Baaghi TV

Tag: عدالت

  • پرویز الہیٰ کو پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ طلب

    پرویز الہیٰ کو پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد لاہور ہائیکورٹ طلب

    لاہور ہائیکورٹ: عدالتی حکم کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ ،ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشنز کیخلاف توہین عدالت اور حبس بجا کی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدت نے حبس بجا کی درخواست پر سماعت گیارہ بجے تک ملتوی کر دی ،عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور سپرنٹینڈنٹ اٹک جیل کو طلب کر لیا ،عدالت نے پرویز الٰہی کے پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے ،عدالت نے نوٹس میں کہا کہ کیوں نہ آپ کو توہین عدالت کے جرم میں سزادی جائے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا واضح حکم تھا وفاقی حکومت کے وکیل پیش ہو کر وضاحت کریں

    سرکاری وکیل نے کہا کہ ہارٹ پرابلم کی وجہ سے پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا، ڈی سی اسلام آباد نے بیماری کی بنا پر انکو سفر کرنے سے منع کیا۔پرویز الٰہی کو ڈی سی اسلام اباد نے نقص امن عامہ کے تحت نظر بند کر دیا ہے، اب حبس بجا کی درخواست کا جواز نہیں رہتا،

    ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک بطور بیلف پیش ہوئے اور کہا کہ پرویز الٰہی کو نظر بند ہونے کی بنا پر بازیاب نہیں کرایا جاسکا ، پرویز الہیٰ اٹک جیل میں ہیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ حبس بیجا کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی جائے ،وکلا درخواست گزار نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد توہین عدالت میں پیش نہ ہوے ۔انکو طلب کیا جائے ،عدالت نے سپرنٹینڈنٹ جیل کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا، سرکاری وکیل نے کہا کہ عمران خان کی عدالت پیشی کی بنا پر جیل سپرنٹینڈنٹ پیش نہ ہوئے ،

    کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی ،عدالت نے چیف کمشنر اور ائی جی اسلام آباد کو پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت کے طلب کرنے کے باوجود چیف کمشنر اسلام آباد، ائی جی اسلام آباد اور سپرنٹینڈنٹ اٹک جیل پیش نہ ہوئے ،وفاقی حکومت کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل جاوید قصوری پیش ہوئے ،وفاقی وکیل نے جواب داخل کرنے اور ہدایات لینے کے لیے مہلت مانگی ،عدالت میں کہا کہ عدالت کوئی حکم جاری کرنے سے قبل ہمیں سن لے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم پہلے کا ہے ۔اپ پہلے اس ارڈر کی تعمیل کریں

    ایڈشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے جسٹس امجد رفیق کا پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا،وکلا درخواست گزار نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی کی نظر بندی کے آرڈر معطل کر دیے ہیں ،عدالت نے کہا کہ چیف سیٹلمنٹ نے نظر بندی کے آرڈر جاری کیے اپ اس نظر بندی کو چیلنج کریں ،عدالت نے درخواست گزار کے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو برحال اسلام آباد ہائی کورٹ جانا پڑے گا ۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کر دیے

    قبل ازیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس امجد رفیق کے ملتان تبادلے کے بعد پرویز الہیی کی درخواست جسٹس مرزاوقاص کی عدالت میں مارک کر دی،جسٹس مرزا وقاص روف کیس پر سماعت کریں گے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک اسد علی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ،ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ افضال بھی لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے .جسٹس امجد رفیق کے ملتان بنچ کام کرنے کی بنا پر کیس دوسرے جج کے پاس سماعت کے لیے لگایا گیا ہے

    پرویز الٰہی کی رہائی،نیب نے انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی
    دوسری جانب نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی رہائی اور کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی ہے، نیب کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا موقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی تھی پرویز الٰہی ریمانڈ پر تھے سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور رہائی کا حکم جاری کیا پرویز الٰہی کو کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں ،

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے ترجمان نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صدر کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے جائیں، اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کا مذاق اڑاتے ہوئے میرے والد کو اغوا کرلیا گیا ہے

    جبکہ تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ کو  لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، اور واضح کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ کو اب کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا، پرویز الٰہی کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا

    پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • رضوانہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم

    رضوانہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ کو رہا کرنے کا حکم

    کم عمر ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی،

    اسلام آباد آباد کی سیشن کورٹ نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض سول جج کی اہلیہ ملزمہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، سومیا عاصم اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،ملزمہ سومیا عاصم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی

    دوسری جانب رضوانہ تشدد کیس میں جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے،کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں جے آئی ٹی نے سول جج عاصم حفیظ کو تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا، جے آئی ٹی پانچ بار طلب کر چکی مگر عاصم حفیظ پیش ہونے کا نام نہیں لے رہے، عاصم حفیظ کا کہنا ہے کہ جب تک ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ نہیں ملے گا جے آئی ٹی کے سامنے تحقیقات کے لئے پیش نہیں ہوں گا،

    عاصم حفیظ کو لاہور ہائیکورٹ او ایس ڈی بنا چکی ہے، جس کے بعد انہیں طلب کیا گیا تھا، تا ہم وہ نہیں پیش ہو رہے،جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا ،جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا،جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے

    واضح رہے کہ عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ زیرسماعت ہے بچی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کے سر کے گہرے زخم کا علاج اور دیگر شدید چوٹوں کے باعث پلاسٹک سرجری کی جارہی ہے، اس دوران سرجری کے لئے بچی کو معیاری کریمیں لگائی جارہی ہیں،پلاسٹک سرجری کے سیشنز ڈاکٹر رومانہ کی سربراہی میں ٹیم کر رہی ہے

    جج عاصم حفیظ بار بار طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے

     اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے،

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

    راجہ پرویز اشرف نے بچوں پر تشدد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اظہار تشویش کیا

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الہیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں پرویز الہیٰ کی درخواست پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی ،وکیل نے کہا کہ صرف لاہور ہائیکورٹ کے آرڈر کو فرسٹریٹ کرنے کیلئے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا ،بغیر کسی وارنٹ اور آرڈر کے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا گیا ،لاہور ہائیکورٹ کا حکم واضح تھا کہ ایم پی او کے تحت بھی گرفتار نہ کیا جائے ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کیا اس پر کوئی اعتراض لگا ہے ،وکیل چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر موجود ہے کہ کوئی اتھارٹی کسی کیس میں گرفتار نہیں کرے گی ، ڈی سی اسلام آباد کو بھی آرڈر کیا گیا ہے ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ آپ وہ آرڑد پڑھیں ،

    وکیل پرویز الہٰی نے لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر پڑھ کر سنایا ،وکیل پرویز الہٰی نے شہریار آفریدی کیس کا حوالہ بھی دیا، عدالت نے کہا کہ آپ کی درخواست پر آفس کے اعتراضات ہیں ، ابھی وہ اعتراضات ختم کر رہے ہیں ،عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی

    پرویز الہیٰ کو تین روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا پرویز الہیٰ عدالت سے گھر جا رہے تھے کہ انہیں اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا اور اٹک جیل منتقل کر دیا، پرویز الہیٰ کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا،

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے ترجمان نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صدر کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے جائیں، اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کا مذاق اڑاتے ہوئے میرے والد کو اغوا کرلیا گیا ہے

    پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

    یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

    شیر پاؤ پل ہر ٹریفک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ،تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے وکلاء سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کر لیے،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے رہائی کیلیے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ نے مقدمہ نمبر 97/23 درج کر رکھا ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر پر شیر پاؤ پل ہر ٹریفک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

  • دہشتگردی کی مبینہ معاونت کیس، علی وزیر کا جسمانی ریمانڈ منظور

    دہشتگردی کی مبینہ معاونت کیس، علی وزیر کا جسمانی ریمانڈ منظور

    انسدادِ دہشت گردی عدالت ،سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں عدالت پیش کردیا گیا

    کیس کی سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کی ،علی وزیر کی جانب سے عطاء اللہ کنڈی عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،تھانہ بارکہو میں درج مقدمے میں گرفتار دیگر ملزمان کو بھی عدالت پیش کردیا گیا، پراسیکیوٹر نے ایف آئی آر عدالت کو پڑھ کر سنائی، پولیس نے علی وزیر و دیگر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، اور کہا کہ دہشت گردی کے لیے فنڈنگ سے متعلق تفتیش کرنی ہے ،جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس بیانیے کا آپ ذکر کررہے ہیں وہ بتائیں تاکہ پتہ چل سکے، ریاست مخالف بیانیہ بتائیں،جج نے استفسار کیا کہ محمد علی کون ہے ؟ پراسیکوٹر نے عدالت میں کہا کہ علی وزیر کا نام محمد علی ہے،

    علی وزیرنے عدالت میں کہا کہ جب یہ جلسہ ہورہا تھا تو وزیر داخلہ کا فون آیا، ہم نے وزیر داخلہ سے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے سامنے جلسہ کریں گے، وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ سپریم کورٹ کے سامنے جلسہ نہ کریں، وزیر داخلہ کے ساتھ ترنول پر جلسہ کرنے پر متفق ہوگئے، جلسہ کے لیے انہوں نے این او سی دی، اور ہمارے کارکنان کو رہا کرنے کا بھی کہا گیا، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے علی وزیر سے استفسار کیاکہ آپ نے ریڈ لائن کونسی کراس کی ؟ علی وزیر نے پولیس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو مجھے نہیں پتہ، یہ بہتر بتا سکتے ہیں، ہمارے ہاں جو حالات ہیں وہ سب کو معلوم ہے،میرا علاقہ افغانستان سے بھی زیادہ غیر پسماندہ ہے، روزانہ ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، بم دھماکے ہوتے ہیں، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ اس کا فیصلہ آپ کریں گے یا ریاست ؟ علی وزیرنے کہا کہ ہم ریاست کے سامنے اپنا بیانیہ رکھنے آئے تھے،

    عدالت نے علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ،عدالت نے علی وزیر کا میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی،

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

  • ایڈیشنل ڈی جی پارکس”فارغ”اب صرف بڑوں کیخلاف کاروائی ہوگی،عدالت

    ایڈیشنل ڈی جی پارکس”فارغ”اب صرف بڑوں کیخلاف کاروائی ہوگی،عدالت

    اہور ہائیکورٹ ،سموگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالتی احکامات کے باوجود درختوں کے کٹاو کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ایڈیشنل ڈی جی پارکس کو فوری طور پر کام سے روکنے کا حکم دے دیا ،عدالت ایڈیشنل ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی بھی کرے گی ،عدالت نے ڈی جی پارکس کو عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا ،عدالت نے چھوٹے ملازمین کے خلاف کی گئی کاروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب صرف بڑوں کے خلاف ہی کاروائی ہوگی۔ لاہور کو بچانے کے لئے پی ایچ اے کو اپنا کام کرنا ہوگا۔ ہیٹ ویو پاکستان کاہی نہیں دنیا کا بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی

    ایل ڈی اے کے قانونی مشیر صاحبزداہ مظفر عدالت پیش ہوئے ،اور کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے سائیکلنگ کے فروغ کے لئے تشہیری مہم شروع کی جارہی ہے۔ کینال روڈ پر سائیکلنگ ٹریک بنایا جانے لگا ہے۔ گھروں پر موجود ریسٹورنٹس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ پارکنگ کےمسائل کے خاتمے کے لئے ڈیجیٹل پارکنگ کا تصور لایا جا رہا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے ہیٹ ویو کی روک تھام کے لئے ماحولیاتی مایرین کی خدمات حاصل کرے۔ایل ڈی اے ماحولیاتی ماہرین کی آراء پر مشتمل رپورٹ عدالت پیش کرے۔ہیٹ ویو دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔سینماوں میں پارکنگ کےلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

    پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

    لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا

  • ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے قبل آگاہ کریں، عدالت کا حکم

    ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے قبل آگاہ کریں، عدالت کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار دے دیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کر دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے ،ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا ، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے صوبوں کو فیکس اور واٹس ایپ بھی کر دیا پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہییں ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر ہو تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے ، عدالت نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی

    واضح رہے کہ ایمان مزاری کو ایک اور مقدمہ میں جیل کے باہر سے گرفتارکیا گیا،ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، ایمان مزاری نے ضمانت کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی جس پر عدالت نے ایمان مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا ایمان مزاری کو دو روز قبل رہا کیا جا چکا ہے،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف تین مقدمے درج ہیں ، اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دو مقدمات میں ضمانت پر ہے ،پٹشنر کی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے ، عدالت سے 16 مئی والے فواد چوہدری کیس کا آرڈر کرنے کی استدعا کی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

  • سائفرکیس، پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

    سائفرکیس، پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی

    سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت کا معاملہ ،پی ٹی آئی وکلا جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پہنچ گئے

    وکیل سلمان صفدر اور بابر اعوان جج راجہ جواد عباس کی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ انسداد دہشتگری عدالت کو بطور ڈیوٹی جج میں سن سکتا ہوں،جج نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا کیس سنے کا مجھے اختیار نہیں ہے،ہائیکورٹ کوئی ڈائریکشن دے گی تو میں پھر سن لوں گا،24 عدالتوں کی حد تک میں ایڈمن جج ہوں،

    راجہ جواد عباسی کی جانب سے ججز کا ڈیوٹی طریقے کار پڑھ کر سنایا گیا ،جج نے کہا کہ 24 عدالتوں میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت موجود نہیں ہے، ہائیکورٹ کسی بھی جج کو کیس سنے سے مارک کر سکتی ہے،ہائیکورٹ میں درخواست دیں اور اگر وہ اجازت دیں تو میں سن لیتا ہوں،پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ ہمیں کوئی راستہ دکھائیں کہ ہم کیا کریں ؟ جج نے کہا کہ دو طریقے ہیں یا تو آپ رجسٹرار ہائی کورٹ سے رجوع کریں اور یا 9 ستمبر تک انتظار کرلیں، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ہم ایک درخواست دیتے ہیں آپ جو بھی آرڈر کریں گے، ہمیں منظور ہے، جج نے کہا کہ آپ اگر ضمانت کی درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں تو بے شک کریں، بابر اعوان نے کہا کہ ہم مشاورت کرنے پر عدالت کے سامنے درخواست دائر کریں گے،

    پراسیکوشن ٹیم نے سائفر کیس سننے کی مخالفت کی،جج نے رضوان عباسی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے سینئر وکیل ہیں مگر آپ کو designated اور appointed کا فرق نہیں، پراسیکوشن ٹیم نے کہا کہ یہ آپ سے کس capacity میں خصوصی عدالت کے کیسسز سننا چاہتے ہیں ؟ جج نے کہا کہ میں ایڈمنسٹریٹو جج ہوں اسی وجہ سے یہ ہم سے کیا سننا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ آپ کیس سن لیں تاکہ ہمارے پاس کوئی آرڈر آجائے،

    پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت نے خصوصی عدالت کے جج کی تعیناتی پر پھر سے اعتراض کر دیا، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکی بات میں نے سن لی کہ آپکی درخواست کو تو کسی نے سننی ہے،وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ اس کیس پر گزشتہ سماعت پونے تین گھنٹوں کی سماعت کے بعد ملتوی کردی گئی، بتایا گیا کہ میرے کلیگ شیر افضل مروت نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے، اس دن بھی درخواست ضمانت نہیں سنی گئی اور آج بھی نہیں سنی گئی،اگر جج صاحب نے کل آنا ہوتا تو ہم یہاں بھی نہ آتے مگر لمبی چھٹی ہے، سب سے بڑا اعتراض تو یہ ہے کہ آپ کوئی کیس سن ہی نہیں سکتے، سپیشل پراسیکوٹر نے کہا کہ اس دن بھی جج صاحب نے اپنی مجبوریوں کا زکر کیا تھا کہ میں نہیں آرہا تھا مگر آ گیا، اگر جج صاحب کی ذاتی مجبوریوں پر بھی اعتراض ہے تو یہ غلط ہے، انہوں نے اب بغیر کسی وجہ کی ہر چیز کو اپنا ایک رنگ دینا ہوگا ہے، کیا ہم نے اسی طرح انصاف کے سسٹم کو چلانا ہے ؟ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو نوٹیفکیشن یہاں ہیں ایک اپریل کا ہے اور دوسرا جون کا ہے، یہ کورٹ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیسسز کو کیسے سن سکتی ہے ؟آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے کیسسز ڈیوٹی جج سن سکتے ہیں یا نہیں، دلائل طلب کر لئے گئے، کیس میں 12 بجے تک کا وقفہ کر دیا گیا

    سائفرکیس، پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی
    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد ،پی ٹی آئی وکلاء جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت پیش ہوئے، وکیل سلمان صفدر نے عدالتی عملے سے درخواست کی کہ سائفرکیس کی سماعت جمعرات کو رکھ لیں،سائفرکیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی گئی

    قبل ازیں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث ضمانت کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا ،جج ابوالحسنات ذوالقرنین اپنی اہلیہ کی طبعیت کی سازی کے باعث ایک ہفتے کی رخصت پر ہیں،عدالتی عملہ کے مطابق جج ابو الحسنات ذوالقرنین 8 ستمبر تک رخصت پر ہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین 9 ستمبر کو ڈیوٹی پر ہوں گے،

    پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا ڈیوٹی جج کے روبرو پیش ہوں گے، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے

    گزشتہ سماعت اٹک جیل میں ہوئی تھی تو عمران خان کی لیگل ٹیم نے درخواست ضمانت دائر کی تھی،لیگل ٹیم نے تین درخواستیں دائر کیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت دائر کی گئی،وزارت قانون کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کا اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنےکی درخواست بھی دائر کی گئی

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    واضح رہے کہ عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے جس کے بعد عمران خان کو سائفر کیس میں اٹک جیل میں رکھا گیا ہے، عمران خان چودہ روزہ جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں، گزشتہ روزعمران خان نے بیٹوں سے بات کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی، عمران خان نے اپنے وکیل عمیر اور شیراز احمد کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے ٹیلی فون یا وٹس ایپ پر بات کرنا چاہتے ہیں ،

    جج خصوصی عدالت ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بیٹوں سے والد کی ورچوئل ملاقات کرانے کی ہدایت کردی

    سلمان رشدی کا وکیل، عمران خان کا وکیل بن گیا

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    امریکی سائفر کے بیانیہ پر سیاست کرنے والا خود امریکیوں سے رحم کی بھیک مانگنے پر مجبور،

  • ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جیل سے پرویز الہی کو لیکر کل عدالت میں پیش ہوں

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک جیل سے پرویز الہی کو لیکر کل عدالت میں پیش ہوں

    لاہور ہائیکورٹ: پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر قیصرہ الہی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی،وکیل طاہر نصر اللہ وڑائچ نے عدالت میں کہا کہ میں پرویز الٰہی کے ساتھ پچھلی نشست پر تھا،مال روڈ پر پولیس نے ایک بار گرفتاری کوشش کی،کینال روڈ پر تین سو نقاب پوش بندوں نے ہمیں روکا،جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ کیا روٹ کو زیرو نہیں کرایا گیا تھا،وکیل نے کہا کہ چالیس سے پچاس گاڑیاں ہمارے آگے اور پیچھے تھیں ،تین گاڑیوں نے ہمیں روکا ہمارے گاڑی کے آگے بریک لگا دی گئی،جیسے ہی گاڑی رکی ڈی آئی جی آپریشن اترے،ڈی آئی جی عمران کشور نے خود دروازہ کھولا اور لوگوں کو اشارہ کیا گیا ۔جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ کیا وہاں کوئی بحث بھی ہوئی ۔ وکیل نے کہا کہ میں نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

    جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ کیا ان لوگوں کے پاس کوئی آرڈر تھا ۔ کیا وہ لوگ پولیس وردی میں تھے ۔وکیل نے کہا کہ سارے لوگ سول کپڑوں میں تھے۔ جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ انہوں نے کوئی اسلحہ استعمال نہیں کیا ان سے پوچھا نہیں کہ تمھاری جرات کیسے ہوئی کورٹ کا آرڈر موجود ہے ۔ وکیل نے کہا کہ لطیف کھوسہ بوڑھے آدمی ہیں وہ کیا مزاحمت کرتے ۔ جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اپکو جوان سمجھ رہے ہیں ۔ جسٹس امجد رفیق کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہ گونج اٹھا،وکیل نے کہا کہ یہ سارا کام ایک منٹ میں ہوا ۔

    لاہور ہائیکورٹ نے دس بجے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سمیت دیگر ذمے داران افسران کو طلب کر لیا ،آفس ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا تھا.۔آفس ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے پکڑا ،بہتر ہے درخواست گزار اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

    کل پیش ہونے پر پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کروں گا ،جسٹس امجد رفیق
    عدالتی حکم کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ ،ڈی آئی جی انویسٹیگیشن اور ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشنز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالت نے درخواست پر سماعت گیارہ بجے تک ملتوی کردی ،عدالت کے حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی ائی جی انوسٹی گیشن اورایس ایس پی آپریشنز پیش نہ ہوئے، انکی طرف سے ڈی ایس پی شاہد نے پیش ہو کر مہلت مانگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کی طرف سے مہلت مانگی گئی ،ڈی ایس پی نے عدالت میں کہا کہ دونوں پولیس افسراں صوبہ سے باہر ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں افسران سے پوچھ لیں کہ وہ آج پیش ہوں گے یا کل ؟کل پیش ہونے پر پولیس افسران کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کروں گا آپ نے مناسب نہ سمجھا کہ آپ اسی وقت میرے پاس آجاتے

    عدالت نے توہین عدالت کے مرتکب پولیس افسران کو پیش ہونے کیلئے دوبجے تک کی مہلت دے دی،،عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو پولیس افسران کے دفاع سے بھی روک دیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کو پراسیکیوٹر مقرر کیا جائے گا تب آپ بتائیے گا کہ توہین کا جرم بنتا ہے یا نہیں،آئی جی پنجاب سمیت دیگر سے بھی 2 بجے جواب طلب کر لیا گیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی پیش نہیں ہوتا تو عدم پیشی کی جو بھی جوہات ہیں لکھ کر آگاہ کیا جائے، عدالت جواب آنے کے بعد مناسب فیصلہ کرے گی،پراسیکیوٹر کا کام وکالت کرنا نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی تک معاونت کرنا ہے عدالت نے سماعت دو بجے تک ملتو ی کر دی

    پرویز الہی گرفتاری توہین عدالت کا کیس،تیسری بار سماعت ہوئی، آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ بھی عدالت پیش ہوئے ،ایس پی عمارہ بھی عدالت پیش ہوگئیں ،عدالت نے استفسار کیا کہ دونوں ڈی آئی جیز کہاں ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دونوں افسران کراچی میں ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیاں ان افسران کو عدالت کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا؟ عدالت نے آئی جی پنجاب کو محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت توہین عدالت کی کارروائی کرے گی۔جو لوگ لے کے گئے ہیں وہ کون سے تھے۔جو کچھ ہورہا ہے اس پر عدالت کوبڑا دکھ ہے

    آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ میں ایک اہم میٹینگ چھوڑ کر آیا ہوں، میرا بندہ اگر زمہ دار ہوا تو میں خود آپ کے پاس لیکر آؤں گا،پرویز الٰہی کے ساتھ جو کچھ ہوا میں اسکی ذمہ داری لیتا ہوں، پرویز الہی کے ساتھ کچھ غیر قانونی نہیں ہوا میرے ڈی آئی جی اور ایس پی کا کوئی معاملہ نہیں، پرویز الہٰی کو اسلام آباد پولیس کو لے کر گئی، میں اسلام آباد پولیس کا ذمے دار نہیں ہوں۔میں پرویز الٰہی کے معاملہ کی از سر نو تحقیقات کرواؤں گا، پنجاب پولیس کے آفیسرز توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔مجھے تحریری جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دی جائے

    جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ پرویز الٰہی اس وقت کہاں ہیں ؟ آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ ہمیں بلکل نہیں پتہ پرویز الٰہی کہاں ہیں، جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ آپ کو واقعی ہی پتہ نہیں،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ ہمیں بالکل نہیں پتہ پرویز الہی کہاں ہیں؟ آئی جی اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے جواب پر عدالت میں قہقہ لگ گیا آئی جی پنجاب نے عدالت میں کہا کہ پرویز الہی کے حوالے سے اس وقت اسلام آباد پولیس ہی بتا سکتی ہے ،جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ پرویز الہی کو اٹک جیل میں رکھا گیا تھا اس لیے عدالت یہ کیس سن رہی ہے

    آئی جی پنجاب نے چوہدری پرویز الہی کی عدالتی حکم کے باوجود گرفتاری کرنے اور توہین عدالت کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ کے جج امجد رفیق پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ آپ پرسنل ہوچکے ہیں ، لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ
    آئی جی پنجاب کا یہ کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتا کہ پرویز الہی کہاں ہیں یہ ایک صاف جھوٹ ہے،آئی جی پنجاب نے کہا کہ آئی جی پنجاب کھوسہ صاحب کی اس بات پر افسوس ہے ،عدالت نے کہا کہ آئی جی صاحب یہ غیر پارلیمانی لفظ نہیں ، جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کسی کو جانور کہہ دیں تو ناراض ہوجاتا ہے شیر کہیں توخوش ہوجاتا ہے

    عدالت نے درخواست پر سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی ،عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اٹک کو بیلف مقرر کر تے ہوے اٹک جیل سے پرویز الٰہی کو بازیاب کرا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو توہیں عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں پولیس افسران نے کریمنل اور سول توہین عدالت کی ،عدالت نے آئی جی کے بیان کی روشنی میں معاملہ کی جوڈیشل اور محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ کسی مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر پرویز الٰہی کو اٹھوایا گیا۔

    عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق پیش ہونے اور جواب کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت مانگی ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پرویز الٰہی نے بیک وقت دو مختلف عدالتوں سے رجوع کیا ۔قانون میں بیک وقت دو عدالتوں سے رجوع کرنے کی گنجائش نہین ہے ۔حبس بجا کی درخواست پر مجھے رپورٹ فائل کرنے کے لیے مہلت دی جائے ،پرویز الٰہی پنجاب حکومت کی تحویل میں نہیں ہیں

    پرویز الٰہی کی رہائی،نیب نے انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی
    دوسری جانب نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی رہائی اور کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائرکردی ہے، نیب کی جانب سے دائر انٹراکورٹ اپیل میں پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ نے نیب کا پورا موقف سنے بغیر پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی تھی پرویز الٰہی ریمانڈ پر تھے سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور رہائی کا حکم جاری کیا پرویز الٰہی کو کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی قانونی طور پر درست نہیں ،

    جسٹس امجد رفیق نے پرویزالہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی حبس بجا کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں نگران حکومت پنجاب ، چیف سیکرٹری .آٸی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری پرویز الہی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہاٸی کورٹ نے چوہدری پرویز الہی کو نظر بند کرنے سے روکا تھا ۔ عدالتی حکم کے باوجود نظر بندی غیر قانونی ہے ،عدالت پرویز الہی کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرنے کا حکم دے ،

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے ترجمان نے پرویزالہیٰ کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صدر کی فوری رہائی کے احکامات صادر کئے جائیں، اور پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مؤنس الہیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کا مذاق اڑاتے ہوئے میرے والد کو اغوا کرلیا گیا ہے

    جبکہ تحریک انصاف کے صدر پرویزالہیٰ کو  لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا، اور واضح کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ کو اب کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، تاہم اسلام آباد پولیس نے انہیں تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا، پرویز الٰہی کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا

    پولیس نے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • عدالتی حکم عدولی،پرویزالہیٰ کی گرفتاری، پاکستان بار کونسل کا اعلامیہ جاری

    عدالتی حکم عدولی،پرویزالہیٰ کی گرفتاری، پاکستان بار کونسل کا اعلامیہ جاری

    پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وائس چیئرمین ہارون الرشید اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب، تحریک انصاف کے‌صدر چودھری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کی مزمت کی ہے، پرویز الہیٰ کو تھری ایم پی او کے تحت کل عدالت سے گھر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا،اسلام آباد پولیس نے پرویز الہیٰ کو گرفتار کیا اسکے باوجود کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ کسی قسم کے کیس میں بھی پرویز الہیٰ کو گرفتار نہ کیا جائے،

    پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری سے قانون کی حکمرانی اور سیاسی منظر نامے میں طاقت کے استعمال کے بارے میں سوالات پیدا ہوئے ہیں ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنے کے لیے ہر کسی کو عدالتی احکامات پر عمل کرنا ہوگا،عدالتوں کو سیاسی مقدمات کا فیصلہ کرتے وقت اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ آیا ان کے احکامات پر عملدرآمد ہو سکتا ہے یا نہیں، پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری نے ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی ہے

    پاکستان بار کونسل کا اعلامیہ جاری

    پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا. راجہ پرویز اشرف
    تشدد سے پاک معاشرے کے فروغ کی طرف جانا ہو گا،مولانا عبدالخبیر آزاد
    نگران وزیر تجارت کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
    عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی
    عمران خان کو بچانے میں کردار ادا کریں، تحریک انصاف نے امریکہ سے مدد مانگ لی

    پاکستان بار کونسل نے 5 ستمبر کو وکلا تنظیموں کی کانفرنس کا اعلان کیا ہے،