Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان

    فارن فنڈنگ کیس:اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونیکا امکان

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدیداروں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونے کا امکان ہے۔فارن فنڈنگ کیس میں اسد قیصر، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آپریشن ہوسکتا ہے

    ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین کی رائے میں عملی اقدام ہوگا،عمران خان کی نااہلی کے لئے قانونی کارروائی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری ہوگی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں آئے گی۔

    پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ پارٹی ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کرنا ہے،رانا ثناء اللہ

    ذرائع کے مطابق پورے پاکستان میں مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے، عمران خان کے خلاف الیکشن کمشن کی 12 نکاتی چارج شیٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی، عمران خان کے خلاف کئی چارجز کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند دن میں پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع ہونے کا امکان ہے۔

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

    ذرائع کے مطابق اسد قیصر، قاسم سوری، عمران اسماعیل، شاہ فرمان، پنجاب کے سابق سینئر وزیرمیاں محمود الرشید، نجیب ہارون، ثمرعلی خان، سابق ایم پی اے سیما ضیاء، عامر کیانی، سیف اللہ نیازی، ڈاکٹر ہمایوں مہمند، کرنل (ر) یونس علی رضا، طارق شیخ، سردار اظہر طارق کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    عمران خان ملزم نہیں مجرم،فوری کاروائی کی جائے، مولانا فضل الرحمان

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ کے 4 ملازمین طاہراقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مرکزی فنانس بورڈ کے 6 ارکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی۔

  • عمران خان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا،عظمی بخاری

    عمران خان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا،عظمی بخاری

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، دعا ہے اللہ تعالی سیلاب زدگان کی مشکلات ختم کرے، عمران خان کو ماننے والے سن لیں ان کی ڈائری میں فرح گوگی کے ہیروں کا حساب کتاب تھا، فارن فنڈنگ کیسز کے اکاؤنٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کتنی بیرونی کرپشن ہوئی۔

    قومی احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا بل اسمبلی میں منظور

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کہانی سنانا چاہتی ہوں جس کے کردار بہت دلچسپ ہیں، صادق و امین نے ہمیشہ بال ٹمپرنگ کا جوا کھیلا، وہ صادق و امین جس کے خلاف امریکی عدالت سے بھی فیصلہ آیا، صادق و امین کو دوسروں پر الزام لگانے کا شوق تھا۔

    عظمی ٰ بخاری نے کہا کہ ان کی صداقت اور امانت کا میعار یہ ہے کہ میں نے چوری اور ڈکیتی کی ہے لیکن اللہ کی قسم نہیں کھائی،عمران خان اور ان کی پارٹی جو دوسروں کو کہتے تھے وہ خود ہیں،یہ ہمیں امپورٹڈ کہتے تھے یہ خود امپورٹڈ ہیں ، فرح گوگی کے اوپر جب معاملات نکلے تو وہ بچی ہے، عارف نقوی بے چارا ہے .

     

    حکومتی اتحادی جماعتوں کا عمران خان کو نااہل قراردینےکیلئے ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ

     

    انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی چوریاں کرنے کے بعد عمران خان منہ چھپا کر بیٹھے ہوئے ہیں،عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنایا اور چیرٹی کے پیسوں سے سیاست کررہا ہے،فرح گوگی پورا پنجاب کھا گئی،کہتے ہیں عمران خان وزیر اعظم ہاؤس سے ایک ڈائری لے کر نکلا تھا دیکھو تو سہی اس ڈائری میں کیا لکھا تھا،میاں نواز شریف تیسری مرتبہ کے وزیر اعظم کو بیٹے سے پیسے نہ لینے پر نکال دیا گیا،آج آپ اس بات پر آگئے ہیں کہ چند لاکھ کی بات ہے یہ اربوں روپے کی بات ہے،الیکشن کمیشن نے بتا دیا ہے کہ عمران خان چور اور ڈاکو ہے ، عمران خان نے ایک نہیں پانچ حلف لکھ کردیئے.

    عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تحریک انصاف کے سربراہ کے طور پر سوال کیا گیا تھا ،عارف نقوی کسی ولیمے کی دعوت پر جیل میں نہیں ہے ان پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے ان پر دو سو نوے سال کی عمر قید ہوسکتی ہے،جب پیسے آئے تو عمران خان کی یادداشت چلی گئی جب انھوں نے پیسے استعمال کیئے تو وہ یادداشت دوبارہ چلی گئی، ابھی تو یہ چیک ہونا ہے کہ یہ پیسے کہاں استعمال ہوئے ہیں، مرے ہوئے چوہے کو ثابت کرنے کے لئے اسد عمر کہتے ہیں عدالت جارہے ہیں ان کو خود سمجھ نہیں آرہا کیا کرنا ہے،اگر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ تھوڑی سی ہے تو کیا کہا جاسکتا ہے

    انہوں نے کہا کہ کل عمران خان گرا تھا آج ڈالر گرا ہے ،ڈالر عمران خان سے زیادہ نہیں گرسکتا ،عمران خان پر سیریز آف الزامات ہیں،عمران خان بہت خود دار لیڈر ہے امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، ڈالرز کو نہیں کہا.ہم مکمل طور پر تیار ہیں الیکشن کمیشن ہماری جس طرح سکروٹنی کرنی ہے کرلے ،اسد عمر یوٹرن مت لیجیئے گا توہین عدالت کی پٹیشن ضرور دائر کیجیئے گا.سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ نہیں بن سکتا اس پر فل بنچ یا ہائیر بنچ بنتا ہے

    عدلیہ کو مزید متنازع نہیں ہونا چاہیے،عمران خان چور بد دیانت ثابت ہوچکے ہیں،ہماری قانونی ٹیم نے اس پر کچھ چیزیں تیار کی ہیں جو پی ڈی ایم کے سامنے رکھے گی، ریکارڈ موجود ہے کہ لوگوں نے پیسے شوکت خانم کو دیئے اور عمران خان نے تحریک انصاف کے لئے استعمال کئے.پاکستان کو یہی رہنا ہے ،عمران خان پاکستان کیلئے کوئی لازم و ملزوم نہیں ہے.

  • عمران خان  ملزم نہیں مجرم،فوری کاروائی کی جائے، مولانا فضل الرحمان

    عمران خان ملزم نہیں مجرم،فوری کاروائی کی جائے، مولانا فضل الرحمان

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد کا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں پیپلزپارٹی اوردیگر اتحادی جماعتیں شریک تھیں آفتاب شیرپاؤ،محمود اچکزئی ،کشور زہرہ شریک تھے خورشید شاہ،فیصل کریم کنڈی،پلوشہ بہرام اور فاروق نائیک شریک تھے ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز بھی پی ڈی ایم اجلاس میں شریک تھیں مریم اورنگزیب،اعظم نذیرتارڑ،رانا تنویر نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں الیکشن کمیشن فیصلے پرعمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور کیا گیا پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کیخلاف کارروائی شروع ہوگی پورے پاکستان میں مختلف ٹیمیں بیک وقت کارروائی کریں گی، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ ادارے کارروائی کریں گے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی ہو گی،عمران خان کی نااہلی کیلئے قانونی کارروائی کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا

    نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری اورقانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ کے4 ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پی ٹی آئی کے مرکزی فنانس بورڈ کے 6 ارکان کیخلاف بھی قانونی کارروائی ہوگی،

    دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف فرد جرم آچکا ہے،عمران خان ایک ملزم نہیں بلکہ اب مجرم بھی قراردیا جا رہا ہے .ثابت ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ ہوئی ہے ,عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد صادق اور امین نہیں رہے عمران خان نے 5سال تک الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولاعمران خان کا بیانیہ ہر دن تبدیل ہوتارہا ہے،الیکشن کمیشن میں جھوٹے سرٹیفکیٹ اور حلف نامہ جمع کیا گیا،ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کے خلاف فرد جرم ہے،اب آئین اور قانون کے مطابق کارروئی کی جائے گی،عمران خان عملی طور پر پاکستان کے نااہل ترین حکمران ثابت ہوئے،اس نے اسرائیل اور ہندوستان سے فنڈنگ لی ہے،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا،16 بینک اکاونٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آگیا،عمران خان نے متعدد غیرملکی کمپنیوں اور غیرملکی شہریوں سے فنڈنگ لی،الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے،پی ٹی آئی کی 2013کے بعد کی فنڈنگ کا بھی حساب لیا جائے،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پران کیخلاف کارروائی کرے، ڈاکٹر عارف علوی کو فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دینا چاہئے،فوری طور پر ان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں جن کے نا م پر اکاونٹس کھولے گئے ہیں ان کو بھی گرفتار کر کے تحقیقات کی جائیں

    قبل ازیں ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی والوں نے فیصلہ رکوانے کی کوشش کی ،ن لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ درخواست اکبر ایس بابر نے دی تھی جو پی ٹی آئی کے ہی رکن ہیں،ہم سمجھے تھے کہہ یہ لوگ تھوڑا بہت شرمندہ ہونگے مگر نہیں ،اگر کوئی مسئلہ نہیں تھا تو 8 سال سے رکوانے کی کوشش کیوں کی ،پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ سامنے نہ آنے کیلئے دباؤ ڈالا، پی ٹی آئی والے انگلی اٹھا اٹھا کر پچھلے 10 سال سے ہر ایک پر الزام لگاتے رہے،پی ٹی آئی سپورٹرز 7 صفحے پڑھ لیں ، عمران خان اور پی ٹی آئی سے سوال کریں ،عارف نقوی نے 2012 میں کوئی غلط کام نہیں کیا،آج فواد چودھری نے کہا عارف نقوی پرتو کوئی کیس ہی نہیں،

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • عمران خان کی پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

    عمران خان کی پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکپتن پہنچ گئے

    عمران خان نے پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری دی عمران خان نے پاکپتن میں مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی عمران خان نے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی، عمران خان کی اہلیہ بھی انکے ہمراہ تھیں،عمران خان دربار پر حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے،عمران خان کے ہمراہ شہباز گل بھی تھے

    عمران خان پاکپتن پہنچے تو سیکورٹی کا سخت انتطامات کیا گیا تھا، عمران خان خصوصی طیارے سے ٹھینگی ایئربیس پہنچے جہاں سے وہ براستہ بورے والا پاکپتن گئے،عمران خان کے دورے سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بے خبر تھی،

    نیا پاکستان،پرانی کرپشن۔۔|| بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا نےملک کیسے لوٹا۔خوفناک حقائق

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پہلے شوہر خاور مانیکا کا تعلق بھی پاکپتن سے ہی ہے، شادی سے قبل عمران خان پاکپتن آتے تھے اور بشریٰ بی بی سے بھی دعا کروایا کرتے تھے

  • عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چودھری کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن کافیصلہ عجلت میں سنایا گیا،8 سال بعدا لیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا پی ٹی آئی کیا سننا چاہتی تھی

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہر معاملے میں یوٹرن لیتے ہیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کا شکارہے پتہ تھا کہ چوری ہے، اسٹے آرڈ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کئی بار کی گئی ،استدعا تھی کہ الیکشن کمیشن کا اس پر دائرہ اختیار نہیں، پھرا سکروٹنی کمیٹی کو چیلنج کیا گیا نہ صرف آپ کو نااہلی کا سامنا ہوگا بلکہ سیاسی جماعت ڈی زالو ہوگی، معاملے کو سادہ نہ لیں، تحقیقات ہوں گی، قانونی چارہ جوئی پر مشاورت چل رہی ہے،سارے معاملات سب کے سامنے ہیں، فرار ہونے کی کوئی راہ نہیں دیں گے ابھی تک یہ جواب نہیں آیا کہ بنی گالہ کا پلاٹ کہاں سے آیا، عمران خان کے بچے امپورٹڈ ہیں، کیا وہ میانوالی کے اسکول میں پڑھتے ہیں،مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان پارٹی سربراہی سے استعفٰی دیں، فیصلے کو آنے میں 8 سال لگے، اگلی کارروائی پر دو تین روز لگ ہی جاتے ہیں، آگاہ کر دیا جائے گا،

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    قبل ازیں وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہا عمران خان جس ایجنڈے پر سیاست کررہا تھا یا اسکی فنڈنگ پربھی سوال اٹھتے ہیں ای سی پی کے فیصلے کے نتیجے میں جو کچھ عمران خان پر ثابت ہوچکا ہے وہ عوام کے سامنے ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے،

  • حکومت اور سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف فوری ایکشن لیں ،نواز شریف

    حکومت اور سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف فوری ایکشن لیں ،نواز شریف

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ثاقب نثار صاحب چاہے ریٹائر ہو گئے ہیں لیکن وقت آئے گا اور ان کو ان سب باتوں کا جواب دینا پڑے گا.

    لندن میں میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عظمت شیخ صاحب جو جج تھے ان کو اس بات کا جواب دینا پڑے گا،انہوں نے وٹس ایپ پر کس طرح سے جے آئی ٹی بنائی؟،اب کھوسہ صاحب کو بھی اس بات کا جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا تم کیوں سڑکوں پر پھرتے ہو ؟ اؤ ہمارے پاس اپنا کیس لے کر آؤ،ہم فیصلہ سنائیں گے.

    نواز شریف نے کہا کہ حد ہوتی ہے نا انصافیوں کی ،ظلم کی، ذیادتیوں کی، میرے خلاف ظلم ،ذیادتی ،ناانصافی کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا.پاکستان کو نعوزوبلا تباہ وبرباد کر دیا.آج پاکستان کو ایسی جگہ پر پہنچا دیا ہے جہان آج پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا مشکل ہو رہا ہے.پاکستان کی معیشت کا گزشتہ چار سال میں وہ حال کر دیا ہے کہ اس کو وینٹی لیٹر پر لے آئے ہیں،جس کی آج دوبارہ سانس بحال کرنا مشکل ہو رہا ہے.

    انہوں نے کہا کہ بے چارے لوگوں کی مہنگائی سے قمر ٹوٹ گئی ہے ، چار سال سے قمر توڑ مہنگائی کا تسلسل چل رہا ہے جو بند ہونے کا نام ہی نہیں لیتا.میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب چیزیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہیں. نواز شریف نے کہا کہ میں بڑے پر زور الفاظ میں حکومت سے کہوں گا اور پاکستان کے سیاسی پارٹیوں کو بھی کہوں گا کہ اس میں کردار ادا کریں اس فتنے کی فتنہ بازی اور شرانگیزی کو اب ہمیشہ کیلئے ختم کریں ،آئین اور قانوں کے مطابق اس کے خلاف فوری ایکشن لیں.

    نوازشریف نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ اس بندے نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہمارے ملک کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہماری قوم کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے،ہماری معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے. یہ کوئی خارجی ایجنڈا لے کر پاکستان میں آیا تھا جس کو یہ پاکستان میں امپلیمنٹ کر رہا تھا .انہوں نے کہا کہ صادق صاحب جو لندن کے میئر ہیں عمران خان الیکشن میں صادق صاحب کی مدد کرنے کی بجائے ان کے مخالف امیدوار زیک گولڈسمتھ کی مدد کر رہا ہے .

  • عمران خان نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی

    عمران خان نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی

    پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے پنجاب کی 18 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی نئی کابینہ کی منظوری دے دی ہے ،ذرائع کے مطابق نئی 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں۔ تھریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے.

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،راجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان،یاسر ہمایوں،سید صمصام بخاری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ارکان کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا.

    ذرائع کے مطابق پنجاب کی نئی کابینہ میں مسلم لیگ (ق) کا کوئی رکن اسمبلی شامل نہیں کیا گیا. پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کابینہ میں (ق) لیگ کو دی گئی دو وزارتیں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔ عمران خان کی جانب سے کابینہ ارکان کی فہرست گزشتہ رات پنجاب کی قیادت کو موصول ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب چوہدری شجاعت کیمپ نے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی سے دوبارہ رابطہ کرلیا۔انہیں پیغام دیا گیا کہ عمران خان کا ساتھ دے کردیکھ لیا۔ پہلے بھی کہتے تھے کہ عمران خان قابل اعتماد نہیں ہے.

    ذرائع کے مطابق (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ وہ واپسی کا اشارہ دیں تومعاملات کو ٹھیک کیا اور آصف زرداری اورمسلم لیگ (ن) کے ساتھ دوبارہ بیٹھا جا سکتا ہے۔

  • فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد جواد احمد عمران خان پر برس پڑے

    فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد جواد احمد عمران خان پر برس پڑے

    برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد ایک بار پھر تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان پر برس پڑے ہیں انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” انبیاء کےعلاوہ کسی کوبھی صادق اور امین نہیں کہناچاہیے۔ آج سےصادق اورامین صرف انہیں کہاجاۓجنکانام انکےوالدین نےصادق اورامین رکھاتھا۔البتہ اگرعمران خان چوری ثابت ہوجانےکےبعدبھی اپنی الزامات کی جھوٹی سیاست سےبازنہ آۓتواسےکاذب اورکرپٹین بولاجاسکتاہے”.
    اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ”اب یاتوعمران خان قوم سےچورڈاکوکھیلنابندکرےاوریہ بتائے کہ اسکےپاس اقتدارمیں آکرلوگوں کودینےکےلۓکیاہے۔اپنی الزامات کی منفی سیاست ختم کرےاورعوام کوسیاسی پارٹیوں کےمنشورپرانکوووٹ دینےکافیصلہ کرنےدےورنہ اب عمران جہاں بھی جائےاسےچوربولاجائے۔اسکےجلسوں،تقریروں میں عمران چورکےنعرےلگنےچاہیں”.

    جواد احمد نے اسد عمر کے ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کر کے لکھا ”ایمانداربھی توعمران خان بنتاتھانا۔پہلےوالوں کوتویہ خودہی کرپٹ اورچورکہتاتھا۔اچھی بات یہ ہےکہ اب یہ بھی کرپٹ اورچورثابت ہوگیاہے۔اب پاکستان کی سیاست چورڈاکوکےالزامات پرنہیں بلکہ پارٹی منشورپرہوگی کہ کوئی اقتدارمیں آکراس غریب ملک کےکروڑوں بدںصیب بمشکل کھاناکھانےوالوں کےلۓکیاکرےگا” .
    برابری پارٹی کے چئیرمین جواد احمد عمران خان کی پالیسیوں اور ان کے بیانات کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہیں وہ شروع سے کہتے ارہے ہیں کہ عمران خان کو صادق اور امین کہنا جائز نہیں‌ہے آج تو انہوں نے یہ بھی ٹویٹ کے زریعے کہ دیا ہے ”عمران خان آج صادق کےبجاۓمیرصادق بن گیا”
    جواد احمد کے ان ٹویٹس پر کافی لوگوں کے کمنٹس آرہے ہیں‌ جبکہ تحریک انصاف کے فالورز جواد احمد کو آڑھے ہاتھوں لے رہے ہیں.

  • پیپلز پارٹی نے کیا تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا مطالبہ

    پیپلز پارٹی نے کیا تحریک انصاف کی رجسٹریشن منسوخ کرنیکا مطالبہ

    پاکستان پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کیجانب سے الیکشن کمیشن میں جھوٹا حلف نامہ داخل کرانے پر عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق امین نہیں رہے ۔عمران خان سمیت پی ٹی آئی کو نااہل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے اور پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس سیز کئے جائیں۔ ثابت ہوچکا ہے کے عمران خان سرٹیفائیڈ چور ہے جس نے اسرائیل،انڈیا، آمریکا،کینیڈا کے ممالک سمیت دیگر 34 غیر ملکیوں سے فنڈنگ حاصل کی۔ عمران خان نے 13 بینک اکاؤنٹس چھپائے اور غیر قانونی فنڈنگ سے پاکستان میں انتشار پیدا کیا۔ عمران خان نے خیرات کے پیسوں کو بھی غیر قانونی طور پر اپنی جماعت کے لئے استعمال کرکے ملک کے خلاف سازش کی ہے۔عمران خان جھوٹا شخص ہے جس نے پوری قوم سے دھوکا کیا ہے

    نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا ہے کے اسرائیل بھارت اور دیگر ممالک سے فنڈنگ کے کر عمران خان پاکستان پر غیر ملکی ایجنڈے پر مسلط کیا گیا تھا۔ امپورٹڈ کوئی اور نہیں عمران خان اور پی ٹی آئی امپورٹڈ جماعت ہے۔عمران خان کا اصل چہرہ قوم سے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ دھوکے باز شخص اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنے جھوٹ پر مزید پردہ نہیں ڈال سکتا۔الیکشن کمیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے پی ٹی آئی کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاکر عمران خان کی چوری کو بے نقاب کیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    قبل ازیں وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہا عمران خان جس ایجنڈے پر سیاست کررہا تھا یا اسکی فنڈنگ پربھی سوال اٹھتے ہیں ای سی پی کے فیصلے کے نتیجے میں جو کچھ عمران خان پر ثابت ہوچکا ہے وہ عوام کے سامنے ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے،

  • اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے

    فیصلے پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے، ایسے میں مسلم لیگ ق کے سربراہ، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا، یہ صرف ابتدا ہے، 2013 سے 2022 تک کے حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں جو کہ اس سے کہیں زیادہ بھیانک ہوں گے۔

    وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈ سے متعلق الیکشن کمیشن کافیصلہ خوش آئند ہے،8 سال سے الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا اور آخرکارآج دے دیا ہمارا مطالبہ تھا فیصلہ نہیں آتا تو شکوک جنم پائیں گے الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کے مطابق ہوا پنجاب میں الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا شور مچنا شروع کر دیا گیا تھا،عمرا ن خان کو پنجاب میں ضمنی انتخابات میں ہارنے کا خوف تھا،عمران خا ن نے فنڈنگ کے معاملے میں غلط بیانی سے کام لیا،سیاست میں سیاستدان کو غلط بیانی سے کام نہیں لینا چاہیے ،سچ راستہ دیتا ہے،موجودہ حالات کا سب کو اندازہ ہے الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا اب اس معاملے کووفاقی کابینہ میں زیر بحث لائیں، مہنگائی سب کے سامنے ہے ،ڈالر کہاں پہنچ گیا امتحان آگیا کون فیل اور کون پاس ہوتا ہے، ہمارا ریکارڈ آپ کے پاس ہے وہی کریں جو قانون کہتا ہے،

    وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ جب سے فیصلہ آیا ہے مختلف آرا آپ کے سامنے آرہی ہیں، عمران خان کو علم تھا اس لیے کیس پر دسیوں اسٹے لیے عمران خان نے گزشتہ روز کہا اب ہم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے،

    قبل ازیں وفاقی وزیرشازیہ مری نے کہا عمران خان جس ایجنڈے پر سیاست کررہا تھا یا اسکی فنڈنگ پربھی سوال اٹھتے ہیں ای سی پی کے فیصلے کے نتیجے میں جو کچھ عمران خان پر ثابت ہوچکا ہے وہ عوام کے سامنے ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جھوٹا قرار دیا ہے،

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پروپیگنڈہ سیل جھوٹ بول رہا ہے کہ معاملہ چند لاکھ روپے کا ہے ،ریکارڈ کے مطابق 51لاکھ بائیس ہزار امریکی ڈالر(1200کروڑ)پاکستانی روپے ،7 لاکھ باون ہزار پاؤنڈ (30کروڑ) پاکستانی روپے،اور ساڑھے 21 کروڑ پاکستانی روپے ،ٹوٹل 1.7ارب کی فارن فنڈنگ

    ن لیگی رہنما وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ جو جماعت شفافیت کا دعوٰی کرتی تھی وہ دشمن ممالک کے شہریوں کے گند میں لتھڑی پڑی ہے، یہ ننگے وطن اور ننگے دین ہیں۔

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پرردعمل میں کہا ہے کہ عمران پاکستان تحریک انصاف کو بھی شوکت خانم سمجھ کر چلا رہے تھے.جس طرح خیرات پر شوکت خانم ہسپتال خیرات پر چل رہا ایسے ہی تحریک انصاف بھی خیرات پر چل رہی تھی۔ بلآخر ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک کرپٹ آدمی ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئر کر دیا ہے۔عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے اپنے منطقی انجام کو پہنچے اور کرپٹ ثابت ہوئے.عمران خان سے اس کا حساب لینا چاہئے کہ اس کے گھر کا کچن کون چلاتا ہے۔عمران خان کا ذریعے معاش تو کوئی ہے نہیں توبنی گالہ کہ خرچہ کون چلاتا ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے