Baaghi TV

Tag: عدالت

  • ڈیرہ غازی خان  مقدمہ،عمران خان کی ضمانت پر آیا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان مقدمہ،عمران خان کی ضمانت پر آیا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان مقدمہ،عمران خان کی ضمانت پر آیا فیصلہ

    سابق عمران خان کی اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی، عدالت کے ایک جج نے اس کیس کو سننے کی معذرت کی، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،

    سابق وزیراعظم عمران خان جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت آ گئے ، صحافیوں نے سوال کیا کہ خان صاحب، آپ کو آج پوری اسلام آباد ہائی کورٹ کو وزٹ کرا رہے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں لیگل سسٹم کا جائزہ لے رہا ہوں، دوبارہ آیا تو اسے ٹھیک کروں گا،سوال کیا گیا کہ نواز شریف نے بھی احتساب عدالت میں یہی کہا تھا کہ دوبارہ اقتدار ملا تو نظام انصاف درست کروں گا،جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنا پیسہ ملک واپس لانا چاہئے تھا، شیریں مزاری کے جانے کا بہت دکھ ہوا، اس کی صحت اجازت نہیں دیتی تھی کہ وہ پریشر برداشت کرتی، پریشر لینے کا ایک پریشر ہوتا ہے، یہ اب گھروں میں گھس جاتے ہیں،لیہ کے علاقہ میں ساری ریت ہے اور میری بہنوں پر چھ ارب کا کیس بنا دیا ہے،
    ہر کرائسز میں ایک opportunity ہوتی ہے،میرے لیے یہ کوئی اتنا بڑا کرائسز نہیں ہے، جس طرح کا ظلم کیا جا رہا اس کا مقبوضہ کشمیر میں بھی تصور نہیں کیا جا سکتا، دنیا کی جمہوریت میں کہاں ملٹری کورٹس ہوتی ہیں جہاں سمری ٹرائل ہو،

    قبل اذیں اسلام آباد ہائی کورٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ڈیرہ غازی خان کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس محسن اختر کیانی نے عمران خان کی درخواست سماعت سے معزرت کرلی ،چیئرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسلام آباد میں درج مقدمات کا معاملہ ،سیشن جج ناصر جاوید رانا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے چار مقدمات ایڈیشنل سیشن جج کو مارک کر دیے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 2 مقدمات تھانہ ترنول،1تھانہ کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہیں تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ 9 مئی کے واقعات کے خلاف درج ہیں

    سابق وزیراعظم عمران خٓان کی ڈیرہ غازی خان کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت نمبر دو کے جج نے کیس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم عدالت کے سامنے پیش ہوئے وکلاء نے دلائل دیئے، عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے آپکی درخواست پر اعتراضات عائد کئے ہیں،اعتراض ہے کہ آپ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیوں نہیں کی، وکیل نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا تھا لاہور ہائیکورٹ نہیں جا سکتے تھے،عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست سے دو اعتراضات دور کر دیے عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست کو نمبر لگانے کی ہدایت کر دی،

    عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں لیکن اقتدار میں آیا تو رُول آف لاء قائم کرونگا، ہمارے ملک میں ایک طبقہ قانون سے بالاتر ہے، جس طرح کی کارروائیاں آج کل چل رہی ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ انکو کوئی پوچھ ہی نہیں سکتا

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

    یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

    وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

    سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

    تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو

    دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد ،شاہ محمود قریشی کےخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی، شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ اےٹی سی پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی اے ٹی سی جج راجہ جوادعباس نے شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی شاہ محمود قریشی کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 24 جون تک منظور کی گئی شاہ محمود قریشی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج ہے

  • کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں، نیب کو مکمل طور پرغیر سیاسی بنائینگے، چیئرمین نیب

    کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں، نیب کو مکمل طور پرغیر سیاسی بنائینگے، چیئرمین نیب

    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ ہمیں جرم کا خاتمہ کرنا ہے، ملزم کا نہیں

    لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ر نزیر احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن بڑھتی جا رہی ہے نیب افسران کم سے کم وقت میں کیسز نمٹائیں کرپشن کیسز میں ریکوریز بڑھ رہی ہیں نیب قوم کا اعتماد حاصل کرکے رہے گا ماضی میں نیب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا رہا، نیب کی ساکھ بحال کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،

    چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ر نزیر احمد کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں اور کمزوریوں کا ادراک ہے،متاثرین کی مدد کیلئے نئی پالیسی بنا رہے ہیں، دھوکا دہی کے متاثرین کی رائے مد نظر رکھ کر پالیسی مرتب کی جائے گی بد عنوانی کے خاتمے میں ہمارا کوئی فیورٹ یا دشمن نہیں نیب کو مکمل طور پرغیر سیاسی بنا کر دم لیں گے ہمیں ادارے کو عقوبت خانہ نہیں بنانا، ہم تمام قوانین کا جائزہ لے رہے ہیں اور تین ماہ میں مؤثر قانون سازی کرکے جرائم کا خاتمہ کریں گے البتہ کوشش ہوگی ہم خاموشی کے ساتھ کریں نیب کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے نیب کی توجہ اپنے اہداف سے ہٹ گئی تھی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا آغاز لاہور سے ہوگا سزا و جزا عدالت کا کام ہے نیب کی بنیادی ذمہ داری قانون میں کمی کو پورا کرنا بھی ہے

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کی درخواست،پولیس رپورٹ عدالت پیش

    لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی کی درخواست،پولیس رپورٹ عدالت پیش

    لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کے تفتیشی افسر کو بلائیں، پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو پورے پاکستان کو خط لکھ دیے ہیں، آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت سب کو کہہ دیا ہے، ان کی رپورٹ آئے گی تو پتہ چلے گا، ایک ہفتے کا وقت دے دیتے ہیں،عدالت نے درخواست دہندہ کو ہدایت کی کہ اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو پولیس کو آگاہ کریں،ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، اگر پولیس تعاون نہیں کرتی تو عدالت موجود ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پولیس نے موبائل کا سی ڈی آر نکلوایا ہے؟ عدالت نے پولیس کو موبائل فون لوکیشن ٹریس کرنے کی ہدائت کی، عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ وکیل کے اہل خانہ کو کسی پر شک ہو تو پولیس کو آگاہ کریں،لاپتہ وکیل ریاض حنیف راہی کی بازیابی درخواست پر سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی گئی،

    سپریم کورٹ کے وکیل ریاض حنیف راہی چھ جون سے لاپتہ ہیں لاپتہ وکیل کے بیٹے حافظ اسامہ ریاض نے اپنے والد کی بازیابی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

    واضح رہے کہ آڈیولیکس انکوائری کمیشن کے خلاف درخواست گزار ریاض حنیف راہی لاپتہ ہوگئے،سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے گمشدگی پرتشویش کا اظہارکردیا ، سپریم کورٹ بار ایسوسی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریاض حنیف راہی کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی جائے ، ریاض حنیف راہی سپریم کورٹ بار کے رکن ہیں سپریم کورٹ بار کے ایک رکن کے لاپتہ ہونے پر ایسوسی ایشن آنکھیں بند نہیں کرسکتی وکلاء کے تحفظ اور سلامتی کے بارے میں سنگین خدشات کا اظہار کرتے ہیں، یہ ایسوسی ایشن مزید زور دے کر کہتی ہے کہ ملک کا ہر شہری قانون کے یکساں تحفظ کا حقدار ہے، سب کا بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے پیشے کو بغیر کسی خوف، احسان اور ایذاء کے انجام دیں،

    حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    چھ جون کو ریاض حنیب راہی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تھے،دوران سماعت درخواست گزار حنیف راہی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میری توہین عدالت کی درخواست پر ابھی تک نمبر نہیں لگا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین کا معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے،آپ کی درخواست پر اعتراضات ہیں تو دور کریں،آپ یہ بھی سمجھیں کہ کس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چاہتے ہیں،جج کو توہین عدالت کی درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا،

  • سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مائننگ پر تشویش کا اظہار

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مائننگ پر تشویش کا اظہار

    سپریم کورٹ ،جنگلات کی زمینوں پر قبضے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے مارگلہ ہلز میں مائننگ پر تشویش کا اظہارکیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی طرف والے مارگلہ کے پہاڑوں پر درخت نظر آتے ہیں، مارگلہ ہلز کی دوسری طرف مائننگ ہو رہی ہے، جنگلات کی زمینوں پر تجاویزات قائم کی جا رہی ہیں،حکومتیں درخت لگانے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہیں، صوبائی حکومتیں بتائیں کتنے درخت بیچے گئے، اب تک کتنے درخت لگائے جا چکے ہیں،کیا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت محکمہ جنگلات کی زمین لیز پر دی جا رہی ہے، صوبائی حکومتوں کے وکلاء نےجواب دیا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں تمام لیزز منسوخ کر دی گئی ہیں،

    عدالت نے چاروں صوبوں سے جنگلات کی زمینوں کو واگراز کرنے سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں ،جنگلات کی زمینوں کو واگراز کرواکر کتنے درخت لگائے گئے، تفصیلات طلب کر لی گئیں،عدالت نے مارگلہ کے پہاڑوں پر مائننگ کے بارے میں تفصیلات طلب کر لیں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی گئی

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

  • حکمرانوں کے پاس کچھ اختیار نہیں ان کے پاس کیا بیٹھوں؟ عمران خان

    حکمرانوں کے پاس کچھ اختیار نہیں ان کے پاس کیا بیٹھوں؟ عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت منتقلی کی درخواست منظورکر لی گئی

    کمشنر آفس اسلام آباد نے سابق وزیراعظم کی درخواست منظور کرلی ، جاری نوٹفکیشن کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کو ضمانتوں کی درخواست لیے ضلعی کچہری کا درجہ دیا جاتا ہے، جوڈیشل کمپلیکس کو آج ضلعی کچہری کا درجہ دیا جاتا ہے، سابق وزیراعظم کے 7 مقدمات کی درخواستِ ضمانت پر سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوگی

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،سیشن کورٹ ایک روز کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کر کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ از خود عدالت منتقل نہیں کر سکتی، یہ کرنا چیف کمشنر نے ہی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ ایف ایٹ سے متعلقہ کورٹ جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنی ہے،چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا آپ نے اس متعلق چیف کمشنر کو درخواست دی ہے؟ بیرسٹر گوہرنے کہا کہ وقت کم تھا ہم چیف کمشنر کو درخواست نہیں دے سکے، ہم نے درخواست دی تو یہ نا ہو وہ عدالت کی منتقلی نا کریں ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت کہہ دیتی ہے وہ کر دیں گے ، عمران خان کے وکلا آج چیف کمشنر کو درخواست دیں گے ، چیف کمشنر اس حوالے سے درخواست پر فیصلہ کریں گے ، ابھی یہ درخواست نمٹا رہے ہیں ،آپ کی درخواست پر آپ کے خلاف فیصلہ آئے تو دوبارہ درخواست دائر کر سکتے ہیں ،

    سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے عدالت پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کی ہے، عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ن لیگ نے واضح کیا کہ مزکرات وزیراعظم شہباز شریف سے ہونگے آپ کیوں اسٹیبلشمنٹ کو بیچ میں لاتے ہیں. عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اصل طاقت اور فیصلہ ساز تو اسٹیبلشمنٹ ہے نا ،سوال کیا گیا کہ آصف علی زرداری نے تو کہا تھا کہ اکانومی کے چارٹر پر ملکر بیٹھنا ہو گا.عمران خان نے کہا کہ ان حکمرانوں کے پاس کچھ اختیار نہیں ان کے پاس کیا بیٹھوں، سوال کیا گیا کہ سیاستدانوں نے خود مل کر ہی تو جمہوری دستاویزات پر دستخط کئے آپ کیوں نہیں بات کرنا پسند کرتے. جس پر عمران خان نے کہاکہ فیصلہ ساز تو وہ ہیں نا ان کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں.

    کیس کی سماعت ختم ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم عمران خان چیف جسٹس کے کمرہ عدالت میں موجود رہے، سابق وزیراعظم نے کمرہ عدالت میں خاتون وکیل سے گفتگو کی، خاتون وکیل نے کہا کہ خان صاحب مسکرائیں، آپکی مسکراہٹ ہی ہمارے لئے امید ہے، سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیا آپکو لگ رہا ہے کہ میں کسی پریشر میں ہوں، قرضوں پر سود فیڈرل بجٹ سے زیادہ ہے بجٹ کی فگرز میچ نہیں کر رہی ،سوال کیا گیا کہ کیا آپ پر کوئی پریشر ہے، عمران خان نے جواب دیا کہ انہوں نے جو بجٹ دیا ہے اس کو آگے کون چلائے گا قرضوں پر سود وفاقی بجٹ سے زیادہ ہے ان کے پاس کوئی حل نہیں ہے ملک کی آمدنی بڑھانے کے علاؤہ کوئی حل نہیں مل کا دیوالیہ نکل گیا انڈسٹری تباہ ہوگئی ہے ایکسپورٹس 13 فیصد نیچے گر گئی ہےڈالر کم ہوگئے ہیں جو طاقتیں بیٹھی ہیں ان سے پوچھتا ہوں ٹھیک ہے آپ نے مجھے باہر کردیا لیکن کیا یہ حل ہے؟؟ملک کو کون اس دلدل سے نکالے گا ؟؟ آگے ان کا پلان کیا ہے؟؟؟ میری بہن کے اوپر 6 ارب روپے کی زمین کا الزام ہے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ صحافی وہاں جا کر خود دیکھیں اور اس کی قیمت کا تخمینہ لگائیں میں ان کو کہتا ہوں کہ ہم انہیں 5 ارب کی بیچ دیتے ہیں،

    دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی نے آج ایک دن عدالت جوڈیشل منتقلی کی درخواست دے دی ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے درخواست دائر کی ،چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دی گئی جس میں کہا گیا کہ سیشن کورٹ کو آج ایک دن کے لیے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا جائے ، 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کرنی ہے ایف ایٹ کچہری میں سیکورٹی تھریٹ ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست چیف کمشنر کو دینے کی ہدایت کی ہے ،آج ایک دن کے لئے سیشن کورٹ کو جوڈیشنل کمپلیکس منتقل کیا جائے

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

    یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

    وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

    سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

    تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو

  • جوبائیڈن انتظامیہ شیطانی کھیل، کھیل رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنےخلاف فرد جرم پرردعمل

    جوبائیڈن انتظامیہ شیطانی کھیل، کھیل رہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنےخلاف فرد جرم پرردعمل

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف فرد جرم کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : جارجیا میں کنونشن سے خطاب میں میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر عائد کی گئی فرد جرم کو صدارتی الیکشن میں مداخلت کے مترادف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کرنے جا رہے ہیں، کبھی ہار نہیں مانوں گا نہ مشن چھوڑوں گا۔

    روس اور ایران کی فوجی شراکت داری گہری ہوتی جا رہی ہے،امریکا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکی صدر اور ان کی ٹیم پر الزام لگایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ شیطانی کھیل، کھیل رہی ہے، مجھ پر بے بنیاد فرد جرم امریکا کی تاریخ میں طاقت کی سب سے خوفناک زیادتیوں میں سے ایک ہے حساس دستاویزات صدارتی ایکٹ کے تحت آنی چاہیے تھی، میری شہرت کو داغ لگانے والوں نے میرے پول نمبروں کو آگے بڑھایا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرحساس سرکاری دستاویزات کو غلط طریقے سے استعمال کرنے کے کیس میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی انہیں جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کا سامنا ہے ڈونلڈ ٹرمپ پر کرمنل چارجز عائد کیے جانے کا یہ دوسرا موقع تھا اس سے قبل نیویارک کی ریاستی عدالت میں ٹرمپ پر 2016 میں خفیہ رقوم کی ادائیگیوں سے متعلق جھوٹے کاروباری ریکارڈ سے متعلق فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

    جو بائیڈن نے یو کرینی کمپنی سے بطور رشوت خطیر رقم وصول کی،امریکی میڈیا

    49صفحات پر مشتمل فرد جرم کے مطابق مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے قبضہ میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام، حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

    فوجی حملہ ہونے کی صورت میں امریکا کی کمزوریوں کی اہم باتیں بھی فائلوں میں موجود تھیں ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہو سکتی ہے ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے سابق صدر ہیں جن پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    لیونل میسی کو پولیس نے رہا کر دیا

  • حکومت کا پیش کردہ وفاقی بجٹ عوام و تاجر دوست بجٹ ہے، نعیم میر کا دعویٰ

    حکومت کا پیش کردہ وفاقی بجٹ عوام و تاجر دوست بجٹ ہے، نعیم میر کا دعویٰ

    آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میر نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ بجٹ کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا پیش کردہ وفاقی بجٹ عوام و تاجر دوست بجٹ ہے، وزارت خزانہ نے مشاورت کے ساتھ تجاویز کو من و عن کو قبول کیا معاشی صورتحال کے باوجود متوازن بجٹ پیش کیاجانا شہباز شریف حکومت خراج تحسین کی مستحق ہے،

    نعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومت کا آخری بجٹ ہے اس کے بعد الیکشن میں جا رہے ہیں، پی ڈی ایم کو حکومت نو مئی کی ملی نو مئی کے بعد ہی گورننس دکھانے کا موقع ملا ہے،نو مئی قابل مذمت اور قابل افسوس دن ہے سیاسی عدم استحکام عروج پر تھا، یہ وقت ہے پی ڈی ایم کی حکومت تاجروں کی حکومت ہے اب کارکردگی دکھائے،وفاقی بجٹ میں جو اہداف مقرر کئے اس پر عمل درآمد کرے ،سیلز ٹیکس کالا ٹیکس اور جبری قانون تھا جو قاسم کے ابو کے دور کا ٹیکس لگایا گیا اب ختم کر دیا گیاہمارے مطالبات پر بجلی کے بلوں پر ٹیکس نافذ نہیں کیاگیا نان فائلر پر نیا ٹیکس لگایا گیا، نان فائلر پر 0.6ٹیکس لگایا گیا جو اچھا اقدام ہے،وفاق کو 57ریونیو کا اٹھارہویں ترمیم سے صوبوں کو دینا ہے،وفاق نان ٹیکس ریونیو کو زیادہ بڑھائے اب سات ہزار تین سو ارب قرض کی صورت میں ادا کرنا ہے،اگر ڈالر مہنگا ہوجاتا ہے تو آٹھ ہزار ارب کا قرضہ دینا ہوگا قرض لے کر ہی قرض ادا کر سکتے ہیں کیونکہ کوئی چوائس نہیں،سرکولر ڈیڈ پر صوبے اپنا حصہ ڈالنے پر تیار نہیں

    نعیم میر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف استحکام پاکستان پارٹی بن چکی ہے،این ایف سی ایوارڈ کے تحت جو وفاقی فنڈز کا مسئلہ حل کرے،سولر سسٹم اور اعلی ڈیوٹیاں ختم کر دی گئی ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہوگا، اٹھارہویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ سارا پیسہ صوبے کے پاس ہے وفاق تو کنگلا ہوگیا ہے،صوبے دفاع و قرض کیلئے پیسے دیں پورے پاکستان کے قرضے ستائیس کلومیٹر والی حکومت نے ادا کرنے ہیں،گھریلو صارفین کو قرضہ دیں تاکہ وہ سولر سسٹم سے بجلی کی مشکلات سے باہر نکل جائے،مہنگی بجلی سے مہنگے خریدار کو اگر نہیں دیں گے تو اس سے نیا سرکولر ڈیڈ پیدا ہوجائے گا،مہنگی بجلی مہنگے گاہک کو دیں سستے گاہک کو سولر دیں،احسن اقبال سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے یکم جولائی سے رات آٹھ بجے فیصلہ نافذ ہوگا ،تجارتی مراکز کو رات آٹھ بجے بند ہوں گی،،پولیس غنڈوں اور قانون شکنوں کے خلاف احتجاج کریں گے،

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

    یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

    وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

    سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

  • یاسمین راشد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    یاسمین راشد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ڈاکٹر یاسمین راشد کی گلبرگ عسکری پلازہ ہر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں طلبی کا معاملہ , عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

    ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ,انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی ،پولیس نے عسکری ٹاور حملہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے تفتیش کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ڈاکٹر یاسمین راشد تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 1271/23 میں مطلوب ہے ڈاکٹر یاسمین راشد دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں تھی

    دوسری جانب پنجاب فرانزک ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملے کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی، حملے کے وقت کی 3 آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی، یاسمین راشد نے ایک ویڈیو کلپ میں ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جانے کا کہا اور دوسری ویڈیو میں یاسمین راشد نے ہجوم کو کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جانے کا کہا۔ تاہم خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

  • اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر وکلاء  دلائل کیلئے طلب

    اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر وکلاء دلائل کیلئے طلب

    انسدادِ دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر وکلاء کو دلائل کیلئے 15 جون کو طلب کر لیا

    انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اعجاز چوہدری کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ،ایسوسی ایٹ وکیل نے درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری کی عمر 70 سال ہے اور ان پر جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا الزام بے بنیاد ہے.وہ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں. پولیس کسی طرح کا الزام ثابت کرنے میں ناکام ہے.اس لیے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے.سینیٹر اعجاز چوہدری پر عسکری ٹاور کو جلانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج ہے

    اعجاز چودھری کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا مگر انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے، اعجاز چودھری پر نو مئی کے روز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کا الزام ہے ، اعجاز چودھری کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ بیٹے کے ساتھ بات کرتے ہوئے فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ جناح ہاؤس میں ہم نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے

    دوسری جانب اعجاز چوہدری سے جیل میں ملاقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی،اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ،سلمی اعجاز چوہدری کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں کہا گیا ہےکہ اعجاز چوہدری کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اعجاز چوہدری مختلف عارضوں کا شکار ہیں اہل خانہ کو اعجاز چوہدری سے ملاقات کی اجازت دی جائے،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

  • شاہ محمود قریشی سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بات کرنے سے گریزاں

    شاہ محمود قریشی سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بات کرنے سے گریزاں

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کر لی

    انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔ شاہ محمود قریشی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے، لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑکے 3 مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نےشاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کی درخواست گزار رانا مدثر ایڈووکیٹ نے عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بے گناہ ہوں بد نیتی کی بنیاد پر مقدمات میں ملوث کیا گیا شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں گرفتاری کا ڈر ہے ضمانت منظور کی جائے،شاہ محمود قریشی نے مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس، مقدمہ نمبر 1271 تھانہ گلبرگ اورمقدمہ نمبر 96/23 سرور روڈ میں ضمانتوں کی درخواستیں دائر کیں

    عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے،بجٹ میں قوم کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے،غریب اور متوسط طبقے کوبجٹ میں کوئی رعایت نہیں دی گئی، تحریک انصاف کا مستقبل سنہرا اور روشن ہے

    شاہ محمود قریشی سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بات کرنے سے گریزاں نظر آئے، صحافی نے سوال کیا کہ سانحہ 9مئی سے متعلق آپ کا کیا موقف ہے ؟ جس پر شاہ محمود قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی مرضی سے گفتگو کروں گا میں بجٹ پر بات کروں گا

    دوسری جانب شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رہائی کے بعد دوسری ملاقات کی بھی اطلاعات ہیں، شاہ محمود قریشی کی دوسری ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کے مستقبل پر بات چیت کی گئی، ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، اس سے قبل رہائی کے بعد اگلے دن شاہ محمود قریشی لاہور آئے تھے اور عمران خان سے آدھا گھنٹہ ملاقات کی تھی

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    عدالت میں جمع کرائی گئی بیان حلفی کی خلاف ورزی عدالت کی توہین کے مترادف ہو گی،