Baaghi TV

Tag: عدالت

  • فیصل عباس کی اہلیہ کی قبر کشائی کی درخواست پر جواب طلب

    فیصل عباس کی اہلیہ کی قبر کشائی کی درخواست پر جواب طلب

    لاہور کینٹ کچہری, تحریک انصاف کے کارکن فیصل عباس کا راوی پل سے گر کر جاں بحق ہونے کا معاملہ فیصل عباس کی اہلیہ نے قبر کشائی کی درخواست کینٹ کچہری میں دے دی

    عدالت نے پولیس سے کل تک کے لیے جواب طلب کرلیا جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس پر سماعت کی،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فیصل عباس کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کروانا چاہتی ہوں,رانا ثناءاللہ, حمزہ شہباز, سی سی پی او سمیت دیگر کی ایما پر شوہر کو مارا کیا گیا,شوہر کو 25 مئی کو راوی پل سے گرایا گیا,عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی مبینہ غفلت کے باعث شوہر گر کر جاں بحق ہوا, عدالت قبر کشائی کا حکم دے تاکہ موت کی وجوہات کا علم ہو سکے,

    قبل ازیں گزشتہ روز فیصل عباس کی رہائش گاہ پر فواد چوہدری کے ہمراہ سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف پنجاب مسرت جمشید چیمہ کی آمد ہوئی،فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فیصل عباس نے ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کے لیے جان قربان کی ہے. انشاءاللہ ہم ان کی قربانی اور ان کی فیملی کو فراموش نہیں کریں گے.

    واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے پل سے نیچے گر کر تحریک انصاف کے کارکن فیصل عباس کی موت ہو گئی تھی، تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فیصل عباس کو پل سے نیچے گرایا،

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

    فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

  • حنیف عباسی کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور،عدالت نے درخواست نمٹا دی

    حنیف عباسی کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور،عدالت نے درخواست نمٹا دی

    حنیف عباسی کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور،عدالت نے درخواست نمٹا دی
    حنیف عباسی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی سے متعلق درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی حنیف عباسی کا استعفیٰ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ،

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی حنیف عباسی کا معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی منظور کر لیا ، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے محمد حنیف عباسی کے بطور وزیراعظم کے معاون خصوصی پیش کیا گیا استعفی منظور کر لیا ہے

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، حنیف عباسی کےخلاف ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی،لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے،مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا، سیکرٹری کابینہ بتائیں کس قانون کے تحت حنیف عباسی کواس عہدے پر تعینات کیا گیا، حنیف عباسی کو 27 اپریل 2022 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ اور حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں، شہباز شریف نے اپنی کابینہ تشکیل دی ہے جس میں پیپلز پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے، شہباز شریف نے حنیف عباسی کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج
    لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیا

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری کالعدم قرار دے

    واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت پاکستان نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 30، 30 روپے کا اضافہ کردیا ہے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے ملک میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15 پیسے کردی گئی

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حکومت نے ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا حکومت کی نااہلی کے باعث قومی خزانے دیوالیہ ہونے کے قریب ہے عوام پریشان ہے،حالیہ اضافے کو فی الفور واپس کیا جائے

    پیٹرول پرسبسڈی کے باعث ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے،وفاقی وزیر خزانہ
    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول پرسبسڈی ناقابل برداشت ہے ،پیٹرول پرسبسڈی کے باعث ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے،عمران خان نے پیٹرول پر 30روپے لیوی عائد کیا جو معاشی مشکلات ہیں وہ عمران خان کے معاہدے کے باعث ہیں،کوئلے کے پلانٹ نہیں چل رہے عوام سمجھتے ہیں کہ یہ مہنگائی اور تباہی عمران خان کی ہے، عمران خان نے فروری میں روس سے تیل کیوں نہیں لیا عمران خان کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے، 5 ہفتے میں ختم نہیں ہوسکتی، جیسے ہی بجٹ آئے گا تو ہم مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،اگست 2023 تک مدت ہے تب تک یہ اسمبلیاں چلتی رہیں گی،

    وزیراعلیٰ سندھ کا خود سمیت تمام وزرا اور افسران کا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کا حکم
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں،پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے خزانہ پر بوجھ کا مقصد عوام پر بوجھ ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے خود سمیت تمام وزرا اور افسران کا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 40فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا کچھ کم ہوگا،

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا ،ججز، اور سول افسران یکجہتی دکھائیں ، پیٹرول الاؤنسز معطل کر دیں،پیٹرول کی قیمتیں واپس آنے تک اعلیٰ عہدوں پر براجمان لوگ عوام کی تکلیف میں حصہ دار بنیں،علامتی طور پر عوام کے ساتھ نظر تو آئیں، آپ کے دورے ہی ختم نہیں ہو رہے،سابق وفاقی وزیر فوادچودھری

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • باادب، باملاحظہ،ہوشیار،عدالت نے بڑا کھڑاک کر دیا

    باادب، باملاحظہ،ہوشیار،عدالت نے بڑا کھڑاک کر دیا

    باادب، باملاحظہ،ہوشیار،عدالت نے بڑا کھڑاک کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج کی اس ویڈیو میں دو اچھی خبریں ہیں لیکن اس سے پہلے سیاسی معاملات پر نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی بڑی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا مستقبل کیا ہے، عمران خان نے اس حوالے سے بڑا اعلان کر دیا ہے، جبکہ سابقہ لانگ مارچ میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عدالت نے چودہ صفحوں کا فیصلہ سنا دیا ہے اور حساس اداروں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جبکہ لاہور کی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں مزید تاخیر نہیں کر سکتے۔ جبکہ حکومت اشارے دے رہی ہے کہ عمران خان، اسد عمر، شیریں مزاری سمیت تیرہ لوگوں کے استعفوں کی تصدیق ہو چکی ہے وہ کیسے اس پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت عمران خان پوری قوم کو بتا رہے ہیں کہ کون میر جعفر اور کون میر صادق ہے۔ لیکن خدا کی قدرت دیکھیں کہ خود ان کی جماعت میں میر صادق اور میر جعفروں کی لائنیں لگ گئی ہیں، وہ لوگ جو عمران خان کی ہر غلط اور صحیح بات پر عش عش کر اٹھتے ہین عمران خان کو کنواں میں دھکا دے چکے ہیں، سوشل میڈیا اور جلسوں میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے عمران خان پر اس وقت پہاڑ گر گیا جب انہیں اٹک پل پہنچنے سے پہلے ہی لانگ مارچ کے ناکام ہونے کی خبر ملی، حکومتی اقدامات کو بہانہ بنا کر واپسی کی پلاننگ ہو رہی تھی کہ سپریم کورٹ کا حکم اور تمام رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات نے تمام ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ چاہے جنوبی پنجاب ہو یا سینٹرل پنجاب، پوٹو ہار ریجن ہو یا لاہور۔ آدھی درجن سے کم لیڈروں کے علاوہ کوئی نظر نہ آیا۔ لاہور کے عہدے دار شہر میں ہی پولیس سے چھپن چھپائی کھیلتے رہے، اوپر سے ظلم دیکھیں کہ جس کو بھی گرفتار کیا جاتا اسے فورا چھوڑ دیا جاتا اور ان کے لیے حیلے بہانوں کا جواز ہی ختم کر دیا جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان اپنی آدھی کابینہ سے ا سوقت ملنے کے لیے بھی تیارنہیں ہیں۔ عمران خان پر ساری صورتحال عیاں ہو چکی ہے لیکن اب وہ اتنا آگے جا چکے ہیں کہ ان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔اب دھمکیوں سے کام لیا جا رہا ہے اور امید لگائی جا رہی ہے کہ کہیں سے غیبی مدد یا کندھا فراہم ہو جائے ۔ لیکن خفیہ مدد کا دور اب گزر چکا ، جو بھی کر نا ہے اپنے ہی بل بوتے پر کرنا پڑے گا۔لیکن اس سارے کھیل کے بیچ میں سیاست گندی گالی بن چکی ہے، سیاست کے اجزائے ترکیبی میں جھوٹ اہم حثیت حاصل کر چکا ہے۔ اختلاف رائے دشمنی میں بدل چکا ہے اور اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے۔ آنکھوں میں خون اور دل میں نفرت بسیرا کر چکی ہے جبکہ نئی نسل کو تباہ کرنے کا بیڑا پار لگایا جا رہا ہے۔
    آپ عمران خان کی اپوزیشن کے کمالات دیکھ رہے ہیں
    جہاں لاقانونیت، گھیراو جلاو، توڑ پھوڑ اور دھرنے ۔۔
    سیاست کا حسن بن چکے ہیں
    جبکہ تحریک انصاف کی حکومت کے کارناموں پر نظر ڈالی جائے تو
    نہ صرف معشت برباد ہوئی، بلکہ
    خارجہ پالیسی برباد،احتساب برباد، معاشرہ برباد
    ملک میں قرضے ڈبل
    کرپشن انڈکس میں آضافہ، آئین سے پنگا، اداروں سے پنگا،نیوٹرل سے پنگا، الیکشن کمیشن سے پنگا۔قصہ مختصر تباہی ان کا انتخابی نشان بن چکی ہے۔ اوپر سے شہباز گل جیسے لوگ قومیتوں میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ محمود خان جیسے لوگ صوبوں میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ ہر طرف انتشار کا دور دورہ ہے جسے جہاد کا لبادہ پہنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں التجا کی گئی ہے کہ پر امن دھرنے اور مارچ کی اجازت دی جائے۔ تحریک انصاف کے اس مطالبے پر میرا پہلے دن سے موقف ہے کہ اگر انہیں سپریم کورٹ اجازت دے کر حکومت کے ہاتھ پاوں باندھ دے گی تو کل کو اور حکومتیں بھی آنی ہیں، پھر مذہبی، سیاسی اور سماجی گروپوں کو وفاقی دارالحکومت پر چڑھائی سے روکنے کے لیے کیا اخلاقی جواز پیش کیا جائے گا۔عمران خان کا چھ دن کا الٹی میٹم ختم ہو چکا ہے جبکہ نئی لانگ مارچ کے لیے عمران خان نے فیصلہ عدالت کے فیصلہ سے منسوب کر دیا ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے ہم چاہتے ہیں کہ عدالت کا دھرنے اور مارچ کرنے پر فیصلہ آ جائے اس کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ دی جائے گی۔ اس حوالے سے میں کئی دن سے دعوی کر رہا ہوں کہ لانگ مارچ کا اعلان ابھی نہیں ہوگا۔جبکہ عدالت نے سابقہ لانگ مارچ پر اسلام آباد بار کی درخواست کو نمٹا دیا ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق عدالت عظمیٰ کو مایوسی ہوئی کہ عدالتی کوشش کا احترام نہیں کیا گیا، عدالت کی کارروائی کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا، عدالتی حکم نامہ موجود فریقوں کی موجودگی میں جاری کیا گیا، اس کیس میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے اعلیٰ اخلاقی اقدار میں کمی واقع ہوئی، سیاسی جماعتوں کےاقدام سے عوامی حقوق اور املاک کو نقصان پہنچا۔
    اکثریتی فیصلہ میں متعدد سوالات اٹھائے گئے ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد سے جواب طلب کیا گیا ہے۔عدالت نے سوالات میں پوچھا کہ عمران خان نے کتنے بجے پارٹی ورکرز کو ڈی چوک پہنچنے کا کہا؟ کب،کہاں اورکس طرح مظاہرین نے ممنوعہ جگہ پر داخلے کیلئے بیرئیرپارکیا؟ ریڈ زون میں گھسنے والامجمع منظم تھا؟ کسی کی نگرانی میں تھا یا اچانک داخل ہوا؟عدالت نے پوچھا کہ کیا کوئی اشتعال انگیزی ہوئی یا حکومت کی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہوئی؟ کیا پولیس نے مظاہرین کے خلاف غیرمتوازن کارروائی کی ؟ کتنے مظاہرین ریڈزون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے؟ اگر ریڈزون کی سکیورٹی کے انتظامات تھے تو کیا حکام نے نرمی کی ؟ کیا مظاہرین نے سکیورٹی بیریئر کو توڑا یا خلاف ورزی کی؟عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مظاہرین میں سے کوئی یا پارٹی ورکر جی نائن یا ایچ نائن گراؤنڈ پہنچا؟ کتنے سویلین زخمی یا ہلاک ہوئے، اسپتال پہنچے یا گرفتار کیے گئے؟عدالت نے حکم دیا کہ سوالات کے جوابات پر مبنی رپورٹ ایک ہفتے میں جمع کرائی جائے اور ان تمام ثبوتوں کا جائزہ لےکر فیصلہ کیا جائےگا عدالتی حکم کی تعمیل ہوئی یا نہیں؟عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حقائق کی بنیادپر تصدیق کی ضرورت ہےکہ عدالت کی دی گئی یقین دہانیوں کی خلاف ورزی کی گئی، عدالت کو دیکھناہوگا کہ خلاف ورزیوں پرکس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو، پی ٹی آئی قیادت اوردیگرسیاسی جماعتیں پرامن سیاسی سرگرمیوں کاضابطہ اخلاق بنائیں گی۔اکثریتی فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے مگر یہ ریاست کی اجازت کے ساتھ ہوسکتا ہے، ایسے احتجاج کی اجازت ہونی چاہیے جب تک آرٹیکل 15 اور16 کے تحت پابندیاں لگانا ناگزیر ہوجائے، احتجاج کا حق قانونی، معقول بنیادوں کے بغیر نہیں روکا جاسکتا۔عدالت کی طرف سے نیک نیتی سے کی گئی کوششوں کی توہین کی گئی اور عدالت کو 25 مئی کے حکم کی خلاف ورزی پر رنج ہے جبکہوزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہےکہ عمران خان سمیت13پی ٹی آئی ارکان کےاستعفوں کی تصدیق ہوچکی،کچھ لوگوں نےایک بار نہیں دس بارمختلف فورمزپرآن ریکارڈ استعفے دینے کی بات کی ہےجن کی ویڈیوزبھی موجودہیں اور ان کےاستعفوں کی تصدیق کی ضرورت نہیں، ان میں عمران خان،فوادچوہدری،شاہ محمود قریشی، اسدعمر،شیریں مزاری سمیت تیرہ کےقریب ارکان شامل ہیں،باقی لوگ گم صم اورخاموش ہیں سپیکرقومی اسمبلی سےرابطہ بھی کررہےہیں کہ ہم آئیں گےنہیں لیکن مارےاستعفےقبول نہ کی جائیں،کچھ ارکان اس لیےنہیں آئیں گےکہ نہ آنےسےانکےاستعفےمنظورنہیں ہوں گے جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہاراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کا کیس سابق ڈپٹی سپیکر نے الیکشن کمیشن کو نہیں بھجوایا۔چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست پر کہا ہےکہ ایسا تاثر جارہا ہے کہ دانستہ معاملہ لٹکایا جارہا ہے، معاملے کو مزید التواء کا شکار نہیں بننے دینگے۔ جبکہایڈیشنل سیشن جج لاہورنے آزادی مارچ میں پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کے معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    سیشن عدالت میں آزادی مارچ میں پولیس کی جانب سے وکلا پر تشدد اور لاٹھی چارج کے معاملے پر سماعت ہوئی ، 100سے زائد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔دوسری طرف آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ دوہزار انیس کے قرض پروگرام کی بحالی کا عندیہ دے دیا ہے۔ جس سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ ڈالر کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر کمی ہو رہی ہے اور ڈالر دو سو دو روپے سے 197تک پہنچ گیا ہے۔ امید ہے آئی ایم ایف کی قسط اور دوسط ممالک کی امداد کے بعد یہ مزید نیچے جائے گا۔جبکہ ایک اوراچھی خبر ہے کہماڑی پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کےذخائر دریافت کرلیے ہیں۔شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے جس میں 25 MMCFD گیس اور 300 بیرل یومیہ تیل کی بڑی دریافت کی گئی ہے۔آپ کو بتا دوں کہ پاکستان دنیا میں تیل کے ذخائر کے حوالے سے 52جبکہ تیل استعمال کرنے کے حوالے سے32ویں نمبر پر آتا ہے، پاکستان روزانہ83ہزار بیرل تیل پیدا کرتا ہے جبکہ ساڑھے پانچ لاکھ بیرل تیل استعمال کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا وسیع زرمبادلہ انرجی کی امپورٹ میں خرچ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے معیشت پر بہت بوجھ پڑھتا ہے۔

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • پی ٹی آئی کے 300 ٹکڑے ہوں گے ملک کے نہیں،مریم نواز

    پی ٹی آئی کے 300 ٹکڑے ہوں گے ملک کے نہیں،مریم نواز

    پی ٹی آئی کے 300 ٹکڑے ہوں گے ملک کے نہیں،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے

    مریم نواز نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا نفسیاتی معائنہ ضروری ہوگیا ہے، عمران خان اقتدار کے لیے ہوش کھو بیٹھے ہیں،مینڈیٹ توعمران خا ن کا تھا ہی نہیں ،وہ تو انہوں نے چھینا تھا،عمرا ن خان اقتدار کے ابتدائی دنوں میں ناکام ہوئے ،عمرا ن خان 30 دن میں بے نقاب ہوئے عمرا ن خان ناکامی کا ملبہ ملک پر ڈالنے کو تیار ہیں، کیا یہ گولڈ اسمتھ یا اسرائیل کا ایجنڈا ہے پہلے کشمیر سے متعلق عمران خان کا بیان آیا تھا،اب عمران خان پاکستان کے 3 ٹکڑوں کا کہہ رہے ہیں،پی ٹی آئی ے 300 ٹکڑے ہوں گے ملک کے نہیں

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف 3 بار اقتدار سے نکالے گئے، 2 بار جلا وطنی برداشت کی،نوازشریف کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں ، نواز شریف کے ہاتھ جہاز کی سیٹ سے باندھے گئے، نواز شریف کی بیٹی کو ان کے سامنے گرفتار کیا گیا ،نواز شریف کی ہر بار آواز آئی پاکستان زندہ باد،پیپلز پارٹی پر بھی مشکلات آئیں لیکن آواز آئی پاکستان کھپے، کبھی کسی سیاسی جماعت نے ملک کے تین ٹکڑے ہونے کا بیان نہیں دیا،ابھی تو عمران خان کو ہاتھ ہی نہیں لگے، ان کو کسی نے کچھ کہا ہی نہیں، جو خود کو سیاسی لیڈر کہتے تھے آج ضمانتی ہوگئے ہیں،لیڈر ملک و قوم کو جوڑتے ہیں، توڑنے کی باتیں نہیں کرتے، عمران خان نے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے کی بات کی،بھٹو نے ایٹمی پروگرام کا خواب دیکھا تھا تب عمران باہر عیاشی کر رہے تھے،جب نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے تب بھی عمران خان باہر عیاشی کررہے تھے، پاکستان کو اٹامک ملک بنانے کے لیے نواز شریف نے قربانیاں دیں،پاکستان کو اپنی نالائقی کی وجہ سے پوری دنیا سے لڑا دینا صحیح فیصلہ ہے ؟ہم نے بھی فوج پر تنقید کی تھی لیکن ہم نے مثبت تنقید کی، سپہ سالار جب آپ کے ساتھ کھڑے تھے تو وہ عظیم تھے، جب سپہ سالار الگ ہوئے تو وہ میر صادق اور میر جعفر ہوگئے عمران خان نے آئین توڑا تھا اس کی جزا میں ہار ڈالنا نہیں بنتا،عمران خان عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں کہ لانگ مارچ میں میری مدد کرو، پاک افواج پاکستان کی سرحدوں کی رکھوالی ہیں

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمرا ن خان کے فتنے سے کوئی نہیں بچا ،عمرا ن خان رانا ثنااللہ سے ڈر کر بھاگ گئے، عمرا ن خان نے آئین توڑا تھا ،عدالتیں اس لیے رات کو کھلیں ،عمرا ن خان نے اپنا رخ پاکستان کی سالمیت کی طرف کر دیا، عمرا ن خان کو اقتدار کھوجانے کی تکلیف ہے ،کبھی نہیں دیکھا کسی سیاسی جماعت نے سڑکوں کے درخت جلائے ہوں،جو شخص اقتدار میں پاکستان کی تباہی تھا، آج اس کو مہنگائی یاد ٓگئی، عمران خان نےایٹمی پروگرام کوڈی نیوکلیئرائزکرنےکی بات کی عمران خان کا اقتدارچلا گیا توایٹمی پروگرام سے متعلق ایسی باتیں کرنے لگے ہیں،حکومت سے اپیل ہے دماغی اورنفسیاتی ماہرین پرمشتمل بورڈ بنائے،عمران خان نے عدلیہ کے بعد اب پاکستان کی طرف توپوں کا رخ کرلیا ، عمران خان کہتے تھے آلو پیاز ٹماٹر کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا، عمران خان کو آج آلو پیاز کے ریٹ یاد آگئے، عمران خان نے کسی کے کہنے پر سی پیک کو بند کرنا تھا،عمران خان لوگوں کے بچے مروا رہےہیں، اپنے تو باہر بیٹھے ہیں،میں نواز شریف کی بیٹی ہوں ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں، اپنے بچے لائیں عوام میری حمایت نہ کریں لیکن پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو جائیں،جو شخص اقتدار میں پاکستان کی تباہی تھا، آج اس کو مہنگائی یاد آ گئی ہمیں اس فتنے اورش سے ملک کو بچانا ہے، مجھے کوئی فکر نہیں کوئی پچھتاوا نہیں، فیس سیونگ عمران خا ن کو چاہیے، عمران خان کے ہاتھ میں تسبیح اورزبان کا غلط استعمال کرتے ہیں ، انہیں پچھتانا چاہیے، جسٹس شوکت عزیز کے ساتھ ناانصافی ہوئی، شوکت عزیز صدیقی سے متعلق حکومت سے بات کروں گی،خود سنا کہ عمران خان نے معیشت کو تباہ کیا،خود سنا کہ عمران خان نے انٹرنیشنل سازش کا بیانیہ بنایا

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

  • آج تک کے قانون کے مطابق چیئرمین کے بغیر نیب کچھ بھی نہیں،نیب پراسیکیوٹر

    آج تک کے قانون کے مطابق چیئرمین کے بغیر نیب کچھ بھی نہیں،نیب پراسیکیوٹر

    آج تک کے قانون کے مطابق چیئرمین کے بغیر نیب کچھ بھی نہیں،نیب پراسیکیوٹر

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    ن لیگی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں ،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ نئی حکومت نے آنے کے بعد نیب قانون تبدیل کردیا،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نیب بتائے آپ کو کیا ہدایات ہیں آج دلائل دینا چاہتے ہیں یا نہیں؟ کیا سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو کام سے روکا ؟کیا آپ کا کہنا ہے کہ رجیم میں تبدیلی سے نیب کا موقف بھی تبدیلی ہوا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چار سال سے اپیلیں زیرالتوا ہیں، آج 27 ویں سماعت ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ چیئرمین نیب نے چلے جانا ہے تو پھر بھی ڈپٹی چیئرمین چارج سنبھالیں گے،جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ تو کیا نیب آج سے ختم ہے؟ نیب چیئرمین نہیں ہیں تو کیا نیب ختم ہوگیا ؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج تک کے قانون کے مطابق چیئرمین کے بغیر نیب کچھ بھی نہیں

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ امجد پرویز کو سن لیتے ہیں اگلے ہفتے تک نیب کے معاملات واضح ہوجائیں گے ،نیب آج نوٹس لے،امجد پرویز ایڈوکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جی آئی ٹی تشکیل دی تھی دس جولائی 2017 کو جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہوئی،28جولائی 2017کو سپریم کورٹ نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا،ڈی جی نیب نے تین اگست 2017کو تفتیش کی منظوری دی، مریم نواز اور صفدر نے وکیل کے ذریعے 22 اگست 2017 کو نوٹس کا جواب دیا،تفتیشی افسر نے عبوری تفتیشی رپورٹ تیار کرتے ہوئے ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • عدالت نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

    عدالت نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نمرہ کاظمی کا میڈیکل ٹیسٹ کرا لیا ہے اور میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ عدالت میں بھی جمع کروا دی ہے میڈیکل رپورٹ کے مطابق نمرہ کاظمی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے۔

    کراچی سے گمشدہ دوسری لڑکی نمرہ نے بھی پنجاب آ کر نکاح کر لیا

    نمرہ کے شوہر نجیب شاہ رخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آچکی ہے لہذا مقدمہ ختم کیا جائے۔ دوسری جانب نمرہ کاظمی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    جس پر عدالت نے نمرہ کاظمی سے پوچھا کہ آپ کو وہاں کوئی مسئلہ تو نہیں ہے، آپ اپنی مرضی سے گئی تھیں یا آپ کو اغواء کیا گیا تھا، جس پرنمرہ نے بتایا کہ میں اپنی مرضی سے گئی تھی۔

    عدالت نے نمرہ کاظمی سے دوبارہ استفسار کیا کہ کیا آپ کو اغواء کیا گیا تھا؟ جس پر نمرہ نے بتایا کہ نہیں میں اکیلے اور اپنی مرضی سے گئی تھی جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ بچے جب بڑے ہو جاتے ہیں تو ان کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب نجیب شاہ رخ کے وکیل نے کہا کہ لڑکی سے شیلٹر ہاؤس میں کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہ دی جائےجس پر جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے یہ درخواست دائر نہیں کی، کیوں کسی کو لڑکی سے ملنے سے روک دیں؟

    عدالت نے کہا کہ معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھیج دیتے ہیں اور نمرہ کاظمی کو دار الامان بھیج دیتے ہیں، ٹرائل کورٹ کو ہدایت کر دیتے ہیں کہ کسٹڈی کا فیصلہ کرے۔

    عدالت نے پولیس کو قانون کے مطابق کیس کا چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دارالامان میں نمرہ کاظمی سے والدین اور شوہر کو ملنے کی اجازت ہو گی، نمرہ کاظمی کی کسٹڈی اور دیگر معاملات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی-

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2 روز قبل نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے شیلٹرہاؤس بھیجنےکی ہدایت کی تھی عدالت نے اپنےحکم نامے میں کہا تھا کہ اگر لڑکی کی عمر 18 سال ہوئی تو اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دیں گے۔

    لاہور میں 200 کا جوتا چوری ہونے پر مقدمہ

    نمرہ کاظمی 20 اپریل کو سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتہ ہوئی تھی، اس کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ صبح 9 بجے کام سے گئی، واپس گھر آئی تو نمرہ غائب تھی، کافی تلاش کے باوجود بیٹی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا میری بیٹی دسویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس کے امتحان ہونے والے تھے تاہم بعد ازاں پولیس کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ نمرہ نے ڈیرہ غازی خان میں ایک لڑکے سے نکاح کرلیا ہے جس کا نام نجیب شاہ رخ ہے نمرہ کی نجیب شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی۔

    تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈیرہ غازی خان سے ایک نکاح نامہ ملا ہے جس میں نمرہ اور شاہ رخ کے نام ہیں، نکاح نامے میں نمرہ کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں اس کی عمر 18 سے کم بتائی گئی تھی دوسری جانب ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے اور اس کی عمر 14 سال ہے، تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر18 سال لکھی گئی ہے۔

    لاہور میں 200 کا جوتا چوری ہونے پر مقدمہ

  • بنی گالہ میں 400 کنال کا خوبصورت گھر کرایہ کیلئے خالی ہے.خواجہ آصف

    بنی گالہ میں 400 کنال کا خوبصورت گھر کرایہ کیلئے خالی ہے.خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں 400 کنال کا خوبصورت گھر کرایہ کیلئے خالی ہے.

    خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے ، ن لیگی دیگر رہنما بھی عمران خان پر تنقید کرتے رہتے ہیں، مریم نواز سمیت دیگر کئی رہنما کہہ چکے ہیں کہ عمران خان گرفتاری کے ڈر سے پشاور میں چھپے ہوئے ہیں اب خواجہ آصف نے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ بنی گالہ میں گھر کرائے کے لئے خالی ہے، مالک مکان پشاور منتقل ہوچکا ہے..

    اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ منقول عمران خان کی مثال اس وقت نان کسٹم پیڈ گاڑی کی ھے اٹک سے اگے نہیں جاسکتی صرف KP میں چل سکتی ھے.

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اور لانگ مارچ اسلام آباد لے کر آئے تا ہم جلد دوبارہ پشاور چلے گئے، عمران خان نے چھ دن کا الٹی میٹم دیا تھا، تا ہم ابھی تک عمران خان کا الٹی میٹم پورا ہونے کے باوجود انہوں نے کوئی اعلان نہیں کیا ،عمران خان ابھی تک پشاور ہی ہیں جس کی وجہ سے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں گھر کرائے پر دستیاب ہے، مبینہ اطلاعات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بنی گالہ میں ہی ہیں،

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما ،سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کو کارکنوں کے گرفتاری پر خود سامنے آنا چاہیےعمران خان کو کہنا چاہیے مجھے گرفتار کریں، عمران خان این آر او لینے کی کوشش کرتا رہا ہے، بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں کہا تھا کہ عمران خان این آر او مانگ رہے ہیں،ا، عمران خان اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں رہیں،

    کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

    پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

    چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

    پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

  • لانگ مارچ کے دوران تشدد، عدالت کا وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کا حکم

    لانگ مارچ کے دوران تشدد، عدالت کا وزیر داخلہ پر مقدمہ درج کر کے کاروائی کا حکم

    لانگ مارچ کے دوران وکلا اور کارکنوں پر تشدد کا معاملہ سیشن کورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا

    عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ ایس ایچ او مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں ایڈیشنل سیشن جج ملک مدثر عمر بودلہ نے پی ٹی آئی وکلا کی درخواست پر فیصلہ سنایا سیشن کورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر قانون رانا ثناءاللّه کے حکم پر پولیس نے معصوم شہریوں پر شدید تشدد کیا۔ وزیر داخلہ کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد قانونی کاروائی کا حکم دے دیا،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران لاہور سمیت کئی شہروں میں گرفتاریاں ہوئی تھیں، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد بھی کیا گیا تھا، عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے تھے لیکن اسلام آباد پہنچنے کے بعد فوری واپس چلے گئے اور کہا کہ ایک ہفتے بعد دوبارہ لانگ مارچ کروں گا، اور اہم اعلان کروں گا،

    قبل ازیں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا معاملہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سیشن جج نے 5،5 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے 2 مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت منظورکی۔ عدالت نے پولیس کو ریکارڈ سمیت 13 جون کو طلب کرلیا۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کہتے ہیں کہ ھماری پولیس کے جوانوں کو جس طرح لانگ مارچ کے دوران تشدد اور گولی کے زریعے اپنے فرائض ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی ہم اس کی بھی بھر پور مزمت کرتے ہیں جو جوان ملکی سلامتی تحفظ کے لیے جانیں قربان کرتے ہیں انکے لواحقین کے لیے ریلیف کے لیے اقدامات کرنے پر بھی مشاورت ہوئی

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

  • بیرون ملک پاکستانی کس حلقے میں ووٹ دیں گے؟ِ عدالت

    بیرون ملک پاکستانی کس حلقے میں ووٹ دیں گے؟ِ عدالت

    بیرون ملک پاکستانی کس حلقے میں ووٹ دیں گے؟ِ عدالت

    بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ،درخواست گزار داؤد غزنوی کی جانب سے وکیل عارف چوہدری پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ جو پہلے ترمیم تھی وہ بھی یہی تھی اب والی ترمیم میں زیادہ وضاحت دی گئی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ باہر ہیں وہ وہاں سکونت رکھتے ہیں ،دونوں ترامیم ان کے حقوق کو ختم نہیں کر رہیں ، وکیل عارف چودھری نے کہا کہ تیس سال سے یہ کام چل رہا تھا اب یہ کام ہوا ہے ، یہ تو کوئی کہہ نہیں سکتا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک جواب دے دیں بیرون ملک پاکستانی کس حلقے میں ووٹ دیں گے، عدالت نے سوال کیا کہ کتنے پاکستانی بیرون ملک ہیں ؟ وکیل عارف چودھری نے کہا کہ 9لاکھ لوگ بیرون ملک میں مقیم ہیں ،امریکہ میں مقیم پاکستانی درخواست گزار اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،عدالت نے استفسار کیا کہ امریکہ میں کیسے ووٹ ڈالے جاتے ہیں وہاں کا کوئی قانون ہو گا ، درخواست گزارنے کہا کہ امریکہ میں ووٹ کے قانون کا مجھے علم نہیں ،عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں گزشتہ حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق نہیں تھی،اب جو ترمیم ہوئی اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا ،

    بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے نئے طریقہ کار کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے عدالت نے کیس کی مزید سماعت تین جون تک ملتوی کردی

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

    ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

    ضیاء گیا، مشرف گیا، سلیکٹڈ گیا، جئے بھٹو، بلاول زرداری کا ٹویٹر پیغام

    عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول

    سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر