Baaghi TV

Tag: عطا تارڑ

  • چار بکریاں ڈیکلیئر کر دیں لیکن تحفے چھپا لئے گئے، عطا تارڑ

    چار بکریاں ڈیکلیئر کر دیں لیکن تحفے چھپا لئے گئے، عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شخص جس نے سائیکل پہ دفتر جانا تھا اور ریاست مدینہ بنانی تھی آج وہ چھپا بیٹھا ہے اس کے پاس کوئی جواب نہیں ہے کہ توشہ خانہ سے جو تحائف چوری کیے اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی تو عدالت میں کیا جواب جمع کرائے۔

    معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چار بکریوں کے ساتھ ساتھ عمران نیازی نے 5 لاکھ کا فرنیچر بھی ڈیکلیئر کردیا لیکن وہ جو کروڑوں روپے کے تحفے لیے تھے جسے ڈیکلیئر 8 کروڑ 50 لاکھ کا کیا تو وہ تحفے کیوں چھپائے انہیں کیوں ڈیکلیئر نہیں کیا۔ ریاست مدینہ کے دعویدارکے پاس کوئی جواب نہیں ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی ہے چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی نےتوشہ خانہ سے لیے گئے تحفے ظاہرنہیں کیے ،توشہ خانہ کیس کاٹرائل پچھلے گیارہ ماہ سے چل رہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی تکنیکی بنیادوں پرکھیل رہے ہیں غیر متعلقہ گواہان کی فہرست جمع کرانا تاخیری حربہ ہے توشہ خانہ کیس میں بہت سے جرائم ثابت ہوچکے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے گوشوارے میں زیورات ظاہر نہیں کیے آپ جو چوری کے راستے ڈھونڈیں چوری چوری ہے جو آپ نے گواہان دئیے اس پر صدقے جائیںجب 342 کا بیان ہو چکا ہے تو کوئی مقصد نہیں کہ آپ راہ فرار اختیار کریں

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، عطا تارڑ

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، عطا تارڑ

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے ،جب ٹرائل کورٹ فیصلہ کرتی ہے تو اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج ضرور کیا جاتا ہے، تکنیکی بنیادوں پر میرٹ پر بحث نہ کرنی ہو تو پھر کسی حیلے بہانے سے سٹے آرڈر لینے کی کوشش کرتے ہین، آج جب سماعت ہوئی تو بہت سارے سوال کئے گئے جس کا نہ ملزم کے پاس جواب تھا نہ کسی اور کے پاس،توشہ خانہ کے تحائف لینے پر سوال کے جواب میں کہا کہ ہاں لئے تھے مگر کسی کو دیے دیئے تھے، تحائف بیچے تھا جواب میں کہا کہ ہاں بیچے تھے مگر میں نے نہیں کسی اور نے بیچے تھے،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحائف کے حوالہ سے کہا جاتا تھا کہ انکو ہوا نہیں لگنے دینی، کسی کو دیکھنے نہیں دینا ملازمین کی ڈانٹ ڈپٹ کی جاتی تھی، اب جب سوال کیا جاتا ہے تو جواب نہیں دے رہے، روز دو گھنٹے قوم کو لیکچر دیا جاتا ہے ،اخلاقیات پر، اپنے آپ کو امت کا لیڈر کہتے ہیں، یہ نہیں بتا رہے کہ تحائف کی رقم کہاں استعمال ہوئی، ضروری عمل ہے کہ پتہ کروایا جائے کہ یہ رقم کہان خرچ کروائی، دوسروں کو باتیں کرتے تھے کہ رسیداں کڈھو، آج جعلی رسیدیں بنانے پر مجبور ہیں، دفاع میں کوئی بات نہیں کر سکے، پوری پوری مہم پانامہ کے اوپر چلتی رہی، نواز شریف بیٹی کی انگلی پکڑکر جیل میں گئے، یہ تو جیل جانے سے بچنے کے لئے ہر روز بہانے کر رہے ہیں، انتہائی افسوسناک امر ہےکہ بہانے بازی کی جا رہی ہے، چوری پکڑی جا چکی،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ایک کل کیس دائر کیا گیا یہ پاکستان کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ہے، وکلاٰ چیف جسٹس سے کمرہ عدالت میں کھڑے ہو کر استدعا کریں ، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، ٹرائل کورٹ کو دو بار کہہ چکے کہ مقدمہ روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ ٹرائل روکا جائے لیکن مسترد ہوئی،سپریم کورٹ گئے دو رکنی بینچ نے کہا کہ ٹرائل کے اندر مداخلت نہیں کی جا سکتی، معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھیجا اب دوسری بار درخواست کیوں؟ کیا یہ قانون کے مطابق جائز ہے؟ کہ ہر سائل سپریم کورٹ دوران سماعت جب ٹرائل کورٹ میں مقدمہ چل رہا ہو وہ فکس کر دے، آؤٹ آف دا وے نمبر کیسے الاٹ ہوتا ہے؟ یہ واحد ملزم ہے صبح درخواست ڈالتا ہے دوپہر کو نمبر الاٹ ہو جاتا ہے، کیا عبوری حکم نامے کے خلاف دو بار سپرہم کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے، پہلے یہ گرفتار تھے تو طریقہ گرفتاری کو بہانہ بنا کر رہا کیا گیا جو جسمانی ریمانڈ پر تھا، پہلے ایسے ملزم کو کبھی رہائی نہین ملی، جسمانی ریمانڈ پر ملزم تحقیقاتی ادارے کے پاس ہے اسکو گڈ ٹو سی یو کہا جا رہا ہے، اور یہ بھی کہا گیا کہ اسکا خیال رکھیں، یہ کیسا مزاق ہو رہا ہے کہ نواز شریف کے کیس میں ججزبیٹھتے ہیں اور مانیٹرنگ جج بھی ہوتا ہے، ادھر الٹی گنگا بہہ رہی ہے، سپریم کورٹ عبوری حکم نامے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کرتی ہے، نمبر بھی الاٹ کر دیتی ہے، ایک توشہ خانہ کا کیس ہے، تکنیکی بنیادوں پر نو درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دو سپریم کورٹ میں دے چکے باوجود اسکے کہ ٹرائل کورٹ کا ابھی تک فیصلہ نہیں آیا،اتنا آؤٹ آف دا وے فیور کیوں کیا جا رہا ہے، شکر کرویہ نہیں کہہ دیا کہ توشہ خانہ ہوتا کیا ہے؟ آج کہتے رہے مجھے کچھ نہیں پتہ

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بندہ جب وزارت عظمیٰ کی کرسی پر ہوتا ہے تو تحائف کو بیچنا اور رقم کو زاتی استعمال میں لانا حق سمجھتے ہیں، عام پاکستانی شہری کے ساتھ اور سلوک آپکے ساتھ اور سلوک یہ ممکن نہیں، حساب تو دینا ہی ہو گا

    ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آپ اپنا جواب دیں لیکن فوج کے ادارے کو کیوں لا رہے،؟ اس کیس میں فوج کو بھی ڈال دیا گیا، سارا ملبہ سٹاف پر ڈالنا یہ چھوٹے پن کی نشانی ہے،

  • ملزم عمران نیازی کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں،عطا تارڑ

    ملزم عمران نیازی کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جانتے بوجھتے ہوئے بھی عدالت پیش نہیں ہوئے کل بھی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھے باوجود اسکے کہ وہ 2 مقدمات میں نیب کی عدالت میں بھی پیش ہوئے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ایک مقدمہ جس میں ٹرائل حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے وہ اس میں کیوں پیش نہیں ہونا چاہتے ،توشہ خانہ کا بڑا اوپن اینڈ شٹ کیس ہےجس میں نہ مزید تفتیش کی گنجائش ہے اور نہ گواہان کے بیان قلمبند کرنے کی گنجائش ہے۔چند ہفتوں سے جاری تاخیری حربوں سے کیا یہ اخذ کرلیا جائے کہ ملزم عمران نیازی کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔تاریخ میں بہت سے سیاسی رہنماؤں نے مقدمات کا سامنا کیا،

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان آج عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالت نے عمران خان کو 31 جولائی کو طلب کر لیا،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • چئیرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں زیادہ دیرراہ فراراختیار نہیں کر سکیں گے

    چئیرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں زیادہ دیرراہ فراراختیار نہیں کر سکیں گے

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے توشہ خانے کے تحائف کو بلیک مارکیٹ میں بیچا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خانہ کعبہ والی گھڑی تک بلیک مارکیٹ میں بیچ دی، توشہ خانہ کیس چوری کا کیس ہے، چوری ثابت ہے،اعظم خان محب الوطن شخص ہیں، سائفرکےکیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، جواب دینا پڑے گا،ایف آئی اے نے 13 دسمبر 2021 کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا چالان بینکنگ عدالت میں جمع کروایا تھا اور دنوں کو مرکزی ملزم نامزد کردیا تھا-

    انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کو ڈکلیئر نہ کرنا جرم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے آج تاریخ لی، تاریخ پر تاریخ لی جا رہی ہے کیس میں اب شہادتیں ریکارڈ ہو رہی ہیں، جرح ہو رہی ہے، آج تاریخ لینے کا کیاجواز تھا؟ آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے راہ فرار اختیار کی، انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف جو لیے وہ کیوں ڈکلیئر نہ کیے؟-

    شمالی کوریا نےمتعدد کروز میزائل فائر کردیئے

    عطا تارڑ نے کہا کہ وہ ہمیں کہتے تھے کہ رسیدیں دو، خود گھر پر بیٹھ کر جعلی رسیدیں بنائی ہیں، کیا کل آپ کے وکیل کو زیب دیتا تھا کہ شہادتیں ریکارڈ ہو رہی ہوں اور وہ گھر چلے جائیں، انسانوں کی طرح عدالتوں میں پیش ہو جاؤ، جواب دو چیئرمین پی ٹی آئی کبھی ایک تو کبھی دوسرا بہانہ کرتے ہیں، کبھی جج پر عدم اعتماد اور کبھی میری حاضری پر اختلاف، وہ چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کا فیصلہ ہو۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس11ماہ سے چل رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ایک بار پیش ہوئے، نیب نے جب گرفتار کیا صرف تب وہ عدالت میں پیش ہوئے، توشہ خانہ کے تحائف قوم کا پیسہ تھا، اربوں روپے کے تحائف تھے چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کیس سنا جائے، نواز شریف تو روز عدالت پیش ہوتے تھے اور بےگناہ ثابت ہوئے۔

    منی لانڈرنگ کیس:وزیراعظم شہبازشریف کی بیٹی اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    عطا تارڑ نے کہا کہ سائفر کا جھوٹا بیانیہ اپنی موت مر چکا ہے، ایک طرف کرپشن ہے اور دوسری طرف جھوٹ ہے، آپ نے چوری اور سازش کی ہے، توشہ خانہ کیس میں آپ زیادہ دیر راہ فرار اختیار نہیں کر سکیں گے، عدالت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے پریشر ڈالا ہے-

  • میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان کو بھارت میں ضرور جانا چاہیئے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سےورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی، وزیراعظم کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کا قریب آنا نظر نہیں آتا۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کو مات دینی ہے تو اس کے ہوم گراؤنڈ پر مات دیں، پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت سے بہتر ٹیم ہے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ ہوتاتو لوگ کہتےہیں کہ بابر بہتر کھلاڑی ہے، بھارت کے پاس شاہین آفریدی جیسا کوئی فاسٹ بولر نہیں،میں چاہتاہوں بابراعظم سنچری بنائے اور شاہین آفریدی ویرات کوہلی کو بھارت میں آؤٹ کرے-

    بھارت کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے ورنہ ہم بھی ورلڈکپ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلیں …

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھیں، بھارت آئے نہ آئے ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان کو سو فیصد ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے سیاست اور کرکٹ جب بھی مکس ہوئے تو ملک کی تباہی ہوئی ہے، پاکستان کو آئی سی سی کے فورم پر بھارت پر پریشر رکھنا چاہیے کھیل کا میدان کھیل کا میدان رہنا چاہیے، جنگ کا میدان نہیں بننا چاہیے-

    گال ٹیسٹ،پہلا میچ، پاکستان فاتح،سری لنکا کو شکست

    عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسان مزاری کا خیال ہےکہ پاکستان کو بھارت نہیں جانا چاہیے، لیکن یہ ان کا اپنا خیال ہے، بھارت اور پاکستان کے فاسٹ بولرز کا کوئی مقابلہ نہیں رہا، ماضی میں نیوٹرل وینیو پر جب بھی مقابلہ ہوا تو پاکستان نے بھارت کو شکست دی، میرا تو خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے، کسی اور ملک کی نسبت پاکستان کی بھارت میں ورلڈکپ جیتنے کی اہمیت الگ ہوتی ہے-

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟

  • نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،عطا تارڑ

    نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،عطا تارڑ

    وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امورعطا تارڑ نے کہا ہے کہ جلد ہی نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قول وفعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے، ہم نے اپنی سیاست داو پر لگا کر ریاست بچائی ہے، پی ٹی آئی نے ملک دشمن اقدامات کئے ہیں،ان کی طرف سےآئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہےاگست میں حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد ہم گھر چلے جائیں گے الیکشن وقت پر ہوں گےاور الیکشن کے حوالےسےجو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

    پی ٹی آئی چئیرمین اقتدارمیں رہنے کیلئےکوئی بھی سمجھوتا کرسکتے ہیں،خرم دستگیر

    انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے، قانونی تیاری مکمل ہوتے ہی نواز شریف جلد واپس آئیں گے نواز شریف اگلے ایک دو مہینوں میں واپس آ جائیں گے،جلد ہی نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا جائے گا-

    قبل ازین وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل دے دی نواز شریف کی پاکستان واپسی کی امیدیں اس وقت بڑھ گئیں جب اتوار کے روز قومی اسمبلی نے قانون میں ترمیم کر کے کسی رکن پارلیمنٹ کی نااہلی کو زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک محدود کر دیا، جس سے تاحیات پابندی والے افراد کے لیے عوامی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

    ماسکو سےتجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

    لیگی قائد کی واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل کی سربراہی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کریں گے، معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے، نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیر اعظم کی نااہلی اور دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

    اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا،خواجہ …

  • علی زیدی کوتحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں،عطا تارڑ

    علی زیدی کوتحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں،عطا تارڑ

    ن لیگی رہنما ،وزیر اعظم کےمعاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میری بہت مخالفت ہو گی فواد چوہدری اور علی زیدی سے، لیکن میں انہیں تحریک انصاف چھوڑنے پر سلام پیش کرتا ہوں  کیونکہ وہ ریاست کیساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ وہ غداری کا لیبل اپنے پر لگانے کو تیار نہیں

    عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ لاڈلے خان نے مقدمات کو لٹکانے کیلیے تاخیری حربوں کو استعمال کیا ہے اگر آج وہ جیل میں ہوتا اور گڈ تو سی یو نے ریلیز نہ کیا ہوتا تو کل عبدالرزاق شر کو شہید نہ کیا جاتا.یہ جرأت کہاں سے آتی ہے کہ آپ اپنے خلاف کیس میں درخواستگزار اور وکیل کو قتل کروا دیں ، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہونے میں 6 سال لگے لاڈلے خان نے انہی تاخیری حربوں کا سہارا لیا ورنہ آج وہ جیل میں ہوتا

    عطا تارڑ نے ایک بار پھر کوئٹہ میں قتل ہونے والے وکیل کے قتل کا مدعا عمران خان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق شر کے قتل کے تانے بانے عمران خان سے ملتے ہیں پہلے کرپشن کی اوراب وہ شخص قتل پر بھی اتر آیا کریمنل مائنڈڈ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے لیکن یہ ان کی بھول ہےہمیں ماضی کے بد ترین دور میں پانچ لوگ چھوڑ کر گئے تھے لیکن جب وہ واپس آئے تو ہم نے کسی کو غدار نہیں کہا بلکہ کھلے دل سے ان کا استقبال کیا ترین گروپ کے بہت سارے لوگ ہمارے ساتھ ہیںاورکابینہ کا حصہ ہیں مستقبل میں بھی ان کے ساتھ چلیں گے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

  • عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج

    عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج

    کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کر لیا گیا

    مقدمہ انکے بیٹے کی مدعیت میں درج کرایا گیا .عبدالرزاق بانی تحریک انصاف کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کے مقدمے کے پٹیشنر تھے، مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمہ شہید جمیل کاکڑتھانے میں درج کیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پرعالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل رزاق شر جاںبحق ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ کرنے والے وکیل کو قتل کروایا، اس کیس کی کل سماعت ہونا ہے، اور امکان ہے کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 5 اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ آجائے. لیکن سماعت سے ایک دن پہلے وکیل کو قتل کروا دیا گیا ،حکومتِ پاکستان عبدالرزاق کے قتل کے مقدمے میں عمران خان کو نامزد کرے، مقدمے میں نامزدگی کے بعد گرفتاری مطلوب ہوئی تو وہ بھی ہوگی،

    تحریک انصاف نے عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا ،سپریم کورٹ سے سرکاری پریس کانفرنس میں عمران خان کیخلاف ایک اور جھوٹے مقدمے کے اندراج کی کوشش کا فوری نوٹس لینے کی بھی استدعا کر دی، تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عطاءاللہ تارڑ کے الزامات مکمل طور پر لغو، بے بنیاد اور بیہودہ قرار دیکر مسترد کئے جاتے ہیں، عبدالرزاق شر کا قتل تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے پہلے سے جاری شرمناک، غیرآئینی اور غیرقانونی مہم کا تسلسل قرار دیا گیا،

    سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ

    جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون و داخلہ امور عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث خواتین سمیت تمام ملزمان کو سزا ملے گی-

    باغی ٹی وی: لاہور میں پریس کانفرنس عطا تارڑ نے کہاکہ جیل میں قید خواتین ناروا سلوک سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا کررہی ہیں، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں شرپسندوں نےفوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، یادگاروں کی بے حرمتی پر شہدا کے ورثاء غمزدہ ہیں۔

    نیب نے عثمان بزدار کے دور میں ہونے والی تقرریوں، تبادلوں پر تحقیقات کا آغاز …

    انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے مجسمے کی بھی بے حرمتی کی، شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کی دشمن نے بھی تعریف کی، میں صوابی جاکر شہید کیپٹن کرنل شیر خان کے ورثا سے معافی مانگ کر آیا فوجی تنصیبات پر حملوں کا مقصد اپنے لیڈر کی کرپشن کو چھپانا تھا، دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، واقعے کے ذمہ داروں کو سزا بھگتنا ہوگی۔

    بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

    وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ مراد سعید جیسا بزدل آدمی لوگوں کو اہداف پر پہنچنے کی ہدایات جاری کرتا رہا، اب خود چھپا بیٹھا ہے، کوئی بے گناہ جیل نہیں جائے گا، کوئی قصور وارجیل سےبچ نہیں پائےگا دفاعی تنصیبات پرحملےکے دوران فوج کے جوانوں نے انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی-

    ایران کا پاکستان سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیئے، گزشتہ حکومت میں کابینہ میں بند لفافہ لاکر کہا گیا کہ اسے منظور کیا جائے، قوم کو یہ نہیں بتایا گیاکہ اس بند لفافے میں کیا ہے، یہ وہی بند لفافہ تھا جس پر 60 ارب روپے کرپشن کا کیس بنا ہے، برطانیہ سے آئی رقم سرکاری خزانے میں جمع ہونا تھی لیکن سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی۔

    سعید ہاشمی کے بیٹے نے ” باپ” سے علیحدگی اختیار کر لی

  • القادرٹرسٹ میں تمام تر ثبوتوں کے بعدعمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے،عطا تارڑ

    القادرٹرسٹ میں تمام تر ثبوتوں کے بعدعمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظاء تارڑ نے کہا کہ نیب میں القادرٹرسٹ کیس میں عمران خان آج پیش ہوئے، ماضی میں بھی عمران خان نے نیب نوٹسز کا خاطرخواہ جواب نہیں دیاعمران خان تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے، وہ عدالت سے طلب کیا گیا ریکارڈ جمع نہیں کرارہے، انہوں نے ضمانتوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

    جلیل شرقپوری نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

    لیگی رہنما نے کہا کہ کرپشن کو چھپانے کے لیے سرکاری اور عسکری املاک کو جلایا گیا ، ملک اور قوم کے اربوں روپے لوٹ کر اب پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، القادر ٹرسٹ میں تمام تر ثبوتوں کے بعدعمران خان سزا سے نہیں بچ سکتے۔

    ظل شاہ قتل کیس : پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج

    عطا تارڑ نے کہا کہ القادرٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا بڑا کرپشن اسکینڈل ہے، 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جانا تھا، عمران خان نے کابینہ کو خط دکھائے بغیر منظور کرلیا، 190 ملین پاؤنڈ اس لیے واپس ہوا تھا کہ یہ عوام پر خرچ ہو۔

    گجرات: شیریں مزاری کو پانچویں مرتبہ گرفتارکر لیاگیا

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے واپس لایا گیا پیسہ قومی خزانے میں نہیں کرایا گیا، اس خرد برد کے بدلے میں عمران خان کو 458 کنال زمین رشوت کے طور پر دی گئی، القاد رٹرسٹ کی دستاویزات پر عمران کی اہلیہ اور فرح گوگی کے دستخط موجود ہیں۔ عمران خان اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں، امپورٹڈ حکومت ہے تو امریکا سے مدد کیوں مانگتے ہیں؟ اسی پراپرٹی ٹائیکون کا بیک وقت 460ارب کا ایک کیس سپریم کورٹ میں چل رہا تھا.سپریم کورٹ نےایک لائبلٹی اکاونٹ بنایا کہ جو سندھ حکومت کا پیسہ ہے وہ سپریم کورٹ کے لائبلٹی اکاونٹ میں جمع ہوگا لیکن ہیرا پھیرا یہ ہوئی ہے کابینہ سے منظوری لیکر عمران نیازی اور شہزاد اکبر نے خورد برد کرکے جو پیسہ حکومت پاکستان کے اکاونٹ میں آنا تھا وہ سپریم کورٹ کے لائبلٹی اکاونٹ میں ٹرانسفر کردیا.