Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دیں گے، عظمیٰ بخاری

    فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دیں گے، عظمیٰ بخاری

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک فرد واحد کی خاطر اسمبلیاں ختم نہیں ہونے دے گی۔

    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم تمام آئینی اور قانونی طریقہ کار فالو کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پاس پنجاب اسمبلی میں آدھی سیٹیں ہیں باقی آدھی کو کس بات کی سزا ہے عمران خان اور ان کی پارٹی استعفے نہیں دے گی۔انھوں نے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے اور بعد میں اسپیکر اسمبلی کے پاس گئے کہ ہمارے استعفے قبول نہ کریں عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے تھے لیکن ناکام رہے پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد یا اعتماد کا ووٹ اور اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے حوالے سے ہم تمام آئینی اور قانونی طریقہ کار کو دیکھے گے کوئی بھی کورٹ آئین پاکستان کو روندنے نہیں دے گی۔عمران خان نے تمام تر حربے استعمال کرکے دیکھ لیا ہے

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ آئین پاکستان عمران خان کے گھر کی لونڈی نہیں ہے چوہدری پرویز الہی کے حوالے سے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی اور نہ ہی عمران خان کی خواہش پر الیکشن کی تاریخ نہیں دے گے اورنہ اس سے بلیک میل ہوں گے پنجاب اسمبلی کسی کی جاگیر نہیں ہے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی سیٹیں برابر ہیں،عمران خان ملکی اداروں کے پیچھے پڑا ہوا ہے،سمجھ نہیں آتی پرویز الہٰی کس غلط فہمی میں مبتلا ہیں،پرویزالہٰی کو عمران خان کے کہنے پر غیرقانونی اقدام نہیں کرنا چاہیے،عمران خان کی خواہش پر کسی کو پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں کرنے دیں گے،عمران خان ڈپریشن میں ہے تو کیا اس کی سزا ہمیں دی جائے گی، حمزہ شہباز کی نظرثانی درخواست چھ ماہ سے التواء کا شکار ہے، اگر ہماری درخواست سن لی جائے تو پرویز الہٰی غیر آئینی کام نہیں کر سکیں گے،

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

  • ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    ہمارے ساتھ بیٹھ کر پرویز الہیٰ نے عمران خان کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں،خواجہ آصف کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنڈی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم صوبائی اسمبلیاں چھوڑ رہے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کا تعلق ق لیگ سے ہے، جو تقسیم ہو چکی ہے، ق لیگ کا ایک گروپ پی ڈی ایم کے ساتھ اور ایک تحریک انصاف کے ساتھ ہے

    پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی توڑیں گے یا نہیں اس پر بحث جاری تھی،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی۔

    پرویز الہیٰ کے ویڈیو بیان کے بعد ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے چودھری پرویز الہیٰ کو آڑے ہاتھوں لیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پرویز الہیٰ کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ اچھے وضعدار لوگ ھیں چوہدری صاحب کہتے ھیں جس کے ساتھ چلتے ھیں اسکا ساتھ نہیں چھوڑتے. چوہدری صاحب اینج تے نہ کرو. ساڈے نال تے پوری رات وی نہیں کڈھ سکے.. سویرے سویرے عمران خان کے پاس پہنچ گئے تھے.. رات ھمارے ساتھ بیٹھ کر آپ نے عمران کو سلیس پنجابی میں ڈیڑھ سو گالیاں دی تھیں.

    اس حوالہ سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری کافی تعداد ہے ،مسئلہ نہیں ہوگا، پرویز الہٰی کے خلاف ریکوزیشن جمع کروائیں گے،پرویز الہٰی اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے،خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی ریکوزیشن لائیں گے،

    وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ عمران خان استعفے دینے کا اعلان ہی کرتے ہو ، دیتے نہیں، یہ تیر بھی چلا لو ، واپس تمہاری سیاست ہی کو لگے گا، عمران نے اداروں کو غیرآئینی اورغیرجمہوری کردارادا کرنےپر بار باراکسایا،عمران خان آج تک باز نہیں آئے،

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

  • عمران خان راولپنڈی جلسے میں موجود تھے تو پیش نہیں ہو سکتے؟عدالت کا استفسار

    عمران خان راولپنڈی جلسے میں موجود تھے تو پیش نہیں ہو سکتے؟عدالت کا استفسار

    اے ٹی سی اسلام آباد،تھا نہ سنگجانی میں درج کار سرکار میں مداخلت مقدمے کی سماعت ہوئی

    عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کردی ،عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ،بابر اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور میں ہیں،عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان راولپنڈی جلسے میں موجود تھے تو عدالت کیوں پیش نہیں ہو سکتے؟ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آڈر ہے؟ وکیل نے کہا کہ لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری کوئی آڈر نہیں ،

    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا

    واضح رہے کہ کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت21 اگست کو اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ عدالت نے 25 اگست کو انہیں ضمانت دیتے ہوئے یکم ستمبر تک گرفتار کرنے سے روکا بھی تھا۔ جبکہ 20 اگست کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف رہنما شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس کا راستہ زیرو پوائنٹ سے ایف 9 پارک تک تھا، اس دوران عمران خان کی تقریر شروع ہوئی جس میں انہوں نے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ ترین افسران اور ایک معزز خاتون ایڈیشنل جج صاحبہ کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کیا۔

  • قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتےہیں: رانا ثناء اللہ

    قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتےہیں: رانا ثناء اللہ

    لاہور:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے 4 سے 6 مہینے درکارہوں گے، 6مہینےبعدہم اس پوزیشن میں ہونگے پنجاب میں الیکشن جیت سکتےہیں، قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتےہیں۔

    بلاول بھٹو نے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ڈرامہ قرار دے دیا

    نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی ویر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا اعلان غیر منطقی ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ کرپٹ سسٹم سے باہر جا رہے ہیں، اگر سسٹم سے مسئلہ ہے تو پھر انقلاب لائیں، الیکشن کے بعد آپ اسی سسٹم میں آئیں گے، پیپلز پارٹی نے جب الیکشن کا بائیکاٹ کیا تو اس کے بعد سے آج تک پنجاب میں داخل نہیں ہو سکی، عمران خان نےغصےمیں آ کر اسمبلیاں توڑنے کی بات کی۔

    عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

    انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی اپنی حیثیت کیا ہے وہ آدھے منٹ میں اسمبلی توڑنےکی بات کر رہے ہیں۔پرویزالہٰی کے پاس جو اختیار ہے اس کو کیسے روکنا ہے یہ ہمیں پتہ ہے۔ وہ بطورِ وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے، ہمیں یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ ان کی میٹنگز میں کیا باتیں ہوتی ہیں، اگر ہم نے آج تک ان کو روکا ہے تو کچھ ہمیں پتہ تو ہے۔ پی ٹی آئی سے 15 سے 20 لوگ ہمیں دستیاب ہوں گے، پنجاب میں مقابلہ پی ٹی آئی اورن لیگ کےدرمیان ہے، اگر دونوں اسمبلیاں توڑدی جاتی ہیں پھر بھی میری تجویز یہی ہے کہ صرف وہاں الیکشن کروائیں، پیپلزپارٹی اس وقت کسی صورت سندھ میں الیکشن نہیں چاہے گی، مولاناچاہیں گے کہ وفاقی حکومت رہے اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ہو جائیں۔

    نیب راولپنڈی نے ملک ریاض کو یکم دسمبر کو طلب کرلیا

    رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگلے الیکشن سے میں نوازشریف کا پارٹی کو لیڈ کرنا بہت ضروری ہے، لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہمیں 4 سے 6 مہینے درکارہوں گے، ہم نے سیاسی نقصان اٹھایا ہے لیکن ہم نے ریاست کو بچا لیا، 6 مہینے بعد ہم اس پوزیشن میں ہونگے کہ پنجاب میں الیکشن جیت سکتے ہیں، مفتاح اسماعیل 2 ماہ پہلےخود کہہ رہے تھے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ہے۔ جب تحریک انصاف والے حکومت سےنکلیں گے تو ان کو لگ پتہ جائے گا اپوزیشن ہوتی کیا ہے

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اعظم سواتی نے جوباتیں کیں کیاوہ کرنے والی ہیں؟ کیا یہ مناسب گفتگوہے؟ قومی اسمبلی کا الیکشن 6 ماہ آگے لے جا سکتے ہیں۔

  • عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گےتو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی: پرویز الٰہی

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گےتو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی: پرویز الٰہی

    لاہور:بیٹے کےبعد باپ نے عمران خان کے ساتھ عہد نبھانے کا اعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔

    کراچی:پنیاری پولیس کا جوے کے اڈے پر چھاپہ، 6 جواری گرفتار، مقدمہ درج

     

    انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عمران خان کو ایک نئی زندگی عطا کی ہے، راولپنڈی جلسے میں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے، عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، صوبائی اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی پی ڈی ایم کا جعلی اتحاد بھی انتشار کی شکل اختیار کرتا جائے گا، ن لیگ والے شعبدہ باز جھوٹ بولنے باز ہی نہیں آ رہے آپ کو سمجھ لگ جائے گی آپ کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہو گا کہ آپ کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی۔

    بلاول بھٹو نے عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان ڈرامہ قرار دے دیا

    چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ اس ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی اور ایسے کام ہوں گے جس سے عام اور غریب آدمی اور ان کے بچوں کو فائدہ ہوا، اس کی ابتدا پنجاب سے ہو چکی ہے کینسر کا علاج بھی انشاء اللہ فری ہو گا، انشاء اللہ روز ایک نئی چیز نظر آئے گی جس کا فائدہ عام آدمی غریب آدمی کو ہو گا۔

    گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے لکھا تھا کہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔ اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے ساتھ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔ جس دن ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک مشکل حالات میں ہے، اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا والے حالات نہیں چاہتا ، فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں سے نکل جائیں گے۔

  • عمران خان کو نکال کر باقی سیاستدانوں کو کام کرنے دیا جائے عفت عمر

    عمران خان کو نکال کر باقی سیاستدانوں کو کام کرنے دیا جائے عفت عمر

    ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی . اس میں احمد علی بٹ نے عفت عمر سے پوچھا کہ آپ عمران خان کے اتنے خلاف کیوں ہیں اور آپ عمران کو ووٹ نہ دینے کی بجائے بلاول یا نوازشریف کو ووٹ دینے کی بات کرتی ہیں وجہ کیا ہے؟ اس سوال کے بعد جواب میں عفت عمر برس پڑیں عمران خان پر اور کہا کہ اس شخص نے چار سال میں کیا کیا؟ کوئی ایک کام بتا دیں سوائے افراتفری پھیلانے کے اس نے کیا کیا ہے ؟ ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا کر رکھا ہے. چار لوگ سڑکیں بند کر کے بیٹھ جاتے ہیں یہ کوئی بات ہے بھلا. دوسری جماعتیں بھی لانگ مارچ کرتی رہی ہیں لیکن یہ سب کسی نے نہیں کیا جو عمرا ن خان

    کر رہا ہے اور کروا رہا ہے. اس نے ملک میں تماشے لگا رکھے ہیں تو کیوں‌دیں ہم اسکو ووٹ. عمران خان نے ملک میں‌فساد بپا کر رکھا ہے میرے خیال سے اسکوسیاست سے نکال کر باقی سیاستدانوں کو کام کرنے دیا جانا چاہیے. احمد علی بٹ نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہےکہ جو پیتنس سال اقتدار میں‌رہے وہ بدلیں گے ملک کے حالات تو عفت عمر نے کہا کہ جی ہوں وہی بدلیں گے وہ تجربہ کار ہیں لیکن ان کو کام تو کرنے دیا جائے. عمران خان نے صرف باتیں کیں کام نہیں‌کیا .

  • مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی عمران خان کی وارثت ہے،مریم اورنگزیب

    مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی عمران خان کی وارثت ہے،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی سیاست میں غیرمتعلقہ ہوگئے ہیں

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کی4 سالہ تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہی ہے، مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی عمران خان کی وارثت ہے،عمران خان کی حکومت میں ملکی قرضوں میں تاریخی اضافہ ہوا ،اتحادی حکومت ملک کی ترقی و خوشحالی کے واضح ایجنڈا پر کاربند ہیں الیکشن وقت سے پہلے بس اس لئے کروائیں کہ عمران خان کا اقتدارختم ہوگیا ہے،وفاقی گرانے چلے تھے اپنی صوبائی حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے نظام سے نکلنے کے اعلان کے باوجود اسی نظام سے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں کوئی فیس سیوینگ پی ٹی آئی کے کے کام نہیں آسکتی کیونکہ عوام نے ان کا حقیقی فیس سے واقف ہیں حالات بدل گئے لیکن ایک شخص کا جھوٹ، فسادی ذہن اور ایجنڈا نہیں بدلا،

    قبل ازیں”اکنامک افیئرز” میگزین کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں پاکستان یوتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا پاکستان یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو زیرو ٹیکس پر مراعات فراہم کی گئیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے سابقہ دور میں اس پروگرام سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے اس پروگرام میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے جیسے منصوبے شامل تھے چھوٹے کاروبارمیں بھی نوجوان طبقہ کو سہولیات بھی فراہم کی گئیں پاکستان کی66 فیصد آبادی30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کے چارٹر آف اکانومی کے وژن سے تمام ادارے استحکام کی جانب گامزن ہوں گے اکنامک افیئرز میگزین کا اجرا پاکستان کی 75 سالہ تقریبات کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے میگزین میں پاکستان کی 75 سالہ معاشی کامیابیوں کا احاطہ کیا گیا ہے پاکستان کی تاریخ میں معاشی اتار چڑھائو کی تفصیلات بھی میگزین میں شامل ہیں

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کی کرسی چھوڑ دیں گے؟ عمران خان کا کہنا مان لیں گے؟

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

    چیئرمین نیب کی آڈیوز اور ویڈیوز لیک کی گئیں،

  • عمران خان کورونا سے بھی خطرناک،علاج نواز شریف کے پاس ،امیر مقام کا دعویٰ

    عمران خان کورونا سے بھی خطرناک،علاج نواز شریف کے پاس ،امیر مقام کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ قوم کیلئے یہ خوشخبری اور مبارکباد کا ہفتہ ہے، عمران خان کورونا سے بھی خطرناک ہے پاکستان کے لئے عمران خان کا علاج نواز شریف کے پاس ہے

    امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ اور سچ کا پول کھل گیا ہے،وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان انٹرنیشنل جھوٹا ہے،سائفر پر پہلے قوم کو گمراہ کیا پھر امریکہ سے معافی مانگی ، ارشدشریف کی شہادت پر بھی سیاست کی گئی ارشدشریف کے قتل پر افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دینے والے نے رات کو یوٹرن لے لیا،استعفوں کا اعلان کرکے ڈرامہ کیا گیا ، عمران خان نے فیس سیونگ کیلئے رات کو استعفوں کا ڈرامہ رچایا،وزیر اعظم سے استعفے لینے والے نے خود استعفوں کا اعلان کیا،الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،عمران خان کے کہنے پر کوئی بھی استعفے نہیں دے گا،

    دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب، ن لیگی رہنما، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایک ایک بیانیہ جھوٹا ثابت ہوا ،ملک میں انتشار اور فساد کا ہر منصوبہ بری طرح ناکام ہوا،استعفوں کی دھمکی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے، عمران خان کی تقریر اعتراف شکست تھی، ایک سیاسی بازی گر اپنی بچی کھچی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کر رہا ،جلسے میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے انتہائی غیر شائستہ زبان استعمال کی،

    علاوہ ازیں عمران خان کے اسمبلی سے نکلنے کے اعلان پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے نکلنے کیلئے تیار ہیں عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہو گی، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کو نکال دیں تو پیچھے خالی کرسیاں ہی ہیں، خیبر پختونخوا سے تمام پی ٹی آئی اراکین عمران خان کے حکم کے منتظر ہیں رانا ثنا اللہ کے میڈیا بیانات کسی بوسیدہ ٹی وی سیریل کے سکرپٹ جیسے ہوتے ہیں،عمران خان کے پاور شو نے امپورٹڈ سرکار کی حیثیت دکھا دی ہے،

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کی کرسی چھوڑ دیں گے؟ عمران خان کا کہنا مان لیں گے؟

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

    چیئرمین نیب کی آڈیوز اور ویڈیوز لیک کی گئیں،

  • عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں، صدر عارف علوی سے استعفی ٰلے کر دکھائیں،شرجیل میمن

    عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں، صدر عارف علوی سے استعفی ٰلے کر دکھائیں،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے معاملات ہماری ترجیحات میں ہیں

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے وزیر، شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس آچکی ہے،کے سی آر کا منصوبہ بھی وزیر اعلی ٰسندھ نے سی پیک میں شامل کروا لیا ہے،اچھی ٹرانسپورٹ عوام کا حق ہے، ہمیں کافی مقامات پر تجاوزات کا سامنا ہے،جلد ان تجاوزات کو بھی ہٹایا جائے گا عوام کا حق ہے کہ انہیں بہترین ٹرانسپورٹ ملے،ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو جلد از جلد یہ سہولیات دیں ،ہم الیکٹریکل ویکلز کی ٹیکسی سروس بھی شروع کرنے والے ہیں ہم الیکٹریکل ویکلز کے پروپوزل پر کام کررہے ہیں ،جدید ٹیکسی سروس بھی کراچی کے شہریوں کیلئے شروع کررہے ہیں تمام پراجیکٹس میں نیک نیتی کے ساتھ دن رات کام کر رہے ہیں، ان تمام منصوبوں پر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کام کررہے ہیں ،

    عمران خان نے اپنے دور میں عوام کے فائدہ کا کوئی پراجیکٹ شروع نہیں کیا،یہ استعفوں کی بات صرف عوام کو بیوقوف بنانے کی ایک سازش ہے،اگر استعفے دینے ہیں تو پہلے صدر مملکت سے استعفیٰ لیں، عمران خان کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اس کے ساتھ نہیں ہیں، اس کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو کیسے نقصان پہنچایا جائے،یہ طرز سیاست ناکامی ہے، کل جلسہ بھی نہیں تھا، چھوٹی سی سڑک پر انہوں نے پورے پاکستان سے لوگ بلائے ہوئے تھے، پنجاب حکومت کے وسائل کیسے استعمال ہورہے ہیں آپ نے کرسیوں پر مونو گرام بھی دیکھے،شاید انہیں پنجاب حکومت ہاتھ سے جانے کا خوف بھی ہے ،پرویز الہٰی عمران خان کے کہنے پر حکومت نہیں چھوڑیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ یہ میدان چھوڑ کر بھاگیں ،جسطرح عمران خان نے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی بات کی وہ عزت دار والا کام نہیں،ہمت والا آخر دم تک لڑتا ہے، کے الیکٹرک، پی ٹی سی ایل، گیس کے ایشوز ہیں، ہم سب پر کام کر رہے ہیں،آپ کو نظر آرہا ہے جہاں بھی کام ہورہا دیانتداری اور ایمانداری سے ہورہا ہے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں، صدر عارف علوی سے استعفی ٰلے کر دکھائیں،چیئرمین نیب کی آڈیوز اور ویڈیوز لیک کی گئیں،

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

    پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کی کرسی چھوڑ دیں گے؟ عمران خان کا کہنا مان لیں گے؟

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

     تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

  • عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر یوٹرن لیں گے،قمرزمان کائرہ

    عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر یوٹرن لیں گے،قمرزمان کائرہ

    اسلام آباد:عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر یوٹرن لیں گے،اطلاعات کے مطابق پی پی رہنما قمرزمان کائرہ نے عمران خان کےخطاب اور اسمبلیوں سے استعفے دینے کے معاملے پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یہ فیصلہ تبدیل کرلیں گے ،

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اپنے رہنما استعفے دینے کو تیار نہیں ہوں گے،قمرزمان کائرہ نے مزیدکہا کہ عمران خان اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے پر یوٹرن لیں گے،قمرزمان کائرہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اداروں کو کہہ رہےکہ آج بھی مداخلت کریں مگر ان کے حق میں،قمرزمان کائرہ نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے عمران خان آج بھی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہےہیں،

    سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سسٹم کا مزید حصہ نہیں رہیں گے۔

    راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے کئی پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جلسے کا مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگایا گيا اور سابق وزیراعظم واکر کے ذریعے چلتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔

    عمران خان نےاسمبلیاں توڑنےکا اعلان کرکےشکست کا اعلان کیا ہے:رانا ثنااللہ

    جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ کہا گیا کہ میری جان کو خطرہ ہے، گھر سے نہ نکلیں، اس ٹانگ کے ساتھ سفر کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے، اگر میں گرتا نہ تو گولیوں کا دوسرا راؤنڈ مجھے لگ جاتا، جب میں گرا اسی وقت مجھے پتہ چل گیا کہ اللہ نے مجھے بچالیاانہوں نے کہا کہ کنٹینر پر 12 لوگوں کو گولیاں لگیں، سب بچ گئے، عمران اسماعیل کے کپڑوں میں سے چار گولیاں نکلیں۔

    وزیرخزانہ نے پاکستان کےدیوالیہ ہونےکی قیاس آرائیوں کو پھرمسترد کردیا

    ان کا کہنا تھاکہ موت کے خوف سے خود کو آزاد کرنا ضروری ہے، مجھے ذلیل کرنے کی بہت کوشش کی گئی، میری کردار کشی کی گئی کیونکہ میں انہیں چور کہتا تھا، پاکستان آج ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑا ہے۔