Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • این اے 122 لاہور،این اے 89 میانوالی، عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

    این اے 122 لاہور،این اے 89 میانوالی، عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا فیصلہ سنا دیا گیا

    بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو لاہور سے الیکشن لڑنے بارے بڑا دھچکا،این اے 122 سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے،ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عمران خان این اے 122 سے الیکشن نہیں لڑ سکیں گے، تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہم آر او کے فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کریں گے، این اے 122 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق امیدوار ہیں، جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے حافظ طلحہ سعید بھی اسی حلقے سے امیدوار ہیں

    ن لیگی رہنما، درخواست گزار میاں نصیر احمد کے وکیل نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطل ہوئی ہے جرم نہیں ، ان کا جرم برقرار ہے لہذا وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ، بانی تحریک انصاف کے تائید کنندہ اس حلقہ سے نہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے ، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں جو کسی کو سزا دے سکے ،عمران خان پر اس فیصلے کی وجہ سے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کا اطلاق نہیں ہوتا ،اہلیت کا سوال تب اٹھتا ہے جب کسی قانون کے تحت سزا ہوئی ہو ، الیکشن کمیشن کی سزا کے متعلق کوئی قانون ہی موجود نہیں ،تائید کنندہ این اے 122کا ہی ووٹر تھا ، وکیل محمد خان کھرل نے کہا کہ 15دسمبر کے بعد یہ حلقہ تبدیل ہوا ، وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حلقہ بندی کے حوالے سے ہائی کورٹ نے حکم دیا جس پر تبدیلی ہوئی ،جب یہ حلقہ بندی تبدیل ہوئی اس وقت الیکشن کا شیڈول آ چکا تھا ،الیکشن کمیشن چار ماہ پہلے حلقہ بندیوں میں ردو بدل نہیں کر سکتا ، رات کے اندھیرے میں سب کچھ کیا گیا ،یہ بانی تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش ہے ،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ن لیگ میدان میں آئی تھی، کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے،عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات جمع کروائے تھے، ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر احمد نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا، میاں‌نصیر احمد نے وکیل سپریم کورٹ محمد رمضان چودھری،بیرسٹر عبدالقدوس سوہل کے توسط سے درخواست دائر کی،میاں نصیر احمد کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،

    دوسری جانب سابق وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی کے NA89 میانوالی 1 سے کاغذات نامزدگی مستردکر دیئےگئے ہیں، پی پی 85 میانوالی عبدالرحمن المعروف ببلی خان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردئیے گئے ہیں

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

  • عمران خان کے اثاثے پانچ برس میں کتنے بڑھے؟ گاڑی نہیں، چار بکریوں کے مالک

    عمران خان کے اثاثے پانچ برس میں کتنے بڑھے؟ گاڑی نہیں، چار بکریوں کے مالک

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اثاثوں میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اثاثوں اور کاغذات نامزدگی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، 2018 میں سابق چئیر مین پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی۔کاغذات نامزدگی کے مطابق 2023 میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ59 لاکھ 50ہزار روپے سے زائد ہے۔سابق چیئر مین پی ٹی آئی نے زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا ہے ۔ زمان پارک کے گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے،بنی گالہ میں 300 کنال اراضی بطور تحفہ میں وصول ظاہر کی گئی ہے ۔بنی گالا گھر کی تزین و آرائش اور ریگولرائزیشن کی مد میں 39 لاکھ روپے سے زائد کا خرچ ظاہر کیا گیا ہے، اسلام آباد کے علاقے مہرہ نور میں 50 لاکھ مالیت سے زائد کی 6 کنال 16 مرلے اراضی ظاہر کی گئی ہے، اسلام آباد کے شاپنگ پلازہ میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دکان بھی ظاہر کی گئی ہے ۔ 3 کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا دو کمروں کا فلیٹ بھی اسلام آباد کے پلازے میں ظاہر کیا گیاہے۔سابق چیرمین پی ٹی آئی نے بھکر میں وراثت میں ملی 188 کنال اراضی بھی کاغذات میں ظاہر کی ہے۔

    سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کسی ایک گاڑی کے مالک نہیں ہیں۔عمران خان کے پاس 3 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کیش دستی موجود ہے ۔اسلام آباد کے مختلف بنک اکاونٹس میں 6 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی۔2 لاکھ روپے کی چار بکریاں بھی تفصیلات میں بتائی گئی ہیں۔ توشہ خانہ سے خریدی گئی قیمی اشیاء کی قیمت 1 کروڑ 18 لاکھ 77 ہزار سے زائد ظاہر کی گئی ۔سابق چیئر مین پی ٹی آئی نے اہلیہ بشری بی بی کے نام پاکپتن اور دیپالپور میں 698 کنال اراضی ظاہر کی ہے ۔بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر بھی عمران خان کے کاغذات میں ظاہر کیا گیا ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ایف بی آر کو 2021 میں 14 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد اثاثے ظاہر کئے،ایک سال کے دوران 2022 میں اثاثوں کی مالیت بڑھ کر 32 کروڑ روپے سے زائد ہو گئی۔ایف بی آر سرٹیفکیٹ کے مطابق 2023 میں اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ روپے ظاہر کی۔عمران خان نے اپنی تعلیمی قابلت پولیٹیکل سائنس میں بی اے ظاہر کی ہے

    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کروڑوں کی مالک نکلیں

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • یہ ماحول بنا رہے ہیں کہ انتخابات ملتوی ہو جائیں یا مارشل لا لگ جائے،جاوید لطیف

    یہ ماحول بنا رہے ہیں کہ انتخابات ملتوی ہو جائیں یا مارشل لا لگ جائے،جاوید لطیف

    سابق وفاقی وزیر، مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ آج کہا جاتا ہے کہ ضمانت کیلئے حاضری ضروری ہے

    جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج ایک شخص کو معصوم کہا جارہا ہے،ماضی میں کسی کی خواہش پر فیصلے صرف سپریم کورٹ میں کیے جاتے تھے،بلا آجا رہا ہے لیکن شیر کونکال دیا گیا، واپس آنے ہی نہیں دیا گیا،(ن) لیگ نے بغیر انتخابی نشان الیکشن لڑا تھا،ڈان اور سسیلین مافیا کے الفاظ آج تک واپس نہیں لیے گئے،ہم زمین پر جلسے کر رہے ہیں اور ایک مہم سوشل میڈیا پر چل رہی ہے،اداروں کو بتانا پڑے گا سوشل میڈیا کون چلا رہا ہے،جو جیلوں میں ہیں ان کیلئے بھی آواز اٹھاتے ہیں کہ انصاف ہونا چاہیئے،مجھے جب لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی تو کسی نے ہمیں معصوم نہیں کہا،ادارے اور ایجنسیاں ہوش کے ناخن لیں مقبولیت کا پیمانہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ایک دہشتگرد کے فالورز زیادہ ہیں،یہ ماحول بنا رہے ہیں کہ یا انتخابات ملتوی ہو جائیں یا مارشل لا لگ جائے،

    آئے روز وزیراعظم کو اتار دیا جائےتو پھر ملک کیسے چلے گا ،نواز شریف

    قصے،کہانیاں سن رہے ہیں،یہ کردار تھا ان لوگوں کا،نواز شریف کا عمران خان پر طنز

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

    پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

    نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

    جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت سے جمہوریت مضبوط ہوئی استحکام آیا تیسری قوت کو بنانے سے معاشرہ تباہ ہوا اس کی تپش ہم محسوس کررہے ہیں، ہم راکھ کا ڈھیر بن رہے ہیں وہ شعلہ بھڑکا رہے ہیں سیسلیس مافیا بری ہونے کے باوجود مجرم رہے، جن کا نو مئی اور فارن فنڈنگ ثابت شدہ ہے اگر کوئی ایکشن ہوتا تو سہولت کاروں کو جرات نو مئی کا واقعہ نہ ہوتا، اربوں روپے کہاں خرچ کیاجارہے، ذہن سازی دوبارہ کی جا رہی ہے،سانحہ نو مئی کے تانے بانے جہاں ملتے سہولت کار تھے یا ریٹائرڈ ہوگئے لیکن پالیسی بنانے والوں کو سزا نہیں مل رہی ،آپ کہتے مقبول ہیں ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی ،چاہتے ہیں خدانخواستہ یہی راستہ ہر کوئی مقبولیت کا اپنائے

    جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور جھوٹ پھیلانے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔سوشل میڈیا پھر کمپین چلانے والے وہ ہی لوگ ہیں جنہیں سرکاری تنخواہوں پر پشاور میں بھرتی کیا گیا۔16 ماہ حکومت ملی تو دو تہائی اکثریت سے ملی تھی۔سولہ ماہ کی حکومت میں منصوبہ سازوں کے خلاف کیسے کاروائی کر سکتے ہیں۔2018 میں منصوبہ بندی کرنے والے کیخلاف بولے جس کی آج تک سزائیں بھگت رہے ہیں۔ معصوم کا راگ الاپنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ نو مئی کو پاکستان کی نتصیبات پر حملہ آور کون ہوا تھا۔صوبائی کی بجائے قومی جماعتوں کو ترجیح دے جائے۔

  • کیا تیسری قوتوں کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے؟ بیرسٹر گوہر علی خان

    کیا تیسری قوتوں کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے؟ بیرسٹر گوہر علی خان

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو دن سے قابض سیاسی رہنما ہائیکورٹ پر حملہ آور ہیں،ان کی روش ہے فیصلوں کو ماننے کی بجائے حملہ آور ہوتے ہیں

    ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ ،ایڈووکیٹ شعیب شاہین ، ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کل بہت سی پریس کانفرنس ہوئیں، باپ، بیٹا، بھانجا، بھتیجا سب لگے ہوئے ہیں، ان کا مقصد یہی ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس کوئی نشان نہ رہے، یہ ہائیکورٹ اور سُپریم کورٹ پر حملہ آور تھے، یہ الیکشن کمیشن کو یرغمال کرکے بیٹھے ہوئے ہیں،ہم توقع کررہے تھے کہ الیکشن کمیشن سے کوئی بیان آئے گا،ہمارا پارٹی الیکشن کا مکمل پراسیس ہوا ہے،ہمارے تمام پارٹی الیکشن صاف شفاف ہوئے ہیں، ان سب کو پتا ہے 8 فروری کو ان کے پاس کچھ نہیں بچنا،یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے پاس بلا کا نشان نہ رہے، کسی پارٹی سے نشان لینا اس پارٹی کو ڈیزالو کرنے کے مترادف ہے، بلا صرف تحریک انصاف کا نشان نہیں، 70 فیصد عوام کی امنگوں کی نشانی ہے،

    بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی اپنے خلاف فیصلہ آنے پرججز کیخلاف بیانات،دھمکیاں دینے کی ویڈیوز چلا دی ہیں

    اگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوئے تو معیشت کو نقصان ہو گا،عدلیہ نوٹس لے، بیرسٹر گوہر
    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل چیئرمین، اصل لیڈر عمران خان ہے، وہ جیل میں ہو یا باہر وہی لیڈ کرتے ہیں، وہی رہنمائی کرتے ہیں، میں اُن کا نمائندہ ہوں، ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات صاف و شفاف تھے، صاف و شفاف الیکشن نہ ہوئے تو معشیت تباہ،ملک کا بدترین نقصان ہوجائےگا،جمہوریت ڈی ریل ہوجائے گی،یہ جو قابض بیٹھے ہیں ان کو اس بات کا ادراک نہیں،عدلیہ سے التماس کرتے ہیں کہ اگر ایسے حملے ہوئے تو عوام کس طرف چل پڑے گی،کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ عدلیہ اس مسئلے کو دیکھے؟،80 سے ذیادہ کیسز ہیں کسطرح لوگوں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے،عدلیہ کو بتا رہے ہیں ایک پارٹی کے خلاف سازش ہو رہی ہے،ہماری عوام سے گزارش ہے کہ پُرامن رہیں،کیا تیسری قوتوں کو آنے کی اجازت دی جارہی ہے؟ اگر الیکشن فری اینڈ فیئر نہ ہوئے تو معیشت کو نقصان ہو گا،انتخابی نشان لینے کے بعد جو ہارس ٹریڈنگ ہو گی اسکا ذمہ دار کون ہو گا، اگر آپ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لے لیں گے تو ریزرو سیٹیں کس کو ملیں گیں؟ جس طریقے سے شاہ محمود قریشی کو روکا گیا یہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے خلاف سازش ہے،الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے،

    سپریم کورٹ نے ظل سبحانی کو تاحیات نا اہل قرار دے رکھا ، نا اہلی کے باوجود ظل سبحانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،لطیف کھوسہ
    تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کاکہنا تھا کہ ایک مفرور شخص کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہمارے سفیر نے سی آف کیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہائی کورٹ کی بائیو میٹرک مشین چل کر جاتی ہے، اسی ظل سبحانی کو وزیر اعظم بنانے کے لیے لایا گیا ہے،سوشل میڈیا کا زمانہ ہے سب دیکھ رہے ہیں،لندن پلان کے تحت بادشاہ سلامت کو چوتھی دفعہ وزیراعظم بنانا ہے،چھ آف شور کمپنیاں ہیں ہی آپکی،دھرتی ماں کو آپ چوتھی دفعہ لوٹنے جا رہے ہیں،جو لوگ لکھنا پڑھنا نہیں جانتے وہ انتخابی نشان پر ہی ووٹ دیتے ہیں،جمہوریت کا جنازہ نکل چکا ہے،جس طرح کاغذات منظور ہوئے اسے کون کرواتا ہے،میرے داماد کے سیکرٹری کو آج اٹھالیا گیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کو آوور ریچ کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی،پارلیمان نہیں ہے آئین میں ترمیم نہیں ہو سکتی،ہمارے کسی امیدوار کے کاغذاتِ ابھی تک منظور نہیں کیے گئے،ایک بندہ تا حیات نا اہل ہے اس کے بھی کاغذات نامزدگی جمع کر لیے گئے ہیں جو کچھ ہو رہا ہے دنیا دیکھ رہی ہے یہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ،چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنانا ہے تو ملکی معیشت ڈوبے گی،یہ پاکستانی تاریخ کی بدترین پری پول دھاندلی ہے، کل شاہ محمود قریشی کو نہیں سپریم کورٹ کو دھکے پڑے ہیں،نواز شریف کے لیے صرف ایک ہی طریقہ ہے وہ 90 ون ایف میں ترمیم ہے،ابھی پارلیمان نہیں آئینی ترمیم بھی نہیں ہو سکتی ،سپریم کورٹ نا اہلی میں اپیل بھی خارج کر چکی ہے، سپریم کورٹ نے ظل سبحانی کو تاحیات نا اہل قرار دے رکھا ہے، نا اہلی کے باوجود ظل سبحانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • سائفر کیس، سماعت بغیر کاروائی تین جنوری تک ملتوی

    سائفر کیس، سماعت بغیر کاروائی تین جنوری تک ملتوی

    سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 جنوری تک ملتوی کردی گئی

    سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی طبیعت خرابی کے باعث ملتوی کردی گئی،عدالتی عملہ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت 3 تاریخ ڈال کر روانہ ہوگیا،شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،عمران خان کی بہن علیمہ خان اڈیالہ جیل کے باہر کھڑی رہیں تاہم انہیں جیل کے اندر جانے کی اجازت نہ ملی

    عمران خان کے وکیل عمیر نیازی ایڈووکیٹ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس کے لئے حاضر ہوئے تھے،22دسمبر کی طرح آج بھی جج صاحب نہیں آئے، اطلاع دی گئی ہے کہ 3جنوری سے ٹرائل ہو گا، جس عجلت سے یہ ٹرائل چلایا جاتا رہا،25گواہ ایک ہی دن میں ریکارڈ کئے گئے، ایسا تاثر دیا گیا کہ کیس میں عدالت نے اپنا ذہن بنا رکھا ہے، اگر بروقت اسلام آباد ہائیکورٹ مداخلت نہ کرتی تو توشہ خانہ پارٹ 2 ہونے جا رہا تھا، جن لوگوں نے پریس کانفرنسسز کیں،ہماری مخالفین کی صف میں شامل ہو گئے، سب پر دباو ہے،شیخ رشید ہمارے اتحادی رہے ہیں، اتحادکے حوالے سے کچھ جماعتیں رابطہ میں ہیں،جن میں جے یو آئی(س) اور مجلس وحدت المسلمین شامل ہیں،الیکشن کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں امیدواروں کا فیصلہ ہو جائے گا،30جنوری کو 1ہزار سے زائد میدواروں کو ڈس کوالیفائی کر دیا جائے گا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں حکم امتناع جاری کر دیا تھا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس کا ٹرائل 11 جنوری تک روکنے کا حکم جاری کر دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی اور کہا کہ یہاں پر مجھے دو سوالات کے جوابات چاہئیں، اس عدالت نے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل ہوناچاہیے تو ان کیمرہ سماعت کیوں شروع ہوئی؟ سیکیورٹی عدالتی دائرہ اختیار نہیں تو اس میں ہم مداخلت نہیں کریں گے،عدالت نے کہا کہ سائفر کیس کا ٹرائل عارضی طور پر روکا جاتا ہے اور پہلے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس کیا جائے گا تاکہ ان کا جواب آ سکے

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

  • انتخابات کیلئے مشاورت،عمران خان سے وکلا کو ملاقات کی ملی اجازت

    انتخابات کیلئے مشاورت،عمران خان سے وکلا کو ملاقات کی ملی اجازت

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر و دیگر وکلاء کی عمران خان سے ملاقات اور مشاورت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کو عمران خان سے مشاورت کی اجازت دے دی

    عدالت نے کہا کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں عمران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات کرائی جائے، انتخابات کے لیے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے، انتخابات میں نگران حکومت کوغیر جانبدار ہونا چاہیے، سابق اور موجودہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت میں مخالفت سے نگران حکومت کی غیر جانبداری پر سوال اٹھتا ہے،درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی

    ایڈشنل اٹارنی جنرل اور اڈیالہ جیل سپرٹنڈنٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 700 ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے مشاورت درکار ہے، عدالت نے کہا کہ نئے اور پرانے چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ٹکٹوں کے معاملے پر مشاورت بنیادی حق ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کی مخالفت کی،عدالت نے درخواست کی مخالفت کرنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈوکیٹ جنرل پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ کیا سپریم کورٹ سے آنے والا اضافی نوٹ آپ کے لیے کافی نہیں تھا؟ سپریم کورٹ کے بعد کیا مجھ سے بھی اپنے خلاف نوٹ لکھوانا چاہتے ہیں؟ایڈووکیٹ جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل آفس نگران حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کو غیر جانبدار ہونا چایئے،نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا ہے کہ انتخابی مشاورت کی اجازت بھی نہیں، نگران حکومت کیا انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟عدالت نے مشاورت کی اجازت دے کر درخواست نمٹا دی

    بیرسٹر گوہر نے وکلا کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ عام انتخابات ہو رہے ہیں، الیکشن کے حوالہ سے مشاورت کرنی ہے،عمران خان سے ملاقات کے لئے اجازت دی جائے

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • عوام 8 فروری کو پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کا پتہ صاف کردے گی،پرویز خٹک

    عوام 8 فروری کو پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کا پتہ صاف کردے گی،پرویز خٹک

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی نئی ہے لیکن بہت کم عرصے میں عوامی سطح پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرچکی ہے۔

    باغی ٹی وی:نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ 8 فروری کو تبدیلی اور احتساب کے نام پر عوام کو دھوکا دینے والی تحریک انصاف پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن جائے گی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اقتدار کی کرسی کے حصول کے لیے22 کروڑ عوام کو 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں اور احتساب کا جھانسہ دے کر کر اقتدار حاصل کیا تھا، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی سوچ اور وژن سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔

    دوسری جانب سینئر صحافی وی تجزیہ کارارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ کوئی انہونی نہ ہو جائے تو عمران خان مجھے اگلے 2 تین سال تک جیل میں ہی نظر آتے ہیں،نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں ارشاد بھٹی نے کہا ہےکہ مجھےنہیں لگتا کہ تحریک انصاف اتنی میجورٹی کیساتھ جیت جائے اور حکومت بنا لے، پی ٹی آئی کیلئے یہی بہت ہے کہ وہ خیبر پختونخواہ میں حکومت بنائے اور قومی اسمبلی میں پہلے تین نمبروں میں سے کسی پر آجائے لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بلا چل جائے اور ووٹر نکل آئے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ووٹر نہ بھی نکلے یہ دونوں صورتیں ہو سکتیں ہیں۔

    افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا،روس

    مسلم لیگ ن دوبارہ ایک اچھی اور طاقتور جماعت بننے جارہی ہے،شہباز شریف

    ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بچوں کیلئے مضر صحت ہو سکتا ہے

  • پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

    پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

    واشنگٹن: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے تو اس کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان ہرگز موزوں نہیں تاہم ان کے الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں –

    باغی ٹی وی: امریکی اخبار نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ پی ٹی آئی مشکلات کا شکار ہے تاہم بانی پی ٹی آئی کسی طرح پاکستان کے دوبارہ وزیراعظم بن گئے تو پاکستان کے تیز ترین زوال کا باعث بنیں گے پاکستان بڑھتی ہوئی دہشت گردی، کم ہوتی فی کس آمدنی اور 30 فیصد افراط زر کا شکار ہے، ایسے میں پاکستان کو ناکام آئیڈیاز کے حامل کرشماتی لیڈر کے بجائے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے.

    اخبار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس امریکا کی مخالفت،، پین اسلام ازم اور بائیں بازو کے پرانے معاشی خیالات کے سوا کچھ نہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بھارت کے ساتھ امن میں ہے پاکستان کو چلانے کے لیے آئی ایم ایف کا قرض چاہیے اور امریکا آئی ایم ایف کا اہم رکن ہے، بانی پی ٹی آئی امریکا سے پاکستان کے تعلقات خراب کر لیں گے پاکستانیوں کو غربت سے نکالنا ہے تو اس کے لیے بانی پی ٹی آئی ہرگز موزوں نہیں تاہم ان کے الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں۔

    سرکاری وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ،وزیر اعلی کے پی کے

    لائبیریا : آئل ٹینکر کو حادثہ، ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک

    ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی تہران میں تدفین کر دی گئی

  • توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم کیلئے 4 جنوری کی تاریخ مقرر

    توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم کیلئے 4 جنوری کی تاریخ مقرر

    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم کیلئے 4 جنوری کی تاریخ مقررکر دی گئی

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی اور نیب ٹیم عدالت پیش ہوئے،ملزمان کو توشہ خانہ ریفرنس کی نقول اور دیگر ضروری دستاویزات فراہم کر دی گئیں،عدالت نے ملزمان پر فردجرم کیلئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی

    نیب کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت پر دلائل جاری،عدالت نے سماعت 30 دسمبر تک ملتوی کردی ،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت30 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

    توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ میں عمران خان کی اپیل پر اعتراض عائد

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت خارج کی تھی جسکے بعد نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کیا تھا،عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں، سائفرکیس میں بھی عمران خان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں بھی عمران خان جوڈیشیل ریمانڈ پر ہیں

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے رائے محمد علی کی قیادت میں وکلاء کینٹ کچہری پہنچ گئے

    آر او آفس میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے خلاف رائے سلمان اور اظہر صدیقی نے دلائل دیئے، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار اس حلقے سے نہیں ہے،درخواست مسترد کی جائے،پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے ن لیگ کی طرف سے عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ریٹرنگ آفیسر کے آفس میں سماعت کے دوران وکیل اظہر صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم عدالت میں جائیں گے، وکیل نے کاغذات کے ساتھ نئے تجویز اور تائید کرنے پیش کرنے کی درخواست دائر کردی ،اظہر صدیق نے کہا کہ ہمارے پاس تجویز اور تائید کنندہ کی لائنیں لگی ہیں

    ن لیگی رہنما، درخواست گزار میاں نصیر احمد کے وکیل نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی سزا معطل ہوئی ہے جرم نہیں ، ان کا جرم برقرار ہے لہذا وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے ، بانی تحریک انصاف کے تائید کنندہ اس حلقہ سے نہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے ، وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں جو کسی کو سزا دے سکے ،عمران خان پر اس فیصلے کی وجہ سے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کا اطلاق نہیں ہوتا ،اہلیت کا سوال تب اٹھتا ہے جب کسی قانون کے تحت سزا ہوئی ہو ، الیکشن کمیشن کی سزا کے متعلق کوئی قانون ہی موجود نہیں ،تائید کنندہ این اے 122کا ہی ووٹر تھا ، وکیل محمد خان کھرل نے کہا کہ 15دسمبر کے بعد یہ حلقہ تبدیل ہوا ، وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حلقہ بندی کے حوالے سے ہائی کورٹ نے حکم دیا جس پر تبدیلی ہوئی ،جب یہ حلقہ بندی تبدیل ہوئی اس وقت الیکشن کا شیڈول آ چکا تھا ،الیکشن کمیشن چار ماہ پہلے حلقہ بندیوں میں ردو بدل نہیں کر سکتا ، رات کے اندھیرے میں سب کچھ کیا گیا ،یہ بانی تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش ہے ،

    عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،ریٹرننگ افسر نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، فیصلہ 30 دسمبر کو سنایا جائے گا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ن لیگ میدان میں آ گئی، کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیئے،عمران خان نے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات جمع کروائے تھے، ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں نصیر احمد نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا، میاں‌نصیر احمد نے وکیل سپریم کورٹ محمد رمضان چودھری،بیرسٹر عبدالقدوس سوہل کے توسط سے درخواست دائر کی،میاں نصیر احمد کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں،

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ