Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • فنڈنگ کیس،جواب جمع کرانے کا بھی آٹھ سالہ پروگرام ہے؟ چیف الیکشن کمشنر کا وکیل سے مکالمہ

    فنڈنگ کیس،جواب جمع کرانے کا بھی آٹھ سالہ پروگرام ہے؟ چیف الیکشن کمشنر کا وکیل سے مکالمہ

    ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس ،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے سماعت کی

    پی ٹی آئی کے معاون وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، پی ٹی آئی نے ضمنی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا،معاون وکیل نے کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کا ریکارڈ غائب کردیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کتنے ضمنی جوابات جمع کرائیں گے؟ معاون وکیل نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ہم مجبور ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا ہم پھر آپ کا جواب جمع کرانے کا حق ختم کردیں؟ گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانے کیلئے حتمی وقت دیا گیا تھا، اس کیس میں پہلے متعدد مرتبہ جواب کیلئے موقع دے چکے ہیں،

    معاون وکیل نے کہا کہ انور منصور شدید بیمار ہیں، اس لیے پیش نہیں ہوسکے، حالات کے باعث جواب جمع کرانے میں تاخیر ہورہی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخری موقعے کا مطلب آخری موقع ہی ہوتا ہے، الیکشن کمیشن گزشتہ سماعت کے آرڈر پر کیا کرے؟ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن تمام کیسز کو جلد از جلد نمٹانا چاہتا ہے،آپ کا جواب جمع کرانے کیلئے بھی آٹھ سالہ پروگرام لگ رہا ہے، معاون وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے دفاتر پر دھاوے بولے گئے، سارا ریکارڈ اٹھا کر لے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انور منصور نے اج سے قبل اپنے تمام وعدے پورے کیے، اس کیس میں مزید کاروائی اسلام آباد ہائیکورٹ کی روشنی میں کریں گے،

    الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مزید جواب جمع کے حق کرانے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل محفوط فیصلے پر آرڈر جاری کریں گے، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات،جواب جمع کروانے کے لئے وقت مانگ لیا
    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ ،چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے سماعت کی،پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج مجھے اہم کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے،الیکشن کمیشن جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دے،الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی،پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی،

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو شکایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو شکایت

    سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو شکایت بھجوا دی گئی

    بیرسٹر علی طاہر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کیخلاف شکایت بھیجی ،چیف جسٹس عامر فاروق پر مس کنڈک،عہدے کے غلط استعمال اور جانبداری کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ، درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس عامر فاروق کیخلاف انکوائری کر کے انکو عہدے سے ہٹایا جائے،چیف جسٹس عامر فاروق تحریک انصاف اور چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کام کر رہے ہیں،طاقتور حلقوں کیساتھ ملکر چیئرمین پی ٹی آئی کو نشانہ بنایا جارہا ہے،جج ہمایوں دلاور کو توشہ خانہ کیس واپس بھیجنے سمیت جسٹس عامر فاروق متعدد متنازعہ فیصلے دے چکے،شکایت کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو ارسال کی گئی ہے

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • جج ہمایوں دلاورکیخلاف جعلی فیس بک پوسٹ، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو طلب کرلیا

    جج ہمایوں دلاورکیخلاف جعلی فیس بک پوسٹ، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھہ کوسیشن جج ہمایوں دلاور کے خلاف جعلی فیس بک پوسٹ کرنے پر طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی :ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ کے جج دلاور ہمایوں کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے پر تحقیقات شروع کردیں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کو ایف آئی اے نے چئیرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں سعید کے خلاف جعلی فیس بک پوسٹ کرنے پر انکوائری کے لئے طلب کر لیا –

    ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھا کو 8 اگست طلب کرتے ہوئے انہیں صبح 10 بجے جی 13 کے دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں یہ سمجھا جائے گا کہ نعیم پنجوتھہ کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے یا بیان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے،شاہ محمود قریشی

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیاتھا، جس پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا سلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

    جہانگیر ترین نے ناروال سے اہم سیاسی شخصیات کو شامل کر لیا

  • اہم مواقعوں پر بشری بی بی کی سیاسی معاملات میں مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی،سینئیر صحافی

    اہم مواقعوں پر بشری بی بی کی سیاسی معاملات میں مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی،سینئیر صحافی

    سینئر صحافی کامران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹوئٹ انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کر چکے ہیں کہ بشری بی بی ان کی روحانی سرپرست تھیں۔یہ سب کچھ ایک روحانی حد میں رہتا تو اس میں کوئی حرج نہ تھا تاہم اہم مواقعوں پر بشری بی بی کی سیاسی معاملات میں مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔


    کامران خان نے پانچ اہم سیاسی موڑ پر بشری بی بی کی مداخلت کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان کی سب غلطیوں کی ماں اہم سیاسی اور قومی اہمیت کے معاملات پر بشری بی بی کے توہم پرستانہ حساب کتاب سے راہنمائی اور اجازت لینا تھی بشریٰ بی بی کے صوفیانہ حسابات پر عمل کرتے ہوئے عمران خان نے یکطرفہ طور پر پنجاب اور کے پی کے حکومتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

    جہانگیر ترین نے ناروال سے اہم سیاسی شخصیات کو شامل کر لیا

    کامران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے استعفوں کا اعلان کرنے پر مجبور کیا۔ پی ٹی آئی کے تقریباً ہر ایم این اے کی مخالفت کے باوجود، بی بی نے خان کو باز نہیں آنے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان سے زیادہ، بشریٰ بی بی چاہتی تھی کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر برقرار رہیں اور بعد ازاں جنرل باجوہ کی جگہ آرمی چیف بنیں۔ اس پیش رفت نے خان کے COAS باجوہ اور ان کے کور کمانڈرز کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

    کامران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی عثمان بزدار کی سب سے بڑی حمایتی تھیں۔ انہوں نے کچھ صوفیانہ حسابات کی بنیاد پر خان کو قائل کیا کہ اقتدار میں ان کی بقا کا تعلق بزدار کے بطور وزیراعلیٰ رہنے سے ہے۔

  • تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے،شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کو نمایاں کامیابی ملی، حویلیاں (ن) لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، وہاں (ن) لیگ تیسرے نمبر پر آئی ہے، اب سمجھ آجانی چاہیے کہ الیکشن میں کیوں تاخیر کی جا رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت سی جماعتوں کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے، حکومت نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا اس پر ہمیں اعتراض نہیں، قوم انتخابات کی منتظر ہے، نئے انتخابات آئینی اور جمہوری تقاضا ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل کے چھوٹے سے کمرہ میں رکھا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کو جیل میں کوئی سہولیات بھی نہیں دی گئیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے-

    الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

    واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

    بعد ازاں خبریں تھیں کہ الیکشن کمیشن نے چئیرمین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی فائل تیار کر کے کمیشن کو بھجوا دی گئی تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی تھی-

    بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی چیئرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی چلنے والی تمام خبروں کی الیکشن کمیشن سختی سے تردید کرتا ہےالیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ تو کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا ہے۔

  • اگست کا مہینہ جیل میں، بشریٰ بی بی زمان پارک سے غائب

    اگست کا مہینہ جیل میں، بشریٰ بی بی زمان پارک سے غائب

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں جب ریکارڈنگ کر رہا تھا تو اطلاع آئی کہ عمران خان سے وکیل کی جیل میں ملاقات ہوئی اور لائحہ عمل طے کیا گیا کہ اب قانونی طور پر کیا کرنا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ضمانت کی کوئی بات نہیں ہوئی، کیونکہ ضمانت انکے وکیلوں کو بھی پتہ ہے نہیں ہو سکتی، اسکی اپیل میں جا سکتے ہیں اور اپیل سپریم کورٹ میں نہیں ہو گی، بلکہ سپیرئر کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جا کر وہ اپیل کر سکتے ہیں، اس اپیل میں ری ٹرائل ہو گا، بیانات ہوں گے، گواہ آئیں گے، ڈیفنس آئے گا، توشہ خانہ کا ریکارڈ آئے گا، اس میں اگر عدالت نے فیصلہ کیا کہ یہ کیس صحیح ہے تو پھر یہ سمجھیں کہ جیل کی مدت پر نظر ثانی ہو سکتی ہے، دو سال، تین سال ، چھ سال یا جتنا بھی ٹائم ہو، حتمی طور پر تو اب عدالت ہی بتائے گی،ہم نہیں بتا سکتے،سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ ہو رہا ہے مختلف، میں نے صبح دیکھا کہ سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ عمران خان فرش پر سویا، تہجد پڑی، چہل قدمی کی اور ہشاش بشاش تھے، رونا پھر کس بات کا رو رہے ہیں کہ وکیلوں کو بھی نہیں ملنے دیا جا رہا، قریشی، عمر ایوب نے یہ بات کی اور کہا کہ میڈیکل سہولیات مکمل نہیں ہمیں عمران خان کی صحت کے ھوالہ سے تشویش ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بیماری کونس ہے جس کی وجہ سے وہ نہیں رہ سکتا؟ ابھی تو دو ماہ جیل میں ہونے کی بجائے، دو دن ہوئے ہیں اور یہ حال ہے کہ سب رو رہے ہیں، گاڑی میں عمران خان کی گرفتاری کی تصویر دیکھ کر اب سمجھ آئی کہ وہ کالا چشمہ کیوں پہنتا ہے؟ خمار گرفتاری سے نہیں آتا، کسی اور چیز سے آتا ہے، جبران الیاس کی قیادت میں ایک جھوٹی بریگیڈ ہے، جج دلاور کے خلاف بھی عجیب قسم کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، عمران خان نے لوگوں کو ٹرینڈ کیا کہ اتنا جھوٹ بولو کہ لوگ سچ جاننے لگ جائیں ،وکیل کہتے ہیں کہ ڈیڑھ ماہ میں ضمانت ہو جائے گی، نہیں ہو سکتی ، اور اگر ہو بھی جائے تو باقی کیسز بھی چل رہے ہیں، اس میں بھی سزائیں ہونی ہیں، یہ جو وقت ہے، اگست کا مہینہ، یہ عمران کے لئے بہت برا ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی غائب ہے، زمان پارک میں کسی نے انہیں نہیں دیکھا دو دن سے بتیاں بھی نہیں جلیں، جو لوگ وہاں رہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ایک بلب تک بھی نہیں چل رہا، کوئی کہتا ہے کہ حراست میں لیتے ہوئے عمران خان کو مارا گیا، خان کا کک کیا کہتا ہے؟ کس پر اعتبار کریں؟ مار پیٹ ہو سکتی ہے اتنے بڑے آدمی کی ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

    الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی چیئرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی چلنے والی تمام خبروں کی الیکشن کمیشن سختی سے تردید کرتا ہےالیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ تو کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا ہے۔

    قبل ازیں خنریں تھیں کہ الیکشن کمیشن نے چئیرمین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی فائل تیار کر کے کمیشن کو بھجوا دی گئی-

    پاکستانی روپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالرمہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان

    واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

    برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

  • الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ

    موجودہ سیاسی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہو گیا

    اجلاس میں نئی مردم شماری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں یا نہیں، الیکشن کمیشن نے مشاورت کی، قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی کہ نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہوگی،

    الیکشن کمیشن نے چئیرمین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی فائل تیار کر کے کمیشن کو بھجوا دی گئی،

    واضح رہے کہ عمران خان کو دو روز قبل توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • اٹک جیل میں عمران خان سے وکیل کی ملاقات

    اٹک جیل میں عمران خان سے وکیل کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹک جیل میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اسکے وکلاء نے ملاقات کی ہے

    عمران خان کو ہفتے کے دن لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا، عمران خان کے توشہ خانہ کیس کا عدالت نے فیصلہ سنایا اور سزا سنائی جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا، عمران خان کو اٹک جیل لے جاتے ہوئے شام ہو گئی تھی اور جیل کے ایس او پیز کے مطابق قیدیوں سے شام کے اوقات میں ملاقات نہیں کروائی جاتی، اگلے دن ااتوار تھا اور چھٹی تھی، تحریک انصاف کے رہنما کوشش کرتے رہے کہ ملاقات ہو جائے تا ہم ملاقات نہ ہو سکی، آج پیر کو عمران خان سے وکلاء کی ملاقات ہوئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قانونی ٹیم نے ان سے جیل میں ملاقات کر لی ہے، ملاقات کے دوران قانونی دفاع اور طریقہ کار کے لیے مشاورت کی گئی،

    بیرک کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکتا رہا، دن کو مکھیاں،رات کو کیڑے تنگ کرتے ہیں،عمران خان
    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجھوتہ نے ڈسٹرکٹ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات ایک گھنٹہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد کروائی گئی ۔۔ ڈپٹی سپریڈنٹ کے کمرہ میں ہونے دو گھنٹہ چیئرمین سے ملاقات رہی۔ دوران ملاقات پاور آف اٹارنی پر چیئرمین کے دستخط کروائے گئے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے حوالہ سے مسائل کا ذکر کیا۔ چیئرمین کو جیل میں سی کلاس دی گئی ہیں اورکسی قسم کی کوئی سہولیات یہاں نہیں۔ جیل کے بیرک میں نہ ٹی وی ، اخبار نہ روشنی ، نہ کھڑکی نہ روشن دان اور نہ ہی باہر سے کھانے کی اجازت دی جارہی۔ بیرک کے چھت سے ساری رات بارش کا پانی ٹپکتا رہا ، دن کو مکھیاں اوررات کو کیڑے تنگ کرتے ہیں۔ چیئرمین نے بتایا کہ جیل میں اگر سی کی جگہ ڈی کلاس بھی مجھے دی جائے تو مجھے قبول ہے۔ جیل کے اندھیرے والے کمرے میں رکھا ہوا ہے۔اتنی تکالیف کے باوجود چیئرمین کا مورال بلند چہرے پر بشاشت اور تازگی تھی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ میں کبھی غلامی نہیں کروں گا ان کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا چاہے جو مرضی ہے یہ کرلیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بیشتر ارکان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا،گرفتاری کا آرڈر اسلام آباد پولیس کے پاس تھا،گرفتاری پنجاب پولیس نےکی آرڈر اڈیالہ جیل لے جانے کا تھا لیکن اٹک جیل لے جایا گیا اٹک جیل میں بی کلاس تک کی سہولت بھی موجود نہیں ہمارے علم میں آیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 بائی11 کے سیل میں رکھا گیا ہے وکلاء کو چیئرمین پی ٹی آئی تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا امید ہے کہ عمران خان کو ان کا بنیادی اور آئینی حق دیا جائے گا،کورکمیٹی کی پہلی ترجیح چیئرمین پی ٹی آئی کا تحفظ اور ان کی رہائی ہے

    واضح رہے کہ عمران خان کو دو روز قبل توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • واضح ہوگیا کہ 9 مئی حملوں کا منصوبہ ساز سربراہ پی ٹی آئی ہے ،عطا تارڑ

    واضح ہوگیا کہ 9 مئی حملوں کا منصوبہ ساز سربراہ پی ٹی آئی ہے ،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کسی شخص نے احتجاج نہیں کیا ،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پورے پاکستان میں صرف 7 لوگ نکلے،پر امن احتجاج پر شخص کا جمہوری حق ہے ،پی ٹی آئی مخالفین کو جیلوں میں کوئی سہولت نہیں دی گئی ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو سرکاری املاک پر حملے کیلیے اکسایا ،آپ تو انقلابی تھے ،جیل میں سہولیات کیلیے کیو ں روتے ہیں ؟چیئرمین پی ٹی آئی نےعوام میں نفرت کا بیج بویا ،چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں میں تقسیم پیدا کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بہتر سہولیات کیلیے درخواست ڈال دی گئی ہے وفاقی حکومت کو فریق بنا کر کہا گیا ہے کہ ہمیں یہاں شاہانہ ارینجمنٹ کرکے دیئے جائیں۔بھئی آپ تو ٹکر کے لوگ تھے انقلابی تھے۔آپ جیل گئے ہیں سسرال تو نہیں گئے۔م

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی چیئرمین کے ملوث ہونے کی آڈیو سامنے آئی ہے ،صمصام بخاری 9مئی واقعات میں پی ٹی آئی چیئر مین کے ملوث ہونے کا اعتراف کر رہے ہیں ،آڈیو کے مطابق پی ٹی آئی کو ر کمیٹی اجلاس میں عسکری تنصیبات پر حملوں کا کہا گیا ،واضح ہوگیا کہ 9 مئی حملوں کا منصوبہ ساز سربراہ پی ٹی آئی ہے ،صمصام بخاری کہتے ہیں کہ وہاں اس بات پہ زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ہر بندہ کور کمانڈر ہاؤس جائے گا صاحب کا حکم ہے اور یہاں صاحب عمران نیازی کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔جو بات ہم کرتے تھے کہ 9 مئی سوچا سمجھا منصوبہ تھا یہ آج پھر ثابت ہوگیا ہے۔

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟