Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

    سائفر کیس ، عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت کا معاملہ،شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بیٹا زین قریشی اور وکلاء بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمی خانم بھی جیل پہنچ گئی،ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق سائفر کیس کی سماعت شروع ہو گئی،کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں ،سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،،وکلاء صفائی کی جانب سے 6 دائر درخواستیں نپٹا دی گئیں،کمرہ عدالت میں شیشہ لگا دیا گیا ہے، میڈیا کی شاہ محمود قریشی ، بانی پی ٹی آئی تک رسائی ممکن نہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ میڈیا کے معاملے پر سپرٹنڈنٹ جیل سے بات کروں گا،

    شاہ محمود قریشی نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا کی رسائی جیک ٹرائل تک نہیں اوپن ٹرائل کے مقاصد پورے نہیں ہورہے۔عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ٹرائل اسطرح نہیں ہوتا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں میں کس طرح مینیج کررہا ہوں ابھی بھی ایک گھنٹہ سپرینڈنٹ کے پاس بیٹھ کر آیا ہوں،آپ کو اندازہ نہیں آپکو کتنا ریلیف دیا ہے آئندہ بھی دینگے، جو بھی ہوگا انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوگا آپ ڈریں مت،

    کمرہ عدالت میں ملزمان کے اہل خانہ کو آگے آنے کی اجازت دی گئی۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ہمیشہ درخواست کی ہے کہ سائفر کیس کی کاروائی عجلت میں آگے بڑھائی جارہی ہے،ہم نے دو فیصلوں کو چیلینج کر دیا ہے، جج نے سوال کیا کہ آج تک جتنی سماعتیں ہوئی کیا جلدی ہوئی، میں وقت سے پہلے بات نہیں کرتا جو کرونگا میرٹ اور حق پر کرونگا،مجھے نہیں پتہ کل کیا فیصلہ ہوگا اگر کسی کا جرم نہیں بنتا اسکو سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا فائدہ نہیں، ہمیں بتائیں عدالت مزید کتنا التوا دے، عدالت متوازن اور نیوٹرل ہوکر چل رہی ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب اوپن کورٹ کا فیصلہ موجود ہے تو میڈیا کو کیوں روکا جارہا ہے، عدالت نے کہا کہ جیل انتظامیہ سے بات کرونگا میڈیا کے لوگ بھی اونچی آواز میں بات کرتے ہیں، عدالت کا ایک ڈیکورم ہوتا ہے عدالت کا ڈیکورم برقرار رہنا چاہیئے،پچھلی سماعت پر ایک صحافی نے باہر جاکر پتہ نہیں کیا بولا اسکی نوکری چلی گئی، وکیل عثما ن گل نے کہا کہ ہمیں چالان کی مکمل کاپیاں نہیں دی گئی، عدالت نے کہا کہ آپ کو چالان کی دو دو کاپیاں دی گئی ہیں، سات دن کے اندر آپ نے کوئی اعتراض جمع نہیں کرایا،عمران خان نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے دھوپ میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے،

    عمران خان کے وکیل سلمان صفدر سماعت کے دوران اُٹھ کر باہر آگئے ،میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کی سماعت کا احوال بتانے اڈیالہ جیل سے باہر آیا ہوں کیونکہ میڈیا کو رسائی نہیں،سائفر کیس میں سماعت ابھی تک اڈیالہ جیل میں چل رہا ہے، مخصوص افراد کو اندر داخل کیا گیا ، میڈیا کے مخصوص افراد کو جج سے 50 فٹ کے فاصلے پر بیٹھایا گیا ہے ، ہم اوپن ٹرائل کو مسترد کرتے ہیں، ہم نے اوپن ٹرائل کے حوالے سے درخواست دے دی ہے ، فیملیز کے لوگوں کو 45 منٹ تک روکا گیا، جج کے پیچھے 15 سے 20 پولیس اہلکار موجود ہیں ،جج صاحب نے نوٹس لیا کہ میں نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا تو یہ پولیس اہلکار کیوں کھڑے ہیں ، سائفر ٹرائل پہلے بھی جلد بازی میں کیا گیا جس پر ساری کاروائی کالعدم ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے فیصلے کے بعد اس ٹرائل کا آغاز کیا جانا چاہیئے تھا ،جج صاحب قانون کو فالو نہیں کرنا چاہتے، پہلے کی غلطیاں دوبارہ دوہرائی جارہی ہیں ، یہاں ٹرائل سپیڈ سے چل رہی ہے جبکہ ہائیکورٹ میں سلو چل رہی ہے ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے دی گئی درخواست کو ابھی تک نہیں سنا گیا ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ، میڈیا کے دوستوں کو اجازت ہونے کے باوجود اوپن ٹرائل میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گواہان کو میڈیا کی موجودگی میں لایا جائے،

    سائفر کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کالعدم قرار

    سائفر کیس،لگی دفعات میں سزا،عمر قید،سزائے موت ہے،ضمانت کیس کا فیصلہ

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر معاملہ؛ اعظم خان کے بعد فارن سیکرٹری بھی عمران خان کیخلاف گواہ بن گئے

    سائفر کیس، عمران خان کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 درخواست ضمانت کا معاملہ،
    درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی

    بشری بی بی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں،بانی چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے،وکیل صفائی نے کہا کہ بانی چئیر مین کی درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نے گزشتہ روز منظور کر لی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کس بنیاد پہ منظور کی ہیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ بانی چئیر مین جائے وقوعہ پہ موجود نہ تھے۔بانی چئیر مین پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی کے لئے عدالت نے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ رپورٹ کہاں ہے اور پراسیکیوٹر کہاں ہیں۔پولیس کی جانب سے خاموشی دیکھنے میں آئی،وکیل صفائی نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر سابق وزیر اعظم کو عدالت میں پیش نہیں کر رہے – ہماری گزارش ہے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ جہاں آپ ہوں وہاں عدالت پیش ہو جاتی ہے، یہ روایت آپ نے ڈالی،وکیل صفائی نے کہاکہ ہم تو عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں،درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں ملزم کا عدالت میں ہونا ضروری ہے،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ رپورٹ منگواتا ہوں آئندہ تاریخ تک طے کرتا ہوں سماعت کہاں ہوگی؟ عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19دسمبر اور بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 2جنوری تک توسیع کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی

  • توشہ خانہ فوجداری کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    توشہ خانہ فوجداری کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائی کورٹ،توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس کا سیشن کورٹ کا مکمل فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے الیکشن کمیشن کو تحریری دلائل جمع کروانے کی ہدایت پر رکھی ہے

    عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں جیل سماعت کے لئے گیا تھا لیکن مجھے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ، میرا حق ہے کہ میں اپنے کلائنٹ کی طرف سے پیش ہوں ، مجھے آدھ گھنٹہ جیل کے باہر انتظار کرنا پڑا ہر دفعہ یہی ہوتا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے جج کو بتایا ہے ؟ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے اور میرے سٹاف کو روکا گیا میری تضحیک کی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار کو کہہ دیتا ہوں ،

    الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دلائل کا آغاز کر دیا،سابق چیرمین تحریک انصاف کی بطور رکن اسمبلی نااہلی کا آٹھ اگست کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ میں اِسی ریلیف کیلئے درخواست دائر ہونے کا اعتراض اٹھا دیا، امجد پرویز نے کہا کہ میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نااہلی کے نوٹیفیکیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جا چکی،لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے سماعت کر کے معاملہ پانچ رکنی بنچ کو بھیج دیا ہے. استدعا ہے کہ اِس عدالت میں یہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے، 8 اگست کو اپیل اور سزا معطلی دائر ہوئی 28 اگست کو سزا معطلی کا فیصلہ آیا ،فیصلے کے ایک ماہ سات دن بعد پانچ اکتوبر کو فیصلہ معطلی کی متفرق درخواست دائر ہوئی ہے ، سزا معطلی کے آرڈر کے ایک ماہ سے زائد وقت کے بعد یہ درخواست دائر کی گئی،جو گراؤنڈ اپیل دائر کرتے وقت نہیں لی گئی وہ اب کیسے لی جا سکتی ہے؟

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، توشہ خانہ فوجداری کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلہ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ سیکشن 426 میں فیصلہ معطلی کا ذکر نہیں ؟وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سی آر پی سی میں فیصلہ سے متعلق الگ سے باب ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ قانون میں سزا معطلی کا جو لکھا گیا ہے اس کا کیا مطلب ہے ؟ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ میرا خیال ہے سزا معطلی سے فیصلہ معطلی نہیں ہو سکتا ،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مجھے تو حیرت ہے کہ الیکشن کمیشن اس حد تک جا سکتا ہے ،ان کی انا کی تسکین ہو گی بانی چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی ہیڈ نہیں رہے ،
    مجھے یاد ہے مشرف کی بھی خواہش تھی نواز شریف بے نظیر بھٹو پارٹی ہیڈ نہیں ہوں گے ، نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو صدر پی پی پی کو مخدوم امین فہیم کو صدر بنایا تھا ، جاوید ہاشمی کے کیس میں سزا اور فیصلہ معطلی کی بات کی گئی ہے ، تین سپریم کورٹ کے ججز جنہوں نے فیصلہ دیا تھا ان تینوں نے چیف جسٹس بننا ہے انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ سزا کے ساتھ فیصلہ معطلی بھی ہوتی ہے ، میں نے ریکارڈ پر کہا تھا کہ سزا کے ساتھ فیصلہ بھی معطل کریں ، سردار لطیف کھوسہ

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • بشریٰ بی بی پر اینٹی کرپشن میں ایک اور نیب میں دو مقدمات درج،رپورٹ پیش

    بشریٰ بی بی پر اینٹی کرپشن میں ایک اور نیب میں دو مقدمات درج،رپورٹ پیش

    لاہور ہائیکورٹ،بشری بی بی کی درج مقدمات اور تحقیقات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی،نیب اینٹی کرپشن،ایف آئی اے اور پولیس نے رپورٹس جمع کروا دی، رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن میں ایک اور نیب میں دو مقدمات درج ہیں ،عدالت نے درخواست پر سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی،عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ پیش نہ ہوئے،نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز ہیں،ایک اینٹی کرپشن میں انکوائری چل رہی ہے،پنجاب پولیس میں کوئی کیس نہیں،ایف آئی اے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے،جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی

    بشری بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق چیرمین پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جارہے ہیں.میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی،عدالت تمام مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ،

     ایف آئی اے کو آڈیو کے فرانزک کا حکم

    بشریٰ بی بی،خاورمانیکا،طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد

    پی ٹی آئی میں بشریٰ بی بی کی ڈکٹیٹر شپ،تحریک انصاف کا سیاسی کلچر تباہ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    بشریٰ بی بی کی سڑک پر دوڑیں، مکافات عمل،نواز شریف کی نئی ضد، الیکشن ہونگے؟

  • توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل،درخواست فل بینچ کے لئے چیف جسٹس کو ارسال

    توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل،درخواست فل بینچ کے لئے چیف جسٹس کو ارسال

    لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کردی

    لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت کی ،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی درخواست فل بینچ کے روبرو زیر سماعت ہے، اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سائفر اور القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کیلئے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا ہے.عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے، ہم ایک کیس میں آرڈر کردیں تو باقیوں پر کیا اثر ہوگا، آپ تمام ریکارڈ فراہم کریں

    عدالت کی ہدایت پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن 13 دسمبر کو جیل ٹرائل کیلئے پہنچ جائے گا، اس پر جسٹس عالیہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس 100 وکلا کی ٹیم ہے، فوری ریکارڈ منگوا کر ساتھ لگا دیں، وکیل نے کہا کہ ہم ریکارڈ فراہم کر دیتے ہیں آپ درخواست کو کل کےلیے مقرر کردیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ متفرق درخواست کے ذریعے تمام دستاویزات لف کردیں پھر دیکھتے ہیں،بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی درخواست فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے چیف جسٹس کو بھجوادی.

    درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فریق بنا کربانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا .درخواست سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے جو غیر قانونی ہے، جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کی تاریخ جیل میں فردِ جرم کی کارروائی کے لیے مقرر کی ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہینِ الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس اس کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا ، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی،کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی،وزارت داخلہ نے بانی چیئرمین کو الیکشن کمیشن پیش کرنے سے معذرت کی تھی،وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے رائے لیکر بانی چیئرمین تحریک انصاف اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کی درخواست کی تھی، الیکشن کمیشن نے وزارت قانون کی رائے موصول ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت  قرار،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا گیا

    غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا گیا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،عمران خان اور انکی اہلیہ بشری بی بی کےمبینہ غیر شرعی نکاح کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس،عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ،سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا،عدالت نے دفعہ 496 بی میں بھی نوٹس جاری کردیا،عدالت نے حکم دیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں، ای اٹینڈنس کرائی جائے،بشری بی بی ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،عدالت نے مزید سماعت 14 دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی

    سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں درخواست گزار خاور مانیکا اپنے وکیل رضوان عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے کہا کہ دو گواہان کی جانب سے آنکھوں دیکھا حال عدالت کے سامنے بتایا گیا،جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کہانیاں نہیں، قانون دیکھ کر بتائیں، وکیل خاور مانیکا نے کہا کہ اس کیس میں سیکشن 203 سی لاگو ہوتی ہے، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ دو گواہوں کا ہونا لازمی ہے،میرے نزدیک بھی دو گواہان کی شرط پوری کرنا لازمی ہے،اگر آپ کو دلائل کے لیے وقت چاہیے تو وقت دیتا ہوں، اس معاملے میں قانون واضح ہے، کسی ججمنٹ کی ضرورت نہیں، عدالتی فیصلوں کی ضرورت تب پڑتی ہیں جب کوئی قانون واضح نہ ہو، وکیل نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ جانا ہے، آپ میرے دلائل سن لیں،گھر میں خاتون ملازمہ بھی تھی ٹرائل میں اس کا نام بھی آ سکتا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا.

    بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی،غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں ؟ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے کیس قابلِ سماعت ہونے نہ ہونے پر دلائل مکمل کرلیے،دوران سماعت جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاور مانیکا کا بیان دیکھیں اُس میں تو کچھ بھی نہیں ہے. قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے علاوہ دو گواہ لازم ہیں. خاور مانیکا کو آدھا شکایت کنندہ اور آدھا گواہ تو نہیں بنا سکتے.

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

  • عمران خان کی 3، شاہ محمود قریشی کی دو مقدموں میں ضمانت منظور

    عمران خان کی 3، شاہ محمود قریشی کی دو مقدموں میں ضمانت منظور

    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد،عمران خان کی 3 شاہ محمود قریشی کی 2 کیسز میں ضمانت کی درخواستیں منظورکر لی گئیں

    سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی3 درخواست ضمانت30ہزار روپےمچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی،اے ٹی سی اسلام آباد نے شاہ محمود قریشی کی 2مقدمات میں ضمانت کی درخواست منظور کی،پراسکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا،شاہ محمود قریشی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جائیں،جج نے استفسار کیا کہ کیا شاہ محمود قریشی اور سابق پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے؟پراسیکیوٹر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں، شاہ محمود قریشی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچوں درخواستیں منظور کی جاتی ہیں،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں

  • 190 ملین پاؤنڈز  کیس ،عمران‌خان کے خلاف  3 سابق وفاقی وزرا نیب کے گواہ بن گئے

    190 ملین پاؤنڈز کیس ،عمران‌خان کے خلاف 3 سابق وفاقی وزرا نیب کے گواہ بن گئے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس میں گواہان میں پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال اور اعظم خان شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں 59 گواہان کے نام سامنے آگئےسابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کے تین ارکان پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور ندیم افضل چن بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔

    گواہان کی فہرست میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، بینک و ایس ای سی پی افسران، پٹواری ایسٹ ریکوری یونٹ کے سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کے نام بھی شامل ہیں ایم کیو ایم کا کوئی سابق وفاقی وزیر بانی پی ٹی آئی کےخلاف گواہ نہیں بنا، پرویز خٹک، ندیم افضل چن، زبیدہ جلال اور اعظم خان کا ایک ایک صفحے پر مشتمل بیان ہے،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی وعدہ معاف نہیں بنے بلکہ بطور گواہ شامل ہوئے اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ وزیراعظم آفس ندیم بٹ بھی گواہ کے طور پر سامنے آگئے، القادر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل افسر بھی نیب کے گواہ بن گئے۔

  • عمران خان جھوٹے شخص ہیں وعدہ کر کے مُکر  گئے،پرویز خٹک

    عمران خان جھوٹے شخص ہیں وعدہ کر کے مُکر گئے،پرویز خٹک

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش ضرور کی لیکن غیر معینہ مدت کی توسیع کی بات درست نہیں۔

    باغی ٹی وی:نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان ان سے وزارت داخلہ کا وعدہ کرکے مکرگئے، وہ جھوٹے شخص ہیں، صدر پاکستان بننےکی بھی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا جب ہم نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی اس وقت تک دیر ہوچکی تھی اور پانی سر سے اونچا ہوچکا تھا، جنرل باجوہ کو غیرمعینہ مدت تک کی توسیع کی پیشکش کی بات درست نہیں،نوشہرہ سے اپنے رشتے داروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کےسوال پر ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سیٹ جیت سکتا ہےاس کو ٹکٹ دیں گےچاہے وہ ان کےگھر سے ہو۔

    دوسری جانب پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پارٹی منشور تیار ہوچکا ہے جلد ہی اعلان کریں گے صوبے کے کئی اضلاع میں جا چکا ہوں، تمام سیاسی قائدین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے ، کئی قائدین سے ملاقاتیں بھی کی ہیں اضلاع کی سطح پر انتخابی اتحاد کریں گے۔

    پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں پارٹی کی رجسٹریشن کی وجہ سے مصروف تھے،نوشہرہ سے پرویز خٹک کا صفایا کرنا اتنا آسان نہیں ، خواب دیکھنے والے جاگ جائے ہماری محنت اور جدوجہد ہے جو کوئی ختم نہیں کرسکتاپی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کہ نوشہرہ کی تمام نشستیں جیت کر دکھائیں پشاور میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں، اگلا جلسہ صوابی میں کریں گے‘الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی۔

  • شوکت ترین نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا،سینیٹ سے بھی استعفیٰ

    شوکت ترین نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا،سینیٹ سے بھی استعفیٰ

    سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا

    شوکت ترین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور سینیٹ سے استعفیٰ دےرہاہوں،معاشی حالات اور صحت کی وجہ سے پچھلے دو ڈھائی سال بہت مشکل رہے،اہل خانہ اور دوستوں کی مشاورت کے بعد سیاست چھوڑ رہاہوں،

    واضح رہے کہ شوکت ترین کے دور تحریک انصاف کی حکومت کے دوران بطور وزیر خزانہ خدمات سرانجام دے رہے تھے، شوکت ترین کی حکومت جانے کے بعد آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں‌وہ آئی ایم ایف کے قرض بارے سازش کر رہے تھے

    شوکت ترین کے خلاف 23 فروری کو پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیاتھا،ایف آئی آر کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کو ناکام کرنے کیلئے شوکت ترین نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے خزانہ کو کال کی-