کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے نہیں دیا گیا ،ریٹرننگ افسر نے اسی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ، فاضل جج نے کہا کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو کہاں ہیں ،ٹریبونل نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو طلب کر لیا ، فاضل جج نے کہا کہ ریٹرننگ افسر تجویز اور تائید کنندہ سے مل کر ان کی تصدیق کر لیں ، ریٹرننگ افسر دونوں سے تصدیق کے بعد رپورٹ دیں ،ٹریبونل نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی ،حماد اظہر اور میاں اظہر نے پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے

    جمشید دستی کی اہلیہ اور بھتیجے کے کاغذات منظور
    ملتان الیکشن اپلیٹ ٹریبونل میں سابق رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی، ان کی اہلیہ نازیہ اور بھتیجے صمد دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر 8 اپیلوں پر سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل نے جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی اور بھتیجے عبدالصمد دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں،جمشید دستی نے این اے 175 اور این اے 176 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے،جمشید دستی نے پی پی 268، پی پی 269 اور پی پی 270 کے لئے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں،جمشید دستی کی بیوی نازیہ نے این اے 175 اور این اے 176 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں،جمشید دستی کے بھتیجے صمد نے این اے 176 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے

    عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ی کیخلاف اپیل،ریکارڈ طلب
    لاہور ہائیکورٹ: مسلم لیگ ن کے رہنماء عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپیلٹ بنچ نے ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بطور الیکشن ایپلٹ ,بنچ نے سماعت کی،حلقہ کے ووٹر محمد جہانگیر نے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی ہےجس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عابد شیر علی حلقہ این اے 102 فیصل آباد سے امیدوار ہیں،کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروایا گیا حلف نامہ جھوٹ پر مبنی ہے،عابد شیر علی پر تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے،ٹربیونل آر او کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے،

    فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نااہل قرار، فواد کی بھی نااہلی کا امکان
    راولپنڈی ایپلیٹ ٹریبیونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو 9 بنک اکاؤنٹس اورمتعدد غیر ملکی دورے چھپانے پر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا،،فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے گزشتہ روز کا کاغذات منظوری کا حکمنامہ واپس لے کر 9 جنوری تک جواب طلب کر لیا گیا، ٹربیونل نے کہاکہ” فواد چوہدری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بنک اکاؤنٹس ،اثاثے غیر اورملکی دورے چھپائے ، کیوں نہ فواد چودھری کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے ،

    این اے 132، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی اپیل خارج
    این اے 132، سابق وزیراعظم شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی اپیل خارج کر دی گئی، ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے وکیل کی عدم پیشی پر اپیل خارج کی ،

    اسید قیصر،تیمور سلیم جھگڑا، فخر خان خلجی،انصر اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور
    این اے 264 کوئٹہ اور پی بی 45 سے پی ٹی آئی رہنما فخر خان خلجی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،این اے 83 سرگودھا: اسامہ غیاث میلہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،پی پی 73 سرگودھا: انصر اقبال ہرل کے کاغذات منظور ہو گئےالیکشن ٹریبیونل کی طرف سے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے، اسد قیصر کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،پشاور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے تیمور سلیم جھگڑا کی اپیل منظور کرلی,جسٹس عتیق شاہ نے تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قراردیئے, این اے 28 ،پی کے 75 اور پی کے 79 سے کاغذات مسترد ہوئےتھے،کراچی این اے 242 اور پی ایس 111 سے امیدوار تحریک انصاف امجد آفریدی کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل سے منظورہو گئے،این اے 243 کراچی سے امیدوار تحریک انصاف سبحان ساحل کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل سے منظورہو گئے،پی ایس 113 سے پی ٹی آئی کے امیدوار حسنین چوہان کی اپیل بھی منطور کی گئی ،پیپلز پارٹی کے رؤف احمد کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی، آزاد امیدوار رفیعہ حسن کو پی ایس 126 سے اور این اے 237 سے آزاد امیدوار فیضان ذیشان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،

    زرتاج گل، سمابیہ طاہر،صاحبزادہ محبوب سلطان،غلام مرتضیٰ ستی،میجرر طاہر صادق کے کاغذات منظور
    اٹک، پی ٹی آئی کے میجرریٹائرڈ طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے،پی پی 10 سے پی ٹی آئی رہنما کرنل ر اجمل صابر راجہ کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،کہروڑ پکا این اے 154 سے پی ٹی آئی امیدوار اختر کانجو کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،مری این اے 51 سے پی ٹی آئی رہنما غلام مرتضیٰ ستی کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،جھنگ سے پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،پی پی 77 سرگودھا سے پی ٹی آئی رہنما سرفراز خان کیانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،واثق قیوم عباسی اور سمابیہ طاہر کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل سے منظور ہوگئے۔ڈیرہ غازی خان سے زرتاج گل اورانکے شوہر ہمایوں کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے،اخوند ہمایوں رضا کے PP-288 پر نامزدگی بھی ہائیکورٹ سے منظورہو گئی،صُوبائی اسمبلی پی پی -159 سے مہر شرافت علی کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے

    این اے 150، 151،پی پی 218، شاہ محمود قریشی "آؤٹ” زین قریشی،مہربانو قریشی کے کاغذات منظور
    ملتان: الیکشن ٹریبونل ، شاہ محمود قریشی کی این اے 150 ، این اے151 پی پی 218 سے اپیلیں مستردکر دی گئیں، زین قریشی اور مہر بانو قریشی کی این اے 150 ، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغزات منظور کر لئے گئے،زین قریشی اور مہربانو قریشی کو پی پی 219 سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،، قریشی خاندان کے 9 اپیلوں پر جسٹس سرفراز علی ڈوگر نے سماعت کی

    ڈیرہ غازی خان،پی ٹی آئی امیدوار سردار محی الدین کھوسہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید،اعجاز الحق، فردوس شمیم نقوی،اعظم نیازی،ایمان طاہر،علی ناصر بھٹی، ناز طاہر ،راجہ راشد حفیظ،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،سردار اختر مینگل، این اے 72 سے پی ٹی ائی امیدوار غلام عباس، این اے 262 پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے تھے،شاہ محمود قریشی، زین قریشی، حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی منظورہو گئے تھے، حلیم عادل شیخ کے بھی منظور ہو گئے تھے،مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت ملی تھی،عمر ایوب، فوزیہ بہرام،بابر نواز، عنصر اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے تھے، ایاز امیر،شوکت بسرا، زلفی بخاری، نعیم حیدر پنجوتھا، عمر تنویر بٹ، میاں غوث،علی اعجاز بٹر ،راجہ بشارت، شعیب شاہین، عامر مغل کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے تھے.

    پشاور۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار مجاہد علی خان کی اپیل منظور کرلی .الیکشن ٹربیونل نے پی کے 92 کوہاٹ سے پی ٹی آئی امیدوار شفیع اللہ جان،پی کے 56 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار امیر فرزند ، این اے 22 اور پی کے 58 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار عبدالسلام آفریدی، پی کے 54 مردان سے پی ٹی آئی امیدوار عدنان خان، پی کے 88 سے پی ٹی آئی امیدوار میاں عمر کی اپیل منظور کرلی. الیکشن ٹربیونل نے سابق صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کی اپیل منظور کرلی،الیکشن ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اپیل منظور کر لی،

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور بلوچستان کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلز پارٹی نے سندھ اور بلوچستان کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلز پارٹی نے الیکشن میں سندھ اور بلوچستان سےقومی اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

    بلاول زرداری دو سیٹوں، لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 اور این اے 196 قمبر شہدادکوٹ سے جبکہ آصف علی زرداری شہید بے نظیرآباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔سابق ایم این اے خورشید شاہ این اے 201 سکھر، شازیہ مری این اے 209 سانگھڑ، نفیسہ شاہ خیرپور کی جنرل نشست این اے 202 سے میدان میں اتریں گی جبکہ شکارپور میں قومی اسمبلی کیلئے غوث بخش مہر کے بیٹے شہریار مہر کو ٹکٹ جاری کیا گیاْ۔

    کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 آغا رفیع اللہ، این اے 231 سے عبدالحکیم بلوچ، این اے 242 کیماڑی سے عبدالقادر مندوخیل اور این اے 243 سے عبدالقادر پیٹل الیکشن میں حصہ لیں گے، نبیل گبول کراچی سے این اے 239 اور جام عبدالکریم جوکھیو این اے 229 سے انتخابات لڑیں گے،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 227 دادو سے عرفان لغاری، این اے 228 سے رفیق احمد جمالی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

    صوبائی اسمبلی کیلئے بھی امیدواروں کے نام فائنل کردیے گئے ہیں، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پی ایس 77 جام شورو، فریال تالپور پی ایس 10 لاڑکانہ، شرجیل انعام میمن پی ایس 61 حیدرآباد اور نثار شاہ پی ایس 25 سکھر سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پی ایس 9 شکارپور، امتیاز شیخ پی ایس 7 شکارپور، سردار شاہ پی ایس 49 عمر کوٹ، تیمور تالپور پی ایس 51 عمر کوٹ، سعیدغنی پی ایس 105 کراچی اور نجمی عالم پی ایس 110 کراچی سے الیکشن لڑیں گےسابق صوبائی وزیر عذرا پیچوہو پی ایس 36 شہید بے نظیر آباد اور جام خان شورو پی ایس 60 حیدرآباد سے الیکشن لڑیں گے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے، بی اے پی اور پی ٹی آئی سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی تمام سابق اراکین اسمبلی کو پارٹی ٹکٹس مل گئے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 251 سے عبدالباقی مردان زئی، این اے 252 سے اسرار ترین، این اے 254 سے غلام فرید رئیسانی، این اے 256 سے عبدالرحمان زہری، این اے 257 سے عبدالوہاب بزنجو، این اے 259 سے ملک شیر گورگیج پی پی پی کے امیدوار ہونگے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری، این اے 262 سے محمد رمضان اچکزئی، این اے 263 سے روزی خان کاکڑ، این اے 264 سے جمال رئیسانی، این اے 265 سے خان محمد ترین اور این اے 266 سے نذر محمد کاکڑ پی پی پی کے امیدوار ہونگے۔

    اسی طرح بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 1 شیرانی سے عبدالرحمان، پی بی 8 سے سرفراز ڈومکی، پی بی 9 سے نصیب اللہ مری، پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے سرفراز بگٹی، پی پی پی کے امیدوار ہونگے۔بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 13 نصیر اباد سے صادق عمرانی، پی بی 16 جعفرآباد سے چنگیز جمالی، پی بی 18 خضدار سے ثنا اللہ زہری، پی بی 19 خضدار ٹو سے شکیل درانی، پی بی 21 حب سے علی حسن زہری کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔بلوچستان کے حلقہ پی بی 23 آواران سے سابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو، پی بی 25 کیچ سے ظہور بلیدی، پی بی 32 چاغی سے عارف جان محمد حسنی اور پی بی 45 کوئٹہ سے علی مدد جتک پی پی پی کے امیدوار ہونگے

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

     

  • نو لاکھ میں سے 5لاکھ79 ہزار191 انتخابی  عملے کی ضروری تربیت مکمل

    نو لاکھ میں سے 5لاکھ79 ہزار191 انتخابی عملے کی ضروری تربیت مکمل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عملے کی ترجیحی بنیادوں پر تربیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اب تک 5لاکھ79 ہزار191 افراد کی ضروری تربیت مکمل ہو چکی ہے جبکہ بقیہ 4 لاکھ 62 ہزار 222 افراد کی تربیت یکم فروری2024 تک مکمل ہو جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں تعینات ہونے والے 9 لاکھ 854 ہزار 413 نفوس پر مشتمل انتخابی عملہ کی تربیت کا آغاز نومبر2023 کے آخری ہفتہ میں کیا۔انتخابی عملہ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران، پریذائڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران اور دیگر انتخابی عملہ شامل ہے۔تربیتی پروگرام کے دوران غیر حاضر رہنے والے عملہ کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے لہذا عام انتخابات کے دوران انتخابی ذمہ داریاں تفویض کیے جانے والے تمام سرکاری ملازمین کو تربیتی نشسستوں میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی خصوصی ہدایات پر مرکزی کنٹرول روم 26 دسمبر 2023 سے مکمل فعال ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر موصولہ شکایات کا ازالہ کر رہا ہے۔مرکزی کنٹرول روم میں اب تک 45 شکایات موصول ہوئیں اور ان تمام کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم مرکزی شکایت سیل میں آنے والی 165 شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور تمام شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے۔ مرکزی کنٹرول روم کے ما تحت 180 کنٹرول روم صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی فعال کر دیے گئے ہیں جو انتخابات کی نگرانی اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے مرکزی کنٹرول روم کی معاونت کر رہے ہیں۔

    ملک بھر کے تمام اضلاع میں تعینات مانیٹرنگ ٹیمیں بھی متحرک ہو گئی ہیں جو امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے تمام تشہیری مواد کو روزانہ کی بنیادوں پر ہٹانے میں مصروف ہیں۔ مذید برآں اب تک ضابطہ اخلاق کی دیگر خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کی جانب سے نوٹسز بھی جاری کیے جارہے ہیں جن پر انکوائری کے بعد قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • عام انتخابات:بنگلہ دیش میں فوج تعینات

    عام انتخابات:بنگلہ دیش میں فوج تعینات

    بنگلہ دیش میں عام انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "روئٹرز "کے مطابق بنگلہ دیش میں قومی انتخابات سے قبل تشدد کے خدشے کے پیش نظر بدھ کے روز ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہےفوجیوں نے بکتر بند گاڑیوں میں دارالحکومت ڈھاکا میں قائم عارضی کیمپوں کا سفر کیا تاکہ سول انتظامیہ کو امن و سلامتی برقرار رکھنے میں مدد مل سکے۔

    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے اتوار کو ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے کیونکہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ان کے استعفے کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور انتخابات کو چلانے کے لئے کسی غیر جانبدار اتھارٹی کو اقتدار سونپ دیا ہےحسینہ واجد بار بار بی این پی پر حکومت مخالف مظاہروں کو بھڑکانے کا الزام عائد کرتی رہی ہیں جو اکتوبر کے اواخر سے ڈھاکا میں جاری ہیں اور جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں مسجد کے باہر فائرنگ سے پیش امام شہید

    فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی صرف پولنگ افسران کی درخواست پر کارروائی کریں گےبحریہ کو دو ساحلی اضلاع میں تعینات کیا گیا ہے اور فضائیہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں تک ہیلی کاپٹر کی مدد فراہم کرے گی لوگوں کو خدشہ ہے کہ گزشتہ دو مہینوں میں بنگلہ دیش میں جو تشدد ہوا ہے وہ انتخابات کے بعد واپس آ سکتا ہے۔

    حسینہ واجد جنہوں نے 2009 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے سخت کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے، ان پر آمریت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اظہار رائے کی آزادی پر کریک ڈاؤن کرنے اور اپنے ناقدین کو جیل میں بھیجتے ہوئے اختلاف رائے کو دبانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

    کمپیوٹر کی بورڈ میں نئی "کی” کا اضافہ

    ان کی سب سے بڑی حریف اور 2 بار وزیر اعظم رہنے والی بی این پی رہنما خالدہ ضیاء بدعنوانی کے الزامات کے تحت گھروں میں نظربند ہیں، ان کے بیٹے اور بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ ان کے خلاف کئی الزامات عائد کیےگئےتھے جن سے وہ انکار کرتے ہیں حسینہ واجد کی حکومت پر مغربی ممالک کیجانب سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا دباؤ ہے۔

  • عام انتخابات، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت

    عام انتخابات، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر سماعت

    عام انتخابات 2024، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کےبعد کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کا وقت ختم ہو چکا، الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر 10 جنوری تک فیصلہ کرے گا،اپیلیں جمع کروانے کے لئے ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔

    این اے 72 سے پی ٹی آئی امیدوار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی منظور
    لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 72 سے پی ٹی ائی امیدوار غلام عباس کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے،عدالت نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرنگ افسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے، کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات خلاف قانون ہیں،عدالت ریٹرنگ افسر کے اعتراضات کو کالعدم قرار دے،عدالت کاغذات منظور کرنے کا حکم دے،

    این اے 264، اختر مینگل کی اپیل منظور،الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
    کوئٹہ کے الیکشن ٹربیونل نے سردار اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، کاغذات نامزدگی منظورکر لئے، سردار اختر مینگل نے این اے 264 کوئٹہ 3 کے آر او کے فیصلے کیخلاف الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا،اس موقع پر اختر مینگل کے وکیل کا کہنا تھا کہ اختر مینگل کی اپیل دائر کی تھی، این اے 264 پر اسکو ٹربیونل نے منظور کر لیا ہے، ہماری ابھی تین درخواستیں پینڈنگ ہیں، بلوچستان کے ایک نامور سیاستدان جو بلوچستان کی پہچان ہے اسکو الیکشن لڑنے کا موقع ملا، بدنیتی کی وجہ سے کاغذات آر او نے مسترد کئے تھے،دوسری جانب این اے 262 پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے.

    این اے 15، نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری
    سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی گئی، تحریک انصاف کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی نے نواز شریف کے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر اپیل دائر کی تھی، الیکشن ٹربیونل نے اعظم سواتی کی اپیل منظور کر لی اور سماعت کے لئے مقرر کر دی، اعظم سواتی کی نواز شریف کیخلاف اپیل پر سماعت کل ہو گی،الیکشن ٹربیونل نے نوٹس جاری کر دیا، اپیل پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس کامران حیات اپیل کریں گے

    پشاور،کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلوں پر الیکشن ٹریبونل کے جسٹس شکیل احمد نے171 اپیلوں پر سماعت کی،اسد قیصر، شیر افضل مروت،تیمور سلیم جھگڑا، شہرام ترکئی، محمود جان،شیر علی، افتخار مشوانی، عبدالسلام، عاطف خان اور شاندانہ گلزار سمیت 171 اپیلوں پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے، 5 سے 9 جنوری تک نوٹسز پر سماعت ہوگی

    اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
    الیکشن ٹربیونل نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی اپیل منظور کر لی،ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،سبطین خان کو صوبائی حلقہ پی پی 88 میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،الیکشن ٹربیونل نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تمام اعتراضات ناقص قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیئے

    سندھ ہائیکورٹ: ڈاکٹر ذوالفقار مرزا، فہمیدہ مرزا، کی اپیل پر سماعت ہوئی،ٹربیونل نے الیکشن کمیشن اور اور رٹرنگ افسران کو 8 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیئے ،ریٹرنگ افسر نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا این اے 223 بدین سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے

    سابق پی ٹی آئی ایم این اے کوٹ ادو شبیر علی قریشی ملتان سے گرفتار
    ملتان: سابق پی ٹی آئی ایم این اے کوٹ ادو شبیر علی قریشی ملتان سے گرفتارکر لئے گئے،ا شبیر علی قریشی کو انکے وکیل طارق محمود ڈوگر کے چیمبر سے گرفتار کیا گیا ،وکلاء کے موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں بھی چھین لی گئی۔ شبیر علی قریشی الیکشن ٹریبونل میں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے پر پیش ہوئے تھے

    اعظم نیازی،ایمان طاہر،علی ناصر بھٹی، ناز طاہر ،راجہ راشد حفیظ کےکاغذات منظور
    راولپنڈی،این اے 90 میانوالی سے اعظم خان نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی،ریٹرنگ افیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، گیا،اعظم خان نیاِزی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،حلقہ این اے 56 اور پی پی 17 سے تحریک انصاف کے راجہ راشد حفیظ کی اپیل منظور کر لی گئی،حلقہ این اے 58 اوع پی پی 20 چکوال سے علی ناصر بھٹی کی اپیل منظور کر لی گئی،میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کی دو بیٹیوں کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کاغذات نامزدگی منظور ،الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افس کے جانب سے عائد کردہ اعتراض مستردکر دیئے ،حلقہ این اے 50 سے ایمان طاہر اور ناز طاہر نے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل کی تھی

    این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات منظور
    الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس خادم حسین تنیو نے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل کی سماعت کی،الیکشن ٹریبونل نے فردوس شمیم نقوی کی اپیل منظور کرلی ،الیکشن ٹریبیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے نامزدگی فارم بحال کردیے ،فردوس شمیم نقوی کے کاغزات منظور کرلیے ،وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کاغذات سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے جارہے تھے اسلئے ایک سے زیادہ کاغزات جمع کراۓ، جسٹس خادم حسین نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاسی تقریرنا کریں آپ صرف قانون کی بات کریں ، وکیل نے کہا کہ پارٹی کا نشان نہ ہونے پر کاغزات مسترد کیے گئے ،جسٹس خادم حسین نے کہا کہ یہ تو پارٹی بعد میں فیصلہ کرے گی کون امیدوار ہوگا، جانچ پڑتال کے مرحلے پر کیسے مسترد ہوگئے،قانون بتائیں کس شق کے تحت کاغزات نامزدگی کے وقت انتخابی نشان ہونا ضروری ہے ؟ کیا تحریک انصاف نے امیدوار سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ؟ اعتراض کنندہ نے کہا کہ بیان حلفی میں پارٹی کا تعلق بتانا ضروری ہے جو فردوس شمیم نقوی نے نہیں کیا ، جب بیان حلفی میں ہی غلط معلومات دی گئی ہیں تو کاغزات کیسے منظور ہوں گے ؟الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ آپ کو کیسے پتا ان کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے ؟ فردوس شمیم نقوی این اے 236 سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے

    پرویز الہیٰ، مونس الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاری
    پرویز الہی، مونس الہی اور قیصرہ الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس راحیل کامران نے ریٹرننگ آفیسر سے کل جواب طلب کرلیا ،ٹربیونل نے اپیلوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا ،رجسٹرار آفس نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کی کاپی ساتھ نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا ، پرویز الہی مونس الہی اور قیصرہ الہی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف ایپلٹ ٹریبیونل میں اپیلیں دائر کی، درخواست میں‌مؤقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسران نے خلاف قانون کاغذات نامزدگی مسترد کی ہے ، ٹربیونل ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو کلدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرے.

    اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف 51 اپیلوں پر نوٹسسز جاری
    اسلام آباد ہائی کورٹ، الیکشن اپلیٹ ٹریبونل ،عام انتخابات کے لیے اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف 51 اپیلوں پر کل کےلئے نوٹسسز جاری کر دیئے گئے،پی ٹی آئی کے الیاس مہربان، عامر مغل، شیراز کیانی، زبیر فاروق و دیگر کی اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹسسز جاری، کل تک جواب طلب کر لیا گیا،الیکشن اپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے ضیغم انیس عدالت کے سامنے پیش ہوئے،شیراز کیانی کی جانب سے رضوان شبیر کیانی ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرے خلاف اعتراض ہے کہ موٹر سائیکل اور گاڑی کا نہیں بتایا،موٹر سائیکل اور گاڑی تین سال پہلے بیچ دی ہیں،عدالت نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام کیسسز میں کل کےلئے نوٹسسز کرونگا،

    آپ تو اشتہاری ہیں ناں؟ عدالت کا امیدوار سے مکالمہ
    عامر مغل کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ اعتراض ہے کہ آپ دو مقدمات میں نامزد ہیں، عدالت نے وکیل عامر مغل سے استفسار کیا کہ آپ تو اشتہاری بھی ہیں ناں؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ عدالت کے سامنے سرنڈر کر چکا ہوں، ان دو مقدمات کا علم نہیں تھا،

    عدالت نے الیاس مہربان کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ پر اعتراض ہے کہ آپ کے خلاف مقدمات درج ہیں، وکیل الیاس مہربان نے کہا کہ کہا گیا کہ میرے خلاف تین مقدمات درج ہیں،تینوں ایف آئی آرز کی کاپیاں میرے پاس ہیں مگر کہیں پر میرا نام نہیں،وکیل زبیر فاروق نے کہا کہ میرے کاغذاتِ پر تین اعتراضات ہیں، مقدمات ، انکم ٹیکس اور اثاثے نہ بتانے کا اعتراض میرے کاغذات پر لگایا گیا ،مقدمات میں 2019 میں بری ہوچکا ہوں، گاڑی کا حوالہ دیا جو بیچ چکا ہوں، انکم ٹیکس جون تک میرا کلئیر ہے اور اثاثے بھی ڈکلیئر ہیں،الیکشن اپلیٹ ٹریبونل نے تمام اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو کل کےلئے نوٹسسز جاری کر دیئے،عدالت نے اپیلوں پر سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی

    خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر اعتراض، نوٹس جاری
    اسلام آباد سے خواجہ سرا نایاب علی کے کاغذات نامزدگی منظوری پر بھی اعتراض کر دیا گیا،کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی نایاب علی کے کاغزات منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،الیکشن اپلیٹ ٹریبیونل کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،وکیل نے کہا کہ نایاب علی کے کاغذاتِ پر ٹرانسجینڈر ہونے کی وجہ سے اعتراض ہے، ان کے شناختی کارڈ میں میل، فی میل نہیں بلکہ ایکس لکھا ہے، جب تک ان کے شناختی کارڈ پر میل یا فی میل نہ لکھا ہو یہ انتخابات نہیں لڑسکتے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اس معاملے کو ریٹرننگ افسر کے پاس اٹھایا تھا؟ آپکی درخواست ہی مکمل نہیں، اس درخواست کو میں یہاں پر خارج کرسکتاہوں،آپ نے جو اعتراضات اٹھائے تھے کیا وہ تحریری تھے یا زبانی تھے؟ عدالت نےفریقین کو نوٹسسز جاری کر دیئے اورپیر تک کے لئے جواب طلب کر لیا

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے کاغزات نامزدگی منظور
    الیکشن ٹربیونل نے شیخ رشید کی اپیل منظور کر لی ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،حلقہ این اے 56 سے کاغذات نامزدگی درست قرار ۔تمام اعتراضات مستردکر دئے گئے،حلقہ این اے 57 سے کاغذات نامزدگی درست قرار ۔اعتراضات مسترد کر دئے گئے،الیکشن ٹریبونل کے جج مرزا وقاص رئوف نے اپیل پر فیصلہ سنا دیا

    مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور
    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئیے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کردیا

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • ن لیگ نے بلوچستان سے قومی وصوبائی امیدواروں کو ٹکٹ دے دیئے

    ن لیگ نے بلوچستان سے قومی وصوبائی امیدواروں کو ٹکٹ دے دیئے

    ن لیگ نے بلوچستان کے لیئے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشتوں کے لیئے پارٹی ٹکٹ کا اعلان کر دیا گیا،این اے 252 کے لیئے سردار یعقوب ناصر، این اے 253 سردار دوستین ڈومکی، این اے 254 عبدالغفور،این اے 255میر خان محمد جمالی، این اے 256 عبدالخالق، این اے 257 جام کمال، این اے 258 اسلم بلیدی،این اے 259یعقوب بزنجو، این اے 260 سردار فتح حسنی، این اے 261 میر عطااللہ لانگو، این 262 نواب سلمان خلجی،این اے 263 جمال شاہ کاکڑ، این اے 264 حاجی ارض محمد باریچ، این اے 265 سعید اللہ ترین، این اے 266 حاجی عبدالمنان درانی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

    انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

    انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم، الیکشن کمیشن نے پیمرا کو ہدایت دے دی

    الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پیمرا کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن لیا جائے,بعض چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں، ضابطہ اخلاق کے مطابق اسکی ممانعت ہے ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو پولنگ اسٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول کرانے سے روکا گیا ہے ،یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہوتی ہیں اور الیکشن عمل میں خلل ڈالتی ہیں، پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے

    letter

    الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کے لیے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
    قومی میڈیا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلونسرز شامل ہیں،جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری اور سیکورٹی کے خلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا،ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و امان کی صورت حال کا خطرہ ہو کو نشر نہیں کیا جائے گا،کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہو گا جو کسی امیداوار، سیاسی جماعت پر صنف، مذہب، برادری کی بنیاد پر زاتی حملہ ہو، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہو گی،ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی،پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائبر ڈیجیٹل ونگ سیاسی جماعتوں اور امیداروں کو دی گئی کوریج مانیٹر کرے گا، امیداور اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے ادائیگی کی تفصیلات پولنگ ڈے کے 10 دن کے اندر دے گا، پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گا،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا نمائندوں اور ہاوسز کو تحفظ فراہم کریں گے،قومی خزانہ سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی مہم نہیں چلائی جائے گی،ووٹرز کی اگہی کے پروگرام چلائے جائیں گے ، الیکشن کے دن سے 48 گھنٹے قبل الیکشن میڈیا مہم ختم کر دی جائے گی،الیکشن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،انٹرنس ایگزٹ پولز، پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ووٹر متاثر ہو،صرف تسلیم شدہ میڈیا نمائندگان ایک دفعہ کیمرے کے ساتھ پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں گے، خفئہ بیلٹ کی ویڈیو نہیں بنائی جائیں گی،میڈیا نمائندگان گنتی کا بغیر کیمرا کے مشاہدہ کریں گے،میڈیا نمائندگان الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے،پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ نشر نہیں کیا جائے گا،نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں جنھیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صحافی یا میڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے،

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

  • عام انتخابات،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلیں دائر ہونا شروع

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیلیں دائر ہونا شروع

    عام انتخابات 2024، سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کےبعد کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف آج سے اپیلیں سنی جائیں گی، کاغذات نامزدگی مسترد ہونے یا ان کی منظوری کے خلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جاسکتی ہیں، الیکشن ٹربیونل اپیلوں پر 10 جنوری تک فیصلہ کرے گا،اپیلیں جمع کروانے کے لئے ہائی کورٹس میں امیدواروں کی اپیلوں کی وصولی کے لئے خصوصی سیل بنا دیا گیا ہے۔ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے تحریری مصدقہ فیصلے جاری کردیے گئے ہیں ۔ ہائی کورٹ ٹربیونلز دس جنوری تک تمام اپیلوں کے فیصلے کریں گے۔

    عام انتخابات،24698 کاغذات نامزدگی میں سے 3240 مسترد کئے گئے، تفصیل جاری
    ملک بھر میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے منظور کیے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیل جاری کر دی گئی، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے جمع کروائے گئے 24698 کاغذات نامزدگی میں سے 22711 منظور کیے گئے ریٹرننگ افسران نے 3240 کاغذات نامزدگی مسترد کیے،قومی اسمبلی کیلئے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،ریٹرننگ افسران نے چھ ہزار چار سو انچاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،ایک ہزار چوبیس کے کاغذات مسترد کیے،صوبائی اسمبلیوں کیلئے اٹھارہ ہزار چار سو اٹہتر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،چاروں صوبوں میں دو ہزار دو سو سولہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے،چار صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے سولہ ہزار دو سو باسٹھ امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے،

    election

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹربیونل نے کام کا آغاز کردیا
    کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کی اپیلیں سماعت کے لئے مقررکر دی گئی،الیکشن ٹریبونل جسٹس ارباب محمد طاہر کل سماعت کریں گے

    میاں محمود الرشید، منصور صابر،شمیم نقوی، خرم شیر زمان،ڈاکٹر مسرورو دیگر نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائر کر دی
    پی پی 176قصور سے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیاگیا،منصور صابر انصاری نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کی،اپیل میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق کی بنیاد پر ریٹرننگ افسر نے بلاجواز کاغذات نامزدگی مستردکئے۔پی پی 31گجرات سے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیاگیا،ق لیگ کےضیغم عباس نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کردی،کراچی کے حلقے این اے 236 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل پر ریٹرننگ افسرصوبائی اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا گیا۔پی پی 169 سے پی ٹی آئی امیدوار سابق وزیر میاں محمودالرشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ، میاں محمودالرشید نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر دی ،مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرنگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے.این اے 247 پر خرم شیر زمان نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔ ڈاکٹر مسرور سیال نے این اے 230 اور 231 کے لیے آر آوز کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کیں،این اے 244 سے آفتاب جہانگیر نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل دائر کر دی،این اے 245، 246 سے ڈاکٹر سعید آفریدی نے آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی،عطاء اللّٰہ ایڈووکیٹ نے این اے 245 میں کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے،پشاور،پی ٹی آئی رہنماعلی محمد خان کی کاغذات نامزدگی مستردہونے کیخلاف اپیل دائرکر دی گئی،علی محمد خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پاور آف اٹارنی کے تحت دائر کی گئی،علی محمد خان نے پرسنل سیکریٹری فہد خٹک کو پاور آف اٹارنی دیا،این اے 21 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار مجاہد خان، پی کے57 سے ظاہر شاہ طورو، پی کے 58 سے عبدالسلام ،پی کے 60 سے امیدوار افتخار مشوانی، پی کے 56 سے امیر فرزند خان، این اے 35 کوہاٹ سے آفتاب عالم اور این اے31 ہنگو سے یوسف خان نے اپیل دائر کی ہے.

    شعیب شاہین نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل دائر کردی
    اسلام آباد ہائیکورٹ،تحریک انصاف کے امیدوار شعیب شاہین نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل دائر کردی ،شعیب شاہین نے اسلام آباد کے تین قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،ریٹرننگ افسر نے تینوں حلقوں سے شعیب شاہین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اپیل میں شعیب شاہین کا ریٹرنگ افسر کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ افسر کا تیس دسمبر کا حکم کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دیا جائے،

    این اے 130، نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل دائر
    سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائرکر دی گئی،اپیل پاکستان عوامی محاذکے سربراہ اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی ، اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ نواز شریف کوسپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا ، نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ،ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے ،نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرکے نااہل قرار دیا جائے ،
    apeel

    شیخ رشید نے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں،ریسٹ ہاؤس رکے بل بھی نہیں دیا، فیصلہ
    شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،ریٹرننگ افسر سید نظارت علی نے شیخ رشید کو اعتراضات کی کاپیاں فراہم کر دی ،فیصلے میں کہا گیا کہ شیخ رشید احمد نے اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی، ظاہر کردہ اثاثوں کی مالیت سرمایہ کاری سے مطابقت نہیں رکھتی،شیخ رشید نے کاغذات میں سال 2021 سے 2023 کی آمدن کا ذکر نہیں کیا،محکمہ جنگلات مری کے ریسٹ ہاوس کا بل بھی ادا نہیں کیا گیا، شیخ رشید نے ادائیگی کے بغیر 4 ستمبر 2022 سے 9 ستمبر 2022 تک ریسٹ ہاوس میں قیام کیا، شیخ رشید احمد کے ذمہ 3 لاکھ 22 ہزار روپے سرکاری بل واجب الادا ہیں،شیخ راشد شفیق بھی اپنی اہلیہ کے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں ناکام رہا،شیخ راشد شفیق اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے میں بھی ناکام رہا،شیخ رشید نے این اے 56 جبکہ شیخ راشد شفیق کے این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے

    یہ الیکشن نہیں‌مذاق، فیصلے کی مصدقہ کاپی ابھی تک نہیں ملی، شیخ رشید
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ این اے 56 اور 57 کے آر او نے کل شام ساڑھے 4 بجے مصدقہ کاپیاں دینے کا وعدہ کیا تھا میرے وکلاء رات 11 بجے تک وہاں بیٹھے رہے لیکن ان کو کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،میرا آج پہلی بار سکندر سلطان راجہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ الیکشن نہیں مذاق ہے ،ہمارے اوپر غلط، بے بنیاد الزام لگایا گیاہمیں کاپیاں فراہم کی جائے ہم ہائی کورٹ جانا چاہتے ہیں،ہمارے وکلاء آر او آفس کے باہر موجود ہیں ان کو ہدایت کی جائے کہ وہ فیصلے کی کاپی دیں،آر او کو ہدایت دی جائے کہ وہ فیصلے کی کاپی دیں تاکہ ہم اپنا حق لے سکیں،اللہ کی مدد اور عوام کی طاقت سے این اے 56 اور 57 میں اپنی جیت کا لوہا منوائیں گے

    این اے 89،عمران خان کے کورنگ امیدوار کی کاغذات نامزدگی مستر د ہونے پر اپیل دائر
    بیرسٹر عمیر خان نیازی نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ ،ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی گئی،این اے 89 میانوالی سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کورنگ امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل دائر کر دی گئی ہے،عمیر نیازی کی جانب سے یہ اپیل انکے وکلا نے راولپنڈی ٹریبونل میں دائر کی ہے، اپیلٹ ٹریبونل نے عمیر نیازی کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کل کی تاریخ مقرر کر دی ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں،اپیلٹ ٹریبونل نے جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز اپیل کی سماعت کریں گے

    کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ڈی جی خان سے تحریک انصاف کے محی الدین کھوسہ نے ایپلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ، محی الدین کھوسہ کے صوبائی حلقہ پی پی 260 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل میں آج سے اپیلیں سنیں گے،جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل الیکشن ایپلیٹ ٹریبونل کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا

    پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کے لئے نامزد ججز اپیلوں کو سنیں گے،جسٹس شکیل احمد پشاور کے لئے الیکشن ٹربیونل کے جج ہیں، جسٹس نعیم انور مینگورہ بنچ کے لئے الیکشن ٹربیونل کے جج مقرر ہیں، جبکہ جسٹس کامران حیات ایبٹ آباد اور جسٹس فہیم ولی ڈی آئی خان بنچ کے لئے الیکشن ٹربیونل کے جج ہیں،جسٹس فضل سبحان ہائیکورٹ بنوں بنچ کے لئے الیکشن ٹربیونل کے جج ہیں،

    سندھ ہائیکورٹ میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر ہونا شروع ہوگئی ہیں،سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی اور آزاد امیدوار مظہر علی جونیجو کی جانب سے اپیل دائر کی گئی،فردوس شمیم نقوی کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف سماعت جسٹس ارشد حسین کریں گے، جبکہ مظہر علی جونیجو ایڈووکیٹ کی اپیل کی سماعت جسٹس خادم حسین تنیو کریں گے

    بلوچستان میں بھی کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے خلاف اپیلیں آج سے الیکشن ٹربیونل میں جمع کرائی جائیں گی، اپیلوں کی سماعت کے لئے بلوچستان ہائیکورٹ کے دو جج جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا مقرر کئے گئے ہیں،قومی اسمبلی اور مخصوص نشستوں کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات مسترد کئے جانے پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کریں، جبکہ صوبائی اسمبلی اور بلوچستان کی مخصوص نشستوں کی سماعت جسٹس محمد عامر نواز رانا کریں گے

    واضح رہے کہ آر او نے عمران خان، پرویز الہی، سمیت پی ٹی آئی کے اکثر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے،

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ