Baaghi TV

Tag: عدالت

  • جناح ہاؤس،ہنگامہ آرائی ، پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن کا اعتراف جرم

    جناح ہاؤس،ہنگامہ آرائی ، پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن کا اعتراف جرم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا متحرک کارکن ہے

    لاہور کے رہائشی ارزم جنید کا اعترافی بیان سامنے آیا ہے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد ارزم جنید جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں میں شامل تھا، ارزم جنید نے فوجی تنصیبات پر حملے کے لئے بھی لوگوں کو اکسایا، ویڈیو بیان میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ارزم جنید کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق حملہ کرنا تھا یاسمین راشد، حسان نیازی اوراعجازچوہدری نے حملے کیلئے اکسایا حملوں میں پاک فوج نے ہمیں ذرا نقصان نہیں پہنچایا

    جناح ہاؤس حملے میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کی قیادت ملوث ہے واقعہ کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو بھی لیک ہوئی تھیں، کل بھی ایک شرپسند کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں شرپسند نے اپنے جرم کا اعتراف کیا حاشر درانی کا تعلق بھی لاہور سے ہی تھا اور اس نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جناح ہاؤس میں دوران حملہ میں انقلاب کے نعرے لگاتا رہا جس میں انقلاب مبارک ہو اور آزادی مبارک ہو کے نعرے شامل تھے

    دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت لاہورنے پولیس کو جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 22 جون تک تفتیش مکمل کرکےمقدمے کا چالان عدالت میں پیش کرے ، عدالت نے خدیجہ شاہ سمیت 13 پی ٹی آئی خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے تحریری حکم جاری کیا

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا ،عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔ جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

  • چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    چیئرمین نیب کی پی اے سی طلبی کیخلاف نیب کی متفرق درخواست 21 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں قائم مقام چیئرمین نیب کی چیئرمین پی اے سی کی طرف سے طلبی کو چیلنج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا 21 جون کو کچھ اور کیسز بھی سماعت کیلئے مقرر ہیں نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ 21 جون کو ملازمین کی بحالی، تنزلی کے کیسز ہیں، ہماری درخواست کو الگ سنا جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست کو 21 جون کو الگ سن لیں گے

    عدالت نے نیب کی جلد سماعت کی متفرق درخواست21 جون کو سماعت کیلئے مقررکردی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کو نیب درخواست21 جون کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے نیب درخواست پر احکامات جاری کئے عدالت نے نیب درخواست کو 21 جون کومقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

    باغی ٹی وی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ٹیم کو اعزازی شیلڈ دی گئیں،

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

  • قتل کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    قتل کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی 14 دن کی ضمانت مںطور کی،عدالت نے عمران خان کو دو ہفتوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پرعالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل رزاق شر جاںبحق ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ کرنے والے وکیل کو قتل کروایا، اس کیس کی سماعت ہونا ہے، اور امکان ہے کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 5 اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ آجائے. لیکن سماعت سے ایک دن پہلے وکیل کو قتل کروا دیا گیا ،حکومتِ پاکستان عبدالرزاق کے قتل کے مقدمے میں عمران خان کو نامزد کرے، مقدمے میں نامزدگی کے بعد گرفتاری مطلوب ہوئی تو وہ بھی ہوگی،

    سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کیا گیا ہے،مقدمہ انکے بیٹے کی مدعیت میں درج کرایا گیا .عبدالرزاق بانی تحریک انصاف کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کے مقدمے کے پٹیشنر تھے، مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمہ شہید جمیل کاکڑتھانے میں درج کیا گیا ہے،

  • علی زیدی کوتحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں،عطا تارڑ

    علی زیدی کوتحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں،عطا تارڑ

    ن لیگی رہنما ،وزیر اعظم کےمعاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میری بہت مخالفت ہو گی فواد چوہدری اور علی زیدی سے، لیکن میں انہیں تحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں  کیونکہ وہ ریاست کیساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ وہ غداری کا لیبل اپنے پر لگانے کو تیار نہیں

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ لاڈلے خان نے مقدمات کو لٹکانے کیلیے تاخیری حربوں کو استعمال کیا ہے اگر آج وہ جیل میں ہوتا اور گڈ تو سی یو نے ریلیز نہ کیا ہوتا تو کل عبدالرزاق شر کو شہید نہ کیا جاتا.یہ جرأت کہاں سے آتی ہے کہ آپ اپنے خلاف کیس میں درخواستگزار اور وکیل کو قتل کروا دیں ، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے میں 6 سال لگے لاڈلے خان نے انہی تاخیری حربوں کا سہارا لیا ورنہ آج وہ جیل میں ہوتا

    عطا تارڑ نے ایک بار پھر کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل کے قتل کا مدعا عمران خان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق شر کے قتل کے تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں پہلے کرپشن کی اوراب وہ شخص قتل پر بھی اتر آیا کریمنل مائنڈڈ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے لیکن یہ ان کی بھول ہےہمیں ماضی کے بد ترین دور میں پانچ لوگ چھوڑ کر گئے تھے لیکن جب وہ واپس آئے تو ہم نے کسی کو غدار نہیں کہا بلکہ کھلے دل سے ان کا استقبال کیا ترین گروپ کے بہت سارے لوگ ہمارے ساتھ ہیںاورکابینہ کا حصہ ہیں مستقبل میں بھی ان کے ساتھ چلیں گے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

  • جہانگیر ترین کی پارٹی، عمران خان نے بھی خاموشی توڑ دی

    جہانگیر ترین کی پارٹی، عمران خان نے بھی خاموشی توڑ دی

    اداروں کے خلاف بیان پر درج مقدمہ میں عبوری ضمانت کا کیس، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی ،ہائیکورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات، رینجرز ، ایف سی اور پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور کئے گئے ہیں

    عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سخت سکیورٹی کے انتظامات ہیں، میڈیا کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے بعد عمران خان نے نیب بھی جانا ہے،نیب نے عمران خان کو آج طلب کر رکھا ہے، نیب کے باہر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ریڈزون جانے والے رستے بند کیے جا چکے ہیں

    شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں تلخی،عمران خان کا ردعمل آ گیا
    عدالت میں پیشی کے دوران صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ کیسی میٹنگ رہی، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ کیسی میٹنگ ہونی تھی بیچارے کو ایک مہینہ جیل میں رکھا ،عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ تلخی کی تردید کی اور کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں ہوئی، شاہ محمود اپنے لوگوں کو جیلوں سےنکالنے کا فارمولا لے کر آئے تھے عورتوں اور بچوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اسے عالمی فورم پر بھی اٹھائیں ،جمہوریت میں مائنس نہیں ہوتا، جمہوریت میں صرف پبلک مائنس کرتی ہے، میں باہر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا نہ میرے پاس اربوں ڈالر پڑے ہوئے ہیں،جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گڈ لک کہتا ہوں، نو مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہییں

    اسلام آباد میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عمران خان کو آج پھر گرفتار کیا جا سکتا ہے، عمران خان کی نیب پیشی کے موقع پر گرفتاری کے قوی امکانات ہیں تا ہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

  • پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق دستیاب ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق دستیاب ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنے والا ملک ہے پاکستان میں تمام شہریوں کو بنیادی حقوق دستیاب ہیں پاکستان تمام مقامی قوانین اور بین الاقوامی کمٹمنٹس پوری کررہا ہے ،پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بے بنیاد ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز بلوچ کا کہنا تھا کہ نو مئی کو ہنگامہ آرائی کیس میں مبینہ ملوث خدیجہ شاہ کی دوہری شہریت کی وجہ سے امریکی سفارتخانے نے قونصلر رسائی کی درخواست کی جو وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے. نو مئی کے واقعات میں ملوث کرداروں کے ساتھ آئین اورقانون کے مطابق سلوک کیا جا رہا ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق میں سرکاری حکام، بزنس کمیونٹی سے ملاقات اور زیارات کا بھی دورہ کیا پاکستان نے عراق میں امن کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی وزیر خارجہ نے نجف سے آیت اللہ بشیر حسین نجفی سے بھی ملاقات کی انہوں نے عراق میں بحالی و تعمیرنو میں پاکستانی حمایت کا اعلان کیا

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراق میں پاکستانی سفارت خانے کی نئی عمارت کا افتتاح کیا وزیر مملکت حنا ربانی کھرناروے, سویڈن, ڈنمارک اوربلجئیم کے دورے پر ہیں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی روسی فیڈیشن کے دورے پر ہیں چیئرمین سینٹ نے اعلی روسی حکام اور دوما کے چئیرمین سے بھی ملاقاتیں کیں، انہوں نے وہاں ایک تقریب سے بھی خطاب کیا

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

     10 مئی کو عمران خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی،

  • سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی،

    حکومت نے قانون پر نظرثانی کیلئے وقت مانگ لیا ،عدالتی عملے نے کمرہ عدالت میں آ کر آگاہ کر دیا ، عدالتی عملے نے کہا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق بجٹ اجلاس کی وجہ سے قانون پر نظرثانی میں وقت لگے گا، آج جسٹس شاہد وحید طبیعت ناسازی کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے بینچ نامکمل ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی،کمرہ عدالت میں سات کرسیاں لگا دی گئی تھیں، تا ہم جج کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے سے متعلق درخواست دائر کی گئی ہے ،سابق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی۔ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے آرٹیکل 3/183 اختیارات کے ریگولیٹ کا قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ،دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور عوام کے بنیادی حقوق کو سنگین خطرہ ہے، سیاسی لیڈر شپ کے اسمبلی کے اندر، باہر بیانات 3 رکنی بینچ کیلئے دھمکیوں کے مترادف ہیں۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا جائے، پارلیمنٹ کے قانون کو غیر آئینی قرار دیکر کالعدم کر دیا جائے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

     چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    واضح رہے کہ حکومت کا پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتے سے انکار ،عدالتی فیصلے کے باوجود سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا، سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحاتی بل پر تاحکم ثانی عمل درآمد روک دیا تھا ،عدالت عظمی نے ایکٹ کو بادی النظر میں عدلیہ کی آزادی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا، عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا تھا کہ صدر مملکت ایکٹ پر دستخط کریں یا نہ کریں، دونوں صورتوں میں یہ تا حکم ثانی نافذ العمل نہیں ہو گا،

  • خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا

    خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،خاتون جج دھمکی کیس میں پراسیکیورٹر رضوان عباسی عدالت پیش ہو گئے

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ پراسیکیورٹر رضوان عباسی نے عدالت میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خٓان جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں پوتے، چیئرمین پی ٹی آئی غیر اہم وجوہات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوتے، چیئرمین پی ٹی آئی ضمانت قبل از گرفتاری کا غلط فائدہ اٹھا رہے، پراسیکیوٹر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے ضامن کو عدالت بلانے کی استدعا کی گئی پراسیکیوٹر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی گئی جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جج اور انتظامی افسروں کو دھمکی دی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور توہین عدالت کا کیس چلا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے توہین عدالت ختم کر دی تھی،عمران خان کے اس کیس میں وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے، تا ہم بعد میں منسوخ کر دیئے گئے تھے، عمران خان اس کیس میں ضمانت پر ہیں

  • اگر آپ نے تفتیش جوائن کی ہوتی تو ہم آج ہی 8 کیسز کو سن لیتے،عدالت

    اگر آپ نے تفتیش جوائن کی ہوتی تو ہم آج ہی 8 کیسز کو سن لیتے،عدالت

    انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    وکیل سلمان صفدر ،بیرسٹر گوہر عدالت کے روبرو پیش ہوئے، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد غباس حسن نے کی، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ شامل تفتیش ہوئے ،وکیل نے کہا کہ ایک کیس ختم کرتے ہیں تین مزید ایف آئی آر درج کر لی جاتی ہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے تفتیش جوائن کی ہوتی تو ہم آج ہی 8 کیسز کو سن لیتے ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میں آج تیاری کے ساتھ آیا ہوں کہتے ہیں تو میں دلائل دے دیتا ہوں،یہ مقدمات درج کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تفتیش جوائن کریں ایسا نہیں ہو سکتا ،ہائیکورٹ میں بھی کہا کہ ویڈیو لنک کے زریعے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں ،سیکیورٹی کی بنیاد پر تفتیشی ٹیم کو کہا کہ آکے شامل تفتیش کر لیں،

    عدالت نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی سے کون ہے،ان کی جانب سے کیا کہا گیا تھا،پراسیکیوٹر عدنان نے کہا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے پولیس لائن آنے کا کہا گیا تھا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے اپنے اپنے پوائنٹ دیے ہیں، کوئی لچک نہیں دکھا رہا،تفتیشی افسر اپنے اصولوں پر شامل تفتیش جوائن کروانا چاہتے ہیں،پراسیکیوٹر عدنان نے کہا کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعظم نے شامل تفتیش ہونا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانونی نقاط دیھا دیں ہم قانون کے تابع ہیں،

    اے ٹی سی جج نے استفسار کیا کہ پولیس نے سوال نامہ کیا سابق وزیراعظم کو مہیا کیا ہے؟ چار تفتیشی افسر موجود ہیں، ان کی حد تک تو معاملہ نپٹا لیتے ہیں،سابق وزیراعظم اور تفتیشی افسر بیان دے دیں کہ کتنے بجے شامل تفتیش ہونا،جے آئی ٹی لاہور بیٹھتی ہے، اسلام آباد میں موجود نہیں، وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو شامل تفتیش کرلیں، فیصلہ کل کے لیے محفوظ کرلیں،اے ٹی سی جج نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی سے کون آیا ہے؟ پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی کا ریکارڈ موجود ہے آپ کے پاس؟ جے آئی ٹی موجود نہیں، جے آئی ٹی نے کرنا کیا ہے؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ پولیس کو سابق وزیراعظم کی گرفتاری ہی کیوں چاہیے، عدالت نے کہا کہ دونوں نے مسئلہ بنایاہوا ہے، ایک بندہ کہتا ہے میرے پاس آؤ، دوسرا کہتا ہے میرے پاس آؤ، جس میں چاہتے ہیں اس میں زمان پارک میں بھی جا کر تفتیش کرلی جاتی ہے، پراسیکوٹر عدنان علی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی صوابدید پر تو شاملِ تفتیش نہیں ہونا نا،سابق وزیراعظم کے عمل سے ظاہر ہورہا شاملِ تفتیش نہیں ہونا چاہتے، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ سابق وزیراعظم آج شاملِ تفتیش ہو کر ہی واپس جائیں گے،اے ٹی سی جج نے کہا کہ پولیس لائینز جوڈیشل کمپلیکس سے دس منٹ کی دوری پر ہے، عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ واپس جاتے ہوئے پولیس لائینز میں جا کر شاملِ تفتیش ہو جائیں، وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ
    جوڈیشل کمپلیکس بہترین جگہ ہے شاملِ تفتیش ہونے کے لیے ،سیکیورٹی خدشات کے باعث پولیس لائینز میں شاملِ تفتیش ہونا ممکن نہیں،

    اے ٹی سی جج نے استفسار کیا کہ تحریری جواب ریکارڈ پر کیوں نہیں لے رہے؟ کیس لگاہوا ہے، جے آئی ٹی کو عدالت آنا نہیں چاہئے کیا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ سابق وزیراعظم شامل تفتیش ہونا نہیں چاہتے،عدالت نے کہا کہ سابق وزیراعظم تو آ رہے، جے آئی ٹی موجود نہیں، آپ کہہ رہے شامل تفتیش نہیں ہونا چاہ رہے،جے آئی ٹی کو بلا لیتے ہیں، وکیل گوہرعلی نے کہا کہ 150 سے زائد مقدمات درج ہیں، ایک ساتھ کیسے شاملِ تفتیش ہوں،عدالت نے کہا کہ کیا عدالت نے کہا ہے کہ فلاں جگہ شامل تفتیش ہوجائیں؟ وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ عدالت نے نہیں کہاکہ مخصوص جگہ ہی شامل تفتیش ہونا ہے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں، جان کو خطرہ ہے،اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قتل کے ملزم آتے ہیں، زندگی تو سب کی اہم ہے، وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ سابق وزیراعظم کے آنے پر حکومت کے لاکھوں روپے لگتے ہیں، روزمرہ کی بنیاد پر سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمات درج ہورہے، مدعی بھی یہی، غصہ بھی انہیں، تفتیش بھی پولیس نے ہی کرنی، چند دن قبل رات 10 بجے تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کو بٹھائے رکھا، اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک جانب جوڈیشل کمپلیکس ہے، دوسری جانب پولیس لائینز ہیں،پراسیکیوٹر نے کہا کہ سابق وزیراعظم پر ہم مقدمات نہیں کررہے، یہ اپنے اوپر خود کروا رہے ہیں جوڈیشل کمپلیکس پیشیوں پر گاڑیاں جلا رہے ہیں،وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ کمرہ عدالت میں ہی شاملِ تفتیش ہونے کو تیار ہیں، پراسیکیوشن کا مقصد چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنا ہے، اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کا جواب اب تک ہمارے پاس موجود نہیں، اے ٹی سی جج نے چیرمین پی ٹی آئی کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا

    قبل ازیں سابق وزیراعظم کے وکیل نعیم پنجوتھا اور علی اعجاز بٹر عدالت پیش ہوئے وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے وکیل سلمان صفدر ایک گھنٹے تک آرہے ہیں،سابق وزیراعظم لاہور سے اسلام آباد آ رہے، سابق وزیراعظم کے ایک اور کیس میں سلمان صفدر اس وقت کچہری میں مصروف ہیں،سابق وزیراعظم کے خلاف آج 18 کیسز ہیں، اے ٹی سی جج نے ہدایت کی کہ آپ لوگ اپنی مینجمنٹ کے حساب سے عدالت پیش ہو جائیں، کیا چیرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوئے؟ وکیل نے کہا کہ تحریری جواب جمع کروا دیاہے جو وصول بھی کرلیا گیا ہے، اےٹی سی نے زاتی حیثیت میں شاملِ تفتیش کے حوالے سے قانونی نکات پر معاونت طلب کرلی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جوادعباس نے سماعت میں وقفہ کردیا

    واضح رہے کہ عمران خان اسلام آباد میں مختلف مقدمات میں پیش ہوں گے،9 ضمانتیں جوڈیشل کمپلیکس لگی ہوئی ہیں ،8 پہلے والی عبوری ضمانتیں اور ایک نئی دائر کی گئی، 2 عبوری ضمانتیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس لگی ہوئی ہیں،ہائی کورٹ میں نئی 6 عبوریں ضمانتیں دائر کی جائیں گی ،1 کوئٹہ والی ایف آئی آر حفاظتی ضمانت دائر ہو گئی ہے اور 1 توشہ خانہ معاملہ پر نئی درج ہونے والی ایف آئی آر جس میں کل لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی تھی اس میں عبوری ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی ہے اور نیب کی طرف سے آج کے لیے عمران خان کو پیش ہونے کا نوٹس موصول ہوا تھا جس میں عمران خان نیب بھی پیش ہونگے

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

  • خدیجہ شاہ سے امریکی حکام کو ملنے کی اجازت مل گئی

    خدیجہ شاہ سے امریکی حکام کو ملنے کی اجازت مل گئی

    نو مئی، جلاؤ گھیراؤ، ہنگامہ آرائی میں ملوث تحریک انصاف کی خواتین کو عدالت پیش کر دیا گیا

    خدیجہ شاہ سمیت گرفتار خواتین کوسخت سیکورٹی عدالت پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خواتین کو پیش کیا گیا، عدالت نے انکا پانچ دن کا ریمانڈ دیا تھا جو مکمل ہونے کے بعد دوبارہ عدالت لایا گیا، پولیس نے تفتیش اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا تھا،

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث تحریک انصاف کی 13 خواتین کو 14 روز کے لیے جیل بھجوا دیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے مال مسروقہ، پیٹرول بم اور دیگر سامان برآمد کرانا ہے عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے،فاضل جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ سے ڈنڈے برآمد ہوئے ہیں ،خواتین نے جواب دیا کہ ہم سے ڈنڈے برآمد نہیں ہوئے ،ہمارے پاس ڈنڈے نہیں تھے ، عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کر دی، اور 13خواتین ملزمان کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی

    دوسری جانب پاکستانی نژاد امریکی شہری خدیجہ شاہ سے امریکی حکام کو ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے، قومی اخبار جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے خدیجہ شاہ سے ملنے کی اجازت دی، خدیجہ شاہ امریکی نژاد ہیں، امریکی قونصلٹ لاہور کے حکام کو خدیجہ شاہ تک قونصلر رسائی دی گئی ہے، امریکی حکام آج خدیجہ شاہ سے جیل میں ملاقات کریں گے، اس موقع پر سپیشل برانچ کے حکام بھی موجود ہوں گے،وفاقی وزارت داخلہ نے امریکی حکومت کی طرف سے خدیجہ سلمان شاہ تک قونصلر رسائی کی درخواست موصول ہونے کے بعد این او سی جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کو احکامات جاری کئے وزارت داخلہ کوامریکی قونصلیٹ کے حکام کے امریکی شہری خدیجہ شاہ سے ملنے میں کوئی اعتراض نہیں

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار