Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان جیل میں 11 بجے ناشتہ کرنے لگے

    عمران خان جیل میں 11 بجے ناشتہ کرنے لگے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جیل میں ہیں اور توشہ خانہ کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں

    عمران خان کو جیل میں سہولیات بارے تحریک انصاف کا دعویٰ تھا کہ جیل میں سی کلاس دی گئی ہے اور کوئی سہولیات نہیں دی گئی، گھر کا کھانا نہیں دیا جا رہا، ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، تاہم اب عمران خان کو جیل میں سہولیات ملنا شروع ہو گئی ہیں

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے جیل میں دو بار عمران خان سے ملاقات کی،ملاقاتوں کے بعد بشریٰ بی بی نے وزارت داخلہ پنجاب کو خط لکھ کر عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے اور سہولیات کی اپیل کی تھی، عمران‌ خان ابھی تک اٹک جیل میں ہی ہیں ، انہیں اڈیالہ منتقل نہیں کیا گیا تا ہم عمران‌ خان کو سہولیات دے دی گئی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو جیل میں جیل مینوئل سے ہٹ کر کھانا ملنے لگا ہے، جیل میں ناشتہ صبح سویرے قیدیوں کو دیا جاتا ہے تا ہم عمران خان کو اب ناشتہ 11 بجے دیا جاتا ہے، عمران خان کو جیل احاطے میں واک کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، عمران خان کو جیل میں فروٹ بھی دیا جا رہا ہے

    عمران خان کو جب زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل لے جایا گیا تھا تو ابتدائی ایام میں عمران خان کو جیل میں مشکلات کا سامنا تھا ، انکو ایک چھوٹی سی بیرک میں رکھا گیا تھا اور واش روم بھی اسی بیرک کے اندر ہی موجود تھا تا ہم اب عمران خان کو جیل میں سہولیات ملنے لگ گئی ہیں،

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

  • ریاست مخالف نعرے بازی، پی ٹی آئی کارکنان پر مقدمہ درج

    ریاست مخالف نعرے بازی، پی ٹی آئی کارکنان پر مقدمہ درج

    راولپنڈی پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ریلی نکالنے پر تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا

    وراث خان میں درج مقدمے میں 8 نامزد اور 15 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ،مقدمے میں طلحہ، راجہ ناصر محفوظ، علی، عرفان، حماد بٹ، فرہاد بٹ، شرجیل عثمان اور عبدالمعیز کو نامزد کیا گیا ،درج مقدمہ میں کہا گیا کہ کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے اور ریاست مخالف نعرے بازی کی،کارکنان فیض آباد کی جانب سے آئے اور مری روڈ کر زبردستی بلاک کیا، کارکنان نے کار سرکار میں مداخلت کی اور دفعہ 188 کی خلاف ورزی کی، کارکنان نے گزشتہ روز لیاقت باغ سے فیض آباد تک موٹر سائیکل ریلی نکالی تھی

    واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہو چکی ہے، عمران خان جیل میں ہیں ،عمران خان کی سزا کے خلاف پنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان نے گلیوں میں ریلی نکالی تھی جس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

    جیل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دو الگ الگ ملاقاتیں ہو چکی ہیں، اب بشریٰ بی بی نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے استدعا کی کہ انکے شوہر عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، بنیادی سہولیات دی جائیں،گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے،ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت دی جائے

    بشری بی بی نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ عدالت نے میرے شوہر عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن انہیں اٹک جیل لے جایا گیا، عمران خان کو فوری اٹک جیل منتقل کیا جائے، عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، وہ آکسفورڈ کے گریجویٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں، وہ جن عہدوں پر فائز رہ چکے ، اس حساب سے اٹک جیل میں سہولیات میسر نہیں، میرے شوہر کو جیل میں بنیادی سہولیات دی جائیں

  • عمران خان کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ واپس

    عمران خان کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ واپس

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مزید ممکنہ گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی گئی درخواست وکیل سلمان صفدر نےدائر کی جس میں عمران خان کی دیگرمقدمات میں روکنےکی استدعا کی گئی تھی،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض لگاکر واپس کردی، کہا کہ سپریم کورٹ میں اس نوعیت کی براہ راست درخواست نا قابل سماعت ہے-

    رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا، جب کہ درخواست گزار کے پاس ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا متعلقہ فورم موجود تھا۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کیلئےاسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم

    رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے اجزا کو پورا نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے ذاتی مفاد سے متعلق درخواست 184/3 کے تحت دائر کی۔

    سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار ثابت نہیں کر سکا کہ کون سا بنیادی حق متاثر ہوا اور یہ کیسے عوامی مفاد کا معاملہ ہے، ایک درخواست میں غیر متعلقہ نہ سمجھ آنے والی مختلف استدعا کی گئیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان اس وقت توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، اور ان کے جیل میں قید ہونے کے بعد انہیں 19 اگست کو سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  • سائفرگمشدگی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمہ درج

    سائفرگمشدگی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کےخلاف مقدمہ درج

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں اس وقت اٹک جیل میں تین سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) آج شام شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرچکی ہے چیئرمین پی ٹی آئی اوروائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے-

    نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چئیرمین پی ٹی آئی کےخلاف ایف آئی آر 15 اگست کو درج کی گئی اور یہ مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہے-

    پی ٹی آئی کی عمران خان کی جانب سےچندہ جمع کرنے کی مہم کی تردید

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم اور سابق وزیرخارجہ نے سائفرمیں موجود اطلاعات غیرمجاز افراد تک پہنچائیں، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا مذموم مقاصد اور ذاتی فائدے کے لیے حقائق کو مسخ کیا اور دونوں نے ریاست کے مفادات کو خطرے میں ڈالا، مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے سائفر کے مندرجات کے غلط استعمال کی سازش کی گئی۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق 28 مارچ کو بنی گالہ اجلاس میں سائفر کے مندرجات کے غلط استعمال کی سازش کی گئی، سابق وزیراعظم نے اعظم خان کو سائفر پیغام کے مندرجات میں ہیر پھیر کرنے کو کہا، عمران خان نے قومی سلامتی کی قیمت پر اپنے مذموم مقاصد کے لیے سائفر کو استعمال کیا عمران خان نے سائفر ٹیلی گرام بدنیتی کے تحت اپنے پاس رکھا اور وزارت خارجہ واپس نہیں بھیجا اور یہ اب بھی سابق وزیراعظم کے قبضے میں ہے۔

    اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

    ایف آئی آر کےمتن کے مطابق سائفرٹیلی گرام غیرقانونی قبضے میں رکھنے سے پورا سائفر سکیورٹی سسٹم خطرے سے دوچار ہوا، ملزمان کے ان اقدامات سے غیرملکی قوتوں کو بالواسطہ اور بلاواسطہ فائدہ پہنچا اور ملزمان کے ان اقدامات سے ریاست پاکستان کو نقصان پہنچا، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے کردار کا تعین تحقیقات کے دوران کیا جائے گاجب کہ سابق وزیراسد عمراور دوسرے ساتھیوں کے کردار کا تعین بھی تحقیقات کے دوران کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آج اسلام آباد میں سائفر گمشدگی کے معاملے پر درج مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

  • پی ٹی آئی کی عمران خان کی جانب سےچندہ جمع کرنے کی مہم کی تردید

    پی ٹی آئی کی عمران خان کی جانب سےچندہ جمع کرنے کی مہم کی تردید

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کی جانب سے قانونی معاملات کیلئے کسی بھی چندہ جمع کرنے کی مہم کی تردید کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر عمران خان کی جانب سے قانونی معاملات کیلئے کسی بھی چندہ جمع کرنے کی مہم کا پیغام وائرل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیل کی کوٹھری سے لندن میں انسانی حقوق کے وکلا کی ایک سرکردہ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ عالمی سطح پر ان آزادی کے لیے قانونی جنگ لڑیں،ہیومن رائٹس لیگل فاؤنڈیشن کو ایک اعلیٰ درجے کی قانونی ٹیم جمع کرنے کا کام سونپا گیا ہے،جس میں مائیکل مینسفیلڈ کے سی، برنبرگ پیئرس اینڈ کمپنی کے گیرتھ پیرس، اور بین ایمرسن کے سی شامل ہیں-

    پیغام میں کہا گیا کہ قانونی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن، رپورٹرز، اور اقوام متحدہ سے منسلک بین پارلیمانی یونین کے پاس درخواستیں دائر کرےجس کامقصد خان کی سیاسی جماعت کےسینئراراکین کومتاثر کرنے والے حراستی اور عدالتی عمل کی نگرانی کو محفوظ بنانا ہے۔

    اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

    پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ ہیومن رائٹس لیگل ایڈ فاؤنڈیشن (ایچ آر ایل اے ایف) فخریہ ”پاکستان لیگل فنڈ“ کے آغاز کا اعلان کرتا ہے جو کہ 1 ملین پاؤنڈکا قانونی دفاعی فنڈ ہے جس کی سابق وزیر اعظم عمران خان نے توثیق کی ہےیہ فنڈ ان قیدیوں کی قانونی لڑائیوں کی مالی اعانت کے لیے وقف ہے جن کے پاس انصاف تک رسائی کے ذرائع نہیں ہیں، ایچ آر ایل اے ایف کے ترجیحی موکلوں میں ممتاز قیدی جیسے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ، صنم راجہ، اور شاندانہ گلزار خان شامل ہیں جنہیں نقصان کے فوری خطرے کا سامنا ہے۔

    پشاور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت کے بعد گرفتاری کے حوالے سے اہم فیصلہ دے …

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل اس مہم کو پی ٹی آئی نے جعلی قرار دیا ہے،بیرسٹر گوہر خان نے ایکس پر جاری پانے پیغام میں لکھا کہ عمران خان صاحب یا قانونی ٹیم کے کسی بھی رکن نے کسی کو قانونی معاملات کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا نہیں کہا ،جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے میسیج (پیغام) بھجوایا ہے یا پی ٹی آئی لیڈران نے میسیج بھجوایا ہے یا قانونی ٹیم نے کہا ہے تو میں اور تمام لیگل ٹیم اور پی ٹی آئی اس بات کی مکمل تردید کرتی ہےہم باقاعدہ لیگل نوٹس بھیجیں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے جن لوگوں نے یہ کام کیا، ہمیں، عمران خان صاحب یا پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کی اور فراڈ کیا-

    سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

  • پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات؟ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کر دی

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات؟ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کر دی

    وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہمارے چئیرمین تھے ہیں اور رہیں گے، سب ان کی ذات پر سب متفق اور ان کے ویژن کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قیادت کے حوالے سے کوئی کشمکش نہیں ہے، کور کمیٹی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں،کور کمیٹی کے پاس پارٹی چئیرمین کی 27 سالہ جدوجہد ایک امانت ہے، 10 روز قبل ایک نئی مردم شماری کا نوٹیفکیشن کیا گیا، 7 روز قبل قومی اسمبلی کو تحلیل کیا گیا ، آئین واضع ہے کہ انتخابات کب ہونگیں اور کیسے ہونگے،آئین میں انتخابات کی 90 روز کی واضع قدغن کو عبور کیا گیا تو وہ غیر آئینی ہوگا، 90 روز سے بڑھنے کی کوشش کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، اس حوالے سے ہمارے وکلاء پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں،سینیٹر علی ظفر اس حوالے سے پٹیشن تیار کر رہے ہیں،سلمان اکرم راجہ بھی چئیرمین پی ٹی آئی کی طرف سے سی سی آئی کے فیصلوں کو چیلنج کریں گے،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی بار ایسوسی ایشن بھی اس حوالے سے موقف واضع کر چکی، عمران خان پارٹی کے بانی چیئرمین تھے ہیں اور رہیں گے اس میں کوئی دو رائے نہیں! انکا متبادل کوئی ہو ہی نہیں سکتا اور نہ ہی کوئی یہ سوچے،عمر ایوب اور مجھ سے منسوب خبروں میں کوئی صداقت نہیں کوئی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے مایوس کرنا چاہتا ہے، عثمان ڈار کی فیکٹری بند کر دی گئی جو ڈالر پاکستان لا رہی تھی کیا اس طرح پاکستان کی خدمت کی جا رہی ہے؟ میری کل محسن لغاری سے بات ہوئی، پنجاب میں وزیر خزانہ رہے انکے بیٹے کو اٹھایا گیا ، تشدد کیا گیا، پورا خاندان اتنا بے بس ہو جاتا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں وہ ویڈیو میسج ریکارڈ کروانا پڑتا ہے جس پر نہ دل تھا نہ خواہش تھی،

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

  • تحریک انصاف کی مقبولیت میں دو سو فیصد کمی

    تحریک انصاف کی مقبولیت میں دو سو فیصد کمی

    تحریک انصاف کے چیئرمین توشہ خانہ کیس میں گرفتار ہو چکے ہیں، نو مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین واقعہ ہے جب پاکستان کے اندر فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے ، منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے ہوئے، آڈیو ریکارڈنگ لیک ہوئیں اور ابھی تک منصوبہ بندی کرنے والے مراد سعید جیسے کئی پی ٹی رہنما روپوش ہیں تو وہیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی اکثریت پارٹی چھوڑ چکی ہے

    ایک طرف پاکستان میں تحریک انصاف کے ساتھ عوامی ہمدردیاں نو مئی کے بعد سے کم ہوئی ہیں تو وہیں بین الاقوامی میڈیا بھی اس امر کی تصدیق کر رہا ہے،انٹرنیشنل میڈیا کی نئی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی سپورٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ،بیرونی جریدے Social Index جو ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک پر ایک سروے کرکے رپورٹ نشر کرتا ہے اُس کے مطابق پاکستان کے سیاسی حالات روز بروز اپنا رُخ تبدیل کرتے نظر آرہے ہیں۔ جو سوشل میڈیا پر نظر آرہا ہے حقیقت اُس کے برعکس ہے ،سوشل انڈکس نے 17 اگست کو اپنی پاکستان سے متعلق رپورٹ نشر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے سوشل میڈیا کو دیکھا جاہے تو ایک سیاسی جماعت ہر طرف چھائی ہوئی نظر آتی ہے جبکہ گراؤنڈ میں اُسکی سپورٹ روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے۔

    بیرونی جریدے کے مطابق 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی اور نظریاتی کارکنان نے پارٹی کو خیرآباد کہنا شروع کردیا ہے۔

    سوشل انڈکس نے عوامی سروے کرنے کے بعد اپنا گراف شئیر کیا
    پاکستان تحریک انصاف 26%
    مسلم لیگ ن 26%
    پاکستان پیپلز پارٹی 21%
    استحکام پاکستان پارٹی 15%
    تحریک لبیک پاکستان 7%
    اور باقی چھوٹی بڑی جماعتیں 5%

    سوشل انڈکس نے اپنی شائع کردہ رپورٹ میں بتایا کہ پچھلے دو سے تین مہینوں میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دوسو فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اگر الیکشن وقت پر نہیں ہوتے تو پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف اور نیچے جا سکتا ہے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کا گراف باقی جماعتوں کی نسبت تیزی سے اوپر جا رہا ہے

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

  • تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا شیرافضل مروت کی ٹویٹ کا نوٹس

    تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا شیرافضل مروت کی ٹویٹ کا نوٹس

    پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے رکن شیرافضل مروت ایڈووکیٹ کی ٹویٹ کا معاملہ ، تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے شیرافضل مروت کی ٹویٹ کا نوٹس لے لیا

    شیرافضل مروت ایڈووکیٹ کے تاثرات کی مکمل چھان بین کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی سیاسی جدوجہد کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے، چیئرمین عمران خان کی منظوری سے تحریک انصاف کی کورکمیٹی نہایت پیچیدہ صورتحال میں فیصلہ سازی کا حسّاس فریضہ سرانجام دے رہی ہے،نہایت قابل، محنتی اور وفاشعار قانونی ماہرین پر مشتمل قانونی ٹیم چیئرمین سمیت قائدین اور کارکنان کیخلاف لاقانونیت اور بدترین انتقام کی یلغار میں حصولِ انصاف کیلئے کوشاں ہے، جبر و فسطائیت کے ماحول میں قانون کی حکمرانی اور حصولِ انصاف کی ان کی کوششوں کو پارٹی کے تمام کارکنان اور قائدین خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،شیرافضل مروت ایڈووکیٹ کو اپنے تاثرات کا اظہار ٹویٹر کی بجائے پارٹی پلیٹ فارمز پر کرنا چاہئے تھا، فی الوقت ان کے خیالات کو ان کے نجی تاثرات ہی کے زُمرے میں رکھ کر ان کا جائزہ لیا جائے گا،تحریک انصاف کو کچلنے کے ریاستی عزائم کے پیشِ نظر داخلی منافرت و تقسیم کی سازش کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا، تحریک انصاف کی اجتماعی فیصلہ سازی کے عمل میں رخنہ اندازی یا تحریکی وحدت کو نقصان پہنچانے کی ہر مذموم دانستہ یا نادانستہ کوشش کو مکمل اتحاد، یگانگت اور اعتمادِ باہمی سے ناکام بنائیں گے، شیر افضل مروت ایڈووکیٹ اپنے خیالات و تاثرات کی پڑتال کیلئے تحریکی نظم سے معاونت کریں،قانونی ٹیم اسی محنت، لگن، جذبے اور ہمّت سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھے جو ان نامساعد حالات میں ان کی پہچان اور طُرّۂ امتیاز بن چکا ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور خان کی قانونی ٹیم میں غدار ،خان لیگل ٹیم اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے غداروں نے میری جان خطرے میں ڈال دی ہے۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں غداروں کی موجودگی کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کور کمیٹی کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ مخالفین اور حتیٰ کہ میڈیا والوں تک بھی پہنچائی ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ لیگل ٹیم کی زوم میٹنگز کی تفصیلات ،ریکارڈنگ باہر کے لوگوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں، جس نے میری زندگی اور آزادی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ میں پہلی بار زیر زمین گیا ہوں، اور مجھے کسی بھی وقت نامزد ٹیم کے ہاتھوں پکڑا جا سکتا ہے۔ میں نے پارٹی میں موجود لوگوں کو بتایا اور میرا پیچھا کرنے والوں کے بارے میں صوتی پیغامات ریکارڈ کئے۔ کل، میں روپوش ہو گیا تھا، اور مجھے یقین نہیں ہے کہ میں محفوظ ہوں، لیکن میں نے اپنے پیچھا کرنے والوں کی شناخت کر لی ہے اور ان کے نام وکلاء کے ایک گروپ کو بھیجے ہیں تاکہ میں لاپتہ ہو جاؤں تو قانونی کارروائی کی جا سکے۔ پارٹی کے انتہائی قریبی حلقوں میں لوگوں پر بھروسہ کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اگر پارٹی کے متعلقہ افراد نے مجھے اجازت دی اور اگر میں شکار سے بچ گیا تو بہت جلد غداروں کے نام بتاؤں گا

    امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

     اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

    ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

  • پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

    پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں

    گرفتاری سے قبل عمران خان نے بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کے اہم فیصلے کور کمیٹی کرے گی، عمران خان نے کسی ایک فرد کو پارٹی کی ذمہ داری نہیں سونپی تھی، شاہ محمود قریشی چاہتے تھے کہ وہ وائس چیئرمین ہیں تو پارٹی کی قیادت کریں تا ہم عمران خان نے کورکمیٹی کو فوقیت دی، بعد ازاں جیل میں بھی جب عمران خان کے وکیل نے ان سے ملاقات کی تو عمران خان نے یہی پیغام بھجوایا کہ کور کمیٹی کا فیصلہ ہی حتمی ہو گا

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے، جس کی تصاویر تو منظر عام پر نہیں لائی جاتیں تا ہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا جاتا ہے ، اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات ہو گئے ہیں اور دو گروپ کور کمیٹی کے آمنے سامنے آ گئے ہیں، کورکمیٹی اجلاس میں سخت جملوں کا بھی تبادلہ ہوا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کور کمیٹی کی میٹنگ کی تفصیلات اور ریکارڈنگ باہر نکلنے پر رہنماؤں نے ایک دوسرے کو غدار قرار دیا اور الزامات بھی لگائے ہیں، کئی کورکمیٹی اراکین کی رائے ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اب سنجیدہ معاملات پر گفتگو نہیں ہوسکتی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے ایک ممبر نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ یہاں کمیٹی میٹنگ میں ایک غدار بیٹھا ہوا ہے عمر ایوب اور شبلی فراز اجازت دیں تو پارٹی کے اندر غدار کی نشاندہی کردوں گا ، ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا جانشین بننے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں

    دوسری جانب عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور خان کی قانونی ٹیم میں غدار ،خان لیگل ٹیم اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے غداروں نے میری جان خطرے میں ڈال دی ہے۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں غداروں کی موجودگی کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کور کمیٹی کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ مخالفین اور حتیٰ کہ میڈیا والوں تک بھی پہنچائی ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ لیگل ٹیم کی زوم میٹنگز کی تفصیلات ،ریکارڈنگ باہر کے لوگوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں، جس نے میری زندگی اور آزادی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ میں پہلی بار زیر زمین گیا ہوں، اور مجھے کسی بھی وقت نامزد ٹیم کے ہاتھوں پکڑا جا سکتا ہے۔ میں نے پارٹی میں موجود لوگوں کو بتایا اور میرا پیچھا کرنے والوں کے بارے میں صوتی پیغامات ریکارڈ کئے۔ کل، میں روپوش ہو گیا تھا، اور مجھے یقین نہیں ہے کہ میں محفوظ ہوں، لیکن میں نے اپنے پیچھا کرنے والوں کی شناخت کر لی ہے اور ان کے نام وکلاء کے ایک گروپ کو بھیجے ہیں تاکہ میں لاپتہ ہو جاؤں تو قانونی کارروائی کی جا سکے۔ پارٹی کے انتہائی قریبی حلقوں میں لوگوں پر بھروسہ کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اگر پارٹی کے متعلقہ افراد نے مجھے اجازت دی اور اگر میں شکار سے بچ گیا تو بہت جلد غداروں کے نام بتاؤں گا

    امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

     اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

    ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

  • قائد اعظم ہم شرمندہ ہیں آپ کے گھر جلانے والے زندہ ہیں،خلیل جارج

    قائد اعظم ہم شرمندہ ہیں آپ کے گھر جلانے والے زندہ ہیں،خلیل جارج

    نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح ہاؤس میں بلوچستان سے آئے انسانی حقوق و خواتین حقوق کا حلف لیا ہے،جناح ہائوس پہنچا تو سر شرم سے جھک گیا جس عظیم ہستی کا گھر تھا اس پر حملہ کیا گیا،

    خلیل جارج کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ذہنوں کی گرومنگ کی ملک کا حشر نو مئی کو کیا اس سے قوم کا سر شرم سے جھک گیا، قائد اعظم ہم شرمندہ ہیں آپ کے گھر جلانے والے زندہ ہیں، جس طرح لڑوایا جا رہا ہے ملک تو عظیم قربانیوں سے بنا ہے مائوں بہنوں نے عزتیں لٹائیں ،ملک ہمیشہ اور پرچم سربلند رہے گا، جڑانوالہ چرچز کو جلایا جائے یا جناح ہائوس کو اگر ذمہ داروں کو سزا نہ دی گئی تو نوجوانوں کی مزید ذہن سازی ہوگی جو ملک کےلئے اچھا نہ ہوگا،ملک کو سنوارنا ہے نوجوانوں سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کروں گا کسی کے بہکاوے میں مت آئیں،

    خلیل جارج کا کہنا تھا کہ شدت پسند کا کوئی مذہب نہیں ہوتا خدا کو ماننے والا کبھی کسی چرچ یا مقدس جگہ کو نہیں جلاتا، جڑانوالہ سانحہ سازش ہے جو بھی ہوا خواہ جناح ہائوس یا جڑانوالہ واقعہ اس کی مذمت کرتے رہیں گے،الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کروانا ہے کوشش ہے الیکشن کمیشن کو ہدایت جاری کہ تیاری جاری رکھیں،سانحہ نو مئی کے لوگوں کو ہر صورت سزا ملنی چاہیے واجب ہوگیا جو دنیا کو چور کہتا خود کا کیا حال ہوا،جناح ہائوس یا نو مئی کے حملے کے دوران شہدا کے ماڈل کو جلایا گیا شہدا کے خاندان کیا سوچیں گے پاکستان کےلئے اچھا سائن نہیں ،نوجوان کی گرومنگ کی گئی ایسی سیاست کو ختم ہونا چاہئیے، وفاقی حکومت وزیراعظم کے حکم پر جڑانوالہ گیا بہت نقصان ہوا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گھر جلائے گئے تاریخ میں پہلی بار مائیں بہنیں ڈر کر کھیتوں میں سو رہی تھیں،کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ اپنے چرچز میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد عبادت کریں گے،

    خلیل جارج کا کہنا تھا کہ پہلا وفاقی وزیر مسیح ہوں جس نے حلف لیا،شدت پسندی گھریا ملک میں ہو سکتی ہے سویڈن واقعہ پر بھی مذمت کی الہامی کتاب بائبل کی طرح قرآن بھی مقدس سمجھتے ہیں ،ہم سب کو مل کر ملک کے امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے دل و جان سے کوشش کریں گے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا