Baaghi TV

Tag: عدالت

  • لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ کی کال پر تحریک انصاف کے رہنما اپنے اپنے حلقوں سے عوام کو نہ نکال سکے ،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی چند افراد کے ساتھ نکلے ،مارچ کے شرکاء کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے عمران خان پارٹی رہنماؤں پر نالاں ہیں، کم تعداد کی وجہ سے ہی عمران خان کو واپس جانا پڑا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شیخ رشید پر بھی ناراض ہیں کیونکہ انہون نے پنڈی سے اپنے حلقے سے عوام کو نکالنا تھا لیکن وہ عوام کو نہ نکال سکے، بلکہ لانگ مارچ کے بارے میں خونی مارچ جیسے بیانات دے کر حکومت کو مارچ کے خلاف کاروائی کا موقع دیتے رہے

    لانگ مارچ کے حوالہ سے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ فیاض الحسن چوہان لانگ مارچ میں شرکت کے لئے نکلے ہیں اور فیاض الحسن چوہان کے ساتھ نعرے لگانے والے کارکنان اور کل شرکاء کی تعداد دس افراد سے بھی کم ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ فیاض الحسن چوہان پریشان دکھائی دیتے ہیں کیونکہ وہ لانگ مارچ میں شہریوں کو نہیں نکال سکے، ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ جس طرف شرکاء جا رہے ہیں اسکے دوسری جانب روڈ بالکل خالی ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے

    لاہور میں بھی کچھ ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا تھا،تحریک انصاف لاہور کی قیادت میں تین قافلوں نے لاہور سے نکلنے کی کوشش کی مرکزی قافلہ صدر تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود کی قیادت میں روانہ ہوا قافلہ میں چھ اے سی بسیں اور درجن بھر چھوٹی بڑی گاڑیاں شامل تھیں جبکہ عمران خان کے بھانجے ایڈوکیٹ احسان نیازی کی سربراہی میں دو درجن وکلا کا ایگ گروپ بھی شفقت محمود کے قافلے میں شامل تھا ،

    حماد اظہر کی سربراہی میں درجن بھر کارکنوں کا قافلہ نکلا جو تو پولیس کی جانب سے راوی پل کے قریب حماد اظہر کے قافلے کو روکا گیا اور انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی جس پر پولیس انہیں حراست میں لینے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ڈاکٹر یاسمین راشد بھی چند خواتین کو لے کر نکلی تھیں ،انکے قافلے میں شرکاء کی تعداد بیس سے کم تھی،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود پر پی ٹی آئی کارکنان ہی اعتراض عائد کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں انہوں نے کارکنان کو متحرک نہیں کیا، جب کارکنان پر شیل برسائے جا رہے تھے شفقت محمود کسی کے گھرگوجرانوالہ میں کھانا کھا رہے تھے جب انکو پتہ چلا کہ حماد اظہر آگے نکل گئے تو شفقت محمود آگے جانے کی بجائے لاہور واپس آ گئے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

  • پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،سرکاری حج کے اخراجات مزید ہو گئے کم

    پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،سرکاری حج کے اخراجات مزید ہو گئے کم

    پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،سرکاری حج کے اخراجات مزید ہو گئے کم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے حج پر جانے کے لئے کتنے اخراجات ہوں گے، پاکستانیوں کے لئے اہم خبر آ گئی

    جے یو آئی کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال سرکاری حج 6 لاکھ پچاس ہزار سے کم کا ہو گا، سعودی عرب سے معاملات طے کرلئے،گذشتہ حکومت کے اخراجات کے تحت اس سال حج 11 لاکھ کا ہونا تھا، ہوٹلز کو آدھے سے کم قیمت پر بک کیا ہے،ہوٹل خود جا کر بک کئے ہیں، حجاج کرام کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔حج مہنگا تھا اس کوسستاکرنے کیلئے کام شروع کیا۔حج اخراجات میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔

    سابق دور حکومت میں حج معاملے پر بھی ڈاکے ڈالے گئے سابق دور حکومت کی ڈکیتیاں سامنے لاؤں گا کہ کیسے حج مہنگا کیا گیا ؟مجھے کہتے ہیں کہ میں چکر لگانے اورسیر سپاٹے پر گیا تھا ان کو بتادوں میں سیر سپاٹے والانہیں ہوں میں نے حج و عمرہ کا سفر کیا مگر کبھی سیر سپاٹے کے لیے نہیں ،میں مدرسہ حقانیہ سے پڑھا ہوا ہوں، تبلیغ کے لیے دروازے کھولونگا

    واضح رہے کہ پی ائی اے منصوبے کے مطابق 31 مئی سے حج آپریشن کا آغاز کرے گا ،حج آپریشن پاکستان کے 8 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سے کیا جائے گا سعودیہ عرب میں حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن 297 پروازوں کے ذریعے 31 مئی تا 13 اگست تک جاری رہے گا

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    فحاشی کے اڈوں پر پولیس کے چھاپے،9 مرد،چھ خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

  • کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات ،خود کیسے اپنے حق میں رولز بدل سکتے ہیں؟سپریم کورٹ

    کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات ،خود کیسے اپنے حق میں رولز بدل سکتے ہیں؟سپریم کورٹ

    کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات ،خود کیسے اپنے حق میں رولز بدل سکتے ہیں؟سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹس کو سے متعلق جو آرڈرہم نے کیے وہ قائم رہیں گے ،آپ ای سی ایل کی لسٹ سے متعلق رپورٹ پیش کریں،ہم چاہتےہیں کہ قانون کی عمل داری ہو،ہم ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرینگے،ہم ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کررہے، ایسا کوئی شخص جس کے خلاف مقدمہ ہو وہ ملک سے باہر نہیں جائیگا،ہمیں ایف آئی اے کی رپورٹ کے بارے میں بتایا جائے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ ای سی ایل رولز کی سیکشن دو میں کیسے ترمیم کی گئی؟ کیا ترمیم کرتے وقت متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گئی؟کرپشن سمیت دیگر چیزوں کو نکال کر رولز تبدیل کر دیئے گئے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ وہ لوگ کیسے ای سی ایل رولز بدل سکتے جو خود مستفید ہوں ، جن کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ خود کیسے اپنے حق میں رولز بدل سکتے ہیں؟

    سپریم کورٹ نے ای سی ایل سے نکالے گئے ناموں پر تشویش کا اظہار کیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 22اپریل کو ای سی ایل رولز میں تبدیلی کی گئی ہم ایگزیکٹوز کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرینگے،وہ نام نکالے گئے جن پرکرپشن اورٹیکس چوری کے مقدمات تھے،ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے رولز تبدیلی کا اطلاق ماضی سے کیسے ہوسکتا ہے، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ رولز تبدیلی پر کابینہ سے منظوری کے نوٹیفکیشن میں یہ لکھا گیا اطلاق ماضی سے ہوگا؟ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سوال کیا کہ رولز تبدیلی سے کس کس کو فائدہ ہوا؟ مقدمات کا سامنا کرنے والے وزراکی جانب سے رولز تبدیلی کی منظوری مفادات کا ٹکراؤ ہے، تفصیلات فراہم کریں کہ کابینہ میں شامل کن اراکین کو فائدہ پہنچا؟الزام کا سامنا کرنے والے کابینہ میں شامل وزیر خود کو الگ کر سکتا تھا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کا کہنا ہے 174 نکالے گئے ناموں سے قبل ہم سے مشاورت نہیں کی گئی،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ای سی ایل رول 2010 کا سیکشن دو پڑھیں، رولز کے مطابق کرپشن، دہشتگردی، ٹیکس نادہندہ اور لون ڈیفالٹر باہر نہیں جا سکتے، کابینہ نے کس کے کہنے پر کرپشن اور ٹیکس نادہندگان والے رول میں ترمیم کی؟کیا وفاقی کابینہ نے رولز کی منظوری دی ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے منٹس پیش کردوں گا، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا 120 دن بعد ازخود نام ای سی ایل سے نکل جائے گا؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ 120دن کا اطلاق نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے روز سے ہوگا،عدالت نے کہا کہ کابینہ کے ارکان خود اس ترمیم سے مستفید ہوئے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ کابینہ ارکان اپنے ذاتی فائدے کیلئے ترمیم کیسے کر سکتے؟ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ معلوم ہے کہ وفاقی وزرا پر ابھی صرف الزامات ہیں،کیا کوئی ضابطہ اخلاق ہے کہ وزیر ملزم ہو تو متعلقہ فائل اس کے پاس نہ جائے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اپنے فائدے کیلئے ملزم کیسے رولز میں ترمیم کر سکتا ہے؟ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ملزم وزرا کو تو خود ہی ایسے اجلاس میں نہیں بیٹھنا چاہیے، جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ کیاسرکولیشن سمری کے ذریعے ایسی منظوری لی جا سکتی ہے؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب کے مطابق ان سے پوچھے بغیر ملزمان کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی انفرادیت کے مطابق تفصیلات نہیں چاہتے ، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ای سی ایل رولز میں ترمیم کے بعد ریویو کا طریقہ کار ہی ختم ہو گیا،ممبران کا نام ای سی ایل میں ہونا اور رولز میں کابینہ کی ترمیم کیا مفادات کا ٹکراو نہیں؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم تجویز کی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ جس شخص کے وکیل تھے اسی کو فائدہ پہنچایا، کیا طریقہ کار اپنا کر ای سی ایل رولز میں ترمیم کی گئی؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل رولز میں ترمیم کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، فی الحال حکومت کے ای سی ایل رولز سے متعلق فیصلے کالعدم قرار نہیں دے رہے، قانون پر عمل کے کچھ ضوابط ضروری ہے، انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے، ریاست کے خلاف کارروائیوں پر سپریم کورٹ کارروائی کرے گی، عرفان قادر نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نمائندگی کر رہا ہوں مجھے سنا جائے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ تحریری طور پر ہمیں دلائل دیں ایسے نہیں سن سکتے،عرفان قادر نے کہا کہ اہم کیس ہے،دو جماعتوں میں کشیدگی ہے عدالت بھی بیچ میں ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،

    وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں ایف آئی اے افسران کے تبادلے کی رپورٹ پر بحث کی گئی ،عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے رپورٹ سے تاثر ملا کہ معاملات کو غیر سنجیدہ اقدامات سےکور کیا گیا ،وزارت قانون نے 13 مئی کو سکندر ذوالقرنین سمیت ایف آئی اے پراسیکیوٹرز کومعطل کیا بظاہر ایف آئی اے پراسیکیوٹرز کو کیس کی دو سماعتوں میں پیش نہ ہونے کی بنیاد پر معطل کیا گیا ،جن سماعتوں کی عدم پیشی پر پراسیکیوٹرز معطل ہوئے وہ نئی حکومت کے قیام کے بعد کی تھیں؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے پراسیکیوٹرز کو یہ کہا کہ آپ پیش ہو نا ہوں آپ فارغ ہیں؟ پراسیکیوٹرز کو تبدیل کرنے کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، انویسٹی گیشن افسر کو بھی بیماری کی وجہ سے تبدیل کیا گیا،انویسٹی گیشن افسر تبدیل ہونے کے مہینہ بعد بیمار ہوا،

    سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،عدالت نے ڈائریکٹر لا آپریشنز ایف آئی اے عثمان گوندل بھی ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے پراسیکیوشن ٹیم بظاہر مقدمہ کی کارروائی رکوانے کیلئے تبدیل کی گئی،آرٹیکل 248 وزراء کو فوجداری کارروائی سے استثنٰی نہیں دیتا،چاہتے ہیں نظام قابل اعتماد انداز میں چلے، اعلیٰ حکام کیخلاف مقدمات میں مختلف سلوک زیادہ نوٹس میں آتا ہے،

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے مقدمات میں کیا پیشرفت ہوئی؟ کیا وزیراعظم پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوئی،وزیراعظم سمیت کسی نے کوئی استثنیٰ نہیں مانگا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا مقص کسی مقدمے کو تیزی سے چلانا نہیں ہے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

  • رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی

    رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی

    سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی گئی

    رانا شمیم وکیل کیساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب نے عدالتوں کا مذاق بنا لیا، ہر کسی کو اسی عدالت سے ریلیف ملا،آج تک نہیں معلوم یہ بیان حلفی کس نے بنایا،نوٹری پبلک یا پھر آپ کے نواسے نے بیان حلفی لیک کیا،جس نے بیان حلفی لیک کیا اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی تو کرتے،آپ کے بیان حلفی کے مطابق دوسروں کے کہنے پر بینچ بنتے ہیں سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں، اس کی اجازت نہیں ہوگی

    سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے کہا کہ میں سیاسی آدمی نہیں ہوں، رانا شمیم کے وکیل کی استدعا پر کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی گئی

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم پر فرد جرم عائد کی تھی رانا شمیم نے صحت جرم سے انکارکر دیا ،رانا شمیم نے کہا کہ آپ مجھے سنیں تو صحیح ایک ایک کرکے الزامات کا جواب دینا چاہتا ہوں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک تاریخ دے دیتے ہیں،آپ جواب جمع کرادیں انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی تھی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو فرد جرم عائد ہوگی،رانا شمیم کو ملا آخری موقع

    رانا شمیم کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    بیان حلفی پر توہین عدالت کیس،رانا شمیم، انصارعباسی ایکبار پھر طلب

    یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی اور عامر غوری کو الگ الگ شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ۔سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی، عامر غوری کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کو 30 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا،شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عدالت آرڈیننس 2003 سیکشن 5 کے تحت مجرمانہ توہین کے ارتکاب پر سزا دے سکتی ہے۔

    رانا شمیم توہین عدالت کیس، اہم شخصیت بیمار،استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

    رانا شمیم مشرف طیارہ کیس میں ن لیگ کا وکیل رہا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    رانا شمیم پر فرد جرم عائد،انصار عباسی سمیت دیگر میڈیا نمائندوں پر فرد جرم کی کارروائی موخر

  • بھارت میں جسم فروشی قانونی قرار،جسم فروش خواتین کو تحفظ کا حکم

    بھارت میں جسم فروشی قانونی قرار،جسم فروش خواتین کو تحفظ کا حکم

    بھارت میں جسم فروشی قانونی قرار،جسم فروش خواتین کو تحفظ کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک طرف خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گھروں سے نکلنے والی خواتین محفوظ نہیں دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے جسم فروشی کو قانونی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ جسم فروش خواتین کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آیا جائے، انکے ساتھ کوئی بدسلوکی نہ کی جائے

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جسم فروشی کے حوالہ سے فیصلہ سنایا، عدالت میں خواتین نے تحفظ کے لئے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جسم فروش خواتین بھی بھارتی قانون کے تحت مکمل تحفظ کی مستحق ہیں، پولیس کو معلوم ہو جائے کہ جسم فروشی کا دھندہ کرنے والی بالغ ہے اور اپنی مرضی سے وہ کر رہی ہے تو اسکو کچھ نہ کہا جائے، پولیس کو انہیں گرفتار نہیں کرنا چاہئے اور کسی قسم کی بھی قانونی کاروائی نہیں کرنی چاہئے

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    بھارتی سپریم کورٹ نے مزید حکم دیا کہ جسم فروش خواتین کو ہراساں، گرفتار نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی سزا دی جائے گی، خواتین جسم فروشی انفرادی حیثیت میں کر سکتی ہیں ، جسم فروشی کا اڈہ چلانے کی اجازت نہیں، اگر کسی اڈے، قحبہ خانے پر پولیس چھاپہ مارتی ہے تو وہاں موجود خواتین کو پولیس تحفظ دے، کسی قسم کی بدسلوکی نہ کرے

    عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر جسم فروش خؤاتین پر کوئی حملہ کرتا ہے یا زیادتی ہوتی ہے تو اس پر فوری پولیس کاروائی کرے اور ملزمان کو گرفتار جبکہ خواتین کو تحفظ دے ،عدالت نے میڈیاکے حوالہ سے بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ جسم فروش خواتین اگر کسی اڈے سے پکڑی جاتی ہیں تو انکی شناخت ظاہر نہ کی جائے، انکی تصاویر شائع نہ کی جائیں،جسم فروشوں کے بچوں کو بھی انسانی شرافت اور وقار کا بنیادی تحفظ حاصل ہونا چاہیے

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    شوبز سے وابستہ لڑکیوں سے کروائی جا رہی جسم فروشی، 60 ہزار میں ہوتا ہے "سودا”

  • کیس میں عدالت نے ابھی تک تحمل کیا،وزیراعظم نے اس معاملے پر کیا کیا؟ عدالت

    کیس میں عدالت نے ابھی تک تحمل کیا،وزیراعظم نے اس معاملے پر کیا کیا؟ عدالت

    کیس میں عدالت نے ابھی تک تحمل کیا،وزیراعظم نے اس معاملے پر کیا کیا؟ عدالت

    سزا یافتہ ہونے کے باوجود حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تقرری کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو کام سے روکنے کے حکم میں 2 جون تک توسیع کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کے مطابق جب تک سزا ہیں تب تک عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے اس کیس میں عدالت نے ابھی تک تحمل کیا ہے ،وزیراعظم نے اس معاملے پر کیا کیا ہے ؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وزیراعظم کو نظرثانی کے لیے سمری بھجوائی گئی تھی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ایگزیکٹو کے معاملے میں نہیں پڑتی یہ تو ان کو خود ہی دیکھنا چاہیے ،وکیل نے کہا کہ میری طرف سے لکھ لیں حنیف عباسی بطور معاون خصوصی کام نہیں کر رہے،عدالت نے کہا کہ عدالت پہلے حنیف عباسی کو کام سے روک چکی ہے،

    سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا، حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں، حنیف عباسی کےخلاف ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی،لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے،مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا، سیکرٹری کابینہ بتائیں کس قانون کے تحت حنیف عباسی کواس عہدے پر تعینات کیا گیا، حنیف عباسی کو 27 اپریل 2022 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ اور حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں، شہباز شریف نے اپنی کابینہ تشکیل دی ہے جس میں پیپلز پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے، شہباز شریف نے حنیف عباسی کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست نمٹا دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست غیر موثر نہیں ہو گئی ؟ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ غیر موثر ہو گئی ہے لیکن بہت سارے لوگوں پر تشدد کیا گیا عمر ایوب کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ڈی چوک پر تھا کوئی غیر قانونی کام کر رہا تھا تو یہ ایگزیکٹو کا کام ہے،اگر کسی کا قانونی حق ہے تو اس کو اس سے محروم نہیں رکھا جا سکتا

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

  • گرفتار افراد کو رہا نہ کرنے پرمحکمہ داخلہ سے ایک گھنٹے میں رپورٹ طلب

    گرفتار افراد کو رہا نہ کرنے پرمحکمہ داخلہ سے ایک گھنٹے میں رپورٹ طلب

    گرفتار افراد کو رہا نہ کرنے پرمحکمہ داخلہ سے ایک گھنٹے میں رپورٹ طلب

    لاہور ہائیکورٹ میں لانگ مارچ کے دوران کارکنوں کی نظر بندی اور گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے گرفتار افراد کو رہا نہ کرنے پرمحکمہ داخلہ سے ایک گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ، جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استفسار کیا کہ ابھی تک گرفتار افراد کو رہا کیوں نہیں کیا گیا ؟ عدالت نے حکم دیا کہ املاک کو کتنا نقصان پہنچا، کتنے افراد زخمی اور جاں بحق ہوئے تفصیلات پیش کی جائیں

    عدالتی حکم کے باوجود لانگ مارچ کے کارکنوں کو رہا نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ لاہورمیں 145 لوگوں کو نظر بند کیا گیا ہے۔ابھی تمام لوگوں کو رہا کر رہے ہیں ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہوا اور لوگ ابھی تک نہیں چھوڑے گئے ۔ لگتا ہے چیف سیکرٹری پنجاب کو عدالت کا آرڈر پسند نہیں آیا ۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ آپ کے آرڈر پر عملدرآمد کیا ہے ڈپٹی کمشنر کو فوری عدالتی حکم بتایا تھا ۔آپ کا حکم براہ راست ڈپٹی کمشنر کو تھا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے مطابق چیف سیکرٹری کی ہدایت پر بندے چھوڑے جانے تھے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپکی ہمت کیسے ہوئی آپ نے رجسٹرار کو کیا میسج کیا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے رجسٹرار کو افینس میسج کیا ، ڈی سی لاہورنے کہا کہ آج صبح سے لوگ رہا ہو رہے ہیں،عدالت نے کہا کہ آج صبح سے کیوں ؟ آرڈر تو کل کا ہے ۔کل کے آرڈر پر عملدرآمد نہیں کیا گیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا اور حکم دیا کہ 30 منٹ میں ڈپٹی کمشنر لاہور جواب دیں کیوں نہ انکے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کریں؟

    چیف سیکریٹری نے تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا ،عدالت نے کہا کہ چیف سیکریٹری نے کہاکہ میرا کوئی عمل دخل نہیں، جواد یعقوب نے کہا کہ عدالت میں ڈی سی لاہور کی زبان لڑکھڑا گئی جس سے ابہام پیدا ہوا، جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہاں طوفان آیا ہوا تھا ،عدالت نے تو انہیں صرف پوچھا تھا،زبان نہیں لڑکھڑاتی تھی بلکہ ان کےمنہ سے سچ نکلا،بہت افسوس ہے،آپ سے یہ توقع نہیں تھی لگتا ہے آپ اور آپ کے پیچھے کھڑے ہونے والوں کو مداخلت پسند نہیں آئی،اگر انہیں مداخلت پسند نہیں تو یہ کام چھوڑ کرکوئی اور کام ڈھونڈ لیں، عدالتیں مداخلت بھی کریں گی اور فیصلے بھی آئیں گے، یہ کیسا عمل ہوا عدالت میں یقین دہانی کےباوجود رہائی نہیں ہوئی میں نے خود عدالتی احکامات پرعمل درآمد کا بھی پیغام بھیجا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران گرفتاریوں اور نظربندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران پنجاب بھر میں نظر بند افراد کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران گرفتاریوں اور نظربندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی تھی، سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنر 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی کے تمام احکامات واپس لیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پولیس نے کئی شہروں سے پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے گزشتہ روز کئی شہروں میں مقدمے بھی درج کئے گئے ہیں،عمران خان پر بھی اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں پر بھی مقدمے درج کئے گئے ہیں، تحریک انصاف کے لاہور سمیت کئی شہروں میں کارکنان ابھی تک گرفتار ہیں

    دوسری جانب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے اور ٹرانسفر پوسٹنگ سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو آئی جی پنجاب کو فریق بنانے کی اجازت دے دی لاہور ہائیکورٹ نے ترمیمی درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی عدالت نے آئی جی پنجاب کو فریق بنانے کی درخواستگزار کی استدعا منظور کر لی لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی

    پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کر لئے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

    درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائرکی گئی ہے، درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ کی کی منظوری کے بغیر کیا گیا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر حکومتی اقدام غیر قانونی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دیا جائے

    دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں پٹرول مہنگا ہونے کی باز گشت سنائی دی، رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ وزرا جب بیرونی ملک جاتے ہیں تو اسپیکر کو اطلاع دینی چاہیے 8لاکھ روپے تک حج اخراجات کیوں جمع کیے جا رہے ہیں ؟رات کو 30 روپے کا پیٹرول بم کیوں گرایا گیا ہے یہاں عیاشیوں کا سامان درآمد کیا جارہا ہے

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا گیا پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مختلف کرایوں میں اضافہ کیا گیا،کراچی کا کرایہ 3700 روپے بڑھا کر 4000 روپے کر دیا گیا صادق آباد کا کرایہ 1750 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا راولپنڈی کا کرایہ 1750 سے 1850 کر دیا گیا فیصل آباد کا کرایہ 850 سے بڑھا کر 950 کر دیا گیا سرگودھا کا کرایہ 720 سے بڑھا کر 850 روپے کر دیا پشاور کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا مری کا کرایہ 2100 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دیا گیا ساہیوال کا کرایہ 550 روپے کی بجائے 650 روپے کرد یا گیا خانیوال کا کرایہ 1180 سے 1280 روپے کردیاگیا مظفر گڑھ کا کرایہ 1330 سے بڑھا کر 1430 روپےکردیا گیا ملتان کا کرایہ 1300 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیا گیا، ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ،کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو کارروبار بند کرنا پڑا گا

    علاوہ ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشروباء اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی شکل میں عوام پر ایک نہیں دو بم گرائے گئے۔ پہلے مہنگائی کیا کم تھی اب ٹرانسپورٹ کی وجہ سے مہنگائی میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیاہے۔نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے کیلئے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے۔ عمران خان نے لانگ مارچ ختم نہیں کیا صرف 6 روز کیلئے حکومت کو مزید مہلت دی ہے۔ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے اعلیٰ عدلیہ نے بھی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔
    حکمران سستا تیل روس سے کیوں نہیں لیتے۔ عمران خان نے روس سے سستے تیل کی ڈیل مکمل کر لی تھی۔ بھارت نے روس سے سستا تیل لے کر اپنی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ملک میں وحشت و درندگی کا جو کھیل کھیلا ہے اس پر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

    جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا،رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بند گاڑی پر نعرے چسپاں کر کے دھکہ لگایا احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کپڑے بیچ کرعوام کو آٹا دینے والے وزیراعظم کپڑے نہیں لندن کے فلیٹ بیچ کر سستا پڑول دیں وزیر خزانہ سابق حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بھاشن سناتے ہیں مہنگائی نا اہل سابقہ حکمران اوربوسیدہ مکس اچارحکومت کی وجہ سے ہے مہنگا پٹرول ، مہنگائی سودی معاشی نظام کی وجہ سے ہے سودی معیشت کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور مہم چلا رہی ہے

    قبل ازیں اینکر کامران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول ڈیزل قیمتوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تقریباً 18 فیصداضافہ غریب متوسط خاندانوں کے ماہانہ اخراجات میں قیامت بپا کردے گا ایک محتاط اندازے کے مطابق 30 رپے لیٹر پیٹرول قیمت اضافے کا مطلب ان خاندانوں کے اخراجات راتوں رات کم ازکم 10 سے 25 ہزار ماہانہ بڑھ جائیں گے

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، ہمیں نااہل اور سلیکٹڈ کہتے تھے ،ثابت ہوگیا یہ خود نااہل ہیںہم مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ہر روز اجلاس بلاتے تھے ،نااہل حکمرانوں نے ایک بھی اجلاس نہیں کیا،اچانک سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے لگتاہے کچھ ضرور ہوا ہے

    دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ مسترد کرتے ہیں حکومت آئی ایم ایف کے ایما پرمہنگائی کے کوڑ ے برسا رہی ہے اتحادی حکومت بھی پی ٹی آئی حکومت کا تسلسل ثابت ہوئی ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کی تفصیلات قوم کے سامنے لائی جائیں،پٹرولیم مصنوعات پر ڈیوٹی ختم کرکے سبسڈی بحال کی جائے

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے مہنگائی کی فصل بوئی،سخت شرائط پر جو معاہدے کئے،کرپشن کے ریکارڈ بنائے،آج قوم اسے مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شکل میں کاٹنے پر مجبور ہے۔ سبسڈی کا اعلان تو کرگئے لیکن قومی خزانہ لوٹ کر ساتھ لے گئے۔اِس جرم کا جواب دینا ہوگا

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • عمران خان پاکستان کا نجات دہندہ،کل رات اسلام آباد میں کیا ہوا؟

    عمران خان پاکستان کا نجات دہندہ،کل رات اسلام آباد میں کیا ہوا؟

    عمران خان پاکستان کا نجات دہندہ،کل رات اسلام آباد میں کیا ہوا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہر روز نئی خبریں اس ملک میں آتی ہیں، کل جو اسلام آباد میں ہوا ہر ایک نے اپنی اپنی مرضی کی فوٹہج دیکھ لی اگر پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں یا خلاف مرضی کی فوٹیج ہے لیکن پاکستان کی فوٹیج ڈھونڈ رہے ہیں اب کونسی ایسی چیز ہے جس سے پاکستان کو یا آنے والی نسلوں کو فائدہ ہو، کل رات سے سوچ رہا تھا کہ یہ کون لوگ ہیں جو اندھا دھند اعتماد کرتے ہیں ان نعروں پر پھر مجھے جواب مل گیا کیونکہ میں خود ان لوگوں میں سے تھا، میں نے بھی عمران خان پر اندھا اعتماد کیا، کئی سال کیا، ہر خامی، غلطی کو دیکھتے تھے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ستر لاکھ پاکستانی اوورسیز ہیں، پاکستان کے اندر رہنے والے بھی تنگ آچکے، ہر قسم کی حکومت دیکھ لی ، جمہوریت چاہتے ہیں، ہر وقت جمہوریت میں انکو جھٹکے لگے،اب سارے سوا کروڑ یا ڈیڑھ لوگ عشق پاکستان میں انہوں نے سیویر ڈھونڈنا شروع کر دیا، انکو عمران خان جیسا سیویر نظر آیا ، انہوں نے کہا کہ اسکو پیسے عہدے کی ضرورت نہیں، حسن ، پیسہ اللہ کا دیا سب کچھ ہے، اسکا ٹریک ریکارڈ یہ ہے کہ نہ گرا ہے نہ بکا ہے، اسلئے آئیڈیل ہے، اسکے پیچھے طویل برائڈنگ ہے، کچھ نہیں بھی تھا تو اسکو بنا دیا گیا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کیا ملا؟ پاکستان کو ملا فریب ، جھوٹ، خود فریبی، ہم خود فریبی کا شکار ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں 20 لاکھ لوگ نہیں آئے، پرامن لوگ نہیں آئے، جن لوگوں نے اس ملک کو بدلنے یا آزاد کرنے کا تہیہ کیا تھا وہاں انکی زبان، گالم گلوچ دیکھ کر ، خواتین کی حرکتیں دیکھ کر افسوس ہوا کہ یہ کیا ہے، کل جب شیریں مزاری کی ویڈیو دیکھ رہا تھا، پولیس والے کی دیکھ رہا تھا جب خاتون اسکے ساتھ بدتمیزی کررہی تھی تو وہ پولیس والا مجھےپڑھا لکھا نظر آیا، اس نے خاتون سے کوئی بدتمیزی نہیں کی اسکے برعکس پاکستانی ہائی کمیشن یوکے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جہانگیر چیکو نے وہاں پاکستان کے ملٹری اتاشی سے گالم گلوچ کی ہے، ایک اہلکار کو دھکے دے رہے ہیں، برطانیہ میں ان پر مقدمہ ہو جائے گا اور وہ اندر جائیں گے،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے

    مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں‌ آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل

    عمران خان اور بشری بی بی کی کونسی ویڈیوز ہیں جن سے پی ٹی آئی گھبرا رہی ہے:مبشرلقمان کا انکشاف

  • یسین ملک کو سزا کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی

    یسین ملک کو سزا کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی

    کشمیری حریت رہنما یسین ملک کو مؤقف سنے بغیر ہندوستانی عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلہ پر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت رہنما یسین ملک کو سزا سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جموں و کشمیر پر ناجائز قابض، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا ہندوستان اگر ان اوچھے ہتھکنڈوں سے یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح جدوجہد آزادی کو دبا لے گا تو یہ اسکی خام خیالی ہے۔ جدوجہد آزادی کی شمع تا صبح آزادی روشن رہے گی۔ پروانے اس شمع آزادی کو کبھی بھجنے نہیں دیں گے۔

    یسین ملک کو سنے بغیر سزا سنایا جانا ہندوستانی عدالتی نظام کے ماتھےکا ایک اور بدنماداغ ہے۔ خودکو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت گرداننے والا ہندوستان ایک آزادی کے پروانے یسین ملک سے ڈرگیا۔ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اعلامیہ کے مطابق ہندوستانی عدالتی فیصلہ کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ہم یسین ملک سمیت جدوجہد آزادی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہر پروانے کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ تکمیل پاکستان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم جدوجہد تکمیل پاکستان سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے!

    آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    یاسین ملک کوجعلی مقدمے میں ملوث کرنے کے اقدام کی وزیراعظم نے کی مذمت