Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • یوٹرن،عمران خان نےایک اور فیصلہ واپس لے لیا

    یوٹرن،عمران خان نےایک اور فیصلہ واپس لے لیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے درمیان آخری ملاقات میں زیر بحث آیا۔ ذرائع کے مطابق، عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین پی اے سی کی حیثیت سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں محدود ہو رہی ہیں، اس لیے انہیں یہ ذمہ داری چھوڑ دینی چاہیے۔

    تاہم بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا کہ اگر جنید اکبر نے استعفیٰ دیا تو قومی اسمبلی کا اسپیکر یہ عہدہ کسی اور جماعت کو دے سکتا ہے، جس سے پارلیمان میں پی ٹی آئی کی پوزیشن کمزور پڑ جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق، اس صورتحال کے پیش نظر عمران خان نے بیرسٹر گوہر کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ واپس لے لیا۔

    ادھر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کے استعفے کی تجویز کہاں سے آئی، تاہم اگر بانی نے استعفیٰ دینے کو کہا تو وہ بلا جھجھک دے دیں گے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پارٹی کے اندر کچھ عناصر ان کے استعفے کے خواہاں تھے، اور لگتا ہے کہ ان کی خواہش پوری ہوگئی۔

    بھارتی ڈرون گرانے والے عام پاکستانی سپرہیرو کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو

    "پاک بھارت جنگ بندی ایک سازش” تحریر : عائشہ اسحاق

    سیکریٹری خارجہ نے بھارت کے نیو نارمل جیسے بیانات کو بے بنیاد قرار دیا

  • مودی  انتقام کے لیے دوبارہ کوئی حماقت کرے گا، عمران خان

    مودی انتقام کے لیے دوبارہ کوئی حماقت کرے گا، عمران خان

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خانم کی ملاقات کرادی گئی-

    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے روز پی ٹی آئی کی قیادت نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کا رخ کر لیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خانم کو ملاقات کی اجازت مل گی جو تقریبا 45 منٹ تک جاری رہی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

    دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بھابھی مہر النسا نے بھی بشریٰ بی بی سے ملاقات کی جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور 2 وکلا کی بھی ملاقات ہوئی جن میں وکیل سلمان صفدر اور ظہیر عباس چوہدری شامل تھے۔

    ملاقات کے بعد وکلا اور فیملی واپس روانہ ہوگئی، اس موقع پر گورکھ پور اور داہگل کے مقام پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے پی ٹی آئی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں گورگھ پور کے مقام پر پہنچے تھے جبکہ پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

    اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور سابق وزیراعظم کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایاعلیمہ خان نے بتایا کہ آج ہم تینوں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہم نے بتایا کہ وکلا باہر کھڑے ہیں، انہوں نے 3 کو نہیں جانے دیا، پارٹی کی گفتگو بیرسٹرگوہر سے کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، ہم نے بتایا کہ پاکستانی قوم کیسے جوش اور جذبے کے ساتھ نڈر تھی، ملک کے دفاع کے لیے پاکستانی متحد ہیں، عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، مودی پاکستان سے بہت سخت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہے، جس کی وجہ سے انتقام کے لیے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات لگا کر حملہ کیا، جنگ میں 60 فیصد گیم دماغ کا ہوتا ہےسوشل میڈیا کی وار پاکستان نے جیتی، مودی برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالس فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔

    علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ 26 ویں ترمیم نے رول آف لا ختم کردیا ہے، سب نے مل کر پاکستان کا رول آف لا ختم کردیا، سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے دی، دنیا میں مذاق اڑے گا، اس ترمیم سے آپ نے ججز کو سرکاری ڈیپارٹمنٹ بنادیا ہے، جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے۔

  • بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

    9مئی کے مقدمات میں پولیس نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹوگرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے –

    پراسیکیوشن نے انسداد دہشتگردی عدالت میں باقاعدہ درخواست جمع کرادی ہے ،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے 9مئی واقعات کے حوالے سے سچائی جانچنے کے لیے پولی گرافک سمیت دیگر ضروری سائنسی ٹیسٹ کروائے جانا اہم ہے عدالت میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست کی سخت مخالفت کی۔

    غزہ: اسرائیلی فوج کی پناہ گزین اسکول پر بمباری، 40 فلسطینی شہید

    کہا کہ دو سال بعد ایسی درخواست دائر کرنا بدنیتی پر مبنی ہےلاہورکی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تمام فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کارروائی 14 مئی تک ملتوی کر دی اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو ہدایت دی کہ وہ اپنے مؤکل سے ہدایات لے کر عدالت میں پیش ہوں۔

    اوکاڑہ: بھارتی جارحیت کے خلاف ایپکا کی ریلی، پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار

  • عمران خان پر وزیرآباد حملہ کے ملزم نوید کو عمر قید کی سزا

    عمران خان پر وزیرآباد حملہ کے ملزم نوید کو عمر قید کی سزا

    گوجرانوالہ انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان پر وزیرآباد حملہ کے ملزم نوید کو عمر قید کی سزا سنادی-

    تھانہ سٹی وزیر آباد کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہو ئی، مرکزی ملزم نوید کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت دو مرتبہ عمر قید اور مجموعی طور پر 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیاحملہ میں چار زخمیوں کی حد تک ملزم نوید کو 3 سے 5 سال قید کی سزا دی گئی، عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔

    عمران عباس سپرا ایڈووکیٹ نے کہا کہ پراسکیوشن نے ملزم طیب جہانگیر بٹ کیخلاف کوئی گواہ عدالت میں پیش نہیں کیا عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نوید کیخلاف تمام سزائیں اکٹھی چلیں گی، ملزم نوید نے 7 نومبر 2022 کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر وزیر آباد تھانہ سٹی کی حدود میں فا ئرنگ کی تھی۔

    ملزم نوید عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ میں ملوث تھا ، 3 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر وزیرآباد کی حدود میں اچانک مجمعے سے فائرنگ ہوئی جس میں عمران خان سمیت ایک درجن افراد زخمی ہوئے اور معظم نامی راہگیر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

    اس کے فوراً بعد تحریک انصاف کے کارکنان مبینہ حملہ آور نوید احمد کے پیچھے بھاگے جنھیں انھوں نے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا اور ایک کارکن نے تو انھیں فائرنگ کے دوران روکنے کی بھی کوشش کی تھی،نوید احمد کو کچھ ہی دیر میں ایلیٹ فورس نے پکڑ لیا اور مقامی تھانے لے گئے،ملزم نوید کا ایک ویڈیو بیان پولیس کی حراست میں جاری ہوا جس میں ’اس نے عمران خان پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنا ذاتی فعل قرار دیا۔‘

  • پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

    پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی، عدالت میں ہمارے کیسسز نہیں لگ رہے، بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

    ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 6 وکلا کے ناموں کی لسٹ دی گئی تھی، نعیم حیدر پنجھوتہ اور عثمان گل یہاں پہنچے تھے ان کی ملاقات ہوئی ہے، میں نے کہا میں باہر جاتا ہوں آپ نعیم پنجھوتہ کو ملاقات کے لئے بلا لیں، بانی کی صحت اچھی ہے، انہیں آگاہ کیا گیا کہ بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

    ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا 26ویں ترمیم کے بعد جو ہو رہا ہے اس پرلیگل کمیٹی، پارٹی قیادت چیف جسٹس کو خط لکھے گی، عدالت میں ہمارے کیسسز نہیں لگ رہے، بشری بی بی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے، پی ٹی آئی فیڈریشن کی جماعت جو پاکستان کو اکٹھا کر سکتی ہے –

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،نرخ بلندتر ین سطح پر پہنچ گئے

    فیصل چوہدری نے کہا کہ قانونی امور پر عثمان گل اور فیصل ملک نے بانی کو بریفنگ دی ہے، ہماری بانی سے سیاسی امور پر بھی بات چیت ہوئی،ملاقا ت بانی کی فیملی کا آئینی حق ہے،کیوں اجازت نہیں دیتے۔

    بانی پی ٹی آئی نے سیاسی رفقاء سے ملاقات نہ کروانے، تین ہفتے قبل بچوں سے ملاقات ٹیلی فونک ملاقات کے حوالے سے بھی بات کی، عثمان گل نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا کہ توہین عدالت کی درخواست پر 28اپریل کو سماعت ہو گی۔

    مائنز اینڈ منرلز پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی اور سینئر لیڈر شپ آکر مجھے بریف کرے، مائنز اینڈ منرلز بل متنازع ہو چکا ہے، لہذا ضروری ہے کہ لوگوں کو اعتماد میں لیں، متنازع معاملات گڑ بڑ ہوں گے۔

    پہلے دن سے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے،شرجیل انعام میمن

    افغانستان سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے تین سال لگا دیئے، ہم نے پہلے کہا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افغانستان سے بات چیت کرکے انھیں اس میں شامل کرنا پڑے گا حکومت نے وقت کا ضیاع کیا جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، فوج کے جوان شہید ہوئے، ان چیزوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا، اس وقت بھی فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ نہیں آرہی زرمبادلہ کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی، انوسٹمنٹ تبھی آئے گی جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو گی پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لیے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا، چاہے عدلیہ ہو، ایف آئی اے یا پولیس ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا۔

    سابق آسٹریلوی کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا

  • ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، نہ ہی پی ٹی آئی نے دھرنے کی کوئی کال دی تھی، ہم صرف عمران خان کی بہنوں سے حمایت کیلئے آئے تھے۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اُن کی بہنوں کا حق اور یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم ہے سمجھ سے باہر ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات کیوں نہیں کروائی جارہی اور اس میں مسئلہ کیا ہے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پولیس نے گرفتار نہیں حراست میں لینے کا کہا مگر یہ عمل غیر آئینی اور غیر قانونی ہے کیونکہ عدالتی حکم موجود ہے۔

    نواز شریف سےبائنینس کے سابق سی ای او اور بانی سے ملاقات

    بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ دو بار سے بہنوں کی عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جارہی جس پر انہوں نے آج دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، جس طرح بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی ویسے عمران خان کے اہل خانہ کو بھی ملنے دیا جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جائے گی وہ جیل کے باہر رہیں گی،ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، نہ ہی پی ٹی آئی نے دھرنے کی کوئی کال دی تھی، ہم صرف عمران خان کی بہنوں سے حمایت کیلئے آئے تھے۔

    اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ

  • ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی  رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے سے روک دیاگیا

    ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے سے روک دیاگیا

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب پولیس نے ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جا نب سے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے-

    آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے عمران خان سے ملنے کے لیے بیرسٹر علی ظفر، عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، وکیل ڈاکٹر علی عمران، پی ٹی آئی خاتون ورکر رضیہ سلطانہ، وکیل ظفر عباس، وکیل حسنین سنبل، وکیل راجہ متین، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گے۔

    وزیر داخلہ کا انسانی اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم

    تاہم علیمہ خان کو اڈیالہ جیل سے کچھ فاصلے گورک پور کے مقام پر روک دیا گیا،جبکہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کو ملاقات سے روک دیا گیا، اڈیالہ جیل کے دونوں اطراف راولپنڈی پولیس کے ناکے ہیں،ان تینوں کو پیدل بھی جیل جانے نہیں دیا گیا، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ان میں فیملی ممبران میں مہرالنساء اور مبشرہ شیخ شامل ہیں، فیملی ممبران جیل حکام کی اجازت کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوں گے۔

    جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان

    سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کیوں ناکے لگائے گئے ہیں، ہماری آج ملاقات طے تھی نام بھی بھیجے گئے اس کے باوجود ناکے لگانا اور وکلاء کو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

  • عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انہیں اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دے دیا عمران خان نے گنڈاپور کو خیبرپختونخوا حکومت اپنے طریقے سے چلانے کا بھی سگنل دیا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، بیرسٹر سیف کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کانفرنس روم میں تقریبا اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

    ذرائع کے مطابق گنڈا پوراور بیرسٹر سیف ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لئے قائل کرنے میں کامیاب ہوگئےجس کے بعد عمران خان نے گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔

    ملاقات کے دوران بانی چیئرمین نے علی امین خان گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میرے سب سے بااعتماد اور مجاہد کارکن کے پاس ہے خیبر پختونخوا حکومت اس وقت ریاست مدینہ کے طرز پر خدمات و سہولیات فراہم کررہی ہے، انتشاری ٹولہ چاہے اندر ہوں یا باہر کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں، بلکہ مذاکرات کے موقف کی مکمل تائید کی ملاقات میں افغان باشندوں کی باعزت واپسی کے فیصلے پر بھی بانی چیئرمین کو اعتماد میں لیا گیاعمران خان نے کہا اسپیکر بابر سلیم سواتی کا معاملہ خیبر پختونخوا کا اندرونی معاملہ ہے، علی امین حتمی فیصلہ خود کریں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے گنڈا پور اوربیرسٹر سیف کو اسٹیبلشنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا اور ہدایت کی کہ کسی پیشرفت تک مذاکرات خفیہ رکھے جائیں۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں حکومتی امور، پارٹی رہنماؤں کے اختلافات اور کرپشن کی شکایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے گزشتہ روز اعظم سواتی خصوصی پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔

  • علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

    علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

    راولپنڈی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں حکومتی امور، پارٹی رہنماؤں کے اختلافات اور کرپشن کی شکایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچےسابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئے، عمران اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کانفرنس روم میں جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے،گزشتہ روز اعظم سواتی خصو صی پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔

    سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں

    بڑھتے درجہ حرارت سے عام فرد کی دولت میں 40 فیصد تک کمی آسکتی ہے،ماہرین

    پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان کی سزا کیخلاف  اپیل اس سال مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں

    190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل اس سال مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل اس سال اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ رواں برس 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی،یہ بیان رجسٹرار آفس نےرپورٹ قائمقام چیف جسٹس کے بینچ میں جمع کرادی، رپورٹ کے مطابق سزائے موت کے خلاف 2017 کی اپیل سب سے پرانی عدالت میں مقرر ہے، دائر ہونے کے بعد اپیلیں اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مجموعی طور پر سزا کے خلاف 279 اپیلیں زیر التوا ہیں، سزائے موت کی 63 عمر قید کی 73 اپیلیں زیر التوا ہیں، سات سال سے زائد سزا کی 88 جبکہ سات سال قید کی 55 اپیلیں زیر التوا ہیں بانی پی ٹی آئی کی اپیل ابھی موشن اسٹیج پر ہے، اس اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی اسکے بعد اپنے نمبر پر لگے گی، نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق فکسیشن پالیسی مرتب کی گئی۔

    بھارتی فوج میں "سکھ”اہلکاروں کی وفاداری پرشک،خفیہ دستاویزات لیک

    رپورٹ کے مطابق فکسیشن پالیسی کے مطابق زیر التوا کیسز اور اپیلوں کو نمٹایا جائے گا، سزائے موت کے خلاف سب سے پرانی زیر التوا اپیل 2017 کی ہے، اپیلیں دائر ہونے کے بعد اپنی اپنی باری پر مقرر ہوتی ہیں بانی پی ٹی آئی کی 14 سال قید کی سزا کیخلاف اپیل 31 جنوری 2025 کو دائر ہوئی، اپیل کو پیپر بکس کی تیاری کے بعد اپنے نمبر پر لگایا جاتا ہےنیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی ڈائریکشنز کے مطابق 2025 میں مقرر ہونے کا امکان نہیں۔

    پہلگام،بھارت ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کردہ حقائق کو جھٹلا نے میں بری طرح ناکام