Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا،عمران خان

    نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا،عمران خان

    نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا،عمران خان

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک بات تو واضح ہوگئی کہ ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی، موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا،بجٹ میں انہوں نے عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عارضی بجٹ کا سنا، اب50 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کر نے جارہے ہیں،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یہاں رکیں گی نہیں، قوم پر پہلے ہی بوجھ بڑھا تھا اب بوجھ اور بڑھے گا،سوپر ٹیکس کی وجہ سے کارپوریٹ کا ٹیکس 39 فیصد پر چلا جائے گا، صنعتوں پر ٹیکس لگنے سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی صنعتیں اتنا ٹیکس نہیں دے سکتیں،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے، لوڈشیڈنگ اور مہنگے ڈیزل کا سب سے زیادہ اثر ملکی زراعت پر پڑنے والا ہے، انہوں نےایک لاکھ اور ایک لاکھ سے اوپر والے تنخواہ دار طبقے کی ٹیکس چھوٹ بھی واپس لے لی،ان اقدامات سے لوگ ٹیکس چوری پر مجبور ہوں گےہم نے اپنی حکومت میں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا،ہم نے ٹیکس نہ دینے والے 4 کروڑ 30 لاکھ گھرانوں کی نشاندہی کی، اس ڈیٹا کو مرتب کرنے کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا استعمال کیا گیا، ہم نے ٹیکس دہندگان پر بوجھ ڈالنے کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس نہ دینے والی کئی شوگر ملز کی نشاندہی ہوئی،ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کیلئے 20 صنعتوں کا انتخاب ہوا، 3 پر کام شروع ہو چکا تھا،ہمارے دور میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں ریکارڈ برآمدات ہوئیں،نیب ترامیم صرف اس ملک کی تباہی ہے، پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے، یہ جو کرنے جا رہے ہیں وہ تباہی ہے، ان کی ترامیم میں صرف اور صرف ملک کی تباہی ہے، انہوں نے کرپٹ افراد کو چھوٹ دیدی ہے،انہوں نے اپنی چوری بچانے کیلئے ہمارا انصاف کا نظام برباد کیا،انہوں نے پاکستان کا مستقبل اندھیرے میں ڈال دیا ہے،جن ملکوں کے اندر غربت ہے انکی غربت کا وجہ یہ ہے کہ وہ بھی بڑے ڈاکووں کو نہیں پکڑ سکتے۔ وہاں وائٹ کالر کرائمز زیادہ ہے اسلئے وہ ملک غریب ہوگئے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں نیب نے 480ارب روپے ریکور کیے،نیب قانون پاس ہوگیا تو پاکستان بنانا ریپبلک بن جائے گا، نیب ترمیم کے ذریعے 11 سو ارب روپیہ معاف کر دیا گیا ہے،انہوں نے خود کو بچانے کیلئے ملک کا نقصان کیا ہے، میں نے جنرل مشرف کے مارشل لا میں 8دن جیل میں گزارا یہ ڈنڈے کے زور پر لوگوں میں خوف پھیلانا چاہتا ہے،قوم خوف کا بت توڑ دے، یہ بت آپ کو غلام بنا دے گا،عمران خان نے 2 جولائی کو ایک بار پھر بڑے احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا کہ اگلے ہفتے بڑا چلسہ پریڈ گراونڈ اسلام اباد میں۔ باقی شہر اس رات اپنے شہروں میں احتجاج کریں۔

    خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

    کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

    امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

  • فرح،مانیکا،عمران خان خاندان کی کرپشن،توجہ ہٹانے کیلئے بنایا گیا گھناؤنا منصوبہ

    فرح،مانیکا،عمران خان خاندان کی کرپشن،توجہ ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی نے بنایا گھناؤنا منصوبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے عسکری قیادت کے خلاف جارحانہ مہم چلانے کے احکامات جاری کئے ہیں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں فرح خان،مانیکا خاندان اور عمران خان کے تانے بانے دستاویزات اور شواہد کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے ہیں جس کے بعد بلیک میلک اور توجہ ہٹانے کے لئے پی ٹی آئی قیادت نے عسکری قیادت کے خلاف نئی اور جارحانہ مہم چلانے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔

    عمران خان کی جب سے حکومت گئی ہے تب سے وہ دوبارہ وزیراعظم ہاؤس میں پراجمان ہونے کے لئے بیتاب ہیں، عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جا نہیں رہے تھے گئے تو پھر آنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن یوں لگتا ہے کہ عمران خان اب بنی گالہ کو ہی وزیراعظم ہاؤس کا نام دے دیں کیونکہ ان حالات میں عمران خان نے کرسی جانے کے بعد اداروں پر تنقید کی، عسکری قیادت پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ٹرینڈ چلائے اور تنقید کی، اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ،جیل سے بچنے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے اور سلیم صافی کی بات سچ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ عمران خان اتنے بہادر ہیں کہ لانگ مارچ سے قبل اسلام آباد چھوڑ دیا اور گرفتاری کے خوف کی وجہ سے خیبر پختونخواہ میں چھپ کر بیٹھ گئے، اسکے بعد لانگ مارچ کرنے آئے تو پھر گرفتاری کے خوف سے ہی واپس چلے گئے، اسکے بعد اب بھی گرفتاری کا اتنا خوف ہے کہ گزشتہ روز انہوں نے عدالت سے ضمانت کروائی ہے،

    فرح گوگی کی کرپشن کے چرچے عمران خان کی حکومت کے جانے سے پہلے ہی شروع ہو چکے تھے، نیب نے بھی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے، فرح گوگی کے ساتھ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی بے نقاب ہونے والے ہیں جنہوں نے حکومت میں رہ کر کرپشن کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا،

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

  • اںتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں،چٹان کی طرح عمران خان کےساتھ ہیں،راجہ بشارت

    اںتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں،چٹان کی طرح عمران خان کےساتھ ہیں،راجہ بشارت

    پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کیس پرپی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی.عدالت نے سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت, چوہدری ظہیرالدین اور دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں.
    ایڈشنل سیشن جج یاسین موہل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی.

    پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،اسمبلی کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہیں، ایڈشنل سیشن جج یاسین موہل نے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت, چوہدری ظہیرالدین اور دیگر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں.

    سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں قائم مقدمے میں عبوری ضمانت کی کنفرمیشن کے لیے سیشن کورٹ میں پیش ہوئے ،اس وقت ایف آئی آر میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا اب جس کو وہ چاہتے ہیں اس میں ملوث کر لیتے ہیں

    راجہ بشارت نے مزید کہا یہ انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ نہ ُرکنے والا ہے، ایم این ایز اور ایم پی ایز پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں ،ان کو یہ لگاتا ہے کہ اس طرح کی کاروائیوں سے ہم اور ہمارے کارکنان ڈر جائیں گے، ہم چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ اور ُاس کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں ، ضمنی انتحابات کے سلسلے میں بھی انتقامی کاروائیاں کی جاری ہیں

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دورہ لاہور کا حتمی شیڈول

    انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہم نے ڈٹ کر حصہ لینا ہے اور انشااللہ ہم ہی کامیاب ہوں گے،میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کے تمام تر انتقامی کاروائیوں کو عوام تک پہنچا رہیں ہیں. رانا ثناء اللہ ہوش کے ناخن لیں اگر وہ بھی اِن سے گزریں ہیں تو اسی عمل کو دوہرا ہیں گے تو یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا.

  • پی پی 97 ضمنی انتخابات، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے

    پی پی 97 ضمنی انتخابات، امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے

    لاہور: حلقہ پی پی 97 کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر علی افضل ساہی کو بلے، مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اجمل چیمہ کو شیر کا نشان الاٹ کر دیا گیا، جماعت اسلامی کے امیدوار علی احمد گورایہ کو ترازو، تحریک لبیک کے نوید شفیع کو کرین کا نشان الاٹ ہو گیا۔

    پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے طارق محمود باجوہ انتخابی نشان چارپائی کے ساتھ آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں، آزاد امیدوار فواد احمد چیمہ کو تالا، شیر افگن چیمہ کرکٹ وکٹ، رضوان لیاقت کو میز کے انتخابی نشان الاٹ کر دیئے گئے۔

    آزاد امیدوار محمد آصف عزیز کو پیرا شوٹ، محمد شعیب اسلم کو ریلوے انجن، محمد عامر نواز کو بکری اور وسیم اکرم کو بیل کا نشان جاری کردیا گیا ہے، ضمنی انتخابات پی پی 97 سے 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

    جنید افضل ساہی، سلیم جہانگیر چٹھہ، لقمان چوہدری، رانا فیاض، صنعان جہانگیر نے علی افضل ساہی کی حمایت میں کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، سابق ن لیگی ایم پی اے آزاد علی تبسم نے اجمل چیمہ کی حمایت میں کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

    مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے والے اجمل چیمہ کے بھتیجے شیر افگن چیمہ نے کاغذات واپس نہیں لیے، شیر افگن چیمہ کو انتخابی نشان کرکٹ وکٹ الاٹ ہوا ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا دورہ لاہور کا حتمی شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چیرمین پاکستان تحریک انصاف کل لاہور تشریف لارہے ہیں ، اس سلسلے میں پارٹی قائدین کے ساتھ صلاح مشورے بھی جاری ہیں ،

    لاہور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مہم چلانے کے لیے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کل سہ پہر 4 بجے لاہور جائیں گے، بھی تفصیلات آرہی ہیں کہ اس دوران عمران خان لاہور کے چاروں حلقوں میں ضمنی انتخاب کی مہم چلائیں گے

    پارٹی ذرائع کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ عمران خان ریلی کی صورت میں چاروں حلقوں میں جائیں گے، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ عمران خان پی پی 168 میں آشیانہ روڈ پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے، لاہور کے دوسرے انتخابی حلقے میں بھی وہ خطاب کریں گے ،اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پی پی 158 گلبرگ میں حالی روڈ پر دوسرا خطاب کریں گے، ایسے ہی پی پی 170 میں ابوبکر چوک واپڈا ٹاون میں عمران خان کاتیسرا خطاب ہوگا

    معروف ترک عالم دین کا انتقال، عمران خان اورمولانا فضل الرحمان کا دکھ کا اظہار

    ذرائع کے مطابق دورہ لاہور کے دوران عمران خان کا آخری اورچوتھاخطاب عمران خان پی پی 167 میں امپیریل مارکی عمر چوک میں خطاب کریں گے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان پارٹی کی صوبائی قیادت سے انتخابی تیاریوں پر بھی بریفنگ لیں گے

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 ممبران کو نا اہل کروا دیا گیا، پانچ خصوصی نشستوں کے علاوہ 20 نشستوں پر صوبے بھر میں الیکشن ہوں گے، چار سیٹوں پر لاہور میں الیکشن ہونگے۔دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ،

    دوسری طرف لاہور کے چار صوبائی حکومتوں کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں، مجموعی طور پر 42 امیداروں مدمقابل ہیں، پی پی 158 میں 14 امیدواروں میدان میں ہیں، ن لیگ نے رانا احسن اور پی ٹی آئی نے میاں عثمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے، پی پی 167 میں کل 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے، لیگی رہنما نذیر چوہان اور پی ٹی آئی سے شبیر احمد گجر سمیت گیارہ امیدوار مقابلے میں ہیں۔

    عمران خان پانی کی بوتل ضائع نہیں ہونے دیتا، وہ کرپش کیسے کریگا۔ ارشد شریف

    پی پی 168 میں کل 9 امیدواروں حصہ لے رہے ہیں، لیگی امیدوار ملک اسد کھوکھر اور پی ٹی آئی نواز اعوان سمیت دیگر کے درمیان مقابلہ ہوگا، پی پی 170 میں کل 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ لیگی امیدوار محمد امین ذوالقرنین اور پی ٹی آئی کے ملک ظہر عباس سمیت آٹھ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔چاروں صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ نون،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،تحریک لبیک سمیت متعدد امیدوار میدان میں ہیں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگئی۔

    ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

  • تحریک انصاف  نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کوچیلنج کردیا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی

    سپریم کورٹ میں خواجہ حارث نے نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی، تھریک انصاف میں دائر درخواست میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون کے سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 ،14،15، 21، 23 میں ترامیم آئین کے منافی ہیں،نیب قانون میں یہ ترامیم آئین آرٹیکل 9، 14، 19اے، 24، 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کا کالعدم قرار دیا جائے،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 21 جون کا کہا تھا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے 26سا ل پہلے کہا تھا جس ملک میں کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتا،نیب قوانین میں ہونے والی ترامیم بے شرمی سے کی گئیں، جب قانون نہ ہو تو ملک بنانا رپبلک بن جاتے ہیں،قانون اجتماعی ہوتا ہے کوئی اپنی ذاتی فائدہ کیلئے نہیں بنا سکتا،خرم دستگیر نے کہا عمران خان نے سب کو جیل میں ڈال دینا ہے امپورٹڈ حکومت عوام کے لیے اقتدارمیں نہیں آئی،امید ہے عدالت نیب ترامیم کا نوٹس لے گی،

    خواتین کو تعلیم سے روکنا جہالت،گزشتہ 7ماہ سے انتشار کا کوئی واقعہ نہیں ہوا،طاہر اشرفی

    کسی بھی مکتبہ فکر کو کافر نہیں قرار دیا جا سکتا ،علامہ طاہر اشرفی

    امریکا اپنی ہزیمت کا ملبہ ڈالنا چاہتا ہے تو پاکستان اس کا مقابلہ کرے،علامہ طاہر اشرفی

    وزیراعظم  نے مکہ میں دوران طواف 3 مرتبہ مجھے کیا کہا؟ طاہر اشرفی کا اہم انکشاف

  • وزیراعظم شہباز شریف کا نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے نئی توشہ خانہ پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے پالیسی بنانے سے متعلق 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی تحائف کی قبولیت، ڈسپوزل پروسیجر 2018 پر نظرثانی کر کے نیا ڈرافٹ تیار کرے گی کابینہ ڈویژن کی جانب سے بین الوزارتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری ،وزیر دفاع کنو ینئر ہوں گے کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت، قانون اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو بھی شامل کیا گیا سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری خزانہ اور سیکرٹیری اطلاعات بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، گریڈ 22 کے افسر خواجہ ظہیر احمد بھی کمیٹی کاحصہ ہوں گے ایڈیشنل سیکریٹری کابینہ کو کمیٹی کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم عمران خان پر بھی الزامات لگائے گئے ہیں کہ انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف بیچ دیئے، اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف، سید یوسف رضا گیلانی پر بھی توشہ خانہ کیس چل رہا ہے

    سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ سے وصول تحائف پر بحث جاری ہے اور حکومت میں آنے والی جماعتیں توشہ خانہ کے معاملے کو زیادہ نمایاں کر کے پیش کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف بھی توشہ خانہ کے تحائف کے بارے میں بولے ہیں تو مریم نواز بھی چپ نہیں ہیں، توشہ خانہ کے تحائف کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں

    مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو حکومت کے دوران عالمی رہنماﺅں نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحفے دیئے جسے انہوں نے معمولی رقم ادا کرنے کے بعد یا کوئی ادائیگی کیے بغیر ہی اپنے پاس رکھ لیے

    توشہ خانہ کیس، کون سا بیش قیمت تحفہ کتنے میں اور کس نے خریدا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

  • عمران کو جیل میں ڈال دینا چاہئے۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

    عمران کو جیل میں ڈال دینا چاہئے۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ: اداروں کو گالم گلوچ کرنیوالوں کو کھلی چھٹی نہیں دینگے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالنا چاہئے کیونکہ یہ شخص ملک میں انارکی پھیلا رہاہے اور قوم کے لئے سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے ۔

    انہوں نے واضح کیاکہ ملک اورقوم کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ، اور ہر جماعت کو آئین کے مطابق احتجاج کا حق ہے مگر یہ احتجاج پرامن ہونا چاہئے جوکہ آئین پاکستان میں بھی درج ہے۔

    ان کا کہنا تھا: عمران خان کے کہنے پر اب لوگ باہر نہیں نکلیں گےکیونکہ لوگ اب ان کی جھوٹی اورگمراہ کن سیاست کو جان چکے ہیں ۔ لہذا قانون کو ملحوظ نہ رکھا گیا تو میں چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان مجھے اٹک پل پار کر کے دکھا دیں۔

    تاہم ایک سروے رپورٹ کے مطابق: 78 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کو سڑکوں پر احتجاج کی بجائے سیاسی حریفوں کے ساتھ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں ، مشورہ دینے والوں میں دیگر سیاسی جماعتوں کے علاوہ 71 فیصد پاکستانی ایسے ہیں جو اپنے آپ کو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹر کہتے ہیں.

  • ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

    ضمنی الیکشن،عمران خان کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ،اتوار کو دورہ لاہور

    چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان منحرف اراکین اسمبلی کے حلقوں کا دورہ کریں گے۔لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کی مہم چلانے کے لیے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 ممبران کوڈی سیٹ کر دیا تھا، پانچ خصوصی نشستوں کے علاوہ 20 نشستوں پر صوبے بھر میں ضمنی انتخاب ہو گا، چار سیٹوں پر لاہور میں الیکشن ہونگے۔

    چار سیٹوں پر الیکشن کی مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اتوار کو لاہور آئیں گے، وہ چار حلقوں میں کنونشن اور جلسوں سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم عمران خان لاہورکے چار حلقوں پی پی 168, 167, 170 اور 158 میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

    دوسری طرف لاہور کے چار صوبائی حکومتوں کے ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئی ہیں، مجموعی طور پر 42 امیداروں ضمنی انتخاب میں مد مقابل ہیں، پی پی 158 میں 14 امیدواروں میدان میں ہیں یہاں ن لیگ نے رانا احسن اور پی ٹی آئی نے میاں عثمان اکرم کو ٹکٹ دیا ہے، پی پی 167 میں کل 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا، لیگی رہنما نذیر چوہان اور پی ٹی آئی سے شبیر احمد گجر سمیت گیارہ امیدوارمد مقابل ہیں۔

    پی پی 168 میں کل 9 امیدواروں حصہ لے رہے ہیں،اس حلقہ میںمسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر اور پی ٹی آئی کے امیدوارنواز اعوان سمیت دیگر کے درمیان مقابلہ ہوگا، پی پی 170 میں کل 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا،اس حلقہ سے محمد امین ذوالقرنین مسلم لیگ ن کے امیدوارہیں جبکہ پی ٹی آئی نے ملک ظہر عباس کوپارٹی ٹکت دیا ہے.

    چاروں صوبائی حلقوں میں مسلم لیگ نون،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،تحریک لبیک پاکستان سمیت متعدد امیدوار میدان میں ہیں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 جولائی کو ہوگئی۔

  • خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں:محمود خان

    خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں:محمود خان

    پشاور:محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کررہے ہیں، ایجوکیشن کارڈ بھی شروع کر رہے ہیں، ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دینگے۔انہوں نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ یکم جولائی سے شروع کررہے ہیں، گندم سبسڈی کے لیے 32 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

    اس سے قبل محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بڑی فراخدلی سے اپوزیشن کو سنا، امید رکھتا ہوں کہ اپوزیشن بھی میری تقریر صبر و تحمل سے سنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سابقہ حکومتیں دس سالوں میں مٹہ، سوات کی ایک سڑک نہ بنا سکیں، ہمارے دور میں ملک ٹریک پر آیا تو رات کی تاریکی میں اس کو ختم کر دیا گیا، عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔انہوں نے کہا تھا کہ آج بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے 27 پیسے بڑھا کر سیکنڈ میزائل مارا گیا ہے۔

    محمود خان نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت طورخم بارڈر پر پھاٹک نہ لگائے، کیا خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں؟انہوں نے مزید کہا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے اقدامات خیبر پختونخوا کے حق میں نہیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔محمود خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑے فراخدلی سے اپوزیشن کو سنا، امید رکھتا ہوں کہ اپوزیشن بھی میری تقریر صبر و تحمل سے سنے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سابقہ حکومتیں دس سالوں میں مٹہ سوات کی ایک سڑک نہ بنا سکی، ہمارے دور میں ملک ٹریک پر آیا تو رات کی تاریکی میں اس کو ختم کر دیا گیا، عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی اختیار کرنے کی وجہ سے ختم کی گئی۔

  • عمران خان  سے رابطہ ختم ہو گیا،رمیز راجہ

    عمران خان سے رابطہ ختم ہو گیا،رمیز راجہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، عمران خان کی جانب سے ان سے رابطہ ختم کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رمیز راجہ نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے فوراً بعد ان سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔

    رمیز راجہ نے سابق وزیراعظم کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا کہ عمران بھائی نے مجھ سے رابطہ منقطع کر دیا، میں نے ان سے کافی عرصے سے بات نہیں کی،

    چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ہم قیاس آرائیوں میں نہیں رہ سکتے، میرا ماننا ہے کہ سیاسی اختلافات کے علاوہ تسلسل کی ضرورت ہے، ہمارے وزیر اعظم ہمارے سرپرست اعلیٰ ہیں، ہم نے ان سے وقت مانگا ہے اور اگر وہ ہم سے ملیں گے تو ہم انہیں اپنے کام کے بارے میں بتائیں گے، میرے خیال میں یہاں انا کی کوئی ضرورت نہیں ہے، آخر میں ہم سب کرکٹ کی ترقی چاہتے ہیں۔

    زمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگر آئین میں ہر بار چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کے بارے میں کچھ ہے تو پھر ایسا کرنا چاہیے ورنہ انفرادی خواہشات کی تکمیل کھیل کے حق میں کام نہیں کرے گی جبکہ گیند وزیراعظم شہباز شریف کے کورٹ میں ہے۔

    پریس کانفرنس میں رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ستمبر 2021 سے اب تک قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا ہے، جو اس دوران ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی کسی بھی ٹیم کے مقابلے میں سب سے بہتر ہے، اس شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کی موجودہ رینکنگ میں پانچویں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر براجمان ہے، اس پس منظر میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سراہنے کی پالیسی کے تحت انہیں مالی سال 23-2022 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافہ کرنے پر خوشی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کے لیے اعزازات اور فینز کو خوشیاں دینے والے یہ کھلاڑی قوم کا فخر ہیں اور وہ ان کھلاڑیوں کا مکمل خیال رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، وائٹ بال کی اہمیت اور کھیل کی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے ریڈ اور وائٹ بال کے لیے علیحدہ علیحدہ کنٹریکٹس کو متعارف کروایا ہے، ان کھلاڑیوں نے آئندہ 16 ماہ میں 2 ورلڈ کپ سمیت 4 انٹرنیشنل ایونٹس کھیلنے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دو علیحدہ کنٹریکٹس کی پیشکش کے ذریعے دو مختلف طرز کے مقابلوں کے لیے بیک وقت دو مختلف سکواڈز کی تیاری میں معاونت ملے گی، اس حکمت عملی کے تحت مزید ٹیلنٹ سامنے لانے میں بھی مدد ملے گی، ایلیٹ کھلاڑیوں کو آف سیزن ایونٹس میں شرکت سے روکنے کے لیے خصوصی رقم مختص کردی گئی ہے، یہ رقم ان کے ریونیو کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کی تلافی، ان کے ورک لوڈ کا خیال رکھنے اور انہیں مکمل فٹ رکھنے پر خرچ کی جائے گی تاکہ وہ تازہ دم اور تیار رہیں۔

    علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ،پاکستان کرکٹر بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ ،پاکستانی کرکٹرز حسن علی اور امام الحق نے سندس فاونڈیشن کا دورہ کیا اورتھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کی. اس موقع پربچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے.اپنے ہیروز کو دیکھ کر بچوں کی خوشی دیدنی تھی،کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔تمام مہمانوں نے سندس فائونڈیشن کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا. اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ 2012میں شہباز شریف کے سنگ صحت کا سفر شروع کیاتھا۔ ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ منو بھائی کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کرکٹرز سے درخواست کی کہ فنڈز ریزنگ کے لئے آ گے آ ئیں۔ ہر ماہ ایسے بچوں کے درمیان ضرور آ ئیں تاکہ انکا حوصلہ بڑھے۔

    کرکٹ بورڈ چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہے۔ خون کے عطیات کے حوالے سے عوام تک ضرور یہ پیغام پہنچائیں گے۔ آپ لوگ حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ پوری پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ سندس فائونڈیشن کا دورہ کریں گے.رمیز راجہ نے بچوں کے لیے دس لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا۔

    پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا