Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عید کےروز عمران خان سےملاقات کیلئےکوئی جیل نہ پہنچا

    عید کےروز عمران خان سےملاقات کیلئےکوئی جیل نہ پہنچا

    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔واضح رہے کہ عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

    کراچی بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

    گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلزکی ملاقات ،عید کی مبارکباد

    کراچی میں عید کے روز فائرنگ، 2 شہری جاں بحق، تین زخمی

  • عمران خان کیلئے عیدالفطر کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

    عمران خان کیلئے عیدالفطر کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

    راولپنڈی:عید الفطر سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے بھجوائےگئے سامان میں عید پر پہننےکے لیے 4 نئےجوڑے، جوتے اور ویسٹ کوٹ شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی کےکپڑے جیل انتظامیہ کے حوالےکیےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کتابیں فراہم کرنے اور بچوں سے بات کرانے کا حکم دیا تھا عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر جیل حکام کو احکامات جاری کرتے ہوئےکہا تھا کہ عمران خان کو فوری طور پر کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور عید سے قبل بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات بھی کرائی جائے، عید مذہبی تہوار ہے، درخواست گزار کی بچوں سے فوری بات کرائی جائے۔

    میانمار میں زلزلے کے دوران ہلاکتیں 1600سے متجاوز، سیکڑوں تاحال لاپتہ

    انڈونیشیا، ملائشیا اور آسٹریلیا میں عید الفطر پیر کو،سعودی عرب میں حتمی فیصلے کا انتظار

    کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست  عید کے بعد تک ملتوی

    190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست عید کے بعد تک ملتوی

    اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست کی سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم حاضری پر عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

    باغی ٹی وی :190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت نے کی۔

    عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر راستے میں ہیں، لیڈ کونسل ابھی سپریم کورٹ سے آرہے ہیں، عدالت آخر میں یہ کیس رکھ لے، اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عید کے بعد یہ کیس رکھ لیں گے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کہ عدم موجودگی پر عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

    ایف آئی اے کا ملزم ارمغان کی حوالگی کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع

    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اِس کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا آرڈر کیا تھا، میں نے گزشتہ روز جیل حکام کو ملاقات کرنے والوں کی فہرست دی لیکن انہوں نے وصول نہیں کی، استدعا ہے کہ آج عدالت وہ تحریری آرڈر جاری کر دے، قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے بینچ کے ایک ممبر نے آرڈر لکھ لیا ہے جوں ہی میرے پاس آتا ہے دستخط کر دوں گا۔

    لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا گارڈ گرفتار

  • میری اجازت کے   بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی  اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    میری اجازت کے بغیر پارٹی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شر کت نہیں کر سکتی،عمران خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان جیل میں ملاقاتوں، سہولیات کی بندش اور حکومتی رویے پر سخت اعتراضات اٹھادیئے-

    باغی ٹی وی :علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو آدھا آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیئے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے، ہم نے احتجاجاً آج ملاقات 45 منٹ تک کی۔

    علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ انہیں اخبار نہیں مل رہا اور ٹی وی بھی بند ہے، وہ بے خبر تھے، ہم نے انہیں اے پی سی کے بارے میں بتایا تو بولے اسی لئے میرا اخبار اور ٹی وی بند کیا گیامیری اجازت کے بغیر پارٹی والے اس اے پی سی میں شر کت نہیں کر سکتے،بچوں سے بھی ان کی فون پر بات نہیں کروائی گئی، نہ ان کے ذاتی معالج سے ان کا طبی معائنہ کروایا گیا-
    راجن پور: 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

    علیمہ خان کے مطابق عدالت سے اجازت لے رکھی ہے کہ ڈاکٹر ثمینہ نیازی سے بانی پی ٹی آئی کے دانتوں کا طبی معائنہ کروایا جائے، یہ ہر طریقے سے تنگ کر رہے ہیں، مشرف نے جب نواز شریف کو جیل میں ڈالا توکلثوم نواز کو جیل میں نہیں ڈالا تھا،لیکن بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اہلیہ کو جیل میں رکھا تاکہ ان پر دباؤ پڑ سکے۔

    علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ ملک کی یونٹی، آزادی، قانون کی حکمرانی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہوں، اگر یہ ان چیزوں کے لئے مجھے جیل میں رکھیں گے تو میں تیار ہوں، اگر یہ سمجھتے ہیں ان کے ان حربوں سے میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، یہ جو مرضی کرلیں میں اپنے اصول سے نہیں ہٹوں گا۔

    سیالکوٹ:مریم نواز کی 10 ہزار روپے سکیم، 30 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،فہد سعید

    علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے کیسز التواء میں رکھے، ملاقاتوں پر پابندی لگا رہے ہیں، اس وقت پاکستان میں کوئی قانون کام نہیں کر رہا ہے ، کس کی مرضی چل رہی ہے یہ آپ کو اور ہمیں پتہ ہے، سب کو پتہ ہے پاکستان بدل چکا ہے، ہم مضبوط کھڑے ہیں، ہم کبھی اللہ سے ناامید نہیں ہوئے، پاکستانیوں کو ملک اور اس کی سالمیت کے دعا کرنی چاہیئے۔

    علیمہ خان کےمطابق بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ پارٹی میری اجازت سےقومی سلامتی کمیٹی میں جائیگی،گراف نکال کردیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی،بانی پی ٹی آئی نےکہا افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔

    ڈسکہ بنک روڈ کا افتتاح، تعمیر نو کا کام شروع

  • عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

    عامر جمال پر سیاسی نعرے والی کیپ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال پر سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے متعلق سیاسی نعرے والی کیپ پہننے 10 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران ٹریننگ کے دن عامر جمال نے ٹوپی پہنی تھی جس کے نیچے چھوٹا سا ’804‘ نمبر درج تھا۔دراصل، ’804‘ سابق وزیراعظم عمران خان کا قیدی نمبر ہے جو اگست 2023 سے جیل میں ہیں اور بدعنوانی سمیت دیگر کیسز میں سزاؤں کا سامنا کررہے ہیں۔پی ٹی آئی اور عمران خان کا ماننا ہے کہ یہ تمام کیسز سیاسی ہیں تاہم قیدی نمبر ’804‘ ان کے چاہنے والوں اور کارکنوں کے درمیان مقبول ہوگیا جو اکثر جلسوں اور ریلیوں سمیت دیگر مقامات پر پی ٹی آئی کے حامی استعمال کرتے ہیں۔

    چونکہ عامر جمال ٹریننگ کٹ میں تھے اور انہوں نے میچ والے دن کسی قسم کا سیاسی پیغام نہیں دیا لہذا وہ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ سے بچ گئے تاہم یہ معاملہ پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں شمار کیا گیا۔قومی آل راؤنڈر عامر جمال پر کوڈ کی شق 2.23 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اس شق میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی کسی بھی حساس، فرقہ وارانہ، نسلی، سیاسی معاملے پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔تاہم، پی سی بی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یہ غیر معمولی طور پر ایک بڑا جرمانہ سمجھا جارہا ہے جس کا مقصد ایک مثال قائم کرنا ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ سے لے کر ساؤتھ افریقہ سیریز تک کھلاڑیوں پر تقریبا 33 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔ان میں سب سے بڑا جرمانہ سیاسی نعرہ والی کیپ پہننے پر عامر جمال پر عائد کیا گیا جب کہ آسٹریلیا سیریز میں رات ہوٹل دیر سے آنے پر سلمان علی آغا ،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق پر 5،5 لاکھ روپیہ جرمانہ کیا گیا۔

    پاکستان، امریکی سفری خدشات کے پیشِ نظر مرکزی مجرمانہ ریکارڈ سسٹم قائم کرے گا

    مریم نواز کا اسپیشل چلڈرن کیلئے رائزنگ اسٹار کارڈ کا فیصلہ

    ٹرمپ کی ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

  • عمران  اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ مستعفی

    عمران اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ مستعفی

    عمران خان اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف قائم اور 9 مئی مقدمات کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور مستعفیٰ ہوگئے۔ڈی آئی جی عمران کشور نے اپنے استعفی میں کہا ہے کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی طور پر قیمت چکائی۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں، تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا، براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

  • لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

    لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو بانی پی ٹی آئی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان خان کیلئے لائے تھے، وہ نہیں پہنچائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کتابیں، بچوں سے بات چیت اور سیاسی لوگوں سے ملاقات کا ہمیشہ کہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے اندر موجود کرنل صاحب نہیں ہونے دیتے، آج ان کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا، القادر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جب سے ڈوگر کو لائے ہیں، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔

    ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

    علیمہ خان نے کہا کہ سب سے زیادہ امن ملک میں بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں لے کر آئے تھے ملک میں اس وقت دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آپ کو سرمایہ کاری کے لئے دو چیزیں چاہیں، ایک قانون رول آف لاء اور پاکستان میں امن استحکام، جب پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اڈیالہ کے باہر آئیں گے ہم بھی آئیں گے، ہمارے بھائی کو جب کتابیں نہیں ملیں گی۔

    سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

    علیمہ خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جائیں جن کا ان سے کام بھی ہو ہمارے بھائی کو ریلیف ملنا چاہیے،ہمیں روزہ لگا ہے تب بھی میں یہی کہوں گی، لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی ہے۔

  • عمران خان اور اہلیہ کی سحری کا معاملہ،سلمان اکرم راجا کی عظمیٰ بخاری کے بیان کی تصدیق

    عمران خان اور اہلیہ کی سحری کا معاملہ،سلمان اکرم راجا کی عظمیٰ بخاری کے بیان کی تصدیق

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے عمران خا ن اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سحری نہ دینے کے بیان کو غلط اور غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: سلمان اکرم راجا نے پنجاب حکومت کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی تصدیق کردی، کہا کہ بیرسٹر سیف سے بیان کی وضاحت مانگی ہے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی صحت کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں۔

    اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتت کے بعد سلمان اکرم راجا نے کہا بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت میں خلل ڈالنے کی باتیں بھی درست نہیں ہیں ،ایک سوال پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انہوں نے شیخ وقاص اکرم سے کہا ہے کہ وہ پوچھیں کہ بیرسٹر سیف نے ایسا بیان کیوں دیا؟-

    پنجاب سیاحت کا مرکز بنے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اعلان

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سحر و افطار میں کھانے کو کچھ نہیں دیا جارہا، وہ سحری کے بغیر روزہ رکھنے پر مجبور ہیں، اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں اور چقندر کا جوس مل رہا ہے، بشریٰ بی بی کو بھی کھانے کو جو دل چاہتا ہے وہ مہیا کیا جاتا ہے۔

    عمران خان نےفیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا

  • عمران خان کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی،علیمہ خان

    عمران خان کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی،علیمہ خان

    راولپنڈی: علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پشاوراسٹیڈیم کا منسوب نام واپس کرنے کی ہدایت کردی-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ایک ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی کے تمام کیسز کی سماعت ملتوی ہوئی ہے، آج ہماری بشری اور بانی دونوں سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی بلکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے،بانی کے کان میں کوئی تکلیف نہیں، نہ کوئی اور بیماری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افواہیں پھیلاتے ہیں، ان ٹاؤٹوں سے کوئی پوچھے ان کے ذرائع کیا ہیں، سوشل میڈیا پر اب افواہیں چل رہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے دماغ میں اب کوئی انفیکشن ہوا ہے، اللہ تعالٰی ان کی حفاظت کر رہا ہے۔

    سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا احتجاج ، ایوان میدان جنگ بن گیا

    علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی، بانی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جاتی، سلمان اکرم راجا کو آج یہ ذمہ داری دی گئی ہے وہ بانی کی ذاتی پٹیشنز کو دیکھیں گے،ا لقادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہوسکتا ہے، کوئی ڈوگر ہے جس کو خاص بلایا گیا ہے تاکہ القادر کی اپیل نہ لگے، یہ سب کچھ بانی کو دباو میں لانے کیلئے کیا جارہا ہےجو مرضی کرلیں ڈیل نہیں کروں گا، بانی کو ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی بات پسند نہیں آئی، بانی نے کہا ہے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام واپس رکھا جائے۔

    سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا احتجاج ، ایوان میدان جنگ بن گیا

    اڈیالہ جیل میں آج ملاقات کا دن تھا، بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی نے ملاقات کی اس موقع پر بشری بی بی بھی موجود تھیں، ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ان کی تینوں بہنوں اور کزن نے ملاقات کی، جبکہ ملاقات کرنے والے وکلا میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر علی ظفر، فیصل چوپدری ، نعیم پنجوتھہ، مبشر اعوان، خالد یوسف چوہدری، بیرسٹر رائے سلما ن، وکیل تابش فاروق شامل تھے،تاہم مشال یوسف زئی کوملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

    غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ،اسرائیل کی شرط،حماس کا ردعمل

  • عمران خان نےفیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا

    عمران خان نےفیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران نے ملاقات کی،انہوں نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا اور جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے نیازاللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔

    دوسری جانب عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا اور اپنے چار فوکل پرسن مقرر کردیے۔

    غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ،اسرائیل کی شرط،حماس کا ردعمل

    انہوں نے کہا کہ فوکل پرسنز میں نعیم پنجوتھا، مبشر اعوان، خالد یوسف اور رائے سلمان شامل ہیں ملاقات میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی اور بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کریں گی۔

    دہشتگردوں کے ہاتھوں خواتین کے استعمال کی گھناؤنی حقیقت بے نقاب