Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے:عمران خان

    امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے:عمران خان

    اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کو میرا واضح پیغام ہے کہ مکمل تباہی سے بچنے کا واحد راستہ فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا اعلان اور انعقاد ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں کا یہ ٹولہ عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی سے کچل رہا ہے، یہ ٹولہ عوام کا منی لانڈرڈ / کرپشن کیا ہوا 1100 ارب روپیہ چوری کر رہا ہے۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا ہونے اور مکمل سیاسی اور اقتصادی تباہی میں معمولی سا وقت درکار ہے۔

  • کیا ہم غلام ہیں،عمران خان کے جعلی بیانیے کی حقیقت مسلسل آشکار ہونے لگی

    کیا ہم غلام ہیں،عمران خان کے جعلی بیانیے کی حقیقت مسلسل آشکار ہونے لگی

    لاہور:کیا ہم غلام ہیں، عمران خان کے جعلی بیانیے کی حقیقت مسلسل آشکار ہونے لگی، ہر طرف سے کچھ ایسی ہی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ عمران خان کوملک حالات کا بھی ادراک نہیں ، بس وہ اپنے ہی بیانیئے پرڈٹا ہوا ہے

    ایک طرف عوام کے سامنے ڈٹ جانے کا راگ، تو دوسری طرف امریکیوں کے سامنے سرتسلیم خم کیا یہ کُھلا تضاد نہیں ہے

    یہ کوئی جھوٹ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ پہلے تحریک انصاف اوورسیز رہنما کے ذریعے عمران کی ڈونلڈ لو سے رجوع کی خبر آئی ، اب یہ قوتیں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے آگے پیچھے ہیں یہ کیا ہورہا ہے ، ان حالات کوہرکوئی دیکھ رہا ہے

    حکومت ملک نہیں چلا سکتی،عمران خان عوام کی آواز ہے،شیخ رشید

    اسلام آباد سے یہ بھی خبریں‌ آرہیں‌ کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی صدر عارف علوی کی جانب سے امریکی سفیر کی آؤ بھگت کی گئی ہے ، یہ کیا ہے اگراتنی ہی غلامی سے نفرت ہے توعارف علوی سے کہتے کہ سب سفارتی اداب چھوڑ کراورغیرملکی سفیروں کے لیے طئے شدہ پروٹوکول چھوڑتے ہوئے امریکی سفیر کو خوش آمدید نہ کہتے

    اںتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں،چٹان کی طرح عمران خان کےساتھ ہیں،راجہ بشارت

    عارف علوی کی طرف سے امریکی سفیر کوگارڈ آف آنر پیش کرنے سے اسناد کی وصولی کی ویڈیوسے ایسے محسوس ہورہا تھا جیسے امریکی سفیر نہیں، وائسرائے آیا ہو

    یہ بھی تو حقیقت ہے کہ صدرعارف علوی کا ایک معمول کے عمل کو غیرمعمولی بنا کر پیش کرنا کیا ثابت کرتا ، ہرکوئی سوال پوچھنے پرمجبور ہے ، ہرکوئی کہہ رہاہے کہ کیا یہ ثابت کیا جا رہا کہ امریکہ سے شرف قبولیت مل رہا

    دوسری طرف بشری بی بی کی لیک آڈیو نے بھی حقیقت آشکار کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اس کے ساتھ ساتھ پردے کے پیچھے کیسے حکومتی وسائل سے ملک دشمنی کا بیانیہ گھڑا جاتا رہا

    یہ بھی تو حقیقت ہے کہ سب نے جان لیا ارسلان خالد کے پیچھے اصل پراپیگنڈہ مشین ماسٹر کون تھا، واضح ہو چکا سازش کا بیانیہ محض عوام کو چکر دینے کے لیے گھڑا گیا

    ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

    ثابت ہو چکا اپبے کرتوتوں سے توجہ ہٹانے کے لیے امریکی سازش کا بیانیہ گھڑا گیا، سازشی بیانیہ گھڑ کر پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کی گئی، اب وقت آ گیا جھوٹوں کو گھر تک پہنچایا جائے ، اب تو یہ بھی لگ رہا جھوٹوں کا اب ہر جھوٹ بے نقاب ہو گا

  • عمران خان کا مشن ہے ملک اندر سے کمزور ہو،خواجہ آصف

    عمران خان کا مشن ہے ملک اندر سے کمزور ہو،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مشن ہے، ملک اندر سے کمزور ہو ، ہم پارلیمنٹ اور تمام اداروں کا دفاع کریں گے-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا مشن ہے، ملک اندر سے کمزور ہو،ملکی اداروں نے 4 سال اس کی حکومت کو سہارا دیا ہواتھا ،اس امید پر سہارا دیا ہوا تھا کہ شاید یہ ڈیلیور کردے-

    چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےنجی خبررساں ادارے کا رپورٹر جاں بحق

    خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم قانون اور آئین کے وفادار ہیں، 2023میں آئین کے مطابق شفاف انتخابات ہوں گے،الیکشن کمیشن جو آئین کے مطابق فیصلہ کرتا ہے وہ بھی ان کو قبول نہیں،ہم پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کا دفاع کریں گے-

    میں کسی کی طرف اشارہ نہیں کر رہا آپ جانتے ہیں میں کیا کہہ رہا ہوں،ایسا دور شروع ہوگیا ہے کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی، آئین کے مطابق فیصلے ہوں، انہیں الیکشن کمیشن قبول نہیں،

    عمران خان کا ایک ہی مشن ہے پاکستان کمزور ہوں، عمران پر اقتدار کے تمام دروازے آہستہ آہستہ بند ہورہے ہیں ،عمران خان باہر بڑھکیں مارتا ہے اندر جا کے ترلے کرتا ہے،ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ اسی کلے ضمانت تےنئیں عمران خان وی تے ضمانت تے وے-

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ، ٹریفک کی روانی کیلئے لاری اڈہ کے پاس انڈر پاس تعمیر کرینگے ،یہ فلائی اوور ٹریفک کی روانی میں اہم کردار ادا کرے گا-

    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قرضوں میں جکڑے، مہنگائی میں گھرے پاکستان کو بچانے کیلئے مل بیٹھنا ہو گا،یہاں تک کیسے پہنچے، سب قصور وار ہے ، لیکن اب آگے کا سوچیں،جلسے سب کرتے رہتے، عمران خان بھی کرتا رہے، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا-

    انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا مائنڈ ہے، اگر وہ ملک کی بہتری اسی میں سمجھتا ہے تو کرتا رہے، کیا ہم نے کبھی سوچا، اس ملک کے غریب عوام نے کیا قصور کیا ہے؟ 75سال ہو گئے، ہم آزادہونے کی بجائے غلام ہوتے گئے،جب ہم ابھی کچھ بھی نہیں بناتے تھے، مقروض نہیں تھے،دوسری جانب جب ہم مقروض نہیں تھے،تب ہمارے پاس زراعت تھی-

    پی ٹی آئی نے جس پر دھمکی کا الزام لگایا تھا، اسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا؟

  • پی ٹی آئی نے جس پر دھمکی کا الزام لگایا تھا، اسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا؟

    پی ٹی آئی نے جس پر دھمکی کا الزام لگایا تھا، اسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا؟

    ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی امریکہ مخالف اور بائیڈن انتظامیہ مخالف بیان بازی ان کی اپنی پارٹی کی پالیسیوں اور بیانات سے ہر گزرتے دن کے ساتھ ختم ہوتی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : تازہ ترین پیش رفت میں، اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی امریکہ کے ساتھ تعلقات بحال کرنا چاہتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جد پر دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا اسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے پی ٹی آئی نے مبینہ طور پر ڈونلڈ لو سے کہا ہے کہ چلو ماضی بھلائیں اور آگے بڑھیں-

    امریکہ سے پاکستان کیلئےدرآمدات2.4ارب ڈالر رہیں:سردارمسعود خان

    چلو آگے بڑھیں کا پیغام مبینہ طور پر 2019 سے پی ٹئ آئی کے سیکرٹری اوورسیز چیپیٹر ڈاکتر عبداللہ یات کی طرف سے ڈونلڈ لو کو بھیجا گیا عبداللہ یار نے جنوبی اور وسطی ایشیا کے لئے نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سے رابطہ کیا ہے اور انہیں ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی پیشکش کی ہے-

    ڈونلڈ لو وہی امریکی نائب وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں عمران خان پہلے ڈھکے چھپے الفاظ میں یہ بات کرتے تھے پھر انہوں نے ببانگ دہل ڈونلڈ لو کا نام لیا عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے ان کی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف سازش کی ہے-

    عمران خان نے کہا تھا کہ ڈونلڈ لو نے اس وقت کے پاکستانی سفیر اسد مجید کوبلا کہا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد نہ ہوا تو پاکستان کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا-

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عبداللہ ریاض فروری 2019 سے آفس آف انٹرنیشنل چیپٹرز (OIC) کے سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے ہیں رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی اور امریکی انتظامیہ کے درمیان تعلقات بحال کرنے کے لیے فعال طور پر لابنگ کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے اس وقت کے سیکرٹری جنرل ارشد داد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے ڈاکٹر عبداللہ ریار کی پی ٹی آئی او آئی سی کے سیکرٹری کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عبداللہ ریار کو فوری طور پر انٹرنیشنل چیپٹرز (OIC) کے سیکرٹری آفس کے طور پر چیئرمین کی منظوری سے تعینات کیا گیا ہےعبداللہ ریار نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سیکرٹری جنرل ارشد داد کا انہیں اہم ذمہ داری سونپنے پر شکریہ ادا کیا۔

    پی ٹی آئی او آئی سی کے سیکرٹری نے کہا کہ وہ عمران خان کے ویژن کی روشنی میں دنیا بھر میں کارکنوں کو منظم اور متحرک کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے الزام لگایا تھا کہ ایک سازش کے تحت انہیں اقتدار سے ہٹایا گیا جب کہ ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار ڈونلڈ لو نے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں عمران خان کی حکومت کو دھمکی دینے کے لیے غیر سفارتی زبان استعمال کی تھی۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقاریر میں بارہا کہا تھا کہ "جب میں نے یہ سائفر دیکھا (مبینہ طور پر اس وقت کے پاکستانی سفیر اسد مجید خان کو امریکی معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو نے دیا تھا) تو میں نے اسے تین بار پڑھا۔

    بتایا گیا کہ روس کے دورے کا فیصلہ عمران خان کا تھا۔ ہمارے سفارت کار نے ہمیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ یہ ایک اجتماعی فیصلہ تھا لیکن امریکی نمائندے نے اصرار کیا کہ ایسا نہیں ہے۔

    جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن…

  • جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم

    جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟-

    باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نےکہا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے-

    کیابشریٰ‌ بی بی کا سیاست سے واقعی تعلق نہیں؟آڈیولیک ہونےکےبعد ماضی کےکچھ حقائق آگئے

    حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور کلبھوشن کو این آر او دیا۔عمران نیازی فرح گوگی کے حوالے سے اربوں روپےکی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ملک سے بھاگ جاتے مگر لندن اور امریکا میں جیل جانےکا خطرہ ہے آصف زرداری پرالزام لگانےسے قبل عمران خان اپنے والد کی کرپشن کی صفائی دیں، بشریٰ ،گوگی اورکپتان، لوُٹ گئے پاکستان جبکہ خیبر پختونخوا کا پیسا لوٹ کر عمران خان کے جلسے کیے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیملیز یہاں بیٹھی ہیں، کارکنوں کا فرض ان کا دھیان رکھنا ہے، پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق نے سازش کر کے الیکٹڈ حکومت کو ہٹایا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، کبھی میرے ذہن میں یہ خیال نہیں آیا کہ میں پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنا چاہتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا سارا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے، جیسے ہی ان کی حکومت ختم ہوتی ہے نواز شریف ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، آصف زرداری بھی بہت عرصے باہر رہے ہیں ، ان کی جائیدادیں بھی باہر ہیں، ملک نیچے جاتا ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنایا جائے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

    انہوں نے کہا تھا کہ میر جعفر اور میر صادق نے مل کر سازش کی۔ امریکی سازش کے تحت 22کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، میں ملکی اداروں کیخلاف جنگ کرنے یا نقصان کرانے نہیں نکلا تھا۔ میرے بیرون ملک محلات، جائیدادیں یا کاروبار نہیں ہے۔ آج میرا مرنا جینا پاکستان میں ہے، کبھی نہیں سوچا کہ باہر کا پاسپورٹ لے لوں، پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنے کا سوچا بھی نہیں، امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں، زرداری اور شہباز شریف کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں، روپیہ گرتا ہے تو ان کی دولت بڑھتی ہے کیونکہ ان کے اثاثے ڈالرز میں ہیں، آصف زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ مجھے بچا لو، نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلایا تھا۔

    عمران خان نے کہا تھا کہ آج صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک میں لوگ جمع ہوئے ہیں، قوم پیغام دے رہی ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو۔ میرے والدین ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے، آزاد قومیں ہی بڑا کام کرتی ہیں، انگریزوں کی غلامی سے آزادی کیلئے پاکستان بنا تھا اگر امریکیوں کی غلامی کرنی تھی تو پھر آزادی کی جنگ کیوں لڑی، امریکیوں کے غلاموں کو یہ قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی کئی سال تک یہ دو خاندان اس ملک پر حکومت کرتے رہے ہیں، انہی لوگوں نے تو ملک کو وینٹی لیٹر پر ڈالا ہے، یہ پیسے کی پوجا کرتے ہیں۔

    انتشار نہیں پھیلانا چاہتا، ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو،عمران خان

  • کیابشریٰ‌ بی بی کا سیاست سے واقعی تعلق نہیں؟آڈیولیک ہونےکےبعد ماضی کےکچھ حقائق آگئے

    کیابشریٰ‌ بی بی کا سیاست سے واقعی تعلق نہیں؟آڈیولیک ہونےکےبعد ماضی کےکچھ حقائق آگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ سوشل میڈیا پر مخالفین کو غدار کے حوالہ سے ٹرینڈ چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں ساتھ ہی فرح خان جو بشریٰ بی بی کی کرپشن میں فرنٹ میں تھی کے حق میں بھی ٹرینڈ کرنے کی ہدایات دے رہی ہیں۔ بشری بی بی کے بارے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنما کہتے رہے کہ وہ گھریلو عورت ہیں انکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ تاہم آج کی آڈیو نے سب پول کھول دیا ہے ۔ ٹویٹر پر مخالفین کے خلاف ٹرینڈ چلانے۔ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرول کرنے میں بھی بشری بی بی ماہر نکلیں

    ماضی میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور بشری بی بی ہے شوہر عمران خان کیسے بشری بی بی کا دفاع کرتے رہے آپکو انکا ماضی یاد دلواتے ہیں

    اس حوالے سے سابق وزیراعظم کی اپنی اہلیہ کے دفاع میں کرنے والی گفتگو بھی اس وقت وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ بشریٰ‌ بی بی کا دفاع کرتے ہوئے کہتےہیں کہ بشریٰ‌ بی بی ایک گھریلو خاتون ہیں اوران کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ،پھر ان کو سیست میں کیوں گھسیٹا جارہا ہے

     

    عمران خان کے بعد اس وقت کے وزیراطلاعات شبلی فراز بھی خاتون اول کا دفاع کرتےہوئے نظرآتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ بشری بی بی ایک گھریلوو خاتون ہیں اوران کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ، ان کا اس وقت یہ بھی کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پبلک آفس ہولڈر نہیں کہ ان کے بارے میں گفتگو کی جائے

    ایسے ہی اس وقت کے وزیرمملکت فرخ حبیب بھی کچھ ایسی ہی منطق بیان کررہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ بشریٰ‌ بی بی ایک گھریلوخاتون ہیں اوران کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لٰہذا ان کے بارے میں جو گفتگو کی جارہی ہے وہ سراسر غلط اور بے بنیاد ہے

    ایسے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے بھی ان دنوں میڈیا پرآکرکچھ ایسے ہی خیالات کا اظہارکیا تھا جس میں کہا تھاکہ بشریٰ بی بی ایک گھریلوخاتون ہیں اوران کے بارے میں جادوٹونے کی باتیں‌ کرنا غلط بات ہے ، بشریٰ‌بی بی پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں ، اس لیے بہترہوگا کہ بشریٰ بی بی کوسیاست سےدور رکھا جائے

  • انتشار نہیں پھیلانا چاہتا،  ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو،عمران خان

    انتشار نہیں پھیلانا چاہتا، ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیملیز یہاں بیٹھی ہیں، کارکنوں کا فرض ان کا دھیان رکھنا ہے، پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق نے سازش کر کے الیکٹڈ حکومت کو ہٹایا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، کبھی میرے ذہن میں یہ خیال نہیں آیا کہ میں پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنا چاہتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا سارا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے، جیسے ہی ان کی حکومت ختم ہوتی ہے نواز شریف ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، آصف زرداری بھی بہت عرصے باہر رہے ہیں ، ان کی جائیدادیں بھی باہر ہیں، ملک نیچے جاتا ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    پریڈ گراؤنڈ جلسے کے دوران عمران خان کے سیاسی اور کرکٹ کیرئیر پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بڑی سکرینیں نصب کرنے اور خطاب دکھانے کے بھی انتظامات کیے گئے۔

    اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مہنگائی، سیاسی عدم استحکام، بے تحاشا لوڈ شیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی تاریخ میں عوام کا ایسا سمندر کبھی نہیں دیکھا، مجھے پتہ تھا لوگوں میں اپنی پولیس اور رینجرز کیخلاف غصہ تھا، مجھے پتہ تھا اس دن شام کو بھی یوں ہی عوام کا سمندر آنا تھا، عورتوں اور بچوں پر جس طرح ظلم ہو امعلوم تھا انتشار پھیلے گا، میں نے فیصلہ کیا قوم بھی میری ہے اور پولیس و رینجرز بھی میری ہے، میں انتشار نہیں پھیلانا چاہتا تھا۔ ملک بھر میں قوم باہر نکلی ہوئی ہے اور اداروں کو پیغام دے رہی ہے ابھی بھی وقت ہے اس ملک کو چوروں سے بچا لو۔ کہیں ہمارے ہاتھ سے گیم نہ نکل جائے۔

    انہوں نے کہا کہ میر جعفر اور میر صادق نے مل کر سازش کی۔ امریکی سازش کے تحت 22کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، میں ملکی اداروں کیخلاف جنگ کرنے یا نقصان کرانے نہیں نکلا تھا۔ میرے بیرون ملک محلات، جائیدادیں یا کاروبار نہیں ہے۔ آج میرا مرنا جینا پاکستان میں ہے، کبھی نہیں سوچا کہ باہر کا پاسپورٹ لے لوں، پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنے کا سوچا بھی نہیں، امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں، زرداری اور شہباز شریف کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں، روپیہ گرتا ہے تو ان کی دولت بڑھتی ہے کیونکہ ان کے اثاثے ڈالرز میں ہیں، آصف زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ مجھے بچا لو، نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلایا تھا۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنے اداروں کیخلاف جنگ کرنے نہیں نکلا۔ میں اپنے ملک کا نقصان کرنے نہیں نکلا، امپورٹڈ حکومت تم چاہتے ہو ہم اپنے ذمہ داروں اور عدلیہ کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان، سابق وفاقی وزراء شخ رشید، اسد عمر اور پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے باہر ہیں، انہوں نے برطانیہ کا پاسپورٹ لیا ہوا ہے، اور کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جب بھارت گئے تو انہوں نے کشمیر کے مسئلے پر بات اس لیے نہیں کی کہ کہیں مودی ناراض نہ ہوجائے۔

  • مبارک ہو،تحریک انصاف کی حکومت چلی گئی،ٹیریان خان کی ن لیگی رہنما سے ملاقات

    مبارک ہو،تحریک انصاف کی حکومت چلی گئی،ٹیریان خان کی ن لیگی رہنما سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان نے عمران خان کی حکومت جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے

    اس بات کا دعویٰ ٹویٹر پر کیا جا رہا ہے، ٹویٹر پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے ، متعدد ٹویٹر صارفین نے اس تصویر کو شیئر کیا ہے،ایک صارف ڈاکٹر ہما سیف نے ٹیریان کی تصویر ٹویٹ کی، بعد ازاں اس تصویر کو ڈیلیٹ کر دیا، ڈاکٹر ہمار سیف نے ٹویٹ کرتے ہوئے ساتھ لکھا کہ ن لیگ یو کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان سے ٹیریان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں نے پاکستان کی سیاست ،حالات پر بات چیت کی، ٹیریان نے تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی

    ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان کی بیٹی ٹیریان خان نے پی ایم ایل این برطانیہ کے رہنما اور سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان سے ملاقات کی۔ ٹیریان نے پی ایم ایل این کو عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کو ہٹانے پر مبارکباد دی۔عمران نیازی کی اولاد بھی اسکے خلاف ہے

    https://twitter.com/mysweethumans00/status/1543058417903964160

    ن لیگی رہنما، احمد جواد نے یکم جولائی کو ایک ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ جمائما اچھی بیوی،بہترین ماں،بہترین انسان ثابت ہوئی ،حتی کہ بن ماں کے ٹیریان کو بھی ماں کا پیار دیا،وہ ٹیریان جو آج بھی اپنے باپ کے انتظار میں ہے ،کیا وجہ ہے کہ کوئی اچھا انسان عمران کے ساتھ نہیں رہ پاتا اور دو نمبر لوگ اسکی خلوت اور جلوت میں اسکے ساتھی بن جاتے ہیں ،سچ سمجھ کر جیو

    https://twitter.com/AhmadJawadBTH/status/1542800074048258049

    واضح رہے کہ ٹیریان سے متعلق دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سیتا وائٹ نامی خاتون سے پیدا ہونے والی یہ بچی عمران خان کی بیٹی ہیں سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان سے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ایک خصوصی انسیت ہے جمائما نہ صرف ٹیریان کی سالگرہ مناتی ہیں بلکہ وہ اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹیریان کی تصاویر اپنے بچوں کے ساتھ بھی شیئر کرتی رہتی ہیں

    ٹیریان کی پیدائش کے بعد سے سیتا وائٹ جتنا عرصہ زندہ رہیں انہوں نے اپنی زندگی میں ہر ممکن کوشش کی کہ عمران خان ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم کر لے، اس ضمن میں سیتا وائٹ نے عدالت سے بھی رجوع کیا، عدالت نے سات برس بعد 2004 میں کیس کا فیصلہ سنایا اور کہا کہ عمران خان ہی ٹیریان کا باپ ہے، اس فیصلے کے کچھ عرصہ بعد سیتا وائٹ کی موت ہو گئی،

    ماہ اپریل میں مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام آباد کے صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف ٹیریان کیس کھولنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں اگر ایسا ہوا تو پاکستانی سیاست میں ایک بار تہلکہ مچ جائے گا یہ کیس ملکی سیاست کا پانسہ پلٹ سکتا ہے اس کیس پر کسی کی نظریں نہیں لیکن خبریں سنی ہیں کہ آئین کی شق 62 اور 63 کے تحت عمران خان کے صادق اور امین ہونے کے معاملے کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے ،عمران خان نے جھوٹ بولا، اسلئے وہ نااہل ہو سکتے ہیں

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

  • جن کی تقدیر بدلی ان کا جواب نہیں دیتے کہ وہ کون تھی اور کون تھا؟  رانا ثناء اللہ

    جن کی تقدیر بدلی ان کا جواب نہیں دیتے کہ وہ کون تھی اور کون تھا؟ رانا ثناء اللہ

    جن کی تقدیر بدلی ان کا جواب نہیں دیتے کہ وہ کون تھی اور کون تھا؟ رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و سلامتی شہدا کی مرہون منت ہے

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امن کیلئے جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف سے بحث پر پڑے ہوئے ہیں آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، ہم نے بھرپور کوشش کی کہ تیل کی قیمتیں نہ بڑھانا پڑے،ہماری حکومت پیٹرول کی قیمت بڑھانا نہیں چاہتی تھی،ہم نے سوچا اس کے بجائے الیکشن میں چلا جایا جائے،الیکشن کی طرف جاتے تو معاملے نگراں حکومت کے پاس جاتی اور ملک ڈیفالٹ کی طرف جاتا،کہا گیا ہر قیمت پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا ہے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانا ہے یہ وہ لمحہ تھا جس کے لیے یہ کرنا پڑا، ملک کی معیشت اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سیاسی ہم آہنگی کے بغیر ممکن نہیں جب تک سیاسی جماعتیں مل کر نہیں بیٹھیں گی مسئلہ حل نہیں ہوگا، کہتا ہے فلاں کو نہیں چھوڑوں گا، فلاں کو نہیں چھوڑوں گا،ایسے بیانات قوموں کے لیے تباہی کا باعث ہوتا ہے،

    صرف ایک شخص کہتا ہے لانگ مارچ کروں گا یہ کروں گا وہ کروں گا،4 سال میں ملک کی تقدیر نہ بدلی، جن کی تقدیر بدلی ان کا تو جواب نہیں دیتے کہ وہ کون تھی اور کون تھا ؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ فرح گوگی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا ف اربوں روپے کی کرپشن کے ایسے ثبوت موجود ہیں کہ یہ لوگ انکار ہی نہیں کرسکتے صرف ایک کیس میں ہی انہوں نے 57 ارب روپے کا گھپلہ کروایا اور اسکے نتیجے میں دس ارب روپے بیگز میں وصول کیے ادارے انکوائری کررہے ہیں، ایف آئی آر بھی ہوگی ، ریفرنس بھی ہوگا اور ان کے خلاف عدالت بھی جائیں گے ,ضروری ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں،صرف سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ ہرفرد کا کام ہے،حق رائے دہی استعمال کرنا چاہیے، قوم اس وقت بہتر فیصلہ کرے گی، قوم ان کا ساتھ دے گی جو ملک کو بہتر انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

  • توشہ خان، گھڑیاں لے لو،میں ڈھیٹ چور ہوں، مری روڈ پر بینز لگ گئے

    توشہ خان، گھڑیاں لے لو،میں ڈھیٹ چور ہوں، مری روڈ پر بینز لگ گئے

    توشہ خان، گھڑیاں لے لو،مری روڈ پر عمران خان کی سائیکل پر گھڑٰیاں بیچنے کے بینر لگ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے

    ملک کے دیگر شہروں میں عمران خان کا خطاب کارکنان جمع ہو کر سنیں گے، دیگر شہروں میں بھی احتجاج ہو گا، عمران خان پنڈی سے قافلے کی صورت میں پریڈ گراؤنڈ جائیں گے،عمران خان مری روڈ سے ہوتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے ، عمران خان کے راستے میں مری روڈ پر مختلف مقامات پر عمران خان کی کرپشن کے حوالہ سے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں، بینرز، فلیکس مقامی تاجر تنظیم کی جانب سے لگائے گئے ہیں

    مری روڈ پر لگائے گئے مختلف مقامات پر فلیکسز میں لکھا ہے کہ "چوری اور سینہ زوری، توشہ خانہ سے جو چوری کی وہ ریکارڈ پر ہے جو کر سکتے ہو کر لو،میں ایک ڈھیٹ چور ہوں،راولپنڈی اسلام آباد کی عوام آپکے احتجاج کا بائیکاٹ کرتی ہے، فلیکس پر عمران خان کی تصویر بھی لگائی گئی ہے

    ایک اور فلیکس پر لکھا ہے کہ توشہ خانہ،گھڑیاں لے لو، اس میں عمران خان کو سائیکل کے ہمراہ دکھایا گیا ہے، جیسے عمران خان گھڑیاں بیچ رہے ہوں، ساتھ ہی لکھاہے ،نا منظور نا منظور، گھڑی چور نا منظور،

    ایک اور فلیکس پر عمران خان اور فرح گوگی کی تصویر ایک ساتھ لگائی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ کمیشن ایجنٹ، فرح خان عرف گوگی کہاں غائب ہو گئی،عوام کا کتنا پیسہ لے گئی، پاکستانی عوام اب پوچھے گی، یہ عوام کا پیسہ ہے،

    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسکے چیلوں کی طرف سے عمران خان
    کے بارے گھٹیا پوسٹر لگانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اگر یہ اپنی مذموم کاروائیوں سے باز نہ آئےتو مذمت کے ساتھ مرمت بھی ہو سکتی ہے

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    اسد عمر نے جلسے کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش تھی کے اجازت میں 4 دن تاخیر کر کے جلسہ خراب کیا جائے. لیکن کل شام 3 بجے جلسہ گاہ ملنے کے بعد ٹیم نے ساری رات کام کر کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی . انشاءاللہ آج ایک بار پھر دنیا دیکھے گی کے قوم عمران خان کے ساتھ امپورٹڈ حکومت کے خلاف کھڑی ہے.

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی فتح ہے۔17 جولائی کے الیکشن میں قوم امپورٹڈ حکومت کی سیاست کو دفن کر دے گی ۔ایاز امیر اور عمران ریاض پر حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ حکومت جلد از جلد ملزموں کو گرفتار کرے۔لوڈشیڈنگ کے ستائے اور مہنگائی کے مارے لوگ آج شام پریڈ گراؤنڈ میں ہونگے

    عمران خان نے گزشتہ شب خود بھی پریڈ گراؤنڈ کا دورہ کیا تھا اور کارکنان میں گھل مل گئے تھے،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو