Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • حمزہ شہباز نےعوام کوسو مفت یونٹ کا تحفہ دیا توعمران نیازی عدالت چلا گیا،مریم نواز

    حمزہ شہباز نےعوام کوسو مفت یونٹ کا تحفہ دیا توعمران نیازی عدالت چلا گیا،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام جانتی ہے مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف عوام کو آنے والے چند مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات پر بہت بڑا ریلیف دینگے۔

    شیخوپورہ کے حلقے پی پی 140 میں اتنخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ میں یہاں کی عوام کودونوں ہاتھوں سے سلام کرتی ہوں، جتنی محبت مجھے اس گرمی کے باوجود مجھے شہر نے دی ہے میرا بس نہیں چل رہا میں عوام میں آ جاؤں۔ یہاں جذبے دیکھ کر لگتا ہے کہ 17 جولائی کو شیر واپس آ رہا ہے۔ عوام کا جم غفیر گراؤنڈ کے باہر موجود ہے۔ میاں خالد محمود کو مبارکباد دیتی ہوں ، اس حلقے سے آپ الیکشن جیت چکے ہیں۔ عمران خان شیخوپورہ یہاں سے چھوٹا سے جلسہ کر کے گیا، بتانا چاہتی ہوں یہ شہر مسلم لیگ ن کا ہے۔ عمران خان بتا نہیں سکتا گزشتہ چار سال میں کوئی کام نہیں کیا، یہ ہمارے نام بدل کر پکارتا ہے، یہ ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اڑھائی ماہ میں بہت کام کیے، لیکن عمران خان نے چار سال میں ایک کام نہیں کیا، مہنگائی ضرور ہے، اپنی کمپین شروع کرنے لگی تو لوگوں نے کہا عمران خان کی وجہ سے ہمیں مہنگائی کرنی پڑی، ائی ایم ایف کے معاہدے کے باعث ہمیں پٹرول سمیت مہنگائی بڑھی، ن لیگ کیلئے عوام کی شفقت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پنجاب آج بھی شیر کے پاس کھڑا ہے، عوام جانتی ہے مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پی ٹی آئی نے کیا تھا۔ مشکل جتنی بھی بڑی ہوں، نواز شریف، شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن بحرانوں سے نکالے گی۔عوام کی امید کبھی ٹوٹنے نہیں دینگے۔

    مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب کی عوام کو سو مفت یونٹ کا تحفہ دیا، خیبرپختونخوا کی عوام کو مفت بجلی دینے کے بجائے یہ عدالت چلا گیا، عوام کو ریلیف مل رہا ہے اس کے خلاف یہ عدالت چلا گیا ہے، عمران خان پنجاب کی دشمنی بہت حد تک آگے نکل گیا ہے اور اس نے ظلم کروا کر ختم کروا دیا، عوام اسے معاف نہیں کرے گی، 17 جولائی تک نہ صحیح 17 جولائی کے بعد پنجاب کے عوام کی بجلی مفت کریں گے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، شہباز شریف عوام آنے والے چند مہینوں میں پٹرولیم قیمتوں پر بہت بڑا ریلیف دینگے۔فتنہ خان شہباز شریف آپ کے چودہ طبق روشن کرے گا۔ 75 سال بعد یہ پہلا وزیراعظم ہے جس کے اپنے لوگوں نے اسے مار مار کر عہدے سے فارغ کروایا ہے۔

    ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ میاں خالد محمود کو ووٹ دینا، یہ شیر کا امیدوار ہے، اس نے پنجاب کا مینڈیٹ آپ کو واپس دلوایا اور اپنی سیٹ کی پرواہ نہیں کی۔ فتنہ خان کو پتہ ہے کہ اگلے سال تک ہماری حکومت رہی تو مہنگائی کم ہو جائے گی، معیشت ٹھیک ہو جائے گی، حالات ٹھیک ہو جائینگے، ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، مسلم لیگ ن کو اپنی عوام کو تکلیفوں سے نکلوائے گی۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن چند مہینوں میں عوام کو بحرانوں سے نکالے گی۔

  • طیبہ گل کا معاملہ، عمران خان نے ہر حد پار کی، خورشید شاہ

    طیبہ گل کا معاملہ، عمران خان نے ہر حد پار کی، خورشید شاہ

    سابق چیئرمین نیب ہراسمنٹ اسکینڈل میں وزیراعظم ہاؤس کے ملوث ہونے کی تفصیلات پر وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون طیبہ گل کے ڈیڑھ ماہ وزیراعظم ہاؤس میں رکھے جانے کے بیان سے سر شرم سے جھک گئے،عمران خان فوری طور پر اپنی پارٹی قیادت سے الگ ہو،سنگین الزام کے بعد عمران کا سیاست میں حصہ لینے کا اب کوئی حق نہیں رہا،عمران خان پہلے صاف شفاف تحقیقات کا سامنا کرے،ریاست ماں کی طرح ہے، وزیراعظم ہاؤس کی حیثیت قوم کی بیٹیوں کے لیے دارالامان کی ہے۔

    چیئرمین مسنگ پرسنز کمیشن اور نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال فی الفور استعفی دیں

    خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو قوم کی بیٹیوں کے لیے حراسانی مرکز بنا دیا جانا پوری ریاست کے لیے باعث شرمندگی ہے،عمران خان، تم اتنے گھناؤنے کھیل میں ملوث رہے، شرم آنی چاہیے،واضح ہو رہا کہ عمران خان نے سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے لیے متاثرہ خاتون کو وزیراعظم ہاؤس میں رکھا،ثابت ہو گیا اپنے سیاسی مخالفین کو سبق سکھانے کے لیے عمران خان نے ہر حد پار کی۔

     

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خاتون کو ہراساں کرنے پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کو طلب کرلیا

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ افسوس اس شرمناک کام میں بھی عمران خان نے متاثرہ خاتون کو ریاست مدینہ کا حوالہ دیا،پاکستان کی سیاست اور ریاست کو داغدار کرنے کا اس سے بڑا الزام کیا ہو گا،پاکستان کے تمام ادارے، پارلیمان ہر صورت معاملے کی تہہ تک پہنچیں۔

  • بشریٰ اور گوگی کا نام سن کر عمران خان تڑپ اٹھتے ہیں ،فیصل کریم کنڈی

    بشریٰ اور گوگی کا نام سن کر عمران خان تڑپ اٹھتے ہیں ،فیصل کریم کنڈی

    بشریٰ اور گوگی کا نام سن کر عمران خان تڑپ اٹھتے ہیں ،فیصل کریم کنڈی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان مکاری، عیاری اور فنکاری کے ذریعے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ملک سے دشمن جیسا سلوک کیا۔ اگر تباہی خان کو نہیں نکالا جاتا تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔ عمران خان کی چوریوں کے ثبوت الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔ صدقہ مصیبت اور بلا کو ٹال دیتا ہے مگر عمران خان ایسی بلا ہے جو صدقے کی رقم بھی ڈکار لیتا ہے۔ بشریٰ اور گوگی کا نام سن کر عمران خان تڑپ اٹھتے ہیں۔ مگر اس وقت جعلی خان کا کیا حال ہوگا جب قانون کا سخت ہاتھ ان کا بازو مروڑے گا۔ عمران خان کو چور دروازے سے اقتدار میں لا کر ملک اور قوم پر مسلط کر دیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی میں اکثریت بھی مصنوعی تھی۔ جب مصنوعی اکثریت ختم ہوئی تو وہ چوروں کی طرح پارلیمنٹ سے بھاگ نکلے تھے۔ملک جن مشکلات کا سامنا کر رہا ہے یہ سب کچھ تباہی خان کا ہی کیا دھرا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرِٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انجام راتوں رات بننے والی ریپلکن پارٹی جیسا ہونے والا ہے عمران خان کا جھوٹ فراڈ بد عہد شخص کا مکروہ چہرہ مکمل بے نقاب ہو چکا زاتی مفادات کی تکمیل کیلئے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا جھانسہ دینے والا در بدر ہو گیا ہے

    نیر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہ عمران خان ضمنی انتخابات میں واضح شکست پر سٹھیا گیا ہے ضمیر فروشوں کا خریدار الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوالات اٹھا رہا ہے آئین کے تحت ادارے تعمیر کرنے والی پیپلز پارٹی اداروں کی عزت و تکریم پر یقین رکھتی ہے عمران خان کے ہوش و حواس اڑا دینے کیلئے آصف زرداری نام ہی کافی ہے صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی جمہوری نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے آئین جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے مفاہمتی کردار ادا کیا اٹھارویں ترمیم کے زریعے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے آئینی ضمانت دی ہے

    الیکشن کمیشن کے سامنے وزیراعظم ہاؤس ہے، مولانا نے روانگی سے قبل بڑی دھمکی دے دی

    ٌٰالیکشن کمیشن احتجاج،پی ڈی ایم کو وارننگ مل گئی،یہ کرو اور گھر جاؤ ورنہ….

    مولانا کو پستے بادام کھلائیں گے، چائے بھی پلائنگے، شیخ رشید نے لانگ مارچ کی دعوت دے دی

    پی ٹی آئی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے بھی فنڈنگ لی،مریم نواز

    ڈیڈ لائن گزر گئی، استعفے نہ آئے، اگلا لائحہ عمل کب ہو گا طے؟ مولانا نے سر پکڑلیا

  • بشریٰ بی بی کے بھائی تحقیقات میں تعاون کریں، عدالت کا حکم

    بشریٰ بی بی کے بھائی تحقیقات میں تعاون کریں، عدالت کا حکم

    بشریٰ بی بی کے بھائی تحقیقات میں تعاون کریں، عدالت کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی کو عدالت نے کرپشن کے حوالہ سے تحقیقات میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبی کی اینٹی کرپشن میں طلبی کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ احمد مجبتیٰ اینٹی کرپشن میں پیش ہو اور تحقیقات میں تعاون کرے،عدالت نے اینٹی کرپشن کا طلبی کا نوٹس معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے اینٹی کرپشن کو انکوائری مکمل ہونے تک تادیبی کارروائی سے روک دیا عدالت نے حکم دیا کہ احمد مجتبیٰ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو 13 جولائی کو پیش ہوں اگر تفتیش کا نتیجہ سائل کے حق میں ہوا تو شکایت نہیں رہے گی اگر تفتیش کا نتیجہ خلاف ہوا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا

    احمد مجتبیٰ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ اینٹی کرپشن کی 2022 کی ایف آئی آر نمبر 14 میں طلب کیا گیاہے، اینٹی کرپشن نے 13 جولائی کیلئے دوسرا نوٹس جاری کیاہے، میں کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا نہ ہی فراڈ میں ملوث رہا ہوں لہٰذا طلبی کا نوٹس معطل کیا جائے

    عمران خان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے عمران خان اور انکی اہلیہ کی کرپشن کی داستانیں سامنے آنے پر تھقیقاتی ادارے متحرک ہو گئے ہیں،سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام اینٹی کرپشن نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے بھائی کو تحقیقات کیلئے طلب کر لیا ، بشریٰ کے بھائی احمد مجبتیٰ پر دیپالپور میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے بشریٰ بی بی کے بھائی نے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا سرکاری مارکیٹ کی جگہ پر قبضہ کروا کر دکانیں تعمیر کی گئیں ، ملزمان کی جانب سے سرکاری خزانے کو20 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا

    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اورغداری کا بیانیہ گھڑا، فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے تصدیق کردی کہ بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیےکی سربراہ ہیں اور غداری کے سرٹیفکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ ہیں اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیے کے چیمپئن امریکا سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلےکرتے پکڑے گئے ہیں

    اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی استحقاق نےعمران خان اور شیخ رشید کوطلب کرلیا

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی استحقاق نےعمران خان اور شیخ رشید کوطلب کرلیا

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی استحقاق نے عمران خان اور شیخ رشید کو طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

     

     

    سابق وزیراعظم اور وزیرداخلہ کو پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی کے ایم این اے کے فلیٹ پر پولیس چھاپے کے معاملے پر طلب کرلیا۔سابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف تحریک استحقاق رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے جمع کرائی تھی۔

     

    چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون کا کہنا تھا کہ تمام افراد کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں جبکہ آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی کو بھی متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     

     

    خیال رہے کہ 11 مارچ کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائے جانے کے بعد جب اپوزیشن کے قانون سازوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مدعو کی گئی تو جمعیت علمائے اسلام کی رضاکار فورس کے ارکان کو نکالنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری نے پارلیمنٹ لاجز پر چھاپہ مارا تھا۔

     

     

    سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علامہ اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے فلیٹ پر پولیس کے چھاپے کے خلاف جمع تحریک استحقاق کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران پولیس نے کم از کم اراکین اسمبلی سمیت انصار الاسلام کے 2 درجن رضا کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد میں رہا کردیا گیا تھا۔

  • اپنا سب کچھ چھوڑکرعمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں، چودھری حسین الٰہی

    اپنا سب کچھ چھوڑکرعمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں، چودھری حسین الٰہی

    رکن قومی اسمبلی چودھری حسین الٰہی کی زیرصدارت ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف کے ایم پی اے ندیم بارا، سٹی نائب صدر عبیدالرحمن، ارشد حسین بھٹی، ملک اعجاز، ملک نواز اعوان، عثمان بھٹی اور عرفان بھٹی سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
    الیکشن پربات کرنے کو تیارتحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں, عمران خان

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری حسین الٰہی نے کہا کہ ہم اپنا سب کچھ چھوڑکر سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں، عمران خان اور چودھری پرویزالٰہی کا منشور ہے کہ نااہل حکمرانوں سے قوم کی جان چھڑائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ کا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے، ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت میں اپنا کردار ادا کریں اور اس نااہل امپورٹڈ حکومت کو ہٹا کر عوام کو ریلیف دلوائیں۔

     

    مخصوص نشستوں پر ارکان کا حلف، پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل

    انہوں نے کہا کہ میں شروع میں عمران خان کے ہیلتھ کارڈ کے حق میں نہیں تھا لیکن جب اس کا استعمال شروع ہوا اور لوگوں کا مہنگا علاج بالکل مفت ہونے لگا تو میں اس کا قائل ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے کارکن اور عہدیدار ضمنی علاقوں میں گھر گھر جا کر الیکشن مہم میں حصہ لے رہے ہیں، اس مشکل وقت میں ہم پی ٹی آئی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

     

    ضمنی انتخابات 2018 کے ووٹر لسٹوں کے مطابق ہوں گے، الیکشن کمیشن کا عدالت میں بیان

     

    پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے 1122 سروس شروع کر کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، شہبازشریف نے اس سروس کی فنڈنگ روکے رکھی اور اس کو بند کرنے کی کوششیں کی، ن لیگ صرف عوامی خدمت کے نام پر سیاست کرتی ہے لیکن خدمت سے ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں

  • الیکشن پربات کرنے کو تیارتحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں, عمران خان

    الیکشن پربات کرنے کو تیارتحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں, عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور پہنچ چکے ہیں

    عمران خان ضمنی الیکشن کے حوالہ سے جلسے کر رہے ہیں، آج لاہور میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں، جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں, بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے،جن کو مسلط کردیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کردیں گے، مجھے اپنی نہیں بلکہ ملک کی فکر ہے، آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہے انکے لیے آواز بلند کررہا ہوں، میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا، مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں، معیشت اور ملک کے ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں،

    ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا،عمران خان
    شیخوپورہ میں تحریک انصاف کا جلسہ،عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث کسان بہت پریشان ہے ،ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے صنعت بھی متاثر ہو رہی ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، میرا خاندان سیاست میں نہیں تھا،میں گھر سے اکیلا نکلا تھا آہستہ آہستہ قافلہ بڑھتا گیا، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سارے پاکستان میں ہے، مجمع دیکھ کر اپنے امیدوار کو مبارک دیتا ہوں وہ الیکشن جیت گئے ہیں، کوئی لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا،کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے، ٹیم بنا کر میدان میں نکلیں تو کوئی شکست نہیں دے سکتا،پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں،

    قبل ازیں پی ٹی آئی سینٹرل کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد سے سنی اتحاد کونسل کے وفد نے حامد رضا کی سربراہی میں ملاقات کی سنی اتحاد کونسل کے وفد میں پیر طارق ولی ، نعیم علوی، میاں اکرم ، معین الحق اور مفتی ڈاکٹر محمد مقیم خان شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی سے نذر محمد گوندل ، ڈاکٹر ندیم خواجہ اور ڈاکٹرعائشہ شنیلا علی ملاقات میں موجود تھے ملاقات میں پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن سمیت موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل پنجاب میں ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کرے گی

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کی پی ٹی آئی کی حمایت پر شکرگزار ہیں 17جولائی کو فتح تحریک انصاف کی ہوگی امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، عوام لوٹوں کو اپنے ووٹوں سے عبرتناک شکست دیں گے

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

  • عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے، شہباز گل کا دعویٰ

    عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے، شہباز گل کا دعویٰ

    عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے، شہباز گل کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسوں کے دوران استعمال ہونے والے جہاز کے پائیلٹ کو نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں۔ لگتا ہے طاقت کے استعمال کی کوئی حد نہیں آپ کے سامنے۔ آپ ڈرانے دھمکانے کی ہر حد کراس کرنا چاہتے ہیں۔لیکن قوم کا خوف دور ہو چکا۔اب سب نامعلوم، معلوم ہیں

    ایک اور ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر خان صاحب کے جہاز کو زمین پر یا فضا میں کوئی نقصان پہنچا تو قوم یاد رکھے کون یہ سب کروا رہے ہیں-پہلے پرائیوٹ کمپنیوں کو جہاز دینے پر دھمکیاں دی گئیں۔زبردستی جہازوں کوخراب ظاہر کروا کر ہمارے سفر کو کینسل کروانے کی کوشش کی گئی۔اب جو جہاز موجود ہے اس کے پائیلٹ کو دھمکایا جا رہا ہے

    بابر اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پائلٹس کو ابھی سنگین دھمکیاں ملی ہیں۔ جن خدشات کا اظہار میں نے کچھ دن پہلے کیا، اُس کے مزید ثبوت سامنے آگئے ہیں۔ تازہ ثبوت انتہائی خطرناک ہیں۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے اِس کا سختی سے نوٹس لے۔ عمران میں پورے پاکستان کی جان ہے، اُس کا بال بھی بیکا نہیں ہونا چاہیئے۔

    عمران خان کے خلاف جب عدم اعتماد جمع ہو چکی تھی اور انہیں تحریک انصاف کے ہی اراکین اسمبلی چھوڑ چکے تھے تو انہوں نے اپنی حکومت بچانے کے لئے آخری حربہ غیر ملکی سازش کا رچایا، تا ہم وہ بھی کامیاب نہ ہوا، عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور عمران خان سے وزیراعظم کی کرسی شہباز شریف نے چھین لی، عمران خان وزارت عظمیٰ کی کرسی ختم ہونے کے بعد مسلسل غیر ملکی سازش کا الزام لگا رہے ہیں تا ہم قومی سلامتی کمیٹی اس بات کو واضح کر چکی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، جب عمران خان غیر ملکی سازش اور خط کا دعویٰ کر رہے تھے اسوقت بلاول زرداری نے یہ بھی کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے یہ خط لکھوایا اور اسکو پھر غیر ملکی سازش کہا گیا،

    عمران خان اقتدار ختم ہونے کے بعد دوبارہ وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے لئے بے چین ہیں، اقتدار ختم ہونے سے پہلے عمران خان نے بیرونی خط کا ڈرامہ رچایا، پھر کہا مجھے قتل کر دیا جائے گا،پھر گرفتاری کے ڈر سے بنی گالہ چھوڑ کر کے پی میں چلے گئے، ضمانتیں کروائیں اور پھر بنی گالہ آئے، اب عمران خان کی جماعت کے مرکزی رہنما شہباز گل جو پراپیگنڈے اور انتہائی گھٹیا زبان استعمال کرنے کے بارے میں مشہور ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے جہاز کے پائلٹ کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، دھمکیاں کس نوعیت کی دی گئیں اور کیا کہا گیا اس ضمن میں کچھ نہیں بتایا گیا،

    تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے

    ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف

    پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے

    پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

    زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل

    حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟

  • بنی گالہ ،عمران خان کے گھر کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے گولیاں چلا دیں، ایک شخص زخمی

    بنی گالہ ،عمران خان کے گھر کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے گولیاں چلا دیں، ایک شخص زخمی

    بنی گالہ ،عمران خان کے گھر کے قریب پی ٹی آئی کارکنوں نے گولیاں چلا دیں، ایک شخص زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنی گالہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب گولیاں چل گئی ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے

    عامر سعید عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے قریب مبینہ طور پر عمران خان کے سیکورٹی گارڈز اور مقامی افراد میں کسی بات پر تصادم ہوا، جس کے بعد عمران خان کے سیکورٹی گارڈ نے گولیاں چلا دیں، ایک شخص زخمی ہو گیا، ملزمان گولیاں چلانے کے بعد گاڑی سمیت عمران خان کے گھر میں داخل ہو گئے، واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آ چکی ہے،

    https://twitter.com/AmirSaeedAbbasi/status/1544701041081466881

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے واقعہ کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کا معاملہ۔فائرنگ کرنے والے ایک ملزم مثال خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس سرچنگ کررہی ہے۔جلد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    صحافی وقار ستی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب گاڑی اوور ٹیک کرنے پرISF کے وہاں قائم کیمپ انچارج عارف مروت نے ایس ایم جی سے مقامی رہائشی ولید عباسی کو زخمی کردیا۔بنی گالا کے رہائشیوں کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے کیمپ میں موجود افراد آئے روز مقامی افراد سے جھگڑا کرکےتششددکا نشانہ بناتے ہیں۔

    بنی گالہ کے مقامی رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جائے، یہاں مسلح افراد رہتے ہیں، ہماری جانوں کو خطرہ ہے، جرائم میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، بنی گالہ و گردونواح میں سرچ آپریشن کر کے مسلح افراد کو گرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    https://twitter.com/waqarsatti/status/1544700415131934725

  • یہ ہے بنی گالا کے گینگ کی اصل کہانی ۔ تحریر: نوید شیخ

    یہ ہے بنی گالا کے گینگ کی اصل کہانی ۔ تحریر: نوید شیخ

    اس وقت تحریک انصاف کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے ۔ یہ سب کچھ پہلے بھی بہت سی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہوچکا ہے ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پی ٹی آئی کی باقیوں کی نسبت کچھ چینخیں زیادہ نکل رہی ہیں ۔ کیونکہ جو اسکینڈل بشری بی بی یا فرح گوگی یا عثمان بزدار کے زبان زد عام ہیں ۔ اس نے عمران خان کے صادق وامین ہونے کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ۔ جب سے گینگ آف بنی گالا سامنے آیا ہے ۔ ان کی وردات اور دیہاڑیاں سامنے آئی ہیں ۔ ماضی کے مسٹر ٹین پرسنٹ ، سسلین مافیا اور گاڈ فادر بہت چھوٹے لگنے لگے ہیں ۔ ‏عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری منصوبوں میں رشوت لینے کے الزام میں طلب کر لیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کے بھائی کو سرکاری زمین پرقبضےکے الزام میں اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

    اینٹی کرپشن کی عثمان بزدار کے ماموں کیخلاف تحقیقات

    فرح گوگی کو 10 ایکڑ پلاٹ کی غیرقانونی الاٹمنٹ، 2 افراد گرفتار

    عثمان بزدار کے چار بھائیوں نے اینٹی کرپشن عدالت سے عبوری ضمانت کرالی

    ۔ اب اس کا حل تحریک انصاف نے یہ نکالا ہے کہ سوشل میڈیا اتنا گند اچھالا جائے ۔ مخالفین سمیت کسی ادارے کو نہ چھوڑا جائے ۔ اس کا ایک ثبوت تو ہم بشری بی بی اور ڈاکٹر ارسلان کی لیک آڈیو میں سن ہی چکے ہیں ۔ کہ غداری کا تمغہ بانٹو ۔۔۔ ۔ عمران خان اس ہی فارمولے پر لگے ہوئے ہیں کہ سوشل میڈیا کی مدد سے منٹوں میں سچا جھوٹا اور جھوٹا سچا بن جائے ۔ مگر یہ زیادہ دیر تک نہیں چلنا ۔ کیونکہ ایسے ہی آڈیوز یا ویڈیو منظر عام پر آتی رہیں تو ان کا دفاع ممکن نہیں ہے ۔ اس بشری بی بی والے ایپی سوڈ میں بھی غور کریں تو پہلے کہا گیا کہ یہ فیک ہے ۔ پھر شیریں مزاری نے پوری پریس کانفرنس کرڈالی کہ کسی کا فون ٹیپ کرنا جرم ہے خاص طور پر وزیر اعظم کا ۔ اس سے ایک چیز تو ثابت ہوگئی ہے کہ یہ آڈیو اصلی ہے ۔ اور جو چیزیں مستقبل قریب میں منظر عام پر آنے والی ہیں وہ بھی اوریجنل ہی ہوں گی ۔ پر کیوںکہ دھندہ ہے اب چاہے یہ گندا ہی ہو۔ یہ گینگ ایسے ہی چلتا تو رہے گا ۔ کم ازکم اپنی اپنی جان بچانے کے لیے بشری بی بی ، عثمان بزدار ، فرح گجر اور احسن جمیل کے ایک دوسرے کے ہمدرد ہی رہیں ۔ سب سے بڑھ کر اس گینگ کے سربراہ عمران خان عزت و شہرت کیا ان چیلوں کی جان بچانے کی خاطر پوری پارٹی بھی قربان کرسکتے ہیں ۔

    کیونکہ لالچ ، ہوس ، حرص جب دماغ پر سوار ہوجائیں ، تو کچھ بھی ممکن ہے ؟؟؟

    ۔ اسی لیے یہ سوال بار بار اٹھایا جاتا رہا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے شادی کیوں کی ؟؟؟ کیونکہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں وہاں یہ بات بہت ہی انہونی معلوم ہوتی ہے کہ ایک عورت جس کے بچے جوان اور وہ اپنے شوہر سے خوش اسلوبی سے طلاق لے اور پھر کسی دوسرے بندے سے شادی کر لے ۔ پر اس حوالے سے بہت سے رپورٹ تجزیے اور خبریں ہم نے سن رکھی ہیں کہ بشری بی بی ایک روحانی خاتون ہیں اور عمران خان ان کو بہت مانتے تھے بلکہ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ بظاہر عمران خان کو وزیراعظم کی کرسی تک پہنچنے میں بشری بی بی کا بڑا اہم کردار ہے ۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بشریٰ بی بی پر پاکستان کی خاتون اول بننے کے بعد سے جادو ٹونے کا الزام لگاتی رہی ہیں ۔ ۔ اگرچہ بشریٰ بی بی کے بارے میں زیادہ معلومات عوام کے علم میں نہیں ہیں لیکن جب دونوں کی شادی ہوئی تو میڈیا نے رپورٹ کیا کہ عمران خان 2015 سے بشریٰ بی بی سے روحانی رہنمائی کے لیے آ رہے تھے اور ان کی بہت سی سیاسی پیش گوئیاں سچ ثابت ہوئیں۔

    ۔ پھر جب عمران خان اور بشری بی بی کی شادی منظر عام پر آئی تھی تو اس وقت سینئر صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں بہت سے انکشافات کیے تھے ۔ ۔ چوہدری صاحب کا لکھنا تھا کہ عائشہ گلا لئی نے یکم اگست2017ء
    کو عمران خان پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔ عمران خان الزام کے فوراً بعد تین اگست کو بشریٰ بی بی کے ساتھ پاک پتن گئے اور مزار شریف پر سلام کیا۔ بشریٰ بی بی نے خان صاحب کو تسلی بھی دی اور یہ یقین بھی دلایا ۔۔۔ آپ اس بحران سے صاف نکل جائیں گے ۔۔۔۔ بشری بی بی کی یہ بات بالکل درست ثابت ہوئی اور یہ ایشو آہستہ آہستہ دب گیا۔ چوہدری صاحب کے مطابق یہ دونوں میاں بیوی (بشری اور خاور مانیکا) عمران خان کےلئے رشتہ بھی تلاش کرتے رہے۔ یہ کوئی ایسی خاتون تلاش کر رہے تھے جس کی عمر چالیس اور پچاس سال کے درمیان ہو‘ جو مذہبی ہو‘ گھریلو ہو اور جو عمران خان کےلئے خوش نصیب ثابت ہو‘ یہ دو سال تک رشتہ تلاش کرتے رہے لیکن رشتہ نہ مل سکا لیکن آخر میں بشارت ہو ئی ۔ روحانی رہنمائی ملی اور رشتہ قرب و جوار میں ہی مل گیا۔

    ۔ پھر آگے چل کر وہ لکھتے ہیں کہ بشریٰ مانیکا نے خاور فرید کو بتایا .مجھے بشارت ہوئی ہے کہ تم خاوند سے طلاق لے کر عمران خان کے ساتھ شادی کر لو۔ شادی کے بعد عمران خان کے راستے کی تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ یہ وزیراعظم بن جائیں گے اور پاکستان کا سنہرا دور شروع ہو جائے گا اورخاوند نے پاکستان کے سنہرے دور کےلئے اپنی 30 سالہ رفاقت توڑ دی۔ ۔ پھر وہ یہ بھی ذکر کرتے ہیں کہ خاور فرید مانیکا کا بھی فرمانا ہے کہ ہماری طلاق کی وجہ ناچاقی نہیں تھی کوئی روحانی ایشو تھا۔ ہم اس اعتراف کو خواب یا بشارت کی تصدیق سمجھ سکتے ہیں۔

    ۔ پاکستان نے کیا ترقی کرنی تھی ۔ مانیکا خاندان ، گجر خاندان اور بزدار خاندان کی تمام محرومیاں دور ہوگئی ہیں اور اب عمران خان کا اصل خاندان یہ ہی بشری ، فرح ، بزدار ، گجر اور مانیکا گینگ ہی ہے ۔ کیونکہ آج تک عمران خان نے اپنی علیمہ باجی کو ڈیفنڈ نہیں کیا مگر فرح گجر پر کوئی آنچ نہیں آنے دی ۔ اور بشری بی بی کی خاطر تو پورا ایک قانون لانے کو تلے بیٹھے تھے ۔ کہ کوئی ان کے بارے بات نہ کرسکے ۔