Baaghi TV

Tag: عدالت

  • دکھی ہوں کہ اپنی سیاست کے لیے کوئی اتنا بھی گر سکتا ہے،عطا تارڑ

    دکھی ہوں کہ اپنی سیاست کے لیے کوئی اتنا بھی گر سکتا ہے،عطا تارڑ

    رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عالمی عدالتوں میں جیفری رابرٹسن کو مقرر کیا،جیفری رابرٹسن ریاستوں کیخلاف کام کرنے والی شخصیات کی وکالت کرتا ہے

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کےخلاف عالمی عدالت میں گئے ہیں،پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کیلئے مکروہ اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے،جیفری رابرٹسن سلمان رشدی کے بھی وکیل رہے ہیں،سائفر کو جلسوں میں لہرایا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے بھارتی سپورٹ کیساتھ پاک فوج پرالزامات لگائے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو کس نے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے ہیرے جواہرات چراؤ ،سیاست اور مذہب کو الگ رکھنا چاہیے ،کل کے واقعات کے بعد میں خاموش نہیں رہ سکا کچھ حقائق آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کل سے تحریک انصاف کے چیئرمین کی نمائندگی کے لیے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو ہائر کیا گیا ہے ،عالمی عدالتوں میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی اور تحریک انصاف کی جیفری رابرٹسن نمائندگی کریں گے ،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ عالمی عدالتوں میں انسانی حقوق کی حوالے سے کیس کیے جائیں گے ،تحریک انصاف کے چیئرمین کا عالمی عدالتوں میں جانے کا مطلب یہ ہے کہ یہ ریاست کے خلاف عدالتوں میں جا رہے ہیں ،اپنے ہی ملک اپنے پی دفاعی اداروں پر حملے کر کے عالمی عدالتوں میں جا رہے ہیں آج دکھی ہوں کہ اپنی سیاست کے لیے کوئی اتنا بھی گر سکتا ہے ،اسلام مخالف رشدی کی وکالت جیفری رابرٹسن نے کی ہے جیفیری رابرٹسن اس سے پہلے گستاخ رسول اور گستاخ قرآن کا وکیل رہ چکا ہے بین الاقوامی سطح پر بہت سے اچھے وکیل ہیں کیا آپ کو صرف یہ رشدی کا ہی وکیل ملا تھا ،جیفیری رابرٹسن نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے سلیمان رشدی کی نہ صرف وکالت کی بلکہ اس کو اپنے گھر میں پناہ بھی دی ، گھر میں پناہ صرف اس شخص کو دی جاتی ہے جس کے خیالات ملتے جلتے ہوں ،میں آج تک مذہب اور دین کو لے کر سیاست میں نہیں آیا لیکن یہاں میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ خاموش رہوں،کیا آپ اس حد تک آگے چلے گئے ہیں کہ اسلام مخالف وکیل کو پاکستان کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں جیفیری رابرٹسن نے نہ صرف مسلمان بلکہ عیسائی برادری کے خلاف بھی کیس لڑے ہیں ،اس شخص کی جانب سے پہلی جنگ عظیم کے بعد ترکی پر نہایت گھٹیا الزامات لگائے گئے اس شخص نے ہمسایہ ملک کے کہنے پر پاکستان فوج کی مخالفت کے حوالے سے رپورٹ شائع کی

    ہم نے کہا تھا کہ آپ سائفر لے کر باہر آئیں اور گما دیں؟ ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ سائفر پر سیاست کرنی ہے ہم نے تو نہیں کہا تھا کہ القادر یونیورسٹی میں زمین لے کر اس کے پیسے ایک پراپرٹی ٹائیکون کا دے دیں آپ جو کیسز بھگت رہے ہیں آپ کا اپنا کیا دھرا ہے اب کہہ دیں کہ نو مئی آپ نے نہں کیا تھا،

    سلمان رشدی کا وکیل، عمران خان کا وکیل بن گیا

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    امریکی سائفر کے بیانیہ پر سیاست کرنے والا خود امریکیوں سے رحم کی بھیک مانگنے پر مجبور،

  • آشیانہ اقبال ریفرنس،شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب

    آشیانہ اقبال ریفرنس،شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب

    احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت ہوئی

    سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور دیگر ملزمان حاضری کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخواستوں پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کر لئے ،احتساب عدالت نے مزید سماعت 21 ستمبر ر تک ملتوی کر دی ،متعلقہ عدالت میں جج کے تبادلہ کے باعث سماعت مؤخر کی گئی

    احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے ریفرنس پر سماعت کی ،شہباز شریف اور احد خان چیمہ سمیت دیگر نے۔اشیانہ اقبال ریفرنس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،شہباز شریف کی جگہ اُن کے نمائندے انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے ،

    شہباز شریف اور احد چیمہ سمیت دیگر نے ناکافی شواہد کی بنیاد ہر بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں، وکلاء ملزمان کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کیلیے یہ ریفرنس بنایا گیا گواہان عدالت میں بیان دے چکے ہیں کہ شہباز شریف نے آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم میں کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں کی ہے. نیب سپلیمنٹری تفتیشی رپورٹ میں ملزمان کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں کلیئر قرار دیا ہے، نیب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ میں شہبازشریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا ، آشیانہ ہاؤسنگ کے ٹھیکے دینے کے عمل میں بدعنوانی کے کوئی ثبوت نہیں ملے آشیانہ پراجیکٹ شروع کرتے وقت سرکاری خزانے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا نہ ہی شہباز شریف نے کوئی فوائد حاصل کیے اور نہ ہی کسی پبلک آفس ہولڈر نے کسی قسم کا کوئی فائدہ لیا

  • ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے،عدالت

    ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے،عدالت

    ایمان مزاری کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت منظور کی ،عدالت نے20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ،جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت منظور کی

    تیسرے مقدمے میں ضمانت پر ایمان مزاری کو پھر گرفتاری کا خدشہ ، ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ،عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ سیکرٹری ، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی اے ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے ، سیکرٹری داخلہ ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے ، سیکرٹری ، آئی جی ، ایف آئی اے یقینی بنائیں ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نا لے جایا جائے ، سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات متعلق پیر تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر آگاہ کریں۔

    عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف تین مقدمے درج ہیں ، اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دو مقدمات میں ضمانت پر ہے ،پٹشنر کی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے ، عدالت سے 16 مئی والے فواد چوہدری کیس کا آرڈر کرنے کی استدعا کی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا

    اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاری،ایمان مزاری نے عدالت سے کیا رجوع
    اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،ایمان مزاری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں، ایمان مزاری مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کیلئے بھی تیار ہیں،عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو بھی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکے،عدالت ایمان مزاری کیخلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ ایمان مزاری کو ایک اور مقدمہ میں جیل کے باہر سے گرفتارکیا گیا،ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا اسلام آباد پولیس ایمان مزاری کو لے کر روانہ ہو گئی

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

  • نو مئی واقعات کیس،شاہ محمود قریشی، فواد چودھری کی ضمانت خارج

    نو مئی واقعات کیس،شاہ محمود قریشی، فواد چودھری کی ضمانت خارج

    انسداد دہشتگری عدالت لاہور ،ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ہاؤس کو جلانے کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آئی ہے
    عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت خارج کر دی،عدالت نے عدم پیشی کے باعث عبوری ضمانت خارج کی ،انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سنایا

    سانحہ نو مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت بھی خارج کر دی گئی،انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل نے فیصلہ سنایا

    انسداد دہشت گردی عدالت ، سانحہ نو مئی کے دو مقدمات میں اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے اسد عمر کو دس بجے تک مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ،جج عبہر گل نے کہا کہ مچلکے جمع نہ کرائے گئے تو قانون کے مطابق فیصلہ کر دیں گے ۔ عدالت نے کاروائی دس بجے تک ملتوی کر دی

     عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اس وقت سائفر کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ،30 اگست کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں گرفتار  تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا

  • جناح ہاؤس حملہ کیس،اعجازچودھری کے ریمانڈ میں توسیع

    جناح ہاؤس حملہ کیس،اعجازچودھری کے ریمانڈ میں توسیع

    انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور تھوڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت مانگی اور کہا کہ جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان تیارکر رہے ہیں، چالان تیاری کے مراحل میں ہے، تفتیشی افسر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 ستمبر تک توسیع کردی

    اس سے قبل عدالت نے 24 جولائی جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر اعجاز چوہدری کو مزید 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا ،عدالت نے 23 اگست کو ایک بار پھر اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کی تھی ،اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج ہے انہیں 11 مئی کو گلگت بلتستان ہاؤس سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    اعجاز چودھری کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا مگر انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، اعجاز چودھری پر نو مئی کے روز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، اعجاز چودھری کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ جناح ہاؤس میں ہم نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے

    دوسری جانب اعجاز چوہدری سے جیل میں ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ،سلمی اعجاز چوہدری کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہےکہ اعجاز چوہدری کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اعجاز چوہدری مختلف عارضوں کا شکار ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت دی جائے،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

  • قتل کیس میں سابق ایم پی کو عمر قید کی سزا

    قتل کیس میں سابق ایم پی کو عمر قید کی سزا

    قتل کیس میں سابق ایم پی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

    سزا بھارتی سپریم کورٹ نے سنائی، آر جے ڈی کے سابق ایم پی پربھوناتھ سنگھ کو 1995 کے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، دوہرے قتل کیس میں سابق ایم پی کو عدالت نے سزا سناتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ کا بھی حکم دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ بہار حکومت متاثرین کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرے

    سابق ایم پی پربھوناتھ سنگھ کو ویڈیو لنک کے ساتھ عدالت پیش کیا گیا تھا، سابق ایم پی پربھوناتھ سنگھ پہلے ایک کیس میں جیل میں ہیں اور عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، اب ایک اور کیس میں انکو سزا ہوئی ہے، بہار اسمبلی انتخابات کے دوران مارچ 1995 میں چھپرا میں ایک پولنگ بوتھ کے قریب اپنے مخالفین داروگا رائے اور راجیندر رائے کے قتل کیس میں سابق ایم پی کو مجرم قرار دیا گیا تھا ،

    تین بار رکن پارلیمنٹ رہنے والے پربھوناتھ سنگھ کو 1995 کے قتل کیس میں قصور وار ٹھہرایا گیا تھا، بھارتی سپریم کورٹ کے فصیلے کے بعد بھی ملزم جیل میں ہی سزا پوری کریں گے، ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم اپیل میں جائیں گے،

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

  • شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

    شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

    انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ہنگامہ آرائی کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں

    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ، شاہ محمود قریشی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے، قریشی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی کو طلب کریں یا ضمانت میں توسیع کریں، شاہ محمود قریشی کو اسی عدالت نے جیل بھیجا ہوا ہے جج دیوار کے دوسرے طرف بھی دیکھ کر انصاف کرے ،عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں پولیس کی بدنیتی کا کیا نقطہ ہے؟ وکیل نے کہا کہ پچھلی تین تاریخوں میں دلائل تیار تھے کوئی غیر معمولی ریلیف نہیں مانگ رہے صرف آج حاضری کا استثنٰی مانگ رہے ہیں

    پراسیکیوٹر نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ملزم کی حاضری ضمانت قبل از گرفتاری میں لازم قرار دی ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بھی عدالت خارج کر چکی ہے ،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کردی ہیں

     عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

  • ایمان مزاری جوڈیشل ریمانڈ پر،درخواست ضمانت پرکل دلائل طلب

    ایمان مزاری جوڈیشل ریمانڈ پر،درخواست ضمانت پرکل دلائل طلب

    انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،

    ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر پیر کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی،اسلام آباد بار کے صدر قیصر امام اور سیکرٹری اسد نوید بھٹی کی استدعا پر انسداد دہشت گردی عدالت نے ایڈوکیٹ ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت کی جانب سے تاریخ پیر سے تبدیل کرکے کل ہفتہ کے روز کر دی گئی،عدالت نے پولیس سے کل دلائل طلب کر لئے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ” خاتون ہونے کی بنا پر ایمان مزاری کی درخواست ضمانت کل کے لیے رکھ رہے ہیں انکو تھانہ ویمن میں ہی رکھا جائے ”

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کو دیگر مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو 4 ستمبر تک صوبوں میں درج ایمان مزاری کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،

    اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتاری،ایمان مزاری نے عدالت سے کیا رجوع
    اسلام آباد ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،ایمان مزاری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں، ایمان مزاری مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کیلئے بھی تیار ہیں،عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو بھی ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روکے،عدالت ایمان مزاری کیخلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ ایمان مزاری کو ایک اور مقدمہ میں جیل کے باہر سے گرفتارکیا گیا،ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا اسلام آباد پولیس ایمان مزاری کو لے کر روانہ ہو گئی

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

  • توشہ خانہ کیس،فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست،سماعت ملتوی

    توشہ خانہ کیس،فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست،سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،توشہ خانہ کیس میں فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اپیل واپس لینے کی دوسری سماعت ہے، ابھی آپ کیا چاہ رہے ہیں؟پہلے ہفتے میں ہی آپ کی درخواستیں سماعت کیلئے رکھ لیتے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی دوسری درخواست پر اعتراضات برقرار ہیں،عدالت نے دیگر کیس 13 ستمبر کو مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن سے نا اہلی اور پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی نے مرکزی درخواست واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 21 اکتوبر 2022 کے آرڈر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، درخواست کے زیر سماعت ہونے کے دوران الیکشن کمیشن نے ایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 7 دسمبر 2022 کو شوکاز نوٹس جاری کیا، شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ بتائیں کیوں آپ کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں چیئرمین شپ سے ہٹایا نہ جائے، یہ دونوں معاملات لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے سامنے بھی زیر سماعت ہیں،ان دونوں معاملات پر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں،  چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے بجائے لاہور ہائیکورٹ میں پیروی کرنا چاہتے ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس قبل بھی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی، تاہم اب تک درخواست گزار کو اپنی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ سے واپس لینے کی اجازت نہیں دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے،تاکہ درخواست گزار لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کر سکیں،

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • پرویز الٰہی کورہا کرنے،کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پرویز الٰہی کورہا کرنے،کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر، سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی نیب میں گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،

    عدالتی حکم کے باوجود پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ آپ کی عزت انہی عدالتوں سے ہے آپ پنگ پانگ کھیل رہے ہیں کئی بار پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الٰہی کو پیش کریں حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تونہ کرے پرویز الٰہی کو پیش نہ کیا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے

    ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہم پرویزالٰہی کوپیش کرنے کیلئے تیار ہیں اگرعدالت تمام ذمہ داری خود لیتی ہے تو ہمیں اعتراض نہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ آپ ہائیکورٹ کو نیچا دیکھانے کی کوشش کررہے ہیں یہ ادارہ آئین کیلئے بنا ہے اور آپ آئین کا مذاق اُڑا رہے ہیں ،عدالت نے ایک گھنٹے میں پرویز الٰہی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

    دوبارہ سماعت ہوئی تو نیب حکام نے پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کر دیا، لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی کیس میں چودھری پرویز الٰہی کو گرفتار نہ کیا جائے،

    لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس امجد رفیق نے استفسار کیا کہ احتساب عدالت کو بتایا تھا کہ انٹرا کورٹ اپیل خارج ہو گئی تھی؟ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ میرے علم میں نہیں ، جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری ہو گی میں ابھی پرویز الٰہی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے رہا ہوں

    رہائی کے فیصلہ کے بعد پرویز الٰہی کا عدالت میں مختصر میڈیا ٹاک میں بڑا اعلان
    عدالتی فیصلہ کے بعد پرویز الٰہی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں پر عزم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، ن کی قیادت ملک کا بیڑا غرق کر کے لندن بھاگ گئی ہے عوام کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں مل رہی جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی کی ہے اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے کہ الیکشن کروائیں اس وقت ملک کی کوئی صورتحال نہیں ہے فوری الیکشن کروائے جائیں

    نیب نے پرویز الہی کے رہائی کے حکم کے بعد دوبارہ گرفتار کرنے سے انکار کر دیا، پولیس اہلکار پرویز الہی کو گرفتار کرنے کیلئے نیب اہلکاروں کی منت سماجت کرتے رہے ،نیب آفیسر نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی بات ماننے سے انکار کردیا ،اس دوران پولیس اور نیب اہلکاروں کے مابین ہاتھا پائی ہو گئی،نیب آفیسر نے کہاکہ پولیس کی وجہ سے گالیاں ہم نہیں سن سکتے، نیب آفیسر کے حکم پر تمام افسران اور اہلکار لاہور ہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے

    لطیف کھوسہ کی پرویز الٰہی سے ملاقات،گرفتاری کا نیا منصوبہ بھی تیار
    عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے ،کمرہ عدالت میں لطیف کھوسہ اور پرویز الہی کی ملاقات ہوئی، دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتارکرنے کا پلان بھی سامنے آ گیا، اینٹی کرپشن کے اعلی حکام عدالت کے باہر موجود ہیں،ڈی آئی جی آپریشن ایس ایس پی آپریشن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود ہیں، عدالت سے باہر آنے پر چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، صحافیوں نے جب حکام اینٹی کرپشن سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ پرویز الہی کو نہیں بلکہ ایک پیشی کیلئے عدالت آئے ہیں،

    https://twitter.com/FazalSamtiah/status/1697524070890230065

    لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہی کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ،جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ،عدالت نے پرویز الہی کو نیب اور کسی بھی اتھارٹی کی جانب سے گرفتار کرنے سے روک دیا، تحریری حکمنامہ میں عدالت نے کہا کہ کوئی اتھارٹی ،ایجنسی اور آفس درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے ،پرویز الہی کو نظر بندی کے قانون کے تحت بھی حراست میں نہ لیا جائے ،عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی عدالت نے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی

    پرویز الٰہی نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے ،پرویز الٰہی کی درخواست میں آئی جی پنجاب ، نیب ، ایف آئی اے سمیت دیگر فریق ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کر کے گرفتاری ڈالی ۔نیب نے انکوائری کو بھی انوسٹی گیشن میں غیرقانونی طور پر اپ گریڈ کیا۔نیب نے کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قرار دے۔عدالت پرویز الٰہی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو