Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • ریاستی اداروں کیخلاف اکسانے کی کوشش،عمران خان کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

    ریاستی اداروں کیخلاف اکسانے کی کوشش،عمران خان کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بڑی کارروائی شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت نے عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت فوجداری مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    روزنامہ جنگ میں شائع خبر ،ذرائع کے مطابق، عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ایک خصوصی کمپلینٹ تیار کی ہے، جس کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ وزارت داخلہ کو وفاقی کابینہ کے لیے سمری تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس کے بعد، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمران خان کے خلاف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹرائل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے خلاف انکوائری شروع کی تھی، جس کے نتیجے میں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایف آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ عمران خان نے اپنے بیانات اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔عمران خان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے چیپٹر 6 اور 9 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ان دفعات کے تحت کسی بھی فرد کی طرف سے ریاست کے خلاف بغاوت یا فساد پھیلانے کی کوشش کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، سی آر پی سی (کریمینل پروسیجر کوڈ) کے سیکشن 196 کے تحت کمپلینٹ فائل کرنے کے لیے بھی وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔

    اس کارروائی کے بعد، وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ان کا ٹرائل شروع کرنے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ملک کے آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق کیا جا رہا ہے تاکہ ملک میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔

    سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 7ملزمان کیخلاف مقدمات درج

    سوشل میڈیا پر شرانگیزی پھیلانے والے مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات

    سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی

    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی.

    باغی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ عمران خان نے ایک مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے جس میں اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، حامد رضا، علی امین گنڈاپور اور میں ہوں، کمیٹی سب سے مذکرات کرے گی، پی ٹی آئی کا سب سے بڑا مطالبہ ساتھیوں کی رہائی ہے، مطالبات پورے نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی طرف جائیں گے۔ 5 دسمبر کو عمران خان سے جیل میں طویل ملاقات ہوئی لیکن جیسے ہی اڈیالہ سے نکلا تو ضمانت کے باجود گرفتار کر لیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا حکم ہے 13 دسمبر کو پشاور میں دعا اور جرگہ کریں گے، تقریب میں تمام جماعتوں کو مدعو کریں گے، 15 دسمبر کو ہمارے انٹرنیشنل چیپٹر اپنے اپنے ممالک میں تقاریب کریں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ سول نافرمانی کے اثرات ملک اور بیرون ملک تک بھی جائیں گے، پی ٹی آئی مطالبات میں کارکان کی رہائی شامل ہے، 9 مئی اور 24 نومبر واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔پریس کانفرنس میں اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی صورت اپنے آئینی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ آئین کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، گرفتار کارکنوں کو عدالتوں میں دہشتگردوں کی طرح پیش کیا گیا، ملک انسانی حقوق معطل ہیں ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہماری لائن صرف آئین و قانون ہے اسی کو مانتے ہیں، ہم نے بات چیت کیلیے مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے، قانون میں رہتے ہوئے اپنے مذاکرات آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ادھر، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت عوام کو ڈرا سکتی ہے لیکن انہیں ہر انہیں سکتی، کارکنان کو ظلم کے ذریعے عمران خان سے دور نہیں کیا جا سکتا، وہ جب بھی کال دیں گے عوام دوبارہ جذبے سے نکلیں گے۔ جس کو عوام نے ووٹ نہیں دیا اسے ٹیکس کیوں دیں؟ سول نافرمانی عوام کا حکومت سے بے زاری کا اظہار ہوگا۔

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

    شوہر نے دوسری بیوی کے ساتھ مل کر پہلی کو قتل کردیا

    دمشق میں مشتعل ہجوم کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ

    شہباز نواز ملاقات،ملکی سلامتی اور ترقی پر اتفاق

  • جی ایچ کیو حملہ کیس،گنڈاپور،شبلی فراز سمیت 25 ملزمان کے وارنٹ

    جی ایچ کیو حملہ کیس،گنڈاپور،شبلی فراز سمیت 25 ملزمان کے وارنٹ

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

    عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، کنول شوزب، راشد حفیظ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے، عدالت نے کرنل شبیر، عمر تنویر بٹ، شہریار آفریدی،زین قریشی،میجر طاہر صادق،عظیم اللہ خان، فہد مسعود،محمد جاوید،ذاکراللہ، کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نےسی پی او راولپنڈی کو وارنٹ گرفتاری پر تعمیل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ملزمان کو 10 دسمبر کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ہیں،ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدم حاضری کی بناء پر جاری کیئے گئے ہیں

    واضح رہے کہ 9 مئی کے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمران خان سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے،شیخ رشید احمد،شیخ اشد شفیق،راجہ بشارت،زرتاج گل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، وکلاء کے دلائل مکمل ہونےکے بعد جج امجد علی شاہ نے فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی،مجموعی طور پر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    عمران خان اور دیگر پر عائد فرد جرم میں الزامات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر جی ایچ کیو پرحملہ، افواج پاکستان کو بغاوت پراکسانے کا الزام ہے،فرد جرم میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مئی سے قبل منصوبہ بندی کرکے عسکری اہداف کا تعین اور 9مئی واقعات، ملکی داخلی، سلامتی اور ریاستی استحکام پر براہ راست حملےکاا لزام ہے،فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی طرز پر منظم منصوبہ بندی کی، پرتشدد مظاہروں سے حکومت کو دباؤ میں لانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، جولائی 2023 میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی واقعات پر رپورٹ جاری کی،فرد جرم میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر 102 گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور 26 سرکاری عمارتوں پر منظم حملے کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے،فردجرم میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں 1 66کروڑ 56 لاکھ روپے مجموعی نقصان کا تخمینہ ہے۔

    سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات،پروپیگنڈہ،مزید 7 ملزمان پر مقدمہ

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • ڈی چوک سے کون بھاگا؟ بشریٰ یا پی ٹی آئی قیادت

    ڈی چوک سے کون بھاگا؟ بشریٰ یا پی ٹی آئی قیادت

    پی ٹی آئی کی سیاست میں جاری تضادات نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا ہے، خاص طور پر 26 نومبر کے احتجاج کے بعد، جب بشریٰ بی بی کے بیانیے اور پی ٹی آئی کی قیادت کے بیانات میں واضح اختلافات سامنے آئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اس احتجاج کے حوالے سے عوام تذبذب کا شکار ہیں، کیونکہ دونوں طرف سے پیش کردہ بیانیے ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔

    بشریٰ بی بی کی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے میں شامل ہونے کے بعد، ان کا پہلا بیان منظر عام پر آیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکیلی ڈی چوک میں رہ گئی تھیں اور قیادت نے انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا تھا۔ اس بیان میں بشریٰ بی بی نے شکایت کی کہ قیادت اور عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا، اور رات ساڑھے بارہ بجے وہ 30 سے 40 کارکنان کے ہمراہ ڈی چوک سے نکل آئیں۔

    تاہم، بشریٰ بی بی کے اس بیان کے برعکس، شواہد بتاتے ہیں کہ وہ 11 بج کر 57 منٹ پر علی امین گنڈاپور کی گاڑی میں فرار ہو گئیں تھیں۔ تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم احتجاج میں شامل تھے اور نہیں بھاگے، یہ تضاد عوام کے لیے سوالات کا سبب بن رہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا بیان اور قیادت کے بیانیے میں کس کا بیان سچا ہے؟ کوئی نہ کوئی جھوٹ بول رہا ہے۔بشریٰ بی بی کے بیان نے پی ٹی آئی قیادت کو بھی بے نقاب کیا ہے جو انہیں اکیلا چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی،

    ایک اور قابل ذکر پہلو وہ ہے جس میں بشریٰ بی بی نے پٹھان کارڈ استعمال کیا ،بشریٰ بی بی کا بیان میں پٹھانوں کی غیرت کا ذکر کیا اور قوم کو بانٹنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی، ایک اور غیر واضح بیان، شہادت کے بارے میں غیر مبہم بیان۔ بانی پی ٹی آئی کے نام پر شہید ہونے کا بیانیہ، عوام کو گمراہ کرنے کی سازش،شہادت کا رتبہ صرف دین کے لیے، سیاست کے لیے نہیں،

    بشریٰ بی بی کا یہ بیانیہ پی ٹی آئی قیادت کی سیاست کے جال کو بے نقاب کرتا نظر آ رہا ہے، جہاں ایک طرف قیادت اپنے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف حقیقت میں بشریٰ بی بی کی باتوں میں تضادات ہیں۔ عوام ابھی تک اس تذبذب کا شکار ہیں کہ آخرکار کس کا بیانیہ سچ ہے، اور کس نے جھوٹ بولنے کی کوشش کی ہے۔اختتاماً, 26 نومبر کا احتجاج ایک نئے سیاسی بحران کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی قیادت کے بیانیے میں تضاد سامنے آ رہا ہے۔ سیاست کی پیچیدگیاں اور جھوٹ بولنے کے الزامات عوام کی نظروں میں اہم سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • حکومت نے کہا تھاعمران کو رہا کردیا جائے گا،علیمہ خان کا دعویٰ

    حکومت نے کہا تھاعمران کو رہا کردیا جائے گا،علیمہ خان کا دعویٰ

    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تین چار کیسز میں حاضری تھی جناح ہاؤس کا ٹرائل شروع نہیں ہو رہا پہلی بار تفتیشی نے کہا کہ شامل تفتیش ہو گئے ہیں

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم ضمانت نہیں نو مئی کا ٹرائل شروع کروانے چاہتے ہیں لوگوں کی زندگیاں خراب کر رہے ہیں پراسیکیوٹر کے پاس شواہد موجود نہیں ہیں ٹرائل میں عدالت کو بھی شرمندگی ہو گئی کہ لوگوں کے ڈیڑھ سال ضائع کیے،ہمارے خلاف پانچ اکتوبر کے مقدمہ میں کردار کا پولیس کو پتہ نہیں تھا انصاف کے نظام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں احتجاج کے لیے جب لوگ آنا شروع ہوئے حکومت نے خوفزدہ ہو کر بیرسٹر گوہر کو بلایا حکومت نے بیرسٹر گوہر کو کہا کہ سنگجانی بیٹھیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیں گے،حکومت نے دباؤ میں آکر بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل بھجوایا، حکومت نے کہا تھاعمران خان کو 20 دن کے اندر رہا کردیا جائے گا۔

    قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمی خان اور علیمہ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے والے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 14 جنوری تک توسیع کردی

  • عدالت پیش نہ ہونیوالی بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک

    عدالت پیش نہ ہونیوالی بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہو گئی ہیں

    عدالتیں طلب کر رہی ہیں لیکن بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہو رہی، بشریٰ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں ، آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئین، تا ہم دوسری جانب ڈی چوک سے فرار ہونے کے بعد بشریٰ بی بی ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہو چکی ہیں، بشری بی بی نے چارسدہ کا مختصر دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مرنیوالے دو افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔ بشری بی بی نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جرات و قربانیوں کو حراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    بشریٰ بی بی نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے جان بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک بھی دیا۔ اس موقع پر بشری بی بی نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ جاں بحق کارکن تاج الدین کے نام سے ایک گرلز ہائی سکول قائم کریں گی، تاکہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے۔ اس دورے میں بشری بی بی نے چارسدہ کے کارکنوں کے حوصلے کو سراہا اور ان کے عزم کو مستحکم کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے مشن میں بھرپور حمایت کا عہد کیا۔

    میں بھاگنے والی عورت نہیں، مجھے اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، بشریٰ بی بی
    اس موقع پر کارکنان سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے، ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی،اسکے بعد بہت سی گاڑیاں آئیں کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرا رہے تھےعمران خان کے لیے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی، میں وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا، میں نے سب کو کہا تھا مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا،لیکن سب نے مجھے اکیلے چھوڑ دیا تھا، بی بی وہاں اکیلی تھی، اور سب لوگ چھوڑ کر جا چکے تھے، بہت سے لوگ اس بات کے گواہ ہیں، جو زبردستی علاقہ خالی کروا رہے تھے وہ بھی گواہ ہیں، میں نہیں جا رہی تھی میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی، پٹھان غیرت مند ہیں، خان کے نام پر جو شہید ہوئے ہیں، خان نے کہا تھاان کے پاس لازمی جانا ہے

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،بشریٰ‌پھر پیش نہ ہوئیں،وارنٹ گرفتاری برقرار

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس،بشریٰ‌پھر پیش نہ ہوئیں،وارنٹ گرفتاری برقرار

    اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی،

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی ،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ، بشری بی بی دوران سماعت عدالت میں پیش نہ ہوئیں ،نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ آئندہ سماعت پر بشرا بی بی پیش ہوں گی اور 342 کے سوال نامہ کے جواب بھی ریکارڈ کروائے جائیں گے۔ وکیل عثمان گل نے کہاکہ بشری بی بی کے پلیڈر جیل کے باہر موجود ہیں انھیں عدالت آنے کی اجازت دی جائے ۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ بشری بی بی عدالت میں موجود ہوں گی تو ہی پلیڈر کی حاضری مارک ہو سکتی ہے ۔پانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 342 کے سوال نامے کے جواب کے لیے 12 مواقع دیے جا چکے ہیں،10 سماعتوں سے بانی پی ٹی آئی کے کونسل عدالت میں موجود نہیں جبکہ چھ سماعتوں سے بشری بی بی کے کونسل موجود نہیں تھے ،عدالت نے بشری بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی سماعت نو دسمبر تک ملتوی کر دی

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

  • عمران خان کا 14 دسمبر سے سول نافرمانی تحریک کا اعلان

    عمران خان کا 14 دسمبر سے سول نافرمانی تحریک کا اعلان

    اسلام آباد: عمران خان نے 14 دسمبر سے سول نافرمانی تحریک کا اعلان کیاہے-

    باغی ٹی وی :عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہو چُکی ہے ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں نہتے سیاسی کارکنان پہ گولیاں برسائی گئیں اور پُر امن سیاسی کارکنان کو شہید کیا گیا ہے ہمارے سینکڑوں کارکنان لا پتہ ہیں سپریم کورٹ کو اب اس کا نوٹس لے کر اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہئے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم پہلے بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالتوں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور ملک اس نہج ہر پہنچ گیا، ہم 13 دسمبر کو پشاور میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے عظیم الشان اجتماع منعقد کریں گے- اس اجتماع میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔

    میں دو نکات پر پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے رہا ہوں • انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں رہائی ، • ⁠9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام

    ہماری مذاکراتی کمیٹی عمر ایوب خان ، علی امین گنڈاپور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر پر مشتمل ہو گی اور سٹیک ہولڈرز سے مذاکرات کرے گی، اگر ان دو مطالبات کو نہ مانا گیا تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائیگی اس تحریک کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

    سول نافرمانی کے نتیجہ میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کرینگے کہ وہ ترسیلات زر (remittances) کو محدود کریں اور بائیکاٹ مہم چلائیں۔ اس تحریک کے دوسرے مرحلے میں اس سے آگے بھی جائیں گے-

  • جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان سمیت دیگر پر فردجرم عائد

    جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان سمیت دیگر پر فردجرم عائد

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں 60 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، جیل کی حدود سے راجہ بشارت گرفتار کر لئے گئے

    9 مئی کے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں عمران خان سمیت تمام ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے،شیخ رشید احمد،شیخ اشد شفیق،راجہ بشارت،زرتاج گل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے،سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ راجہ بشارت جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد جیل سے باہر نکلے تھے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی حراست میں لے لیا گیا،عمر ایوب کو بھی پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا،وکلاء کے دلائل مکمل ہونےکے بعد جج امجد علی شاہ نے فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی،مجموعی طور پر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

    اس کیس میں 40 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں، شہباز گل ،زلفی بخاری، حماد اظہر ،مرادسعید اشتہاری ہیں، عمر ایوب راجہ بشارت احمد چٹھہ سمیت چار ملزمان گرفتار ہو گئے ہیں

    عمران خان اور دیگر پر عائد فرد جرم میں الزامات کی تفصیلات سامنے آئی ہیں ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر جی ایچ کیو پرحملہ، افواج پاکستان کو بغاوت پراکسانے کا الزام ہے،فرد جرم میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر 9 مئی سے قبل منصوبہ بندی کرکے عسکری اہداف کا تعین اور 9مئی واقعات، ملکی داخلی، سلامتی اور ریاستی استحکام پر براہ راست حملےکاا لزام ہے،فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی طرز پر منظم منصوبہ بندی کی، پرتشدد مظاہروں سے حکومت کو دباؤ میں لانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، جولائی 2023 میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 9 مئی واقعات پر رپورٹ جاری کی،فرد جرم میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر 102 گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور 26 سرکاری عمارتوں پر منظم حملے کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے،فردجرم میں کہا گیا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں 1 66کروڑ 56 لاکھ روپے مجموعی نقصان کا تخمینہ ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی چالان تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی ہیں،ملزمان نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت قیادت میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا، جی ایچ کیو گیٹ پر دھاوا بولا گیا اور گیٹ توڑ دیا، فوجی جوانوں نے منع کیا مگر باز نہیں آئے اور توڑ پھوڑ کرتے رہے،ملزمان نے حساس عسکری املاک توڑی اور آگ لگا دی، ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا، پیٹرول بم بھی مارا گیا، ملزمان جی ایچ کیو گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور فورسز سے بھرپور مزاحمت کی گئی، پاکستان میں بغاوت کا ساماں پیدا کیا گیا،جی ایچ کیو گیٹ پر پیٹرول بم ٹائر جلا کر آگ لگائی گئی اور بلڈنگ کے شیشے توڑے دیے گئے، پاک آرمی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، عسکری ملازمین پر حملے کیے گئے، یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی کے نعرے اور خان نہیں تو پاکستان نہیں کے نعرے لگائے گئے،حساس دفاتر آئی ایس آئی اور جی ایچ کیو عمارات پر حملے کیے گئے، مظاہرہ اور احتجاج منظم سازش مجرمانہ کے تحت کیا گیا، موقع پر 6 ملزم گرفتار کیے ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں کی گئیں، چالان میں استدعا کی گئی کہ ملزمان کو سخت ترین عبرت ناک سزائیں دی جائیں

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو مظاہرین کی جانب سے جی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک، فوجی چوکیوں اور تنصیبات کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔عمران خان اب اڈیالہ جیل میں ہیں تا ہم پی ٹی آئی کے باقی رہنما ضمانتوں پر ہیں، نومئی کے مقدمات کی سماعت تاخیر کا شکار ہو رہی ہے، ڈیڑھ برس ہو چکا ہے ابھی تک فیصلے نہیں ہوئے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی جی ایچ کیو کے سامنے پر امن اختجاج کے بیان پر قائم ہیں،29 جولائی کو اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے وضاحت کے ساتھ دوبارہ اعتراف کرلیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی اعتراف نہیں کیا،میرے جی ایچ کے او کے باہر پرامن احتجاج کے بیان کو اعتراف اور اقبال جرم بنا کر پیش کیا گیا،میں نے کوئی اعتراف یا اقبال جرم نہیں کیا۔ 9 مئی کے بعد میرے 3 وی لاگز بھی موجود ہیں، میں 9 مئی مقدمات کی تفتیش میں بھی کہہ چکا ہوں پر امن اختجاج کریں گے، 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہماری بے گناہی چھپی ہے،

    اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات

    اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

    مناہل ملک کی لیک”نازیبا "ویڈیو اصلی،مفتی قوی بھی میدان میں آ گئے

  • اڈیالہ جیل،سیکورٹی سخت،راستے بند،جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت

    اڈیالہ جیل،سیکورٹی سخت،راستے بند،جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت

    اڈیالہ جیل جانے والا راستہ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر بند کردیا۔

    اڈیالہ جیل میں آج سانحہ نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت مقرر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل جانے والا راستہ سیکورٹی وجوہات کے باعث بند کیا ہے،ٹریفک کو سنگل لائن پر ڈالا گیا ہے ،پولیس نے کسی بھی مسافر یا عدالت پیش ہونے والے ملزم کو نہیں روکا ہے،  جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش ہونے والے ملزمان کو بھی جانے دیا گیا۔پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ راستہ بند کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کرینگے،صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ ہم تو عدالت پیش ہونے آئے ہیں لیکن جانے نہیں دیا جارہا، شیخ راشد شفیق کا کہنا تھا کہ عدالت نے سماعت مقرر کی ہے ہم نے پیش ہونا ہے لیکن کس طرح پیش ہوں گے جب راستہ بند کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ راستہ سیکورٹی صورتحال کے باعث بند کیا تھا، سماعت کا وقت شروع ہونے پر کھول دیا ہے

    اڈیالہ جیل آمد پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا تھا کہ طبیعت ٹھیک نہیں، اڈیالہ جارہا ہوں، کسی کو نہیں پتا کیا ہونے جا رہا ہے

    دوسری جانب راولپنڈی جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،عثمان ڈار، مسرت جمشید چیمہ،محمد احمد چٹھہ،عنصر اقبال، زرتاج گل، فواد، شیخ رشید احمد اڈیالہ جیل پہنچ گئے.

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی