Baaghi TV

Tag: عدالت

  • شکایت کونسل کے پاس جانے سے پہلے سوشل میڈیا پر چل جاتی ہے،جسٹس منیب اختر

    شکایت کونسل کے پاس جانے سے پہلے سوشل میڈیا پر چل جاتی ہے،جسٹس منیب اختر

    سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ریگولیٹ کرنے کے حوالے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جج کے مستعفی ہونے کے بعد کونسل کاروائی ختم کردیتی ہے، آرٹیکل 209 میں جج کو عہدے سے ہٹانے کی بات کی گئی ہے جج خود عہدے سے ہٹ جائے تو کچھ نہیں لکھا، درخواست گزار چاہتا کیا ہے کیا کونسل کو عدالت ہدایات دے؟کیا عدالت کونسل کو گائیڈ لائنز دے سکتی ہے ؟آج کل شکایت کونسل کے پاس جانے سے پہلے سوشل میڈیا پر چل جاتی ہے، سنجیدہ معاملہ ہونے کی وجہ سے کیس کو توجہ سے سن رہے ہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے مختلف مقدمات میں کونسل کی کارروائی کا جائزہ لےکر ہدایات دیں ہیں،جسٹس منیب اخترنے کہا کہ ہم نے کونسل کو ہدایت کسی فیصلے میں نہیں دیں، عدالت فیصلہ دے عمل نہ ہو تو کیا پھر کونسل کے خلاف توہین عدالت ہوگی ؟

    جسٹس منیب اختر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کونسل میں شکایت دینے والے کو ہتھیار دینا چاہ رہی ہیں، جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ بغیر میرٹس کے شکایت بھیجتے ہیں،سوشل میڈیا پر لگا دیتے ہیں،
    کونسل کارروائی نہیں کرتی تو یہ انکا فیصلہ ہے،جج کا وقار ہے اور حقوق ہیں، آپ کہہ رہی ہیں کہ جج کے خلاف شکایت آنے پر فوری کاروائی کرنی چاہیے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ کل سترہ ججز کے خلاف شکایات آجائیں، عدالت نے کہا کہ کیس میں مناسب حکم جاری کریں گے،

  • کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ملتوی

    کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ملتوی

    9 مئی واقعات میں نامزد ملزمان کے کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی

    جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اسد اللہ کے دو رکنی بینچ نے سماعت کی ،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ضروری پارٹی کو فریق ہی نہیں بنایا۔ ڈیفنس منسٹری اور وزارت داخلہ کو بھی فریق بنانا ضروری ہے۔ متعلقہ فریقین کو پارٹی بنانے کے بعد درخواست دوبارہ جمع کرائی جائے

    ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3 کو شامل کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف مقدمات میں آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ سیکشن 3 کے تحت مقدمات درج کرنا غیر قانونی ہے شہریوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانا بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں چلانا انٹرنیشل قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔عدالت عام شہریوں کے خلاف درج مقدمات میں آرمی ایکٹ 1952 سیکشن 59 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 3 دفعات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کریں ,

    دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ،:9 اور 10 مئی کے واقعات پرجے آئی ٹی بنانے کےلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کی ، پانامہ طرز کی جے ائی ٹی بنائی جائے جو ہر ہفتے عدالت میں رپورٹ جمع کرے عدالت نے آئی خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ،آئینی درخواست انصاف لائرز فورم صوبائی صدر قاضی محمد انور نے دائر کی ہے

  • غیر قانونی منی چینجرسے تقریباََ ۹ کروڑ ملکی وغیرملکی کرنسی  برآمد

    غیر قانونی منی چینجرسے تقریباََ ۹ کروڑ ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینجز کے خلاف ایف آئی اے اسلام آباد زون نے گھیرا تنگ کر لیا،

    ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی گوجر خان میں بڑی کاروائی،غیر قانونی منی چینجر سے تقریباََ ۹ کروڑ ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی،غیرقانونی کاؤنٹر B پر کرنسی کی خرید و فروخت میں ایک لیگل کرنسی ایکسچینج “ ایزی ایکسچینج” کے ملازمین ملوث نکلے۔ ملازمان لیگل دکان کے علاوہ دوسری جگہ غیر قانونی کاؤنٹر پر غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت کر رہے تھے۔ ایزی ایکسچینج کا ایک ملازم کیشیر عبدالباسط غیر قانونی کاؤنٹر جبکہ دوسرا اتوار کے دن دکان کا سسٹم بند کر کے out of book غیر قانونی سرگرمی میں مصروف تھا۔ برآمد کی گئی ملکی اور غیر ملکی کرنسی میں امریکی ڈالر برطانوی پاؤنڈ، یورو، ملائیشین رنگٹ ،قطری ریال ،سعودی ریال، اور اماراتی درہم وغیرہ شامل ہیں۔ ایزی ایکسچینج کی برانچ سے out of book کرنسی برآمد ہوئی جیسے قبضہ میں لے لیا گیا۔ کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی جائے گی. ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے گوجر خان ریلوے روڈ پر چھاپہ مارا جو کے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔

    ملازمان نے سرسری دریافت پر انکشاف کیا کہ یہ ایزی ایکسچینج کے ملازم ہیں جو کے ایزی ایکسچینج کے برانچ مینیجر محمد رضوان اور ڈائریکٹر شاہزیب جمیل کے کہنے پر انہی کے پیسوں پر کام کر رہے تھے۔جس کی نشاندہی پر ایزی ایکسچینج کو بھی چیک کیا گیا جو کے بروز اتوار سسٹم کے بغیر کرنسی کی خریدوفروخت میں غیر قانونی طور پر ملوث پایا گیا دکان متذکرہ کی کیش سسٹم سے زیادہ نکلی۔ جسے قبضے میں لے لیا گیا۔ موقع پر موجود ملازمان عبدلباسط، قیصر عباس جعفری، محمد رضوان برانچ مینیجر اور مالک و ڈائریکٹر شاہزیب جمیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفتیش جاری ہے۔

    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا

  • یاسمین راشد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    یاسمین راشد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

    گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ ،تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی،

    عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ،ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے،تفتیش کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت بھجوا دیا ، عدالت نے یاسمین راشد کو چودہ دن کے بعد دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کا حکم دے دیا گیا،

    دوسری جانب پنجاب فرانزک ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملے کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، حملے کے وقت کی 3 آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی، یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جانے کا کہا۔ تاہم خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • حکومت کی مجبوریوں کو ہم سمجھ سکتے ہیں،چیف جسٹس

    حکومت کی مجبوریوں کو ہم سمجھ سکتے ہیں،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں بیرون ملک اثاثوں پر ٹیکس نفاذ کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی ،عدالت نے غیرمنقولہ پراپرٹی پر عائد 100 فیصد ٹیکس دینے پر حکم امتناع جاری کردیا اور فریقین کو غیرمنقولہ جائیدادوں پر50 فیصد ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ فیصلے کا اطلاق منقولہ جائیداد پر نہیں ہو گا

    دوران سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک کواس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے زرمبادلہ کی بہتری کیلئے جو پیسے بیرون ملک ہیں وہ ملک میں رکھیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں تعاون کریں حکومت کی مجبوریوں کو ہم سمجھ سکتے ہیں اس نئے ٹیکس سسٹم کی خامیوں کو دیکھنا ہوگا مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کریٹوٹیکسیشن کرنا ہوگی،عدالت نے جو کچھ بھی کرنا ہے وہ آئین وقانون کے مطابق کرے۔ سپریم کورٹ نے 100 فیصد ٹیکس ادا کرنے کی ایف بی آر کی استدعا مسترد کردی

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا 

  • پنجاب انتخابات، نظر ثانی سماعت کیلئے لارجر بینچ کی استدعا مسترد

    پنجاب انتخابات، نظر ثانی سماعت کیلئے لارجر بینچ کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ ،پنجاب انتخابات معاملہ ،وفاقی حکومت کی الیکشن کمیشن نظر ثانی سماعت کیلئے لارجر بینچ کی استدعا مسترد کر دی گئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نظرثانی کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سپریم کورٹ میں کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، حکومت نے نئے قانون کے بعد چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے لارجر بینچ بنانے کی استدعا کی تھی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ کل نظر ثانی کیس کی سماعت کریگا

    واضح رہے کہ آخری سماعت پر اٹارنی جنرل پاکستان نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023 کی کاپی اور نوٹیفکیشن سپریم کورٹ جمع کروایا تھا، آرٹیکل 184 کے تحت مقدمات کی نظرثانی درخواستوں میں سپریم کورٹ اپیل کی طرز پر سماعت کرے گی،ایکٹ کا دائر کار اس قانون کے بننے سے پہلے کے فیصلوں پر بھی ہو گا، نظرثانی درخواست کی سماعت لارجر بینچ کرے گا، لارجر بینچ میں ججز کی تعداد مرکزی کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز سے زیادہ ہوگی، 184(3)کے فیصلے کے خلاف 60روز میں اپیل دائر کی جاسکے گی، نظر ثانی میں اپنی مرضی کا وکیل مقرر کیا جا سکے گا،ایکٹ کا دائرہ کار سپریم کورٹ و ہائیکورٹس کے فیصلے اور رولز پر بھی ہو گا،ایکٹ نافذ ہونے کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین بھی ایکٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    پنجاب میں انتخابات کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست میں نگران پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروایا تھا وفاقی حکومت نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پرنظرثانی کی استدعا کی ہے۔ وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، سپریم کورٹ نے خود تاریخ دے کر الیکشن کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کر دیا، پنجاب میں انتخابات پہلے ہوئے تو قومی اسمبلی کے انتخابات متاثر ہونےکا اندیشہ ہے۔نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں فوری انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئےکہا ہےکہ الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار ریاست کے دیگر اداروں کو ہے، 14 مئی الیکشن کی تاریخ دے کر اختیارات کے آئینی تقسیم کی خلاف ورزی ہوئی ہے، آرٹیکل 218 کے تحت صاف شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اختیارات کی تقسیم کے پیش نظر سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے 4 اپریل کے حکم پر نظر ثانی دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ انتخابات کی تاریخ کا حکم نہیں دے سکتی، عدالت نے تاریخ دیکر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 14 مئی کو پنجاب بھر میں انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا تھا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے 4 اپریل کے فیصلے کو عدالت عظمٰی میں چیلنج کیا گیا تھا

  • عمران خان کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    عمران خان کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

    لاہور:انسدادِ دہشتگردی عدالت ،چیرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    عدالت نے علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ،عدالت نے ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دے دیا، علیمہ خان نے ایڈوکیٹ رانا مدثر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی ،عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقدمہ میں ملوث کیا،جناح ہاؤس موجودگی سے کوئی جرم ثابت نہیں ہوتا،جناح ہاؤس لوگوں کو اندر جانے سے روکا،تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں،خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کر لے گی،عدالت ضمانت پر منظور کرے ، علیمہ خان نے تھانہ سرور روڈ میں جناح ہاؤس پر حملہ کیس میں درخواست ضمانت دائر کی ہے

    علیمہ خان کی امریکہ کے ایوان نمائندگان کے سپیکر کیون سے ملاقات

    علیمہ خان،فرح خان کو این آر او میں نے دلوایا؟ وزیراعظم

    جناح ہاؤس حملے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت ملوث ہے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھیں، کل بھی ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا حاشر درانی کا تعلق بھی لاہور سے ہی تھا اور اس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

  • کوئی ہراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے،عدالت

    کوئی ہراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے،عدالت

    سندھ ہائیکورٹ ،میئر کراچی کے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین ذیشان عالم کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں کہا گیا کہ سندھ پولیس نے یوسی چیئرمین کو غیر قانونی حراست میں رکھا اور حراساں کر رہی ،عدالت نے کسی بھی یو سی چیئرمین کو غیر قانونی حراست میں رکھنے اور حراس کرنے سے روک دیا، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کے روز منتخب نمائندوں کی حاضری یقینی بنائی جائے ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی درخواست پر جو احکامات جاری کیے ہیں انکا اطلاق اس درخواست پر بھی ہوگا،اگر کوئی حراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے ،

    ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ ہم نے پچھلے حکم نامے میں عدالت کو یقین دلایا ہے کہ جو گرفتار منتخب نمائندے ہیں ان کی الیکشن کے روزحاضری یقینی بنائیں گے ، کسی کی غیر قانونی حراست نہیں ہوگی اور حکومت ووٹ سے بھی کسی کو نہیں روکے گی، وکیل نے کہا کہ پولیس یوسی چیئرمینز کے ہراساں کر رہی ہے ،عدالت نے یقین دہانی کے بعد درخواست نمٹا دی

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    حافظ نعیم تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں،

    میئر شپ کے لئے تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کی حمایت کر دی

     کل تعزیت پروگرام میں سراج الحق کوبھی بلایا گیا تھا، رونے دھونے کا سلسلے جاری ہے،

    واضح رہے کہ ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار ذیشان زیب دستبردار ہو گئے ریجنل افسر الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ میئر کراچی کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن اور مرتضیٰ وہاب سمیت 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں،سلمان عبداللّٰہ سمیت ڈپٹی میئر کراچی کے 7 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔جماعتِ اسلامی کے کراچی کی میئر شپ کے لیے امید وار حافظ نعیم الرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظورکر لیےگئےجماعت اسلامی کے میئر کے دیگر امیدواروں سیف الدین اور جنید مکاتی کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار قاضی سید صدرالدین اور سیف الدین کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

  • سندھ ہائیکورٹ،صوبائی منیجمنٹ سروسز رولز 2018 غیر آئینی قرار

    سندھ ہائیکورٹ،صوبائی منیجمنٹ سروسز رولز 2018 غیر آئینی قرار

    سندھ ہائیکورٹ ،عدالت نے ایک بار پھر سندھ صوبائی منیجمنٹ سروسز رولز 2018 کو غیر آئینی قرار دے دیا

    عدالت نے سول سرونٹ اور ہرونشل منیجمنٹ سروس رولز کو سپریم کورٹ کے احکامات کے بھی خلاف قرار دے دیا ،سروسز رولز کے خلاف سندھ ہائیکورٹ اس سے پہلے بھی فیصلہ سنا چکی ہے ، سرمد ہانی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پی ایم ایس آر کے تحت سیکرٹریٹ اور انتظامی افسران کو ایک ہی کیڈر میں ضم کردیا گیا یے، اسسٹنٹ کمشنر اور سیکشن آفیسرز کے فرائض مختلف نوعیت کے ہیں، ضرار قادر شورو ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اس قانون سے سروسز کا ڈھانچہ متاثر ہوتا ہے اور افسران کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے،

    سندھ حکومت نے عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا ،سپریم کورٹ نے آئینی معاملات میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی رائے شامل کرنے کے لیے کیس واپس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا تھا سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کو ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا موقف سن کر دوبارہ فیصلے کی ہدایت کی تھی صوبائی منیجمنٹ سروس رولز کو ایگزیکٹو آفیسر ذوالفقار خشک اور دیگر نے چیلنج کیا تھا درخواست پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور عدنان کریم میمن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • خدیجہ شاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت ہر دلائل مکمل،فیصلہ محفوظ

    خدیجہ شاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت ہر دلائل مکمل،فیصلہ محفوظ

    انسداد دہشت گردی عدالت ، جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ ،خدیجہ شاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت ہر دلائل مکمل ہو گیے

    وکیل نے عدالت میں کہا کہ دوران حراست خدیجہ شاہ کو فیملی سے ملنے دیا نہ وکیل سے ملنے دیا گیا خدیجہ شاہ شناخت پریڈ سے پہلے غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ، فاضل جج نے استفسار کیا کہ غیر قانونی حراست کیسے تھی؟ عدالت نے خدیجہ شاہ کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوایا تھا ،وکیل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شناخت پریڈ سے پہلے غیر قانونی طور پر رکھا گیا خدیجہ شاہ کی میڈیا پر خبریں چلتی رہیں جس سے اس کی شناخت عوام پر عیاں ہو گئی ،اس وجہ سے شناخت پریڈ غیر موثر ہو گئی خدیجہ شاہ ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہے اس کا کردار واقعہ میں واضح نہیں ہے یہ مزید انکوائری کا کیس ہے ضمانت پر رہائی دی جائے

    فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیر التواء ہے ،وکیل نے کہا کہ ملزمہ دمہ کی مریضہ ہیں اس کو سانس کی تکلیف ہے خواتین کو زیادہ جیل میں رکھنا خلاف قانون ہے سات گھنٹہ کی تاخیر سے ایف آئی آر درج ہوئی ،فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کئی گھنٹے تو ہنگامہ آرائی ختم ہی نہیں ہوئی ،وکیل نے کہا کہ ملزمہ سے کچھ برآمد نہیں ہوا ،جج نے استفسار کیا کہ ملزمہ خدیجہ شاہ کا موبائل برآمد ہو گیا ہے ؟ وکیل نے کہا کہ موبائل پولیس نے برآمد نہیں کیا جس پر جج نے کہا کہ اس کا مطلب ہے پولیس نے ایک اہم شہادت ضیائع کر دی عدالت نے دیگر خواتین کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیئے

    لاہور انسداد دہشت گردی عدالت،جناح ہاوس حملہ اور جلاؤ گھیرا کا معاملہ ،تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں خدیجہ شاہ ٫ صنم جاوید ٫ طیبہ راجہ٫ عالیہ حمزہ ملک ،صبوحی انعام سمیت دیگر نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہیں ،خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں ،خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں ہیں ،انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں

    عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہمیں مقدمہ میں غلط ملوث کیا ضمانت پر رہائی دی جائے خواتین نے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں خواتین جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں نامزد ہیں خواتین ملزمان میں خدیجہ شاہ ، مریم مزاری ، عالیہ حمزہ ملک ، صبوحی انعام ، طیبہ راجہ ، صنم جاوید ، ہما سعید ، ممتاز بی بی ، لت عزیز، ارم اکمل ،عائشہ مسعود ،ماہا مسعود ، خدیجہ ندیم سمیت 13 خواتین شامل ہیں

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،خدیجہ شاہ گاڑی میں ایک گھنٹے تک رکھا گیا، جس کے بعد خدیجہ شاہ کی طبیعت گاڑی میں خراب ہو گٸی تھی خدیجہ شاہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر نکالا جاٸے گاڑی میں دم گھٹ رہا ہے ، ولیس نے جواب دیا کہ ابھی تفتیشی نہیں پہنچا جب آٸے گا تو ہی باہر نکالیں گے ،خدیجہ شاہ کے خاندان کے افراد کی پولیس سے بحث ہوئی،خدیجہ شاہ کے رشتہ داروں نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریضہ ہے اسے باہر نکالیں ، پولیس نے گاڑی درخت کی چھاوں میں کھڑی کردی تھی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار