Baaghi TV

Tag: عام انتخابات

  • پرویز الہیٰ کے وکیل کو حراست میں لے لیا گیا

    پرویز الہیٰ کے وکیل کو حراست میں لے لیا گیا

    تحریک انصاف کے صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کو گوجرانوالہ سے مبینہ طور پر نا معلوم افراد نے حراست میں لے لیا

    پرویز الہیٰ کے وکیل عامر سعید راں کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ عامر سعید عام انتخابات 2024 کے لیے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں رات گئے نا معلوم افراد نے حراست میں لیا.پرویز الٰہی کے وکیل کے بھائی نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر سعید راں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 10 ماہ قبل عامر سعید راں لاہور لاہور سے لاپتہ ہوئے تھے جنہیں عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب نے اسلام آباد سے بازیاب کرایا تھا۔

    عامر سعید راں پنجاب کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی رہ چکے ہیں، عامر سعید راں لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

  • کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کی توسیع

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کی توسیع

    عام انتخابات،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ کر دیا اب کاغذات نامزدگی 24 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے

    کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی مدت میں‌توسیع کا مطالبہ ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیا گیا تھا، آج الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے مطالبے پر دو روز کے لئے وقت بڑھا دیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی اتوار کے روز تک دفتر اوقات میں جمع کرواسکتے ہیں ،سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کے لیے بھی امیدواروں کی ترجیحی فہرست ریٹرننگ افسران کو جمع کروائیں،عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں،

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،مسلم لیگ ن رہنما دانیال چودھری نے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ، اسلام آباد سے ہی پی ٹی آئی رہنما ظفر علی شاہ نے این اے 47 اور 48 کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں،سابق مئیر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے ہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نےاین اے 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 102 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ،سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے این اے 247 اور این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے،ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے ضلع وسطی کے این اے 247 اور ریحان ہاشمی نے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

    نور عالم خان جے یو آئی میں شامل ،پشاور سے الیکشن لڑیں گے
    سابق چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی نور عالم خان جے یو آئی میں شامل ہو گئے ہیں، نور عالم خان نے مولانا عطاء الحق درویش و دیگر صوبائی رہنماؤں کی موجودگی میں جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کیا،نور عالم خان جے یو آئی کے ٹکٹ پر پشاور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ، نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف اراکین میں متحرک رکن تھے، نور عالم نے 2018 کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ 2008 کے عام انتخابات سے چند ماہ قبل پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور اسی برس رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، 2013 کے انتخابات میں انہوں نے پیپلز پارٹی کے ہی ٹکٹ سے الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے تھے،

    میانوالی،این اے 89 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع
    میانوالی: بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے حلقہ این اے 89 سے کاغزات نامزدگی جمع کرائے گئے،بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی جیسے ہی آر او کی ٹیبل پر رکھے گئے تو بجلی غائب ہو گئی،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی بلال عمر بودلہ نے جمع کرائے، تحریک استحکام پاکستان کے رہنما میجر خرم حمید روکھڑی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے،میجر خرم حمید خان روکھڑی این اے 89 سے الیکشن لڑیں گے،انعام اللہ خان نیازی نے پی پی 87 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

    این اے 82 کیلئے کاغذات نامزدگی پیپر جمع کروانے آیا، لیکن ڈی آر او نہیں ہے،وکیل عمران خان
    سرگودھا ،عمران خان کے وکیل نعیم حید ر پنجوتھہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ملک کے اندر فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں کروانے، تو الیکشن کا کیا فائدہ ھے ، این اے 82 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آیا ہوں، لیکن ڈی آر او نہیں ہے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں ہمیں لیول پلینگ فلیڈ نہیں دی جارہی، مسلسل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں، ورکرز، اور وکلاء کے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں، گزشتہ رات ضلعی صدر تحریک انصاف سرگودھا اسامہ غیاث میلہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروانے دئیے جارہے،گوجرانولہ میں سرفراز چیمہ، سرگودھا میں شفقت عباس اعوان، اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب، کے پیپر جمع کروانے والوں کو اٹھا لیا گیا ھے، کراچی سے لیکر خیبر تک تحریک انصاف کے رہنماؤں پر برترین کریک ڈاؤن جاری ہے، سپریم کورٹ میں ہم نے درخواست جمع کروائی ہے پی ٹی آئی کو لیول پلین فیلڈ اور صاف و شفاف الیکشن کی یقین دہانی کروائی جائے، سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کے دوران معزز جج کے ریماکس اہم ہیں، این اے 82 سے الیکشن لڑنے کے پییرز جمع کرانے آیا ہوں ،

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشین سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے، مولانا فضل الرحمان این اے 265 پشین اور ڈی آئی خان سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں ۔سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ٹانک سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ،مولانا اسعد محمود نے این اے 43 ٹانک سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے.

    مرکزی مسلم لیگ نےکراچی کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر و امیدوار NA235فیصل ندیم نے کہا ہےکہ ملکی استحکام کےلیےبروقت الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔الیکشن کے موسم میں نظر آنے والی سیاسی جماعتیں منتخب ہونے کے بعد غائب ہوجاتی ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت اورکارکنا ن سال بھر عوام کے درمیان اور ان کی خدمت میں پیش پیش رہتےہیں۔ ہمیں امید ہے اس الیکشن میں عوام کی طرف سے اچھا رزلٹ میسر آئے گا۔مرکزی مسلم لیگ کسی نہ کسی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کرسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس ایسٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےکراچی کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔مرکزی نائب صدرفیصل ندیم نےاین اے235 ،کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے پی ایس 97،امجد اسلام امجد این اے246،عبدالرحیم سالار این اے 243،مفتی یوسف کشمیری پی ایس 99،حافظ عبدالقیوم پی ایس98،انجینئر نعمان علی پی ایس 91،انجینئر عمار رفیق پی ایس 84،عبدالرحمن پی ایس 121،محبوب علی پی ایس 100،نعمان اعظم پی ایس 108سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مزید امیدواروں کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
    مرکزی مسلم لیگ نےکراچی کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

    پرویز الہیٰ کی اہلیہ کاغذات جمع کروانے پہنچیں تو گیٹ پر روک دیا گیا
    پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کی اہلیہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئی،پرویز الہٰی کی بیگم قیصرہ الہی کو گیٹ پر روک دیا گیا،قیصرہ الہی حلقہ این اے 64 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئیں ، اس موقع پر قیصرہ الہیٰ کا کہنا تھا کہ سالک حسین کے سرکاری پروٹوکول کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے. آج تو اپنے بھی پرائے ہوئے ہیں،میرے مخالف امیدوار کے کیسے آرام سے کاغذات جمع کروا کر گیا، مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میری والدہ اپنے کاغذات جمع کرانے گجرات آر او کے پاس پہنچیں تو پولیس اور آر او نے اندر سے تالا لگا دیا،ہمارے گھر کے مردوں سے تو ڈرتے ہی ہیں اب عورتوں سے بھی خوفزدہ ہو گئے ہیں

    نواز شریف این اے 130،مریم نواز 127،شہباز شریف این اے 123 او ر 132،حمزہ شہبازاین اے 118 پر الیکشن لڑیں گے
    سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں، نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات ن لیگی رہنما بلال یاسین نے لئے ہیں، نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ان کے بطور کورنگ امیدوار بلال یاسین ہوں گے،بلال یاسین پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 174 سے الیکشن لڑیں گے.مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے،مریم نواز شریف صوبائی حلقے سے بھی الیکشن لڑیں گی،مریم نواز نے آج کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 اور 160 کے لیے بھی کاغذات نامزدگی مکمل کروائے،مریم نواز شریف این اے 119 سے بھی کاغذات کی مکمل کروائے،شہباز شریف نے لاہور کے حلقے 123 اور قصور کھڈیاں کے حلقہ 132 کی سیٹ پر بھی کاغذات مکمل کروائے،حمزہ شہباز نے این اے 118 سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے،حمزہ شہباز لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں جہانگیر ترین، علیم خان، مراد راس، عون چودھری کے کاغذات جمع
    استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں،اس موقع پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی ہمراہ تھے،جہانگیر ترین نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایسی مضبوط حکومت بنے جو پانچ سال پورے کرے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے،مجھے ایک اور حلقے سے الیکشن لڑنے کی آفر کی گئی تاہم لودھراں میرا گھر ہے، میں نے اپنے گھر سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی، اقتدار ملا تو انشاء اللہ لودھراں کی ترقی کے لئے اڑھائی کی بجائے 5 ارب کا فنڈ لائیں گے

    استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آئی پی پی عون چوہدری لاہور سے 2 قومی اور ایک صوبائی نشست پر الیکشن لڑیں‌گے،عون چوہدری نے حلقہ این اے 124؛127اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی لاہور کے صدر مراد راس نے پی پی 161 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے پی پی149 اور این اے 119 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے شعیب صدیقی نے پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

    ننکانہ صاحب،شذرہ منصب نے این اے 112 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
    ننکانہ صاحب سے صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شعبہ خواتین پنجاب و سابق ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ شذرہ منصب نے این اے 112 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر رانا محمد ارشد نے بھی این اے 111 اور پی پی133 کے لیے کاغذات جمع کروائے،سابق ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ ن مہر کاشف رنگ الہی پڑھیار نے پی پی 134 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

    اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 اور47 سے خواجہ سراء امیدوار نایاب علی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حلقہ این اے 46 اور47 سے خواجہ سراء امیدوار نایاب علی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں،اس موقع پر نایاب علی کا کہنا تھا کہ ملک کی پہلی خواجہ سرا ہوں جس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،میں نے حلقہ این 46 اور 47 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ،اسلام آبا د کے گیارہ لاکھ ووٹرز میں سے پانچ لاکھ خواتین ہیں ،میں خواتین اور کچی آبادیوں کے حقوق کے لئے کام کروں گی ،اسلام آباد کے مظلوم طبقوں کی نمائندگی کروں گی ،ایم این ایز اور ایم پی ایز آپ کو صرف الیکشن کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں ،اسلام آباد سب سے بڑا مسئلہ کچی آبادیوں کا ہے ،کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے لئے کوئی متبادل نہیں دیا ،خواتین کو اسلام آباد سے کوئی نمائندگی نہیں دی گئی ،خواجہ سرا کمیونٹی کو سیاست میں ایک گالی بنا دیا ہے ،بہت سے سیاسی رہنماؤں کو خواجہ سرا کہہ کر گالی دی جاتی ہے ،مجھے آر او نے کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے تھے ،سوشل میڈیا پر ویڈیو لگانے پر مجھ سے معذرت کی گئی

    کاغذات نامزدگی جمع کروانے جانے والے یاسمین راشد کے شوہر گرفتار
    ڈاکٹر یاسمین راشد کے شوہر راشد نبی ملک کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پہلے آر و کے دفتر سے گرفتار کر لیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت نو مئی کے مقدمات میں جیل میں ہیں اور انہوں نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے،

    آج میں بھی عمران خان ہوں،صدر مملکت کے بیٹے نے این اے 241 سے کاغذات جمع کروا دیئے
    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے عواب علوی نے کراچی کے حلقہ این اے 241 سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے بارے صدر مملکت کے بیٹے نے لکھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے عمران خان کیلئے پردے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کے بعد اب وقت آچکا ہے کہ سامنے آیا جائے،عمران خان کے یہ الفاظ ان کے دل میں اترچکے ہیں کہ انہوں نے جو کرنا تھا کردیا اب عوام کا کام ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کچھ کریں،گزشتہ کئی ماہ میں پی ڈی ایم کے نااہل لوگوں نے پاکستان کے ساتھ جو کیا اس سے ساری قوم پریشان ہے اب پاکستان کے کچھ لوگوں کی نہیں بلکہ ان 22 کروڑ عوام کی لڑائی ہے جو پاکستان میں ہی رہنا اور مرنا چاہتے ہیں، آج میں عمران خان ہوں اور 8 فروری کو ساری پاکستانی قوم بولے گی کہ ہم عمران خان ہیں

    2008 کے بعد اب الیکشن لڑ رہا ہوں،یوسف رضاگیلانی، این اے 248 سے کاغذات جمع
    پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، این اے 148 ملتان سے سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن بھی کاغذات جمع کرا چکے ہیں،سابق رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ بھی این اے 148 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا چکے ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بڑے عرصے کے بعد الیکشن لڑرہا ہوں,آخری بار 2008 میں الیکشن لڑا تھا,ہمارا موقف ہے سب کو لیول پلائنگ ملنی چاہیے باقی معاملات کورٹ میں ہیں,عبدالقادر گیلانی شجاع آباد سے الیکشن لڑرہا ہے,

    بلاول کے لاہور کے حلقہ این اے 128سے کاغذات نامزدگی جمع
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے حافظ غلام محی الدین نے لاہور ہی کے حلقے این اے 128 اور پی پی 170 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے،میاں مصباح الرحمٰن نے لاہور کے حلقے پی پی 169 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے،بلاول بھٹو کے مد مقابل پی ٹی آئی کے متوقع امیدوار شفقت محمود یا سلمان اکرم راجہ اور ن لیگ کے میاں احمد احسان یاحافظ نعمان انتخابات میں حصہ لیں گے،

    سابق صدرآصف علی زرداری کے این اے 207 نواب شاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے،آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی ان کی بہن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے جمع کرائے،

    مخالفین الزامات لگاتے رہتے ہیں،خواجہ آصف
    مسلم لیگ نواز کے رہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،خواجہ آصف نے این اے 71 اور پی پی 46,47 سمیت تین حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،خواجہ آصف کے ہمرہ سابق صوبائی وزیر منشاء اللہ بٹ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے،منشاء اللہ بٹ نے پی پی 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،لیگی رہنماؤں کے ہمراہ کارکنان کی بڑی تعداد ریٹرنگ آفس پہنچی، اس موقع پر خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین الزامات لگاتے رہتے ہیں کچھ پر لوگ یقین کرتے ہیں کچھ پر نہیں کرتے ،ہماری حکومت کے دوران جو واقع پیش آیا تھا اس پر میں نے معذرت کی تھی اب ہماری حکومت نہیں ہے، اس وقت صوبے اور وفاق میں مستحکم نگران حکومتیں ہیں ان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، میں نے کسی کو مشورہ دیا تھا کہ قیادت پر الزام لگا کر سیاسی ساکھ کو خراب کریں، سیاسی ساکھ کو تو اس طرح بحال نہیں کیا جاسکتا،

    شہر قائد کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے این اے 240 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 201 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، پیپلز پارٹی کے فیضان راوت نے پی ایس 124 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ این اے 248 سے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،سندھ کے سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں،

    2013 میں ہم جلسے کا اعلان کرتے تو دھماکے ہو جاتے، شرمیلا فاروقی
    سندھ کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے فارم جمع کرادیا ،اس موقع پر شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام خدمت کرتی رہی ہے،پیپلزپارٹی کو کبھی بھی لیول پلیئنگ نہیں دی گئی،پیپلز پارٹی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے،پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑےرہے ہیں، پیپلزپارٹی نے سندھ میں اسپتالوں کا جال بچھایا گیا ،دوہزار تیرا میں بلاول بھٹو جلسے کرنے سے روکا گیا،ہم جلسے کا اعلان کرتے تھے تو دھماکے ہوجاتے تھے

    2018 میں بلاول کو شکست دینے والے شکور شاد نے این اے 239 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عبدالشکور شاد حلقہ این اے 239 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے،عبدالشکور شاد گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ایم این اے رہے ہیں، لیاری کی نشست سے بلاول بھٹو کو شکست دے چکے ہیں ، کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت شکور شاد کا کہنا تھا کہ اس بار الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں،

    مرکزی مسلم لیگ کا ملک بھر سے امیدوار لانے کا فیصلہ
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے پنجاب،سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان سمیت پورے ملک سے قومی و صوبائی حلقوں پر امیدواران کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ پورے ملک سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی صدر خالد مسعود سندھو لاہور میں حلقہ این اے 117 سنئیر نائب صدر فیصل ندیم کراچی NA 235 نائب صدر طلحہ سعید این اے 122،فنانس سیکرٹری اے آر نقوی پی پی 156،حافظ عبد الرؤف این اے 119، خالد نیک گجر پی پی 162جنرل سیکرٹری پنجاب مزمل اقبال ہاشمی گوجرنوالہ این اے 77 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا کہ ملکی استحکام کےلیےبروقت الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔الیکشن کے موسم میں نظر آنے والی سیاسی جماعتیں منتخب ہونے کے بعد غائب ہوجاتی ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت اور کارکنان سال بھر عوام کے درمیان اور ان کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ہمیں امید ہے اس الیکشن میں عوام کی طرف سے اچھا رزلٹ میسر آئے گا۔ تابش قیوم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مشکور ہیں جنہوں نے کاغذات نامزدگی میں 2 دن کا اضافہ کردیا ہے۔ ہم اپنے نعرے ہماری سیاست خدمت انسانیت کو فروغ دیتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ 8 فروری کو قوم کرسی کے نشان پر اپنا فیصلہ سنائے گی

    صنم جاوید کے والدین کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے الیکشن کمیشن پہنچ گئے ،مسلم لیگ ن سے شمالہ رانا ،مسلم لیگ ن سے رابعہ فاروقی ،ذکیہ شاہنواز کے کاغذات بھی جمع ہو گئے ہیں،

    میری بیٹی مریم نواز اور شہبازشریف کیخلاف الیکشن لڑےگی،والدہ مہم چلائے گی، والد صنم جاوید
    پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید پی ٹی آئی کی طرف سے مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑیں گی، صنم جاوید شہباز شریف کے خلاف بھی الیکشن لڑیں گی،صنم جاوید کی والدہ ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں گی، صنم جاوید کے کاغذات پر دستخط کروانے کے لیے مجھے 7 دن لگے، صنم جاوید پر آخری مقدمہ موبائل چوری کا رہ گیا ہے، باقی سب مقدمات میں ضمانتیں ہو چکی ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواروں کے راستے میں کون رکاوٹیں ڈالتا ہے، یہ سب کو پتہ ہے ، روبینہ جاوید والدہ صنم جاویدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود بیٹی کی انتخابی مہم چلاؤں گی، خوشی ہوتی اگر میری بیٹی باہر ہوتی اور وہ خود انتخابی مہم چلاتی، افسوسناک بات ہے کہ بیٹی جیل میں ہے

    معروف صحافی امتیازعالم نے ریٹائرمنٹ کااعلان کرتے ہوئے بہاولنگر شہر کےقومی اسمبلی کےحلقہ این اے 161 سےالیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امتیاز عالم نے یہ اعلان کیا،

    خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اتحادی جے یو آئی شیرانی گروپ کے مولانا شجاع الملک نے این اے 23 مردان سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے،سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطبین خان نے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے،سبطین خان پی پی 88سے اپنے کاغذات جلد جمع کروائیں گے

    عام انتخابات کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام نے خیبرپختونخواکے اضلاع خیبر، جنوبی وزیرستان اور ہنگو میں پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں،خیبر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 27 اور صوبائی نشست پی کے 70 سے حمید اللّٰہ جان آفریدی جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے،پی کے 71 پر مولانا شمس الدین جبکہ پی کے 69 پر مفتی محمد اعجاز امیدوار ہوں گے، این اے 42 کا ٹکٹ سابق ایم این اے مولانا جمال الدین کو جاری کیا گیا ہے،جنوبی وزیرستان کے صوبائی حلقے پی کے 109 کا ٹکٹ بریگڈیئر (ر) قیوم شیر محسود کو جبکہ پی کے 110 کا ٹکٹ حاجی نیک محمد وزیر کو جاری کیا گیا ہے،ہنگو کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 36 پر جے یوآئی نے مفتی عبید اللّٰہ کو امیدوار نامزد کیا ہے،ہنگو کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 93 پر مولانا تحسین اللّٰہ اور پی کے 94 پر حاجی عبدالرحمٰن کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں.

    جے یو آئی کے امیدواروں نے ضلع راولپنڈی سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیئے ہیں، این اے 55 سے مفتی عمر علی، این اے 56 سے ڈاکٹر حافظ ضیاءالرحمن اور این اے 57 سے مفتی عبدالواجد حسین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، صوبائی حلقوں سے پی پی 10 سے ملک ریحان بابر، پی پی 11 سے سردار راشد یوسف اور پی پی 14 سے مولانا عمر علی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔،پی پی 15 سے مفتی قاسم، پی پی 16 سے ڈاکٹر ضیاءالرحمن، پی پی 17 سے قاری کرامت الرحمن، پی پی 18سے مفتی مسرت اقبال عباسی اور پی پی 19 سے ضیاءاللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے.

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان بونیر روانہ ۔ این اے 10 بونیر سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے

    نذیر چوہان نے پی پی 162 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، نذیر چوہان نے ریٹرننگ افسر عثمان غنی کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے.

    ہماری طرف سے کسی امیدوار پر کوئی دباؤ نہیں ہے، الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل
    دوسری جانب الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی الیکشن کمیشن نے دو دن کی توسیع کردی ہے، اب 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہو گی،مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، جے یوآئی نے توسیع کی درخواست کی تھی، متعلقہ آراوز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی جماعت کے امیدوار کو کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کروانے میں مشکل نہیں ہونی چاہیے ، ہماری طرف سے کسی امیدوار پر کوئی دباؤ نہیں ہے، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بیٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور چار ممبران پر مشتمل ہے ، میرا کوئی عمل دخل نہیں،چکوال سے کاغذات وصولی میں مشکلات پر جماعت اسلامی کی شکایت دور کر دی گئی ہے، اب تک خواتین کی نشستوں کے لئے قومی اسمبلی کے لیے 63 کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاچکے ہیں، پنجاب اسمبلی کی خواتین کے لیے مخصوص نشستوں کے لئے 258 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں ، پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کے لیے 71 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں،

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

  • لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات، کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے

    تحریک انصاف کے رہنما، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ لاہور سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے،لطیف کھوسہ نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

    خیبرپختونخوا میں خواجہ سراء نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والی خواجہ سراء صوبیا خان نے آج بروز بدھ اپنے کاغذات کوہاٹ روڈ میں اسسٹنٹ کمشنر سید احسان علی شاہ کے دفتر میں جمع کرائے۔صوبیا خان نے حلقہ پی کے 81 سے صوبائی سیٹ پر آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
    خواجہ سراء نے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں، صادق سنجرانی این اے 260 اور صوبائی اسمبلی حلقہ 32 سے امیدوار ہوں گے،صادق سنجرانی قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں حلقوں کا الیکشن لڑیں گے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے،

    پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تہمینہ دولتانہ اور کنول لیاقت نےقومی اسمبلی کی مخصوص نشست کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کی سعدیہ سہیل رانا نے بھی مخصوص نشست کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں،

    ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے ،رانا ثنا اللہ نے حلقہ این 100 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،رانا ثنا اللہ کے کاغذات انکے داماد احمد شہریار اور اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے جمع کروائے ،کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر ڈی جی ایف ڈی اے میاں آصف کے پاس جمع کروائے گئے.

    تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ سعد حسین رضوی نے تین جگہ سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا اپنے آبائی شہر اٹک لاہور اور کراچی سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے،

    حافظ عبدالرؤف، حارث ڈار سمیت مرکزی مسلم لیگ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے لاہور کے متعدد قومی و صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں،مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجنئیر عادل خلیق نے پی پی 145، نائب صدر ملک اعجاز نے این اے 118 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے این اے 129،رانا عامر حسین نے این اے 117 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ، این اے 119 سے حافظ عبد الرؤف بھی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔ پی پی 171 سے مرشد ارسلان، پی پی 147 شیخ صداقت، پی پی 174 ناصر محمود گھمن نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ، پی پی 148 سے ڈاکٹر مقبول،پی پی 168 سے چوہدری عبد الرازق نے بھی متعلقہ آراوز کو کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، پی پی 163 سے ڈاکٹر عمران پی پی 173 سے حافظ راشد سمیت دیگر حلقوں سے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔اس موقع پر انجینئر حارث ڈار کا کہنا تھا کہ ملک سے الزام تراشی اور پراپیگنڈا کی سیاست کو ختم کریں گے۔ ملک میں حقیقی خدمت کی سیاست کو لیکر آرہے ہیں،نظریہ پاکستان کے محافظ اور پاکستان کے بیٹے میدان میں آچکے ہیں۔8 فروری کرسی کی جیت دن ہوگا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے راولپنڈی میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے، ناصر بٹ نے این اے 56 اور پی پی 16 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں.

    مصطفی نواز کھوکھر نے این اے 47 اور 48 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میں این اے 47 اور این اے 48 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے آیا ہوں،لاڈلے میدان میں اتار دئیے گئے ہیں،امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن آزادانہ ماحول فراہم کرے گا،کوئی بھی سیاسی جماعت لوگوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔

    سابق پی ٹی آئی رہنماانجینئر افتخار نے این اے 57 سے آزاد حیثیت میں کاغذات نامزدگی جمع کرادئی، سابق پی ٹی آئی رہنما راجہ مامون رشید نے PP- 17 سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں، جے یو آئی رہنما مولانا اسعد محمود نے حلقہ این اے 43 ٹانک سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،سابق صوبائی وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد دیہی کی صوبائی اسمبلی نشت پی ایس 61 کی سیٹ پر اپنے نامزدگی کاغذات آر او آفس میں جمع کروا دیئے۔۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے پی ایس11 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، اے این پی کے غلام بلور نے این اے 32 کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں.اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،امید وار ایم این اے حلقہ این اے52 گوجر خان،خرم پرویز راجہ،امید وار ایم پی اےحلقہ پی پی8 گوجرخان اور چوہدری سرفرازخان،امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 9گو جر خان بروز جمعہ 22 دسمبر2023دن1 بجےاسسٹنٹ کمشنر آفس گوجر خان میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خواجہ سہیل منصور نے این اے دو سو پچاس کے لئے بحیثیت امیدوار برائے قومی اسمبلی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر نے این اے 221 پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے

    بیرسٹر عمیر نیازی کی بہن بیرسٹر نامعیہ نیازی نے میانوالی سے قومی اسمبلی NA-89 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے،
    تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،مسلم لیگ ق سے چوہدری سالک نے این اے 64 سے کاغذات نامزدگی وصول کر لئے،جبکہ چوہدری شافع نے پی پی 31 اور 32 سے کاغذات نامزدگی وصول کیے،جبکہ چوہدری شافع اور چوہدری سالک کی جانب سے کل کاغذات جمع کروائے جائیں گے،قومی اسمبلی حلقہ این اے 25 چارسدہ ٹو سے پانچ امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،اے این پی سے ایمل ولی خان،جے یو ائی سے مولانا گوھر شاہ،پاکستان پیپلز پارٹی سے آفتاب عالم اور تحریک لبیک سے الف خان شیرپاؤمدمقابل ہوں گے،قومی اسمبلی حلقہ این اے 7 سے اے این پی کے امیدوار سینیٹر زاہد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،

    اسلام آباد میں تاجر رہنما چوہدری کاشف نے این اے 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ جماعت اسلامی کے رضا احمد شاہ نے پی پی 17 راولپنڈی سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے این اے 128 ، این اے 123 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے،لیاقت بلوچ کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بشارت بلوچ اور حافظ احمد عمیر ہمراہ تھے ،سابق ایم این اے لیاقت بلوچ لاہور سے دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں.امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 54 بیرسٹر عقیل ملک نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

    بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے NA-112 ننکانہ صاحب سے قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے، اس موقع پر انکا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا،مجھ پر کوئی پریشر نہیں ہے الیکشن کے لیے تحریک انصاف کی تیاری سب سے زیادہ ہے،

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے حلقہ این اے 46 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے۔چوہدری شفیق الرحمان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے ضلعی عہدیداران اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے آر او آفس پہنچے۔ ان کے ہمراہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے رہنما یاسر عرفات بٹ، انعام الرحمان، محمد شوکت سلفی، میاں عمران، میڈیا کوآرڈینیٹر نوید احمد سمیت حلقے این اے 46 کے علاقہ معززین کی کثیر تعداد موجود تھی، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی قیادت کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے این 46 سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا امیدوارنامزد کیا،این اے 46 کے اندر ہماری مہم جاری ہے، زور و شور سے ہماری مہم چلنے کی وجہ ہماری عوامی خدمت کا ماضی ہے،عوام کی قبولیت اور مقبولیت کی وجہ سے این اے 46 میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ پہلے نمبر پر ہوگی،08 فروری کو ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ یہ الیکشن فری اینڈفیئرہوگا، اسلام آباد کی 42 یوسیز میں ہم گئے سب نے کہا کہ پانی کا مسئلہ ہے،ترنول سے گولڑہ تک تمام یوسیز میں صفائی کے مسائل ہیں،این اے 46کے حلقے میں سڑکوں انفراسٹرکچر، صحت سہولیات کی کمی بھی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتخابات سے قبل کبھی کسی کی کبھی کسی کی ہوائیں چلتی ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا خدمت کی بنیاد پر عوام کے ساتھ ایک لمبا تعلق ہے،حلقے میں عوامی خدمت کی بدولت آٹھ فروری کو این اے 46 سے کامیابی حاصل کریں گے۔
    چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے حلقہ این اے 46 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے

    پنجاب قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر اور اقلیتوں کی نشستوں پر کاغذات کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں، قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر 48 کاغذات جمع ہوئے ،خواتین کی صوبائی اسمبلی نشستوں پر 179 خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، اقلیتوں کی نشستوں پر 46 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے.

    بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کے حتمی فہرست جاری کردی جس میں این اے 252 سردار حق نواز بزدار،این اے 253 ملک گامن خان مری کوہلو کم سبی،این اے 254 سعید کرد میرخدابخش بنگلزئی،جھل مگسی کم نصیرآباد،این اے 255 عبدالغفور مینگل نصیرآباد کم جعفرآباد،این اے 256 سرداراخترجان مینگل ،ڈاکٹر قدوس بلوچ،خضدار
    این اے 257 جہانزیب قاسم،لسبیلہ،این اے 258 حاجی زاہد بلوچ ،حاجی عبدالغفار بلوچ،پنجگور کم کیچ،این اے 259 میر حمل کلمتی،ڈاکٹرعبدالغفور بلوچ ،گوادر کم کیچ ،این اے 260 حاجی محمدہاشم نوتیزئی ،حاجی بہادر خان مینگل،این اے 261 سرداراخترجان مینگل ،ٹکری شفقت لانگو،این اے 262 نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی ،ملک مجید کاکڑ بلوچستان نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار ہونگے

    واضح رہے کہ عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا آج دوسرا روز ہے،ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کاغذات نامزدگی جمع کروا رہے ہیں،الیکشن شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک تین روز کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں،

  • انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے،سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست

    انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے،سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست

    چیئرمین پی ٹی آئی نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے،بیرسٹر گوہر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے امیدواروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے

    چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے فریقین کو ہدایات جاری کرے، فریقین کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے

     دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

    لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار

  • حسان نیازی کن شرائط اور کس قانون کے تحت نااہل ہوسکتا ہے؟ عدالت

    حسان نیازی کن شرائط اور کس قانون کے تحت نااہل ہوسکتا ہے؟ عدالت

    لاہور ہائیکورٹ حسان نیازی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا حسان نیازی کو سزا ہوچکی ہے، وکیل نے کہا کہ حسان نیازی کا ٹرائل چل رہا ہے ابھی وہ نااہل نہیں ہوئے،عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ درخواست گزار کن شرائط اور کس قانون کے تحت نااہل ہوسکتا ہے ،وکیل نے کہا کہ اس قانونی نقطے کی تشریح ضروری ہے، عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی، جسٹس علی باقر نجفی نے حسان نیازی کی والدہ کی درخواست پر سماعت کی

    واضح رہے کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے- حسان نیازی کی والدہ نےکاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی و پنجاب حکومت اور کمانڈنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے، حسان نیازی نااہل ہیں اور نہ ہی سزا یافتہ ہیں، وہ اس وقت حراست میں ہیں،عدالت حسان نیازی کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پراسیس مکمل کرنےکی اجازت دے، عدالت اوتھ کمشنرکو حسان نیازی سے ملاقات کرکےکاغذات نامزدگی کی تصدیق او ردستخط کی اجازت دے۔

    حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں

    حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • پاکستان بار کونسل کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض،شفاف انتخابات کا مطالبہ

    پاکستان بار کونسل کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتراض،شفاف انتخابات کا مطالبہ

    پاکستان بار کونسل نے ملک میں شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے

    پاکستان بار کونسل نے چیف الیکشن کمشنر کے انتخابی طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں آزادنہ اور شفاف انتخابات نہیں کرائے جا سکتے،ایسا لگتا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس ہر سیاسی جماعت یا فرد کے لیے مختلف ضابطے ہیں،

    پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے،موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ نہیں ہو سکتے۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنے آبائی ضلع جہلم کے لئے دو قومی اسمبلی کی نشستیں مختص کیں جس کی آبادی 13 لاکھ 82 ہزار ہے،جبکہ ضلع حافظ آباد، جس کی آبادی تقریباً 13 لاکھ 20 ہزار ہے اسے صرف ایک سیٹ مختص کی گئی ہے،انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں،یہ واضح ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا طرز عمل عام انتخابات کی سالمیت کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، پاکستان بار کونسل ان نازک معاملات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی،سپریم کورٹ کو چیف الیکشن کمشنر کے ہر عمل کی توثیق کرنے کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لینا چاہیے،پاکستان بار کونسل نے بڑا مطالبہ کر دیا

    توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا

     وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،

     ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی

    پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل کا پختہ یقین ہے کہ بنیادی مقصد محض انتخابات کا انعقاد نہیں ہے بلکہ ان کا آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے انعقاد، تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہے،پاکستان بار کونسل نے وکلاء کنونشن بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے جو کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں ممکن نہیں،

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے زیر نگرانی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، سپریم کورٹ بار کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں چیف الیکشن کمشنر کو گھر جانا چاہیے کیونکہ ان کے زیر نگرانی شفاف انتخابات ممکن نہیں،موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی انتخابات کی شفافیت پر بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں لیکن تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں،شکایات کو دور کیے بغیر محض انتخابی ٹائم لائنز پر عمل کرنا استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے،اس سے پہلے بھی شکوک و شہبات دور کیے بغیر انتخابات کے انعقاد سے قیمتی وسائل اور ملک کا نقصان ہوا تھا،

  • سپریم کورٹ ، انتخابات میں تاخیر  کی ایک اور درخواست مسترد

    سپریم کورٹ ، انتخابات میں تاخیر کی ایک اور درخواست مسترد

    سپریم کورٹ نے انتخابات میں تاخیر کرنے کی ایک اور درخواست مسترد کردی

    درخواست میں انتخابی حلقہ بندی پر اعتراضات اٹھاے گئے تھے،قائمقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ آنے سے ملک میں تھوڑا استحکام آیا ہے،کیا آپ ملک میں استحکام نہیں چاہتے؟ عام انتخابات کی تاریخ آنا کوئی معمولی بات نہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندی کے حوالے سے غلط فیصلہ کیا گیا، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن پروگرام جاری ہو چکا اب کچھ نہیں ہو سکتا، انفرادی درخواستوں پر فیصلہ دینے لگ گئے تو الیکشن عمل متاثر ہوگا،ایسی درخواستوں پر عام انتخابات کیلئے 8فروری کی تاریخ کو ڈسٹرب نہیں کرینگے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ انتخابات وقت پر نہیں چاہتے تو عدالت میں بیان دیں،الیکشن کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دینگے، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، کسی کو الیکشن تاخیر کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دینگے،

    سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 12میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کر دی ، سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں تبدیل نہیں ہوسکتی ، درخواستگزار امیر خان نے بلوچستان ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ رجوع کیا تھا ،قاٸم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

    جمعیت علماء اسلام کی کرپشن اور دردناک کہانی، ثبوت آ گئے، مبشر لقمان نے پول کھول دیا

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں

    پاکستان میں ہزاروں بچوں کو مارنے کی تیاری،چیف جسٹس،خاموش قاتلوں کا حساب لیں،

  • عام انتخابات:الیکشن کمیشن نے  رجسٹرڈ ووٹرزکا ڈیٹا جاری کر دیا

    عام انتخابات:الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرزکا ڈیٹا جاری کر دیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے رجسٹرڈ ووٹرزکا ڈیٹا جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن کی جانب سے جاریاعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے جس میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 ہے، ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.87 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.13 فیصد ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 83 ہزار 29 ہے جس میں 5 لاکھ68 ہزار 406 مرد ووٹرز اور 5 لاکھ14 ہزار 623 خواتین ووٹرز ہیں، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار 896 ہے جس میں مرد ووٹرز 3 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 82 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 814 ہیں، سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار 769 ہے جس میں مرد ووٹر ایک کروڑ 46 لاکھ 12 ہزار 655 اور خواتین ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار 114 ہے۔

    مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں نصب کرنے کا فیصلہ

    pakistan
    بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 71 ہزار 947 ہے، جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 16 ہزار 164 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 23 لاکھ55 ہزار 783 ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 119 ہے جس میں ایک کروڑ 19 لاکھ 44 ہزار 397 مرد ووٹرز ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 83 ہزار 722 ہے۔

    سعودی عرب میں ارتداد اور ہم جنس پرستی سزاؤں کو ختم ہونا چاہیے ،اطالوی …

  • عام انتخابات میں تاخیر،سپریم کورٹ نے تمام دروازے بند کر دیئے

    عام انتخابات میں تاخیر،سپریم کورٹ نے تمام دروازے بند کر دیئے

    سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں تاخیر کرنے کے تمام دروازے بند کردیئے
    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پر اعتراض نہیں اٹھایا جاسکتا، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کوئٹہ کی دو صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کیخلاف اپیل پر فیصلہ دیا،بلوچستان ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کی تھی.

    جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ جو اختیار قانون نے الیکشن کمیشن کو دیا اسے ہائیکورٹ کیسے استعمال کر سکتی ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن پروگرام جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں سے متعلق تمام مقدمہ بازی غیر موثر ہو چکی،کسی انفرادی فرد کو ریلیف دینے کیلئے پورے انتخابی عمل کو متاثر نہیں کیا جا سکتا، ہمیں اس حوالے سے لکیر کھینچ کر حد مقرر کرنی ہے جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی سارے کیوں چاہتے ہیں الیکشن لمبا ہو،الیکشن ہونے دیں،جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اگر اس درخواست پر فیصلہ دیا تو سپریم کورٹ میں درخواستوں کا سیلاب امڈ آئے گا، جب الیکشن شیڈول جاری ہو جائے تو سب کچھ رک جاتا ہے،الیکشن کمیشن کا سب سے بڑا امتحان ہے کہ آٹھ فروری کے انتخابات شفاف ہوں،

    بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان کی دو صوبائی نشستوں شیرانی اور ژوب میں الیکشن کمیشن کی حلقہ بندی تبدیل کر دی تھی الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی

    جمعیت علماء اسلام کی کرپشن اور دردناک کہانی، ثبوت آ گئے، مبشر لقمان نے پول کھول دیا

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    عمران اور بشریٰ کی آخری ملاقات، تیاریاں ہو گئیں

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

    بلاول اور آصف زدراری کی شدید لڑائی،نواز کا تیر نشانے پر،الیکشن اکتوبر میں

    پاکستان میں ہزاروں بچوں کو مارنے کی تیاری،چیف جسٹس،خاموش قاتلوں کا حساب لیں،

  • سراج الحق کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

    سراج الحق کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے عام انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے، ان دونوں جماعتوں سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے، اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گےاس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے-

    سراج الحق نے کہا کہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑیں گے، 8،8 کنال پر بنے گورنر ہاؤسز اور کمشنر ہاؤسز کا خاتمہ کریں گے فنانشل منیجمنٹ اور فنڈز یوٹلائزیشن کو ٹھیک کریں گے، تعلیم و صحت میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، بھکاریوں کیلئے بحالی ٹریننگ سینٹرز بنائے جائیں گے، عوام کے پاس حقیقی تبدیلی کا پیغام لے کر جائیں گے۔

    اگر ثقافت کو بچانا ہے تو… ایلون مسک کا اٹلی کی ماؤں کو …

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول نہ فراہم کیا گیا تو آئندہ حکومت نہیں چلے گی،انتخابات کیلئے 50 فیصد سے زائد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر چکے ہیں،شفاف انتخابات کیلئے عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے۔

    آڈیالہ جیل میں بجلی منقطع