Baaghi TV

Tag: عدالت

  • اسد عمر کا جرم میں کردار کیا ہے؟ عدالت کا پراسیکیوٹر سے سوال

    اسد عمر کا جرم میں کردار کیا ہے؟ عدالت کا پراسیکیوٹر سے سوال

    تحریک انصاف کے عہدے چھوڑنے والے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یہ بجٹ نہ ہی پیش کرتی تو بہتر تھا، اسد عمر نے بجٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بجٹ کیلئے کہہ رہی تھی کہ اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے، ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پارٹیوں کے فیصلے عوام کرتے ہیں، ووٹ عمران خان کا ہے،پارٹی کا ہے باقی ساتھ کوئی ہو یا نہ ہو

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسدعمر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس کی سماعت ہوئی ایڈیشنل سیشن جج سکندرخان نے کیس کی سماعت کی اسدعمر اپنے وکیل سردار مصروف خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیلِ صفائی نے اسدعمر کی ضمانت پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نہ اسدعمر نے تقریر کی نہ اسدعمرکی ویڈیو موجود ہے اسدعمر کے خلاف ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی ریلی میں موجودگی کے ثبوت نہیں تھے اسدعمر کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمہ بنایا گیا ،پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ اسدعمر کے خلاف ناقابلِ ضمانت دفعات مقدمے میں درج ہیں وکیلِ صفائی نے عدالت میں کہا کہ تفتیشی افسر نے کوئی ویڈیو ثبوت اسدعمر کے خلاف پیش نہیں کیا ،دوران سماعت جج سکندرخان نے استفسارکیا کہ وقوعہ پر اسد عمر کی موجودگی کو کیسے ثابت کریں گے؟

    پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ ماضی میں کوئی واقعہ ہوسکتا ہے جس سے اسدعمر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہو گا،جج سکندرخان نے پراسیکوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ دلائل نہیں دے رہے تقریرکررہے ہیں،ایک عورت 7 ماہ جیل میں رہی فورینسک کرنے پر بے گناہ ثابت ہوئی اسدعمر کی بات نہیں کررہا عام شہری کی بات کر رہا ہوں مقدمے میں نامزد کرنے کے لیے تو کوئی بھی نام ڈال دیا جاتا ہے کارکنان تو اسد عمر یا چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیلفی لینے آسکتے ہیں اسد عمر کا جرم میں کردار کیا ہے؟ پراسیکوٹر نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اسدعمر کا تقریر میں کوئی کردار نہیں ہے،اسدعمر نے کہا کہ سیاستدان کسی جگہ پر موجود ہو اورتقریر نہ کرے ایسا ہو نہیں سکتا ،جج نے پراسیکوٹر سے سوال کیا کہ کیا اسدعمر کی وجہ سے کوئی پراپرٹی کو نقصان پہنچا؟ گملے ٹوٹے؟ پراسیکیوٹر نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اسدعمر نے پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچایا، عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسدعمرکی درخواستِ ضمانت کنفرمیشن پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    اے دشمن دیں تو نے کس قوم کو ہے للکارا

    عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    واضح رہے کہ اسد عمر تحریک انصاف کے تمام عہدے چھوڑ چکے ہیں، جیل سے رہائی کے بعد اسد عمر نے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ 10مئی کو میری گرفتاری ہوئی تب سے قید تنہائی میں تھا ، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس کی مذمت تمام لوگ کرچکے، میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کیوں یہ واقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں، ایسی تنصیبات جن کا فوج سے تعلق تھا ان پر حملے کیے گئے۔اسد عمر کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے بعد میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھا سکوں، سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستفی ہو رہا ہوں۔

  • خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی میں ملوث تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی رہائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، عدالت نے درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کر کر دیا ہے

    خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 12 جون کو خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کرے گا ،عدالت نے وکلا اور سپرٹنڈنٹ جیل سمیت کیس سے منسلک تمام افراد کو سماعت کے روز طلب کر لیا ہے

    لاہور انسداد دہشت گردی عدالت،جناح ہاوس حملہ اور جلاؤ گھیرا کا معاملہ ،تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں خدیجہ شاہ ٫ صنم جاوید ٫ طیبہ راجہ٫ عالیہ حمزہ ملک ،صبوحی انعام سمیت دیگر نے ضمانت کی درخواست دائر کی ہیں ،خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین نے ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں ،خدیجہ شاہ سمیت 13 خواتین جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں ہیں ،انسداد دہشت گردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں ،عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر ہراسیکیوشن کو 12 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیئے عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی.خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ ہر جیل میں ہیں، عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہمیں مقدمہ میں غلط ملوث کیا ضمانت پر رہائی دی جائے خواتین نے وکلاء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کیں خواتین جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 تھانہ سرور روڑ میں نامزد ہیں خواتین ملزمان میں خدیجہ شاہ ، مریم مزاری ، عالیہ حمزہ ملک ، صبوحی انعام ، طیبہ راجہ ، صنم جاوید ، ہما سعید ، ممتاز بی بی ، لت عزیز، ارم اکمل ،عائشہ مسعود ،ماہا مسعود ، خدیجہ ندیم سمیت 13 خواتین شامل ہیں

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،خدیجہ شاہ گاڑی میں ایک گھنٹے تک رکھا گیا، جس کے بعد خدیجہ شاہ کی طبیعت گاڑی میں خراب ہو گٸی تھی خدیجہ شاہ نے پولیس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باہر نکالا جاٸے گاڑی میں دم گھٹ رہا ہے ، ولیس نے جواب دیا کہ ابھی تفتیشی نہیں پہنچا جب آٸے گا تو ہی باہر نکالیں گے ،خدیجہ شاہ کے خاندان کے افراد کی پولیس سے بحث ہوئی،خدیجہ شاہ کے رشتہ داروں نے پولیس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دمے کی مریضہ ہے اسے باہر نکالیں ، پولیس نے گاڑی درخت کی چھاوں میں کھڑی کردی تھی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • جناح ہاؤس،ہنگامہ آرائی، حملے کی منصوبہ بندی کی گئی، ایک اور پی ٹی آئی کارکن کا اعتراف

    جناح ہاؤس،ہنگامہ آرائی، حملے کی منصوبہ بندی کی گئی، ایک اور پی ٹی آئی کارکن کا اعتراف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شرپسند نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا کارکن اور قیادت کے کہنے پر حملہ کیا ہے،

    تحریک انصاف کے کارکن شرپسند عاشق خان کو گرفتار کیا تھا جو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھا، عاشق خان نے جلاؤ گھیراؤ کے دوران نہ صرف پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے بلکہ کارکنان کو حملے کے لئے بھی اکسایا، عاشق خان نے حملے کے لئے لوگوں کا کہا کہ میں کورکمانڈر ہاؤس کی جانب گامزن ہوں اس پر حملہ کریں، عاشق نے اعتراف کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر زمان پارک میں طے ہوا تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنا ہے حملے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہیں، جب سے پی ٹی آئی کی حکومت گئی پاک فوج کے خلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی تھی ہمارے ذہن میں فوج کے خلاف نفرت کو ابھارا جاتا رہا ہمارے ذہنوں میں فوج کیلئے نفرت بھری گئی ۔ یہی سوچ ہمیں کورکمانڈر ہاؤس لے گئی اور ہم حملہ آور ہو گئے

    جناح ہاؤس حملے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت ملوث ہے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھیں، کل بھی ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا حاشر درانی کا تعلق بھی لاہور سے ہی تھا اور اس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • شیخ رشید کی درخواستِ اندراج مقدمہ خارج،تفصیلی فیصلہ جاری

    شیخ رشید کی درخواستِ اندراج مقدمہ خارج،تفصیلی فیصلہ جاری

    ‏ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،شیخ رشید کی درخواستِ اندراج مقدمہ خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا

    ‏ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے تین صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے ایس ایچ او تھانہ کوہسار پر الزام لگایا کہ 31 مئی کی رات انہوں نے گھر پر چھاپا مارا، ‏شیخ رشید کے لگائے الزام کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے ملازمین پر تشدد کیا،شیخ رشید کے الزام کے مطابق پولیس ان کی دو گاڑیاں ساتھ لے گئی،‏پولیس نے 30 مئی کو شیخ رشید کی رہائشگاہ کے سرچ وارنٹ حاصل کیے، پولیس کا شیخ رشید کی رہائشگاہ پر چھاپا قانون کے مطابق ہے، ‏شیخ رشید کے الزام کے مطابق پولیس ان کا اسلحہ اور قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئی، پولیس کے مطابق تھانہ کوہسار میں شیخ رشید و دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے، ‏پولیس نے شیخ رشید کی دو گاڑیاں اور ایک کلیشنکوف قبضے میں لی، شیخ رشید کے ملازم کا نہ طبی معائنہ ہوا، نہ شاملِ تفتیش ہوا، شیخ رشید کے ملازم نے عدالت سے رجوع بھی نہیں کیا،

    ‏ہولیس کے مطابق شیخ رشید کے ملازمین پر تشدد کا وقوعہ پیش ہی نہیں آیا،عدالت صرف دلائل کو ہی مدنظر رکھ کر اندراج مقدمہ کا حکم نہیں دے سکتی، ‏عدالت ریکارڈ پر موجود ثبوت اور اپنے زہن کو بھی استعمال کرتی ہے،پولیس کی جانب سے کوئی جرم نہیں کیا گیا، شیخ رشید کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

  • خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان اور اسکی ضمانت دینے والا طلب

    خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان اور اسکی ضمانت دینے والا طلب

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد، خاتون جج دھمکی کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی استثنیٰ کی درخواستِ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

    جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6 جولائی کو زاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے مچلکے جمع کروانے والے شخص کو شوکاز نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ،عدالت نے ایس ایس پی سیکیورٹی سے کچہری کی سیکیورٹی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عدالتی عملے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے قابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیل ہوگئی، عدالتی عملے کے مطابق چوہدری زبیر نامی شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی کے 20 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروائے، چیئرمین پی ٹی آئی کی 23مارچ، 29مارچ، 28اپریل اور 25مئی کو درخواست استثنا مسترد ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنا دینے کی گراؤنڈ موجود نہیں

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تھانہ مارگلہ کی درخواست ضمانت کے لئے چیف کمشنر نے عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کی،وکیل ملزم کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی تسلی بخش سیکورٹی کے تحت ٹرائل کورٹ آنے کو تیارہیں،چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس بھی پیش ہوئے، ایس ایس پی سیکیورٹی سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ پیشی کے لیے سیکیورٹی رپورٹ طلب کرنا ضروری ہے ، فیصلہ ایس ایس پی سیکیورٹی کو کچہری میں سیکیورٹی کی رپورٹ جمع کروانے پر نوٹس جاری کیا جاتا ہے ،نہ چیئرمین پی ٹی آئی اور نہ ان کے مچلکے جمع کروانے والا شخص چوہدری زبیر عدالت پیش ہوا ،چیئرمین پی ٹی آئی کے مچلکے جمع کروانے والے شخص چوہدری زبیر کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اور مچلکے جمع کروانے والا شخص 6 جولائی کو عدالت زاتی حیثیت میں پیش ہوں،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جج اور انتظامی افسروں کو دھمکی دی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور توہین عدالت کا کیس چلا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے توہین عدالت ختم کر دی تھی،عمران خان کے اس کیس میں وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے، تا ہم بعد میں منسوخ کر دیئے گئے تھے، عمران خان اس کیس میں ضمانت پر ہیں

  • میں اس کیس سے اکتا چکا ،قومی اثاثہ مزاق بنا رکھا ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    میں اس کیس سے اکتا چکا ،قومی اثاثہ مزاق بنا رکھا ہے،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب کیس کی سماعت ہوئی،

    سپریم کورٹ نے گالف کلب مینیجمینٹ کمیٹی کیلئے بڈنگ کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ،دوران سماعت بڈنگ کے عمل پر عدالت کے سخت ریمارکس سامنے آئے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس سارے عمل سے خوش نہیں، میں اس کیس سے اکتا چکا ہوں ،قومی اثاثہ ہے مزاق بنا رکھا ہے ،ریلوے کا بھی ایسا ہی حال ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ پہلی بلڈنگ میں تمام بڈرز کو مسترد کردیا گیا تھا، اب دوبارہ سے بڈنگ کرنا ہوگی ،گالف کلب حکام نے عدالت میں کہا کہ 4-5 میں دوبارہ بڈنگ کا عمل مکمل ہو گا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سب بڈرز کو مسترد کرتے جائیں گے تو وقت ضائع ہو جائے گا، شکایت کمیٹی میں تین ریلوے کے ممبران ہیں ،ریلوے ملازمین کو کاروبار یا گالف کا کیا تجربہ ؟

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ممکن ہوتو عائد کردہ شرائط کا بھی جائزہ لیں، جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے تو کوالیفائی کے طریقہ کار میں ایشوز نظر آرہے ہیں ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں بڈنگ پراسس کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی کردی چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی

    سپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب اراضی کس کے حوالے کر دی اہم فیصلہ آگیا
    رائل پام کنٹری گالف کلب،وزارت ریلوے نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا
  • آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف  چار ریفرنسز نیب کو واپس

    آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف چار ریفرنسز نیب کو واپس

    احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف جعلی اکاونٹس کیسز پر سماعت ہوئی

    احتساب عدالت نے چار ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیٸے ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فریقین کے دلاٸل سننے کے بعد فیصلہ سنایا ، نیب پراسیکیوٹرزنے کہا کہ آصف زرداری کے وکیل فاروق ناٸیک ہیں، فاروق ناٸیک نے کہا کہ نیب قانون کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے داٸرہ اختیار میں نہیں ،احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹراٸل نہیں چلا سکتی،

    سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپور، حسین لواٸی اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس کر دیا گیا منظور قادر اور دیگر ملزمان کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس بھی نیب کو واپس کر دیا گیا، بلال شیخ اور دیگر ملزمان کیخلاف سندھ بنک ریفرنس بھی واپس کر دیا گیا،پنک ریڈیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا گیا

    دوسری جانب آصف زرداری کے دست راست انور مجید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 12 جون کو سماعت کرے گا ،سپریم کورٹ نے نیب سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے خواجہ انور مجید کا پاسپورٹ ضبط کرکے نام جعلی اکائونٹس کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا انور مجید نے بطور چیئرمین اومنی گروپ پاسپورٹ واپسی کی بھی استدعا کر رکھی ہے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

  • خواجہ سرا کے گھر پر قبضے کی کوشش پولیس نے بنائی ناکام

    خواجہ سرا کے گھر پر قبضے کی کوشش پولیس نے بنائی ناکام

    پولیس تحفظ مرکز ملتان کا ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے تحفظ کے لئے قابل تحسین اقدام سامنے آیا ہے،

    پولیس تحفظ مرکز فریاد لے کر آنے والے بستی ملوک 12 فیض کے رہائشی خواجہ سرا اختر عرف چھوٹی کی فوری مدد کرتے ہوئے تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج کروا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،خواجہ سرا اختر عرف چھوٹی نے پولیس تحفظ مرکز آکر اطلاع دی کہ میرے گرو کی وفات کے بعد جس میں اور میرے 2 چیلے رہائش پذیر تھے میرے ہمسایوں پرویز، شاہد اور جاوید تینوں بھائیوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مکان میں موجود 40 من گندم بھی ہڑپ کرنا چاہتے تھے اور ملزمان نے کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے پولیس تحفظ مرکز پہنچنے پر تحفظ مرکز ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج کروا کر ملزمان کو فوری گرفتار کروا لیا جس پر ملزمان نے متاثرہ خواجہ سراء سے معافی مانگی اور آئندہ کے لئے تائب ہو گئے جس پر خواجہ سراء نے ان کو معاف کردیا

    آج پولیس تحفظ مرکز آکر انچارج فوکل پرسن ڈی ایس پی نمرین منیر اور تحفظ مرکز ٹیم کا شکریہ ادا کیا ،ٹرانسجینڈر کمیونٹی نے پولیس تحفظ مرکز کے قیام کو احسن اقدام قرار دیا اور کہا کہ پولیس تحفظ مرکز ٹیم نے ہماری بہت مدد کی ہے۔ ہم ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پولیس تحفظ مرکز کے قیام سے ٹرانسجینڈر کمیونٹی میں انتہائی خوشی اور تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    لاڑکانہ میں 11 سو سے زائد بچے ایڈز کا شکار، نیو یارک ٹائمز نے بھٹو کے شہر پر تہلکہ خیز رپورٹ شائع کر دی

  • بجٹ،آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے سالانہ ڈویلپمینٹ پلان

    بجٹ،آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے سالانہ ڈویلپمینٹ پلان

    وفاقی حکومت آج پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے ساتھ ساتھ اہم قانون بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے ڈالر اوردیگر کرنسی ذخیرہ اندوز کرنے پر سزا کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، نئے قانون کا اطلاق پاکستان کی کرنسی کی زخیرہ اندوزی پر ہو گا، اس میں افراد پر بھی قانون کا اطلاق ہو گا، اداروں پر بھی ہو گا، قانون کے مطابق زخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو سزا اور جرمانہ کیا جائے گا،. دوسری جانب بیرون ممالک سے غیرملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کا بھی قانون لائے جانے کا امکان ہے ، بیرون ملک سے سالانہ ایک لاکھ ڈالر لائے جا سکیں گے، بیرون ملک سے سالانہ ایک لاکھ ڈالر لانے والوں سے زرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا، اس وقت ذریعہ آمدن ظاہر کیے بغیر 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی پاکستان لانے کی اجازت ہے

    ‏سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم ہو گی،سولر پینل کی بیٹریز کی تیاری کے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم، سولر پینل کی مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم، سولر پینل کے انورٹر کے خام مال پر بھی ڈیوٹی کا خاتمہ،ڈائپرز کی مینوفیکچرنگ کے خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی ختم ہو گی، پولی ایسٹر کی مینوفیکچرنگ کیلئے مختلف خام مال پر ڈیوٹی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، معدنیات کے شعبے کی مشینری امپورٹ کرنے پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکسٹائل کے شعبے کے رنگ اور دیگر متعلقہ خان مال پر کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    آئندہ مالی سال 2023-24 کیلئے سالانہ ڈویلپمینٹ پلان سامنے آیا ہے،آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے،زرعی شعبے کا ہدف 3.5 فیصد، اہم فصلوں کا ہدف 3.5 فیصد مقرر ،آئندہ مالی سال کیلئے صنعتوں کی پیداواری گروتھ کا ہدف 3:4 فیصد مقررکیا گیا ہے مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.3 فیصد، سروسز کے شعبے کا ہدف 3.6 فیصد مقرر،لائیو اسٹاک کا ہدف 3.6 فیصد، کاٹن کیننگ گروتھ کا ہدف 7.2 فیصد مقرر،جنگلات کی گروتھ کا ہدف 3.0 فیصد، فشنگ شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.0 فیصد مقرر،آئندہ مالی سال کیلئے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ کا ہدف 3.2 فیصد ،الیکٹریسیٹی جنریشن اور گیس ڈسٹریبیوشن کی گروتھ کا ہدف 2.2 مقرر کر دیا گیا ہول سیل اینڈ ریٹیل سیکٹر کی گروتھ کا ہدف 2.8 فیصد مقرر کر دیا ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5.0 فیصد مقرر کر دیا آئندہ مالی سال کے دوران تعلیم کی گروتھ کا ہدف 3.0 فیصد مقرر .نجی شعبے کی پیداواری گروتھ کا ہدف 5.0 فیصد مقرر کر دیا گیا رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر دیا گیا، فنانشل اینڈ انشورنس کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کر دیا گیا

    بجٹ 2023-24 کی دستاویز کے مطابق ایوی ایشن کیلئے 5 ارب 45 کروڑ روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے، سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 1 ارب 11 کروڑ روپے پی ایس ڈی پی مد میں مختص کیے گئے، کیبنٹ ڈویژن کیلئے 90 ارب 12 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، کلائمیٹ چینج ڈویژن کیلئے 4 ارب 5 کروڑ، کامرس ڈویژن کیلئے 1 ارب 10 کروڑ مختص کیے،ڈیفنس ڈویژن کیلئے 3 ارب 40 کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کیلئے 2 ارب کا بجٹ مختص کیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 84 کروڑ، فنانس ڈویژن کیلئے 3 ارب 22 کروڑ پی ایس ڈی پی میں مختص کئے گئے،وزارت تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 8 ارب 50 کروڑ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں خرچ کرے گی آزاد جموں وکشمیر کیلئے 60 ارب 90 کروڑ، انضمام شدہ اضلاع کیلئے 57 ارب مختص کیے گئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 59 ارب 71 کروڑ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 36 ارب 70 کروڑ مختص کئے گئے ہیومن رائٹس ڈویژن کیلئے 81 کروڑ، وزارت صنعت وپیداوار کیلئے 3 ارب مختص کیے جائیں گے سال 2023-24 میں وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ملک بھر کی جامعات میں ڈیڑھ فیصد کٹوتی ہو گی سال 2023-24 کے لئے چاروں صوبوں کی جامعات کے انفرادی فنڈزمیں کٹوتی کی منظوری دی گئی، صوبائی ایچ ای سی نے سندھ کی جامعات کی گرانٹ میں اضافہ تجویز کردیا ہے،حکومت سندھ نے اعلی تعلیم کیلئے بجٹ بڑھا دیا حکومت سندھ نے مالی سال 2023-24 نے سرکاری گرانٹ 14 ارب روپے سے بڑھا کر21 ارب روپے کردیئے۔این ای ڈی یونیورسٹی کی صوبائی گرانٹ 69 کروڑ سے 1 ارب 14 کروڑ روپے ،مہران یونیورسٹی کی گرانٹ 97 کروڑ سے 1 ارب 45 کروڑ روپے ہوجائے گی ۔ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کی صوبائی گرانٹ 55 کروڑ سے 89 کروڑ روپے ،جامعہ کراچی کی گرانٹ 1ارب49کروڑ سے 2 ارب 46کروڑ،لیاری یونیورسٹی کی گرانٹ 12 سے 18 کروڑ روپے ہوجائے گی۔داود انجینئرنگ یونیورسٹی کی گرانٹ 83کروڑ سے1ارب 11کروڑ روپے کردی گئی سندھ یونیورسٹی جامشورو کی گرانٹ 1ارب42کروڑ سے 1ارب 93 کروڑ روپے ہوجائے گی۔

    بجٹ 2023-24 ،اگلے سال ملک میں 250 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
    منصوبے پر 12 ارب روپے لاگت آئے گی، دستاویزکے مطابق وفاق اور صوبے پچاس پچاس فیصد فنڈز خرچ کریں گے، پنجاب کے 36 اضلاع میں 60 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیئے جائیں گے ،پختون خواہ کے 34 اضلاع میں 50 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے، سندھ کے 29 اضلاع میں 40 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا پلان سامنے آیا ہے بلوچستان کے 33 اضلاع میں 30 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر ہونگے،اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 70 منی سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے پختون خواہ میں ضم 10 قبائلی اضلاع میں بھی کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،

    مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی،اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 91 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کے رہ گئے پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں سترہ کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کی کمی کی بعد 9 ارب تینیس کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر ہوگئے کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تین لاکھ ڈالر کی کمی کی بعد پانچ ارب بیالیس کروڑچھبیس لاکھ ڈالر رہ گئے چھیس مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر 21.81 کروڑ ڈالر کم ہوئے جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب اور 51 کروڑ ڈالرآ گئے تھے۔

    بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا . وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کریں گے ، بجٹ کا حجم 13 ہزار 800 ارب روپے سے زائد ہوگا بجٹ کا خسارہ 6 ہزار ارب سے زائد ہوگا جب کہ 7300 ارب روپے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہوں گے ،مذکورہ بجٹ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کا دوسرا بجٹ ہوگا۔

    انضمام شدہ اضلاح کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    بجٹ 2023-24 میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے

     وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

    پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بجٹ تجاویز 

  • ڈونلڈ ٹرمپ پردوسری بار فرد جرم عائد

    ڈونلڈ ٹرمپ پردوسری بار فرد جرم عائد

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے

    سابق امریکی صدر ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کیس میں فرد جرم عائد کی گئی ہے، ٹرمپ کو منگل کو میامی کی عدالت میں طلب کیا گیا ہے،سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے فرد جرم سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے میں بے قصور ہوں

    فلوریڈا میں ٹرمپ کی اسٹیٹ پر چھاپہ مار کر 13 ہزار دستاویزات کو قبضے میں لیا گیا تھا،ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کی گئی ہے، اس سے پہلےبھی ایک کیس میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جس پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی جوبائیڈن کا گھناؤنا کام کر رہے ہیں انہیں قتل، چوری اور دیگر جرائم پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے میں بے گناہ ہوں اورفرد جرم کی کارروائی سیاسی انتقام ہے۔

    اس سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نیویارک کی گرینڈ جیوری کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے بعد وہ مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدر بن گئے ہیں۔ ان پر الزامات کو ابھی تک منظرعام پر نہیں لایا گیا ہے، اس لیے ہمیں نہیں معلوم کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی سابق صدر پر کیا فرد جرم عائد کرنا چاہتے ہیں۔

    عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا،بلاول
    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی